Baaghi TV

Author: +9251

  • بشریٰ زاہدی کی سیرتِ النبیؐ پر پہلی کتاب شائع

    بشریٰ زاہدی کی سیرتِ النبیؐ پر پہلی کتاب شائع

    بشریٰ زاہدی کی سیرتِ النبیؐ پر پہلی کتاب شائع
    لاہور،بچوں کی مشہوراور مقبول لکھاریہ، کالم نگارمرکزی چیئرپرسن بلومنگ رائٹرز آرگنائزیشن بشریٰ زاہدی کی نبی رحمت صلی الله عليه وسلم کی شان پہلی کتاب”سراپا رحمت خاتم النبیین صلی الله عليه وسلم شائع ہوکر منظر عام پر آچکی ہے۔مستنداحادیت اور حوالہ جات کے ساتھ 112صفحات پر مشتمل اس کتاب پر مصنفہ نے کافی محنت کی ہے۔

    مصنفہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ کتاب شہرت کے لیے نہیں بلکہ نبیؐ کے غلاموں میں اپنا نام لکھوانے کے لیے لکھی ہے۔سب سے بڑی بات کہ یہ کتاب فی سبیل اللہ ہے اس کا کوئی ہدیہ نہیں، مصنفہ بشریٰ زاہدی بجا طور پر مبارکباد کی مستحق ہے

     پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

    مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    مذہبی رہنماوں کا ردعمل

    طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

    طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

    تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

    میں نے کوئی جبر تو نہیں کیا، مفتی عزیزالرحمان اعتراف کے بعد فرار

    مجرا ،بوس و کنار کی ویڈیو وائرل ہونے پر مولوی سمیت دیگر "پھنس” گئے

  • فیروز خان اپنے یوٹیوب چینل پر متحرک ہو گئے

    فیروز خان اپنے یوٹیوب چینل پر متحرک ہو گئے

    اپنی سابقہ اہلیہ پر تشدد کے الزامات میں گھرے اور شدید تنقید کی زد میں آئے اداکار فیروز خان نے اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا ہے اور یہ چینل انہوں نے جب بنایا اس کا اعلان بھی کیا تھا اور کہا تھا کہ اب وہ اس چینل پر مسلسل نظر اتے رہیں گے. اب فیروز خان اپنے یوٹوب چینل پر متحرک ہو گئے ہیں اور انہوں نے اپنے پہلا میوزک ٹریک اس پر شئیر کیا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اپنا وی لاگ بہت جلد شئیر کریں گے،. فیروز خان کے مداح اس اعلان سے کافی خوش ہیں دوسرے طرف فیروز خان پر شدید تنقید بھی ہورہی ہے کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اب آپ کو کام تو ملنا نہیں ہے یہی کچھ کریں گے اور جو بھی کرتے رہیں ، ہم آپ کو دیکھنے میں دلچپسی نہیں رکھتے. اطلاعات کے مطابق فیروز خان یوٹیوب چینل

    پر اس لئے بھی زیادہ متحرک ہو رہے ہیں تاکہ وہ شوبز کی دنیا میں زندہ رہیں اور لوگوں کو نظر آتے رہیں کیونکہ جب سے ان پر گھریلو تشدد کے الزامات لگے ہیں ان کے ہاتھ سے بہت سارے پراجیکٹس چلے گئے ہیں. نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ بہت ساری ہیروئنز نے فیروز خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے.

  • پاکستان کے ذمہ ایئرلائنز کے ڈھائی سو ملین ڈالر واجب الادا  ہیں. آئی اے ٹی اے

    پاکستان کے ذمہ ایئرلائنز کے ڈھائی سو ملین ڈالر واجب الادا ہیں. آئی اے ٹی اے

    پاکستان کے ذمہ ایئرلائنز کے ڈھائی سو ملین ڈالر واجب الادا ہیں. آئی اے ٹی اے

    انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ذمہ ایئرلائنز کے ڈھائی سو ملین ڈالر واجب الادا ہیں جبکہر، آئی اے ٹی اے کے مطابق پاکستان کا نادہندگان میں دنیا میں دوسرا نمبر ہے. اور زرمبادلہ کے ذخائر برقرار رکھنے کیلئے ادائیگیاں روکی گئیں ہیں. انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق؛ مقامی معیشت کو ادائیگیاں روکنے کی بڑی قیمت ادا کرنا پڑے گی جبکہ عدم ادائیگی کی صورت میں سروس برقرار نہیں رکھی جاسکتی ہے. لہذا حکومتیں بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق تمام رکاوٹوں کو دور کریں.

    خیال رہےکہ اس سے قبل گزشتہ 6 دسمبر کے بیان میں انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ’ایاٹا‘ نے کہا تھا کہ سال 2019 کے بعد اس سال ایئر لائنز کے منافع میں بہتری کی قوی امید ہے، جسے کورونا وائرس کی وبا کے بعد سے اب تک تباہی کی صورتحال کا سامنا تھا۔ ایاٹا کے مطابق اس سال خسارے میں کمی کے بعد ایئر لائنز کو 2023 میں 4.7 بلین ڈالر کا منافع ہونے کی امید ہے تاہم یہ منافع ابھی بھی 26.4 بلین ڈالر کے اس منافع سے بہت دور ہے جس کی اطلاع صنعت نے 2019 میں دی تھی، جن دنوں کوویڈ 19کی وجہ سے کئی ممالک نے سفری پابندیاں نافذ کر رکھی تھیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
    خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
    دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
    عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
    ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
    آئی اے ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل ولی والش نے ایک بیان میں کہا تھا کہ کوویڈ 19 کے بحران کے ایام میں کچھ ایئر لائنز لچکدار رویہ اختیار کیے ہوئے تھیں لیکن اب قوی امید ہے کہ سال 2023 میں یہ صنعت پہلے کے مقابلے میں زیادہ منافع بخش رہے گی،
    ایئر لائنز سے 2023 میں 779 بلین ڈالر کی آمدنی متوقع ہے۔ والش نے کہا کہ سست معاشی حالات اور چین میں کورونا پابندیوں کی وجہ سے ایئر لائنز میں مسافروں کی آمدورفت سال 2022 میں پیش گوئی سے قدرے کم تھی لیکن ایاٹا کو توقع ہے کہ 2023 میں مسافروں کی آمدورفت کورونا بحران سے پہلے کی سطح پر واپس آجائے گی۔

  • عتیقہ اوڈھو کے بعد اب توثیق حیدر بھی ترکیہ کے ڈرامے میں

    عتیقہ اوڈھو کے بعد اب توثیق حیدر بھی ترکیہ کے ڈرامے میں

    گزشتہ دنوں معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے اپنے مداحوں کے ساتھ خبر شئیر کی کہ وہ بہت جلد ترکیہ کے ڈرامے میں نظر آئیں گی. عتیقہ اوڈھو کے بعد اب توثیق حیدر بھی ترکیہ کے ڈرامے میں نظر آئیں گے .انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خبر سوشل میڈیا پر شئیر کی. توثیق حیدر نے لکھا کہ کویو بیاز کے پہلے سیزن کی شوٹنگ استنبول میں ہو چکی ہے اور میرا کردار بہت اہم ہے میرے مداح میرے اس نئے تجربے کو یقینا سراہیں گے. یہ وہی ڈرامہ ہے جس میں‌عتیقہ اوڈھو بھی نظر آئیں گے ، توثیق حیدر نے کہا کہ عتقیہ اوڈھو کے ساتھ کام

    کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے. توثیق حیدر کی اس پوسٹ کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پذیرائی ملی اور ان کے مداحوں نے ان کو مبارکبادیں دیں . یاد رہے کہ ترکیہ کے ڈرامے پاکستان میں بہت زیادہ پسند کئے جاتے ہیں . اب دیکھنا یہ ہے کہ ہمارے فنکار جو کہ ترکیہ کے ڈراموں میں کام کررہے ہیں ان کو وہاں‌کتنی پذیرائی ملتی ہے. پاکستانی ترکی فنکاروں کے بہت بڑے مداح بھی ہیں اور ہر دم انہیں دیکھنے کے لئے بےتاب رہتے ہیں. ترکیہ کے کئی ڈرامے پاکستان میں ڈب ہو کر ٹی وی چینلز پر لگ چکے ہیں .

  • پاکستان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا. ممتاز زہرہ بلوچ

    پاکستان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا. ممتاز زہرہ بلوچ

    پاکستان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا. ممتاز زہرہ بلوچ
    پاکستان نے امريکا کی جانب سے پاکستان کو اقليتوں کو مذہبی آزادی نہ دينے والے ممالک ميں شامل کرنے پر شدید مايوسی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت ميں اقليتوں کو مذہبی آزادی حاصل نہيں، امریکی کمیشن کی سفارش کے باوجود بھارت کو فہرست میں شامل نہ کرنا زيادتی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا امریکا نےاقلیتوں کی مذہبی آزادی کے معاملے میں پاکستان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا، امریکی کمیشن کی سفارش کے باوجود بھارت کا نام فہرست میں نہیں ڈالا گیا، امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پاکستان کو یکطرفہ طور پر فہرست میں شامل کرنے پرپاکستان کو تشویش اور انتہائی مایوسی ہوئی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دينے کا مطالبہ کیا، ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ہم نے اس واقعے پر اپنے شدید تحفظات سے افغان حکام کو آگاہ کیا ہے اور اپنے سفارت کاروں اور مشنز کی سیکیورٹی کو بڑھا دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان توقع کرتا ہے کہ حملے کی مکمل تحقیقات اور مجرموں کے ساتھ ساتھ منصوبہ سازوں کو مثالی سزا دی جائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
    خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
    دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
    عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
    ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
    ممتاز زہرہ بلوچ نے بتايا کہ او آئی سی کے سيکرٹری جنرل دو روزہ دورے پر 11 دسمبر کو پاکستان آ رہے ہيں وہ آزاد کشمير بھی جائيں گے، ترجمان کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری ہے، انسانی حقوق کے دن کے موقع پر کشمیریوں کو یاد رکھا جانا چاہیئے۔

  • ایک اور اعزاز مولا جٹ کے نام

    ایک اور اعزاز مولا جٹ کے نام

    دا لیجنڈ‌آف مولاجٹ ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید کامیابیوں کی سیڑھیاں چڑھ رہی ہے. کورونا کے بعد ابھی تک جتنی بھی ایشیاء میں‌فلمیں‌ریلیز ہوئی ہیں مولا جٹ ان میں ایسی فلم ہے جس نے سب سے زیادہ بزنس کیا ہے. اس فلم کو پاکستان سمیت پوری دنیا میں‌پسند کیا جا رہا ہے. دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے جی ہاں انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے سرچ انجن پر 2022 میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے مواد کی فہرست جاری کردی۔ گوگل کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست کے مطابق پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ کو صارفین نے سب سے زیادہ سرچ کیا جبکہ دوسرے نمبر پر معروف ڈرامہ مس مارول رہا۔یوں‌دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے ایک اور کامیابی اپنے نام کر

    لی ہے حالانکہ مس مارول کو پوری دنیا میں بہت پذیرائی ملی لیکن انٹرنیٹ پر اس سے بھی زیادہ دھوم دا لیجنڈ آف مولاجٹ کی رہی ہے.یاد رہے کہ اس فلم کی ریلیز کے بعد پاکستان فلم انڈسڑی خصوصی طور پر پنجابی فلموں کو ایک نئی زندگی ملی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ ہم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی سے کتنا فائدہ اٹھاتے ہیں. فلم میں فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی اداکاری کو بہت سراہا جا رہا ہے.

  • گوری رنگت کی اہمیت پر کی صبور علی نے بات

    گوری رنگت کی اہمیت پر کی صبور علی نے بات

    گوری رنگت ہمارے ملک میں خوبصورتی کا معیار سمجھی جاتی ہے ، اگر کسی کی رنگت گوری ہے اور اسکے نین نقشن خوبصورت نہیں ہیں تو بھی اسے خوبصورت ہی کہا جائے گا اگر کسی رنگ سانولا ہے تو چاہے اس کی نین نقش کتنے ہی خوبصورت کیوں نہ ہوں اسے خوبصورت نہیں‌مانا جائیگا . گوری رنگت پر صبور علی نے اپنے ایک انٹرویو میں‌کھل کر کی ہے بات .انہوں نے کہا کہ میں‌نے کبھی بھی گوری رنگت کےلئے انجیکشنز نہیں‌لگوائے . ہم چونکہ بہت کام کرتے ہیں لہذا ہمیں انرجی کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے میں وٹامن کے انجیکشزلگواتی ہوں. میں نے کبھی بھی رنگت گوری کرنے کے لئے انجیکشنز نہیں لگوائے. انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ہماری انڈسٹری میں فنکار رنگت گوری کرنے کےلئے

    انجیکشنز لگواتے ہیں لیکن میں نے ایسا کبھی نہیں‌کیا میں سمجھتی ہوں کہ میں جیسی بھی ٹھیک ہوں اگر ایسے ہی کسی کو مجھے ڈرامے میں‌لینا ہے تو لے ورنہ رہنے دے . انہوں نے کہا کہ بعض اوقات ایسا بھی ہوا کہ اگر کسی سین میں‌میرا رنگ زیادہ گورا نہیں لگ رہا تو وائٹ بیس لگا کر میرا رنگ گورا کرکے دوبارہ شوٹ کیا گیا لیکن یہ سب پہلی کی باتیں ہیں اب ایسا اگر کوئی مجھے کہے گا تو میں انکار کردوں گی کیونکہ میرا جیسا بھی رنگ ہے یہ کسی کو شوٹنگ کےلئے قبول ہے تو ٹھیک ہے ورنہ جائے اپنا کام کرے .

  • علی ظفر کے سیاسی رہنمائوں سے فکر انگیز سوالات

    علی ظفر کے سیاسی رہنمائوں سے فکر انگیز سوالات

    گلوکار علی ظفر جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں، انہوں نے حال ہی میں‌اپنی ٹویٹ کے زریعے حکومت اور سیاسی رہنمائوں سے چند سوالات کئے ہیں اور پوچھا ہے کہ یہ ملک کس طرح سے ٹھیک ہو سکتا ہے. جو بھی حکومت آتی ہے وہ پچھلی کو تباہی کا ذمہ دار ٹھہراتی ہے. علی ظفر نے کہا کہ ہمیں‌ایک ہی بار بتا دیں کہ یہ ملک کیسے اور کب ٹھیک ہو گا کوئی پلان یا حکمت عملی ہی بتا دیں . ہر کوئی باتیں ہی کرتا ہے اور اپنے سے پہلے والی حکومتوں پر تنقید کے نشتر چلاتا ہے. علی ظفر نے کہا کہ ہمیں اتنا تو بتا دیں کہ ملک کتنے برسوں میں ٹھیک ہو گا . علی ظفر کی اس پوسٹ‌پر بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کئے ، کسی نے علی ظفر کے سوالات کو سراہا اور کسی نے کہا کہ علی ظفر تو پی ٹی

    آئی کے سپورٹر ہیں لہذا ان کے منہ سے ایسی باتیں یا ملک کے لئے فکر کی باتیں اچھی نہیں لگتیں. یاد رہے کہ اس وقت جو ملک کی صورتحال ہے اس پر ہر کوئی پریشان دکھائی دیتا ہے اور ہر کوئی چاہتا ہے کہ ملک کے حالات ٹھیک ہوں‌مہنگائی کنٹرول ہو لوگوں کا جینا آسان ہوجائے. پچھلے پانچ برسوں سے عوام نے سکھ کا سانس نہیں لیا مہنگائی نے ان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے.

  • بشری بی بی آڈیو لیک؛ گھڑی چور کی نئی سازش ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    بشری بی بی آڈیو لیک؛ گھڑی چور کی نئی سازش ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    بشری بی بی آڈیو لیک؛ گھڑی چور کی نئی سازش ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    بشری بی بی آڈیو لیک کے بعد سوشل میڈیا پر گھڑی چور کی نئی سازش ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے. بشریٰ مانیکا کی حالیہ آڈیو لیک پر تبصرہ کرتے ہوئے سینئر صحافی سلیم صافی کا کہنا ہے کہ گھڑیوں کا کاروبار ۔۔۔۔ اصل کردار سامنے آگیا۔ بشری بی بی اور زلفی بخاری کی آڈیو لیک. خیال رہے کہ بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کے درمیان مبینہ گفتگو کی آڈیو سامنے آئی ہے جس پر کڑی تنقید کی جارہی ہے.


    عمران خان کے سابقہ دوست محسن بیگ نے لکھا کہ توشہ چور کے مصدقہ چور ہونے کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا۔اڈیو لیک میں بشری بی بی زلفی بخآری کو عمران خان کو تحائف میں ملنے والی گھڑیاں فروخت کرنےکےلیے کہہ رہی ہیں. انہوں نے مزید کہا اب تو یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ دیکھتا جا شرماتا جاتا کیونکہ یہ سب توشہ چور میں ناپید ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
    خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
    دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
    عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
    ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع


    مسلم لیگ ن کی رہنماء مائزہ حمید نے کہا کہ ایک اور آڈیو لیک جس میں بشریٰ بی بی مرشد اپنے پیروکار زلفی بخاری کو چور کی گھڑی بیچنے کا حکم دے رہی ہیں اور یہ منافق لیکن اللہ کا اپنا نظام ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ توشہ خانہ سے شروع ہو کر توشہ خانہ پر ختم نیازی کا اصل چہرہ باوقار اور قابل فخر پاکستانیوں کے سامنے بے نقاب ہو گیا.

  • صبا فیصل کی بہو نیہا بھی بول پڑیں

    صبا فیصل کی بہو نیہا بھی بول پڑیں

    سینئر اداکارہ صبا فیصل جنہوں نے گزشتہ روز ایک وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی جس میں انہوں نے منہ بھر کر اپنی بہو کی برائیاں کرتے ہوئے کہا کہ بہو کے ساتھ ساتھ بیٹے سلمان فیصل سے بھی میرا کوئی تعلق نہیں ہے. میں‌کیا میری پوری فیملی کا ان دونوں سے تعلق نہیں‌. نیہا گھر توڑنے والی عورت ہے میں تو پریشان ہوں کہ میرا بیٹا ایسی لڑکی کے ساتھ ساری زندگی گزارے گا. صبا فیصل کی اس وڈیو کے بعد ان کی بہو نیہا نے بھی کیا ہے پلٹ کر وار اور انہوں نے صبا فیصل اور اپنی نند کا نام لئے بغیر کہا ہے کہ جو غلط ہو اس کے سامنے کھڑا ہونا چاہیے. انہوں نے مزید

    یہ بھی کہا کہ اپنی زندگی کا موازنہ ان کے ساتھ ہرگز نہ کریں جو حرام کے مزے لیتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ وہ آپ سے زیادہ کامیاب نظر آئیں گے یا آپ سے زیادہ مزے کر رہے ہوں گے۔ لیکن اللہ کے سامنے وہ کچھ بھی نہیں ہیں اور اسی بات کی اہمیت ہے۔ نیہا کا یقینا اشارہ اپنی ساس اور نند کی طرف ہی تھا انہوں نے ایک سمجھداری کی کہ ان کا نام نہیں لیا لیکن سننے والوں کو اندازہ ہے کہ انہوں نے اپنے سسرال والون کی ہی بات کی ہے.