Baaghi TV

Author: +9251

  • ایلون مسک کی جان کو خطرہ؛ عوامی مقامات پر جانے سے احتیاط

    ایلون مسک کی جان کو خطرہ؛ عوامی مقامات پر جانے سے احتیاط

    ایلون مسک کی جان کو خطرہ؛ عوامی مقامات پر جانے سے احتیاط
    ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ساتھ کچھ برا ہونے یا قتل کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔ ٹوئٹر اسپیسز میں آڈیو چیٹ کے دوران ایلون مسک نے یہ خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ کسی اوپن ائیر کار پریڈ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ‘میرے ساتھ کچھ برا ہونے یا مجھ پر فائرنگ کا خطرہ بہت زیادہ ہے، اگر آپ کی خواہش ہو تو کسی کو بھی مارنا ناممکن نہیں۔ توقع ہے کہ میرے ساتھ ایسا کچھ نہیں ہوگا مگر اس طرح کے خطرات موجود ہیں’۔


    صحافی ملک رمضان اسراء نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا؛ ٹوئٹر اسپیس میں آڈیو چیٹ کے دوران @elonmusk نے خدشہ ظاہر کیا کہ "میرے ساتھ کچھ برا ہونے یا مجھ پر فائرنگ کا خطرہ بہت زیادہ ہے کیونکہ اگر کسی کی خواہش ہو تو کسی کو بھی مارنا ناممکن نہیں ہے۔ لہذا توقع ہے کہ میرے ساتھ ایسا کچھ نہیں ہوگا مگر اس طرح کے خطرات موجود ہیں۔”
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فضائی مسافر جلدائیر پلین موڈ آن کیےبغیر موبائل فون استعمال کر سکیں گے
    اسلام آباد ہائیکورٹ؛ میڈیکل کے طلبہ کیخلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم
    نواز شریف علا ج کرانے گئے ہیں اورعلاج کروا کرآئیں گے. شاہد خاقان عباسی
    اسد عمر نے عدالتوں کو متنازعہ بنایا لہذااختیار ہے کہ آرٹیکل 204 بی کے تحت سزا ہوسکتی. عدالت
    جبکہ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے آزادی رائے کے حق اور ٹوئٹر کے لیے اپنے مستقبل کے منصوبوں پر بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسا مستقبل چاہتے ہیں جہاں ہمیں دبایا نہ جائے، جہاں ہماری رائے کو دبایا نہ جائے اور ہم بغیر کسی ڈر کے اپنی بات کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک آپ کسی کو نقصان نہ پہنچا رہے ہوں، آپ کو اپنی بات کہنے کا حق ہونا چاہیے۔ دنیا کے امیر ترین شخص نے کہا کہ انسانی تاریخ میں آزادی رائے کا حق عام نہیں تھا، تو ہمیں اس کے لیے سخت جنگ کرنا ہوگی۔

  • اسٹیٹ بینک کے نام پر اکاؤنٹ ویریفیکشن کا فراڈ تاحال جاری

    اسٹیٹ بینک کے نام پر اکاؤنٹ ویریفیکشن کا فراڈ تاحال جاری

    بینک اکاؤنٹ ویریفیکشن کے نام پر فراڈ کرنے طریقہ واردات تاحال جاری.

    اس فراڈ کا طریقہ کار یہ ہے کہ موبائل پر ایک میسج آتا ہے جس میں لکھا ہوتا ہے کہ؛ اسٹیٹ بینک کی طرف سے بائیومیٹرک تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے آپ کا بینک اکاؤنٹ بلاک ہے اسے کھلوانے کیلئے فلاں نمبر پر رابطہ کریں. جبکہ اس بینکنگ فراڈ کا شکار ہونے والے صارفین اکثر اوقات اپنی غلطی کی وجہ سے نقصان اٹھاتے ہیں تو بعض دفعہ وہ ایسے افراد اور گروپوں کا نشانہ بن جاتے ہیں جو اس شعبے میں کاروائیاں کرتے ہیں

    مثلاً کچھ صارفین اپنا اے ٹی ایم یا موبائل بینکنگ کی ایپ کا پاس ورڈ جانے انجانے میں شیئر کر لیتے ہیں یا اس کو کسی ایسی جگہ لکھ لیتے ہیں جہاں دوسرے لوگوں کی رسائی ہوتی ہے۔ ڈیجیٹل بینکنگ کی وجہ سے چونکہ زیادہ تر چیزوں کا کنٹرول بینک صارف کے پاس ہوتا ہے لہذا بینک کا عملے کے اس کام میں ملوث ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔ لہذا یہ بھی اس میں ہوتا ہے کہ جب اسٹیٹ بینک کے نام سے ویری فیکیشن کا میسج آتا ہے تو لوگ دیئے گئے نمبر رابطہ کرتے اور فراڈیئے انہیں بہلا پھسلا کر او ٹی پی پن مانگ لیتے ہیں جسکے بعد بینک اکاونٹ سے پیسے ٹرانفر کرنا آسان ہوجاتا ہے.

    لہذا اس فراڈ کا نشانہ بننے والے اکثر اوقات اپنی ہی غلطی کی وجہ سے اپنی رقم سے محروم ہوتے ہیں۔ جبکہ اس شعبے میں ہیکرز بھی اپنا کام کرتے ہیں جو کہ بینک کے کمپیوٹرز سے معلومات حاصل کر کے یا بینک صارف کے موبائل فون یا کمپیوٹر کو ہیک کر کے بینک صارف کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرتے ہیں اور پیسے نکال لیتے ہیں۔ علاوہ ازیں بینک کا عملہ بھی ایسے گینگ کے ساتھ ملا ہوتا جو اپنے بینک صارفین کی مکمل معلومات یعنی ڈیٹا شیئر کردیتے جس سے ان کا ٹارگٹ آسان ہوجاتا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فضائی مسافر جلدائیر پلین موڈ آن کیےبغیر موبائل فون استعمال کر سکیں گے
    اسلام آباد ہائیکورٹ؛ میڈیکل کے طلبہ کیخلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم
    نواز شریف علا ج کرانے گئے ہیں اورعلاج کروا کرآئیں گے. شاہد خاقان عباسی
    اسد عمر نے عدالتوں کو متنازعہ بنایا لہذااختیار ہے کہ آرٹیکل 204 بی کے تحت سزا ہوسکتی. عدالت
    ڈیجیٹل بینکنگ ٹرانزیکشنز میں ہونے والے اضافے کے ساتھ ان میں فراڈ اور بینکاری کے شعبے کے صارفین کو ان کی رقم سے محروم کرنے کی وارداتیں بھی بڑھ گئی ہیں جس کی تصدیق پاکستان میں بینکنگ محتسب کے ادارے نے بھی کی تھی. ادارے کی رپورٹ کی مطابق پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ کی وجہ سے اس ادارے میں درج ہونے والی شکایات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

  • موٹر وے پر گاڑی چھیننے کی کوشش کی انوکھی واردات

    موٹر وے پر گاڑی چھیننے کی کوشش کی انوکھی واردات

    موٹر وے پر گاڑی چھیننے کی کوشش کی انوکھی واردات

    موٹر وے پر سفر کرنے والے ایک شخص کے مطابق گزشتہ روز ایم فور موٹر وے (فیصل آباد سے ملتان )پر سفر کرنے کا اتفاق ہوا ڈرائیونگ کے دوران گوجرہ انٹرچینج سے آگے مجھے ایک گاڑی کے ڈرائیور نے رکنے کا اشارہ کرنا شروع کیا کبھی وہ لائٹیں دیتا رہا کبھی رکنے کا اشارہ کرتا رہا البتہ میں نے گاڑی نہیں روکی وہ گاڑی جب بلکل برابر آئی تو فرنٹ پر بیٹھے دو لوگ بار بار کہنے لگے آپ کی گاڑی کا ٹائر پنکچر ہے سائیڈ پر لگا لیں.

    متاثرہ سخص کے مطابق حالانکہ میری گاڑی بلکل صحیح چل رہی تھی میں نے پھر بھی گاڑی نہیں روکی وہ گاڑی میں چار لوگ تھے جو بار بار کہتے رہے آپکی گاڑی کا ٹائر پنکچر ہے سائیڈ پر لگائیں جیسے ہی میں نے گاڑی تھوڑا آہستہ کی تو انہوں نے میری گاڑی روکنے کی کوشش کی البتہ میں نے تیز گاڑی بھگا کر آگے ٹوبہ کے قریب قیام و طعام پر گاڑی کی بریک لگائی دیکھا تو کوئی ٹائر پنکچر تھا نہ ہی کوئی اور مسئلہ تھا.

    جبکہ متاثرہ ڈرائیور نے بتایا کہ؛ میں نے فوری موٹر وے پولیس کو اطلاع کی تو موٹر وے پولیس نے بتایا کہ موٹر وے کے اوپر ایسے کئی گینگ سرگرم ہیں جو آپکو کچھ بھی بتا کر گاڑی روکتے ہیں یا تو وہ ٹائر پنکچر کا کہتے ہیں یا کوئی وجہ بتا کر روکتے ہیں جیسے ہی گاڑی رکتی ہے وہ لوگ آپکی گاڑی میں زبردست گھس جاتے ہیں اور اسلحہ دیکھا کر آپکو گاڑی چلانے کا کہتے ہیں جیسے ہی کوئی ویران جگہ آتی ہے تو آپکو گاڑی سے اتار کر خود گاڑی لے کر فرار ہوجاتے ہیں نہ صرف گاڑی بلکہ موبائل فون پیسے ہر چیز لے جاتے ہیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فضائی مسافر جلدائیر پلین موڈ آن کیےبغیر موبائل فون استعمال کر سکیں گے
    اسلام آباد ہائیکورٹ؛ میڈیکل کے طلبہ کیخلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم
    نواز شریف علا ج کرانے گئے ہیں اورعلاج کروا کرآئیں گے. شاہد خاقان عباسی
    اسد عمر نے عدالتوں کو متنازعہ بنایا لہذااختیار ہے کہ آرٹیکل 204 بی کے تحت سزا ہوسکتی. عدالت
    موٹروے پولیس نے مزید بتایا کہ وہ ایسا اس لیئے کرتے تاکہ آپ موٹر وے پولیس کو فون بھی نہ کرسکیں اسی لیے موٹر وے پر جب تک آپکو یقین نہ ہو کہ گاڑی کوئی مسئلہ کررہی ہے تو کسی کے کہنے پر مت روکیں ورنہ آپکے ساتھ کوئی بھی حادثہ ہوسکتا ہے ایسے گروہ کا مقصد صرف گاڑیاں چھیننا ہے۔

    تاہم موٹروے سفر کرنے والوں کا خیال ہے ک یقینا کسی حد تک تو ایسا ممکن ہے کہ انسان کو خود احتیاط کرنا چاہئے مگر پولیس کو بھی ایسے گینگ کو گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دینی چاہئے.

  • پی آئی اے جعلی ڈگری اسکینڈل؛ ملازمین سے 8 کروڑ روپے کی ریکوری کرلی. ایف آئی اے

    پی آئی اے جعلی ڈگری اسکینڈل؛ ملازمین سے 8 کروڑ روپے کی ریکوری کرلی. ایف آئی اے

    ایف آئی اے نے دعوٰی کیا ہے کہ پی آئی اے کا جعلی ڈگری اسکینڈ، ملازمین سے 8 کروڑ روپے کی ریکوری کرلی ہے.

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے دعوٰی کیا ہے کہ پی آئی اے کا جعلی ڈگری اسکینڈل میں ملوث ملازمین سے 8 کروڑ روپے کی ریکوری کرلی ہے. جبکہ خیال رہے کہ پی آئی اے کے 113 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جعلی ڈگری رکھنے والے ملازمین میں 18 خواتین بھی شامل تھیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فضائی مسافر جلدائیر پلین موڈ آن کیےبغیر موبائل فون استعمال کر سکیں گے
    اسلام آباد ہائیکورٹ؛ میڈیکل کے طلبہ کیخلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم
    نواز شریف علا ج کرانے گئے ہیں اورعلاج کروا کرآئیں گے. شاہد خاقان عباسی
    اسد عمر نے عدالتوں کو متنازعہ بنایا لہذااختیار ہے کہ آرٹیکل 204 بی کے تحت سزا ہوسکتی. عدالت
    یاد رہے کہ یہ مقدمہ پی آئی اے ہیڈ آفس کی استغاثہ رپورٹ پر جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر سے 457 ملازمین جعلی اسناد کے حامل قرار پائے تھے، جعلی ڈگری رکھنے والے پی آئی اے کے 113 ملازمین کا تعلق لاہور سے ہے۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے گزشتہ سال اگست میں جعلی ڈگری سے ملازمت حاصل کرنے والے پی آئی اے کے 3 ملازمین کو گرفتار کیا تھا۔
    جبکہ ایف آئی اے کا اس متعلق کہنا تھا کہ ملزم زاہد رضا، منظور حسین اور وحید جمالی وغیرہ کو گرفتار کیا گیا تھا، ملزمان نے جعلی ڈگری سے پی آئی اے میں ملازمت حاصل کی تھی۔

  • کے الیکٹرک اووربلنگ؛ غلطی ثابت ہوئی تو معاملہ نیب یا ایف آئی اے کو بھیجیں گے. قائمہ کمیٹی

    کے الیکٹرک اووربلنگ؛ غلطی ثابت ہوئی تو معاملہ نیب یا ایف آئی اے کو بھیجیں گے. قائمہ کمیٹی

    کے الیکٹرک اووربلنگ اگر غلطی ثابت ہوئی تو معاملہ نیب یا ایف آئی اے کو بھیجیں گے. قائمہ کمیٹی

    چیئرمین قائمہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کے الیکٹرک نے اووربلنگ کی ہے، اور اگر غلطی ثابت ہوئی تو معاملہ نیب یا ایف آئی اے کو بھیجیں گے۔ سینیٹرسیف اللہ ابڑو کی زیرصدارت سینیٹ کی پاور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کے الیکٹرک اور حکومت کے درمیان پاور پرچیز معاہدے کا معاملہ زیر غور آیا۔ کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سی ای اومونس علوی نے کہا کہ کے الیکٹرک کا بورڈ 12 رکنی ہے جس میں حکومت کے3 ممبر ہیں، حکومت کے ’’کےالیکٹرک‘ میں حصص 24.6 فیصد ہیں۔

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کے الیکٹرک 2015 سے بغیر لائسنس کے چل رہی ہے۔ جس پر سی ای او کے الیکٹرنے کہا کہ کچھ مسائل کی وجہ سے معاہدے میں تاخیر ہوئی، پہلے ہمیں کہا گیا اپنے پلانٹ لگائیں بعد میں کہا ہم سے بجلی لیں۔ حکومت سے نئے پاور پرچیز معاہدے پر مفاہمت 10 دسمبر 2021 کو ہوئی، پاور ڈویژن نے مجوزہ معاہدے کو 17 نومبر 2021 کو رائے کیلئے وزارت کو بھجوایا، جب کہ جون 2022 میں وزیراعظم شہبازشریف نے مسائل کے حل کیلئے ٹاسک فورس قائم کی۔

    چیئرمین کمیٹی نے مونس علوی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیں ماضی کا بتائیں کس طرح کمپنی نے کنٹرول حاصل کیا۔ جس پر سی ای او کے الیکٹرک نے کہا کہ اتنے ماضی سے تو تیاری کرکے نہیں آیا، ہم تو کمیٹی کے سوالات کی جوابات کی تیاری کر کے آئے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے سی ای او مؤنس علوی سے پوچھا کہ ایک سال میں کے الیکٹرک کے حکومت کی طرف کھربوں روپے کیسے بڑھے۔

    کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ کراچی واٹر بورڈ ہمارا 28 ارب 20 کروڑ کا نادہندہ ہے، ٹیرف میں فرق کی مد میں حکومت نے 421 ارب دینے ہیں، سندھ حکومت کے ذمے 8 ارب 40 کروڑ ہیں، جب کہ گیس کمپنیز کے ذمے کے الیکٹرک کے 38 ارب روپے ہیں۔ کے الیکڑک کے گردشی قرض کے اعداد وشمار میں فرق پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے اظہار برہمی کیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کے الیکٹرک نے اربوں روپے کی اووربلنگ کی ہوگی۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی نے سیکرٹری پاور ڈویژن کو اس حوالے سے تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خدشہ ہے کے الیکٹرک نے اووربلنگ کی ہے، اوراگر غلطی ثابت ہوئی تو معاملہ نیب یا ایف آئی اے کو بھیجیں گے۔

  • مہلت ختم ہونے کے بعد نوٹ بے قدر و قیمت ہوجائیں گے.  اسٹیٹ بینک

    مہلت ختم ہونے کے بعد نوٹ بے قدر و قیمت ہوجائیں گے. اسٹیٹ بینک

    اسٹیٹ بینک کا پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے سے متعلق بڑا اعلان؛ مہلت ختم ہونے کے بعد نوٹ بے قدر و قیمت ہوجائیں گے.

    پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کی آخری مہلت سے متعلق اسٹیٹ بینک نے اعلان کردیا۔ وفاقی حکومت نے گزٹ نوٹیفکیشن F.No.2(1)IF-III/2010 بتاریخ 23 دسمبر 2021 ء کے ذریعے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹوں کے تبادلے کی آخری تاریخ ایک سال تک بڑھا دی تھی۔ پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹ رکھنے والوں کو آخری موقع دیا گیا تھا کہ وہ 31 دسمبر 2022 ء تک ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (بی ایس سی) کے فیلڈ دفاتر پر جا کر ان نوٹوں کو تبدیل کرا لیں۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فضائی مسافر جلدائیر پلین موڈ آن کیےبغیر موبائل فون استعمال کر سکیں گے
    اسلام آباد ہائیکورٹ؛ میڈیکل کے طلبہ کیخلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم
    نواز شریف علا ج کرانے گئے ہیں اورعلاج کروا کرآئیں گے. شاہد خاقان عباسی
    اسد عمر نے عدالتوں کو متنازعہ بنایا لہذااختیار ہے کہ آرٹیکل 204 بی کے تحت سزا ہوسکتی. عدالت
    اب ایک بار پھر زور دے کر کہا گیا ہے کہ نوٹ تبدیل کرانے کی یہ آخری تاریخ ہے۔ آخری تاریخ کے بعد یہ کرنسی نوٹ ایس بی پی، بی ایس سی کے کاؤنٹرز پر بھی تبدیل نہیں کرائے جا سکیں گے اور اس طرح ان کی قدروقیمت ختم ہو جائے گی۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عوام سے درخواست ہے کہ اگر پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹ ان کے پاس ہیں تو وہ اس آخری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور ایس بی پی، بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر سے انہیں 31 دسمبر 2022 ء تک تبدیل کرائیں، تاکہ بچت کیے ہوئے ان نوٹوں کی قدروقیمت محفوظ بنائی جاسکے۔

  • میجر محمد اکرم شہید نشانِ حیدر کا51 واں یومِ شہادت

    میجر محمد اکرم شہید نشانِ حیدر کا51 واں یومِ شہادت


    میجر محمد اکرم شہید نشانِ حیدر کا51 واں یومِ شہادت

    پاک فوج کے بہادرسپوت میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا 51واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے ، انہوں نے 1971کی جنگ میں جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کی تھی.

    اس حوالے سے آئی ایس پی آر نے کہا کہ؛ آج جہم میں ان کے شہادت کے دن کے موقع پر شہید محمد اکرم کو خراج تحسین پیش کیا گیا. جہاں پر میجر جنرل ندیم اشرف جنرل آفیسر کمانڈنگ نے شہید محمد اکرم کے مزار پر پھولوں‌کی چادر چڑھائی. جبکہ چاک چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا. آئی ایس پی آر کے مطابق؛ اس تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے منسلک لوگوں نے شرکت کی.


    یاد رہے کہ 1971ء کی پاک بھارت جنگ میں مشرقی پاکستان کے علاقے ہلی کے محاذ پر میجر محمد اکرم نے اپنی فرنٹیئر فورس کی کمانڈ میں مسلسل 14 دن تک اپنے سے کئی گنا زیادہ بھارتی فوج کی پیش قدمی روک کر دشمن کے اوسان خطا کر دیے اور دُشمن کے ہر حملے کو ناکام بنایا۔ میجر محمد اکرم شہید 4 اپریل 1938ء کو پیدا ہوئے، ان کا آبائی گاؤں ’’نکا خالص پور‘’ہے جو کہ ضلع جہلم میں واقع ہے،ان کے والد گرامی جناب حاجی ملک سخی محمد صاحب نے بھی پاک فوج کی پنجاب رجمنٹ کی شیر دل بٹالین میں خدمات سرانجام دیں۔

    اُن کا یہ نظریہ تھا کہ فوج میں شامل ہو کر ملک و قوم کی بہترین خدمات سرانجام دی جاسکتی ہیں، اسی نظریے کی بنا پر انہوں نے میجر اکرم کو فوج میں بھیجا۔ میجر محمد اکرم نے ابتدائی تعلیم چکری مڈل اسکول سے حاصل کی،جس کے بعد ملٹری کالج جہلم سے فارغ التحصیل ہو کر مارچ1961 میں28ویں پی ایم اے لانگ کورس میں شمولیت اختیار کی اور اکتوبر 1963 میں فوج میں کمیشن حاصل کیا اور پاک فوج کی مایہ ناز رجمنٹ 4 فرنٹیر فورس رجمنٹ میں شامل ہو گئے، 1965میں انہیں کیپٹن اور1970ء میں میجر کے عہدے پر ترقی ملی، ان کو اپنے کورس میں بہترین نشانے باز کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

    میجر محمد اکرم نے 1965ء میں پاک بھارت جنگ کے دوران سیالکوٹ کے ظفروال سیکٹر پر بہادری کے جوہر دکھائے۔
    1971کی پاک بھارت جنگ میں آپ کی کمپنی سابق مشرقی پاکستان کے ہلی سیکٹر پر دفاعِ وطن کے فرائض سرانجام دے رہی تھی، ہلی کے علاقے کی حیثیت ایک شہہ رَگ کی سی تھی، دُشمن کو اپنے ارادوں کی تکمیل کے لئے آپ کے دفاعی مورچوں پر قبضہ کرنا ضروری تھا، دُشمن کا یہ منصوبہ تھا کہ ہلی پر قبضہ کر کے شمال میں متعین فوج کو 2حصوں میں تقسیم کر دیا جائے اور سپلائی لائن کاٹ دی جائے۔

    اس مقصد کے حصول کے لئے دشمن ایک ڈویژن سائز فورس بشمول تمام فضائی قوت کے ساتھ، آپ کی پوزیشن پر پے در پے 15روز تک حملے کرتا رہا مگر میجر محمد اکرم اپنے بہادر ساتھیوں کے ہمراہ اُن کی ہر کوشش کو ناکام بناتے رہے۔
    میجر محمد اکرم جذبہ حُبُّ الوطنی، جنگی فہم و فراست اور انسانی حوصلوں کی معراج بن کر نہ صرف ڈٹے رہے بلکہ دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا اور خود راکٹ لانچر سے دشمن کے 3ٹینکوں کو تقریباََ 100گز کے فاصلے پر پوزیشن لے کر تباہ کر دیا۔

    دُشمن نے ایسا جوان کب دیکھا ہوگا جو سامنے آکر فائر کرے وہ بھی اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر، اس دوران انہوں نے دُشمن کو پاکستان کی سر زمین پر ایک اِنچ بھی آگے نہ بڑھنے دیا اور بے مثال جرات و استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخر دم تک لڑتے رہے۔
    بالآخر میجر اکرم دِفاعِ وطن کے اس معرکے میں شہید ہو گئے، اس یاد گار معرکے میں آپ نے فرض کی تکمیل کے لئے جس انداز میں جان کا نذرانہ پیش کیا وہ ایک لازوال روایت کی حیثیت رکھتا ہے۔

    ان کی بے مثال جرات، دَلیری اور بے باکی کا اعتراف ہندوستانی کمانڈر انچیف نے بھی کیا، ہلی کے محاذ پر دُشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچانے پر میجر اکرم شہید کو ”ہیرو آف ہلی“ کے نام سے شہر ت ملی۔
    بہادری اور جرات کی نئی داستان رقم کرنے پر میجر محمد اکرم کو پاک فوج کے اعلیٰ ترین اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔

  • ٹِک ٹاک ایپ سے امریکی سلامتی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں. ایف بی آئی

    ٹِک ٹاک ایپ سے امریکی سلامتی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں. ایف بی آئی

    ٹِک ٹاک ایپ سے امریکی سلامتی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں: ایف بی آئی

    امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کرس رے نے ٹِک ٹِک ایپلیکیشن کو قومی سلامتی کے خدشات کا باعث قرار دیا ہے۔ جمعہ کو رے نے متنبہ کیا کہ ویڈیو شیئرنگ کی مقبول ایپلیکیشن کا کنٹرول چینی حکومت کے ہاتھ میں ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ایپ ہماری اقدار کے مطابق نہیں”۔

    رے نے کہا کہ ایف بی آئی کو تشویش ہے کہ چینیوں کے پاس ایپ کے تجویز کردہ الگورتھم کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت ہے، جس سے وہ "مواد میں ہیرا پھیری کر سکتے ہیں اور اگر وہ چاہیں تو اسے اثر و رسوخ کی کارروائیوں کے لیے استعمال کر سکتے ہیں”۔ رے نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ چین روایتی جاسوسی کارروائیوں میں استعمال کے لیے اپنے صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے ایپ کا استعمال کر سکتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فضائی مسافر جلدائیر پلین موڈ آن کیےبغیر موبائل فون استعمال کر سکیں گے
    اسلام آباد ہائیکورٹ؛ میڈیکل کے طلبہ کیخلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم
    نواز شریف علا ج کرانے گئے ہیں اورعلاج کروا کرآئیں گے. شاہد خاقان عباسی
    اسد عمر نے عدالتوں کو متنازعہ بنایا لہذااختیار ہے کہ آرٹیکل 204 بی کے تحت سزا ہوسکتی. عدالت
    واضح رہے کہ دوسری جانب میٹا (فیس بک) کے بانی مارک زکربرگ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو ایک خطرے کے طور پر دیکھتے ہیں، جو ان کی کمپنی کی اپلیکشنز کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے. یاد رہے کہ 2020 کی فہرست میں ٹک ٹاک 7 ویں نمبر پر تھی اور اس سے اوپر ایمازون، نیٹ فلیکس، ایپل، مائیکرو سافٹ، فیس بک اور گوگل تھے، مگر گزشتہ کئی ماہ کے دوران چینی سائٹ نے ممکنہ طور پر کورونا وائرس کی وبا کے بعد سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے.

  • راولپنڈی قبرستان کے نیچے بنے غاروں میں رہائش پزیر مکین

    راولپنڈی قبرستان کے نیچے بنے غاروں میں رہائش پزیر مکین

    راولپنڈی کے قبرستان کے نیچے بنے غاروں میں رہنے والے مکین

    راولپنڈی میں ایک ایسا قبرستان بھی ہے جس کے نیچے غار اور اس میں لوگ بستے ہیں۔ قبرستانوں میں لوگ اپنے مُردوں کی تجہیز و تکفین یا کسی پیارے کی قبر پر فاتحہ پڑھنے کے لیے آتے ہیں، لیکن راولپنڈی میں ایک ایسا قبرستان بھی ہے جہاں اوپر قبریں اور نیچے غاروں کی صورت میں گھر بنے ہوئے ہیں۔ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک حسو کا ’’غار محلہ‘‘ جہاں زیر زمین غار نما گھر ہی نہیں بلکہ یہ محلہ زیر قبرستان بھی ہے، یہاں رہائش پذیر افراد کے گھروں کی چھتوں پر قبرستان ہے، جب کہ قبروں کے نیچے زندہ انسان بستے ہیں۔ ملک کے چوتھے بڑے شہر کے غار محلہ میں پردیسی محنت کشوں کئی دہائیوں سے مفت رہائش ہیں، لیکن یہ غار محلہ نالہ لئی کے راستے میں آتا ہے اور بارشوں کے دنوں میں جب نالہ لئی بپھرتا ہے تو یہ محلہ اجڑ جاتا ہے۔

    اس محلے میں کچھ لوگ ایبٹ اباد، کچھ ہری پور اور کچھ ٹیکسلا کے ہیں اور تقریبا 30 سے 35 سالوں سے یہاں رہ رہے ہیں اور یہ بہت غریب لوگ ہیں، لیکن ان کے دل بڑے ہیں، کیوں کہ جب یہ لوگ اپنے آبائی علاقوں میں لوٹتے ہیں تو اپنا غار گھر نئے مکینوں کو مفت دے جاتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فضائی مسافر جلدائیر پلین موڈ آن کیےبغیر موبائل فون استعمال کر سکیں گے
    اسلام آباد ہائیکورٹ؛ میڈیکل کے طلبہ کیخلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم
    نواز شریف علا ج کرانے گئے ہیں اورعلاج کروا کرآئیں گے. شاہد خاقان عباسی
    اسد عمر نے عدالتوں کو متنازعہ بنایا لہذااختیار ہے کہ آرٹیکل 204 بی کے تحت سزا ہوسکتی. عدالت
    غار کے اندر اور نالے کے پاس رہنے والے مکینوں کو بجلی، پانی اور گیس کی کوئی سہولت میسر نہیں۔ اور ان کا کہنا ہے کہ ہم لوگ غربت کی وجہ سے پریشان اور ایسی رہائش سے بہت تنگ ہیں، بارش اور نالہ لئی کا پانی آتا ہے اور سب بہا کر لے جاتا ہے لیکن مجبوری ہے، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ہم مٹی کا تیل جلاتے ہیں لیکن وہ بھی ابھی بہت مہنگا ہے۔ جدید اور ترقی یافتہ دور میں پتھر کے زمانے جیسی یہ زندگی ماضی کی داستان ہی بیان نہیں کررہی بلکہ مستقبل کے مسائل کا بھی عندیہ دے رہی ہے، یہاں رہنے والے غریب افراد کہتے ہیں کہ قبرستان کے نیچے اور غار میں رہنے ڈر تو لگتا ہے لیکن پھر سوچتے ہیں کہ ہم نے بھی اسی مٹی میں جانا ہے، کیوں کہ قبریں تو یہی پیغام دیتی ہیں کہ ’‘ دیکھو مجھے جو دیدہ عبرت نگاہ ہو ’‘۔

  • تحریک انصاف کی قبل از وقت عام انتخابات کی تیاریاں شروع

    تحریک انصاف کی قبل از وقت عام انتخابات کی تیاریاں شروع

    تحریک انصاف کی قبل از وقت عام انتخابات کی تیاریاں شروع؛ ٹکٹ ہولڈرز اور عہدیداران کو آج شام زمان پارک طلب کرلیا گیا

    تحریک انصاف نے قبل ازوقت انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں، اور الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوران اور پارٹی عہدیداروں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی حکومت پر عام انتخابات کے لیے مسلسل دباؤ بڑھایا جارہا ہے، اور عام انتخابات میں مضبوط امیدواروں کو میدان میں اتارنے کے لیے پارٹی چیئرمین عمران خان متحرک ہوگئے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فضائی مسافر جلدائیر پلین موڈ آن کیےبغیر موبائل فون استعمال کر سکیں گے
    اسلام آباد ہائیکورٹ؛ میڈیکل کے طلبہ کیخلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم
    نواز شریف علا ج کرانے گئے ہیں اورعلاج کروا کرآئیں گے. شاہد خاقان عباسی
    اسد عمر نے عدالتوں کو متنازعہ بنایا لہذااختیار ہے کہ آرٹیکل 204 بی کے تحت سزا ہوسکتی. عدالت
    تحریک انصاف نے قبل از وقت انتخابات کی باقاعدہ تیاریاں شروع کردی ہیں، اور آج شام کو لاہور سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور عہدیداران کو زمان پارک طلب کر لیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اور اجلاس میں انتخابات میں مضبوط امیدواروں کے ناموں پرغورکیا جائے گا۔

    دوسری جانب حکومتی زرائع کا کہنا ہے کہ قبل از وقت انتخابات ہونے کا کوئی امکان اور الیکشن اپنے وقت پر ہی ہونگے. ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت تمام اتحادی اس حق میں ہیں کہ حکومت کو اپنا وقت پورا کرنا چاہئے تاکہ سیاسی طور پر ہم اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بہتر کرسکیں کیونکہ ہم نے بڑی مشکل میں حکومت لی تھی اور پاکستان کی خاطر اپنی سیاست قربان کی ہے.