Baaghi TV

Author: +9251

  • والد نے اداکاری کی اجازت شادی کرنے کی شرط پر دی حرا سومرو

    والد نے اداکاری کی اجازت شادی کرنے کی شرط پر دی حرا سومرو

    ڈرامہ سیریل تیرے بن میں مرتسم کی بہن کا کردار کرنے والی مریم کا اصل نام حرا سومرو ہے اس ڈرامے کے بعد ان کو کافی شہرت ملی ہے۔ اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ مجھے اداکاری کرنے کا بچپن سے ہی شوق تھا جب میں نے یہ خواہش اپنے والد کے سامنے رکھی تو انہوں نے کہا کہ اداکاری کی اجازت مل سکتی ہے شرط یہ ہے کہ تم پہلے شادی کرو، میں نے اداکاری کے شوق میں شادی کرلی۔ انہوں نے کہا کہ میرا تعلق سندھی گھرانے سے ہے اور سندھی والدین کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کے بچے ڈاکٹر، انجینئر یا وکیل بنیں، اس لیے مجھ پر بھی ایسا ہی دباؤ تھا۔حرا سومرو نے بتایا کہ والد نے بڑی مشکل سے مجھے میڈیا اسٹڈی کی اجازت دی اور پھرمیں نے بطور ہدایت کارہ کام شروع کیا۔

    اداکارہ نے کہا کہ ”جب سے ڈرامہ سیریل تیرے بن ہٹ ہوا ہے تب سے لوگ مجھے پہچاننے لگے ہیں” اور حرا کی بجائے مجھے مریم کہہ کر بلاتے ہیں ، مجھے اچھا لگتا ہے جب لوگ مجھے مریم کہہ کر بلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے مداح مجھے بہت جلد ایک فلم میں بھی دیکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ فلم کی تفصیلات ابھی نہیں بتا سکتی لیکن یقینا میرے مداحوں کا مجھے بڑی سکرین پر ایک الگ روپ میں دیکھ کر دل خوش ہوجائیگا۔

    میرا جسم میری مرضی میں غلط ہی کیا ہے

    بہت سے لوگوں نے ہماری شادی تڑوانے کی کوشش کی جویریا سعود

    اچھے پراجیکٹ کی تلاش ہے انجمن

  • نگراں وزیراعلیٰ کا ایکشن؛ ڈی جی کالجز اور گورنمنٹ النور کالج  عملہ معطل

    نگراں وزیراعلیٰ کا ایکشن؛ ڈی جی کالجز اور گورنمنٹ النور کالج عملہ معطل

    نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے کراچی کے گورنمنٹ کالج النور کے دورے کے بعد ڈی جی کالجز سمیت النور کالج کے عملے کو معطل کردیا ہے اور نگراں وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ کالج النور کا دورہ کیا اور عملے کو غفلت کا مرتکب پایا جبکہ انہوں نے غفلت برتنے پر ڈی جی کالجز سمیت 4 افسران کو معطل کرنے کا حکم دیا۔

    تاہم معطل ہونے والوں میں گریڈ 20 کے ڈی جی کالجز شاداب حسین، پرنسپل مسز زاہدہ اور گریڈ 19 کی وائس پرنسپل شامل ہیں، لیکچرار اسلامک اسٹیڈیزعشرت العین کو بھی معطل کردیا گیا، مقبول باقر کا کہنا ہے کہ کالج کے حالات بہت تکلیف دہ ہیں، تعلیم کے مسئلے پر کوئی غفلت برداشت نہیں کروں گا، بچوں کی تعلیم برباد کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔

  • پولیس عمران خان کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے لے کر روانہ

    پولیس عمران خان کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے لے کر روانہ

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا, گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کرتے ہوئے انہیں اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ پولیس ٹیم نے سخت سکیورٹی میں عمران خان کو لے کر اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔ اڈیالہ جیل منتقل کرنے والے قافلے میں پولیس کی 15 گاڑیاں، 2 بکتربند اور ایک ایمبولینس شامل تھی۔

    ذرائع نے بتایاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا جہاں انہیں ہائی سکیورٹی بیرک میں رکھا جائے گا۔
    جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بی کلاس بیرک فراہم کی جائے گی اور انہیں اسی بیرک میں رکھا جائے گا جس میں نواز شریف کو رکھا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے مخصوص کمرے کی صفائی کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور انہیں عدالتی احکامات کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں گی۔جیل ذرائع نے بتایاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کوجیل میں کمرہ واٹیچ باتھ دیا جائے گا تاہم ان کے کھانے کے حوالے سے فیصلہ نہیں کیا گیا۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے ایک ملازم 24 گھنٹے تعینات کیا جائے گا۔

    تاہم خیال رہے کہ اڈیالہ پاکستان کی منفرد حیثیت والی وہ جیل ہے جس میں عمران خان سے قبل تین مرتبہ ملک کے وزیراعظم رہنے والے نواز شریف سمیت چار منتخب وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی، شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی کو رکھا گیا۔اڈیالہ جیل دراصل سینٹرل جیل راولپنڈی ہے اور اسے اڈیالہ جیل اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ ضلع راولپنڈی کا ایک گاؤں اڈیالہ اس سے تقریباً چار کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جس کی مناسبت سے اس کا نام اڈیالہ جیل پڑ گیا ہے۔در اصل یہ پرانی ڈسٹرکٹ جیل راولپنڈی ہے، یہ جیل راولپنڈی اڈیالہ روڈ پر ضلعی عدالتوں سے تقریباً 13 کلومیٹر کے فاصلے پر گاؤں دہگل کے قریب واقع ہے۔

    سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعد آنے والے برسوں میں اس جیل کو ختم کر کے یہاں پارک بنایا گیا اور 1986میں جیل کو اڈیالہ منتقل کیا گیا۔اس جیل کو 1970 کی دہائی کے آخر اور 1980 کی دہائی کے اوائل میں پاکستان کے سابق فوجی سربراہ جنرل ضیا الحق کی حکومت کے دوران تعمیر کیا گیا تھا۔اس سے قبل راولپنڈی کی ضلعی جیل اس مقام پر واقع تھی جہاں آج جناح پارک واقع ہے اور یہ وہی جیل تھی جس میں ذوالفقار علی بھٹو کو ضیاالحق کے دور حکومت میں قید میں رکھا گیا اور اسی جیل سے متصل پھانسی گھاٹ میں انھیں پھانسی بھی دی گئی۔

    نواز شریف دو مرتبہ اس جیل میں رہے۔ پہلی مرتبہ 1999 میں طیارہ سازش کیس میں اور دوسری مرتبہ پانامہ کیس میں انھیں اسی جیل میں رہنا پڑا تھا۔ بعد میں نواز شریف اڈیالہ جیل کے علاوہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں بھی قید رہے تھے۔نواز شریف کے ساتھ ان کی بیٹی مریم نواز کو بھی اڈیالہ جیل میں قید رکھا گیا تھا۔
    سابق صدر آصف علی زرداری بھی اپنی زندگی کا کچھ وقت اڈیالہ جیل میں گزار چکے ہیں۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی ستمبر 2004 سے 2006 تک ڈیڑھ برس سے زیادہ عرصہ اڈیالہ جیل میں گزارا۔
    شہباز شریف بھی مشرف دور میں اڈیالہ جیل میں قید رہ چکے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی، سعد رفیق اور جاوید ہاشمی بھی کچھ وقت یہاں گزار چکے ہیں۔

  • میرا جسم میری مرضی میں غلط ہی کیا ہے

    میرا جسم میری مرضی میں غلط ہی کیا ہے

    اداکارہ ژالے سرحدی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں عورت مارچ کے حق میں ہوں اور میں اس مارچ کا حصہ رہی ہوں ۔ میرا جسم میری مرضی میں غلط ہی کیا ہے؟ بھئی ٹھیک ہے نا کیوں کسی عورت کو اسکی مرضی کے خلاف چھوا جائے ؟ عورتوں کو خود مختار ہونے دیں اور میرا جسم میری مرضی کے جو الفاظ ہیں ان پر نہ جائیں بلکہ ان کا مفہوم سمجھنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس مرد کو پسند نہیں کرتی جو عورت پر ہاتھ لگاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں تو جانوروں پر تشدد کرنے کے بھی شدید خلاف ہوں مجھے بالکل اچھا نہیں لگتا کہ جانوروں کو مارا جائے۔ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کیسے جانوروں پر لوگ تشدد کر لیتے ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ ”میرے سامنے اگر کوئی عورت اور جانور کو مارے تو میں اسکو قتل کرنے کے لئے شاید تیار ہوجائوں ”میں اس حد تک تک تشدد کے خلاف ہوں۔ ژالے سرحدی نے کہا کہ ایسے لوگوں کو زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں ہے، بے زبان کے ساتھ تشدد کرنے والے شخص سے زیادہ بزدل کوئی نہیں ہے۔یاد رہے کہ ژالے سرحدی نے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کے بل پر بہت جلد نام بنایا تھا اور آج بھی لوگ ان کو پسند کرتے ہیں۔

    سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے

    جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ

  • بہت سے لوگوں نے ہماری شادی تڑوانے کی کوشش کی جویریا سعود

    بہت سے لوگوں نے ہماری شادی تڑوانے کی کوشش کی جویریا سعود

    معروف اداکارہ جویریا اور ان کے شوہر سعود نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میری اور سعود کی شادی جب ہوئی تو اس کے بعد بہت سارے لوگوں نے کوشش کی کہ ہماری شادی ٹوٹ جائے، ہماری شادی کے کچھ ہی عرصے کے بعد ایک اخبار میں خبر چھپی کے جویریا اور سعود میں طلاق ہو گئی ہے۔ سعود نے کہا کہ ہم دونوں نے تقریبا ایک ہی وقت میں کیرئیر کی شروعات کی تھی ، میں نے 1993 میں ڈرامہ سیریل گناہ سے کیرئیر شروع کیا اور جویریا نے 1993 میں۔ جویریا نے اپنی صلاحیتوں کے بل پر بہت جلد نام اور مقام بنا لیا،

    ”میری ملاقات جویریا کے ساتھ ایک شادی میں ہوئی” ، ان کو دیکھتے ہی میں ان پر فدا ہوا گیا ۔ اور میں نے اپنے دوستوں کو ان کے گھر رشتہ لینے کےلئے بھیج دیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بھارت سے متعدد مرتبہ فلموں میں کام کرنے کی آفر آئی لیکن میں نے قبول نہیں کی ۔ جویریا نے کہا کہ ہماری شادی کی تقریبات 21 دن تک جاری رہیں اور ہمارا نکاح چینلز پر لائیو دکھایا جا رہا تھا۔ جویریا نے کہا کہ ہماری شادی کو 18 سال کا عرصہ گزر گیا ہے ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں۔

    سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے

    جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ

  • امریکہ نے ایران کے وزیر خارجہ کو واشنگٹن آنے سے روک دیا

    امریکہ نے ایران کے وزیر خارجہ کو واشنگٹن آنے سے روک دیا

    امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہ کو واشنگٹن کا دورہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے اور محکمہ خارجہ کے ترجمان میٹ ملر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فوگی باٹم نے ایران کی طرف سے امریکی شہریوں کی حراست کا حوالہ دیتے ہوئے واشنگٹن ڈی سی میں ایرانی قونصلر دلچسپی کے سیکشن کا دورہ کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

    تاہم خیال رہے کہ ایک ڈیل کے تحت ابھی پچھلے ہفتے ہی، پانچ امریکیوں کو ایران سے رہا کیا گیا تھا جس کے بدلے میں پانچ ایرانیوں کو امریکی حراست سے رہا کیا گیا تھا اور بیرون ملک موجود ایرانی فنڈز کو 6 بلین ڈالر غیر منجمد کیا گیا تھا۔ جبکہ ملر کے مطابق امیر عبداللہیان گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے لیے نیویارک میں تھے اور واشنگٹن جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ امریکہ نے حکام کو اقوام متحدہ کے گھر نیویارک جانے کی اجازت دے دی۔ تاہم، بعض ممالک کے اہلکاروں یا سفارت کاروں کو اکثر نیویارک کے مخصوص علاقوں میں آزادانہ طور پر گھومنے پھرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے ایرانی حکام کو نیویارک کے چند محلوں کا دورہ کرنے کی اجازت دی تھی۔

    علاوہ ازیں ملر نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ ایرانی حکام اور غیر ملکی حکومتوں کے دیگر اہلکاروں کو اقوام متحدہ کے کام کے لیے نیویارک جانے کی اجازت دینے کا پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن ہماری ذمہ داری نہیں ہے کہ ہم انہیں واشنگٹن ڈی سی جانے کی اجازت دیں جبکہ انہوں نے مزید کہا، ایران کی طرف سے امریکی شہریوں کی غلط حراست کو دیکھتے ہوئے، ایران کی جانب سے دہشت گردی کی ریاستی سرپرستی کے پیش نظر، ہم نہیں سمجھتے کہ اس صورت میں [امیر عبداللہ کی] درخواست کو منظور کرنا مناسب یا ضروری تھا۔

  • ڈالر 290 سے نیچے آگیا

    ڈالر 290 سے نیچے آگیا

    ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر مسلسل 15ویں کاروباری روز سستا ہوگیا ہے اور کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کی ابتداء پر ایک روپے 26 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 289 روپے 60 پیسے میں جاری ہوئی جبکہ کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں منگل کے روز ڈالر ایک روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت خرید 289 اور قیمت فروخت 292 روپے میں جاری ہے۔

    تاہم واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 90 پیسے کمی سے 290 روپے 86 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی اور اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی تھی، ڈالر کے مقابلے روپے کی قیمت خرید اور فروخت 50 پیسے اضافے کے بعد بالترتیب 290 اور 293 پر بند ہوئی تھی۔
    جبکہ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بھی آج کاروبار میں تیزی رجحان جاری ہے، پی ایس ایکس 100 انڈیکس ٹریڈنگ کے پہلے سیشن میں 78 پوائنٹس اضافے کے بعد 46 ہزار 472 پر پہنچ گیا ہے، 100 انڈیکس گزشتہ روز 46 ہزار 393 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں ڈالرکی مسلسل گراوٹ سےاشیاخوردونوش کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی آنا شروع ہو گئی اور جن اشیا کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ان میں مختلف برانڈ کے گھی شامل ہیں، صوفی برانڈ کے مشہور گھی کی قیمت میں 35 روپے فی کلو گرام تک کی دیکھی گئی ہے۔ جس کی فی کلو قیمت 510 روپے ہوا کرتی تھی جو اب 475 روپے تک آگئی ہے،جبکہ دوسرے کئی برانڈ کے گھی کی قیمت میں بھی 20 روپے تک کمی ہوئی ہے۔

    اسی طرح چینی جو 200 روپے فی کلوگرام فروخت ہوتی رہی ہے مگر گزشتہ ایک ہفتے سے زائد عرصے کے دوران چینی 155 روپے سے 180 روپے فی کلو گرام تک مارکیٹ میں مل رہی ہے۔ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2800 روپے اور کہیں 2850 روپے تک بکتا رہا اب 2700 روپے سے 2750 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

  • اچھے پراجیکٹ کی تلاش ہے انجمن

    اچھے پراجیکٹ کی تلاش ہے انجمن

    فلمسٹار انجمن نے کہا ہے کہ میں اپنے مداحوں کے اصرار پر دوبارہ ایکٹنگ شروع کروںگی ، مجھے کسی اچھے پراجیکٹ کی تلاش ہے اگر مجھے ملتا ہے تو یقینا میں کروںگی مجھے انکار بالکل بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اگر کوئی اچھا ڈرامہ بھی آفر ہوا تو میں ضرور کروںگی۔ لیکن بنیادی طور پر میں فلم کی بندی ہوں ، میں چاہتی ہوں کہ کسی فلم میں مجھے اچھا کردار آفر ہو، اور ایسا کردار ہو کہ پتہ چلے کہ ہاں انجمن کی فلموں میں واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے میرے مداحوں نے ہمیشہ ہی بہت محبت دی ہے۔ میرے فینز خود سے ہی مجھے پرموٹ کررہے ہوتے ہیں، حالانکہ مجھے شہرت کی ضرورت نہیں ہے خدا نے پہلے ہی بہت شہرت اور عزت دے رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت حالات بہت خراب ہیں لوگ پریشان ہیں۔ لوگوں کی زندگیاں دکھوں اور پریشانیوں سے بھری پڑی ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ ”دکھ بہت زیادہ ہیں خوشیاں تو بہت کم رہ گئی ہیں” میری دعا ہے کہ پاکستان ایسا ملک بن جائے جو کہ جنت کا ٹکڑا ہو۔ اور دنیا ہم پر رشک کرے اور مجھے امید ہے کہ پاکستان میں ایک بار پھر خوشحالی آئیگی لوگ اپنی زندگیوں میں خوشیاں منائیں گے دکھوں کا خاتمہ ہو جائیگا۔

    سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے

    جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ

  • عفت عمر نے بھی یوٹیوب چینل بنا لیا

    عفت عمر نے بھی یوٹیوب چینل بنا لیا

    معروف اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے بھی اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا ہے اس چینل پر وہ سوشل ایشوز پر مبنی وڈیوز ڈالا کریں گی، کچھ ان کے مختلف اور سنجیدہ موضوعات پر تجزیاتی وڈیوز بھی ہوا کریں گی، عفت عمر کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ آج کل ہر کسی کا اپنا ایک یوٹیوب ہے میں نے سوچا کہ اپنے یوٹیوب چینل پر انسان اپنے دل کی بات آسانی سے کہہ سکتا ہے۔ میں اپنے یوٹیوب چینل پر بامقصد اور بامعنی وڈیوز اپلوڈ کیا کروں گی تاکہ جو بھی میرے چینل پر آئے اسے کچھ نہ کچھ ایسی چیز ضرور ملے جو موجودہ حالات کے نتاظر میں بنائی گئی ہو گی۔ عفت عمر نے کہا کہ میری عادت ہے میرے دل میں جو آئے میں بول دیتی ہوں اور میرے لئے اپنے یوٹیوب چینل پر بولنا بات کرنا اور بھی آسان ہو گا۔

     

     

     

     

    یاد رہے کہ ”عفت عمر سے پہلے بھی بہت سارے فنکار ہیں جن کے اپنے یوٹیوب چینل ہیں” جن میں  منیب بٹ ، ایمن خان ، منال خان ، صاحبہ ، ریمبو ، نشو ، احسن خان ، ثناء نواز و دیگر ہر کوئی اپنے چینلز پر اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے کچھ نہ کچھ آگاہی اپنے مداحوں کو دے رہے ہوتے ہیں۔

    سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے

    جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ

  • ناصر چنیوٹی کی پنجابی فلم ”موجاں ہی موجاں“ کا ٹریلر ریلیز

    ناصر چنیوٹی کی پنجابی فلم ”موجاں ہی موجاں“ کا ٹریلر ریلیز

    پاکستانی کامیڈی سٹار ناصر چنیوٹی کی نئی انٹر نیشنل پنجابی فلم ”موجاں ہی موجاں“ کا ٹریلر ریلیز کے ساتھ ہی شائقین کی توجہ کامرکز بن گیا ہے۔ برطانیہ میں فلمائی گئی کامیڈی فلم ”موجاں ہی موجاں“ تین ایسے دوستوں کی کہانی ہے جن میں ایک نابینا، دوسرا بہرہ اور تیسرا بولنے سے محروم ہے جن کی لوسٹوریز میں پیش آنے والے واقعات طنزومزاح سے بھرپور ہیں۔ پنجابی فلموں کے مقبول ترین فنکار گپی گریوال، بنوں ڈھلوں اور کرم جیت انمول نے فلم میں نابینا، بہرے اور گونگے کے کردار ادا کئے ہیں جبکہ پاکستانی فنکار ناصر چنیوٹی نے حسب روایت ایک منفرد کردار میں جلوہ گر ہوکر فلم کی کہانی کو چار چاند لگائے ہیں۔ ”موجاں ہی موجاں“ ڈسٹری بیوشن کلب کے توسط سے20اکتوبر کو ملک بھر کے سینماؤں کی زینت بنے گی۔

    ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ عابد رشید نے کہاکہ ”موجاں ہی موجاں“ اسی ٹیم کی پیش کردہ فلم ہے جو اس سے قبل ”کیری آن جٹا سیریز“ پیش کرکے شائقین کو معیاری تفریح پیش کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کیری آن جٹا سیریز نے عالمی سطح پر بزنس کے ریکارڈ قائم کئے، ”موجاں ہی موجاں“ کے ٹریلر کو بھارتی سپر سٹار سلمان خان نے ریلیز کیا ہے اور ٹریلر کو ملنے والا رسپانس اس حقیقت کا عکاس ہے کہ یہ فلم بھی شائقین کو پیسہ وصول تفریح فراہم کرے گی۔

    سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے

    جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ