Baaghi TV

Author: +9251

  • لودھراں قمر زمان کائرہ سے اظہار تعزیت

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) سے ایم این اے ، حلقہ این اے 161 میاں محمد شفیق آرائیں مشیر برائے مواصلات نے جہانگیر خان ترین کے ہمراہ لالہ موسی میں پیپلز پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ سے ان کی رہائش گاہ پر ان کے جواں سالہ نوجوان بیٹے اسامہ قمر کی وفات پر اظہار تعزیت کیا

  • پٹواری نے عطااللہ عیسی خیلوی کو بھی نہ چھوڑا70ہزار روپے رشوت وصول کر لی۔خبر آگئی

    پٹواری نے عطااللہ عیسی خیلوی کو بھی نہ چھوڑا70ہزار روپے رشوت وصول کر لی۔خبر آگئی

    سرگودہا،میانوالی(نمائندہ باغی ٹی وی)راشی پٹواری نے عطااللہ عیسی خیلوی کو بھی نہ چھوڑا70ہزار روپے رشوت وصول کر لی-تفصیلات کے مطابق
    عطا اللہ عیٰسی خیلوی سے رشوت لینے والے پٹواری حسین اللہ حلقہ عیسی خیل کے خلاف مقدمہ درج کے تفتیش شروع کر دی۔
    معروف گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی کے بھانجے امان اللہ کی طرف سے اینٹی کرپشن کو درخواست دےدی گئی
    عطاء اللہ عیٰسی خیلوی نے اپنی زوجہ کے لیے عیٰسی خیل شہر میں شوکت علی خان وغیرہ سے سکنی رقبہ خریدا اور رقبہ کے انتقال نمبر4515مورخہ26.05.2017،انتقال نمبر2514مورخہ26.05.2017انتقال, نمبر4516مورخہ26.05.2017اورانتقال نمبر4513مورخہ26.05.2017کروانے کے لیے حسین اللہ پٹواری اشتمال موضع عیٰسی خیل نے گواہوں کے سامنے 70ہزار روپے رشوت وصول کی ہے۔
    انکوائری کے دوران ریکارڈ قبضہ میں لیا گیا اور تمام فریقین اور گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے، دوران انکوائری پٹواری حسین اللہ اپنی بے گناہی ثابت نہ کر سکا
    ۔ اینٹی کرپشن سرگودھا نے حسین اللہ، پٹواری حلقہ موضع عیٰسی خیل ضلع میانوالی کے خلاف رشوت وصول کرنے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا

  • پنکھوں کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے پیفما کا وفد کہاں پہنچ گیا؟

    پنکھوں کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے پیفما کا وفد کہاں پہنچ گیا؟

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)پاکستان الیکٹرک فین منیو فیکچرز ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین پیفما غیاث الدین پال کی زیر قیادت لاہور میں چیئرمین انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ الماس حیدر سے ملاقات کی اور ان سے فین کی ایکسپورٹ بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا وفد میں سینئر وائس چیئرمین وقاص انور ،ملک اظہار احمد ،محمد فیصل افضل ،نبیل احمد الیاس ،اقبال ڈار ،محمد اظہر اسلم ،رمیز ڈار ،میاں شہزاد احمد ،احسان مجتبیٰ شامل تھے ۔

  • لودھراں سیلاب سے بچاؤ کی موک ایکسر سائز

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) میں ممکنہ سیلاب سے حفاظتی اقدامات کی موک ایکسر سائز کا اہتمام ریسکیو 1122 لودھراں نے منعقد کیا جس میں لودھراں کے ڈی سی او راؤ امتیاز ، ڈی او ایمرجنسی ڈاکٹر ماجد ریسکیو 1122 ، اے ڈی سی آر حمیرا ارشاد نے شرکت کی

    ریسکیو 1122 کی چاق و چوبند ٹیم نے عملی طور پر ایکسر سائز کا مظاہرہ کیا ۔ تقریب میں سیلاب کی صورتحال کے دوران استعمال ہونے والے ساز و سامان کے بارے تفصیلات کے ساتھ آگاہ کیا گیا

  • لودھراں انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے اقدامات

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) میں آج مختلف جگہوں پر ڈی سی او لودھراں کی ہدایت پر سول ڈیفینس کی ٹیم نے مختلف آئل اور گیس کی ایجنسیوں پر چھاپے مار کر ان کو سیل کر دیا ہے دانش علی ولد محمد اجمل گجر 6 چک غیر قانونی طور پر فلنگ کر رہا تھا اس کو موقع پر گرفتار کر کے زیر دفعہ 26/44 مقدمہ درج کر لیا گیا ہے انچارج ٹیم سول ڈیفینس نے بتایا کہ کسی بھی صورت انسانی جانوں کو جس چیز سے خطرہ ہے اس پر ہرگز سمجھوتہ اور رعایت نہیں کی جائے گی غیر قانونی آئل و گیس ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا

  • لودھراں : سبزی منڈیوں کی بہتری کیلئے کیا ہونے جا رہا ہے ؟

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) میں آج علی الصبح اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور وسیم حسن شاہ نے سبزی منڈی کا دورہ کیا وہاں پر سبزیوں اور فروٹ کے حوالے سے قیمتوں اور صفائی ستھرائی وغیرہ کے انتظامات کا جائزہ لیا صدر انجمن آڑھتیان راؤ سعید احمد بھی موقع پر موجود تھے انہوں نے سبزی منڈی کی موجودہ صورتحال پر اسسٹنٹ کمشنر کو آگاہ کیا اور ضروری اقدامات کی طرف توجہ دلائی اسسٹنٹ کمشنر وسیم شاہ نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ بہت جلد سبزی منڈیوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا

  • سکول ٹیچر پر تشدد کرنے والی ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج

    سکول ٹیچر پر تشدد کرنے والی ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈی پی او گجرات سید علی محسن کا تھانہ رحمانیہ کے علاقہ میں لیڈی سکول ٹیچر پر تشد د کی ویڈیو کا نوٹس، تشد د کرنے والی ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ رحمانیہ کے علاقہ ڈھیرو گھنہ میں بچے کو سکول نہ بھیجنے پر ہیڈ ٹیچر کی جانب سے بچے کے گھر نوٹس بھجوایا جس پر ملزمہ مسمات نازیہ ذوجہ محمد یٰسین سکنہ ڈھیرو گھنہ سکول آگئی اور لیڈی ٹیچر پر تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
    ڈی پی او گجرات سید علی محسن وائرل ہونے والی ویڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تشد د کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ کا اندراج کا حکم جاری کیا جس پر ایس ایچ او رحمانیہ نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
    ڈی پی او گجرات سید علی محسن کا کہنا تھا کہ تدریس ایک مقدس پیشہ ہے اور استاتذہ قوم کے محسن ہیں ان کے تقدس کو ہمیشہ قائم رکھا جائے گاجبکہ کہ ان کو ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی .

  • تھانہ کلچر میں اہم تبدیلی،اب سائلین کو ملے گا اب پڑھ لکھا عملہ

    ڈی پی او مظفرگڑھ نے ضلع کے ہر تھانے میں گریجوایٹ اور ابتدائی پروموشن امتحانات پاس شدہ کنسٹیبلز کو نائب محرر اور خواتین کی آسان رسائی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر تھانے میں 2 لیڈی کنسٹیبلز بھی تعینات کردیں۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے تھانہ کلچر میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے ضلع بھر میں پہلے سے تعینات نان گریجوایٹ کنسٹیبلز کو نائب محررز کو تبدیل کرتے ہوئے ان کی جگہ پڑھے لکھے جن کی کم از کم قابلیت گریجو ایشن ہے اور ابتدائی پروموشن امتحانات لسٹ اے اور لسٹ بی پاس شدہ کنسٹیبلز کو نائب محرر تعینات کردیا، اس سے نا صرف تھانہ کلچر میں تبدیلی ہو گی بلکہ سروس ڈیلیوری میں بھی اضافہ ہو گی اور عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھے گا اور پولیس کے رویہ میں بھی تبدیلی آئیگی اور عوامی شکایات میں اس سلسلہ میں خاطر خواہ کمی آئیگی اور تھانہ کا ریکارڈ کی تکمیل بھی با آسانی ہو سکے گی، اسی سلسلے تھانہ میں خواتین کے اہم مسائل کے حل اور ان کی آسان رسائی کیلئے ضلع کے ہر تھانہ میں 2 لیڈی کنسٹیبلز تعینات کردی ہیں جس سے خواتین کے مسائل خواتین کے ذریعے ہی حل کیئے جائیں گے جس سے خواتین بلا جھجک اپنے مسائل کے حل کیلئے تھانہ آ سکیں گی اور اپنے مسائل خواتین کو شئیر کر کے ان کا حل کرا سکیں گی، اسی سلسلے میں ڈی پی او مظفرگڑھ نے پڑھے لکھے کنسٹیبلز کے بطور نائب محرر اور لیڈی کنسٹیبلز کی ضلع کے ہر تھانے میں تعیناتیاں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے.

  • جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے سرگودہا یونیورسٹی کی بس کو خادثہ جانیے اس خبر میں

    جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے سرگودہا یونیورسٹی کی بس کو خادثہ جانیے اس خبر میں

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) یونیورسٹی آف سرگودہا کی بس کو یونورسٹی روڈ پر خادثہ پیش آگیا تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار اچانک یونیورسٹی بس کے سامنے آگیا جس سے موٹر سائیکل بس کے نیچے آگئی مگر موٹر سائیکل سوار معجزاتی طور پر بچ گیا ااور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ موٹر سائیکل تباہ ھو گئی عام عوام کا کہنا ہے کے ان بسوں کے ڈرائیور انتہائی غیر مختاط ڈرائیونگ کرتے ہیں جس سے آئے روز خادثات پیش آتے ہیں

  • وزیر اعلی پنجاب کی سرگودہا،جھنگ اور چنیوٹ آمد خصوصی رپورٹ

    وزیر اعلی پنجاب کی سرگودہا،جھنگ اور چنیوٹ آمد خصوصی رپورٹ

    (نمائندہ باغی ٹی وی)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی سرگودہا،جھنگ اور چنیوٹ آمد،رمضان بازاروں،ہسپتال،جیل. دارالامان کے دورے،عیدالفطر پر قیدیوں کیلیے دو ماہ معافی اور متعدد ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا ،جھنگ کو ماڈل سٹی،احمد پور سیال میں تحصیل کمپلیکس بنایا جائے گا.سرگودہا میں 250 کنال پر پبلک پارک بنے گا. رنگ روڈ اور شہر کی اندرونی سڑکوں کی مرمت کی جائے گی ،لاہور روڈ اور جھنگ روڈ کیلیے اضافی فنڈز،میونسپل کارپوریشن کیلیے مشینری اور ڈرائیوروں کی بھرتی کی منظوری دی،سرگودہا ڈویلمنٹ اتھارٹی اور پی ایچ اے کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی جلد تعیناتی کی ہدایت کی گئی ،ٹراما سینٹر بھی بنایا جائے گا،وزیر اعلی نے سرگودہا شہر کا دورہ کر کے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیااور حکام کو انتظامات مزید بہتر بنانے کا حکم دیا کمپنی باغ میں رمضان بازار کا دورہ کیا اشیائے صرف کے نرخ ،وزن اور معیار کا جائزہ لیا،شہریوں کے مطالبے پر اضافی سٹال لگانے کی ہدایت کی،
    وزیر اعلی ڈسٹرکٹ جیل بھی گئے قیدیوں اور لواحقین سے گفتگو بھی کی قتل کے کیس میں ملوث کم عمر بچے کے معاملے کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی
    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں پناہ گاہ کا افتتاح کیا،جس پر 80 لاکھ لاگت آئے گی، اور ہر ضلع کی سطح پر پناہ گاہ قائم کرنے کا اعلان کیا،دارالامان کا دورہ کیا وہاں‌مقیم خواتین سے بات چیت کی اور ان میں تخائف بھی تقسیم کیے،داراالامان میں ایک لاکھ عیدی دینے کا بھی اعلان کیا،میونسپل سروسز بہتر بنانے کا بھی اعلان کیا، ریلوے اسٹیشن جھنگ بھی اپ گریڈ ہوگا،جھنگ اور شورکوٹ روڈز کی تعمیر و مرمت کا منصوبہ اگلے بجٹ میں شامل کرنے کا اعلان کیا،ڈی ایچ کیو ہسپتال کے غلام نبی وارڈ اور بچہ وارڈ کی اپ گریڈیشن،جھنگ کے ہسپتال کو ماڈل ہسپتال بنانے کا اعلان کیا،یونیورسٹی کی تعمیر جلد مکمل کی جائے،وائس چانسلر لگا دیا ہے ادارے کو جلد فنکشنل کر دیا جائے گاوزیر اعلی نے چنیوٹ میں اپنے بیان میں کہا چینی اور گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری ہے مقررہ نرخ پر فراہمی یقینی بنائیں گے رمضان بازاروں کا دوہ کیا اور عوام سے بات چیت کی،سرکٹ ہاؤس سرگودہا اور جھنگ میں صوبائی وزراء اور پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کیں ان میں رکن قومی اسمبلی عامر سلطان چیمہ، صوبائی وزراءعنصرمجید نیازی،تیمور خان اور ارکان صوبائی اسمبلی بھی شامل تھے-