Baaghi TV

Author: +9251

  • پریانکا کی شادی کے 4 سال ، شوہر نے سوشل میڈیا پر دی مبارکباد

    پریانکا کی شادی کے 4 سال ، شوہر نے سوشل میڈیا پر دی مبارکباد

    سابقہ مس ورلڈ‌پریانکا چوپڑا کا شمار بالی وڈ‌کی نامور ہیروئنز میں‌ہوتا ہے انہوں نے نہایت ہی کم وقت میں ثابت کیا کہ وہ بہترین اداکارہ ہیں. پریانکا ویسے تو بطور ہیروئین ہی کام کیا ہے لیکن انہوں نے ایک دو فلموں میں منفی کردار بھی ادا کیا. پریانکا کا نام اکشے کمار و دیگر کے ساتھ جڑا لیکن انہوں نے شادی کے لئے نک جونس کا انتخاب کیا. نک جونس اور پریانکا چوپڑا کی شادی کو چار سال بیت گئے ہیں. دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خاصے خوش ہیں. ان کی ایک بیٹی ہے.پریانکا شادی کے بعد امریکہ میں ہی رہتی ہیں‌ ہندی پراجیکٹس کے لئے وہ ہندوستان آتی جاتی

    رہتی ہیں. نک جانس نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر اپنی بیوی پریانکا چوپڑا کو سوشل میڈیا پر مبارکباد دی. نک جانس نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصویر لگا کر پریانکا چوپڑا کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شادی کے چار سال کیسے گزر گئے پتہ ہی نہیں چلا مائی لو. نک جانس نے جیسے ہی اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی پریانکا کے مداحوں نے بھی اداکارہ کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دینا شروع کر دیں. یاد رہے کہ پریانکا چوپڑہ ایک بہت بڑی تعداد میں پوری دنیا میں‌فین فالونگ رکھتی ہیں.

  • شاہ رخ خان کو کس قسم کی فلم کرنے کا ارمان ہے؟‌

    شاہ رخ خان کو کس قسم کی فلم کرنے کا ارمان ہے؟‌

    بالی وڈ‌ کا کنگ جن کے فلمی کیرئیر کو تیس سال کا عرصہ بیت چلا ہے اس دوران انہوں‌نے ہر قسم کے کردار کئے منفی بھی بطور ہیرو بھی ان کو ہر روپ اور کردار میں سراہا گیا. ان کے کردار انکی پہچان بن گئے انہی کی بدولت آج شاہ رخ خان بالی وڈ کے کنگ کہلائے جاتے ہیں. شاہ رخ خان نے متعدد فلموں میں کام کیا لیکن اس کے باوجود ان کی خواہش ہے کہ وہ مشن امپاسبل جیسی فلم کریں .شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ مجھے ایکشن فلمز میں لیا ہی نہیں گیا. میری خواہش ہے کہ میں اب ایکشن فلم کروں اور فلم ہو بھی مشن امپاسبل جیسی. شاہ رخ خان نے کہا کہ میری عمر

    اس وقت 57 سال ہے اور میں چاہتا ہوں کچھ نہیں تو اگلے دس برسوں میں‌ایکشن فلم کروں . انہوں نے کہا کہ ایکشن فلم میں‌ ایکٹنگ کا مارجن بہت زیادہ ہوتا ہے. شاہ رخ خان نے شکوہ بھی کیا اور کہا کہ پتہ نہیں ڈائریکٹرز نے مجھے کبھی کسی ایکشن فلم میں‌کیوں کاسٹ نہیں کیا. یاس رہے کہ شاہ رخ خان کے تیس سالہ فلمی کیرئیر میں انہوں‌نے کیرئیر کے ابتداء میں‌منفی کردار ادا کئے اور رومینٹک کردار تو شاہ رخ خان کی سب سے بڑی پہچان ہیں.

  • دنیا کے سرد ترین علاقہ میں زندگی کیسی گزرتی ہے؟

    دنیا کے سرد ترین علاقہ میں زندگی کیسی گزرتی ہے؟

    ویسے تو انٹارکٹیکا دنیا کا سرد ترین براعظم ہے مگر وہاں انسان آباد نہیں بلکہ گنتی کے چند سائنسدان ہی تحقیقی مقاصد کے لیے وہاں مقیم ہوتے ہیں۔ تو انٹارکٹیکا کو دنیا کا سرد ترین مقام تو قرار دیا جاسکتا ہے مگر دنیا کا وہ کونسا شہر ہے جس کو سب سے زیادہ سردی کا سامنا ہوتا ہے؟ تو یہ اعزاز روس کے شہر یاکوتسک کے پاس ہے جو سائبریا کے خطے میں واقع ہے۔

    یہ دنیا کے سرد ترین جگہوں میں سے ایک ہے جہاں ساڑھے 3 لاکھ کے قریب افراد آباد ہیں، جن میں سے بیشتر ایک ایسی کمپنی کے لیے کام کرتے ہیں جو وہاں ہیروں کی کان کی مالک ہے۔ یہ صوبے سخا کا صدر مقام ہے جو روس کے شمالی کونے پر واقع ہے۔ موسم سرما میں اس شہر کا درجہ حرارت منفی 60 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔ کچھ رہائشیوں کا دعویٰ ہے کہ درجہ حرارت اس سے بھی زیادہ کم ہوتا ہے مگر اس کی تصدیق ممکن نہیں کیونکہ منفی 63 سینٹی گریڈ کے بعد تھرمامیٹر کام نہیں کرتے۔

    موسم گرما میں یہاں اوسط درجہ حرارت 29 سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے مگر سردیوں میں یہ عموماً منفی 30 ڈگری سے نیچے ہی رہتا ہے اور وہاں سب سے زیادہ کم درجہ حرارت فروری 1987 میں منفی 65 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سردیوں میں وہاں بہنے والا دریائے Lena منجمد ہوجاتا ہے۔ موسم سرما میں اس شہر کا درجہ حرارت منفی 60 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔

    کچھ رہائشیوں کا دعویٰ ہے کہ درجہ حرارت اس سے بھی زیادہ کم ہوتا ہے مگر اس کی تصدیق ممکن نہیں کیونکہ منفی 63 سینٹی گریڈ کے بعد تھرمامیٹر کام نہیں کرتے۔ موسم گرما میں یہاں اوسط درجہ حرارت 29 سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے مگر سردیوں میں یہ عموماً منفی 30 ڈگری سے نیچے ہی رہتا ہے اور وہاں سب سے زیادہ کم درجہ حرارت فروری 1987 میں منفی 65 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سردیوں میں وہاں بہنے والا دریائے Lena منجمد ہوجاتا ہے۔

    یہ شہر روسی دارالحکومت ماسکو سے 8468 کلومیٹر دور ہے اور Lena ہائی وے کے ذریعے ملک سے منسلک ہے۔ یہاں اتنی سردی ہوتی ہے کہ کسی عمارت یا قبر کے لیے کھدائی کرنا بھی بہت مشکل ثابت ہوتا ہے جبکہ سرد موسم میں یہاں سے طیارے بھی نہیں گزر سکتے یا فصلیں اگانا ممکن نہیں۔ یہاں متعدد تھیٹرز، میوزیم اور پرانے گھر موجود ہیں جبکہ ہر سال جون میں ایک سالانہ میلے کا انعقاد بھی ہوتا ہے۔

    یہاں اکثر گھر ایسے پولز پر تعمیر ہوتے ہیں جو بہت زیادہ گہرائی میں نصب ہوتے ہیں جبکہ یہ خطہ سونے اور ہیروں سمیت قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔ اکثر گھر سے باہر گھومنے پر آنکھوں کے اردگرد برف جم جاتی ہے۔ تو یاکوتسک دنیا کا سرد ترین شہر ہے مگر سائبریا میں ہی واقع ایک گاؤں یا قصبہ اويمياكون میں موسم اس سے بھی زیادہ سرد ہوتا ہے۔ اس جگہ 500 افراد مقیم ہیں اور 1924 میں وہاں منفی 71.2 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ یاکوتسک اور اويمياكون دونوں ایک دوسرے کے قریب نہیں بلکہ دونوں کے درمیان 577 میل کا فاصلہ ہے۔ تو پھر ان دونوں جگہوں پر اتنی زیادہ سردی کیوں ہوتی ہے؟ اور آخر کیوں لوگ اتنے سخت ماحول میں بھی رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں؟ ماہرین کے مطابق سائبریا کا خطہ بہت وسیع و عریض ہے اور سطح سمندر سے کافی بلند ہے اور ان دونوں کے امتزاج کے باعث وہاں سردی بہت زیادہ ہوتی ہے۔

    جہاں تک یاکوتسک اور اويمياكون کو بات ہے تو یہ دونوں مقامات وادیوں میں واقع ہیں اور ان کے اردگرد اونچی پہاڑیاں ہیں۔ اس وجہ سے بھاری سرد ہوا وادی کی سطح کے قریب ‘پھنس’ جاتی ہے، جس کا نتیجہ درجہ حرارت میں ریکارڈ کمی کی شکل میں نکلتا ہے۔ تو پھر اتنے سخت موسم کے باوجود لوگ وہاں کیوں رہائش پذیر ہیں؟ ماہرین کے خیال میں وہاں رہنے والے افراد کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ کس جگہ مقیم ہیں اور کس طرح کامیابی سے اتنے سخت مقامات پر بھی معمولات زندگی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

  • سدھو موسے والا قتل کیس:‌ بڑی گرفتاری

    سدھو موسے والا قتل کیس:‌ بڑی گرفتاری

    بھارت اور پاکستان میں یکساں مقبول سدھو موسے والا کے قتل کی تحقیقات ابھی تک جاری ہیں اس سلسلے میں کئی گرفتاریاں ہو چکی ہیں . لیکن حال ہی میں اس کیس میں جو گرفتاری ہوئی ہے وہ نہایت ہی اہم ہے. کہا جا رہا ہےکہ گولڈی برار کو گرفتار کر لیا گیا ہے. گولڈی برار امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں رہائش پذیر تھے وہیں سے انکی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے. یہ وہی گولڈی برار وہی ہیں جس نے سدھو موسے والا کے قتل کے بعد بشنوئی کے ساتھ سوشل میڈیا پر اس قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔گولڈی برار کے بارے میں‌کہا جا رہا ہے کہ یہ اس قتل کےماسٹر مائنڈ تھے. یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کو پنجاب میں ان کی گاڑی پر 30 گولیاں برسا کر قتل کر دیا گیا تھا سدھو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے.لارنس بشنوئی گینگ کا سربراہ پہلے ہی

    بھارتی پولیس کی حراست میں ہے جبکہ قتل میں ملوث کئی ملزمان بھی پولیس کی حراست میں سدھو کے قتل کا اعتراف کر چکے ہیں۔سدھو موسے والا انڈین نیشنل کانگریس کا حصہ تھے اور انہوں نے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا تاہم وہ اپنی نشست ہار گئے تھے۔

  • کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون سے قرضہ ری شیڈول کی منظوری دے دی

    کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون سے قرضہ ری شیڈول کی منظوری دے دی

    کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون سے قرضہ ری شیڈول کی منظوری دے دی

    کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون سے قرضہ ری شیڈول کرنے کے معاہدے پر دستخط کی منظوری دے دی. کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گروپ20 ممالک کے قرضہ معطلی پروگرام کے تحت جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون سے قرضہ ری شیڈولڈ کرنے کے معاہدے پر دستخط کی منظوری دیدی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو یہاں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارکی زیر صدارت منعقد ہوا۔

    اجلاس میں وزارت اقتصادی امور ڈویژن کی سمری پر وزارت اقتصادی امور کو گروپ20 ممالک کے قرضہ معطلی پروگرام کے تحت جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون سے قرضہ ری شیڈولڈ کرنے کے معاہدے پر دستخط کی اجازت دیدی گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اسلام آباد میں مطلع ابرآلود، کراچی میں پارہ 12 ڈگری تک گرگیا
    اسلام آباد سے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد
    عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی سماعت آج ہوگی
    اجلاس میں میسرزسوئس سنگاپورپرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے یوریا کی درآمد کےلئے سب سے کم بولی کی منظوری بھی دیدی گئی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت امور خارجہ ، وزارت توانائی اور وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کےلئے تکنیکی ضمنی گرانٹس اورضمنی گرانٹس کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزرا اور متعلقہ اداروں کے افسران اورنمائندوں نے شرکت کی

  • افضال احمد کا انتقال جن حالات میں ہوا دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی ہے پرویز کلیم

    افضال احمد کا انتقال جن حالات میں ہوا دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی ہے پرویز کلیم

    سینئر اداکار افضال احمد کا انتقال شوبز انڈسٹری کا ایسا خلاء ہے جو کبھی پورا نہیں ہو سکتا. افضال احمد نے جن لوگوں کے ساتھ کام کیا ان میں‌پرویز کلیم کا نام قابل زکر ہے. پرویز کلیم اس حوالے سے کہتے ہیں‌کہ افضال احمد نہایت ہی پروفیشنل تھے. انہوں نے مجھ سے جب جنم جنم کی میلی چادر لکھوانے کےلئے رابطہ کیا تو میں اُن وقتوں میں بہت مصروف تھا میں نے کہا کہ میں تو بہت مصروف ہوں لیکن وہ ہنر جانتے تھے کہ انہوں نے کسی سے کیسے کام لینا ہے. انہوں نے آخر کار مجھے منا ہی لیا. پرویز کلیم نے کہا کہ انہوں نے اپنی ساری زندگی اس کام کو کرنے میں لگا دی . لیکن وہ جن حالات میں انتقال کئے ہیں وہ نہایت ہی تکلیف دہ ہے.پرویز کلیم نے کہا کہ وہ جس چیز کے بارے میں ٹھان لیتے تھے

    اسکو کرکے چھوڑتے تھے بہت کچھ کرنا چاہتے تھے لیکن تماثیل تھیٹر ہی بنا سکے. یہ اپنی طرز کا منفرد تھیٹر تھا. انہوں نے کہا کہ فنکار اگر کسمپرسی کی حالت میں انتقال کرتے ہیں تو کئی فنکاروں کا اس میں اپنا قصور ہوتا ہے کیونکہ وہ جو کماتے ہیں اسکو سنبھالتے نہیں لیکن افضال احمد کے حوالے سے ایسا نہیں تھاکیونکہ انہوں نے تو اپنا گھر بیچ کر تماثیل بنایا تھا.

  • تحریک عدم اعتماد پیش ہو جانے پر اسمبلیاں تحلیل نہیں کی جا سکتیں. عطا تارڑ

    تحریک عدم اعتماد پیش ہو جانے پر اسمبلیاں تحلیل نہیں کی جا سکتیں. عطا تارڑ

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ تحریک عدم اعتماد پیش ہو جانے پر اسمبلیاں تحلیل نہیں کی جا سکتیں.

    عطاء تارڑ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مونس الہٰی نے چھوٹی چھوٹی چوریاں کی ہیں جبکہ انہوں نے دعویٰ‌کیا کہ پنجاب میں وزرا کی تنخواہ 12، 12 لاکھ روپے ہے. جبکہ ہم نے گورنر کو 12 لاکھ روپے والا بل واپس لینے کو کہا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے دوبارہ 12 لاکھ روپے تنخواہ بحال کردی ہے جبکہ پنجاب حکومت نے کرپشن کی انتہا کردی ہے.

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ؛ پنجاب حکومت کی جانب سے افسران کو ماہانہ لگایا ہوا ہے، جبکہ میں نے پرویز الہٰی کو اقتدار کے لیے مرتے ہوئے دیکھا ہے انہوں نے محمد خان بھٹی نے پرویز الہٰی سے میری بات کروائی کیونکہ پرویز الہٰی نے مجھ سے عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کو کہا تھا. انہوں نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد اور اعتماد کا ووٹ لینے کا کسی بھی وقت کہا جا سکتا ہے جبکہ تحریک عدم اعتماد پیش ہو جانے پر اسمبلیاں تحلیل نہیں کی جا سکتیں ہیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اسلام آباد میں مطلع ابرآلود، کراچی میں پارہ 12 ڈگری تک گرگیا
    اسلام آباد سے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد
    عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی سماعت آج ہوگی
    عطاتارڑ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر کارروائی 3 سے 7 دن میں ہونی چاہیے جبکہ تحریک عدم اعتماد ہو یا اعتماد کا ووٹ، ہم جب بھی فائل کریں گے کارروائی ہو گی، ہ نہیں پتا کہ پرویز الہٰی کے پاس 186 ووٹ ہے بھی یا نہیں جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ پرویز الہٰی پی ٹی آئی کے لوگوں کو فون پر پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا کہہ رہے ہیں.

  • سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی اور لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مدد کررہا

    سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی اور لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مدد کررہا

    سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی اور لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مدد کررہا ہے.

    ’’بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ کے تحت چین پاک اقتصادی راہداری اب پاکستانیوں کی نظروں میں ایک تصور نہیں رہا، بلکہ یہ منصوبہ ایک مسلمہ حقیقت کی صورت میں پاکستان کی ترقی اور لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مدد کررہا ہے۔جمعہ کوچینی میڈ یا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل چین میں تیار کی جانے والی ہائبرڈ بسیں پاکستان میں کراچی اور لاہور میں سفری سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔ چین اور پاکستان کے درمیان نئی توانائی سے چلنے والی موٹر سائیکلوں کے شعبے میں تعاون ترقی کر رہا ہے ۔

    نومبر کے اوائل میں پاکستانی وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ فریقین کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کو فعال طور پر فروغ دیں گے تاکہ نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی اَپ گریڈنگ کے لیے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی فوری ضروریات کو حل کیا جا سکے،
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اسلام آباد میں مطلع ابرآلود، کراچی میں پارہ 12 ڈگری تک گرگیا
    اسلام آباد سے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد
    عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی سماعت آج ہوگی
    صدر شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ اقتصادی راہداری کی منصوبہ بندی اور ترتیب میں پاکستان کے تمام علاقوں کو مدنظر رکھا جانا چاہیے، تاکہ ترقیاتی نتائج سے پاکستان کے تمام لوگوں کو فائدہ ہو، اور پھر خطے کے تمام ممالک کے لوگوں کو فائدہ پہنچے۔اس سلسلے میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سی پیک نے پاکستانی معاشرے کو معاشی ترقی فراہم کی ہے اور اس سے ترقی کی رفتار میں نئی جان آئی ہے،چین پاکستان اقتصادی راہداری نئے منصوبوں کو فروغ دے رہی ہے اور لوگوں کے دلوں کو جوڑ رہی ہے ۔ چین اور پاکستان کے درمیان عملی تعاون ’’بیلٹ اینڈ روڈ‘‘کے پروں پر ترقی کرتے ہوئے نئی بلندیوں تک پہنچے گا

  • پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لئے پرامید ہیں. یونیسیف

    پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لئے پرامید ہیں. یونیسیف

    گلوبل ڈائریکٹر یونیسف کا کہنا ہے کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لئے پرامید ہیں، اس وقت پاکستان کے 6 اضلاع میں پولیو وائرس موجود ہے.

    یونیسف کے انسداد پولیو پروگرام گلوبل ڈائریکٹر سٹیون لائوویریئر نے کہا ہے کہ وہ پاکستان سےپولیو کے خاتمے کے لئے پرامید ہیں، ہمارے پاس اس وقت پاکستان کے 6 اضلاع ایسے ہیں جن میں پولیو وائرس اب بھی موجود ہے جس کیلئے ہمیں ان اضلاع پر زیادہ توجہ دینی ہے ۔ آج جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلانے ہیں تاہم یہ اتنا آسان کام نہیں ہیں لیکن ہم اس کے باوجود بھی ان اضلاع سے پولیو کے خاتمہ کے لئے پر عزم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پولیو کے خاتمہ کے قریب ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اسلام آباد میں مطلع ابرآلود، کراچی میں پارہ 12 ڈگری تک گرگیا
    اسلام آباد سے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد
    عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی سماعت آج ہوگی
    انہوں نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کرنے کیلئے ہمیں مزید کوششوں کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر ہم پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہوگئے تو یہ گماں کیا جاسکتا ہے کہ ہم دنیا سے اس بیماری کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو کہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی کامیابی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو پروگرام میں چیلنجز یہ ہیں کہ ہمیں ہر بچے تک پہنچنا ہے اس لئے ہم کسی بھی بچے کو باہر نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ ایک ایسی بیماری کو ختم کرنا اتنا بھی آسان کام نہیں ہے ، اس کے خاتمہ کیلئے کافی محنت کرنا پڑتی ہے جس کیلئے سب سے مشکل کام لوگوں کو اس بات پر آمادہ کرنا ہوتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں تاکہ اس بیماری کو دنیا سے ختم کیا جا سکے۔

  • پنجاب اور کے پی حکومتیں ٹوٹتی نظر نہیں آرہیں، نظام ایسے ہی چلے گا. فیصل واؤڈا

    پنجاب اور کے پی حکومتیں ٹوٹتی نظر نہیں آرہیں، نظام ایسے ہی چلے گا. فیصل واؤڈا

    فیصل واؤڈا نے دعوٰی کیا ہے کہ پنجاب اور کے پی حکومتیں ٹوٹتی نظر نہیں آرہیں، نظام ایسے ہی چلے گا.

    پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈ کا کہنا ہےکہ پنجاب حکومت ٹوٹتی نظر آرہی ہے اور نہ کے پی حکومت، نظام ایسے ہی چلتا رہے گا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل واوڈا نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ سر آپ کے حکم، خواہش کے مطابق نہ تو پنجاب حکومت ٹوٹتی نظر آ رہی ہے نہ کے پی حکومت، نظام ایسے ہی چلتا رہے گا۔


    انہوں نے کہا کہ سر بند گلی سے نکلیں، ٹیبل پر بیٹھیں اورسسٹم میں رہتے ہوئے اس نظام کو بدلیں، منفی سیاست جو آپ کے ارد گرد سانپ کر رہے ہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں، یہ سانپ پہلے ہی لے ڈوبے ہیں۔ جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ؛ تمہاری سیاست تو ختم ہوگئی ہے باقی رہی پی ٹی آئی کی بات اسکی تم فکر نہ کرو خان جانتا ہے اسے کب کیا کیسے کرنا ہے اب تم جیسے لوگ چپ کرکے خان کی سیاست دیکھتے جاو اور ہوسکے تو کچھ سیکھ لینا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اسلام آباد میں مطلع ابرآلود، کراچی میں پارہ 12 ڈگری تک گرگیا
    اسلام آباد سے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد
    عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی سماعت آج ہوگی
    ایک اور صارف نے کہا؛ فیصل صاحب آپ باہر ہیں تو اب باہر ہی رہیں۔ عمران خان نے ان کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا اسی لئے آج قوم اس کے پیچھے کھڑی ہے۔ جبکہ علاوہ ازیں بہت سارے صارفین نے فیصل واؤڈا کی اس بات سے تائید بھی اور کہا یقینا ایسا ویسا کچھ بھی نہیں ہونے والا ہے لہذا یہ خواہ مخواہ انہوں نے باتیں چھوڑی ہوئی ہیں.