Baaghi TV

Author: +9251

  • آئمہ بیگ کو انکے والد نے کیوں کہا کہ میرا نام اپنے نام سے ہٹا دو

    آئمہ بیگ کو انکے والد نے کیوں کہا کہ میرا نام اپنے نام سے ہٹا دو

    پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد نے ان سے کہا تھا کہ اپنے نام کے ساتھ سےبیگ ہٹا دو. آئمہ نے کہا کہ میرے والد کو جب پتہ چلا کہ میں گانا چاہتی ہوں تو انہوں نے میرے گانے کی سخت مخالفت کی اور غصے میں کہا کہ میرا نام اپنے نام کے ساتھ ہٹا دو اگر تم گانا چاہتی ہو. میری والدہ نے میرا ساتھ دیا اور کہا کہ بچی کا گانا سن کر تو دیکھیں ، وہ اچھا گاتی ہے اسکو اپنے شوق

    کی تکمیل کرنے دیں گانے دیں اسے ، آئمہ بیگ کے مطابق ان کی ماں نے ان کے والد کو منایا اور انہوں‌نے ایک ان کا گانا سنا تو انہیں لگا کہ میری بیٹی اچھا گا سکتی ہے تو اس کے بعد انہوں نے گانا گانے کی اجازت دے دی. آئمہ بیگ نے کہا کہ میں نے نہایت محنت کے ساتھ یہ مقام حاصل کیا ہے مجھے خوشی ہے کہ میرے مداح میرے کام کو سراہتے ہیں. یاد رہےکہ حال ہی میں آئمہ بیگ کا گانا کہانی سنو ریلیز ہوا ہے جسے بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے یہ گانا بنیادی طور پر کیفی خلیل کا ہےجسے گانے کے لئے آئمہ نے ان سے اجازت حاصل کی .

  • شاہ رخ خان کا ٹویٹر پر مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن

    شاہ رخ خان کا ٹویٹر پر مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن

    بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا جب سے گانا ریلیز کیا گیا ہے تب سے شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون ہیں مشکل میں. لیکن لگتا ہے کہ کنگ خان نے اس تنقید کو سر پہ سوار نہیں کیا اس لئے انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ ٹویٹر پر ایک چھوٹا سا سوال و جواب کا سیشن رکھا. شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دئیے انہوں نے کہا کہ آپ سب میری فلم پٹھان ضرو دیکھنے آئیں. انہوں نے ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے بچے میرے لئے سب کچھ ہیں میں ان سے بہت محبت کرتا ہوں. اور ایک اور مداح کےسوال کے جواب میں

    انہوں نے کہا کہ آپ کی شادی پٹھان کی ریلیز کے دن ہے تو شادی کے بعد فلم دیکھ لیجیے گا. شاہ ر‌خ خان نے اس سیشن میں اپنے مداحوں کو قائل کرنے کی کوش کی کہ ان کی فلم پٹھان ایکشن مووی ضرور ہے لیکن مکمل طور پر وطن سے محبت کے جذبے سے بھری ہوئی ہے. شاہ رخ خان سوال و جواب کے اس سیشن میں مکمل طور پر مطمئن نظر آئے اور ایک پل کو بھی نہیں لگا کہ وہ بائیکاٹ ٹرینڈ سے پریشان ہیں یا ان کی فلم کے نام اور گانے میں پہنے گئے لباس پر ہونے والی تنقید سے پریشان ہیں.

  • مہوش حیات کیوں ہیں خوشی سے نہال

    مہوش حیات کیوں ہیں خوشی سے نہال

    فیفا ورلٍڈ کپ 2022 کا فائنل میچ دیکھنے کےلئے دنیا بھر سے سلیبرٹیز قطر پہنچیں. اس موقع پر پاکستان سلیبرٹیز بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے بھی فیفا ورلڈ‌کپ کا فائنل میچ سٹیڈیم میں براہ راست بیٹھ کر دیکھا. اداکارہ مہوش حیات نے بھی یہ میچ دیکھا. اس دوران ان کی ملاقات بالی وڈ کے ایکٹر کارتک آریان کے ساتھ بھی ہوئی ،مہوش حیات نے ان کے ساتھ اپنی تصویر اور چھوٹی سی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کی. مہوش اس موقع پر کافی خو دکھائی دیں لیکن کارتک آریان کے ساتھ ملاقات سے بھی زیادہ مہوش خوش نظر آئیں سابق برطانوی فٹ

    بالر ڈیوڈ بیکم کے ساتھ سیلفی لیکر. انہوں‌نے ان کے ساتھ لی گئی اپنی سیلفی کو سوشل میڈیا پر شئیر کرکے اسکو سیلفی آف داائیر کا نام دیا . مہوش حیات سابق برطانوی فٹ بالر ڈیوڈ بیکم کے ساتھ سیلفی لیکر کافی خوش ہیں اور دوسری طرف ان کے پرستار بھی ان کی سیلفی ڈیوڈ‌بیکم کے ساتھ دیکھ کر کافی خوش ہیں. یاد رہے کہ مہوش حیات کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے سجل علی ، ہمایوں سعید ان کی اہلیہ ثمینہ ہمایوں بھی تھے. سب نے مل کر میچ دیکھا اور ارجنٹینیا کی جیت کا لطف اٹھایا.

  • ٹام کروز کی انوکھی حرکت ، طیارے سے چھلانگ لگا کر مداحوں کا شکریہ ادا کیا

    ٹام کروز کی انوکھی حرکت ، طیارے سے چھلانگ لگا کر مداحوں کا شکریہ ادا کیا

    ہالی وڈ‌ اداکار ٹام کروز جو کسی تعارف کا محتاج نہیں ہیں، ان کی مشن امپاسبل سیریز نے پوری دنیا میں شائقین کے دل جیت لئے. اس سیریز کی ساتویں فلم اگلے سال ریلیز ہونے جا رہی ہے. اور فلم کی شوٹنگ زورو شور سے جاری ہے. ٹام کروز کو ان کے مداح دیکھنے کےلئے کافی بے تاب ہیں. ان کی آمد باکس آفس پر ہمیشہ ایک نیا رنگ جماتی ہے. پوری دنیا میں ٹام کروز کے مداح‌پائے جاتے ہیں اور ان کی مشن امپاسبل سیریزنے تو شائقین کو اپنے سحر میں

    جکڑ رکھا ہے. مشن امپاسبل سیریز میں ٕٹام کروز کے اسٹنٹس کو ان کے مداح کبھی نہیں بھولے.مشن امپاسبل سیریز کی ساتویں فلم کی شوٹنگ آج کل جاری ہے ، ٹام کروز نے شوٹنگ کے دوران ہی انوکھے انداز میں اپنے مداحوں‌کا شکریہ ادا کیا . ٹام کروز نے اپنے مداحوں کے لئے ایک سپیشل پیغام وڈیو کی صورت میں سوشل میڈیا پر جاری کیا انہوں نے اس وڈیو میں کہا کہ میں اس سال کا اختتام آپ سب کا شکریہ ادا کئے بغیر نہیں‌کرنا چاہتا ، یہ کہتے ہوئے انہوں نے طیار سے چھلانگ لگا دی ، ٹام کروز کے انوکھے انداز میں مداحوں کا شکریہ کرنے پران کے چاہنے والے خوش ہونے کے ساتھ ساتھ حیران بھی ہیں.

  • امبر ہرڈ جونی ڈیپ کیساتھ صلح کے لئے تیار

    امبر ہرڈ جونی ڈیپ کیساتھ صلح کے لئے تیار

    امبرہرڈ اور ان کے سابق شوہر جونی ڈیپ نے ایک دوسرے پر کیس کیا ، امبر ہرڈ کو عدالت میں ناکامی کا سامنا بھی کرنا پڑا جب فیصلہ ان کے خلاف آیا ، اور وہ جونی ڈیپ پر گھریلو تشدد کے لگائے گئے الزامات کو ثابت نہ کر سکیں. ورجینیا کی جس عدالت نے فیصلہ ان کے خلاف دیا اس نے اداکارہ کو جونی ڈیپ کو35 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا تھا لیکن امبر ہرڈ کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ وہ ہرجانے کی اتنی بڑی رقم ادا نہیں کر سکتیں اور اب امبر ہرڈ نے اپنا کیس واپس لیتے ہوئے تصفیے کا صلح کا فیصلہ کیا ہے. اس فیصلے کا اعلان انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر کیا، اس میں انہوں نے لکھا کہ میں اپنی اپیل واپس لے رہی ہوں اور کیس کا تصفیہ چاہتی ہوں

    کیونکہ میں ایک اور ٹرائل کا سامنا نہیں کرنا چاہتی۔میری اس کیس میں‌بری طرح‌سے شہرت خراب ہوئی ہے میری ذاتی زندگی بے حد مشکلات کا شکار ہوئی ہے. انہوں نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد میں‌پریشان ہوئی میں‌کیس نہیں‌کرنا چاہتی تھی لیکن اپنے دفاع میں‌سب کچھ کیا لیکن اب میں‌کیس واپس لیتے ہوئے صلح صفائی سے معاملے کو وائنڈ‌اپ کرنا چاہتی ہوں . یاد رہے کہ امبر ہرڈ نے جونی ڈیپ پر گھریلوتشدد کے الزامات لگائے جن کو وہ عدالت میں ثابت نہ کر سکیں.

  • شبیر جان کا گھر کس اداکارہ کی وجہ سے ٹوٹتے ٹوٹتے بچا؟‌

    شبیر جان کا گھر کس اداکارہ کی وجہ سے ٹوٹتے ٹوٹتے بچا؟‌

    سینئر اداکار شبیر جان جو کہ بہت کم انٹرویوز دیتے ہیں اور اگر انٹرویوز دیتے بھی ہیں تو اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے کوئی بھی بات نہیں کرتے لیکن حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہےکہ وہ سعدیہ امام کے ساتھ کام کیوں نہیں‌کرتے. انہوں نے کہا کہ کبھی بھی ایسا نہیں ہوا کہ میں‌کسی اداکارہ کے ساتھ کام کرنے سے منع کروں لیکن میں سعدیہ امام کے ساتھ نہ کام کرنے کا فیصلہ کر چکا ہوں اور آئندہ بھی کبھی اس کے ساتھ کام نہیں کروں گا. تفصیلات بتاتے ہوئے شبیر جان نے کہا کہ میری اور سعدیہ امام کی ایک وقت میں بہت اچھی

    دوستی تھی. ہم دونوں ایک ساتھ کام بھی کرتے تھے ہم ایک بار ایک جگہ شوٹ کررہے تھے میری بیوی بھی میرے ساتھ تھیں، ایک دن ایسا ہوا کہ سعدیہ امام ہمارے کمرے میں آئی اور اس نے مجھے میری بیوی کے سامنے بے دھڑک ہو کر گلے لگایا، اور میری بیوی کو گلے نہیں لگایا ، اس کے بعد میرا میری بیوی سے بہت جھگڑا ہوا کیونکہ وہ پہلے ہی شک کرتی تھی کہ میرا سعدیہ کے ساتھ کوئی چکر چل رہا ہے حالانکہ ایسا بالکل نہیں تھا. لیکن سعدیہ نے میرا گھر برباد کرنے میں‌کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی. میں‌نے اس واقعہ کے بعد سعدیہ کے ساتھ دوستی ختم کرکے اس کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا.

  • چنے کی فصل کی بہتر نگہداشت اور اچھی پیداوار کیلئے موسم کی حکمت عملی جاری.محکمہ زراعت

    چنے کی فصل کی بہتر نگہداشت اور اچھی پیداوار کیلئے موسم کی حکمت عملی جاری.محکمہ زراعت

    محکمہ زراعت نے چنے کی فصل کی بہتر نگہداشت اور اچھی پیداوار کیلئے جاری موسم کی حکمت عملی جاری کردی ہے

    ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آباد ڈویژن چوہدری عبدالحمید نے چنے کے کاشتکاروں سے کہا ہے کہ چنے کی فصل کی بہتر نگہداشت اور اچھی پیداوار کیلئے جاری موسم میں سفارش کردہ حکمت عملی اختیار کی جائے جبکہ چنے کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی تلفی کو ابتدائی مراحل پر یقینی بنایااور جڑی بوٹیوں کی تعدادکم ہونے کی صورت میں جڑی بوٹی مار زہروں کی بجائے گوڈی کو ترجیح دی جائے۔انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے پہلی گوڈی فصل اگنے کے 30 سے40 دن بعد اور دوسری ایک ماہ بعد کریں اورریتلے علاقوں میں جڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ روٹری کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ چنے کی فصل کو پانی کی کم ضرورت ہوتی ہے لہٰذا آبپاش علاقوں میں بارش نہ ہونے کی صورت میں خصوصا ًپھول آنے پر اگر فصل سوکھا محسوس کرے تو ہلکا سا پانی لگادیں اسی طرح کابلی چنے کیلئے پہلا پانی بوائی کے 60 سے 70 دن بعد اور دوسرا پھول آنے پر دیں تاہم دھان کے بعد کاشت کی گئی فصل کو آبپاش کی ضرورت نہیں پڑتی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    وزیر خارجہ کی پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات
    پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے عالمی برادری کے ٹھوس تعاون کی ضرورت ہے.اقوام متحدہ
    اسلام آباد سے کراچی سفر کرنیوالی پرواز کا مسافردوران سفر انتقال کر گیا
    بجلی 31.60 روپے فی یونٹ، گیس 100فیصد مہنگی کرنیکی تجویز
    قرضوں کی بہتر مینجمنٹ کیلیے فوری طور پر ڈیبٹ مینجمنٹ آفس قائم
    اسلام آباد میں سالِ نو کی پارٹیوں کے دوران اسمگل کی جانیوالی منشیات برآمد
    انہوں نے کہا کہ فصل کا معائنہ کرتے رہیں اگر فصل پر دیمک، ٹوکے یا چور کیڑے کا حملہ نظر آئے تو محکمہ زراعت توسیع کے مشورہ کے مطابق مناسب زہروں کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ فصل پر امریکن سنڈی حملہ آور ہوسکتی ہے لہٰذا کاشتکار کھیت کا معائنہ اور سفارشات کے مطابق اس کا تدارک کریں۔ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ بارانی علاقوں میں بارش نہ ہونے کی صورت میں جٹاؤ سپریئر سے پانی کا سپرے کیا جائے۔

  • پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے سوا گھنٹہ میں دس بل منظور کرلئے

    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے سوا گھنٹہ میں دس بل منظور کرلئے

    ایک ماہ کے وقفے کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے

    اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین سینیٹ شریک نہیں ہوئے پی ٹی آئی کی جانب سے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا تھا ،ڈپٹی اسپیکر کی دادی کی مغفرت اور ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں شہداء کیلئے دعاء کی گئی، مولانا عبد الکبر چترالی نے مشترکہ اجلاس میں دعا کروائی

    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ترمیمی بل 2022منظور کرلیا بل میں پی ایم ڈی سی کی تشکیل نو کی اجازت دی گئی ہے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے سوا گھنٹہ میں دس بل منظور کرلئے اپوزیشن کی غیرموجودگی کے باعث حکومت کوکسی بھی بل میں مزاحمت کا سامنا نہ کرنا پڑنا

    پی ٹی آئی کے رہنما اور سینیٹر ڈاکٹر وسیم شہزاد نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تحریک انصاف کا کوئی رکن اسمبلی شرکت نہیں کرے گا۔

    اس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس گذشتہ مہینے 17 نومبر کو ہوا تھا، جو ایک مہینے کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔ 26 مئی سے جاری یہ اجلاس پانچ مرتبہ مہینوں کی تاریخ پر ملتوی ہوتا رہا ہے۔ یہ مشترکہ اجلاس اس سے قبل 22 ستمبر، چھ اکتوبر، 11 اکتوبر اور 17 نومبر کو بغیر وجوہات کے لمبی تاریخ پر التوا کا شکار رہا۔ نو جون کو ہونے والے مشترکہ اجلاس میں حکومت متنازع انتخابی اصلاحات اور نیب قوانین منظور کروانے میں کامیاب ہو گئی تھی۔ جس کے بعد اجلاس 20 جولائی تک ملتوی ہوا، لیکن 18 جولائی کو ہی قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ سے اعلامیہ جاری ہوا کہ 20 جولائی کو ہونے والا اجلاس بغیر کارروائی کے 22 اگست تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

    تاہم یہ اجلاس 22 اگست کو بھی نہ ہو سکا اور سپیکر قومی اسمبلی نے اعلامیے میں مزید ایک ماہ کی تاریخ دیتے ہوئے مشترکہ اجلاس 22 ستمبر تک ملتوی کر دیا تھا۔ اس اجلاس کو ختم نہیں کیا گیا بلکہ جاری اجلاس کی اگلی تاریخ دے دی جاتی ہے۔ معلومات کے مطابق جاری مشترکہ اجلاس کا فائدہ یہ ہے کہ جب تک ایوان کا سیشن جاری ہے صدر بھی وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا نہیں کہہ سکتے۔علاوہ ازیں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور بلوں کو صدر کی جانب سے منظوری کی ضرورت نہیں ہوتی۔

  • گجرات فسادات کے بعد بھارتی مسلمانوں نے مودی کو ‘گجرات کا قصائی’ کا خطاب دیا۔ وزیرخارجہ

    گجرات فسادات کے بعد بھارتی مسلمانوں نے مودی کو ‘گجرات کا قصائی’ کا خطاب دیا۔ وزیرخارجہ

    گجرات فسادات کے بعد بھارتی مسلمانوں نے مودی کو ‘گجرات کا قصائی’ کا خطاب دیا۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں اپنے حالیہ بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف’’تاریخی حقائق‘ کا حوالہ دے رہے تھے۔ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ نیوز کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے گجرات کا قصائی قرار دیا تھا۔بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’میں جے شنکر کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ اسامہ بن لادن مر چکا ہے لیکن گجرات کا قصائی زندہ ہے اور وہ بھارت کا وزیراعظم ہے‘۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ 2002 میں گجرات میں 2000 سے زائد مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہونے پر سزا دیے جانے کے بجائے مودی کو وزیر اعظم بنادیا گیا۔ وہ اپنے بھارتی ہم منصب ان بیانات کا جواب دے رہے تھے جس میں انہوں نے لگاتار دو روز پاکستان کو “اسامہ بن لادن کا میزبان اور دہشت گردی کا مرتکب ہونے کا الزام لگایا تھا۔ 16 دسمبر کو بھارت کے شہر اتر پردیش میں بلاول بھٹو کے ریمارکس کے خلاف احتجاج ہوا تھا، اس کے علاوہ متھرا میں بھی بی جے پی کے کارکنوں نے احتجاج کیا اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا پتلا جلایا، لکھنؤ میں بی جے پی کارکن اٹل چوک پر جمع ہوئے اور بلاول بھٹو کے خلاف نعرے لگائے جب کہ دہلی میں بی جے پی کارکنوں نے پاکستانی سفارت خانے کے باہر احتجاج کیا تھا۔


    ’بلومبرگ‘ کے ساتھ آج نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں وزیر خارجہ نے کہا میں ایک تاریخی حقیقت بیان کر رہا تھا، میں نے جو الفاظ استعمال کیے وہ میرے اپنے نہیں تھے، میں نے یہ لفظ اپنے پاس سے استعمال نہیں کیے، میں نے نریندر مودی کے لیے ’گجرات کا قصائی‘ کا لفظ تخلیق نہیں کیا، گجرات فسادات کے بعد بھارتی مسلمانوں نے مودی کو یہ خطاب دیا۔ انہوں نے کہا میں مجھے سمجھتا ہوں کہ میں ایک تاریخی حقیقت کا حوالہ دے رہا تھا اور وہ سمجھتے ہیں کہ تاریخ کو دہرانا ذاتی تضحیک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے اس بیان کو جاری ہوئے 2 روز گزرے ہیں جب کہ مودی کی پارٹی کے ایک رکن نے میرے سر پر 2 کروڑ روپے انعام مقرر کردیا ہے، میں نہیں سمجھتا کہ اس حقیقت کو غلط ثابت کرنے کا کہ مودی ’گجرات کا قصائی‘ ہے، بہترین طریقہ اس طرح کے انتہا پسندانہ قدم اٹھانا ہے۔

  • نمز ویکسین انسٹی ٹیوٹ کا پاکستان میں ویکسین کی مقامی سطح پر تیاری میں اشتراک کار پر اتفاق

    نمز ویکسین انسٹی ٹیوٹ کا پاکستان میں ویکسین کی مقامی سطح پر تیاری میں اشتراک کار پر اتفاق

    نمز اور جنوبی کوریائی ویکسین انسٹی ٹیوٹ کا پاکستان میں ویکسین کی مقامی سطح پر تیاری میں اشتراک کار پر اتفاق.

    نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (نمز) اور انٹرنیشنل ویکسین انسٹی ٹیوٹ (آئی وی آئی) جنوبی کوریا نے ٹیکنالوجی کی منتقلی اور پاکستانی سائنسدانوں کی استعداد کار میں اضافے کے ذریعے ویکسین کی مقامی سطح پر تیاری میں تعاون کرنے پر اتفاق کیاہے۔

    یہ اتفاق رائے نمز کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل وسیم عالمگیر کی قیادت میں ایک وفد کی انٹرنیشنل ویکسین انسٹی ٹیوٹ ‘جنوبی کوریا کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر جیروم ایچ کم کی اپنی ٹیم کے ہمراہ منگل کو سیول میں ہونے والی ملاقات کے بعد پایا گیا۔سیئول سے یہاں موصولہ ایک پیغام میں کہا گیا کہ دونوں فریقیں نے پاکستان کے سائنسدانوں کے ایک گروپ کے لیے موقع پر تربیت کے ساتھ ساتھ ویکسین کی تیاری کے لیے ٹیکنالوجی کی منتقلی سمیت استعداد کار میں اضافے کے شعبوں میں تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔

    اس موقع پر وائس چانسلر نے ڈاکٹر جیروم ایچ کم کو شیلڈ پیش کی جبکہ نمز کی ڈین فیکلٹی آف ملٹی ڈسپلنری سٹڈیز ڈاکٹر پروفیسر عائشہ محی الدین اور کنسلٹنٹ سٹریٹجک پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ جاوید اختر بھی اس موقع پر موجود تھے۔دریں اثناء ایک اور اقدام تحت نمز اور یونیورسٹی آف “موسٹار “بوسنیا اور ہرزیگووینا کے درمیان سائنسی تحقیق اور تدریسی تعاون کو فروغ دینے کے لیے سوموار کو موسٹار (سراجیوو) میں منعقدہ ایک تقریب میں مفاہمت کی دستاویز طے پائی جس پر وائس چانسلر نمزلیفٹیننٹ جنرل وسیم عالمگیر اور ریکٹر بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا یونیورسٹی آف موسٹار پروفیسر زوران ٹومک نے بوسنیا کے گذشتہ دورے کے دوران دستخط کیے تھے۔

    بوسنیا اور ہرزیگوینا میں پاکستان کے سفیر میجر جنرل (ر) اختر جمیل رائو ‘ڈین نمز فیکلٹی آف ملٹی ڈسپلنری سٹڈیز ڈاکٹر پروفیسر عائشہ محی الدین اور ڈاکٹر لالہ رخ کنسلٹنٹ کلینیکل ٹرائل یونٹ (سی ٹی یو) بھی اس موقع پر موجود تھے۔مفاہمت کی یادداشت باہمی تعاون کے شعبوں اور امور کے ساتھ ساتھ اس کے نفاذ کے طریقوں کی حامل ہے۔یادداشت کے تحت دونوں جامعات باہمی بنیاد پردوسری یونیورسٹی میں تدریس یا لیکچر دینے کے مقصد کے ساتھ یونیورسٹی سٹاف کے تبادلے میں شرکت کے لیے اپنے عملے کا انتخاب کر سکتی ہیں ۔

    دونوں فریقین نے ایک مخصوص مدت کے لیے لیکچرز یا مشاورت کے لیے دوسری یونیورسٹی کے پروفیسرز کو بلانے یا اپنے اپنے اداروں میں مطالعہ یا تحقیق کو بہتر بنانے کے لیے اپنے ایک یا زیادہ ملازمین کو باہمی دوروں کے لیے منتخب کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ مفاہمت کی یاداشت کے تحت یونیورسٹیاں انڈرگریجویٹ یا گریجویٹ تعلیم میں سٹڈی کے مناسب شعبوں میں طلباء کا تبادلہ کرسکیں گی