Baaghi TV

Author: +9251

  • جنرل اسپتال میں ایک بیڈ پر دو مریض تھے جبکہ افضال احمد کو بھی مریض کے ساتھ لٹایا گیا. منیجر

    جنرل اسپتال میں ایک بیڈ پر دو مریض تھے جبکہ افضال احمد کو بھی مریض کے ساتھ لٹایا گیا. منیجر

    جنرل اسپتال میں ایک بیڈ پر دو مریض تھے، افضال احمد کو بھی مریض کے ساتھ لٹایا گیا: منیجر

    جنرل اسپتال انتظامیہ کی جانب سے لیجنڈ اداکار افضال احمد کو الگ بیڈ بھی نہ دیا گیا۔ اداکار افضال احمد کے منیجر رضوان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شام افضال احمد کو برین ہیمریج کی وجہ سے جنرل اسپتال لایا گیا تھا، اداکار کے علاج کیلئے اسپتال انتظامیہ سے ایک پرائیوٹ کمرہ مانگا گیا تھا لیکن انتظامیہ کی جانب سے فراہم نہیں کیا گیا۔

    منیجر نے کہا کہ جنرل اسپتال میں ایک ایک بیڈ پر دو دو مریض لیٹے ہوئے تھے اور افضال صاحب کو بھی ایک مریض کے ساتھ لٹا دیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 25 سال پہلے افضال احمد کو جسم کے دائیں حصے پر فالج ہوا تھا وہ بول نہیں سکتے تھے اور نہ چل سکتے تھے۔ منیجر کےمطابق بہن کے امریکا سے آنے کے بعد افضال احمد کی تدفین کل کی جائے گی جب کہ ان کے سوگواران میں تین بیٹیاں ہیں جوبیرون ملک رہائش پذیر ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اسلام آباد میں مطلع ابرآلود، کراچی میں پارہ 12 ڈگری تک گرگیا
    اسلام آباد سے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد
    عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی سماعت آج ہوگی
    یاد رہے کہ اسپتال انتظامیہ کے مطابق اداکار افضال احمد کو برین ہیمریج کے باعث یکم دسمبرکو اسپتال لایاگیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ چند سال پہلے افضال احمد کو فالج کا اٹیک ہوا تھا جس کے باعث وہ مشکلات میں زندگی گزار رہے تھے۔ اداکار افضال احمد اور قوی خان کی جوڑی نے شہرت حاصل کی، وہ افضال چٹہ کے نام سے مشہور ہیں، انہوں نے جزیرہ، چل سو چل سمیت متعدد ڈراموں اور 200 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ ان کی مشہور فلموں میں شعلے، شریف بدمعاش، وحشی جٹ، عشق نچاوے گلی گلی اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔

  • عدنان صدیقی نازیہ حسن کا گیت آپ جیسا کوئی گانے کا ریمیکس کرنے پر بھڑک اٹھے

    عدنان صدیقی نازیہ حسن کا گیت آپ جیسا کوئی گانے کا ریمیکس کرنے پر بھڑک اٹھے

    حال ہی میں فلم این ایکش ہیرو ریلیز ہوئی ہے اس میں پاکستان کی معروف گلوکارہ نازیہ حسن کا گانا آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے کا ریمکس شامل کیا گیا ہے . اس گانے پر ملائکہ اروڑہ اور آیوشمان کھرانہ نے ڈانس کیا ہے. گانا سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہا ہے کوئی اس کو پسند کررہا ہے تو کوئی تنقید. اداکار عدنان صدیقی اس ریمکس پر بھڑک اٹھے ہیں ان کا کہنا ہےکہ نازیہ حسن کے گانے کو برباد کر دیا گیا ہے. سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے انہوں نے کہا کہ کیا یہ دنیا میں ایک نیا رجحان پیدا ہو گیا ہےکہ کلاسک چیزوں کو برباد کیا جائے. نازیہ حسن کو قبر میں شدید تکلیف ہو رہی ہو گی جو ان کے گانے کے ساتھ کیا گیا ہے. مجھے سمجھ نہیں آتی کہ انہیں ایسا کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی

    . عدنان صدیقی نے کہا کہ نازیہ حسن ایک بہت بڑی گلوکارہ تھیں ان جیسا کوئی نہیں تھا. عدنان صدیقی کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے اپنے اپنے انداز میں کمنٹس کئے کسی نے لکھا کہ عدنان بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں ہم ان کی بات سے متفق ہیں جبکہ کسی صارف نے کہا کہ ریمیکس میں کوئی برائی بھی نہیں ہے جدید تقاضوں کو مد نظر رکھ کر چلنے میں‌کوئی برائی نہیں ہے.

  • ایلن مسک کی کمپنی ایک بار پھر الزامات کی زد میں

    ایلن مسک کی کمپنی ایک بار پھر الزامات کی زد میں

    ٹیسلا اور نیورالنک کمپنی کے مالک ایلن مسک کی کمپنی ایک بار پھر الزامات کی زد میں ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایلن مسک کی کمپنی نیورالنک کا مقصد ایک ایسا آلہ تیار کرنا ہے جسے دماغ میں لگایا جا سکے اور دماغی سرگرمی کے ساتھ کمپیوٹر کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکے۔ جس پر کمپنی کی جانب سے تجربات جاری ہیں۔ نیورالنک اس وقت “برین مشین انٹرفیس” بنانے کے لیے بندروں پر تجربات کر رہی ہے اور جس کے لیے نہ صرف بندروں کے عضو کاٹے جا رہے ہیں بلکہ وہ ان تجربات کی وجہ سے ہلاک بھی ہو رہے ہیں۔

    فزیشن کمیٹی فار رسپانسبل میڈیسن (پی سی آر ایم) نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ تفصیلات میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی شہر ڈیوس کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں کیے جانے والے تجربات میں بندر شدید اذیت کا شکار ہیں۔ ادارے کی جانب سے کچھ تفصیلات بھی شیئر کی گئیں جن میں بندروں میں سرجری کے دوران الیکٹروڈ لگائے جانے کا انکشاف کیا گیا۔


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اسلام آباد میں مطلع ابرآلود، کراچی میں پارہ 12 ڈگری تک گرگیا
    اسلام آباد سے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد
    عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی سماعت آج ہوگی
    پی سی ایم آر کی جانب سے ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے جس میں لیب نوٹس فراہم کیے گئے۔ مقدمے میں مؤقف اپنایا گیا کہ دماغ میں لگائے جانے والے الیکٹروڈ کی وجہ سے جانور انفیکشن کا شکار ہو رہے ہیں اور غیر تصدیق شدہ بائیو گلو کی وجہ سے بندروں کے دماغ کے حصے ناکارہ ہونے سے وہ ہلاک ہوئے۔

  • افضال احمد کی وفات پر سہیل احمد رنجیدہ

    افضال احمد کی وفات پر سہیل احمد رنجیدہ

    سینئر اداکارہ افضال احمد کی وفات پر ان کے ساتھی ہیں رنجیدہ . سہیل احمد نے کہا ہے کہ مجھے افضال احمد کی وفات کا سن کر دھچکا لگا ہے. ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ہسپتال کے اس بیڈ پر لیٹے ہوئے ہیں جہاں ان کے ساتھ کوئی اور مریض بھی ہے .میں‌کہتا ہوں کہ شرم سے ڈوب مریں سیاستدان جن کو اپنے فنکاروں کی قدر نہیں ہے. اس فنکار نے اپنی ساری زندگی فن کی خدمت کرتے ہوئے گزار دی اور آپ لوگوں نے ان کو دنیا سے جاتے ہوئے اس طرح سے ٹریٹ کیا ہے. شرم کریں یہ سب لیڈران جو ٹی وی پر بیٹھ کر دعوے کرتے ہیں تقاریر کرتے ہیں. اس آدمی نے پاکستانی ثقافت کی ترویج کے لئے کام کیا اپنا گھر بار بیچ کر تھیٹر بنایا لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے

    کےلئے. اور اسکو صلہ یہ ملا کہ وہ کسمپرسی کی ھالت میں‌دنیا سے چلا گیا اور کسی نے پوچھا تک نہیں . سیاسی لیڈران بے عمل لوگ ہیں جن کو اپنی کرسی کے علاوہ کسی سے پیار نہیں ہے. سہیل احمد نے کہا کہ میں نے ان کے ساتھ پی ٹی وی کے ڈرامے دن میں کام کیا .ان کے ساتھ کام کرکے میں نے بہت کچھ سیکھا. وہ آج جس حالت میں دنیا سے گئے ہیں وہ ہمارے ملک کی ایڈمینسڑیشن کا اصل چہرہ دنیا کو دکھا گئے ہیں.

  • اسد مجید خان سیکریٹری خارجہ تعینات؛ نوٹیفکیشن جاری

    اسد مجید خان سیکریٹری خارجہ تعینات؛ نوٹیفکیشن جاری

    ڈاکٹر اسد مجید خانکو سیکریٹری خارجہ تعینات کردیا گیا ہے؛ نوٹیفکیشن جاری

    حکومت نے ڈاکٹر اسد مجید کو سیکرٹری خارجہ مقرر کردیا۔ ڈاکٹر اسد مجید کو سیکرٹری خارجہ مقرر کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر اسد مجید کا تعلق فارن سروسز پاکستان سے ہے اور وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں۔


    نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر اسد مجید اس وقت بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانے میں ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ وفاقی سیکریٹری خارجہ سہیل محمود سوا تین سال اس اہم عہدے پر فرائض سر انجام دینے کے بعد 29 ستمبر کو سبکدوش ہوگئے تھے، جس کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا۔ سہیل محمود نے اپنی پیشرو تہمینہ جنجوعہ کے بعد اپریل 2019 میں وفاقی سیکریٹری خارجہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور اب ڈاکٹر اسد مجید ان کی جگہ سنبھالیں گے۔ نئے سیکریٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان جب امریکہ میں پاکستان کے سفیر تعینات تھے تو انہی کے دورِ سفارت میں امریکی سائفر کا معاملہ سامنے آیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اسلام آباد میں مطلع ابرآلود، کراچی میں پارہ 12 ڈگری تک گرگیا
    اسلام آباد سے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد
    عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی سماعت آج ہوگی
    انہوں نے 11 جنوری 2019 سے رواں برس مارچ تک واشنگٹن میں پاکستانی سٖفیر کی حیثیت میں خدمات سرانجام دیں تھیں۔ جبکہ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی حکومت کے خاتمے کو مبینہ بیرونی سازش کا نتیجہ قرار دیا تھا اور اس سلسلے میں امریکہ سے آنے والے ایک مراسلے کا ذکر بھی کیا تھا۔

    پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کے خلاف مبینہ بیرونی سازش کی حقیقت جاننے کی غرض سے ملک کی قومی سلامتی کمیٹی نے ڈاکٹر اسد مجید خان کو طلب کر کے بریفنگ بھی لی تھی۔ امریکہ میں تعیناتی سے قبل ڈاکٹر اسد مجید جاپان میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، جبکہ اس سال 24 مارچ کو انہیں بیلجیئم میں سفیر تعینات کیا گیا تھا۔

  • سابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر وطن واپس نہ بھی آئے تو ریفرنس دائر ہو جائے گا

    سابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر وطن واپس نہ بھی آئے تو ریفرنس دائر ہو جائے گا

    سابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر وطن واپس نہ بھی آئے تو ریفرنس دائر ہو جائے گا۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر وطن واپس نہ بھی آئے تو ریفرنس دائر ہو جائے گا۔ برطانیہ سے ریکور فنڈز کی بحریہ ٹاؤن منتقلی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، نیب نے فیصل واوڈا کے علاوہ کچھ مزید سابق وزراء کے بیان ريکارڈ کر لئے ہیں۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کو 3 دسمبر 2019 کی کابینہ میٹنگ سے متعلق متعدد گواہیاں مل گئی ہیں، ان بیانات کی روشنی میں شہزاد اکبر و دیگر کیخلاف کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اسلام آباد میں مطلع ابرآلود، کراچی میں پارہ 12 ڈگری تک گرگیا
    اسلام آباد سے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد
    عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی سماعت آج ہوگی
    نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے کافی بیانات و شواہد موجود ہیں، شہزاد اکبر وطن واپس نہ بھی آئے تو ریفرنس دائر ہو جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کابینہ میں کیا بریفنگ دی، کیسے ریکارڈ سِیل ہوا، میٹنگ کا احوال سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق اتحادیوں نے نیب کو بتا دیا ہے، بیانات ریکارڈ کرانے والوں میں ایم کیو ایم کے سابق وزرا شامل ہیں۔ واضح رہے کہ نیب برطانیہ سے ریکور فنڈز کی بحریہ ٹاؤن منتقلی کے کیس میں سابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر اور دیگر کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے۔

  • راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 657 رنز بنا کر آؤٹ

    راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 657 رنز بنا کر آؤٹ

    راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 657 رنز بنا کر آؤٹ

    پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھانے کے وقفے سے قبل 657 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں دوسرے روز انگلش ٹیم نے کھیل کا آغاز 506 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر کیا، ابتدا میں کپتان بین اسٹوکس 41 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ لیام لیونگ اسٹون 9 رنز بناسکے۔ ہیری بروک نے 153 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ول جیکس 30، اولی روبنسن 37 اور جیک لیچ 6 رنز بناکر نمایاں رہے۔ انگلش ٹیم دوسرے روز 26 اوورز میں 151 رنز بنائے جبکہ انکی 6 وکٹیں گریں، پاکستان کی جانب سے زاہد محمود 4، نسیم شاہ 3، محمد علی 2 جبکہ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اسلام آباد میں مطلع ابرآلود، کراچی میں پارہ 12 ڈگری تک گرگیا
    اسلام آباد سے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد
    عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی سماعت آج ہوگی
    پہلا روز

    انگلینڈ کے اوپنرز زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے اپنی ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا، دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 233 رنز اسکور کیے، بین ڈکٹ 107 جبکہ زیک کرولی 122 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔ دیگر کھلاڑیوں میں اولی پوپ 108، جو روٹ 23 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔
    قبل ازیں انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انکا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی پہلے ابتداء میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرکے پاکستان کو انڈر پریشر لائیں۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا تھا کہ اگر ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے۔
    قومی ٹیم میں انگلیںڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 4 کھلاڑی ڈیبیو کررہے ہیں، جن میں سعود شکیل، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود شامل ہیں۔

    پاکستان کا اسکواڈ

    کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد علی، زاہد، محمود شامل ہیں۔

    انگلینڈ کا اسکواڈ

    کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، لیام لیونگ اسٹون، اولی رابنسن، جیک لیچ، جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

  • سعودی فٹ بال سٹار الشہرانی ہسپتال سے رخصت

    سعودی فٹ بال سٹار الشہرانی ہسپتال سے رخصت

    سعودی فٹ بال سٹار الشہرانی ہسپتال سے رخصت؛ اشہرانی کے ایک سے زیادہ آپریشنز ہوئے، حالت اب مستحکم ہے: سعودی قومی ٹیم

    سعودی قومی ٹیم کے کھلاڑی یاسر الشہرانی اپنے پہلے میچ میں ہی زخمی ہونے کے بعد ہسپتال پہنچ گئے تھے جہاں ان کے ایک سے زیادہ آپریشنز کئے گئے۔ سعودی قومی ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ انہیں اب ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر یاسر الشہرانی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کے ویڈیو کلپ پر مداحوں نے سوشل میڈیا پر بات چیت کی اور ان کی صحت یابی کیلئے دعائیں بھی کی ہیں۔

    الشہرانی کی جلد صحت یابی اور قومی ٹیم میں دوبارہ کھیلنے کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری رہا۔ لوگوں نے کہا حریف کلبوں کے کھلاڑیوں کے کچھ اقدامات کے نتیجے میں ہمارے کچھ کھلاڑیوں کو نقصان پہنچا اور وہ زخمی ہوگئے جس سے ٹیم متاثر ہوئی ۔ صارفین نے سعودی ٹیم پر فخر کا اظہار بھی کیا۔ الشہرانی ارجنٹائن کے خلاف سعودی عرب کے میچ کے آخری لمحات میں سٹیڈیم سے باہر جانے کے لیے اپنی ٹیم کے گول کیپر محمد ال اویس سے ٹکرا جانے کے بعد شدید زخمی ہو گئے تھے اور محمد البریق نے 98ویں منٹ میں ان کی جگہ میچ میں حصہ لیا تھا۔


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اسلام آباد میں مطلع ابرآلود، کراچی میں پارہ 12 ڈگری تک گرگیا
    اسلام آباد سے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد
    عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی سماعت آج ہوگی
    اتوار کو کھلاڑی کو سرجیکل مداخلت کے دوسرے مرحلے سے گزارا گیا۔ ریاض میں نیشنل گارڈ کے کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں ماہر طبی ٹیم نے ان کے چہرے کی ہڈیوں کی سرجری کی تھی۔ گرین ٹیم کے آفیشل اکاؤنٹ میں بتایا گیا تھا کہ "الشہرانی نے گزشتہ بدھ کو لبلبے کے آپریشن کے ساتھ سرجیکل مداخلت کا پہلا مرحلہ انجام دیا تھا۔ ٹیم نے اعلان کیا کہ الشہرانی کے دونوں آپریشن کامیاب ہوگئے ہیں۔ قومی ٹیم نے ایک ٹویٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ الشھرانی کی حالت مستحکم ہے اور ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ فالو اپ کیلئے طبی ماہرین روزانہ ان کے گھر جایا کریں گے۔

  • نامور اداکار افضال احمد انتقال کر گئے

    نامور اداکار افضال احمد انتقال کر گئے

    ماضی کے نامور اور تماثیل تھیٹر کے مالک اداکار افضال احمد انتقال کر گئے ہیں وہ کسمپرسی کی حالت میں جنرل ہسپتال زیر علاج تھے . افضال احمد کو 2001 میں برین ہیمرج ہوا تھا اس کے بعد وہ آج تک بول نہیں سکے.افضال احمد نے تھیٹر پر ڈرامے کو نئی جہتوں سے متعارف کروایا. جنم جنم کی میلی چادر جیسے ڈرامے بنائے. ان کے کریڈٹ پر بے شمار سپر ہٹ فلمیں ہیں جن میں وحشی گجر، شریف بدمعاش، وحشی جٹ، ہتکھڑی، شوکن میلے دی، دو سوہنی مہیوال، جیرا سائیں و دیگر شامل ہیں. 22 نومبر 2001 ان کی زندگی میں طوفان کی طرح آیا اور فالج کے اٹیک نے انکی زندگی ہی بدل کر رکھ دی. افضال احمد نے فلموں اور سٹیج ڈراموں میں انتہائی عروج دیکھا. پی ٹی وی کے ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر

    دکھائے. ان کے مداحوں نے ان کو ہر بار ہر پلیٹ فارم پر بہت سراہا . ان کے مشہور زمانہ ڈرامہ جنم جنم کی میلی چادر کو تین رائٹرز سے لکھوایا گیا، ناصر ادیب ، پرویز کلیم ، آغا حسن ، 6 ماہ تک اس ڈرامے کی ریہرسل ہوئی. تماثیل تھیٹر کو افضال احمد کی والدہ نے ان کے ساتھ مل کر چلایا . افضال احمد نے پی ٹی وی کے سنہرے دور کے تمام بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کیا. اب وہ دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں لیکن ان کا کام انہیں ہمیشہ زندہ رکھے گا .

  • سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کردیا

    سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کردیا

    سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کردیا.
     عدالت عظمیٰ نے وفاق کی جانب سے معطل کیے گئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کردیا۔ عدالت نے سروس ٹربیونل کے خصوصی بنچ کے فیصلے کے خلاف غلام محمود ڈوگر کی اپیل پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔ دوران سماعت وکیل عابد زبیری نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ غلام محمود ڈوگر کو فیڈرل سروس ٹربیونل نے بحال کیا تھا۔ سروس ٹربیونل کے ہی 2 رکنی بینچ نے بحالی کا فیصلہ معطل کر دیا۔ ٹربیونل کے 2 رکنی بینچ کا فیصلہ، دوسرا 2 رکنی بینچ معطل نہیں کر سکتا جب کہ حکومت کی نظرثانی درخواست بھی ٹربیونل میں زیرالتوا تھی۔

    سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ ٹربیونل کا ایک بینچ دوسرے بینچ کا فیصلہ کیسے معطل کر سکتا ہے؟۔ خصوصی بینچ نے ایک جانب کہا درخواست قبل ازوقت ہے، ساتھ ہی حکم معطل کر دیا۔ جسٹس مظاہر نقوی نے دوران سماعت کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے کیسے کہہ دیا کہ آئینی درخواست قابل سماعت نہیں؟۔ وکیل عابد زبیری نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی حکومت سی سی پی او کو ریلیز نہیں کرنا چاہ رہی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اسلام آباد میں مطلع ابرآلود، کراچی میں پارہ 12 ڈگری تک گرگیا
    اسلام آباد سے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد
    عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی سماعت آج ہوگی
    عدالت نے درخواست پر مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے سی سی پی او لاہور کی بحالی کے بعد عمران خان حملہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی بھی فعال ہوگئی ہے۔ غلام محمود ڈوگر جے آئی ٹی کے سربراہ ہیں۔