Baaghi TV

Author: +9251

  • نبی پوری دنیا کے لئے نمونہ بن کر آئے فیصل قریشی

    نبی پوری دنیا کے لئے نمونہ بن کر آئے فیصل قریشی

    اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ اس مہینے میں سرورِ دو عالم حضور اقدس جناب محمد رسول اللہ دنیا میں تشریف لائے اور یہ مقام کسی اور مہینے کو حاصل نہیں۔ماہ ربیع الاول کی بارہ تاریخ کو یعنی ولادت پاک کے دن خوشی و مسرت کا اظہار کرنا، مساکین کو کھانا کھلانا اور میلا د شریف کا جلوس نکالنا اور جلسے منعقد کرنا اور کثرت سے درود شریف پڑھنا بڑا ثواب ہے۔جو یہ عمل کرے گا اللہ تعالیٰ تمام سال اس کو امن و امان مرحمت فرمائے گا ۔ نبی پوری دنیا کے لئے نمونہ بن کر آئے، وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی آئندہ آئے گا۔

    اس دن کو شایان شان طریقے سے خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پوری انسانی برادری اور انسانیت کو دنیا و آخرت کی بھلائی کے حسین طور طریقوں کو نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی سنتوں کے آئینے میں اخذ کرنے پر گزرانا چاہئے۔فیصل قریشی نے کہا کہ” آج ہم جتنی بھی مشکلات میں ہیں اسکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم اسلام اور نبی کریم کے بتائے ہوئے اصولوں پر نہیں چلتے۔ ”ہمارا رب ہماری حفاظت فرمائے امین ۔

    پاکستانی کھلاڑی تو آگئے مگر پاکستانی فنکار بھی بھارت آئیں گے؟راہل ڈھولکیا

    فلم انڈسٹری اور مداحوں کا شکرگزار ہوں شاہد حمید

    ماورا حسین 31 برس کی ہو گئیں

  • ہم سب کو چاہیے ہم نبی کی سنت پر عمل کریں حمیرا ارشد

    ہم سب کو چاہیے ہم نبی کی سنت پر عمل کریں حمیرا ارشد

    گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا کہ12ربیع الاول بابرکت مہینہ ہے اسکی فضیلت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس مہینے میں ہمارے نبی دنیا میں تشریف لائے ، مجھے یاد ہے کہ جیسے آج بازار سجتے ہیں اسی طرح سے ہمارے بچپن میں بازار سجا کرتے تھے ، دلہن کی طرح نہ صرف بازار بلکہ گلی محلے بھی سجے ہوتے تھے آج بھی ایسا ہی ہوتا ہے اور تاقیامت ایسا ہی ہوتا رہے گا۔ ہم پہاڑیاں بنایا کرتے تھے آج بچوں کو پہاڑیاں بناتا دیکھتی ہوں تو خوشی ہوتی ہے ہر کوئی نبی کی اس دنیا میں آمد کے جشن کو منا رہا ہوتا ہے۔ ہم سب کو چاہیے کہ ہم نبی کی سنت پر عمل کریں اس نبی کی سنت پر جو ہمارے آخری نبی ہیں جن کے بعد اس دنیا میں کوئی نبی نہیں آیا۔

    انہوں نے مزیہ کہا کہ یہ مہینہ فیوضات و برکات کے اعتبار سے نہایت افضل ہے۔ 12 ربیع الاول شریف بروز پیر، مکہ المکرمہ کے محلے بنی ہاشم میں آپ کی ولادت باسعادت صبح صادق کے وقت ہوئی۔ 12 ربیع الاول ہی میں آپ ہجرت فرما کر مدینہ منورہ تشریف لائے۔ اسی تاریخ سے کائنات کی ظلمت و تاریکیاں نورانیت میں تبدیل ہونے لگیں۔ تمام مسلمانوں کو اس دن کی اہمیت کا احساس کرتے ہوئے گزشتہ کا احتساب اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرکے فلاح وا صلاح انسانیت کے لئے ایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ مشغول ہو جانا چاہئے۔

    پاکستانی کھلاڑی تو آگئے مگر پاکستانی فنکار بھی بھارت آئیں گے؟راہل ڈھولکیا

    فلم انڈسٹری اور مداحوں کا شکرگزار ہوں شاہد حمید

    ماورا حسین 31 برس کی ہو گئیں

  • 12ربیع الاول کا دن رحمتوں اور برکتوں والا دن ہے گوشی خان

    12ربیع الاول کا دن رحمتوں اور برکتوں والا دن ہے گوشی خان

    معروف اداکار گوشی خان نے کہا کہ 12ربیع الاول کا دن رحمتوں اور برکتوں والا دن ہے ، اس دن وہ دنیا میں آئے جن کی خاطر یہ دنیا بنی۔جیسے آج ہوتا ہے ویسے ہی مجھے یاد ہے کہ ہمارے بچپن میں ہم اپنے گھر کے باہر پہاڑیاں بنایا کرتے تھے ،گلیوں اور محلوں کو سجایا کرتے تھے ، خوشی کا سماں ہوتا تھا ، نیاز آج بھی تقسیم ہوتی ہے ہمارے بچپن میں بھی ہوتی تھی۔ ایک خوبصورت ماحول ہوتا تھا۔ میرے بچے آج جب پہاڑیاں بناتے ہیں گلی محلے کو سجاتے ہیں تو میں ان کے ساتھ کھڑا ہوجاتا ہوں اور برابر کا حصہ لیتا ہوں۔

    ”ہم حضور کی عظمت میں درود پاک پڑھتے ہیں” ، یہ نبی ہی ہیں جن کی صدقے ہم سب بخشے جائیں گے ۔ہمارے نبی نے ،ہمارے اسلام نے جن کاموں سے ہمیں منع کیا ہے ہم وہ اگر کرتے ہیں تو یقینا وہ ایک بری بات ہے گناہ ہے، جو ہمارے اسلام میں کام جائز ہیں وہ ہم کریں تو یقینا خدا اور نبی ہم سے خوش ہوتے ہیں۔ ہم سب کو ایک دوسرے کے ساتھ پیار کرنا چاہیے ، ایک دوسرے کا خیال کرنا چاہیے ،اپنے بہن بھائیوں کا خیال کریںیہی نبی کی سنت ہے اور خدا ہمیں ان کی سنت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں امین۔

    پاکستانی کھلاڑی تو آگئے مگر پاکستانی فنکار بھی بھارت آئیں گے؟راہل ڈھولکیا

    فلم انڈسٹری اور مداحوں کا شکرگزار ہوں شاہد حمید

    ماورا حسین 31 برس کی ہو گئیں

  • عید میلاد النبی کے موقع پر ابرار الحق کا اہم پیغام

    عید میلاد النبی کے موقع پر ابرار الحق کا اہم پیغام

    عید میلاد النبی کے موقع پر گلوکار ابرار الحق نے اپنے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن کا میسج عیاں ہے قیامت کے دن جو ہمارا پرچہ ہونا ہے جو ہم سے پوچھ گچھ ہونی ہے وہ سب کو پتہ ہے پھر بھی ہم اسکی تیاری نہ کریں تو یہ ہمارا قصور ہے۔ جو نبی کے طریقے پر چلا ان کی سنت کے مطابق اپنی زندگی گزاری وہ کامیاب ہو گیا اور جو اس راستے سے ہٹ گیا یقینا وہ ناکام ہو گیا۔ اگر ہم اپنا اخلاق ہی اچھا کر لیں کسی کا دل نہ دکھائیں کسی سے پیار سے بات کر لیں ، اللہ ہمارے لئے آسانیاں پیدا کرے گا،

    ”حضور پاک کا اخلاق بہترین اخلاق تھا” ، ہم غریبوں کی مدد کریں تو خدا ہمارا رزق کشادہ کرے گا یہ وہ تعلیمات ہیں جو ہمیں ہمارے نبی نے دی ہیں۔ ہمارے پیار نبی کی پیار ی زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے ہمیں اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر ہم اس خزانے سے فائدہ نہ اٹھائیں تو یہ ہماری غلطی اور بدقسمتی ہے۔ابرار الحق نے کہا کہ اس مبارک دن پر ہمیں خود سے وعدہ کرنا چاہیے کہ ہم اپنی زندگی کو حضور کی سنت کے مطابق گزاریں گے۔

    پاکستانی کھلاڑی تو آگئے مگر پاکستانی فنکار بھی بھارت آئیں گے؟راہل ڈھولکیا

    فلم انڈسٹری اور مداحوں کا شکرگزار ہوں شاہد حمید

    ماورا حسین 31 برس کی ہو گئیں

  • فلمسٹار ممتاز بیگم کی حمزہ شہباز شریف سے ملاقات

    فلمسٹار ممتاز بیگم کی حمزہ شہباز شریف سے ملاقات

    سینئر اداکارہ ممتاز بیگم جو کہ ان دنوں لاہور میں موجود ہیں ان کے ساتھ ان کا بیٹا بھی ہے جو کہ شوبزکیرئیر شروع کرنے جا رہا ہے۔ ممتاز بیگم نے لاہور میں کئی اہم شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں، حال ہی میں انہوں نے جو اہم ملاقات کی ہے وہ ہیں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف۔تفصیلات کے مطابق ممتاز بیگم نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ہے، ممتاز بیگم اور ذیشان راحیل باری نے اس موقع پرحمزہ شہباز کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔ ملاقات میں مسلم لیگ ن پنجاب کلچرل ونگ کے صدر سینئر اداکار طاہر انجم اور سابق صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر بھی موجود تھے ۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ہم ممتاز بیگم کو پاکستان میں ویلکم کہتے ہیں۔ انکی پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے بڑی خدمات ہیں،ہم سب نے ان کی اپنے بچپن میں فلمیں دیکھ رکھی ہیں۔ آپ سے مل کر بے حد خوشی ہوئی ہے۔

    جبکہ ”ممتاز ببگم نے کہا کہ جب میں کینیڈا گئی تھی تو لاہور کھنڈر تھا”،آج جدید لاہور ہے،لاہور میں بہت زیادہ ترقیاتی کام ہوئے ہیں اور میری دعا ہے کہ مسلم لیگ ن دوبارہ اقتدار میں آکر ملک کی خدمت کرے۔انہوں نے مزیہ یہ بھی کہا کہ طاہر انجم کا شکریہ ادا کرتی ہوں آپ سے ملاقات کروائی ہے۔

    پاکستانی کھلاڑی تو آگئے مگر پاکستانی فنکار بھی بھارت آئیں گے؟راہل ڈھولکیا

    فلم انڈسٹری اور مداحوں کا شکرگزار ہوں شاہد حمید

    ماورا حسین 31 برس کی ہو گئیں

  • پاکستانی کھلاڑی تو آگئے مگر  پاکستانی فنکار بھی بھارت آئیں گے؟راہل ڈھولکیا

    پاکستانی کھلاڑی تو آگئے مگر پاکستانی فنکار بھی بھارت آئیں گے؟راہل ڈھولکیا

    بالی ووڈ ہدایتکار راہل ڈھولکیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بعد پاکستانی اداکاروں کو بھی بھارت میں پرفارم کرنے کا موقع دیا جائے ۔ سات سال کے طویل عرصے کے بعد کرکٹ ورلڈ کپ میں حصہ لینے کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھارت کے ویزے جاری کیے گئے تو ٹیم حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی، سال 2016 کے اڑی حملوں کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب پاکستانیوں کو بھارت جانے کی اجازت دی گئی۔


    تاہم اب بالی ووڈ فلم ’رئیس‘ کے ہدایت کار راہل ڈھولکیا نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے بعد پاکستانی اداکاروں اور موسیقاروں کو بھی ملک میں پرفارم کرنے اس سے قبل سال 2017 میں جب بھارت نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کی تھی تو ان کی فلم کو پاکستانی سنسر بورڈ نے بھی پاس نہیں کیا تھااس فلم میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ ڈیبیو کیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی
    پی ڈی ایم پر آرٹیکل 6،جنرل باجوہ کا احتساب
    امریکی وزیرخارجہ بلینکن نے بجایا گٹار
    جس پر راہل ڈھولکیا نے ردعمل کا اظار کرتے ہوئے کہا تھا کہ لو کر لو بات ، مسئلہ حل ہوگیا دو ممالک کے درمیان فلم اور اداکار پر پابندی لگانے سے کچھ تبدیل ہوگا
    ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں پر پابندی لگائیں نفرت پھیلانے والوں کو گرفتار کریں سینما کو نہیں۔کی اجازت دی جائے گی۔

  • تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر رپورٹ تیار کرلی گئی

    تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر رپورٹ تیار کرلی گئی

    تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر رپورٹ تیار کرلی گئی

    تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر رپورٹ تیار کرلی گئی۔ رپورٹ میں پوش ایریا سمیت دیگرعلاقوں میں قائم تعلیمی ادارے شامل ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق رپورٹ اسپیشل برانچ اور دیگراداروں کی مدد سے تیار کی گئی، رپورٹ میں آئس سمیت دیگر منشیات فراہم کرنے والوں کی تفصیلات شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق منشیات فراہم کرنے والوں میں با اثر افراد شامل ہیں اور 500صفحات پر مشتمل رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کردی گئی، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے مندر جات کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تفصیلات منظرعام پر آنے سے مجرم فائدہ اٹھا سکتے ہیں جبکہ خطرناک منشیات فراہم کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاری ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی
    پی ڈی ایم پر آرٹیکل 6،جنرل باجوہ کا احتساب
    امریکی وزیرخارجہ بلینکن نے بجایا گٹار
    جبکہ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ پولیس، حکومت سندھ کی منظوری کے بعد ایکشن کا تعین کریں گے اور کسی اعلیٰ پولیس افسر کی جانب سے فی الحال رپورٹ پر بات نہیں کی گئی۔

  • ہمیشہ حکومت میں آکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ مریم نواز شریف

    ہمیشہ حکومت میں آکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ مریم نواز شریف

    مسلم لیگ ( نواز ) کی سینئر نائب اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیرصدارت اہم بیٹھک میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے استقبال کے لیے پارٹی رہنماؤں کو دیے گئے اہداف کا جائزہ لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہمیشہ حکومت میں آکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے اور پارٹی ذرائع کے جاتی امراء رائیونڈ میں سینئر نائب صدر مریم نواز کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اجلاس ہوا۔

    جبکہ اجلاس میں صدر نون لیگ پنجاب رانا ثناء اللہ، مریم اورنگزیب، پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق، صدر لاہور سیف الملوک کھوکھر، اور سابق اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی اور اجلاس میں قائد مسلم لیگ (نواز) نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

    علاوہ ازیں شرکاء نے 18 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں دیے گئے اہداف کے حوالے سے مریم نواز کو بریفنگ دی اور پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز نے نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے لاہور میں یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے 7 جلسوں کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی
    پی ڈی ایم پر آرٹیکل 6،جنرل باجوہ کا احتساب
    امریکی وزیرخارجہ بلینکن نے بجایا گٹار
    واضح رہے کہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر پرتباک استقبال کیا جائے گا، وہ وطن واپس آکر ملک کو مہنگائی، بے روزگاری اور مشکلات سے نکالیں گے، چیف آرگنائزر ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے ہمیشہ عوام کی خدمت میں کوئی کمی نہیں رکھی۔

  • خواجہ آصف نے ڈیل کا اعتراف کرلیا

    خواجہ آصف نے ڈیل کا اعتراف کرلیا

    مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ خواجہ آصف نے کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے میں جھول ہوتا تو یہ ساری باتیں نہ ہوتیں، فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے پرعملدرآمد ہونا چاہیئے، دھرنے والوں کو وہی لے کر آئے تھے جنہوں نے نوازشریف کے خلاف سازش شروع کی تھی۔

    علاوہ ازیں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے ن لیگی رہنما نے کہا کہ پارٹی قیادت نے محسوس کیا کہ اس وقت توسیع کے فیصلے کے ساتھ جانا چاہیئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی
    پی ڈی ایم پر آرٹیکل 6،جنرل باجوہ کا احتساب
    امریکی وزیرخارجہ بلینکن نے بجایا گٹار
    اسرائیل کو تسلیم کرنے بارے امریکہ میں بھی سوالات ہوئے,نگران وزیر خارجہ
    انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے شرط لگائی کہ اس کی ریٹرن فیور نہیں ہوگی، توسیع پر ووٹنگ سے پہلے مجھ سے کہا گیا کہ ریٹرن میں کیا چاہتے ہیں اور مجھے کہا گیا کہ آپ جون میں پنجاب کی حکومت اور دسمبر تک وفاقی حکومت لے لیں، میں نے ان سے کہا کہ میری قیادت کی ہدایت ہے کہ ہماری کوئی ڈیمانڈ نہیں، جن سے میری ملاقات ہوئی انہوں نے کہا کہ ہم نے اسے بہت برداشت کرلیا۔

  • رانا ثناء  نے کارکنان کی جلسے میں موجودگی چیک کرنے کیلئے ایپ بنوا لی

    رانا ثناء نے کارکنان کی جلسے میں موجودگی چیک کرنے کیلئے ایپ بنوا لی

    گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کی ہے کہ 21 اکتوبر کو500 بندے لانے کا ٹارگٹ پورا کرنا ہے، 500 بندوں کو ہم نے فون کر کے چیک بھی کرنا ہے، ہم نے فون کے ذریعے ایپ تیارکروائی ہے، ہمیں پتا چل جائے گا کتنے لوگ آئے اور کتنے نہیں آئے، جو ورکرز کو لانے کا ٹارگٹ پورا کریں گے ان کو شاباش دی جائے گی۔
    https://twitter.com/NaikRooh/status/1707440669495640287
    علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں، نوازشریف مینار پاکستان پر پوری قوم سے خطاب کریں گے، خوشحالی کی طرف بڑھتے ہوئے پاکستان کو بحران سے دوچار کیا گیا، نوازشریف ملک کو مشکلات سے نکالنے کا حل بتائیں گے، نوازشریف کے بتائے گئے راستے پر چل کر ملک بحرانوں سے نکلے گا، ہمارا بیانیہ ایک ہی ہے اور وہ پاکستان کی خدمت ہے۔


    جبکہ اس بارے میں پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ کو خود کو بھی اتنا پکا یقین ہے کہ کوئی خوشی اور مرضی سے تو آئے گا نہیں اس لئے بقول رانا ثناء اللہ کارکنوں کے فون نمبرز لے رہے ہیں اور ایک ایپ کے ذریعے ان کی جیو فینسنگ کریں گے کہ یہ نوازشریف کا استقبال کرنے آئے ہیں یا نہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی
    پی ڈی ایم پر آرٹیکل 6،جنرل باجوہ کا احتساب
    امریکی وزیرخارجہ بلینکن نے بجایا گٹار
    اسرائیل کو تسلیم کرنے بارے امریکہ میں بھی سوالات ہوئے,نگران وزیر خارجہ
    علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر اس بارے میں بحث چھڑگئی ہے کہ کیا اب نواز لیگ کو بھی اتنا یقین نہیں ہے ان کے جلسے میں لوگ نہیں آئیں گے اس لیئے فون نمبرز لے ہیں اور رہنماؤں کو زبردستی لوگوں کو لانے کا کہہ رہے ہیں،