Baaghi TV

Author: +9251

  • آئزہ خان جیسا میک اپ کیا تو میرے بیٹے نے کہا مونسٹر لگ رہی ہیں نادیہ خان

    آئزہ خان جیسا میک اپ کیا تو میرے بیٹے نے کہا مونسٹر لگ رہی ہیں نادیہ خان

    نادیہ خان جیسا کہ ٹی وی کے ایک شو میں ڈراموں پر بات کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں، انہوں نے ڈرامہ سیریل میں پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس ڈرامے میں آئزہ خان کے میک اپ اور ڈریسنگ کو دیکھ کر متاثر ہو رہی ہوں، قسط نمبر چھ میں آئزہ خان نے جیسا آنکھوں کا میک اپ کر رکھا تھا وہ بہت اچھا تھا میں نے آج اسی سے متاثر ہو اپنی آنکھوں کا میک اپ کیا ہے، میں نے بہت وقت لگا کر آنکھوں کا جب میک اپ کر لیا تو اپنے بیٹے کو بلایا اور اس سے پوچھا کہ کیسی لگ رہی ہوں میں تو اس نے مجھے کہا کہ ماما یہ کیا آپ تو مونسٹر لگ رہی ہیں، مجھے اسکی یہ بات سن کر غصہ آیا اور میں نے کہا کہ دفعہ ہوجائو یہاں سے تم چار سال کے بچے ہو تمہیں کیا پتہ فیشن کیا ہوتا ہے یا میک اپ کیا ہوتا ہے۔

    نادیہ خان اپنے ساتھ ہینگر بھی لیکر آئیں اور کہا کہ آئزہ خان نے جو ائیر رنگز پہن رکھتے تھے ویسے مجھے نہیں ملے تو میں ہینگر ساتھ لے آئی ہوں لیکن ہنگر بھی کان میں نہیں آرہا ۔ نادیہ خان نے کہا کہ ”جو بھی ہے میں متاثر ہوئی ہوں اس ڈرامے میں آئزہ خان کے سٹائل سے ۔”

    والد نے اداکاری کی اجازت شادی کرنے کی شرط پر دی حرا سومرو

    میرا جسم میری مرضی میں غلط ہی کیا ہے

    بہت سے لوگوں نے ہماری شادی تڑوانے کی کوشش کی جویریا سعود

  • وہاج اور اذیکا کی ”میں ” میں زیرو کیمسٹری نے شائقین کو بور کر دیا

    وہاج اور اذیکا کی ”میں ” میں زیرو کیمسٹری نے شائقین کو بور کر دیا

    ان دنوں ڈرامہ سیریل "میں” آن ائیر ہے، اس ڈرامے کے مرکزی کردار وہاج علی، آئزہ خان اور اذیکا ڈینیل نبھا رہے ہیں۔ وہاج علی اور اذیکا ایک دوسرے کو پسندکرتے ہیں جبکہ آئزہ خان ایک بگڑی ہوئی لڑکی ہیں جو سمجھتی ہے کہ اس سے بڑھ کر اور اس سے آگے کوئی نہیں ہے۔ وہ ایک شادی کرتی ہیں لیکن انہی حرکتوں کی وجہ سے وہ شادی ناکام ہوجاتی ہے ۔ اس کے بعد دوسری شادی کرنے کا پلان کرتی ہیں ، اور کہتی ہیں کہ اس بار مجھے طلاق نہیں ہوگی ، آئزہ کا والد وہاج کے والد کا بزنس پارٹنر ہوتا ہے وہ وہاج کے والد سے کہتا ہے کہ آئزہ اور وہاج کی شادی کردیں۔ وہاج نہیں مانتا کیونکہ وہ اذیکا کو پسند کرتا ہے۔ یوں ڈرامہ کی کہانی تین لوگوں کے گرد گھوم رہی ہے۔ تاہم وہاج علی اور اذیکا کی جوڑی کو پسند نہیں کیا جا رہا ، کیونکہ دونوں کی کیمسٹری زیرو لگ رہی ہے،

    ”دونوں ایک دوسرے کے ساتھ سج ہی نہیں رہے” ، بیزار معلوم ہوتے ہیں، دونوں ہی ایک دوسرے سے ایسے ملتے ہیں جیسے ایک دوسرے پر احسان کررہے ہوں ۔یوں دونوں ایک ساتھ شائقین کو بالکل بھی اچھے نہیں لگ رہے۔ یاد رہے کہ اذیکا ڈینیل کافی عرصہ کے بعد کسی ڈرامہ میں نظر آئی ہیں۔

    والد نے اداکاری کی اجازت شادی کرنے کی شرط پر دی حرا سومرو

    میرا جسم میری مرضی میں غلط ہی کیا ہے

    بہت سے لوگوں نے ہماری شادی تڑوانے کی کوشش کی جویریا سعود

  • لمبے چاک کی قمیض اور ٹائٹس پہننے کی اجازت نہیں تھی ندا یاسر

    لمبے چاک کی قمیض اور ٹائٹس پہننے کی اجازت نہیں تھی ندا یاسر

    ندا یاسر اکثر اپنے انٹرویوز میں ایسی باتیں بتاتی ہیں جو کہ کافی دلچپسپ ہوتی ہیں، انہوں نے اپنے شو میں بتایا ہےکہ جب میری نئی نئی شادی ہوئی تھی تو مجھے یاسر نے بتایا تھا کہ میں کیا پہن سکتی ہوں اور کیا نہیں۔ انہوں نے مجھے کہا کہ تم ٹائٹس نہین پہنو گی کیونکہ مجھے یہ بالکل بھی پسند نہیں ہے۔ہم گاڑی میں بیٹھے دونوں کہیں ایک ساتھ جا رہے ہوتے تھے تو وہ مجھے کہا کرتے تھے کہ دیکھو سکول کالج کی بچیاں ٹائٹس پہنے سڑک کراس کررہی ہیں جو کہ بہت ہی برا لگ رہا ہے۔ مجھے بہت عجیب لگتا تھا کہ یاسر منع کیوں کررہے ہیں ، حالانکہ ان دنوں میں نیا نیا ٹائٹس کا فیشن تھا ہر لڑکی پہن رہی تھی میرا بھی دل کرتا تھا۔

    لیکن یاسر جب مجھے لاجک کے ساتھ سمجھایا کرتے تھے تو میں سمجھ جایا کرتی تھی ، ندا یاسر نے یہ بھی بتایا کہ میرے شوہر کو قیمضوں کے لمبے چاک نہیں پسند تھے۔ وہ مجھے نہیں پہننے دیتے تھے ایک بار کہیں جانا تھا لمبے چاکوں والی شرٹ پہن لی تو میں نے یاسر سے کہا کہ میں اسکو پکڑ کر چلوں گی پلیز ابھی دیر ہو رہی ہیں چلیں۔” ندا نے کہا کہ اب ان سب باتوں کو ہم یاد کرتے ہیں تو ہمیں ہنسی آتی ہے”۔

  • ہر کوئی اس وقت اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے حاجرہ یامین

    ہر کوئی اس وقت اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے حاجرہ یامین

    معروف اداکارہ حاجرہ یامین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں پاکستان میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بات کی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت ہر کوئی اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے کسی کو نہیں پتہ کہ آنے والا وقت کیسا ہوگا۔ کیونکہ مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آچکا ہے۔ پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں نے ہر کسی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ہر کوئی مایوس ہے پریشان ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت نوجوانوں کے لئے بہت زیادہ مشکل ہے کیونکہ ان سے ان کی پڑھائی کے مواقع چھن رہے ہیں ، فیسیں بہت زیادہ ہو چکی ہیں ، مہنگے دور میں مہنگی پڑھائی کون کرے گا؟ نوجوان نسل میں اس حوالے سے شدید مایوسی کا عالم ہے جس کو دیکھ کر پریشانی ہوتی ہے۔

    دوسری طرف ”ہماری کرنسی دن بہ دن نیچے کی طرف جا رہی ہے” اسکی ویلیو ہی نہیں رہی تو غریب آدمی کیا اپنے بچوں کو تعلیم دلوائے گا۔ افسوس کہ سرمایہ کار اپنی سرمایہ کاری باہر منتقل کر رہا ہے ، سرمایہ کار کا پاکستان سے نکل جانا ہمارے لئے باعث تشویش ہونا چاہیے، اور حکومت وقت کو سوچنا چاہیے کہ ملک کے حالات کس طرح کنٹرول کرنے ہیں ورنہ تو حالات اس سے بھی برے ہو سکتے ہیں۔

    والد نے اداکاری کی اجازت شادی کرنے کی شرط پر دی حرا سومرو

    میرا جسم میری مرضی میں غلط ہی کیا ہے

    بہت سے لوگوں نے ہماری شادی تڑوانے کی کوشش کی جویریا سعود

  • سری دیوی کی انسلٹ دوبارہ مت کرنا حاجرہ خان کی مایا علی کو تنبیہ

    سری دیوی کی انسلٹ دوبارہ مت کرنا حاجرہ خان کی مایا علی کو تنبیہ

    اداکارہ مایا علی کی پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ ساڑھی زیب تن کئے ہوئے ہیں اور بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کے سانگ ”تیرے میرے ہونٹوں میٹھے میٹھے گیت متوا ” پر ڈانس کررہی ہیں، ان کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی۔ جہاں مایا علی کو بہت پسند کیا گیا وہیں ان پر تنقید بھی ہوئی ہے لیکن تنقید کرنے والوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ اداکارہ حاجرہ خان نے مایا علی کے اس ڈانس کو سخت ناپسند کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے کہا ہے کہ ”پلیز دوبارہ کبھی سری دیوی کی توہین مت کرنا، وہ شاید اپنی قبر میں اس وقت پریشانی سے پلٹیاں لے رہی ہو گی ،آپ جتنی مرضی اچھی لائنٹنگ کرلیں، میک اپ کرلیں فلٹرز لگا لیں لیکن یہ سب بھی آپ کو سری دیوی کے قریب تک نہیں لیجا سکتا، آپ مہربانی سری دیوی کی توہین نہ کریں۔

    یوں ”حاجرہ خان نے مایا علی کو تنبیہ کر دی ہے کہ آئندہ سے سری دیوی کے کسی گانے پر ڈانس نہ کرنا کیوں آپ کا یوں ڈانس کرنا اسکی توہین ہے” اور آپ اس ے پائوں کے انگوٹھے کو بھی ٹیلنٹ میں نہیں چھو سکتیں۔ حاجرہ خان کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کمنٹس کئے گئے۔

    والد نے اداکاری کی اجازت شادی کرنے کی شرط پر دی حرا سومرو

    میرا جسم میری مرضی میں غلط ہی کیا ہے

    بہت سے لوگوں نے ہماری شادی تڑوانے کی کوشش کی جویریا سعود

  • رنبیر کپور نے اپنی بیٹی راہا کے نام کی کیپ پہن لی

    رنبیر کپور نے اپنی بیٹی راہا کے نام کی کیپ پہن لی

    سب جانتے ہیں کہ رنبیر کپور اپنی بیٹی راہا سے بے حد محبت کرتے ہیں، وہ ان سے اپنی محبت کا اظہار مختلف طریقوں سے کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے بیٹیوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی بیٹی راہا کے نام کی کیپ پہنی۔۔ رنبیر کپور کا جب میڈیا سے سامنا ہوا تو جو وڈیوز ریکارڈ کی گئیں ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رنبیر کپور نے اپنی بیٹی راہا کے نام کی کیپ پہن رکھی ہے جو انہوں نے خصوصی طور پر بنوائی ہے۔ رنبیر کپور نے کہا کہ میں اپنی بیٹی سے بے حد محبت کرتا ہوں اور بیٹیوں کے عالمی دن کے موقع پر میں اس کیپ کو پہن کر اس کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کر رہا ہوں۔ رنبیر کپور کی اس کیپ میں وڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا ر وائرل ہوئیں باپ کی جانب سے اپنی بیٹی کے ساتھ محبت کے اس اظہار کو پسند کیا گیا ۔

    ”رنبیر کپور کی تصاویر اور وڈیوز کو دیکھ کر مداحوں نے ڈیڈی گولز جیسے کمنٹس کئے”۔ یاد رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے گزشتہ سال اپریل کے مہینے میں شادی کی تھی اور اسی برس نومبر میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کانام دونوں نے راہا رکھا۔

    والد نے اداکاری کی اجازت شادی کرنے کی شرط پر دی حرا سومرو

    میرا جسم میری مرضی میں غلط ہی کیا ہے

    بہت سے لوگوں نے ہماری شادی تڑوانے کی کوشش کی جویریا سعود

  • ای وی ایم کے ذریعے عام انتخابات نہ کروانے کا فیصلہ

    ای وی ایم کے ذریعے عام انتخابات نہ کروانے کا فیصلہ

    پنجاب کی نگراں کابینہ کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے عام انتخابات نہ کروانے اور گورنر پنجاب سے آرڈینینس جاری کروانے کی منظوری دے دی گئی جبکہ پنجاب کابینہ کے مطابق آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ (ای وی ایم) کے ذریعے نہیں ہوں گے، سابقہ حکومت ای وی ایم کے ذریعے انتخابات کروانے کی قانون سازی کرکے گئی تھی۔

    خیال رہے کہ نگران کابینہ نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دی، گورنر پنجاب ای وی ایم کے ذریعے انتخابات نہ کروانے کا آرڈیننس جاری کریں گے۔ یہ آرڈیننس تین ماہ تک موثر رہے گا، تین ماہ بعد دوبارہ آرڈیننس جاری ہو گا۔

    تاہم واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا تھا کہ ای وی ایم کے ذریعے انتخابات کروانا ممکن نہیں، اس کیلئے پائلٹ ہونا بھی ضروری ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق ای وی ایم کیلئے مشینیں بھی نہیں خریدی گئیں، جبکہ پاکستان میں بجلی کی بندش بھی اہم مسئلہ ہے۔

  • نواز شریف جن کی مرضی سے باہرگئے، انہی کی مرضی سے واپس آئیں گے۔ خرم دستگیر

    نواز شریف جن کی مرضی سے باہرگئے، انہی کی مرضی سے واپس آئیں گے۔ خرم دستگیر

    رہنما مسلم لیگ ن خرم دستگیرکا کہنا ہےکہ نواز شریف ملک کی دو عدالتوں کی مرضی سے باہرگئے تھے، اب عدالت کی ہی مرضی سے واپس آئیں گے جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن خرم دستگیر نے نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کو جواب دیتے ہوئےکہا کہ نواز شریف ائیرپورٹ سے پہلے مینارپاکستان جائیں گے پھر اگلے دن عدالت جائیں گے۔
    جبکہ خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے نئے بیانیےکا اعلان نواز شریف مینار پاکستان کے جلسے میں کریں گے، نواز شریف 21 اکتوبر کو واپس آرہے ہیں، عوام کو یہ سمجھانا ہےکہ مہنگائی کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو 2014 سے سیاسی انجینیئرنگ کرتے رہے، 2013 میں حالات خراب تھے، نواز شریف نے ملک کو بدترین حالات سے نکالا، آج بھی مشکل حالات سے نواز شریف ملک کو نکال سکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ 16ماہ کی حکومت کی کامیابیوں اور ناکامیوں کی ذمہ داری 15 جماعتوں پر ہے ، 16 ماہ کی مسلم لیگ ن کی کارکردگی ڈوبی ہوئی کشتی کو نکالنےکی کہانی ہے، ن لیگ کو اکثریت ملی تو نیب کے معاملے پر عمل درآمد کریں گے تاہم انہوں نےکہا کہ شاہد خاقان عباسی کو بتانا چاہیے تھا کہ کراچی میں آج امن ہے تو کریڈٹ ن لیگ کو جاتا ہے، آج جو دہشت گردی بڑھ رہی ہے عمران خان اور عارف علوی نے 2021 میں طالبان کو عام معافی کی آفر کی تھی اور لاکر بسایا، یہ اس کے مضمرات ہیں۔

  • انوار کاکڑ  نےمریم نواز سے ملاقات میں ن لیگ میں شمولیت کی خواہش کی تھی۔ قادر مندوخیل

    انوار کاکڑ نےمریم نواز سے ملاقات میں ن لیگ میں شمولیت کی خواہش کی تھی۔ قادر مندوخیل

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء قادر مندوخیل نے انکشاف کیا کہ انوار الحق نےحلف لینےسے قبل مریم نواز سے ملاقات کی تھی اور ن لیگ میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیاتھا۔ جبکہ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے قادر مندوخیل نے کہا ہے کہ حلف لینے سے ایک ہفتے پہلے انوار الحق کاکڑ نےپاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کی اورپارٹی میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیاتھا،اگر کسی کو ثبوت چاہیں تو میں دے سکتا ہوں۔

    جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ جو بیان نگران وفاقی وزیر داخلہ نے دیا کوئی اور بھی ہوتا تو یہی دیتا، پتہ نہیں مریم اورنگزیب اور رانا ثنااللہ اس بیان کو ہوا دے کر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں، پوری پی ڈی ایم کو ضمنی الیکشن میں جیالوں نے ہرایا اور مجھےاسمبلی میں بھیجا، ایکسٹنش کے معاملے پر وقت کے پرائم منسٹر کو اختیار ہونا چاہیے، پیپلز پارٹی نے وقت کے وزیراعظم کو ایکسٹنشن کا ووٹ دیا۔

    رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی مرضی نہ ہو تو ن لیگ کا ایک ایم این اے بھی نہیں ہل سکتا، ہم اتحادی حکومت میں اپنے رول کے ذمہ دار ہیں ، وزارت خارجہ میں ہمارا رول سب کے سامنے ہے اور قادر مندوخیل کا مزید کہنا تھا کہ ایک ایسے شخص کو اپوزیشن لیڈر بنایا گیا جس نے ن لیگ کا ٹکٹ لینا تھا۔

  • کوئی بھی ریاست انتشار کو برداشت نہیں کر سکتی, وزیر اعظم

    کوئی بھی ریاست انتشار کو برداشت نہیں کر سکتی, وزیر اعظم

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑنے لندن میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہ کوئی بھی ریاست انتشار کو برداشت نہیں کر سکتی اور نومئی کے واقعات منصوبہ بندی کے تحت ہوئے، ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزائیں ہوں گی۔

    جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں ہیں اور نگران حکومت آئین و قانون کے مطابق اپنا کام کررہی ہے ۔بھارت میں ہندوتوا کے تحت اقلیتوں کیلئے زمین تنگ کی جا رہی ہے، بھارت خطے میں دہشتگردی کے فروغ کا باعث بنا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اگر بیلٹ پیپر پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نہ ہونے پر احتجاج ہوا تو بھی الیکشن جائز اور قانونی ہوگا۔
    ترک خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھاکہ یقین دلاتا ہوں انتخابی عمل مکمل صاف، شفاف اور آزادانہ ہوگا، انتخابی عمل میں انتظامی سطح پرکسی خاص گروپ کی حمایت یا مخالفت نہیں کی جائے گی۔
    انہوں نے کہا کہ اگر بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہونے پر احتجاج ہوا تو بھی الیکشن جائز اور قانونی ہوگا، پولنگ کے 8 گھنٹے میں احتجاج ہونے کی وجہ سے الیکشن کو غیر قانونی قرار نہیں
    دیا جاسکتا۔

    ان کا کہنا تھاکہ یہ صرف ایک قابل بحث نکتہ ہوتا ہے کہ الیکشن کس حد تک شفاف اور منصفانہ ہیں۔
    نگران وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی سربراہ امریکا پر سازش کے بیانیے سے خود ہی پیچھے ہٹ گئے، بعض اوقات سیاست دان عوامی حمایت حاصل کرنےکیلئے ایسا مؤقف اپنا لیتے ہیں۔