Baaghi TV

Author: +9251

  • اسلام آباد ہائیکورٹ؛ عمران خان کیخلاف 2 مقدمات کی سماعت ملتوی

    اسلام آباد ہائیکورٹ؛ عمران خان کیخلاف 2 مقدمات کی سماعت ملتوی

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 2 مقدمات کی سماعت ملتوی کردی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کے خلاف شہری محمد ساجد کی درخواست پر نااہلی کیس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔ دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن عدالت کے سامنے پیش ہوئے جب کہ عمران خان کی جانب سے سلمان اکرم راجا نے وکالت نامہ جمع کرا دیا۔ وکیل نے کہا کہ اس قسم کے کیس کا پہلے ہی فیصلہ ہو چکا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یہ معاملہ کئی بار پہلے بھی ہمارے پاس آ چکا ہے، ایسی درخواستیں مسترد ہوتی رہی ہیں۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کے وکیل کا وکالت نامہ آگیا ہے، انہیں جواب کے لیے وقت دے رہے ہیں، جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی۔ دریں اثنا توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے اور مزید کارروائی کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کے معاون نے عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ بیرسٹر علی ظفر مصروفیات کے باعث آج پیش نہیں ہو سکے۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے معاون وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت اگلے ماہ تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ شہری محمد ساجد کی جانب سے مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر ہوئی تھی، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان ، الیکشن کمیشن اور وفاق کو پری ایڈمشن نوٹس جاری کر رکھا ہے ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    وزیر خارجہ کی پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات
    پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے عالمی برادری کے ٹھوس تعاون کی ضرورت ہے.اقوام متحدہ
    اسلام آباد سے کراچی سفر کرنیوالی پرواز کا مسافردوران سفر انتقال کر گیا
    بجلی 31.60 روپے فی یونٹ، گیس 100فیصد مہنگی کرنیکی تجویز
    قرضوں کی بہتر مینجمنٹ کیلیے فوری طور پر ڈیبٹ مینجمنٹ آفس قائم
    اسلام آباد میں سالِ نو کی پارٹیوں کے دوران اسمگل کی جانیوالی منشیات برآمد
    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں۔ عمران خان نے اپنے بچوں کی تفصیل میں 2 کا ذکر کیا، ایک کی معلومات چھپائیں، لہٰذا عدالت عمران خان کو نااہل قرار دے۔

  • مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں اشیائے خوردونوش کی درآمدات میں 237 ارب روپے کا اضافہ

    مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں اشیائے خوردونوش کی درآمدات میں 237 ارب روپے کا اضافہ

    وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں اشیائے خوردونوش کی درآمدات میں 237 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے.

    مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں اشیائے خوردونوش کی درآمدات میں 237 ارب کا اضافہ ہوا ہے. وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران اشیائے خوردونوش کی درآمدات میں 237 ارب روپے کا اضافہ ہواہے. وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران مجموعی طور پر چار ارب ڈالر سے زیادہ کی اشیائے خورونوش درآمد کی گئی ہیں جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6 کروڑ 53 لاکھ ڈالر اور پاکستانی کرنسی میں 237 ارب روپے زیادہ ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    وزیر خارجہ کی پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات
    پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے عالمی برادری کے ٹھوس تعاون کی ضرورت ہے.اقوام متحدہ
    اسلام آباد سے کراچی سفر کرنیوالی پرواز کا مسافردوران سفر انتقال کر گیا
    بجلی 31.60 روپے فی یونٹ، گیس 100فیصد مہنگی کرنیکی تجویز
    قرضوں کی بہتر مینجمنٹ کیلیے فوری طور پر ڈیبٹ مینجمنٹ آفس قائم
    اسلام آباد میں سالِ نو کی پارٹیوں کے دوران اسمگل کی جانیوالی منشیات برآمد
    ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 66 فیصد کمی کے ساتھ 29 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ رہا۔ علاوہ ازیں 48 کروڑ ڈالر کی گاڑیاں درآمد کی گئیں ہیں جب کہ پیٹرولیم مصنوعات کا امپورٹ بل بھی 8 فیصد کمی کے ساتھ سات ارب 70 کروڑ ڈالر رہا۔ اسی طرح موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 66 فیصد کمی کے ساتھ 29 کروڑ ڈالر اورپیٹرولیم مصنوعات کا امپورٹ بل بھی 8 فیصد کمی کے ساتھ 7 ارب 70 کروڑ ڈالر رہا۔

  • اسلام آباد میں سالِ نو کی پارٹیوں کے دوران اسمگل کی جانیوالی منشیات برآمد

    اسلام آباد میں سالِ نو کی پارٹیوں کے دوران اسمگل کی جانیوالی منشیات برآمد

    نیوائر پارٹیوں کیلیے اسمگل کی جانیوالی منشیات برآمد، خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار

    اینٹی نارکوٹکس فورس نے نیو ائر پارٹیوں اور طلبہ کو فروخت کرنے کے لیے اسمگل کی جانے والی منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ایک اہم اور کامیاب آپریشن کے دوران نوجوانوں، خصوصاً کالج و یونیورسٹی کے طلبہ کو پارٹی ڈرگز کی تقسیم و ترسیل کی غرض سے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔

    حکام نے کراچی سے اسلام آباد لیڈی کیریئر کے ذریعے وِیڈ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ اطلاع تھی کہ ایک خاتون لاکھوں روپے مالیت کی وِیڈ بذریعہ بس کراچی سے راولپنڈی اسمگل کرے گی، جس پر اے این ایف کی ٹیم نے معلومات کے بعد بس ٹرمینل راولپنڈی کی مسلسل نگرانی کی۔ اسی دوران ٹرمینل پر ایک مشتبہ شخص جو وزیرستان کا رہائشی ہے، اور خاتون کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ خاتون کے بیگ کی تلاشی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی 4 کلو 368 گرام پلاسٹک کے ڈبوں میں چھپائی گئی وِیڈ قبضے میں لےلی گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    وزیر خارجہ کی پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات
    پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے عالمی برادری کے ٹھوس تعاون کی ضرورت ہے.اقوام متحدہ
    اسلام آباد سے کراچی سفر کرنیوالی پرواز کا مسافردوران سفر انتقال کر گیا
    بجلی 31.60 روپے فی یونٹ، گیس 100فیصد مہنگی کرنیکی تجویز
    قرضوں کی بہتر مینجمنٹ کیلیے فوری طور پر ڈیبٹ مینجمنٹ آفس قائم
    ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزم راولپنڈی اور اسلام آباد میں پارٹی ڈرگز کی تقسیم میں ملوث گروہ کا اہم رکن اور آرگنائزر ہے۔ ضبط شدہ وِیڈ راولپنڈی اور اسلام آباد میں سالِ نو کی پارٹیوں کے دوران تقسیم کرنے کے لیے تھی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  • قرضوں کی بہتر مینجمنٹ کیلیے فوری طور پر ڈیبٹ مینجمنٹ آفس قائم

    قرضوں کی بہتر مینجمنٹ کیلیے فوری طور پر ڈیبٹ مینجمنٹ آفس قائم

    وفاقی حکومت نے بڑھتے ہوئے قرضوں کی بہتر مینجمنٹ کیلیے فوری طور پر ڈیبٹ مینجمنٹ آفس قائم کر دیاہے.

    وفاقی حکومت نے بڑھتے ہوئے قرضوں کی بہتر مینجمنٹ کیلیے فوری طور پر ڈیبٹ مینجمنٹ آفس قائم کر دیا۔وفاقی حکومت نے ملک پر قرضوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ کو کم کرنے کی حکمت عملی وضع کرنے اور قرضوں کی بہتر مینجمنٹ کیلیے فوری طور پر ڈیبٹ مینجمنٹ آفس قائم کر دیاہے. یہ ڈیبٹ مینجمنٹ آفس ڈیبٹ لمیٹیشن (ترمیمی) ایکٹ 2022 کی سیکشن 6 کے تحت وفاقی حکومت کی منظوری سے قائم کیا گیاہے.

    وزارت خزانہ کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ونگ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے.جس کے ذریعے خزانہ ڈویژن کی جانب سے 13 اپریل 2006 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ترامیم کر دی گئی ہیں۔ اس بارے میں وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ ڈیبٹ مینجمنٹ آفس ملک پر قرضوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ میں کمی کیلئے قرضوں کی بہتر مینجمنٹ کی پالیسی اور حکمت عملی وضع کرے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    وزیر خارجہ کی پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات
    پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے عالمی برادری کے ٹھوس تعاون کی ضرورت ہے.اقوام متحدہ
    اسلام آباد سے کراچی سفر کرنیوالی پرواز کا مسافردوران سفر انتقال کر گیا
    بجلی 31.60 روپے فی یونٹ، گیس 100فیصد مہنگی کرنیکی تجویز
    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں قرضوں میں کمی کیلیے ڈیبٹ آفس 2006 سے قائم ہے مگر قرضوں میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہورہا ہے،اس لئے اب جو ڈیبٹ مینجمنٹ آفس قائم کیا گیا ہے اس کیلیے بھی یہ بڑا چیلنج ہوگا کہ وہ قرضوں کی کمی کیلیے کیا مینجمنٹ پالیسی متعارف کرائے گا۔

  • وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں توانائی بچت پلان پیش کیا جائیگا۔

    وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں توانائی بچت پلان پیش کیا جائیگا۔

    وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں توانائی بچت پلان پیش کیا جائیگا۔

    وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں توانائی کی بچت کا قومی ہنگامی پلان منظوری کیلیے پیش کیا جائیگا۔ اجلاس صبح 11 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا جس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے، تمام وزرائے اعلیٰ بھی اجلاس میں مدعو ہیں۔ انرجی بچت پلان پر صوبوں کی مشاورت کے ساتھ فیصلہ کیا جائیگا، بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا بھی فیصلہ کیا جائیگا جبکہ نجی اور سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

    یاد رہے گزشتہ روز وزیر اعظم نے اجلاس کے دوران متعلقہ حکام کو ہدایت کی تھی کہ توانائی کے شعبے میں موجود گردشی قرضے کو کم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت بہتر پالیسی کے ذریعے 2013 سے 2018 میں اپنے دور حکومت کے دوران گردشی قرضے کو مکمل ختم کرنے کا عملی ثبوت دے چکی ہے۔وزیر اعظم نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ مسلسل محنت اور مؤثر حکمت عملی سے اب بھی اس مسئلے پر دوبارہ قابو پا لیں گے ۔

    وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی تھی کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل اس طرح مکمل کیا جائے کہ گردشی قرضہ بتدریج کم ہو کر بالآخر ختم ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کی تقسیم کار کمپنیاں بلوں کی ریکوری کے نظام کو فوری طور پر بہتر کریں ۔ انہوں نے ہدایت کی تھی کہ بجلی اور گیس کے صارفین پر کوئی اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے ۔وزیر اعظم نے بجلی اور گیس کے بلوں کی وصولی کے نظام کو بھی مزید موثر بنانے کی بھی ہدایت کی تھی

    وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی تھی کہ توانائی کے شعبے کے محصولات میں اضافے کو یقینی بنانے کے لئے تمام ممکن اقدامات اٹھائے جائیں، اس مقصد کے لئے ترسیل کے نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ بجلی اور گیس کی چوری اور ضیاع کو روکا جا سکے۔اجلاس میں توانائی بچت پلان کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ یہ پلان آج منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائےگا جس میں صوبائی وزرا اعلیٰ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

  • بجلی 31.60 روپے فی یونٹ، گیس 100فیصد مہنگی کرنیکی تجویز

    بجلی 31.60 روپے فی یونٹ، گیس 100فیصد مہنگی کرنیکی تجویز

    بجلی 31.60 روپے فی یونٹ، گیس 100فیصد مہنگی کرنیکی تجویز.

     وزارت توانائی نے 700 ارب روپے سے زائد کاخسارہ پورا کرنے کیلیے بجلی کی قیمت میں 2.3 روپے سے 31.60 روپے فی یونٹ اضافے کی تجویزدی ہے۔ حکومتی ذرائع کےمطابق سرکلر ڈیبٹ ریڈکشن پلان 2023 ء کے خلاف 700 ارب روپے سے زیادہ کا انحراف بھی آئی ایم ایف کے 9ویں جائزہ مشن کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن گیا ہے۔ حکومتی ووٹ بینک پر اثرات کے باعث قیمتوں میں اضافے کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا۔

    واضح رہے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ گیس کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زائد اضافے پر بھی بات ہوئی۔خسارے کی وجہ لائن لاسز، بلوں کی کم وصولی، ٹیرف میں تاخیر، نجی جیٹوں کے مالک برآمد کنندگان اورسیلاب سے متاثرہ کسانوں کو سبسڈی دینے کے سیاسی فیصلے بتائے جاتے ہیں۔ وزارت توانائی نے یہ فرق پر کرنے کیلیے 3ممکنات پر کام کیا ہے، جو اس صورت میں بھی اہم ہے کہ اگر پاکستان آئی ایم ایف پروگرام میں رہنے کا خواہشمند ہے۔ چوتھا آپشن یہ ہے 700 ارب روپے کی اضافی سبسڈی دی جائے، جس کا ایک ذریعہ کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کا خاتمہ ہوگا۔

    پہلے آپشن کے تحت وزارت توانائی نے تجویز دی بجلی کی قیمتوں میں 31.60 روپے فی یونٹ اضافہ کرنا ہو گا تاکہ صنعتکاروں کو چھوڑ کر پانچ کیٹیگریز کے صارفین سے 700 ارب روپے وصول کئے جا سکیں۔ ان میں تجارتی،صنعتی، دیگر اور عمومی خدمات شامل ہیں لیکن سرچارج کے نفاذ کیلئے نیپرا ایکٹ میں ترمیم کی ضرورت ہوگی۔ اس صورت میں کمرشل صارفین کیلئے ٹیرف 94 روپے فی یونٹ اور صنعتی صارفین کیلئے 80 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔یہ آپشنز مہنگائی کے شکار لوگوں کیلئے بڑے مضمرات کے ساتھ اس صنعت کیلئے تباہ کن اثرات مرتب کرتے ہیں جو پہلے ہی منفی ہے۔

    بلوں کی کم وصولی کی وجہ سے 2.5 روپے فی یونٹ اضافے کی تجویز ، کل کا محض 83 فیصد ہے جبکہ 17.4 فیصد تک پہنچنے والے ہائی لائن لاسز کی وجہ سے مزید 1.40 روپے فی یونٹ کااضافہ متوقع ہے۔زیر التواء پیداواری لاگت کی وصولی کیلئے مزید 2.82 روپے فی یونٹ اضافے کی ضرورت ہوگی۔ کے الیکٹرک کے 136 ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی کیلئے 6 روپے فی یونٹ اضافہ درکار ہے۔ برآمد کنندگان کو دی جانے والی 118 ارب روپے کی سبسڈی والی بجلی کی قیمت پانچ کیٹیگریز کیلئے 5.28 روپے فی یونٹ ہے ۔ کسانوں کو 28 ارب روپے کی سبسڈی کی وصولی کیلئے 1.25 روپے فی یونٹ اضافے پر کام کیا گیا ہے۔

  • ریلوے کو 6کروڑ کا چونا لگانے والا ملزم گرفتار. محکمہ اینٹی کرپشن

    ریلوے کو 6کروڑ کا چونا لگانے والا ملزم گرفتار. محکمہ اینٹی کرپشن

    محکمہ اینٹی کرپشن نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر ریلوے میں 6 کروڑ کا غبن کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

    ریلوے کو 6کروڑ کا چونا لگانے والا ملزم اینٹی کرپشن کے ہاتھ آگیا . محکمہ اینٹی کرپشن نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر ریلوے میں 6 کروڑ کا غبن کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے. ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب ندیم سرور نے بتایا کہ لالا موسیٰ کے رہائشی خالد محمود نے ریلوے اراضی 6 کروڑ روپے پر لیز پر لی لیکن رقم سرکاری خزانے میں جمع نہ کروائی ۔

    ملزم نے بلڈنگ انسپکٹر مہر افضال کی ملی بھگت سے مکان کا نقشہ پاس کروایا اور پلازہ تعمیر کر لیا۔ ندیم سرور نے مزید بتایا کہ ملزم نے ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی جو خارج ہوئی تو اسے گرفتار کر لیا گیا ہے، اس کے علاوہ بلڈنگ انسپکٹر مہر افضال کو ہائیکورٹ پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

    دوسری جانب پاکستان ریلوے کی آمدن کے مقابلے میں اس کے اخراجات 50 فیصد سے زائد ہیں. قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت ریلوے کی جانب سے تحریری جواب ایوان میں پیش کیا گیاتھا جس کے مطابق اپریل اور اکتوبر کے دوران ریلوے خسارہ 35 ارب 31 کروڑ روپے رہا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    وزیر خارجہ کی پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات
    پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے عالمی برادری کے ٹھوس تعاون کی ضرورت ہے.اقوام متحدہ
    اسلام آباد سے کراچی سفر کرنیوالی پرواز کا مسافردوران سفر انتقال کر گیا
    وزارت ریلوے نے بتایا کہ ریلوے کی آمدن 33 ارب اور اخراجات 69 ارب روپے سے زائد رہے جب کہ ریلوے کے ایک لاکھ 25 ہزار پنشنرز کو سالانہ 75 ارب روپے سے زیادہ دیے جارہے ہیں۔ وزارت ریلوے نے بتایا کہ بین الاقوامی معیار کی 230 تیز رفتار کوچز جلد ریلوے کی فلیٹ میں شامل ہوں گی۔

  • وزیر خارجہ کی پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات

    وزیر خارجہ کی پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات

    وزیر خارجہ کی پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے.وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی کامیابی پر فخر ہے.انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی ترقی میں ان کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہیں. اور ہمارے یہ متحرک تارکین وطن مضبوط پاک امریکہ تعلقات کا اثاثہ ہیں.


    دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قبل از وقت انتخابات کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے احتجاج سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے عمران خان اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد سے ہی الیکشن کا راگ الاپ رہے ہیں۔ قبل از وقت انتخابات ملکی مفاد کے خلاف ہیں۔

    انٹرویو کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مودی کو گجرات کا قصائی کہنے کے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھارتی وزیر اعظم کے متعلق تاریخی حقیقت دہرائی۔ اپنے بیان پر قائم ہوں کہ مودی گجرات کا قصائی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں میرے سر کی قیمت لگائی گئی۔ثابت ہوا جو کچھ میں نے کہا وہ درست تھا۔ مودی حکومت مسلمانوں پر تشدد کر رہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے قبل از وقت انتخابات کا امکان مسترد کردیا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ضروری ہے عالمی اداروں سے معاملات بہتر انداز میں طے کیے جائیں۔ پاکستان کو سیلاب کے بعد بحالی کیلئے عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ روس یوکرین جنگ سے خطے کی صورتحال متاثر ہوئی۔ عالمی برادری خوراک کا تحفظ یقینی بنائے۔ خیال رہے کہ بھارت میں بلاول بھٹو زرداری کے مودی کو گجرات کا قصائی قرار دینے پر ملک گیر احتجاج کیا جارہا ہے۔

  • پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے عالمی برادری کے ٹھوس تعاون کی ضرورت ہے.اقوام متحدہ

    پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے عالمی برادری کے ٹھوس تعاون کی ضرورت ہے.اقوام متحدہ

    پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے عالمی برادری کے ٹھوس تعاون کی ضرورت ہے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ پاکستان کو اگست میں آنے والے شدید سیلاب کے سبب بڑے پیمانے پر تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کے ٹھوس تعاون کی ضرورت ہے،ملک کی تعمیر نو کے لئے امداد اکٹھی کرنے کے سلسلہ میں جنیوا میں 9 جنوری سےشروع ہونے والی عالمی کانفرنس میں ان کی توقعات سے متعلق اے پی پی کے سوال پر اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کی مدد کرنا عالمی برادری کی بڑی ذمہ داری ہے ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔

    پاکستان میں سیلاب سے 33 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1700 سے زیادہ ہلاک ہوئے ۔سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں سال کے آخر میں اپنی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کی حمایت کے لیے عالمی برادری کو متحرک کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میں سیلاب آنے کے فوراً بعد پاکستان گیا اور وہاں جو کچھ دیکھا اس سے شدید متاثر ہوا۔انہوں نے کہا کہ میرے اپنے ملک پرتگال میں بھی تین بار سیلاب آیا، پاکستان میں بالخصوص سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے شہریوں کے جانی نقصان کے علاوہ فصلوں،جانوروں اور مکانات کو بہت نقصان پہنچا ،یہ ایک تباہ کن صورتحال ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ان حالات میں عالمی برادری کی بڑی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کی بھرپور مدد کی جائے ۔

    آئندہ جنیوا کانفرنس کا ذکر کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اس کا مقصد ان وسائل کو مکمل طور پر متحرک کرنا ہے جن کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے مزید کہا میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ساتھ بھی حالیہ رابطے میں رہا اور امید ہے کہ ان دونوں اداروں سے بامقصد اقدامات کئے جائیں گے جس کے پاکستانی عوام مستحق ہیں اور انہیں مضبوط بین الاقوامی اظہار یکجہتی کی ضرورت ہے ۔

  • شوبز میں ایک دوسرے پر جادو کروایا جاتا ہے گوہر رشید

    شوبز میں ایک دوسرے پر جادو کروایا جاتا ہے گوہر رشید

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں ایک اہم کردار کرنے والے گوہر رشید نے کہا ہے کہ میں نے کام میں ورائٹی دیکر بھی دیکھ لیا ہے لیکن مجھے مختلف قسم کے کردار نہیں‌ مل رہے . ابھی تک مجھے اس قابل سمجھا ہی نہیں جا رہا کہ میں مختلف قسم کے کردار کر سکتا ہوں. مجھے آج بھی ایک ہی طرح کے کردار آفر ہوتے ہیں. پتہ نہیں‌یہ تصور کب چینج ہو گا کہ میں ہر طرح‌ کے کردار کر سکتا ہوں. انہوں نے کہا کہ تعلقات کی بناء پر انڈسٹری میں کام ملتا ہے جو کہ نہایت ہی افسوس کی بات ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے ایکٹر کا کام اسکی صلاحیتیں دیکھی جانی چاہیں. گوہر رشید نے

    کہا کہ ہماری انڈسٹری میں کوئی بھی ایسا نہیں ہے جو اپنی خامیوں پر نظر رکھے بس وہ جب بھی ناکام ہوتے ہیں تو الزام دوسرے پہ دھرتے ہیں اور بہت سارے ایسے لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم پرجادو کروایا گیا ہے . گوہر رشید نے کہا کہ ایسی چیزیں میں نے خواتین میں‌زیادہ دیکھی ہیں. انہوں نے کہا کہ میں انتظار میں ہوں اس وقت کے کہ جب مجھے مختلف قسم کے کردار آفر ہوں گے نعمان اعجاز جیسے کردار کرنے کو ملیں گے. لیکن فی الحال میں جہاں تھا وہیں کھڑا ہوں اچھے کام کے انتظار میں ہوں .