Baaghi TV

Author: +9251

  • پی ٹی ایم، ٹیپو سلطان اور میرا پاکستان ۔۔۔ محمد طلحہ سعید

    پی ٹی ایم، ٹیپو سلطان اور میرا پاکستان ۔۔۔ محمد طلحہ سعید

    میسور کی سلطنت انگریزوں سے محو جنگ ہے۔ سلطان ٹیپو سرنگا پٹم میں موجود ہیں۔ بارشوں کا موسم شروع ہونے والا ہے۔انگریز فوج سرنگا پٹم کے راستے میں آنے والے دریا کے دوسرے پار موجود ہے.

    سلطان ٹیپو اپنے محل میں موجود ہیں اور سرنگا پٹم یا یوں کہیے ہند کے مسلمانوں کے اوپر منڈلاتے خطرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ سلطان معظم کا ہر سپاہی ایمان کے جذبے سے سرشار ہے۔ سلطان کے سامنے صرف ایک قوت ہی نہیں ہے بلکہ ان کا سامنا دو قوتوں سے ہے۔ ایک قوت وہ جو مغرب سے مشرق میں لوٹ مار کرنے کے لیے آئی ہے اور دوسری وہ جو صرف اپنے مفاد کو مدنظر رکھ رہی ہے۔ جو ہندوستان کے مسلمانوں کے مستقبل کو تو پہلے ہی بیچ چکی تھی اب اہنے دین و ایمان کو بیچ رہی ہے۔ وقت کی اس سے بڑی ستم ظریفی کیا ہوگی کہ یہ قوت بھی مسلمانوں کی قوت ہے۔

    ذرا تصور کیجیے کہ چشم ِفلک نے وہ منظر بھی دیکھا جب ایک مسلمان دوسرے مسلمان کے خلاف لڑ رہا ہو اور جس کی خوشنودی کیلیے لڑ رہا ہے وہ کافر ہے…. !
    سلطان معظم بذات خود ایک نڈر حکمران تھے۔ وہ صرف ایک ذات سے ڈرتے تھے…. اللہ کی ذات سے۔ انہوں نے انگریزوں کے ساتھ فیصلہ کن جنگ کے لیے تیاریاں شروع کیں۔ سلطان معظم کی ریاست کے سپاہی بھی ہمت، غیرت اور جرات کی اعلیٰ مثال تھے۔ سلطان ٹیپو کے سپاہیوں میں محمد بن قاسم کے لشکر کی جھلک دکھائی دیتی تھی۔ یہ وہ سپاہی تھے جو کئی محاذوں پر کفر کو شکست دے چکے تھے۔ یہ اپنے لیے شہادت اور اسلام کے لیے فتح سے بڑھ کر کوئی خواہش نہیں رکھتے تھے. لیکن اس بار محمد بن قاسم کا یہ لشکر جنگ میں تنہا نہیں بلکہ سرنگا پٹم کے عوام بھی اپنے جان و مال ہتھیلی پر رکھ کر ان کے ساتھ اور انگریزوں کے خلاف لڑ رہے تھے۔

    انگریز یہ امر بخوبی جانتے تھے کہ سلطان معظم کو شکست دینا آسان نہیں۔ چنانچہ انہوں نے سرنگا پٹم میں ملت فروشوں کو تلاشنا شروع کیا اور وہ اس میں کامیاب بھی ہوگئے۔ میر معین الدین، میر قمر الدین میر صادق اور پورنیا کی صورت انہیں ابن الوقت مل چکے تھے۔

    انہوں نے چال ایسی چلی کہ سلطان معظم کے شیر دل کمانڈر غازی خان کو شہید کروا دیا۔ اب سلطان کے پاس ایک ہی محبِ وطن اور وفادار سالار رہ گیا جس کا نام سید غفار تھا۔

    ۴ مئی کے طلوع آفتاب کے ساتھ سرنگا پٹم کی عزت کا آخری سورج طلوع ہوا۔ غداروں کی غداری کی وجہ سے سرنگا پٹم کی حفاظتی دیوار کے ایک حصے کی طرف انگریزوں نے پیش قدمی شروع کی۔ سید غفار بھی اسی حصے پر انگریزوں کی توپ کے گولے کی زد میں آ کر شہید ہو گئے تھے۔ اب فیصلہ کن جنگ یک طرفہ تھی۔

    چشم فلک نے ایک اور منظر دیکھا جب ایک حکمران اپنے سپاہیوں کے ساتھ لڑ رہا تھا ۔سلطان ٹیپو میدان جنگ میں موجود تھے۔ انہیں ایک گولی لگی مگر وہ لڑتے رہے۔ انہیں دوسری گولی لگی مگر وہ پھر بھی لڑتے رہے جبکہ تیسری مرتبہ جب ان کی کنپٹی پر انگریز نے گولی ماری تو وہ شہادت پا گئے اور اسی کے ساتھ مسلمانوں کی آذادی کا سورج غروب ہوا۔

    یہ وہ مناظر ہیں جو میں کل کی طرف دیکھوں تو میری آنکھیں مجھے چشم تصور میں دکھلاتی ہیں۔ میں آج کی طرف دیکھوں تو میری آنکھیں مجھے میسور جیسی ایک اور ریاست دکھاتی ہیں…. جسے دنیا پاکستان کہتی ہے۔ جس طرح میسور کی ریاست کفر کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چھبتی تھی اسی طرح یہ ریاست انہیں کھٹکتی ہے۔ جس طرح میسور کی ریاست کے لوگ تھے اسی طرح اس ریاست میں محب وطن لوگ ہیں۔ جس طرح میسور کی ریاست ہندوستان کے مسلمانوں کی محافظ تھی اسی طرح یہ ریاست پورے عالم اسلام کی محافظ ہے۔ جس طرح میسور کی ریاست کے سپاہی ایمان کی قوت سے مالا مال تھے اسی طرح اس ریاست کے سپاہیوں کے دل بھی ایمان کے نور سے فروزاں ہیں۔
    لیکن کتنے دکھ کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ جس طرح میسور کی ریاست کے اندر غدار تھے اسی طرح اس ریاست کے اندر بھی غدار پائے جاتے ہیں۔

    26 مئی 2019 کو ہونے والا واقع اس ریاست کے باسیوں کیلیے ایک سبق ہے۔ پی-ٹی-ایم کے ممبر قومی اسمبلی کا اپنے ساتھیوں کے ساتھ پاک فوج کی چوکی پر حملہ ان کی غداری کا منہ بولتا ثبوت ہے.

    یہ اللّٰہ کا اس ریاست کے باسیوں پر احسان ہے کہ اس نے ان پر غدار ظاہر کر دیے۔ ورنہ یہ ریاست اب بھی حالت جنگ میں ہے۔ ریاستی ادارے دہشت گردی اور کرپٹ مافیا کے خلاف محو جنگ ہیں۔ ایسے میں غدار اس ریاست کے لیے سنگین خطرہ ہوسکتے ہیں ۔ افواج پاکستان پر پی ٹی ایم کا یہ پہلا حملہ نہیں، البتہ پی-ٹی-ایم کے رہنماؤں کا از خود فعلی حملہ ہے۔میں ان سب کو میر صادق،میر معین الدین، میر قمر الدین اور پورنیا سے تشبیہ دینا غلط خیال نہیں کرتا۔

    اے اہل پاکستان!

    اپنے وطن کے غداروں کو پہچان! اس سے پہلے کہ یہ اپنی جڑیں مضبوط کرلیں۔ ان غداروں کو عبرتناک سزائیں دو تاکہ آئندہ کوئی تمہارے ساتھ غداری کا سوچ نہ سکے۔ یہ وقت سب پشتونوں، پنجابیوں، سندھیوں اور بلوچیوں کے اکٹھا ہونے کا ہے۔ اپنے منہج اور اقبال کے وژن پر واپس آجاؤ۔ پی-ٹی-ایم کو اس ارض پاک سے مٹا دو۔ ان کو آن کے انجام تک پہنچاؤ۔
    اللہ پاکستان کا حامی و ناصر۔
    پاک فوج زندہ باد
    پاکستان پائندہ باد۔

  • ضلعی انتظامیہ نے رمضان بازار کا دورہ کیا اور مختلف چیزوں کا معیار جانچا

    (نمائندہ باغی ٹی وی)

    ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری کے ہمراہ سستا رمضان بازار کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی آر ریونیو رانا شکیل، اے سی کوآرڈینیشن شبیر بٹ اور اے سی شیخوپورہ فضائل مدثر بھی موجود تھے۔دوران وزٹ سستا رمضان بازار میں اشیاء خوردونوش کا وزن اور قیمت بھی چیک کی گی۔عوام سے اشیاء کی فراہمی اور معیار کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔

  • شیخوپورہ پولیس کا مستحسن قدم

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)

    ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کی ہدایت پر ڈی پی او آفس شیخوپورہ میں موبائل شاپس ہولڈر کی سہولت کے لیے ایک خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں انچار ج IT رضوان حیدر اور ریڈر DPO نے موبائل فونز کی خرید و فروخت اور مرمت کے نظام کو مربوط بنانے کے لیے E- GADGET Monitoring System کے بارے میں ضلع بھر سے آئے ہوئے موبائل شاپس ہولڈر کو بتایا۔جس سے چوری شدہ اور ڈکیتی جیسی وارداتوں میں استعمال ہونے والے موبائل فونز جلد ہی ٹریس ہو جایا کریں گے۔

  • رمضان بازار بدلے عید بازار میں

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر کے رمضان بازاروں کوعید بازاروں میں تبدیل کر دیا گیا ہے,جہاں پر عوام اشیا خورونوش کے ساتھ ساتھ عید سے ریلیٹیٹ اشیا مثلا سویاں,جوتے,مہندی اور بچوں کے کھلونے وغیرہ اوپن مارکیٹ سے کم نرخوں پر خرید سکیں گے.ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ,سید طارق محمود بخاری نے کرکٹ سٹیڈیم سستے رمضان بازار کے دورے پر کیا,انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف دینا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور ہم اس پرعمل درآمد کروانا ہمارے فرائض میں شامل ہے.اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ فضائل مدثر اور سی او میونسپل کمیٹی شیخوپورہ احسن عنایت سندھو بھی ساتھ تھے

  • ڈپٹی کمشنر کا دورہ رمضان بازار

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری,سستے رمضان بازار کرکٹ سٹیڈیم میں عید سے متعلقہ لگائے گئے سٹالز کا جائزہ لے رہے ہیں.جبکہ اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ,فضائل مدثر,اور چیف آفیسر بلدیہ,احسن سندھو ساتھ موجود ہیں

  • چینی نائب صدر کی گورنر پنجاب سے ملاقات، سی پیک اوردیگر اہم امور پر گفتگو

    چینی نائب صدر کی گورنر پنجاب سے ملاقات، سی پیک اوردیگر اہم امور پر گفتگو

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے چینی نائب صدر وانگ چی کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ہے جس میں‌ سی پیک اور پاک چین تعلقات جیسے موضوعات پر گفتگو کی گئی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق گورنر ہاؤس میں‌ہونے والی ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی بھی موجو دتھے.
    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سروس نے کہاکہ پاک چین دوستی چٹان سےزیادہ مضبوط ہے،چین نےہرمشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دیا ہے. ہمارے پاس ان تعلقات کوبہتر بنانےکاعظیم موقع موجودہے.

    یاد رہے کہ چینی نائب صدر پاکستان کے دورہ پر ہیں اور اس سے قبل چینی نائب صدر نے وزیر اعلیٰ‌پنجاب سردار عثمان بزدار سے بھی ملاقات کی.

  • آمنہ عمران خان تبدیل، عثمان معظم کو ڈی جی ایل ڈی اے تعینات کر دیا گیا

    آمنہ عمران خان تبدیل، عثمان معظم کو ڈی جی ایل ڈی اے تعینات کر دیا گیا

    گریڈ 20 ڈی ایم جی گروپ کی ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران خان کو تبدیل کر کے چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا عثمان معظم کو ڈی جی ایل ڈی اے تعینات کر دیا گیا ہے. عثمان معظم سروس گریڈ 19 کے آفیسر ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھرکی جانب سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو سمری بھجوائی گئی جس کی انہوں نے منظوری دے دی. اس کے بعد تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گيا ہے۔ باغی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وائس چئیرمین ایل ڈی اے اور ڈی جی ایل ڈی اے کے درمیان کافی عرصہ سے سرد جنگ چل رہی تھی جس کا آج ڈراپ سین ہو گیا ہے آمنہ عمران کو فوری طور پر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

  • پی ٹی ایم کا چیک پوسٹ پر حملہ، وزیر دفاع نے اہم پالیسی بیان جاری کر دیا

    پی ٹی ایم کا چیک پوسٹ پر حملہ، وزیر دفاع نے اہم پالیسی بیان جاری کر دیا

    پاکستان کے وزیر دفاع پرویز خٹک نے شمالی وزیرستان چیک پوسٹ پر پی ٹیم ایم کے دہشتگردانہ حملہ سے متعلق اہم پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5جوانوں کے زخمی ہونے پر سیلف ڈیفنس میں جوابی فائرنگ کی گئی .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انہوں نے کہاکہ حکومت کو قبائلی عوام کی مشکلات کا احساس ہے. ایک گروپ نے چیک پوسٹ پربراہِ راست فائرنگ کی. انہو‌ں نے کہاکہ چیک پوسٹ پر حملہ قابل مذمت ہے. حکومت قبائلی عوام کے معاشی اور سماجی خوشحالی کیلیےپُرعزم ہے .مشتعل ہجوم کو پُرامن طور پر منتشر کرنے کی کوشش کی گئی.

    یاد رہے کہ سوموار کے دن انسداد دہشتگردی عدالت نے میران شاہ میں‌ پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر کو سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا ہے. علی وزیر کو آٹھ دن کیلئے تحویل میں دیا گیا ہے. اسی طرح محسن داوڑ‌اور علی وزیر سمیت نو افراد کے خلاف دہشت گردی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق گزشتہ روز محسن جاوید داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے پانچ اہلکاروں‌کو زخمی کیا گیا تھا جن میں سے ایک جوان شہید ہو گیا. علی وزیر کو بنوں‌کی انسداد دہشت گردی عدالت میں‌پیش کیا گیا جس پر عدالت کے جج نے انہیں‌سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا جس کے بعد انہیں‌ سخت حفاظتی انتظامات کے دوران پشاور منتقل کر دیا گیا ہے.

  • وزیر اعلیٰ‌ پنجاب کی چینی نائب صدر سے ملاقات، سی پیک اور دیگر منصوبوں‌ پر تبادلہ خیال

    وزیر اعلیٰ‌ پنجاب کی چینی نائب صدر سے ملاقات، سی پیک اور دیگر منصوبوں‌ پر تبادلہ خیال

    پنجاب کے وزیر اعلیٰ‌ سردار عثمان بزردار اور چینی نائب صدر وانگ چی کی ملاقات ہوئی ہے جس میں‌ سی پیک کےمنصوبوں پرپیشرفت ہوئی اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانےپرتبادلہ خیال کیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ایوان وزیر اعلیٰ‌میں‌ہونے والی ملاقات میں‌ فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب اورچین کےبڑےشہروں کےمابین اشتراک کارکوفروغ دیاجائیگا. سردار عثمان بزدار نے کہاکہ چین نے 70 کروڑ لوگوں کو 20برس میں غربت سے نکالاہے. غربت کےخاتمےکیلیےچین کےبےمثال ماڈل کوپنجاب میں نافذکریں گے. کرپشن کے خاتمے کے لیے چین ہمارے لیے رول ماڈل ہے.
    علاقائی خودمختاری اورقومی سلامتی کےامورپرچین کاتعاون قابل قدر ہے.

    ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کا صنعت،زراعت، سیاحت اوردیگر شعبوں میں تعاون کوبڑھانے پر اتفاق کیا گیا. واضح رہے کہ چینی نائب صدر وانگ چی دورہ پاکستان پر ہیں‌. ان کی آمد پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا گیا.

  • چیک پوسٹ‌ پر حملہ، پی ٹی ایم کے کن رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا، اہم خبر آگئی

    چیک پوسٹ‌ پر حملہ، پی ٹی ایم کے کن رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا، اہم خبر آگئی

    شمالی وزیر ستان میں پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کے جرم میں پی ٹی ایم کے رہنما محسن جاوید داوڑ اور علی وزیر سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق علی وزیر کو جج بابرعلی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جس پر انہیں‌ آٹھ دن کیلئے سی ٹی ڈی کے حوالے کیا گیا تھا. محسن داوڑاورعلی وزیر سمیت دیگر کے خلاف مقدمے میں دہشت گردی 302 ،324 سمیت کل 10 دفعات شامل کی گئی ہیں. اس واقعہ کی ایف آئی آر میران شاہ میں درج کی گئی ہے.

    پی ٹی ایم حملہ، سوشل میڈیا پر جعلی تصویروں‌ کا استعمال، انڈیا سے پاک فوج مخالف مہم چلانے کا انکشاف

    یاد رہے کہ گزشتہ روز محسن جاوید داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے پانچ اہلکاروں‌کو زخمی کیا گیا تھا جن میں سے ایک جوان شہید ہو گیا. علی وزیر کو بنوں‌کی انسداد دہشت گردی عدالت میں‌پیش کیا گیا جس پر عدالت کے جج نے انہیں‌سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا جس کے بعد انہیں‌ سخت حفاظتی انتظامات کے دوران پشاور منتقل کر دیا گیا ہے.