Baaghi TV

Author: +9251

  • بلاول بھٹو کی شمالی وزیرستان حملہ کی شدید مذمت، کہا دہشت گردی کا مقابلہ متحد ہو کر کرنا ہو گا

    بلاول بھٹو کی شمالی وزیرستان حملہ کی شدید مذمت، کہا دہشت گردی کا مقابلہ متحد ہو کر کرنا ہو گا

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی فوج کے جوان کی شہادت پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ریاست اور اس کےتمام اداروں کو متحد ہوکردہشت گردی کا مقابلہ کرناہوگا.دہشت گردی اورانتہاپسندی سماج دشمن عناصر ہیں. انہوں نے شہید جوان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے.

    یا د رہے کہ شمالی وزیرستان میں‌پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ‌پر حملہ میں ایک جوان شہید اور پانچ زخمی ہو گئے تھے.

  • چیک پوسٹ حملہ، پی ٹی ایم رہنما علی وزیر سی ٹی ڈی کے حوالے، پشاور منتقل

    چیک پوسٹ حملہ، پی ٹی ایم رہنما علی وزیر سی ٹی ڈی کے حوالے، پشاور منتقل

    انسداد دہشتگردی عدالت نے میران شاہ میں‌ پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر کو سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا ہے. علی وزیر کو آٹھ دن کیلئے تحویل میں دیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق گزشتہ روز محسن جاوید داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے پانچ اہلکاروں‌کو زخمی کیا گیا تھا جن میں سے ایک جوان شہید ہو گیا. علی وزیر کو بنوں‌کی انسداد دہشت گردی عدالت میں‌پیش کیا گیا جس پر عدالت کے جج نے انہیں‌سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا جس کے بعد انہیں‌ سخت حفاظتی انتظامات کے دوران پشاور منتقل کر دیا گیا ہے.

    پی ٹی ایم حملہ، سوشل میڈیا پر جعلی تصویروں‌ کا استعمال، انڈیا سے پاک فوج مخالف مہم چلانے کا انکشاف

    ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے گزشتہ رات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ معصوم پی ٹی ایم کارکنوں کی حفاضت کرنے کی ضرورت ہے، صرف چند افراد اپنا غیر قانونی ایجنڈہ لے کر ریاست کے خلاف لوگوں کو استعمال کر رہے ہیں. بہادر پاکستانی قبائلوں کی طویل عرصے سے قومی جدوجہد اور قربانیوں سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی بہادرقبائلیوں اور پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے .

    پی ٹی ایم کے چیک پوسٹ پرحملہ میں ان کے تین اہلکار بھی ہلاک اور دس زخمی ہو گئے تھے.

    پی ٹی ایم حملہ کیخلاف سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے، ملزمان پر فوجی عدالتوں میں‌ مقدمہ چلانے کا مطالبہ

    اس کاروائی کے بعد حکومت نے بھی پی ٹیم ایم کے خلاف کاروائی کا عندیہ دیا اور کہا تھا کہ پاکستان کی سلامتی کے ساتھ کھیلنےکی اجازت نہیں دی جائےگی. فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ ریاست کےخلاف پروپیگنڈا کرکےلوگوں کو گمراہ کیاجارہاتھا. حملہ کرنے والے گروہ کو بےنقاب کریں گے، قانون بھی حرکت میں آئےگا. حکومت کا ا یکشن آئین اور قانون کے مطابق ہوگا، عوام ان گروہوں سےلاتعلقی کا اظہارکرکے پاک فوج کےشانہ بشانہ کھڑےہوں گے.

  • سالانہ کتنی بڑی تعداد میں‌ بچے ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے منہ میں‌ چلے جاتے ہیں. ڈبلیو ایچ او نے بتا دیا

    سالانہ کتنی بڑی تعداد میں‌ بچے ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے منہ میں‌ چلے جاتے ہیں. ڈبلیو ایچ او نے بتا دیا

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں‌ ماحولیاتی آلودگی سے دنیا بھر میں ہر سال 70 تا 80 لاکھ افراد موت کے منہ میں جانے کا انکشاف کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رپورٹ میں‌ ماحولیاتی آلودگی کو بین الاقوامی مسئلہ قرار دیا اور کہا گیا ہے کہ 2016 کے دوران 6 لاکھ بچوں کی اموات ماحولیاتی آلودگی سے ہوئی ہے اور یہ معاملہ کسی ایک علاقے یا ملک کا مسئلہ نہی ہے بلکہ یہ بین الاقوامی معاملہ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے.

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عرب ممالک کے بچے ماحولیاتی آلودگی کا زیادہ شکار ہو رہے ہیں. اسی طرح یہ بھی کہا گیا ہےکہ کم اور اوسط آمدنی والے ممالک جن میں‌ براعظم افریقہ ، جنوب مشرقی ایشیاء ، مشرق وسطیٰ اور بحر الکاہل کے مغربی علاقے شامل ہیں، اس کی زد میں زیادہ ہیں۔

    اپریل 2019ء کے دوران لانسیٹ پلانٹری ہیلتھ نے کہا تھا کہ عرب بچوں میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ سے لگنے والے دمے کے مرض کی شرح پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ اسی طرح یہ بھی کہا گیا ہے کہ عرب ممالک میں کویتی بچے نظام تنفس کی بیماری میں سب سے زیادہ مبتلا ہیں۔ سالانہ ایک لاکھ بچوں میں سے 550 کویتی بچے دمے میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ اس معاملہ میں‌متحدہ عرب امارات کا نمبر دوسرا ہے جہاں سالانہ 440 بچے دمے کا شکار ہو رہے ہیں۔ سعودی عرب اس سلسلہ میں‌ پوری دنیا میں 17ویں نمبر پر ہے۔

    یاد رہے کہ ماحولیاتی آلودگی اس وقت دنیا کا بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے اور آئے دن اس مسئلہ پر اجلاس بھی ہوتے ہیں‌تاہم ابھی تک اس پر قابو پانے کیلئے کوئی مضبوط لائحہ عمل اختیار نہیں‌کیا جاسکا ہے.

  • بی جی پی الیکشن جیت کر مسلمانوں اور اقلیتوں‌ کے خلاف فسادات کی آگ بھڑکا رہی ہے. کمیونسٹ پارٹی

    بی جی پی الیکشن جیت کر مسلمانوں اور اقلیتوں‌ کے خلاف فسادات کی آگ بھڑکا رہی ہے. کمیونسٹ پارٹی

    مارکسی کمیونسٹ پارٹی(سی پی ایم)نے بی جے پی پر الزام عائد کیا ہے کہ الیکشن جیتنے کے بعد وہ تری پورہ ریاست میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں‌کے خلاف فسادات کی آگ بھڑکانے کی کوشش کر رہی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق کیمونسٹ پارٹی نے کہاکہ تری پورہ میں‌ بی جے پی کے برسراقتدار آنے سے اقلیتی اکثریتی علاقوں بشال گڑھ، ادے پور،سونم پورا،جرانیا اور اگرتلا کے سرحدی اور کچھ مضافاتی علاقوں میں فرقہ وارانہ تنازعہ کا خطرہ ہے۔ بی جے پی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد سے ریاست کے اقلیتی اور قبائلی اکثریتی علاقوں میں فرقہ وارانہ تنازعہ کو فروغ دینے کا الزام لگا رہی ہے جس سے حالات بگڑ رہے ہیں۔

    سی پی ایم لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ جتیندر چودھری نے الزام لگایا کہ بی جے پی شرارتی عناصروں کوپناہ دے رہی ہے جو مذہب کے نام پر اقلیتی اور بدامنی کے شکار علاقوں میں فرقہ وارانہ تناؤ پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ذات پات پر مبنی تناؤ بھی پھیلایا جارہا ہے.
    سبھی غیر سماجی عناصر مقامی لیڈروں کے ذریعہ سے بی جےپی میں شامل ہوگئے اور بھاری رقوم لے کر ریاست کے مختلف حصوں میں وسیع سطح پر تشدد کررہے ہیں جو اب بی جےپی اور وزیراعلی وپلو کمار دیو کے کنٹرول سے باہر ہے۔

    یاد رہے کہ بی جے پی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے مسلمانوں‌پر تشدد کے واقعات بڑھ گئے ہیں. سوموار کے دن ایک مسلم نوجوان کو ٹوپی پہننے پر تشد د کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ ایک دن قبل مسلم خاندان کو گائے کا گوشت رکھنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ایک خاتون سمیت تین افراد کو زخمی کر دیا گیا تھا.

  • کانگریس نے الیکشن میں شکست کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

    کانگریس نے الیکشن میں شکست کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

    بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس نے حالیہ انتخابات میں شکست کا جائزہ لینے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق دہلی کانگریس کی صدر شیلا ڈکشت کا کہنا ہے کہ دہلی میں پارٹی کی لوک سبھا الیکشن میں شکست فاش کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جائے گی۔

    پانچ رکنی بنائی گئی کمیٹی میں سابق رکن پارلیمنٹ پرویز ہاشمی، سابق وزیر ڈاکٹر اے کے والیا ،ڈاکٹر یوگا نند شاستری، کانگریس کے قومی ترجمان پون کھیڑا اور سابق رکن اسمبلی جے کشن شامل ہیں۔

    اس کمیٹی کو یہ ٹارگٹ بھی دیا گیا ہے کہ یہ عام انتخابات میں پارٹی کی فتح کو یقینی بنانے کا طریقہ بتلائے گی اور 2020 میں دہلی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی جیت یقینی بنانے کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ کانگریس کو حالیہ لوک سبھا الیکشن میں‌بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور بی جے پی تنہا تین سو سے زائد سیٹیں‌ لے گئی ہے.

  • بھارتی ایجنسیوں‌ کی پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا مہم، دھمکی آمیز خط ملنے کا دعویٰ‌ کر دیا

    بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے پاکستانی سرحد سے متصل پنجاب میں پٹھان کوٹ ریلوے اسٹیشن کے سپرنٹنڈنٹ کودھمکی آمیز خط موصول ہونے کا دعویٰ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق ہندوستانی ایجنسیوں‌ نے مضحکہ خیز الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خط مبینہ طور پر پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی طرف سے بھیجا گیا ہے جس میں‌ پٹھان کوٹ سٹی اور کینٹ اسٹیشن کو اڑائے جانے کی دھمکی دی گئی ہے. یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس خط کے ملنے کے بعد سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کر دیے گئے ہیں.

    بھارتی ایجنسیوں‌کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی نے یہ خط مبینہ طور پر ڈاک کے ذریعہ بھیجا ہے. یاد رہےکہ ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں‌کی جانب سے پہلے بھی پاکستان کے‌خلاف ایسے گھٹیا الزامات عائد کئے جاتے رہتے ہیں.

  • پاک فوج کی چوکی پہ حملہ افسوس ناک،جواب کی صلاحیت رکھتے ہیں

    پاک فوج کی چوکی پہ حملہ افسوس ناک،جواب کی صلاحیت رکھتے ہیں

    ٹھٹھہصادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)
    مرکزی چیئرمین محبان وطن پاکستان پیر محمد حیات شاہ کھگہ نے کہاکہ شمالی وزیرستان میں آرمی چیک پوسٹ پر دہشت گردانہ حملہ افسوسناک ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ملک دشمن اندرونی اور بیرونی طاقتیں پاکستان کا امن و سکون تباہ کرنے کے در پے ہیں، مگر افواج پاکستان نے ہمیشہ ملک دشمنوں کو منہ توڑ اور موثر جواب دے کر وطن عزیز کا بھرپور دفاع کیا ہے، شمالی وزیرستان میں چوکی پر دہشت گرد حملہ میں شہید آرمی جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،پاکستان کی سالمیت، امن و سلامتی استحکام ناقابل تسخیر دفاع کے لئے ہر محب وطن پاکستانی افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے پر پاکستان آرمی سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر، ذاکر موسی اور ظہور احمد کی شہادت کے خلاف چوتھے دن بھی ہڑتال

    مقبوضہ کشمیر، ذاکر موسی اور ظہور احمد کی شہادت کے خلاف چوتھے دن بھی ہڑتال

    مقبوضہ کشمیر میں کشمیری کمانڈر ذاکر موسیٰ اور شہری ظہور احمد کی شہادت پر سوموار کو چوتھے دن بھی جنوبی کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی جس پر تمام کاروباری مراکز اور پٹرو ل پمپ وغیرہ بند رہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق قابض انتظامیہ نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رکھی جبکہ جنوبی کشمیر میں ٹرین سروس بھی بند کر دی گئی۔ بھارتی فورسز کی جانب سے کولگام، اسلام آباد(اننت ناگ)، شوپیاں، ترال اور دیگر علاقوں میں جھڑپوں کے پیش نظر اضافی فورسز تعینات کی گئیں۔ ہڑتال کی وجہ سے کاروباری زندگی معطل رہا۔ ٹرانسپورٹ بھی کم رہی اور سرکاری دفاتر میں حاضری کم رہی۔

    کشمیریوں کی بڑی تعداد نے گزشتہ روز بھی شہری ظہور احمد اور ذاکر موسیٰ کے گھروں میں جاکر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر بھارتی فورسز کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر جگہ جگہ ناکے لگا کر شہریوں کی چیکنگ کی جاتی رہی۔ قابض انتظامیہ نے تعلیمی ادارے سوموار کے دن بھی بند رکھے۔ حساس علاقوں میں اضافی نفری تعینات رکھی گئی۔ کشمیر میں احتجاجی مظاہروں‌کا سلسلہ تاحال جاری ہے.

  • لودھراں : بچہ نہر میں کیسے ڈوب گیا ؟

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) دنیاپور کے علاقے ہیڈکریاں والا میں مقامی بچہ کی لاش ملی ہے

    تفصیلات کے مطابق مقامی لوگوں نے نہر میں نعش دیکھی تو ریسکیو اور پولیس کو اطلاع دی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بچہ کی نعش نہر سے نکال لی بچہ مرگی کا مریض تھا اور نہر کے کنارے اچانک مرگی کا دورہ پڑنے سے نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

  • ایران نے امریکہ سے بات چیت کی خواہش رکھی تو میں بھی اس کیلئے تیار ہوں. ڈونلڈ ٹرمپ

    ایران نے امریکہ سے بات چیت کی خواہش رکھی تو میں بھی اس کیلئے تیار ہوں. ڈونلڈ ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران امریکہ سے بات چیت کا خواہشمند ہوا تو میں بھی اس کے لئے تیار ہوں. یہ بات انہوں نے جاپانی وزیراعظم شنزو آبے کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ کوئی بھی یہ نہیں‌ چاہتا کہ بدترین چیزیں‌ پیش آئیں. میں‌ سمجھتا ہوں کہ ایران بات چیت کا خواہش مند ہے۔ اگر اس کی طرف سے اس خواہش کا اظہار کیا گیا تو ہم بھی اس کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے تاہم میں ایک حقیقت جانتا ہوں کہ وزیراعظم شنزوآبے کے ایران کی قیادت کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔

    امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان بڑا اور متبادل احترام پایا جاتا ہے۔ انہوں نے جاپانی وزیراعظم سے بات چیت میں کہا کہ شمالی کوریا کے ساتھ بہت سی اچھی چیزیں ہوں گی، ہم نے بڑا فاصلہ طے کر لیا ہے۔ ملاقات کے دوران جاپانی وزیراعظم شنزو آبے نے کہا کہ انہوں نے امریکی صدر کے ساتھ شمالی کوریا، اقتصادی معاملات اور آئندہ جی 20 سربراہ اجلاس کے حوالے سے بات چیت کی۔

    یاد رہے کہ ایران اور امریکہ کے مابین ان دنوں‌کشیدگی چل رہی ہے اور دونوں اطراف سے جارحانہ بیان بازی دیکھنے میں آرہی ہے. امریکی صدر نے قبل ازیں دھمکی دیتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ اگر جنگ ہوئی تو ایران ختم ہو جائے گا جبکہ ایران نے اس دھمکی پر شدید ردعمل ظاہر کیا تھا.