Baaghi TV

Author: +9251

  • ’’ٹک ٹاک‘‘ پر بہادری دکھانے کا انجام، مصری لڑکا معذور ہو گیا

    ’’ٹک ٹاک‘‘ پر بہادری دکھانے کا انجام، مصری لڑکا معذور ہو گیا

    دوستوں کے گروپ نے احمد خالد کو اچھالا اور زمین پر گرنے دیا، ریڑھ کی ہڈی کے باعث پورےجسم کا فالج ہو گیا.

    سوشل میڈیا پر گزشتہ کچھ روز سے طالب علم احمد خالد کی کہانی کی گونج سنائی دے رہی ہے ۔ احمد خالد "ٹک ٹاک” چیلنجز میں سے ایک سنگین چیلنج میں داخل ہونے کے نتیجے میں اپنے آپ کو معذور کرا بیٹھا ہے۔ ریڑھ کی ہڈی کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے اس کا پورا جسم مفلوج زدہ ہوگیا ہے۔ اس واقعہ نے مصری نوجوانوں میں خوف کی لہر پھیلا دی ہے۔ طالب علم کی کہانی ’’ٹک ٹاک‘‘ ایپ پر ’’تھرو یوور فرینڈ‘‘ چیلنج کو آزمانے سے شروع ہوئی۔ احمد نے سکول کے دوستوں کے ساتھ اس چیلنج کو پورا کرنے کی حامی بھر لی۔ دوستوں نے اپنے اپنے منتخب دوست کے گرد دائرے کی شکل میں جمع ہوکر اسے ہوا میں اچھال دیا اور زمین پر گرنے دیا۔ آزمانا یہ تھا کہ کون کتنا مضبوط ہے ۔ جس کو سب سے کم نقصان ہوتا وہ جیت مقابلہ جیت جاتا۔

    تاہم دوستوں کی امید کے برعکس مصر کے جوڈو چیمپئن احمد خالد اس خطرناک چیلنج کو قبول کرکے معذوری کا شکار ہوگیا۔ کیونکہ احمد کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر آگیا اور ریڑھ کی ہڈی میں کٹ لگ گیا جس کی وجہ سے اسے پورے جسم کا فالج ہو گیا۔
    صحت یابی کی امید بہت کم طالب علم کا علاج کرنے والے ڈاکٹر، آرتھوپیڈکس اور جوڑوں کے ماہر ڈاکٹر نجیب نے اس واقعے کو اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا سب سے بدترین واقعات میں سے ایک قرار دیا اور کہا کہ 13 سالہ لڑکے کو ہسپتال لایا گیا تو وہ حرکت نہیں کر رہا تھا۔

    معائنے اور ایکسرے کرانے کے بعد معلوم ہوا کہ احمد فالج کا شکار ہے۔ وہ سروائیکل ورٹیبرا کے فریکچر اور ریڑھ کی ہڈی پر شدید دباؤ کا شکار ہے اور اس کی صحت یابی کی امید انتہائی کم ہے۔ احمد کے سکول سننز آف نیل انٹرنیشنل سکول نے میڈیا بیان جاری کردیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ دردناک حادثہ سکول کے دن کے اختتام کے بعد پیش آیا اور یہ سکول کے اندر پیش نہیں آیا۔

    ٹک ٹاک چیلنج

    واضح رہے یہ مصر کے ایک سکول کا حال نہیں بلکہ مصر بھر کے کئی سکولوں کے طلبہ میں مختلف خطرناک چیلنجز کو قبول کرکے ان کو ٹک ٹاک پر پیش کرنے کا رجحان پایا جاتا ہے۔ ان چیلنجز میں ’’ڈیول گیم‘‘ اور ’’چارلی گیم‘‘ جیسے خطرناک کھیل بھی ہیں۔ ان کھیلوں میں طلبہ شریانیں کاٹنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    حرا کلچرل کالونی: مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے ایک نیا تجربہ
    ملتان ٹیسٹ؛ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری
    فیفا ورلڈ کپ؛ ارجنٹائن اور کروشیا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں کل آمنے سامنے ہوں گی
    روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں میں 3 گنا اضافہ

    اسی طرح دنیا میں ’’سانس لینے کا چیلنج‘‘ یا ’’ڈیتھ چیلنج‘‘ بھی معروف ہوا تھا جس نے مہینوں پہلے سکولوں کے طلبہ کو اپنی زد میں لے لیا تھا۔ اس چیلنج میں کھلاڑی کو اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے "ٹک ٹاک” کے ذریعے رجسٹر کیا جاتا ہے اور پھر کھلاڑی سے کہا جاتا ہے کہ وہ کمرے میں اندھیرا کرے، یہ اصطلاح ” بلیک آؤٹ چیلنج” سے آئی ۔ اس کے بعد شرکا اس بہانے سے کہ وہ مختلف احساسات محسوس کریں گے اور یہ کہ وہ ایک بے مثال تجربہ کریں گے۔ پھر کا سانس روکا جاتا ہے۔ اس چیلنج کی وجہ سے یورپی اور عرب ممالک میں متعدد اموات ہو چکی ہیں ۔ جان بوجھ کر سانس روکنے کی وجہ سے دم گھٹنے سے موت واقع ہوجاتی ہے۔

  • روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں میں 3 گنا اضافہ

    روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں میں 3 گنا اضافہ

    معاشی و سیاسی صورتحال، مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان لاکھوں نوجوان رزق کی تلاش میں سمندر پار چلے گئے.

    روزگار کے حصول کیلیے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں 3 گنا اضافہ ہوگیا، رواں سال 7 لاکھ 65 ہزار نوجوان حصول روزگار کیلیے پاکستان چھوڑ گئے۔ بیرون ملک جانے والوں میں ڈاکٹر، انجینئر، آئی ٹی ماہرین، اکائوٹنٹس، ایسوسی ایٹ انجینئر، اساتذہ، نرسز شامل ہیں، 92 ہزار سے زائد اعلی تعلیم یافتہ افراد بھی دیارغیر جا بسے۔

    نجی ٹی وی کو موصولہ دستاویزات کے مطابق رواں سال 7 لاکھ 65 ہز ار نوجوان بیرون ملک گئے جبکہ 2019 میں 6 لاکھ 25 ہزار، 2020 میں 2 لاکھ 25 ہزار، جبکہ2021 میں 2 لاکھ 88 ہز ار نوجوانوں نے بیرون ملک ملازمت کو ترجیح دی تھی۔ دستاویزات کے مطابق رواں سال 92 ہزار سے زائد گریجویٹس، ساڑھے 3 لاکھ تربیت یافتہ اور 3 لاکھ سے زائد غیرتربیت یافتہ نوجوان بیرون ملک گئے۔ بیرون ملک جانے والوں میں 5 ہز ار 534 انجینئرز، 18 ہزار ایسوسی ایٹ الیکٹریکل انجینئرز، اڑھائی ہزار ڈاکٹرز، 2 ہز ار کمپیوٹر ماہرین، ساڑھے6 ہز ار سے زائد اکائوٹنٹس، 2 ہزار600 زرعی ماہرین، 13 ہزار سپروائزر، 16ہزار منیجرز، 900 سے زائد اساتذہ، 12ہزار کمپیوٹر آپریٹر، 16سو سے زائد نرسز، 21 ہزار 517 ٹیکنیشنز،10 ہزار 372 آپریٹر، ساڑھے 8 ہزار پینٹرز، 783 آرٹسٹس، 5 سو سے زائد ڈیزائنرز شامل ہیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں
    حرا کلچرل کالونی: مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے ایک نیا تجربہ
    ملتان ٹیسٹ؛ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری
    فیفا ورلڈ کپ؛ ارجنٹائن اور کروشیا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں کل آمنے سامنے ہوں گی
    جبکہ 2 لاکھ 13 ہزار ڈرائیورز اور 3 لاکھ 28 ہزار مزدور بھی سمندرپار چل دیے۔ اعداد وشمار کے مطابق رواں سال7 لاکھ 36 ہزار پاکستانی نوجوان خلیجی ممالک جبکہ 40 ہزار پاکستانی یورپی اور ایشیائی ممالک گئے۔ سب سے زیادہ 4 لاکھ 70 ہزار پاکستانی نوجوان سعودی عرب، 1 لاکھ 19 ہزار متحدہ عرب امارات، 77 ہزار عمان، 51 ہزار 634 قطر جبکہ 2 ہزار پاکستانی کویت گئے۔

  • 9300 کلومیٹر سفر کرکے امریکا سے برطانیہ  پہنچنے والی کشتی

    9300 کلومیٹر سفر کرکے امریکا سے برطانیہ پہنچنے والی کشتی

    طالبعلموں کی بنائی گئی کشتی 9300 کلومیٹر سفر کرکے امریکا سے برطانیہ جا پہنچی.

    امریکی اسکولوں کے طالبعلم کی بنائی گئی تجرباتی کشتی اس سال مارچ میں سمندر کے حوالے کی گئی تھی جو اب 9300 کلومیٹر سفر طے کرکے روڈ آئی لینڈ امریکا سے برطانوی ساحل تک پہنچ گئی ہے۔ یہ ایک چھوٹی سی کشتی ہے جسے تین امریکی اسکولوں کے طلبا و طالبات نے بنایا تھا۔ بچوں نے یہ کشتی روڈ آئی لینڈ گریجویٹ اسکول آف اوشیانوگرافی کے ماہرین کی زیرِنگرانی تیار کی تھی جس کا مقصد بچوں کو سمندر اور اس کے ماحول سے آشنا کرانا تھا۔ اس کشتی پر خاص جی پی ایس نظام لگا کر واٹرپروف بنایا گیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    حرا کلچرل کالونی: مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے ایک نیا تجربہ
    ملتان ٹیسٹ؛ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری
    فیفا ورلڈ کپ؛ ارجنٹائن اور کروشیا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں کل آمنے سامنے ہوں گی
    26 مارچ کو ’انسپائریشن‘ نامی کشتی سمندر میں اتاری گئی جس نے کل 245 دن اور ایک گھنٹے سمندر کا سفر کیا۔ اس کے بعد کرائسٹ چرچ برطانیہ کے فریئرس کلف کے ساحل پر دیکھی گئی اور یوں اس کا طویل تجرباتی سفر بھی اختتام پذیر ہوا۔ تاہم کشتی کے اندر بہت سی معلومات بھی موجود تھی جن میں تمام اسکولوں اور ان بچوں کے کوائف موجود تھے جنہوں نے اپنے بڑوں کے ساتھ مل کر اسے بنایا ہے۔ اس کشتی کو روڈ آئی لینڈ سے 100 میل دور پانی میں چھوڑا گیا تھا جس نے دس ماہ کا طوی سفر طے کیا تھا۔

  • ملتان ٹیسٹ؛ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

    ملتان ٹیسٹ؛ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

    ملتان ٹیسٹ؛ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

    ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 355 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں قومی ٹیم نے چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 198 رنز بنا لیے۔

    تیسرا روز

    کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم کے کھلاڑی سعود شکیل 54 رنز اور فہیم اشرف تین رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ محمد رضوان 30 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم ایک رن پر روبنسن کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ عبداللہ شفیق 45 رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ سعود شکیل اور امام الحق کے درمیان 108 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ یہاں امام الحق 60 رنز بنا کر جیک لیچ کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔

    پاکستانی اوپنر امام الحق ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوکر ایم آئی آر کے لیے اسپتال روانہ ہوگئے تھے تاہم اب وہ ٹیم کو دستیاب ہیں۔ امام الحق کی جگہ محمد رضوان اننگز کا آغاز کرنے کے لیے عبداللہ شفیق کے ساتھ آئے تھے۔ ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 275 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جبکہ پاکستان کو دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے لیے 355 رنز کا ہدف ملا ہے۔

    انگلینڈ نے 202 رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر تیسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا۔ انگلش ٹیم کی چھٹی وکٹ 256 رنز پر گری جس کے بعد مہمان ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا۔ بین اسٹوکز 41 اور ہیری بروک 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کے لیگ اسپنر نے دوسرے اننگز میں 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں انہوں نے 11 وکٹیں حاصل کیں۔

    دوسرا روز

    زیک کرولی 3، بین ڈکٹ 79، ول جیکس 4، اولی پوپ 4، جو روٹ 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ابرار احمد نے 3 وکٹ لیں جبکہ زیک کرولی اور اولی پوپ رن آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی طرف سے ہیری بروک 74 اور بین اسٹوکس 16 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔قبل ازیں پاکستانی ٹیم پہلے سیشن میں انگلینڈ کے 281 رنز کے جواب میں محض 202 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

    ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 سے اننگز کا آغاز کیا تاہم پاکستان کے 8 بلےباز دوسرے روز محض 95 رنز کا اضافہ کرسکے۔ کپتان بابراعظم 142 کے مجموعے پر 75 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ سعود شکیل سعود شکیل کی مزاحمت بھی 63 رنز پر دم توڑ گئی۔ قومی کرکٹ ٹیم کی 4 وکٹیں محض 4 رنز کے اضافے پر گریں، جس میں محمد رضوان 10، آغا سلمان 4، محمد نواز 1 جبکہ محمد علی صفر پر آؤٹ ہوئے، فہیم اشرف 22، زاہد محمود صفر جبکہ ابرار احمد نے ناقابل شکست 7 رنز بنائے۔

  • حرا کلچرل کالونی: مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے ایک نیا تجربہ

    حرا کلچرل کالونی: مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے ایک نیا تجربہ

    حرا کلچرل کالونی: مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے ایک نیا تجربہ

    مکہ مکرمہ کے انگور کے باغ کے بلند پہاڑوں کے درمیان اور غار "حرا” کے قریب "حرا ثقافتی کالونی” بنائی گئی ہے۔ اس کالونی میں عجائب گھروں اور نمائشوں کا ایک مجموعہ موجود ہے جو زائرین کے مذہبی اور ثقافتی تجربے کو بہتر بنا دیتا ہے۔ یہاں ایک وحی گیلری اور قرآن کریم کا ایک میوزیم بھی موجود ہے جو آج ایک ثقافتی سیاحتی نشان بن گیا ہے۔ اس کالونی کی نگرانی رائل کمیشن برائے شہر مکہ وہ مقدسات کرتا ہے۔67 ہزار مربع میٹر پر محیط "حرا کلچرل کالونی” میں مختلف حصوں می پہاڑ اور غار کی ایک تاریخ بیان کی جاتی ہے۔ یہاں آنے والے میوزیم آف ہولی قرآن، وحی گیلری، غار میں چڑھنے کے راستے اور زائر مرکز کو دیکھ کر اپنے مذہبی اور ثقافتی تجربے کو مزید قیمتی بنا لیتے ہیں۔

    وحی کی نمائش کو غار حرا سے منسلک کیا گیا ہے۔ اس نمائش میں غار حرا میں پہلی وحی کے نزول کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ نمائش کے پہلی وحی کے نزول کے واقعہ کو پرکشش انداز میں پیش کیا گیا ہے جس میں حضرت خدیجہ اور حضرت جبرائیل علیہ السلام کے کردار بھی موجود ہیں۔ حرا کلچرل کالونی نے قرآن مجید کے میوزیم اور اس منصوبے کے اہم اجزا پر بھی توجہ دلائی اور کہا کہ اس میوزیم کا مقصد درست مواد اور تکنیکوں سے قرآنی نسخوں کے وسیع نظام کو متعارف کرانا ہے۔

    اس ثقافتی کالونی میں تجارتی سہولیات بھی موجود ہیں، ریستوران اور کیفے ہے جہاں پر لذیذ مقامی اور بین الاقوامی پکوان اور مشروبات کئے جاتے ہیں۔ اس شہر اور مقام سے متعلق تحائف بھی خریدے جا سکتے ہیں۔ غار حرا والے اس پہاڑ کے ساتھ مختلف قسم کی اشیا کے سٹورز موجود ہیں۔ حرا کلچرل مرکز زائرین کو کوہ حرا کے نچلے حصے سے غار حرا تک جانے کیلئے پکی سڑک کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ یہ غار حرا تک جانے والی واحد پکی سڑک ہے۔

    غار حرا کیا ہے؟

    غار حرا ایک خلا ہے جس کا دروازہ شمال کی طرف ہے۔ یہ چار ہاتھ لمبا، ایک ہاتھ چوڑا اور تین چوتھائی ہاتھ چوڑا ہے۔ اس میں ایک موٹا آدمی بیٹھ سکتا ، ایک موٹا آدمی کھڑا ہوسکتا اور چند آدمیوں کی گنجائش ہے۔ غار کے اندر کا رخ خانہ کعبہ کی طرف ہے۔ جبل النور سے مکہ مکرمہ کی چھتوں کو دیکھا جا سکتا۔ یہ پہاڑ مسجد حرام سے لگ بھگ 10 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ جبل النور پر موجود غار حرا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر پہلی وحی نازل ہوئی تھی۔

  • فیفا ورلڈ کپ؛ ارجنٹائن اور کروشیا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں کل آمنے سامنے ہوں گی

    فیفا ورلڈ کپ؛ ارجنٹائن اور کروشیا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں کل آمنے سامنے ہوں گی

    ارجنٹائن اور کروشیا کی ٹیمیں فیفا ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں کل آمنے سامنے ہوں گی.

    قطر میں جاری بائیسویں فیفا ورلڈ کپ 2022 کا پہلا سیمی فائنل میچ کل (منگل کو) کھیلا جائے گا جس میں دو مرتبہ کی سابق عالمی چیمپئن ارجنٹائن کا مقابلہ کروشیا سے ہوگا۔اس سے قبل میگا ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو چکی ہے ، دلچسپ مقابلوں کے بعد دفاعی چیمپئن فرانس، مراکش، ارجنٹائن اور کروشیا فائنل فور میں جگہ بنا چکی ہیں ۔

    میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل ارجنٹائن اور کروشیا کی ٹیموں کے درمیان کل منگل کو لوسیل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 12 بجے شروع ہوگا۔ کوارٹر فائنل مرحلے میں ارجنٹائن نے نیدرلینڈز اور کروشیا نے برازیل کو ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی ، کروشیا کی ٹیم 2018 ورلڈ کپ کا فائنل کھیل چکی ہے تاہم اسے فرانس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    ارجنٹائن کی ٹیم اس سے قبل دو مرتبہ 1978 اور 1986 میں عالمی کپ جیت چکی ہے جبکہ وہ 1930،1990، اور 2014 میں رنر اپ رہ چکی ہے۔ پہلےسیمی فائنل کی دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور پہلے سیمی فائنل میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے اور شائقین فٹ بال کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

    ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل دفاعی چیمپئن فرانس اور مراکش کے درمیان 14 دسمبر کو البیت سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ مراکش نے کوارٹر فائنل میں پرتگال کو شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے جبکہ فرانس نے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی، میگا ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے لئے میچ 17 دسمبر کو جبکہ ورلڈ کپ کا فائنل میچ 18 دسمبر کو لوسیل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  • دل تو پاگل ہے بلیک میں دیکھی آیوشمان کھرانہ

    دل تو پاگل ہے بلیک میں دیکھی آیوشمان کھرانہ

    آیوشمان کھرانہ کا شمار بالی وڈ کے باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے۔ اپنے ہر پراجیکٹ کے ساتھ انہوں‌نے ثابت کیا کہ وہ ایک بہترین اداکار ہیں اور وہ کسی بھی ٹاپ کے ہیرو کو ٹکر دے سکتے ہیں. اداکار آخری بار اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ایک ایکشن ہیرو میں نظر آئے تھے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ آیوشمان شاہ رخ خان کےبہت بڑے پرستار ہیں اور انہوں نے یہ ثابت کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے کبھی بھی نہیں جانے دیا. حال ہی میں آیوشمان کھرانہ نے کھل کر کی تعریف شاہ رخ‌خان کی اور کہا کہ میں ان کا بہت بڑا مداح ہوں اور انہی کو دیکھ کر اداکاری شروع

    کی . انہوں‌نے کہا کہ میں‌شاہ رخ‌خان کی ہر فلم دیکھتا تھا اور بار بار دیکھتا تھا.مجھے یاد ہے کہ میں‌نے ان کی فلم دل تو پاگل ہے بلیک میں دیکھی . میں‌ اس روز سائیکل پہ گھر سے آیا بلیک میں ٹکٹ خریدی اور ہائوس فل ہونے کی وجہ سے کھڑے ہو کر فلم دیکھی. میں آج بھی شاہ رخ خان کی ایکٹنگ کا دیوانہ ہوں. میں نے بچپن سارا شاہ رخ‌ خان کی فلمیں دیکھتے ہوئے گزارا ہے .وہ ایک بہترین اداکار ہیں میں نے انکی اداکاری سے ہمیشہ ہی بہت کچھ سیکھا ہے.

  • مرد کم عمر لڑکی کو ڈیٹ‌ کرے تو ٹھیک عورت کرے تو غلط کیوں ؟ ملائکہ اروڑہ کا سوال

    مرد کم عمر لڑکی کو ڈیٹ‌ کرے تو ٹھیک عورت کرے تو غلط کیوں ؟ ملائکہ اروڑہ کا سوال

    بالی وڈ اداکارہ و رقاصہ ملائکہ اروڑہ برس پڑی ہیں ان لوگوں پر جو ان س ہر وقت یہی سوال کرتےہیں کہ اپنے سے چھوٹے لڑکے کو ڈیٹ کیوں کررہی ہیں. ملائکہ اروڑہ نے کہا ہے کہ مرد اپنے سے چھوٹی عمر کی لڑکی کو ڈیٹ‌کرے تو وہ ٹھیک ہے لیکن اگر عورت ایسا کرے تو غلط کیوں؟ یہ ناانصافی کیوں؟ اور اگر ارجن مجھے ڈیٹ کررہا ہے تو کیا وہ دودھ پیتا بچہ ہے؟ سکول میں پڑھتا ہے جو میں اسکو خراب کررہی ہوں. وہ ایک مرد ہے اور جو اسے بہتر لگتا ہے وہ کررہا ہے. مجھ سے اگر وہ 12 سال چھوٹا ہے تو اسکی مرضی سےہم اس تعلق میں ہیں ، میں‌ نے

    اس کے ساتھ کوئی زبردستی نہیں کی . ملائکہ نے کہا کہ مجھے سوشل میڈیا پر اس وجہ سے بہت زیادہ ٹرول کیا جاتا ہے کہ میں کم عمر لڑکے کو ڈیٹ کیوں کررہی ہوں بھئی آپ اپنے کام سے کام رکھیں نا آپ کو جیسے ٹھیک لگتا ہے کریں اور دوسروں‌کو بھی کرنے دیں نا . یاد رہے کہ ملائکہ اروڑہ نے اپنی 18 سالہ شادی کو ختم کرنے کے بعد ارجن کپور کے ساتھ دوستی کے تعلقات استوار کئے اور اب وہ ایک عرصے سے انہی کے ساتھ دیکھی جاتی ہیں چونکہ ارجن ملائکہ سے 12 سال چھوٹا ہے اسلئے انہیں بہت زیادہ ٹرول کیا جاتا ہے.

  • پرینیتی چوپڑا کیسی فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں ؟

    پرینیتی چوپڑا کیسی فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں ؟

    ہندی فلم انڈسٹری پر تو جیسے زوال ہی آگیا ہے ، اس سال جتنی بھی اور جس بھی اداکار کی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں ان کو شائقین کی جانب سے رد کر دیا گیا ہے ، یہاں تک کہ اس سال عامر خان اور اکشے کمار کی فلمیں بھی باکس آفس پر پٹ گئیں. تاہم صرف کارتک آریان اور عالیہ بھٹ جیسے اداکاروں نے باکس آفس پر راج کیا ہے. اس وقت ہندوستان میں جتنی بھی فلمیں بن رہی ہیں ان میں زیادہ تر سائوتھ کی بننے والی فلموں کا ری میک ہیں. اسی چیز کو دیکھتے ہوئے شاید ہندوستانی فنکار بھی سائوتھ کی فلمیں کرنے لگے ہیں اور جو فنکار صرف ہندی فلموں‌کی حد تک

    محدود تھے اب وہ بھی سائوتھ کی فلموں‌ میں کام کرنا چاہتے ہیں‌. ایسی ہی خواہش حال ہی میں پرینیتی چوپڑا نے اپنے ایک انٹرویو میں کی ہے. انہوں نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں‌ کہ وہ سائوتھ کی فلموں میں کام کریں. سائوتھ میں بہت زبردست کام ہو رہا ہے ، میں تو سائوتھ کے اچھے سکرپٹ‌تلاش کررہی ہوں ، اچھا سکرپٹ‌، ڈائریکٹر ملاتو فورا ہاں کردوں گی بلکہ انہوں‌نے تو مذاق میں یہ بھی کہہ دیا کہ کوئی اگر کسی سائوتھ کے فلم میکر جو جانتا ہے تو میری سفارش کریں دیں تاکہ مجھے کام ملے اور میں سائوتھ کی فلموں میں کام کرنے کا شوق پورا کروں .

  • سوشل میڈیا اور فوٹوگرافرز پر نرگس فخری نے نکالا غصہ لیکن کیوں‌؟

    سوشل میڈیا اور فوٹوگرافرز پر نرگس فخری نے نکالا غصہ لیکن کیوں‌؟

    بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے حال ہی میں کہا ہے کہ مجھے یہ سوال بہت عجیب لگتا ہے کہ جس میں مجھ سے یہ پوچھا جائے کہ میں کس کوڈیٹ کر رہی ہوں. ٹھیک ہے آرٹسٹ پبلک پراپرٹی ہوتا ہے لیکن آرٹسٹ سے اس کے کام کی ہی بات ہونی چاہیے ، اسکی نجی زندگی یا اسکے معاملات کی نہیں. انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور فوٹوگرافرز کی وجہ سے آرٹسٹوں کی نجی زندگی ہر وقت زیر بحث رہتی ہے وہ کہاں آ رہے ہیں کہاں جارہے ہیں ہر چیز پبلک کے سامنے ہوتی ہے . انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی اور اس جڑے نجی معاملات کو پرائیویٹ ہی رکھنا چاہتی ہوں اور میری طرح جو آرٹسٹ‌ ایسا کرنا چاہتے ہیں ان کے اس فیصلے کی عزت کی جانی چاہیے اور ان سے پھر انکی نجی زندگی سے جڑے سوالات نہیں کرنے چاہیں ہم فنکار ہیں ہم سے ہمارے کام کے ھوالے سے ایک ہزار ایک

    سوال کریں لیکن ایسا نہ کریں کہ جس کا جواب دینے سے ہم خود آپ کو منع کریں.
    نرگس فخری ہی نہیں بہت سارے ایسے فنکار ہیں جو اپنی نجی زندگی کو پرائیویٹ رکھنے پر یقین رکھتے ہیں لیکن شاید سوشل میڈیا کے اس دور میں شاید کچھ بھی چھپا رہ سکتے .