Baaghi TV

Author: +9251

  • نعتیہ مقابلے کے شرکاء میں انعامات کی تقسیم

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری مقابلہ حسن نعت خوانی جیتنے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کر رہے ہیں.جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس,محبوب عالم,سی ای او ایجوکیشن افتخار احمد,چیف آفیسر ضلع کونسل,ملک منشا اور احسان المالک بھی اس موقع پر ساتھ موجود ہیں

    ضلعی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے کہ جس نے ماہ مقدس میں نعتیہ مقابلہ منعقد کروا کے نہ صرف لوگوں کے دل جیت لیے بلکہ حضور سرور کونین علیہ السلام سے اپنی دلی و جذباتی وابستگی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے

  • بھارتی لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا اعلان کل 23 مئی کو کیا جائے گا

    بھارتی لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا اعلان کل 23 مئی کو کیا جائے گا

    بھارت میں حال ہی میں‌ہونے والے لوک سبھا الیکشن کے نتائج کی تیاریاں‌مکمل کر لی گئی ہیں. 542 سیٹوں کیلئے ووٹوں کی گنتی پہلے کی طرح ہی ہوگی اور گنتی پوری ہونے کے بعد ہی وی وی پی اے ٹی کی پرچیوں کو ایم وی ایم سے ملایا جائے گا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق ووٹوں کی گنتی شروع ہونے کے وقت وی وی پی اے ٹی کی پرچیوں کا ای وی ایم سے توثیق کے لیے 22اپوزیشن پارٹیوں کے مطالبے کو ٹھکرانے کے بعد کمیشن نے پہلے کی طرح ہی ووٹوں کی گنتی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بارے میں تمام ضروری ہدایات دے دی گئی ہیں۔

    ووٹوں‌کی گنتی کل جمعرات کو ہو گی. اس سلسلہ میں گنتی کے مراکز کے گردونواح میں سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کر دیے گئے ہیں اور اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے. میڈیا کے لیے بھی خبروں کی حصولیابی کے لیے ضروری سہولیات مہیا کرائی گئی ہیں۔

    یاد رہے کہ کل 17ویں‌لوک سبھا انتخابات کے نتاج کا اعلان ہو گا.

  • مون سون سے قبل برساتی نالوں کی صفائی یقینی بنائی جائے گی

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے کہا ہے کہ مون سون کی آمد سے قبل ضلع شیخوپورہ کے برساتی نالوں کی صفائی کو فوری طور پر
    ممکن بنایا جائے جبکہ آبی گزار گاہوں کی پشتوں کو بھی مضبوط کیا جائے
    سیلاب کی ممکنہ تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے فوری نوعیت کے اقدامات کیےجائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں سیلاب کی ممکنہ تباہ کاریوں سے بچاؤ کے سلسلہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو رانا شکیل اسلم،اسسٹنٹ کمشنر سٹی فضائل مدثر،اسسٹنٹ کمشنر مریدکے سرمد تیمور,اسسٹنٹ کمشنر فیروز والا,شہزاد احمد,اسسٹنٹ کمشنر شرقپور,مظہر علی,ایڈمن آفیسر جاوید چوہان انچارج ریسکیو 1122رانا عجاز اور محکمہ انہار کے افسران بھی موجود تھے ڈپٹی
    کمشنر نے کہا کہ سیلاب کے دوران فصلوں کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے آبی گزر گاہوں کی صفائی اور پانی کی رکاوٹ کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ سیلابی پانی بڑی نہروں اور دریاؤں میں ڈالا جائے انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں کچے مکانوں کے مکینوں کو آگاہی دی جائے کہ بارش اور سیلاب کے دوران اپنے کچے مکانوں کی مرمت اور دیکھ بھال ضرور کریں اور سیلاب کے دوران محفوط مقامات کی طرف چلے جائیں،انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران وبائی امراض سے بچنے کے لیے محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں متعلقہ علاقوں میں جائے
    گی جہاں لوگوں کو حفاظتی ٹیکہ جات بھی لگائے جائیں گے .

  • سرفراز احمد کی لندن میں سالگرہ، ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ ہلہ گلہ

    سرفراز احمد کی لندن میں سالگرہ، ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ ہلہ گلہ

    پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے لندن میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا. یہ کیک افطار ڈنر کے موقع پر ساتھی کھلاڑیوں‌کے ہمراہ کاٹا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق تقریب میں اظہر علی ، امام الحق، اسد شفیق، بابر اعظم اور شاداب سمیت کئی کھلاڑیوں اور دیگر دوستوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب میں‌موجود افراد کی طرف سے سیلفیاں بھی بنائی جاتی رہیں.

    یاد رہے کہ پاکستان کی قومی ٹیم آج لارڈز کے کرکٹ‌کے حوالہ سے تاریخی گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی.
    سالگرہ کے دوران ساتھی کھلاڑیوں‌نے سرفراز احمد کے ہمراہ ہلہ گلہ بھی کیا.

  • جیل میں روزہ افطار کرنے پرپابندی کے خلاف شدید احتجاج

    جیل میں روزہ افطار کرنے پرپابندی کے خلاف شدید احتجاج

    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی بھوپال جیل میں مسلمان قیدیوں کے روزہ افطار کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھوپال کانگریس کے رہنما عارف مسعود نے بھوپال جیل کے ڈی جی پر متعصبانہ رویہ اختیار کرنے کا الزام لگایا اور کہا ہے کہ قیدیوں کو افطاری کیلئے اشیاءفراہم نہ کر کے جیل مینویل کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عارف مسعود نے ریاستی چیف منسٹر کو خط لکھ کر ڈی جی جیل کو ہٹانے اور مسلم قیدیوں کے ساتھ دوسرے قیدیوں کو جیل مینول کے مطابق خوردنی اشیا مہیا کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • بھارتی ایجنسیاں تعلیم یافتہ مسلم نوجوانوں کو جیلوں میں ڈال کر ان کا مستقبل برباد کرنے لگیں

    بھارتی ایجنسیاں تعلیم یافتہ مسلم نوجوانوں کو جیلوں میں ڈال کر ان کا مستقبل برباد کرنے لگیں

    بھارتی ریاست مہاراشٹر کی خصوصی عدالت نے امام مسجد سمیت تین مسلم نوجوانوں کو دہشت گردی کے الزامات سے بری کرتے ہوئے رہا کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم نوجوانوں کی رہائی کا یہ فیصلہ مہاراشٹر میں آکولہ کی خصوصی عدالت نے سنایا ہے۔

    اس فیصلہ کے بعد ہندوستانی ادارے اے ٹی ایس کی کارکردگی پر ایک مرتبہ پھر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں اور مسلمانوں میں پایا جانے والا یہ تاثر مزید پختہ ہو رہا ہے کہ بھارتی ایجنسیاںجان بوجھ کر تعلیم یافتہ مسلم نوجوانوں کو دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار کرکے ان کا مستقبل برباد کرتی ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق جن نوجوانوں کو رہا کیا گیا ہے ان میں حافظ مجیب الرحمن اور شعیب احمد وغیرہ شامل ہیں۔

  • بھارت میں جیٹ ایئرویز کے ملازمین احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور، جانیں کیا مطالبہ کیا ؟

    بھارت میں جیٹ ایئرویز کے ملازمین احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور، جانیں کیا مطالبہ کیا ؟

    بھارت میں جیٹ ایئرویز کمپنی کے ملازمین نے صفدر جنگ ایئرپورٹ کے پاس احتجاجی دھرنا دیا اور زبردست احتجاج کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق احتجاج کرنے والے ملازمین نے مودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جیٹ ایئرویز پر سے فی الفور پابندی ختم کرے۔ یاد رہے کہ مارچ کے مہینہ میں ایتھوپیا میں بوئنگ737کو پیش آنے والے حادثہ کے بعد بھارت نے بھی کئی دوسرے ملکوں کی تقلید کرتے ہوئے اپنے ملک میں اس کی پرواز پرپابندی لگا دی تھی۔

    یاد رہے کہ بوئنگ 737طیارہ انڈیا میں صرف جیٹ ایئرویز ہی استعمال کرتی تھی یہی وجہ ہے کہ جیٹ ایئرویز کمپنی اور اس کے ملازمین کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔

  • فتح مکہ بھول گئے لیکن ویلنٹائن یاد … مبشر لقمان کا اہم پروگرام آج نشر ہو گا

    فتح مکہ بھول گئے لیکن ویلنٹائن یاد … مبشر لقمان کا اہم پروگرام آج نشر ہو گا

    فتح مکہ اسلامی تاریخ کا ایک اہم باب ہے لیکن افسوسناک امر ہے کہ آج یہ انتہائی اہم دن خاموشی سے گزر جاتا ہے لیکن اس عظیم واقعہ سے متعلق بہت کم دیکھنے اور سننے کو ملتا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سینئر صحافی اور نامور اینکر پرسن مبشر لقمان کا فتح مکہ سے متعلق اہم پروگرام آج رات دس بج کر تین منٹ پر 24 نیوز پر نشر ہو گا.

    مبشر لقمان نے اس پروگرام میں معروف اور جید عالم دین مولانا طارق جمیل کو مدعو کیا ہے. اس پروگرام میں مسلمانوں‌ کو جھنجھوڑا گیا ہے کہ ویلنٹائن ڈے آ جائے تو کتنا شور مچایا جاتا ہے لیکن اسلامی تاریخ کا انتہائی اہم دن فتح مکہ خاموشی سے گزر جاتا ہے لیکن اس جانب کوئی خاص توجہ نہیں‌ دی جاتی.

  • پی ٹی آئی حکومت کے کس  بڑے عہدیدارنے استعفیٰ دے دیا؟ اہم خبر آ گئی

    پی ٹی آئی حکومت کے کس بڑے عہدیدارنے استعفیٰ دے دیا؟ اہم خبر آ گئی

    پاکستان تحریک انصاف حکومت کی طرف سے متعین کردہ چیئر مین بورڈ آف انویسٹمنٹ ہارون شریف نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہارون شریف کا کہنا ہے کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ‌دیا ہے . ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے ان کی آج کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے.

    انہوں نے استعفیٰ دیتے وقت یہ بھی کہا ہے کہ ان کا وزیر اعظم سے کسی بات پر کوئی اختلاف نہیں ہے ۔

  • عمران خان کی زیر‌صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس، سکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال

    عمران خان کی زیر‌صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس، سکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں‌ وزیر داخلہ، وزیر دفاع، وزیر خزانہ، تینوں‌ مسلح افواج کے سربراہان اور ملکی انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ شریک ہوئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق اس اہم اجلاس میں اہم ترین سکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں‌ پاکستان اور افغان سرحد پرموجودہ سکیورٹی کی صورتحال بھی تبادلہ خیال کیا گیا.
    ملک کی موجودہ صورتحال میں اس اجلاس کو انتہائی اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے.