Baaghi TV

Author: +9251

  • مسیحی برادری وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے کوشاں ہے۔ ڈاکٹر جوزف

    مسیحی برادری وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے کوشاں ہے۔ ڈاکٹر جوزف

    کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی جانب سے دس لاکھ پودے لگائے جائینگے، ڈاکٹر جوزف

    آرچ بشپ راولپنڈی اسلام آباد ڈاکٹر جوزف ارشد نے پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی جانب سے دس لاکھ پودے لگانے کی مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی برادری وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے کوشاں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تاجر برادری نے مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کرسمس کی خوشیوں میں شریک ہونے کا عزم ظاہر کیا۔ مرکزی انجمن تاجران کینٹ کے صدر شیخ حفیظ کی جانب سے خصوصی کرسمس کیک کاٹا گیا۔ شیخ حفیظ نے اپنے خطاب میں مسیحی بھائیوں کو کرسمس کی مبارکباد دی اور کہا کہ تاجر برادری مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں مکمل طور پر شریک ہونے کا یقین دلاتی ہے۔

    ڈسٹرکٹ خطیب راولپنڈی و امن کمیٹی کے فوکل پرسن مولانا حافظ محمد اقبال رضوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کی جدوجہد میں مسیحی برادری کاکلیدی کردار ہے ، مذہبی رواداری و یکجہتی کے فروغ کے لیے حکومت کی جانب سے بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹیوں کا قیام مستحسن فیصلہ ہے جس کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے ۔ حافظ محمد اقبال رضوی نے مسیحی عبادتگاہوں کی سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مسیحی برادری کے لیے قبرستان کی جگہ مختص کرنے کے فوری اقدامات کیے جائیں ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے شوہر انتقال کرگئے
    سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے طویل المدتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا.وزیر خارجہ
    دل کے پیدائشی نقائص میں مبتلا بچوں کا اب اسٹیم سیلز سے علاج ممکن
    کرسمس بین المذاہب ہم آہنگی تقریب میں امن کمیٹی کے رکن بابو ساجد امین کھوکھر،سینئر صحافی عامر وسیم، فریاد فرانسس، سیاسی و سماجی رہنما حارث غوری، پیرش پریسٹ فادر سرفارز سائمن، فادر آصف جان، کامران ستار و دیگر مسیحی برادری سمیت مسلم، سکھ، ہندو، اہل تشیع حضرات کے ساتھ دیگر مذہبی رہنما بھی موجود تھے۔

  • موجودہ سیاسی حالات میں 186 ووٹ پورے کرنا تحریک انصاف کے لیے مشکل

    موجودہ سیاسی حالات میں 186 ووٹ پورے کرنا تحریک انصاف کے لیے مشکل

    موجودہ سیاسی حالات میں 186 ووٹ پورے کرنا تحریک انصاف کے لیے مشکل ہے .

    اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی ہے، اور تحریک انصاف نے بھی تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جب کہ پنجاب حکومت اپنی حکمت عملی بھی تیار کرلی ہے۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کے خلاف مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔ اور ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین کی رائے کی روشنی میں ہی عدم اعتماد کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گورنر کی طرف سے اعتماد کے ووٹ کے خط کو بے اثر کرنے کی حکمت اختیار کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر کے خط کے روشنی میں وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کی صورت میں خود ایوان میں 186 ارکان شو کرنا ضروری ہیں، لیکن موجودہ سیاسی حالات میں 186 ووٹ پورے کرنا تحریک انصاف کے لیے مشکل ہے، کیونکہ تحریک انصاف کو اراکین اسمبلی کے اپوزیشن کے ساتھ روابط کی رپورٹ مل چکی ہے، اور اعتماد کے ووٹ کی صورت میں پی ٹی آئی کے کچھ اراکین ادھر ادھر ہوسکتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے شوہر انتقال کرگئے
    سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے طویل المدتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا.وزیر خارجہ
    دل کے پیدائشی نقائص میں مبتلا بچوں کا اب اسٹیم سیلز سے علاج ممکن
    دوسری طرف اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کی صورت میں 186 ووٹ پورے کرنا ان کی ذمے داری ہوگی اور اپوزیشن کو بھی ق لیگ کی کھلی حمایت کے بغیر مطلوبہ عددی پوزیشن پوری کرنا ناممکن ہے۔ اس تمام صورتحال میں حکمت عملی یہ بنائی گئی ہے کہ وزیراعلی تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے فوری بعد اسمبلی کی تحلیل کی ایڈوائس گورنر کو بھیج دیں گے۔ اور اس سے گورنر کی ایڈوائس پر اعتماد کے ووٹ کی نوبت ہی نہیں آئے گی۔

  • دل کے پیدائشی نقائص میں مبتلا بچوں کا اب  اسٹیم سیلز سے علاج ممکن

    دل کے پیدائشی نقائص میں مبتلا بچوں کا اب اسٹیم سیلز سے علاج ممکن

    دل کے پیدائشی نقائص میں مبتلا بچوں کیلئے امید کی کرن، اب اسٹیم سیلز سے علاج ممکن ہوگا.

    دل کے پیدائشی نقائص میں مبتلا بچوں کیلئے امید کی کرن، برطانیہ کے اسپتال میں بچے کے دل کی خرابی کو درست کرنے کیلئے ابتدائی اسٹیم سیل "سکافولڈنگ” کا کامیابی کے ساتھ استعمال کیا گیا۔ برسٹل ہارٹ انسٹیٹیوٹ کے پروفیسر ماسیمو کیپیوٹو نے اسٹیم سیلز انجیکٹ کر کے فِن لی نامی دو سالہ بچے کے دل میں موجود نقص کا کامیابی سے علاج ممکن بنا لیا۔ پروفیسر کیپیوٹو کا کہنا ہے کہ فن لی پیدائشی طور پر دل کے نقص میں مبتلا تھا اور اپنی پیدائش کے صرف چار دن بعد اس کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی تھی تاہم بدقسمتی سے سرجری سے بھی بچے کا مسئلا حل نہ ہو پایا اور دل کی بائیں جانب خون کے کم بہاؤ کے باعث بچے کی دل کی کام کرنے کی صورتحال بگڑتی گئی۔

    اوپن ہارٹ سرجری کے بعد بچے کو زندہ رکھنے کیلئے مشینوں پر رکھا گیا تھا اور آئی سی یو میں کئی ہفتے زیر علاج رہنے کے باوجود فن لی کیلئے کوئی کنوینشل طریقہ علاج موجود نہیں تھا بس دوائیوں اور مشینوں کی مدد سے اس کے دل کی دھڑکن جاری رکھی جا رہی تھی۔   ڈاکٹر کیپیوٹو نے بتایا کہ بعد ازاں پلیسینٹا بینک سے لیے گئے اسٹیم سیلز کو استعمال کرنےکا ایک نیا طریقہ آزمایا گیا، کروڑوں اسٹیم سیل بچے کے دل کے مسلز میں اس امید پر انجیکٹ کئے گئے کہ وہ بچے کے دل کی متاثرہ شریانوں کو بڑھنے اور ریکور کرنے میں مدد کریں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ’’ایلوجینیک سیل‘‘ نامی یہ سیل ٹشوز میں بڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اور فن لی کے معاملے میں بھی اس امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا تھا، اور ان سیلز نے بچے کے دل کے متاثرہ مسلز کو ری جنریٹ کرکے دکھا دیا۔ پروفیسر کیپیوٹو اوران کی ٹیم کا کہنا تھا کہ آپریشن کے نتائج حوصلہ افزا رہے ہیں، فن لی نامی اس بچے کی دوائیاں روک کر اسے وینٹیلیشن سے ہٹا دیاگیا ہے اور اب اسے انٹینسو تھراپی یونٹ سے بھی ڈسچارج کر دیا گیا ہے، فن لی اب ایک صحت مند بڑھتا ہوا بچا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے دل کے پیدائشی نقائص میں مبتلا بچوں کو متعدد آپریشنز سے بچایا جا سکے گا۔

  • سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے طویل المدتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا.وزیر خارجہ

    سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے طویل المدتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا.وزیر خارجہ

    وزیر خارجہ نے انڈر سیکرٹری جنرل کی جانب سے 97 ملین ڈالر کی انسانی امداد کو سراہا۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یو ایس ایڈ ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات ہوئی ہے.۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے مدد کرنے پر ان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا.
    وزیر خارجہ نے انڈر سیکرٹری جنرل کی جانب سے 97 ملین ڈالر کی انسانی امداد کو سراہا۔اور کہا کہ ملاقات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے طویل المدتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے.


    واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا اور دہشت گرد حملوں میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ ٹوئٹر پیغام میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بتایا کہ اُن کی پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو ہوئی ہے جس میں سیلاب زدگان کی حمایت کے حوالے سے یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مسلسل مدد کی حمایت کرتے ہیں، آئندہ ماہ ایک نتیجہ خیز موسمیاتی کانفرنس کیلئے پرامید ہوں۔ امریکی وزیرخارجہ نے پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت بھی کی۔


    قبل ازیں وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے نجی ٹٰی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں، پاکستان کو سیلاب کے باعث مسائل کا سامنا رہا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات اہمیت کے حامل ہیں۔
    پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے شوہر انتقال کرگئے

  • معمر رانا نے صرف وہی کیا جو ڈائریکٹر نے کہا ببرک شاہ

    معمر رانا نے صرف وہی کیا جو ڈائریکٹر نے کہا ببرک شاہ

    اداکار ببرک شاہ جو کہ بہت ہی کھلے دل سے بات کر دیتے ہیں چاہے کسی کو بہت ہی زیادہ بری کیوں نہ لگے. ببرک شاہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ معمر رانا جنہوں نے کافی اچھی فلموں میں‌کام کیا وہ اچھے اداکار تھے لیکن انہوں نے ہمیشہ ان فلموں میں کام کیا جو پہلے ہی سپر ہٹ تھیں یعنی بننے سے پہلے ہی اندازہ ہو جاتا تھا کہ وہ سپر ہٹ ہیں. معمر رانا نے صرف اتنا کیا جتنا اسکو ڈائریکٹر نے کہا اس نے کبھی بھی اپنی طرف ایفرٹ کرنے کی کوشش نہیں‌کی. انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی کہ معیاری کام کروں ،

    میں نے پنجابی فلموں میں کام کیا ، بے شک پنجابی بہت اچھی بولنی نہیں آتی تھی لیکن میں‌نے کام کیا لوگوں نے پسند بھی کیا. ببرک شاہ نے کہا کہ پنجابی بولنے میں‌پنجابی فلم میں کرنے میں‌کوئی برائی نہیں ہے لیکن اس زبان کو برا کہنے والوں پر مجھے حیرت ہوتی ہے . حالانکہ یہ زبان بہت میٹھی زبان ہے. ببرک شاہ نے کہا کہ کراچی والوں نے ہمیں‌کبھی کاسٹ نہیں کیا یا ان کے نصیب میں‌ہمارے ساتھ کام کرنا نہیں‌لکھا ہوا تھا یا ہے. تو کیا کیا جا سکتا ہے ، ہم نے بہت کام کیا ہے آج تو کوئی بھی ہیرو سو فلم نہیں کرسکتا جس رفتار سے فلمیں بن رہی ہیں.

  • آج کے فلم آرٹسٹوں پر برس پڑیں نور بخاری

    آج کے فلم آرٹسٹوں پر برس پڑیں نور بخاری

    اداکارہ نور بخاری جنہوں‌ نے پاکستان فلم انڈسٹری کے گولڈن وقت کو انجوائے کیا. وہ گو کہ آج اداکاری چھوڑ چکی ہیں لیکن پھر وہ اس سارے سسٹم پر گہری نظر رکھتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے جب کام شروع کیا تھا تو سمجھا جاتا تھا کہ ہم شاید اچھے گھروں کی نہیں ہیں غلط عورتیں ہیں جو فلموں میں‌کام کرتی ہیں. لیکن آج کل ایسا نہیں ہے . انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے حیرت ہوتی ہے ان پہ جو ہمیں‌باتیں کیا کرتے تھے صرف اس لئے کہ ہم پنجابی فلمیں بناتے ہیں ، ہمیں کہا جاتا تھا کہ کھیت تباہ کررہی ہیں‌،

    کلچر تباہ کررہی ہیں، لیکن آج کیا ہو رہا ہے ہمیں باتیں کرنے والے خود بھی پنجابی فلمیں‌کررہے ہیں . یہ دوہرا معیار نہیں تو اور کیا ہے ؟ جو کام آپ نے خود کرنا ہو اس پہ دوسروں کو غلط نہیں کہنا چاہیے. یہ تو وہی حساب ہو گیا ساڈا کتا کتا تاڈا کتا ٹومی. نور بخاری نے کہا کہ میں ٹی وی پر بھی کام کرتی تھی یہی ٹی وی والے ہمیں باتیں‌کرتے تھے اور آج یہی لوگ خود وہی کام کررہے ہیں‌جس پر ہمیں تنقید کا نشانہ بناتے تھے . مجھے ایسے ڈبل سٹینڈرڈز نہیں پسند.

  • موقع ملا تو علی ظفر کے ساتھ کام کروں گی انجمن

    موقع ملا تو علی ظفر کے ساتھ کام کروں گی انجمن

    ماضی کی سینئر اداکارہ انجمن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جس گنڈاسے پر بہت اعتراض کیا جاتا تھا آج وہی گنڈاسہ پکڑ کر فلمیں بنائی جا رہی ہیں. لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ فلمیں چل رہی ہیں اور لوگ پسند بھی کررہے ہیں. انجمن نے مزید کہا کہ نئی فلمیں جو بن رہی ہیں‌وہ میں دیکھتی ہوں نئے لوگ اچھا کام کررہے ہیں. اردو فلمیں بھی چلنی چاہیں اور پنجابی فلمیں بھی چلنی چاہیں دونوں زبانوں میں فلمیں چلیں گی تو فلم انڈسٹری کا بھلا ہو گا اس سے جڑے لوگوں کا بھلا ہو گا. انہوں نے کہا کہ میں‌نے علی ظفر کی فلم طیفا انٹربل دیکھی تھی بہت اچھی لگی

    علی ظفر ایک بڑا آرٹسٹ اور گلوکار ہے. مجھے اگر موقع ملا تو علی ظفر کے ساتھ ضرور کام کروں گی اور میں‌ ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں. یہ ہمارے ملک کا سرمایا ہیں اور نوجوان نسل کے نمائندہ فنکار ہیں. انجمن نے کہا کہ پنجابی فلمیں بننی چاہیں ہمارا جو کلچر ہے وہ زندہ رہنا چاہیے. اب جو سلسلہ شروع ہوا ہے وہ رکنا نہیں چاہیے. سب فنکاروں‌کو چاہیے کہ سب فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے مل کر کام کریں تاکہ وہ وقت دوبارہ آئے جب سال کی سو سے زیادہ فلمیں بنتی تھیں.

  • کارتک  آریان کیوں ہیں‌ پر اعتماد ؟‌

    کارتک آریان کیوں ہیں‌ پر اعتماد ؟‌

    بالی وڈ اداکار کارتک آریان کے لیے 2022 خاص سال رہا ہے کیونکہ انہوں نے اس سال فلم انڈسٹری پر راج کیا. ان کی سال کی پہلی فلم بھول بھولیا 2 نے باکس آفس پر بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اوروبائی امراض کے پھیلاؤ کے درمیان 150 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔ اس کے ساتھ ہی یہ ہارر کامیڈی اس سال بالی وڈ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری فلم بن گئی۔کارتک کی فلم شہزادے اگلے سال ریلیز ہو گی اس حوالے سے ان کہنا ہے کہ مجھے اعتماد ہے کہ شہزادے بہت اچھا بزنس کریگی ، ہم سب نے اس فلم پر بہت محنت کی ہے کہانی

    روٹین سے ہٹ کر ہے لہذا مجھے مکمل اعتماد ہے کہ شہزادے سپر ہٹ‌ہوگی . یاد رہے کہ کارتک آریان حال ہی میں قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کا فائنل میچ دیکھنے گئے.فٹبالر لیونل میسی کی زیرقیادت ارجنٹائن نے فرانس کو شکست دی تواس کے فورا بعد کارتک نے لیجنڈری فٹبالر کی تعریف کی اور انہیں شہزادہ کہا۔ کارتک آریان کے اس کمنٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے کہا کہ ایک شہزادہ دوسرے کو شہزادہ کہتے ہوئے.
    یاد رہے کہ کارتک آریان بالی وڈ‌کے نئے سپر سٹار ہیں. ان کی فلموں‌نے اس سال اچھا بزنس کرکے ان کو باکس آفس کنگ بنا دیا ہے .

  • ارجن کپور کے بالی وڈ میں  10 سال مکمل

    ارجن کپور کے بالی وڈ میں 10 سال مکمل

    معروف پرڈیوسر بونی کپور کے صاحبزادے ارجن کپور جو آج کل ملائکہ اروڑہ کے ساتھ دوستی کی وجہ سے ہیں خبروں میں ، انہیں‌بالی وڈ میں دس سال مکمل ہو گئے ہیں. ارجن کپور نے 2012 میں پرینیتی چوپڑا کے ساتھ عشق زادے سے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا.ارجن آج کل اپنی نئی آنے والی کامیڈی تھرلر فلم، کٹے کی ریلیز کی تیاری کررہے ہیں. اس فلم میں ان کے ساتھ نصیرالدین شاہ، تبو، کونکونا سینشرما اور رادھیکا مدن و دیگربھی دکھائی دیں گے. کٹے 13 جنوری 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ فلم کو لو رنجن، وشال، انکور گرگ اور ریکھا بھردواج نے پروڈیوس کیا ہے۔ کُٹے موسیقار اور ہدایت کار وشال بھردواج کے بیٹے آسمان بھردواج کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم ہے۔

    اسی فلم کی پرموشن کے دوران ارجن کپور سے میڈیا نے کئے کچھ سوالات، ارجن نے کہا کہ میں نے وفادار رہنے کا فن بہت پہلے سیکھا ہے۔ میں نے ایک چیز سیکھی ہے کہ ہر حال میں صبر کرو اور صبر کرنا جو سیکھ لے وہ بہت ساری مشکلوں سے بچ جاتا ہے . ارجن کو بالی وڈ میں دس سال کا عرصہ بیت گیا ہے اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ دس طرسوں میں ، میں نے بہت کچھ سیکھا جو پہلے مشکل لگتا تھا اب وہ آسان لگتا ہے. یاد رہے کہ بہت جلد ارجن بھومی پیڈنکر کے ساتھ دی لیڈی کلر میں نظر آئیں گے.

  • بھارت کے مشہور برینڈ کی انوشکا کے ہاتھوں دھلائی

    بھارت کے مشہور برینڈ کی انوشکا کے ہاتھوں دھلائی

    بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما ہیں شدید غصے میں ، اسی غصے میں انہوں نے دھلائی کر دی ہے مشوہر برینڈ کی. تفصیلات کے مطابق مشہور سپورٹس برینڈ پوما نے انوشکا شرما کی تصویر اپنی سیل کلیکشن پر لگائی اور انہیں بتایا بھی نہیں گیا. جب انوشکا شرما نے ان کے پیج پر سیل کلیکشن کے ساتھ اپنی تصویر دیکھی تو وہ آگ بگولہ ہو گئیں انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں سپورٹس پرینڈ پوما کو خوب سنائیں اور لکھا کہ کیا آپ نہیں‌جانتے کہ آپ میری تصاویر میری اجازت کے بغیر استعمال نہیں کرسکتے. میری تصاویر کو فورا ہٹائیں. انوشکا شرما نے کہا کہ میں آپ

    کے برینڈ کی ایمیسیڈر نہیں‌ہوں پھر کس طرح سے میری تصاویر استعمال کی گئیں‌ہیں . انوشکا نے برینڈ کو خوب شرم دلائی جس پر ان کی طرف سے لکھا گیا کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں گے. یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ انوشکا کسی پر برس پڑی ہیں اس سے پہلے بھی اداکارہ کئی بار کچھ فوٹوگرفرز پر بھڑک اٹھیں جب انہوں نے ان کی بیٹی کی تصایر ان کی اجازت کے بغیر اتاریں . اب دیکھنا یہ ہے کہ سپورٹس برینڈ کتنی جلدی انوشکا کی بات پر عمل کرتے ہوئے ان کی تصاویر کو اپنے آفیشل پیج سے ہٹاتے ہیں.