Baaghi TV

Author: +9251

  • پسوڑی گانے نے بڑے گلوکاروں کو پسوڑی ڈال دی

    پسوڑی گانے نے بڑے گلوکاروں کو پسوڑی ڈال دی

    اس برس کوک سٹوڈیو کے لئے گایا ہوا گیت پسوڑی جسے علی سیٹھی نے گایا ہے نے پاکستان کیا دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرتے ہوئے ہر دم کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کئے ہیں. علی سیٹھی کا گایا ہوا یہ گیت گوگل پر سرچ کیا جانے والا سب سے بڑا گانا بن گیا ہے ۔گوگل کی جانب سے 2022 کی مقبول ترین سرچز کی عالمی فہرست میں پسوڑی کو سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا گانا قرار دیا گیا ہے۔ فہرست کے مطابق گلوکار علی سیٹھی اور شائے گل کے گیت نے مقبول ترین کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس کے گانے بٹر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ پسوڑی گانے کی

    مقبولیت کا یہ عالم ہے انٹرنیشنل گلوکاروں اور آرٹسٹوں نے بھی اس گیت کو گایا اور وڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں . پسوڑی گانے پر بالی وڈ کے فنکار بھی تھرکتے اور گاتے ہوئے دکھائی دئیے. شترو گن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا نے ایک وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی جس میں وہ گاڑی میں بیٹھی ہیں اور اونچی اآواز میں علی سیٹھی کا گانا پسوڑی چل رہا ہے اور وہ اس پر ڈانس کررہی ہیں. اگر ہم مجموعی طور پر دیکھیں تو پسوڑی گانا اس سال دنیا بھر کے چارٹ بسٹرز میں نمبر ون رہا .

  • طلاقیں کیوں ہورہی ہیں شان شاہد نے وجہ بتا دی

    طلاقیں کیوں ہورہی ہیں شان شاہد نے وجہ بتا دی

    اداکار شان شاہد نے حال ہی میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح پر تبصرہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ شادی ایک خوبصورت عمل ہے، جو لوگ سوچ سمجھ کر شادی نہیں کرتے بعد میں ان کے رشتوں میں خرابی پیدا ہوتی ہے. اور جو طلاقوں کی شرح بڑھ رہی ہے اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ جلد بازی میں فیصلے کر لئے جاتے ہیں سوچا سمجھا نہیں جاتا ، تھوڑا ساتھ چل کر پتہ چلتا ہےکہ ہم ایک دوسرے کےلئے نہیں بنے اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ نہیں چل سکتے . پھر ایسے شادی شدہ جوڑے کو طلاق کی صورت میں الگ ہونا پڑتا ہے. شادی کرنے کے پہلے یہ دیکھنا چاہیے کہ ہم

    جس کا انتخاب کررہے ہیں اس کے ساتھ ہماری ذہنی ہم آہنگی ہے یا نہیں ہے. معاملات وہاں خراب ہوتے ہیں جہاں ذہنی ہم آہنگی نہیں ہوتی . انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ عشق کے خیال سے پیار کرتے ہیں یہ ہوتا کیا ہے اسے سمجھنا نہیں چاہتے بس جو اچھا لگ گیا شادی کر لی جلد بازی میں بعد میں پتہ چلا کہ یہ تو وہ ہے ہی نہیں جس کے ساتھ زندگی کا سفر کٹ سکے تو بہتر ہے کہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں .شان نے کہا کہ شادی ہو یا زندگی کے دیگر فیصلے سوچ سمجھ کر کریں.

  • اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نےعلاقائی اورعالمی امن وسلامتی کومضبوط بنانے کے لیے پاکستان کی پیش کردہ 4قراردادوں کی منظوری دے دی

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نےعلاقائی اورعالمی امن وسلامتی کومضبوط بنانے کے لیے پاکستان کی پیش کردہ 4قراردادوں کی منظوری دے دی

    قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نےعلاقائی اورعالمی امن وسلامتی کومضبوط بنانے کے لیے پاکستان کی پیش کردہ 4قراردادوں کی منظوری دے دی

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کو مستحکم بنانے کے لیے پاکستان کی پیش کردہ تخفیف اسلحہ کی 4قراردادوں کی منظوری دے دی۔ یہ قراردادیں پاکستان کے علاقائی اور عالمی امن اور سلامتی کو مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ قراردادوں کی سفارش 193 رکنی جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی برائے تخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی نے کی تھی۔قراردادوں کےمسودوں کو اکثریتی حمایت سے منظور کیا گیا تھا۔جنرل اسمبلی میں پاکستان کی پیش کردہ 3قراردادوں علاقائی تخفیف اسلحہ، علاقائی اور ذیلی علاقائی سطحوں پر روایتی ہتھیاروں کے کنٹرول اور علاقائی و ذیلی علاقائی تناظر میں اعتماد سازی کے اقدامات(سی بی ایمز) سے متعلق قراردادیں شامل ہیں جبکہ چوتھی قرارداد جوہری ہتھیار نہ رکھنے والی ریاستوں کے لیے بین الاقوامی سلامتی کو یقینی بنانے سے متعلق ہے۔

    ’’جوہری ہتھیار نہ رکھنے والی ریاستوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جوہری ہتھیاروں کے استعمال یا استعمال کے خطرے کے خلاف موثر بین الاقوامی اقدامات کا نتیجہ ‘‘کے عنوان سے قرارداد کی حمایت میں 120ووٹ پڑے اور کسی رکن ملک نے مخالفت میں ووٹ نہیں ڈالا جبکہ 60رکن ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ قرارداد کے مطابق، اسمبلی نے اس بات کو تسلیم کیا کہ جوہری تخفیف اسلحہ اور جوہری ہتھیاروں کا مکمل خاتمہ جوہری جنگ کے خطرے کو دور کرنے کے لیے ضروری ہے، اس نے جوہری ہتھیار نہ رکھنے والے ممالک کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جوہری ہتھیاروں کے استعمال یا استعمال کے خطرے کو روکنے سے متعلق معاہدہ طے کرنے کی فوری ضرورت کی توثیق کی۔ قرارداد میں ریاستوں خاص طور سے جوہری ہتھیار رکھنے والی ریاستوں سے اپیل کی گئی کہ وہ اس حوالے سے قانونی اقدامات کریں۔

    ’’علاقائی اور ذیلی سطحوں پر روایتی ہتھیاروں پر کنٹرول‘‘ کے عنوان سے پیش کی گئی قرارداد کی حمایت میں 182 ووٹ پڑے ۔بھارت واحد ملک تھا جس نے اس قراراد کی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ ایک رکن ملک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔قرارداد کے متن میں علاقائی تناظر میں جنوبی ایشیا میں روایتی فوجی خطرے کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی اور اس سے متعلقہ خطرات سے نمٹنے کے لئے اقدامات تجویز کیے گئے۔ ’’علاقائی تخفیف اسلحہ‘‘ اور “علاقائی اور ذیلی علاقائی تناظر میں اعتماد سازی کے اقدامات (سی بی ایمز)‘‘ سے متعلق قراردادیں اتفاق رائے سے منظور کی گئیں۔اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ پاکستان کئی سالوں سے علاقائی تخفیف اسلحہ، روایتی ہتھیاروں کے کنٹرول اور سی بی ایمز کے اہداف کو فروغ دینے کے لیے اقوام متحدہ میں اقدامات کی قیادت کر رہا ہے ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
    خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
    دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
    عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
    ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
    قراردادوں میں بین الاقوامی امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے ہتھیاروں کے کنٹرول، تخفیف اسلحہ اور اعتماد سازی کے لیے علاقائی اور عالمی نقطہ نظر کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا ہے اور علاقائی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے علاقائی اور ذیلی علاقائی سطحوں پر اعتماد سازی کے اقدامات (سی بی ایمز)کو فروغ دینے کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ علاقائی اور ذیلی علاقائی سطحوں پر روایتی ہتھیاروں کے کنٹرول سے متعلق قرارداد میں اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ ریاستوں کی دفاعی صلاحیتوں میں توازن برقرار رکھنے سے امن اور استحکام مضبوط ہوتا ہے۔

  • میں نے گھڑی نہیں خریدی لہذا آئیندہ اس مسئلہ پر مجھے گھسیٹا گیا تو قانونی کاروائی کروں گا. محمد شفیق

    میں نے گھڑی نہیں خریدی لہذا آئیندہ اس مسئلہ پر مجھے گھسیٹا گیا تو قانونی کاروائی کروں گا. محمد شفیق

    میں نے گھڑی نہیں خریدی لہذا آئیندہ اس مسئلہ پر مجھے گھسیٹا گیا تو قانونی کاروائی کروں گا. شفیق احمد

    سابق وزیراعظم عمران خان کی گھڑی کے مبینہ خریدار تاجر شفیق کا بیان سامنے آ گیا ہے۔ قاسم عباسی کے مطابق عمران خان کی گھڑی کے مبینہ خریدار نے بتایا کہ میرا نام محمد شفیق ہے اور جناح سپر مارکیٹ ایف 7 میں میری دکان ہے، میرے خلاف پروپیگنڈا چل رہا ہے کہ میں نے عمران خان کی گھڑی خریدی ہے۔ محمد شفیق کا کہنا ہے کہ نہ میں نے کوئی گھڑی خریدی اور نہ ہی میرا اس سے کوئی تعلق ہے، نہ وہ میرا بل ہے، نہ دستخط ہیں، نہ میری لکھائی ہے۔


    انہوں نے مزید کہا کہ میری دکان کی اسٹمپ کا غلط استعمال ہوا ہے، میں خاصے عرصے سے خاموش تھا کہ معاملہ ختم ہو جائے لیکن مجھے ہر طرف سے پریشانی ہوئی، میرا نام استعمال کیا جا رہا ہے ان تمام باتوں کی تردید کرتا ہوں، اگر مجھے اس معاملے میں گھسیٹا جائے گا تو قانونی چارہ جوئی کروں گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
    خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
    دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
    عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
    ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
    دوسری جانب عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی زلفی بخاری کے ساتھ گفتگو کی ایک مبینہ آڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دونوں عمران خان کی گھڑی کو فروخت کرنے کے حوالے سے گفتگو کر رہے ہیں۔

  • چاند اپنی پوری شان و شوکت کے ساتھ 36 سیکنڈ ظاہر ہوا اور پھر غائب ہوگیا

    چاند اپنی پوری شان و شوکت کے ساتھ 36 سیکنڈ ظاہر ہوا اور پھر غائب ہوگیا

    چاند اپنی پوری شان و شوکت کے ساتھ 36 سیکنڈ ظاہر ہوا اور پھر غائب ہوگیا

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس کی فلم بندی کینیڈا، الاسکا اور روس کی سرحد کے درمیان آرکٹک سرکل کے قریب ہوئی ہے۔ جبکہ یہ نظارہ صرف چند سیکنڈ یعنی 36 تک رہتا ہے. دیکھنے والوں کے مطابق یہ چند سیکنڈ کا شاندار منظر یقینا تعریف کرنے کے قابل ہے. خیال رہے ایسا منظر دیکھنا سال میں صرف ایک بار ممکن ہوتا ہے.


    دیکھنے والوں کے مطابق چاند نکلتا ہے اور ایسے لگتا ہے جیسے بالکل قریب ہو پھر وہ جیسے سورج کے سامنے آتا اس کے فوراً بعد 5 سیکنڈ کے لیے مکمل سورج گرہن ہوتا ہے جبکہ مکمل اندھیرا سا چھا جاتا ہے۔ اور صرف اسی جگہ ہوکر براہ راست دیکھنا ممکن ہے مگر صرف وہ مقام جہاں چاند زمین کے سب سے قریب ہوتا ہے. اس ویڈیو کو ریکارڈ کرنے والے نے کہا؛ یہ وہ جگہ ہے جہاں ہم اس عظیم رفتار کا احساس کرسکتے اور قریب سے دیکھ سکتے ہیں. وہ حرکت کررہا ہوتا ہے.

    علاوہ ازیں جب چاند زمین کے سائے کے تاریک ترین حصے سے گزر رہا ہوتا ہے اور زمین، سورج اور چاند کے درمیان میں آجاتی ہے تو اس موقع پر چاند گرہن ہوتا ہے۔ سورج کی روشنی جب زمینی فضا میں سے گزرتی ہے تو نیلی روشنی کی نسبت لال رنگ کی روشنی زیادہ مڑ جاتی ہےاور اس وجہ سے گرہن لگنے پر چاند سرخ رنگ کا نظر آتا ہے اور اسی وجہ سے اکثر اسے بلڈ مون بھی کہا جاتا ہے۔ جبکہ سورج گرہن کے برعکس چاند گرہن کو دیکھنے کے لیے خصوصی گلاسز کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ اسے براہ راست دیکھ سکتے ہیں، البتہ دوربین سے یہ نظارہ زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

  • وزیر خارجہ کی انڈونیشیا میں ملاقاتیں؛ علاقائی، بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال

    وزیر خارجہ کی انڈونیشیا میں ملاقاتیں؛ علاقائی، بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال

    وزیر خارجہ کی انڈونیشیا میں ملاقاتیں؛ علاقائی، بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال
    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بالی میں انڈونیشیا کی وزیر خارجہ رتنو مرسودی سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کی انڈونیشیائی ہم منصب نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ وزارتی کمیشن کے قیام کے بارے میں مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے جو دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو آگے بڑھانے میں مدد دے گی۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سرکاری دورے پر انڈونیشیا کے شہر بالی پہنچ تھے دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو بالی میں انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات سمیت 15 ویں بالی ڈیموکریسی فورم میں شرکت کررہے ہیں جہاں وہ پاکستان کی ترجمانی کررہے ہیں. جبکہ بلاول بھٹو زرداری بالی میں قیام کے دوران افغان خواتین کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی تعلیم کے حوالے بات کررہے ہیں. دوسری جہاں وہ مختلف چیزوں کو اجاگر کریں گے.

    جبکہ وسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بالی میں بوسنیا کی وزیرخارجہ سے سے ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے علاوہ ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا بالی فورم سے خطاب میں کہنا تھا جمہوری نظام اور روایات کے تسلسل سے ہی پائیدار ترقی ممکن ہے. وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں مالی وسائل کی بہتر اور منصفانہ تقسیم کے لیے بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں اصلاحات کی ضرورت ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
    خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
    دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
    عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
    ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خیالات کا اظہار انڈونیشیا کے دورے کے موقع پر 15 ویں بالی جمہوری فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ جمہوریت ایک آزاد معاشرے کی بنیاد ہے، پاکستان ہمیشہ سے عوام پر مبنی جمہوریت کے لیے کوشاں رہا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا افسانوی جمہوریت کو حقیقی جمہوریت میں بدلنا ہے۔

  • آن لائن فراڈ اور غیر قانونی ڈیٹا منتقلی کے خلاف ایف آئی اے متحرک

    آن لائن فراڈ اور غیر قانونی ڈیٹا منتقلی کے خلاف ایف آئی اے متحرک

    آن لائن فراڈ اور غیر قانونی ڈیٹا منتقلی کے خلاف ایف آئی اے متحرک

    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے آن لائن فراڈ اور غیر قانونی ڈیٹا منتقلی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے 2 مختلف کارروائیوں میں 2 ملزمان قمر شہزاد اور محمد شعیب عرفان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم قمر شہزاد نےشکایت کنندہ کے ذاتی اور حساس ڈیٹا تک غیر قانونی رسائی حاصل کی تھی جب کہ ملزم حساس ڈیٹا شیئر کرنے میں ملوث تھا۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق ملزم شعیب آن لائن خریدوفروخت میں جعل سازی کرنے میں ملوث تھا۔ دونوں ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کرکے ان کے زیر استعمال موبائل فونز ضبط کرلیے گئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
    خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
    دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
    عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
    ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

    جبکہ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق مالی فراڈ میں ملوث ان 5 ملزمان کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار پانچوں ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا تھا اور قانونی کاروائی شروع کردی گئی تھی.

  • کورونا وائرس کے 24 نئے کیس رپورٹ جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0.32 فیصد رہی. قومی ادارہ صحت

    کورونا وائرس کے 24 نئے کیس رپورٹ جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0.32 فیصد رہی. قومی ادارہ صحت

    قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 24 نئےکیس رپورٹ ، مثبت کیسز کی شرح 0.32فیصد رہی.

    قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 24کیس رپورٹ ہوئے، مثبت کیسز کی شرح 0.32فیصد رہی۔جمعرات کو قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے7ہزار451 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے24 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے.


    اس طرح کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.32فیصد رہی ۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہواجبکہ26مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پشاورمیں 24 گھنٹوں کے دوران471 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے5ٹیسٹ مثبت آئے اوروہاں مثبت کیسزکی شرح1.06 فیصد رہی ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
    خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
    دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
    عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
    ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
    اسی طرح لاہو ر میں 265ٹیسٹوں میں سے4افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اورشرح1.51فیصد رہی ، اسلام آباد میں395ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2ٹیسٹ مثبت آئے اورشرح 0.51فیصد رہی اورکراچی میں 300ٹیسٹوں میں سے 6افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں مثبت کیسوں کی شرح 2فیصد رہی۔

    جبکہ خیال رہے کہ گزشتہ روز کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری جبکہ جان لیوا وائرس سے مزید 2 مریض لقمہ اجل بن گئے تھے. قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ دنوں 6 ہزار 708 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مہلک وائرس میں مبتلا 35 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی.

  • معاشی بحران پر علی ظفر کا اسحاق ڈار اور اسد عمر سے سوال؛ کوئی بتائے اتنے سال میں ملک ٹھیک ہوجائے گا؟

    معاشی بحران پر علی ظفر کا اسحاق ڈار اور اسد عمر سے سوال؛ کوئی بتائے اتنے سال میں ملک ٹھیک ہوجائے گا؟

    معاشی بحران پر علی ظفر کا اسحاق ڈار اور اسد عمر سے سوال؛ کوئی بتائے اتنے سال میں ملک ٹھیک ہوجائے گا
    معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے موجودہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں اسد عمر اور حماد اظہر سے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کا فارمولا پوچھ لیا۔ اپنی ٹوئٹ کے ساتھ علی ظفر نے ایک آڈیو پیغام بھی شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے ملک کی معاشی صورت حال پر حکومت اور اپوزیشن کو مخاطب کیا ہے۔


    علی ظفر نے کہا ہے کہ ایک محب وطن ہونے کے ناطے چند عاجزانہ سوالات ہیں۔ پاکستان کی معیشت جس نہج پر پہنچ گئی ہے اس میں کس کس کا ہاتھ ہے؟ حکومت اور اپوزیشن کے دعوؤں کا حوالہ دیتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ جو نئی حکومت آتی ہے وہ سارا الزام پچھلی حکومت پر دھر دیتی ہے ، جو حکومت سے باہر ہوتے ہیں وہ برسراقتدار لوگوں پر الزام لگاتے ہیں، ان کا دعویٰ ہوتا ہے کہ جب ہم آئیں گے تو جادو کی چھڑی گھمائیں گے اور سب ٹھیک ہوجائے گالیکن ایسا کچھ نہیں ہوتا اور نہ کبھی ہوا۔

    علی ظفر نے مزید کہا کہ بہت ہی کم ایسے مواقع نظر آئے جب یہ دیکھا گیا کہ ملک درست سمت کی جانب گامزن ہے لیکن وہ دیرپا نہیں رہے۔ گلوکار نے سوال اٹھایا کہ موجودہ صورت حال میں جب ایک کڑی جو کئی دہائیوں سے چلی آرہی ہے، اس میں ایک ایک شخص یا کسی ایک حکومت کا قصور ہے یا سب کا ہی حصہ ہے؟۔ اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ اس صورت حال سے کیسے نکلا جاسکتا ہے، اس پر ایک صحتمند اور مدلل بحث ہوسکتی ہے جس میں گالم گلوچ اور الزامات کے بجائے اعداد و شمار اور حقائق کو مدنظر رکھ بات کی جائے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
    خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
    دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
    عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
    ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
    علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہم یہی دیکھتے ہیں کہ ایک حکومت آتی ہے اور کہتی ہے کہ پچھلی حکومت نے بیڑا غرق کردیا اوراب ہم یہ کررہے ہیں۔ پھردوسری حکومت آتی ہے اور وہ بھی یہی کہتی ہے۔ ہمیں کوئی تحریری حکمت عملی یا منصوبہ بتادے کہ اس پر عمل کرکے وہ ملک کو ٹھیک کردیں گے اور ملک اتنے سال اور اتنے عرصے میں ترقی کی جانب گامزن ہوجائے گا۔

  • پاکستان میں بزنس کانفیڈنس انڈیکس گھٹ کر منفی 4 فیصد پر آ گیا

    پاکستان میں بزنس کانفیڈنس انڈیکس گھٹ کر منفی 4 فیصد پر آ گیا

    پاکستان میں بزنس کانفیڈنس انڈیکس گھٹ کر منفی 4 فیصد پر آ گیا

    ملک میں بزنس کانفیڈنس انڈیکس گھٹ کر منفی 4 فیصد پر آگیا۔ پاکستان میں بزنس کانفیڈنس انڈیکس گھٹ کر منفی 4 فیصد پر آ گیا، یہ انکشاف اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی جانب سے ستمبر 2022 سے اکتوبر 2022 کے دوران ملک بھر میں کیے گئے سروے کے نتائج میں کیا گیا ہے۔ نتائج کے مطابق ملک میں بزنس کانفیڈنس انڈیکس مجموعی طور پر منفی 4 فیصد رہا جو مارچ سے اپریل 2022 میں کیے گئے ’ویو21‘ سروے کے17 فیصد مثبت کے مقابلے میں 21 فیصد منفی ہے۔

    کاروباری اعتماد میں سب سے زیادہ کمی خدمات کے شعبے میں 24 فیصد، تھوک اور پرچون تجارت میں 22 فیصد اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں 20 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ سروے میں 42 فیصد جواب دہندگان مینوفیکچرنگ کے شعبے سے، 33 فیصد خدمات کے شعبے سے اور 25 فیصد ریٹیل/ہول سیل تجارت کے شعبے سے وابستہ تھے۔ اعتماد میں 20 فیصد کی نمایاں کمی کے بادجود مینو فیکچرنگ شعبے نے مثبت 3فیصد اعتماد کا اظہار کیا جبکہ خدمات اور ریٹیل سیکٹر میں کاروباری اعتماد کی سطح بالترتیب منفی 8فیصد اور منفی 14فیصد رہی۔

    اس ضمن میں ’اوآئی سی سی آئی‘ کے صدر غیاث خان نے کہا کہ مجموعی کاروباری اعتماد میں منفی 4 فیصد تک کی کمی افسوسناک ہے لیکن گزشتہ 6 ماہ کے دوران انتہائی چیلنجنگ سیاسی اور اقتصادی صورتِ حال کو مدِنظر رکھتے ہوئے حیران کن نہیں۔ بہت زیادہ افراطِ زر اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے علاوہ کرنسی کی قدر میں نمایاں کمی نے بھی اقتصادی سرگرمیوں کو متاثر کیا ہے۔اگست کے دوران سندھ اور ملک کے دیگر حصوں میں ریکارڈ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں مزید محدود ہوگئیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
    خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
    دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
    عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
    ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
    مجموعی طور پر نصف سے زائد (56فیصد بمقابلہ پچھلی بار 19فیصد) جواب دہندگان گزشتہ6 مہینوں میں کاروباری ماحول کے لحاظ سے مایوس تھے اور صرف2 فیصد (پچھلے سروے میں18فیصد) اگلے چھ مہینوں کیلیے پرامید تھے۔ اگلے 6 مہینوں کی کاروباری صورتِ حال پر تبصرہ کرتے ہوئے ’او آئی سی سی آئی‘ کے نائب صدر عامر پراچہ نے کہا کہ یہ مشکل حالات ہیں اور حکومت افراط ِ زر، غیرملکی زرِمبادلہ کی محدود دستیابی اور وسائل کی پابندیوں سمیت آنے والے بڑے چیلنجوں سے نمٹنے کیلیے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔