Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان میں گوگل نے کیریئر پیڈ ایپس معطل کر دیں

    پاکستان میں گوگل نے کیریئر پیڈ ایپس معطل کر دیں

    پاکستان میں گوگل نے کیریئر پیڈ ایپس معطل کر دیں.

    پاکستان میں گوگل نے کیریئر پیڈ ایپس معطل کر دیں، پاکستان میں موبائل فون اکاؤنٹ کے ذریعے ایپلی کیشن ڈاون لوڈ کا آپشن معطل کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی صارفین کیلئے موبائل فون اکاؤنٹ میں موجود رقم کے ذریعے ایپلی کیشن ڈاون لوڈ کا آپشن ختم کیا گیا ہے، گوگل پلے اسٹور پر صرف کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ایپلی کیشن ڈاون کا آپشن موجود ہے، اسٹیٹ بینک نے براہ راست ادائیگیوں کا نظام معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    حکومت نے گوگل کو 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کرنا تھی، جبکہ گزشتہ روز حکومت نے ایک ماہ کیلئے گوگل کو ادائیگی کا فیصلہ کیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ گوگل کو ادائیگی نہ ہونے پر کیرئیر پیڈ ایپس پاکستان میں معطل کی گئی ہیں۔ واضح رہے وفاقی حکومت نے ایک ماہ میں پالیسی بنانے کا بھی اعلان کیا تھا کہ پيڈ گوگل ايپس بند نہيں ہوں گے کیونکہ آپریٹرز کو ادائیگیوں کے طریقہ کار پر عمل درآمد کیلئے ایک ماہ کا وقت مل گيا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اسلام آباد میں مطلع ابرآلود، کراچی میں پارہ 12 ڈگری تک گرگیا
    اسلام آباد سے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد
    عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی سماعت آج ہوگی
    جبکہ موبائل فون صارفين کيلئے اسے اچھی خبر کہا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ گوگل سروسز کی ادائیگیاں براہ راست بلنگ کے ذریعے ہوں گی۔ اور ٹیلی کام آپریٹرز کو ادائیگیوں کے طریقہ کار پر عمل درآمد کیلئے ایک ماہ کا وقت مل گيا ہے۔ وزارت خزانہ نے وزیر آئی ٹی امین الحق کی تجویز مان لی تھی، اس حوالے سے وزيراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ نے وفاقی وزير امین الحق سے رابطہ کر کے بتا ديا تھا کہ اسٹیٹ بینک کو ایک ماہ تک پالیسی پر عمل درآمد مؤخر کرنے کا کہہ ديا ہے۔

  • پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی

    پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی

    پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی

    وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے کیسز کا تناسب کئی گناہ بڑھ گیا ہے۔ جمعرات کے روز امیریکن سینٹر فار ڈیزیز اینالیس (سی ڈی اے) سے تعلق رکھنے والے معروف وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر ہومی رضاوی نے اپنے خیالات کا اظہار ہیپاٹائٹس سے متعلق سیمینار میں کیا۔

    طبی ماہرین کے مطابق 2030 تک ہیپاٹائٹس کو ختم کرنے کے حکومتی عزم کے باوجود، ہیپاٹائٹس سی کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ ہوا ہے،یہاں تک کہ آج تقریباً 10 ملین یعنی ایک کڑور پاکستانی وائرل ہیپاٹائٹس سی کے مرض کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، جن کی تشخیص اور علاج کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں صرف 2020 میں ہیپاٹائٹس سی کے 461,000 سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے جو کہ کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں نئے کیسز کی بڑی تعداد ہے۔ پاکستان سوسائٹی فار اسٹڈی آف لیور ڈیزیز کے زیر اہتمام سولہویں سالانہ کانفرس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بیرون ملک سے آئے ہوئے ماہرین کے علاوہ آغا خان یونیورسٹی اسپتال کی گیسٹرواینٹرولوجسٹ پروفیسر آمنہ سبحان نے بھی شرکت کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اسلام آباد میں مطلع ابرآلود، کراچی میں پارہ 12 ڈگری تک گرگیا
    اسلام آباد سے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد
    عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی سماعت آج ہوگی
    تمام مقررین نے ہیپاٹائٹس سی کے غیر منظم پھیلاؤ سے ہونے والے نقصانات پر روشنی ڈالی۔ جس کے نتیجے میں جگر کا کینسر اب ملک میں سب سے تیزی سے بڑھنے والا کینسر ہے۔ مقررین نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لیے اپنے پروگراموں کو تیز کریں۔ ڈبلیو ایچ او کے اہداف کو پورا کریں، جس سے 150,000 سے زیادہ جانیں بچیں گی۔ اس موقع پر امیریکن سینٹر فار ڈیزیز اینالیس (سی ڈی اے) سے تعلق رکھنے والے معروف وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر ہومی رضاوی نے کہا کہ دس ملین افراد پاکستان میں ہیپاٹائٹس سے متاثر ہیں اور پاکستان ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں اس کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے۔ہیپاٹائٹس سے کینسر کے خدشات میں اضافہ ہوجاتا ہے کیوں کہ ہیپاٹائٹس ایک خاموش قاتل ہے۔

    آغا خان یونیورسٹی ہاسپٹل کی گیسٹرواینٹرولوجسٹ پروفیسر آمنہ سبحان بٹ نے کہا کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کا تناسب بڑھ رہا ہے۔پاکستان میں انجکشن کے ذریعے ہیپاٹائٹس کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے۔ پاکستان ان ممالک میں سے ہے جہاں غیر ضروری طور پر انجکشن لگایا جاتا ہے۔بیشتر غیر معیاری بلڈ بینکز کی وجہ سے بلڈ ٹرانسفیوژن بھی محفوظ نہیں رہا۔ماں سے بچے میں بھی ہیپاٹائٹس منتقل ہوسکتا ہے۔ویکسینیشن کے ذریعے اس پر قابو پانا ممکن ہے۔

  • پہلا ٹیسٹ؛ انگلینڈ کی دوسرے روز بھی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

    پہلا ٹیسٹ؛ انگلینڈ کی دوسرے روز بھی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

    پہلا ٹیسٹ؛ انگلینڈ کی دوسرے روز بھی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری
    پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز بھی انگلش ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کے اوپنرز زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے اپنی ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا، دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 233 رنز اسکور کیے، بین ڈکٹ 107 جبکہ زیک کرولی 122 رنز بناکر نمایاں رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں اولی پوپ 108، جو روٹ 23 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ کپتان بین اسٹوکس 34 اور ہیری پروک 101 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

    پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 2 جبکہ حارث رؤف اور محمد علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انکا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی پہلے ابتداء میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرکے پاکستان کو انڈر پریشر لائیں۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا تھا کہ اگر ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اسلام آباد میں مطلع ابرآلود، کراچی میں پارہ 12 ڈگری تک گرگیا
    اسلام آباد سے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد
    عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی سماعت آج ہوگی
    قومی ٹیم میں انگلیںڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 4 کھلاڑی ڈیبیو کررہے ہیں، جن میں سعود شکیل، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود شامل ہیں۔ گزشتہ روز کپتان بین اسٹوکس سمیت 8 انگلش کرکٹرز میں وائرل انفیکشن کے باعث پاک انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ایک روز کے لیے مؤخر کا بیان دیا تھا تاہم آج الصبح بورڈ نے دونوں ٹیموں کے مابین میچ مقررہ وقت پر شروع کرنے کا اعلان کیا۔

    پاکستان کا اسکواڈ

    کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد علی، زاہد، محمود شامل ہیں۔

    انگلینڈ کا اسکواڈ

    کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، لیام لیونگ اسٹون، اولی رابنسن، جیک لیچ، جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

  • اسلام آباد میں مطلع ابرآلود، کراچی میں پارہ 12 ڈگری تک گرگیا

    اسلام آباد میں مطلع ابرآلود، کراچی میں پارہ 12 ڈگری تک گرگیا

    اسلام آباد میں مطلع ابرآلود، کراچی میں پارہ 12 ڈگری تک گرگیا
    محکمہ موسمیات کے مطابق آج بروز جمعہ دو دسمبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور سرد رہے گا، جب کہ کراچی میں آج صبح درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، مالاکنڈ اور باجوڑ میں آج ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔

    میٹ آفس کے مطابق پنجاب کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ رات اور صبح کے اوقات میں فیصل آباد، جہلم، لاہور، منگلا، حافظ آباد، جوہر آباد، سیالکوٹ، نارووال میں دھند رہی۔ گوجرانوالہ، سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولپور اور ملتان میں بھی دھند نے ڈیرے ڈالے رکھے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ صبح کے اوقات میں سکھر اورگردو نواح میں دھند چھائی رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی توقع ہے۔

    ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، جب کہ شہر میں صبح تک دھند کا راج رہا۔ کراچی میں ہلکی دھند کی وجہ سے حد نگاہ 4 کلومیٹر رہ گئی تھی۔ کراچی میں جمعہ کی صبح کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ شہر میں ہوائیں 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے۔ میٹ آفس کے مطابق آنے والے دنوں میں کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

    سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے متعدد موٹرویز بند کردی گئیں۔ پشاور اسلام آباد موٹروے، لاہور سے شیخوپورہ تک اور لاہور عبدالحکیم موٹروے فیض پور سے سمندری تک بند کردی گئی ہے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق سیالکوٹ لاہور موٹروے اور ملتان سکھر موٹر وے پر بھی دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگئی ہے۔ موٹروے پولیس نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ اور غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے اور کراچی دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

  • اسلام آباد سے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد

    اسلام آباد سے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد

    اسلام آباد سے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد

     اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے فلائٹ نمبر کیو آر 0633 سے قطر جانے والے ملزم کے پیٹ سے 45 آئس بھرے کیپسول برآمد ہوئے۔ خیبر کے رہائشی مسافر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    دوسری جانب اے این ایف حکام نے پشاور سے پنجاب منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مردان کے رہائشی شخص کو گرفتار کرلیا۔ پشاور موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کے دوران ملزم کی کار سے 34 کلو 800 گرام افیون اور 8 کلو 400 گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے۔

    ملتان میں کی گئی ایک کارروائی میں بہاولنگر کا رہائشی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کی کار سے 2 کلو 400 گرام افیون برآمد کرلی گئی۔ اے این ایف حکام نے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔
    انسان منشیات کا استعمال کیوں کرتے ہیں
    ہر سال 26 جون کو اقوامِ متحدہ کی جانب سے دنیا بھر میں منشیات کے استعمال اور اسکی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے دنیا بھر میں کام کرنے والی سرکاری و غیر سرکاری تنظیمیں نشے کی مختلف اقسام، انکے نقصانات اور ان سے بچاؤ کے حوالے سے سیمینار منعقد کرتی ہیں۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا میں 20 کروڑ افراد منشیات کے عادی ہیں۔ منشیات کا استعمال سب سے زیادہ امریکا میں ہوتاہے۔ ہیروئن کے استعمال میں تعداد کے حوالے سے ایشیا سرفہرست ہے۔ اس وقت پوری دنیا میں منشیات کی سب سے زیادہ مانگ یورپ میں ہے۔ جہاں تقریباً 75 فیصد لوگ ذہنی دباؤ اور دیگر امراض سے وقتی سکون حاصل کرنے لیے منشیات کا سہارا لیتے ہیں۔ ملک میں بطورِ منشیات سب سے زیادہ استعمال بھنگ، حشیش، چرس، ہیروئن اور شراب کی صورت میں کیا جاتا ہے۔

  • عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی سماعت آج ہوگی

    عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی سماعت آج ہوگی

    عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی سماعت آج ہوگی

    سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی حکومتی درخواست پر سماعت آج بروز جمعہ 2 دسمبر کو ہوگی۔ اس سلسلے میں عدالت نے عمران خان سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ ( جج جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحیٰی آفریدی) کیس کی سماعت کرے گا۔

    واضح رہے کہ پچیس مئی کے لانگ مارچ میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سیکریٹری داخلہ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر عمران خان سے تفصیلی جواب طلب کیا تھا جس پر عمران خان نے مؤقف اپنایا تھا کہ انہیں سپریم کورٹ کے احکامات کا علم ہی نہیں تھا۔ وزارت داخلہ نے عمران خان کے جواب پر مختلف ویڈیو کلپ پیش کیے جس میں عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو موبائل فون استعمال کرتے دکھایا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق عمران خان کے ساتھ جیمرز نہیں تھے اس لیے رابطے میں دشواری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

  • کارتک آریان کی شاہ رخ خان کے ساتھ ملاقات کیسے ہوئی؟

    کارتک آریان کی شاہ رخ خان کے ساتھ ملاقات کیسے ہوئی؟

    کارتک آریان کا شمار نوجوان نسل کے نمائندہ فنکاروں میں ہوتا ہے ، آج ہندوستانی عوام کارتک کے پیچھے پاگل ہے انہیں اپنا سپر سٹار مانتی ہے . کارتک آریان بالی وڈ انڈسٹری کے باصلاحیت اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ وہ ایک ایسے سپر اسٹارہیں جو اس وقت مکمل طور پر باکس آفس پر راج کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز 2011 میں فلم پیار کا پنچنامہ سے کیا جس میں دیویندو شرما، رایو ایس بکھیرتا، نصرت بھروچا، سونللی سیگل، اور ایشیتا راج شرما بھی اہم کرداروں میں تھےاس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا. اپنے حالیہ انٹرویو میں کارتک نے شاہ رخ خان سے اپنی پہلی ملاقات کو کیا یاد۔ بولے میں جب کچھ بھی نہیں تھا تو اس وقت میں ممبئی میں شاہ رخ

    خان کے گھر منت گیا میں شاہ رخ خان کا پرستار تھا. ان کو دیکھنے کےلئے منت کے باہر کھڑا تھا. ایک گاڑی رکی شاہ رخ خان اس میں سے نکلے اور انہوں نے میری طرف مسکراہٹ کے ساتھ دیکھا اور میں بے حد خوش ہوا کہ میرے پسندیدہ فنکار نے میری طرف محبت کے ساتھ دیکھا ہے. کارتک آریان نے انٹرویو میں جم کر کنگ خان کی تعریف کی. انہوں نے کہا کہ شاہ رخ کا فلمی سفر ہمیشہ میرے لئے متاثر کن رہا ہے. میں ان کا مداح تھا اور ہمیشہ رہوں گا. کارتک نے کہا کہ میں ان کو بہت زیادہ پسند کرتا ہوں جو خوداری کے ساتھ جیتے ہیں اور اپنا کیرئیر خود بناتے ہیں.

  • تبو عرفان خان کے بیٹے کو دیکھ کر ایموشنل ہوگئیں

    تبو عرفان خان کے بیٹے کو دیکھ کر ایموشنل ہوگئیں

    عرفان خان بالی وڈ کے باصلاحیت اداکاروں میں سے ایک تھے۔ اگرچہ وہ اب ہم میں نہیں ہیں لیکن ان کی یادیں اور ان کی فلمیں ہمیشہ ہماری زندگیوں میں نقش رہیں گی۔ ان کا بیٹا بابل خان جو اکثر اپنے والد کی یادوں کو سوشل میڈیا پر زندہ رکھنے کو یقینی بناتا رہتا ہے جلد ہی قلا سے اپنی اداکاری کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔ انویتا دت کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ترپتی ڈمری، سواستیکا مکھرجی اور امیت سیال بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ گزشتہ شب فلم کا پریمیئر کیا گیا جس میں عرفان خان کی قریبی دوست تبو سمیت کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔جس لمحے تبو نے عرفان خان کے بیٹے کو دیکھا تو وہ کافی جذباتی ہو گئیں اور آگے بڑھ کر ان کے بیٹے کو گلے لگا لیا.

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں تبو کو کالے گاؤن میں دیکھا جا سکتا ہے. قلا کے پریمیئر کے ریڈ کارپٹ پر پوز دیتے ہوئے جب تبو کی نظر بابل خان پر پڑی تو انہوں نے خوبصورت مسکراہٹ کے ساتھ اسے ہاتھ ہلایا جب وہ پاس آیا تو تبو نے اسے گلے لگا لیا اور جذباتی ہو گئیں . سوشل میڈیا پر وائرل اس وڈیو پر صارفین نے تبو اور عرفان خان کی دوستی پر دلچسپ اور خوبصورت تبصرے کئے. یاد رہے کہ فلم گزشتہ روز نیٹ فلیکس پر ریلیز ہو چکی ہے.

  • مادھوری ڈکشٹ اور آیوشمان کھرانہ آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے کے ریمیکس پر ناچ اٹھے

    مادھوری ڈکشٹ اور آیوشمان کھرانہ آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے کے ریمیکس پر ناچ اٹھے

    آیوشمان کھرانہ اپنی فلم ایک ایکشن ہیرو کی پرموشنز میں مصروف رہے ہیں فلم کا ٹریلیر جاری ہونے کے بعد شائقین کی جانب سے اسے بے حد پذیرائی ملی. انیرودھ ایر کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم کو بھوشن کمار، کرشن کمار، اور آنند ایل رائے نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ یہ فلم 2 دسمبریعنی آج سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس میں جیدیپ اہلاوت بھی ہیں۔ اس فلم میں 80 کی دہائی کی پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن کا گایا ہوا گیت آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے کا ریمیکس شامل کیاگیا ہے جس پر ملائکہ اروڑہ اور آیوشمان کھرانہ نے ڈانس کیا ہے.اوریجنل گانا فلم قربانی کا تھا جو زینت امان پر پکچرائز ہوا تھا. حال ہی میں جب آیوشمان کھرانہ جھلک دکھلا جا 10 کے سیٹ پر پہنچے تو سپر اسٹار مادھوری ڈکشٹ شو میں جج کے طور پر نظر آئیں۔ دونوں نے آپ جیسا کوئی کے ریمکس ورژن پر ڈانس کیا اس

    ڈانس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. آیوشمان نے اس موقع پر کہا کہ مادھوری میم آپ جیسا کوئی بھی نہیں ہے. یاد رہے کہ ٰاین ایکشن ہیرو میں آیوشمان کھرانہ ایک ایسے اداکار کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کی زندگی 360 ڈگری کا رخ موڑ لیتی ہے جب اس پرکسی کو قتل کرنے کا الزام لگایا جاتا ہے۔

  • اجے دیوگن اور روہت شیٹی سنگھم تھری میں نظر آئیں گے

    اجے دیوگن اور روہت شیٹی سنگھم تھری میں نظر آئیں گے

    روہت شیٹی کی اجے دیوگن کے ساتھ 2011 میں سنگھم آئی اس میں اجے دیوگن مرکزی کردار میں تھے، اس کے بعد سنگھم ریٹرنز آئی،دونوں فلموں‌ کو عوامی سطح پر بے حد پذیرائی ملی. اس کے بعد سمبا اور سوریاونشی 2021 میں ریلیز ہوئیں۔ان دونوں کے مداح سنگھم تھری کے منتظر تھے ان کے لئے خوشخبری ہے کہ اجے اور روہت سنگھم تھری دوبارہ بنانے جارہے ہیں.یہ خبر فلمی ویب سائٹس پر چل تو رہی ہے لیکن اجے اور روہت نے باضابطہ طور پر سنگھم تھری کا اعلان نہیں کیا. جیسے ہی یہ خبر سوشل میڈیا پر آئی مداحوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا ہے مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ فلم بلاک بسٹر ہوگی.

    اپنے ایک پرانے انٹرویو میں روہت شیٹی اتنا ضرور کہہ چکے ہیں‌کہ وہ سنگھم 3 کی تیاری کررہے ہیں اس پر کام شروع ہو چکا ہے،انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ابھی اجے مصروف ہیں اسلئےہم اگلے سال اپریل میں فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے.یاد رہے کہ روہت شیٹی سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ اپنی اگلی فلم کی تیاری میں مصروف ہیں اور اجے دیوگن بھولا جیسی فلموں میں مصروف ہیں. اجے دیوگن نے نوے کی دہائی میں اپنا کیرئیر بطور ایکشن ہیرو شروع کیا بعد ازاں انہوں نے ہر طرح کا کردار ادا کرکے ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں ہیں.