Baaghi TV

Author: +9251

  • اسرائیلی وزیر اعظم نے دی مودی کو مبارکباد اورمزید کیا کہا؟

    اسرائیلی وزیر اعظم نے دی مودی کو مبارکباد اورمزید کیا کہا؟

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور روس کے صدر ولادی میر پوتن کی جانب سے الیکشن جیتنے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق لوک سبھا انتخابات کے رجحانات میں نریندر مودی کی جیت کے بعد انہیں دنیا بھر کے لیڈروں کی طرف سے مبارک باد پیش کی جا رہی ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر لکھا کہ میرے دوست نریندر مودی آپ کی مؤثر انتخابی جیت پر دلی مبارک باد! ہم ساتھ مل کر ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان گہری دوستی کو مضبوط کرنا جاری رکھیں گے۔ بہت بڑھیا، میرے دوست۔‘‘

    یاد رہے کہ مودی کے دور میں اسرائیل اور بھارت کے تعلقات بہت زیادہ پروان چڑھے اور دونوں ملک مل کر پاکستان کے خلاف کھل کر سازشیں‌کرتے رہے ہیں.

    ادھر، پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے بھی نریندر مودی کو مبارک باد پیش کی ہے. اسی طرح روس کے صدر پوتن نے بھی ٹیلی گرام بھیج کر مودی کو مبارکباد پیش کی ہے.

  • بھارتی الیکشن میں ای وی ایم مشینوں سے کیسے دھاندلی ہوئی؟ کانگریس نے بتا دیا

    بھارتی الیکشن میں ای وی ایم مشینوں سے کیسے دھاندلی ہوئی؟ کانگریس نے بتا دیا

    کانگریس نے حالیہ الیکشن میں‌ بی جے پی کی کامیابی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بی جے پی نہیں نریندر مودی کی جیت ہے. کانگریس کا کہنا تھا کہ یہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے بی جے پی کے لئے ’الیکٹرانک وكٹري مشین‘ بننے کا نتیجہ ہے۔

    باٹی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے ای وی ایم کے حوالہ سے نریندر مودی اور بی جے پی پر سخت تنقید کی اور کہاکہ کیا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی معتبریت برقرار رکھنے کے لئے کوئی قدم اٹھائے جائیں گے یا ای وی ایم کو بی جے پی کے لئے ’الیکٹرانک وكٹري مشین‘ ہی رہنے دیا جائے گا۔

    کانگریس ترجمان نے کہاکہ مسٹر مودی کی یہ جیت ’انتخابی ضابطہ اخلاق کا مودی ضابطہ اخلاق‘ میں تبدیل ہونے کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے
    ووٹوں کی گنتی کے رجحانات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تک جس طرح کے رجحانات سامنے آ رہے ہیں اور جو سبقت بی جے پی کو مل رہی ہے وہ بی جے پی نہیں بلکہ براہ راست مسٹر مودی کی جیت ہے۔

    یاد رہے کہ نریندر مودی الیکشن میں واضح اکثریت حاصل کر رہے ہیں اور ان کی پارٹی واضح اکثریت سے جیت رہی ہے.

  • ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمظفرگڑھ کا ریڈیو کے ذریعے عوام سے رابطہ

    ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی ریڈیو پروگرام میں شرکت، کالرز نے فون پر ڈی پی او سے براہ راست بات کی، مسائل اور شکایات کا فوری حل ہونے پرعوام نے ڈی پی او کو خراج تحسین پیش کیا۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نےایف ایم ریڈیو 98.8 کے پروگرام "پولیس آن لائن” میں شرکت کی۔ پروگرام کے میزبان کاشف عباس آکاش اور فضا چوہدری تھے۔ ڈی پی او نے پروگرام میں چند دنوں کی تعیناتی میں مظفرگڑھ میں پولیس ڈرائیونگ سکول کا قیام اور ڈولفن سکوارڈ کی کامیابی سے شروعات کا خصوصی ذکر کیا ہے، پروگرام کے دوران ضلع بھر سے کالرز نے کالز کر کے ڈی پی او کو براہ راست اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور ڈی پی او نے ان کے مسائل کے حل کےلیے موقع پر احکامات جاری کئے۔ میزبان کاشف عباس آکاش کا کہنا تھا کہ یہ حقیقی تبدیلی ہے عوام آج براہ راست گھر بیٹھے اپنے علاقہ کے ڈی پی او سے مسائل پر گفتگوکر رہے ہیں۔

  • بلوچستان ژوب میں جھٹکے

    بلوچستان کے شہر ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کے گئے ہیں جن کی شدت 3.2 رکارڈکی گئی ہے
    ‏زلزلےکی گہرائی 10 کلومیٹر مرکزژوب سے 36 کلومیٹرجنوب میں تھی۔

  • فیصل آباد، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایڈووکیٹ عمران منج کو 18 سال قید کی سزا سنادی

    فیصل آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سول جج پر حملہ کر کے زخمی کرنے والے وکیل کو سزا سنا دی، ایڈووکیٹ عمران منج کو مجموعی طور پر 18 سال 6 ماہ قید کا حکم سنایا گیا۔ ملزم کو مجموعی طور پر ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم کیا گیا ہے۔ ملزم ایڈووکیٹ عمران منج نے 25 اپریل کو جڑانوالہ میں عدالت میں بیٹھے سول جج کو کرسی مار کر زخمی کیا تھا۔ وکیلوں نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر احتجاج بھی کیا اور گیٹ کو توڑنے کی کوشش کی گئی۔

  • جعلساز حساس ادارے کا افسر بن کر بیوروکریسی سے کام نکلواتا رہا

    مظفرگڑھ کے علاقہ ٹبہ کریم آباد میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے حساس ادارے کا جعلی آفیسر بن کر لوگوں کو لوٹنے والےشخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم وسیم خود کو حساس ادارے کا آفیسر ظاہر کرکے لوگوں سے رقم بٹورتا تھا ساتھ ہی ملزم نےجعلی آفیسر بن کر بیوروکریسی اور پولیس آفیسران سے اپنےکام بھی نکلوائے۔ترجمان مظفرگڑھ پولیس وسیم خان گوپانگ کے مطابق گرفتار شخص کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

  • حکومت پنجاب کی ہدایات پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے فیصل آباد میں کاروائی تیز

    فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی) حکومت پنجاب کی ہدایات پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے عام مارکیٹوں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران ضلع کے مختلف بازاروں میں 3483 مقامات پر اشیاء کی قیمتیں چیک کی گئیں،2014دکانوں پر زائد قیمتوں یا دیگر نوعیت کی خلاف ورزیاں پائی گئیں اور قصور واروں کو45لاکھ 53ہزار600روپے کے جرمانوں کی سزا دی گئی جبکہ پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر 65دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے بتایا کہ ضلع بھر میں 58پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرگرم عمل ہیں جن کی کارکردگی کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ حاصل کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر آفس میں ”رمضان کنٹرول روم“بھی کام کررہا ہے لہذااگر کسی شہری کو مہنگے داموں اشیاء کی فروخت کی شکایات ہو تو وہ فون نمبر041-9201491-92پر اطلاع کرسکتا ہے۔

  • ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سردار سیف اللہ ڈوگر نے سی پی او اظہر اکرم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں سستے رمضان بازاروں کا دورہ کیا

    فیصل آباد، ڈپٹی کمشنرسردارسیف اللہڈوگر نےسیپیاو اظہر اکرم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں سستے رمضان بازاروں کا معائنہکیا۔وہ چھتری والی گراؤنڈ جناح کالونی اور دیگر بازاروں میں بگئےاور پھلوں وسبزیوں،کریانہ اوردیگر اشیائے ضروریہکیقیمتوں،معیار اور دستیابی کاجائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے سستی چینی اور آٹے کی فروخت کے عمل کامعاۂ کرتے ہوئے سیل ریکارڈچیک کیا اور ناپ تول کے کنڈے درست حالت میں رکھنےکیتاکید کی۔انہوں نے چکن کے سٹالپر صفائی ستھرائیکو ہمہ وقت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے خریداری کے لئے آئے ہوئے صارفین سے اشیاء کے معیار اور عام مارکیٹوں کے فرق کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ رمضان بازاروں میں صارفین کو سستے داموں معیاری اشیاء فراہم ہو رہی ہیں اوران انتظامات میں کمی نہیں آنے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کو صارفین کے لئے زیادہ سے زیادہ فائدہ مند بنانے کے لئے مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔سی پی او نے رمضان بازاروں کیسیکورٹیکی جانچ پڑتال کرتے ہوئے ڈیوٹی پرموجود پولیس ملازمین کوذمہداری سے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔

  • پہلے سشما قریشی سے دور بھاگی، پھر ایسا کیا ہوا کہ مٹھائی پیش کر دی

    پہلے سشما قریشی سے دور بھاگی، پھر ایسا کیا ہوا کہ مٹھائی پیش کر دی

    پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ہندوستانی وزیر کارجہ سشما سوراج کے درممیان وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے بعد ملاقات ہوئی ہے جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر سشما سوراج نے کہاکہ میں آپ کیلئے مٹھائی لائی ہوں‌ تاکہ آپ کا لہجہ میٹھا ہو جائے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق شاہ محمود قریشی اور سشما سوراج کے درمیان ہونے والی ملاقات سے متعلق پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میں نے ہندوستانی وزیر خارجہ سے کہا تمام معاملات مذاکرات سے حل کر لیں، وزیر اعظم عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں‌ ہی یہ پیش کش کی تھی کہ انڈیا ایک قدم آگے بڑھیں‌ہم دو قدم آگے بڑھیں‌گے.

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ سشما کو شکوہ تھا کہ ہم بعض اوقات کڑوا بولتے ہیں اس لئے میں‌مٹھائی لائی ہوں جس پر میں نے ان سے کہا کہ ہم کڑوی باتیں نہیں‌کرتے بلکہ آپ کی جانب سے ایسی حرکتیں‌کی جاتی ہیں.

    یاد رہے کہ قبل ازیں کرغیز ستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر سشما سوراج اور شاہ محمود قریشی ایک دوسرے کی بغل میں کھڑے تھے تاہم جب گروپ فوٹو کی باری آئی تو بھارتی وزیر خارجہ بوکھلا گئیں اور انہوں نے فوری طور پر اپنی جگہ تبدیل کر لی تاہم بعد میں انہوں نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی.

    یاد رہے کہ پلوامہ حملہ کے بعد پاکستان اور بھارت میں ایک مرتبہ پھر زبردست کشیدگی پیدا ہو گئی تھی جس کے بعد بالا کوٹ میں‌نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کی گئی اور پھر پاکستان کی طرف سے دو بھارتی طیارے بھی گرادیے گئے تھے.

  • مکہ ٹاور سے بیت اللہ شریف کی لی گئی خوبصورت تصاویر پر سعودی فوٹو گرافر کی مقبولیت

    مکہ ٹاور سے بیت اللہ شریف کی لی گئی خوبصورت تصاویر پر سعودی فوٹو گرافر کی مقبولیت

    مکہ مکرمہ سے تعلق رکھنے والے ایک سعودی فوٹوگرافر محمد ولید البستانی نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے حرم مکی کی بہت خوب صورت اور روح پرور تصاویر پیش کی ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق یہ تصاویر سعودی عرب سمیت دیگر ملکوں کے ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہو رہی ہیں. سعودی فوٹو گرافر نے تصاویر میں‌ انتہائی خوبصورت مناظر کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کیا ہے اور اس مقدس مقام کی روحانیت کو منفرد انداز سے اجاگرکیا ہے۔

    محمد ولید البستانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بچپن سے ہی فوٹو گرافی کا شوق رکھتے ہیں تاہم دس سال قبل انہوں نے باقاعدہ طور پر فوٹو گرافی کی دنیا میں قدم رکھا، انہوں نے مکہ مکرمہ کے مقدس مقامات، نشانیوں اور حسن و جمال کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ‌ کیا ہے. یہ کام انہوں نے مکہ مکرمہ کے سیکریٹریٹ میں میڈیا اینڈ پبلیکشنز کے شعبے کے لئے کیا ہے ۔

    سعودی فوٹو گرافر کا کہنا تھا کہ میں کئی سرکاری اداروں کے ساتھ بالخصوص مکہ مکرمہ میں معاون کے طور پر کام کر رہا ہوں۔ میں پوری دنیا کو یہ پیغام پہنچانا چاہتا ہوں کہ مکہ مکرمہ جیسے عظیم شہر کے تمام پہلو کس قدر اہمیت کے حامل ہیں اور یہ کہ مملکت کی حکومت مقدس مقامات کو ترقی دینے کے لیے کس طرح انتھک کوششوں میں مصروف ہے.

    واضح رہے کہ مذکورہ سعودی فوٹو گرافر کی اس سے قبل بھی لی گئی تصاویر بہت زیادہ مقبول ہوئی ہیں. سعودی فوٹو گرافر کو سوشل میڈیا پر بھی زبردست مقبولیت حاصل ہو رہی ہے.