Baaghi TV

Author: +9251

  • تصحیح کا عمل تب شروع ہوتا  جب  اپنی غلطیوں کو تسلیم کیا جاتا۔ مصطفی کھوکھر

    تصحیح کا عمل تب شروع ہوتا جب اپنی غلطیوں کو تسلیم کیا جاتا۔ مصطفی کھوکھر

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنماء مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے جو سب سے پہلی اچھی چیز کی وہ یہ کہ انہوں نے اپنے ادارے کی غلطی کو تسلیم کیا اور تسلیم کیا کہ بھٹو کا جو قتل تھا وہ غلط تھا، سپریم کورٹ کا فیصلہ ٹھیک نہیں تھا۔ ماضی میں ڈکٹیٹرزکی آئین شکنی کو جو سپریم کورٹ تحفظ دیتی آئی، انہوں نے اس کے بارے میں بھی کہا کہ وہ غلط تھا۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ تصحیح کا عمل تو شروع ہی اس وقت ہوتا ہے جب آپ اپنی غلطیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔ فیض آباد دھرنا کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ اس ملک میں سویلین حکومتوں کو غیرمستحکم کرنے کیلئے کیا کچھ نہیں کیا جاتا رہا، آج جس کیس کی سماعت ہوئی اس کا تعلق اسی ایک چیز سے ہے جہاں ایک سویلین حکومت کو غیرمستحکم کرنے کیلئے یہ سارا سلسلہ چلا۔ پھر دھرنا کیس کے فیصلے میں قاضی فائز صاحب کو جو نتائج بھگتنے پڑے وہ بھی ہمارے سامنے ہے۔

    جبکہ انہوں نے کہا کہ فیض آباد دھرنے کے چند سال بعد اسی تنظیم نے ایک بار پھر اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی اور اس کو روکنے کے نتیجے میں ہمارے کئی پولیس کے سپاہی اور جوان شہید ہوئے، ’ان کے لوگوں کے ہاتھوں شہید ہوئے اور پرتشدد طریقے سے اور پھر اس کے بعد ایک تصویر آئی، رات کو ہم نے دیکھی جو ایک دم سے ریلیز کی گئی، جس میں آرمی چیف کھڑے ہوئے تھے ایک جگہ اور ان کے ساتھ کچھ بزنس مین تھے، اور بتایا یہ گیا کہ ایک اور معاہدہ طے پاگیا، مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ قاضی صاحب نے اسی فیصلے پر آج کہا کہ اس فیصلے پر عمل کرلیا جاتا تو آگے یہ نہ ہوتا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی
    پی ڈی ایم پر آرٹیکل 6،جنرل باجوہ کا احتساب
    امریکی وزیرخارجہ بلینکن نے بجایا گٹار
    اسرائیل کو تسلیم کرنے بارے امریکہ میں بھی سوالات ہوئے,نگران وزیر خارجہ
    تاہم ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کبھی تو یہ طے کرنا پڑے گا کہ یہ ملک چلانا کس طرح ہے، ٹروتھ اینڈ ریکنسلیشن جن ممالک میں استعمال ہوا انہوں نے بہت بڑی قیمت ادا کی، وہاں کشت و خون کے دریا بہہ گئے، ہم کیوں چاہتے ہیں ہم کوئی بڑی قیمت چکا کر اس جگہ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ ممالک جب وجود میں آتے ہیں تو وہ پہلے ہی ذمہ داریاں طے کرلیتے ہیں، ہمارا جب پہلا الیکشن ہوا اس وقت بھارت کی تین اسمبلیاں اپنی مدت پوری کرچکی تھیں، ہم نے اپنے راستے کو درست کرنے کی کوشش کی تو اس کو بھی تسلیم نہیں کیا گیا۔
    جبکہ ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ کہنا تھا کہ گزشتہ دس سالوں میں ایکسٹینشن والے سلسلے نے ایک ایسی غیر مستحکم ساخت کھڑی کردی ہے کہ ہر دو سال بعد ایک سوال کھڑا ہوجاتا ہے، اس سوال کے نتیجے میں مسائل پیدا ہونے شروع ہوتے ہیں اور پھر ایکسٹینشن ہونے یا نہ ہونے کے نتائج سامنے آتے ہیں علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ یہ بات عام ہے کہ ڈان لیکس صرف اس وجہ سے ہوا کہ راحیل شریف صاحب کو ایکسٹینشن چاہیے تھی، اس لیے وہ غیر مستحکم ماحول پیدا کیا گیا، اس لیے ہمیں یہ سلسلہ ختم کرنا ہے ہمیں قانون کو تبدیل کرنا ہے۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ہم اپنی پارٹیوں کو بتاتے رہے تھے کہ اگر ہم نے بیساکھیوں والا راستہ پکڑنا ہے تو عوام کی کیا ضرورت ہے، ہم جو باتیں کرتے تھے انہیں پسند نہیں کیا گیا اسی وجہ سے ہم مس فٹ ٹھہرے، ’کہا گیا کہ جناب آپ اپنا راستہ پکڑیے تو ہم استعفا دے کر باہر

  • کراچی؛ کلفٹن میں 4 شو رومز کو نوٹس جاری

    کراچی؛ کلفٹن میں 4 شو رومز کو نوٹس جاری

    گاڑیوں کی امپورٹ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کی تحقیقات میں ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں کے 4 شو رومز کو نوٹس جاری کردیا اور ایف آئی اے ذرائع کے مطابق کمرشل بینکس سرکل کے عملے نےکلفٹن میں کارروائی کے دوران 2 قیمتی گاڑیاں سیز کر دیں۔

    جبکہ نجی ٹی وی کے مطابق حکام کے مطابق کلفٹن میں قیمتی امپورٹڈ گاڑیوں کا کاروبار کرنے والے 4 شو رومز کو نوٹس جاری کیا گیا ہے اور انہیں تین اکتوبر کو ایف آئی اے کمرشل بینکس سرکل طلب کیا گیا ہے۔ تاہم نوٹسز میں شوروم مالکان کو گاڑیوں کی درآمد اور فروخت کے حوالے سے تمام ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور شوروم مالکان کو نوٹسز کے ساتھ پرفارمہ بھی فراہم کیا گیا ہے، جس میں مختلف تفصیلات طلب کی گئی ہیں
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی
    پی ڈی ایم پر آرٹیکل 6،جنرل باجوہ کا احتساب
    امریکی وزیرخارجہ بلینکن نے بجایا گٹار
    اسرائیل کو تسلیم کرنے بارے امریکہ میں بھی سوالات ہوئے,نگران وزیر خارجہ
    علاوہ ازیں شوروم مالکان کو گاڑی کا ماڈل، رجسٹریشن، رنگ، میکر اور چیسز فراہم کرنےکی بھی ہدایت کی گئی ہے اور اس سے قبل ایف آئی اے کا کمرشل بینکس سرکل خالد بن ولید روڈ پر بھی متعدد کاروائیاں کر چکا ہے۔

  • نواز شریف کی وطن واپسی کے سلسلے میں مسلم لیگ سندھ نے تیاریاں شروع کردیں

    نواز شریف کی وطن واپسی کے سلسلے میں مسلم لیگ سندھ نے تیاریاں شروع کردیں

    مسلم لیگ نواز کے رہنماء محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو اپنا ایجنڈا دیں گے، سابق وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کے سفر کو ایک بار پھر شروع کیا جائے گا اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) سندھ نے تیاریاں شروع کردیں۔

    جبکہ ن لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ان کی غیرموجودگی میں بہت بھگتا ہے، انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا، نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد ترقی کا سفر ایک بار پھر شروع کریں گے تاہم سابق گورنر نے پیپلز پارٹی کو بھی نشانے پر رکھ لیا اور کہا کہ آنے والے عام انتخابات میں ن لیگ بھرپور انداز میں پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرے گی۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی
    پی ڈی ایم پر آرٹیکل 6،جنرل باجوہ کا احتساب
    امریکی وزیرخارجہ بلینکن نے بجایا گٹار
    اسرائیل کو تسلیم کرنے بارے امریکہ میں بھی سوالات ہوئے,نگران وزیر خارجہ
    واضح رہے کہ صحافی کے سوال پر محمد زبیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو 15 سال موقع ملا لیکن پیپلز پارٹی کی سندھ میں حکومت ناکام ہوگئی، لیگی عہدیداران نے 21 اکتوبر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے استقبال کو تاریخی استقبال بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

  • جنرل عاصم منیر کا دورہ لاہور، صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت

    جنرل عاصم منیر کا دورہ لاہور، صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے اور متعلقہ محکمے مل کر پوری قوت کے ساتھ کاروائیاں جاری رکھیں جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لاہور کا دورہ کیا اور لاہور میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی شریک ہوئے۔

    جبکہ صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں پاک فوج کے سپہ سالار کو صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال بشمول بجلی، گیس چوری، ذخیرہ اندوزی اور غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور اجلاس کے شرکاء کو اقلیتوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات اور کچے کے علاقے میں جاری آپریشنز کی پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی
    پی ڈی ایم پر آرٹیکل 6،جنرل باجوہ کا احتساب
    امریکی وزیرخارجہ بلینکن نے بجایا گٹار
    اسرائیل کو تسلیم کرنے بارے امریکہ میں بھی سوالات ہوئے,نگران وزیر خارجہ
    فورم نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کا بھی جائزہ لیا اور اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ محکمے مل کر پوری قوت کے ساتھ کاروائیاں جاری رکھیں، غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف کاروائیوں کے نتیجے میں پاکستان کو مختلف طریقوں سے ہونے والے معاشی نقصانات سے نجات مل سکے گی۔
    تاہم خیال رہے کہ فورم کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ایس آئی ایف سی اور گرین پنجاب کے اقدامات کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا، آرمی چیف نے ان تاریخی اقدامات کے سود مند اثرات کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر بھی زور دیا، اجلاس کے شرکا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے، سرکاری محکمے اور عوام صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی لاہور آمد پر کورکمانڈر لاہور نے ان کا استقبال کیا۔

  • پریکٹس اینڈ پروسیجرل معاملہ؛ وفاقی حکومت نے فل کورٹ کے پانچ سوالوں کا جواب دے دیا

    پریکٹس اینڈ پروسیجرل معاملہ؛ وفاقی حکومت نے فل کورٹ کے پانچ سوالوں کا جواب دے دیا

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل معاملہ پر وفاقی حکومت نے فل کورٹ کے پانچ سوالوں کا جواب دے دیا ہے جبکہ ، جواب
    میں کہا گیا کہ آٹھ رکنی بینچ کی جانب سے قانون معطل کرنا غیر آئینی تھا اور سابق چیف جسٹس نے قانون کو معطل کرکے بینچ تشکیل کرکےفیصلہ دیئے ہیں۔

    جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر قانون برقرار رہتا ہے تو ابتک کے فیصلوں کو عدالتی تحفظ فراہم کیا جائے، عام قانون سازی سے آرٹیکل 184/3 میں اپیل کا حق دیا جا سکتا ہے، آرٹیکل 184/3 میں متاثرہ فرد کے پاس نظر ثانی کے سوا اپیل کا حق نہیں، جبکہ توہین عدالت کا آرٹیکل 204 اپیل کا حق فراہم نہیں کرتا۔

    دیئے جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ نے قانون سازی کرکے توہین عدالت کیسز میں اپیل کا حق فراہم کیا، پریکٹس قانون سے عدلیہ کی آزادی کو مزید یقینی بنایا گیا ہے، قانون سے عدالتی معاملہ میں شفافیت اور بینچ تشکیل میں جموریت آئے گی، پریکٹس قانون چیف جسٹس کے امتناہی صوابیدی اختیارات کو اسٹریکچر کرتا ہے،

    علاوہ ازیں کہا گیا کہ پریکٹس قانون کے تحت لارجر بینچ آرٹیکل 184/3 کے مقدمات سنے گا، مفروضہ کے بنیاد پر قانون کا کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا، جبکہ مستقبل کے کسی قانون سے عدلیہ کے قانون پر قدغن آئے تو عدالت جائزہ لے سکتی ہے، لا امتناہی صوابیدی اختیار سے نظام تباہ ہوتاہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی
    پی ڈی ایم پر آرٹیکل 6،جنرل باجوہ کا احتساب
    امریکی وزیرخارجہ بلینکن نے بجایا گٹار
    اسرائیل کو تسلیم کرنے بارے امریکہ میں بھی سوالات ہوئے,نگران وزیر خارجہ
    واضح رہے کہ دیئے جواب میں موقف اختیار کیا گیا کہ قانون اس بنیاد پر کالعدم نہیں ہوسکتا ہے فل کورٹ فیصلہ پر اپیل کا حق نہیں ملے گا، فل کورٹ غیر معمولی مقدمات میں تشکیل دیا جاتا ہے، چیف جسٹس ماسٹر آف روسٹر ہوگا یہ کوئی طے شدہ قانون نہیں، ماسٹر آف روسٹر کی اصطلاح انڈین عدلیہ سے لی گئی ہے، پارلیمنٹ کو قانون سازی کا اختیار ہے، پارلیمنٹ قانون سازی سے عدالتی فیصلوں کا اثر ختم کر سکتی ہے،۔

  • چیئرمین سینیٹ  سے برطانوی پارلیمنٹ وفد کی ملاقات

    چیئرمین سینیٹ سے برطانوی پارلیمنٹ وفد کی ملاقات

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے برطانوی پارلیمنٹ کے ایک وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جبکہ وفد میں جموں و کشمیر سیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل (JKSDMI) کے چیئرمین راجہ نجابت حسین، شیڈو منسٹر اور ایم پی ناز شاہ، مسٹر سیم ٹیری ایم پی، اور اینڈریو گیوین ایم پی شامل تھے۔

    اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف موضوعات پر تعمیری تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے عوامی سطح پر اقدامات اٹھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
    تاہم چیئرمین سینیٹ نے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور رابطہ کاری کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ ملا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے وفد کے اس دورے کو انتہائی اہم قرار دیا۔ اور اس بات پر زور دیا کہ پارلیمانی سطح پر وفود کے تبادلوں میں مزید تیزی لانے کی اشد ضرورت ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی
    پی ڈی ایم پر آرٹیکل 6،جنرل باجوہ کا احتساب
    امریکی وزیرخارجہ بلینکن نے بجایا گٹار
    اسرائیل کو تسلیم کرنے بارے امریکہ میں بھی سوالات ہوئے,نگران وزیر خارجہ
    جبکہ وفد نے چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان و برطانیہ تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے اعلیٰ سطح رابطوں، پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے کی اہمیت کو تسلیم کیا۔، ملاقات میں سینیٹر فوزیہ ارشد اور سیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان بھی موجود تھے۔

  • امریکی وزیرخارجہ بلینکن نے بجایا گٹار

    امریکی وزیرخارجہ بلینکن نے بجایا گٹار

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے عالمی سفارت کاری کا ایک اور پسندیدہ اوزار اٹھایا اور سب کو حیران کردیا، وہ تھا ان کا گٹار زندگی بھر موسیقی کے پرستار بنے اعلیٰ ترین سفارتکار نے اپنے گٹار کے سر اس وقت بکھیرے جب امریکہ نے ایک نئے اقدام میوزک ڈپلومیسی کا آغاز کیا جس کے ذریعے اعلیٰ فنکاروں کو چین اور سعودی عرب سمیت متعدد ممالک میں بھیجا جائے گا۔


    عالمی ادارے کے مطابق محکمہ خارجہ کے رسمی استقبالیہ کمرے میں جاز آئیکون ہربی ہینکوک، ڈیو گرول آف نروان اور فو فائٹرز فیم، اور ابھرتے ہوئے نوجوان پاپ گلوکار گیل کی پرفارمنس کے بعد، بلینکن نے خود اسٹیج سنبھال لیا اور ایک ہاؤس بینڈ میں تال گٹار بجاتے ہوئے اور اپنی عام طور پر نرم خیال کی جانے والی آواز کو اونچے سر کی طرف موڑتے ہوئے، بلنکن نے بلیوز لیجنڈ مڈی واٹرس کا "ہوچی کوچی مین” پیش کیا۔
    تاہم کئی دہائیوں سے امریکی پاپ کلچر نے دنیا کے بیشتر حصوں پر غلبہ حاصل کیا ہے حالانکہ یہ بڑی حد تک حکومتی تعاون کے بغیر پروان چڑھا ہے، سرد جنگ کے دوران، امریکہ نے فنکاروں کو بیرون ملک سامعین کو راغب کرنے کے لیے بھیجنے کی کوشش شروع کی، جس میں بہت سے سیاہ فام فنکار بھی شامل تھے جو اس وقت اپنے ملکوں میں فن کا مظاہرہ کرتے رہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی
    پی ڈی ایم پر آرٹیکل 6،جنرل باجوہ کا احتساب

    جبکہ بلینکن کے اس نئے اقدام کے تحت، ہینکوک جاز پیانوادک ڈیوک ایلنگٹن کے 1963 کے دورے کی سالگرہ کے موقع پر اردن کا سفر کرے گا، اور سعودی عرب کا اپنی نوعیت کا پہلا دورہ بھی کرے گا اور فلاڈیلفیا آرکسٹرا، 1973 میں امریکہ کے چین کے پہلے دورے کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر نومبر میں چین جائے گا۔
    علاوہ ازیں بلینکن نے اپنی پیش کش سے پہلے ایک خطاب میں کہا کہ نسلوں تک، امریکی سفارت کاری نے موسیقی کی طاقت کو حقیقت میں پل بنانے، امریکیوں اور دنیا بھر کے لوگوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے کام کیا ہے اور آپ کو موسیقی کے پس پردہ احساسات کو جوڑنے کے لیے کوئی تاریخ جاننے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ موسیقی دراصل ہماری مشترکہ انسانیت میں جڑے بندھن کے بارے میں ہے۔

  • روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی

    روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی

    پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی واقع ہوئی ہے اور کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپے ایک پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 74 پیسے پر بند ہوا ہے

    جبکہ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 288 روپے 75 پیسے پر بند ہوا تھا۔
    تاہم دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ مین ڈالر ایک روپے سستا ہوکر 289 روپے میں فروخت ہورہا ہے لیکن واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح سے 19 روپے 36 پیسے سستا ہوچکا ہے۔

    پاکستانی روپیہ ستمبر میں اب تک دنیا کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسی بن گئی جبکہ روپیہ کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی بڑھتی قدر کو بریک لگانے کیلئے حکومتی کوششیں کام کر گئیں۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ ڈالر کی قدر میں کمی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
    انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل 17ویں روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں پاکستانی روپے نے ستمبر میں دنیا کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسی کا اعزاز حاصل کرلیا۔ تاہم آج کے سیشن کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی میں 1.01 روپے کا اضافہ ہوا۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.35 فیصد اضافہ ہوا اور یہ آج 287.74 روپے پر بند ہوا۔ یہ 10 اگست کے بعد یعنی سات ہفتوں میں روپے کی ڈالر کے مقابلے میں بہترین کارکردگی ہے۔
    یوں تو رواں سال کے دوران مجموعی طور پر روپے کی قدر میں 21 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔ رواں مالی سال میں روپے کی قدر میں 0.6 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم رواں ماہ (ستمبر) میں روپے کی قدر میں 6 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ یاد رہے کہ بدھ کے روز بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر 10 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
    انٹر بینک مارکیٹ میں آج دیگر تمام بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہوا۔ یورو کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 2.58 روپے، برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں 0.85 روپے اور آسٹریلوی ڈالر کے مقابلے میں 0.87 روپے کا اضافہ ہوا اور کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی قدر میں 0.56 روپے، یو اے ای درہم کے مقابلے میں 0.27 روپے اور سعودی ریال کے مقابلے میں 0.26 روپے کا اضافہ ہوا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 22 ستمبرکو ختم ہوئے ہفتے میں 2.48 کروڑ ڈالر کم ہوئے تاہم اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 22 ستمبر تک 13 ارب 16 کروڑ 18 لاکھ ڈالر رہے۔
    خیال رہے کہ مرکزی بینک کے اپنے ذخائر 5.86 کروڑ ڈالر کم ہوکر 7.63 ارب ڈالر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کےذخائر 3.38 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.52 ارب ڈالر رہے۔

  • فلم انڈسٹری اور مداحوں کا شکرگزار ہوں شاہد حمید

    فلم انڈسٹری اور مداحوں کا شکرگزار ہوں شاہد حمید

    سینئر اداکار شاہد حمید نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ عورت کی خوبصورتی اس کی وفا میں ہوتی ہے ،جو عورت شرافت کے ساتھ زندگی گزارتی ہوں اس جیسا خوبصورت کوئی ہو نہیں سکتا اور مرد کی وفا اور خوبصورتی کا بھی یہی معیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں بہت جلدایک ڈرامہ پرڈیوس کرنے جا رہا ہوں اس ڈرامے کی کہانی بہت الگ اور ہٹ کر ہو گی اس کے بعد جو ڈرامہ شروع کروں گا اس کو میں خود ڈائریکٹ بھی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہوئے تم اجنبی ایک بہترین فلم تھی میرا بیٹا کامران شاہد ایک بہترین ڈائریکٹر ہے اس میں کام کرنے کا کرنٹ ہے اور وہ اس کام کو بخوبی سمجھتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری نے مجھے بہت نام اور مقام دیا جس کے لئے میں اسکا اور اپنے چاہنے والوں کا شکر گزار ہوں۔

    انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ” میں نے فلم انڈسٹری سے جو کمایا تھا وہ فلم انڈسٹری کو واپس دے کر آیا ”۔ انہوں نے کہا کہ لیاقت علی خان اس ملک کے وزیر اعظم رہے لیکن جب ان کا انتقال ہوا تو ان کی جیب سے صرف ایک سو روپیہ نکلا تھا جبکہ آج کے سیاستدانوں کی جیبوں کا سب کو بخوبی اندازہ ہے۔

    RRR اور پشپا دیکھنا چاہی نہیں دیکھ سکا نصیرالدین شاہ

    کیا ٹائیگر3 میں سلمان خان مارے جائیں گے؟

    نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے کر لیاایک بڑا فیصلہ

  • ماورا حسین 31 برس کی ہو گئیں

    ماورا حسین 31 برس کی ہو گئیں

    پاکستانی اداکارہ ماورا حسین 31 برس کی ہو گئی ہیں۔ ماورا حسین نے ٹی وی سے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز 2011 میں کیا انہوں نے ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا اس کے بعد انہوں نے فلموں کا رخ کیا جوانی پھر نہیں آنی سے انہوں نے اپنے فلموں کے کیرئیر کا آغاز کیا۔ انہوں نے بالی وڈ فلم صنم تیری قسم میں بھی کام کیا لیکن انہیں وہاں بہت زیادہ پذیرائی نہیں ملی۔ ماورا حسین عروہ حسین کی چھوٹی بہن ہیں اور فرحان سعید ان کے بہنوئی ہیں۔ ان کے مشہور ڈراموں میں کھچڑی سالسا ، لو کے چکر میں ، اک تمنا لاحاصل سی ، نکھر گئے گلاپ سارے ، یہاں پیار نہیں ہے ، میں گناہگار نہیں ، ہلکی سی خلش ، میرے ہرجائی ، آنگن ، داسی ،

    ثبات ، قصہ مہربانو کا ، نیم نوروز جیسے ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ”ماورا حسین نے اپنے سکول کے دور میں اپنا نام حسین سے بدل کر hocane کر لیا تھا ایسا کرنے کی وجہ وہ یہ بتاتی ہیں کہ وہ چاہتی تھیں کہ ان کا نام دوسروں سے زرا مختلف ہو۔ ماورا نے لندن سے قانون کی ڈگری بھی حاصل کی ہے۔”

    عالیہ بھٹ ، نیتو اور ردھیما کپور نے رنبیر کو سالگرہ کی مبارکباد دی

    رنبیر کپور 41 برس کے ہو گئے

    کترینہ کیف کے بالی وڈ میں 20 سال مکمل