Baaghi TV

Author: +9251

  • بینکنگ فراڈ میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    بینکنگ فراڈ میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    بینکنگ فراڈ میں ملوث تین ملزمان گرفتار

     ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بینکنگ فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لیے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان خود کو بینک کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے عام شہریوں کو کال کرتے تھے اور شہریوں سے بینک اکاونٹ کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے پیسے ٹرانسفر کر لیتے تھے۔ ملزمان اب تک مختلف شہریوں سے 3 لاکھ 84 ہزار 730 روپے کا فراڈ کر چکے تھے۔

    ملزمان کو جھنگ سے گرفتار کیا گیا جبکہ ملزمان کے زیر استعمال 3 موبائل فونز کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔ گرفتار ملزمان میں محمد اکرم، عمران اکرم اور احسان الحق شامل ہیں۔ تاہم خیال رہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل یا آن لائن بینکنگ نسبتاً ایک نیا رجحان ہے اور اس میں دن بدن اضافہ بھی ہو رہا ہے اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ڈیجیٹیل بینکنگ فروغ پا رہی ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق موجودہ سال کے پہلی سہ ماہی تک گذشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں ڈیجیٹل بینکنگ ٹرانزیکشنز میں چار فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے جو ساڑھے 29 کروڑ سے بڑھ کر تقریباً 31 کروڑ تک پہنچ گئی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    2035ءتک چین کے جوہری ہتھیارتین گُنا بڑھ کرقریباً 1500 ہوجائیں گے. رپورٹ عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول
    تاہم ڈیجیٹل بینکنگ ٹرانزیکشنز میں ہونے والے اضافے کے ساتھ ان میں فراڈ اور بینکاری کے شعبے کے صارفین کو ان کی رقم سے محروم کرنے کی وارداتیں بھی بڑھ گئی ہیں جس کی تصدیق پاکستان میں بینکنگ محتسب کے ادارے نے بھی کی ہے۔ اس ادارے کی رپورٹ کی مطابق پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ کی وجہ سے اس ادارے میں درج ہونے والی شکایات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

  • 2035ءتک چین کے جوہری ہتھیارتین گُنا بڑھ کرقریباً 1500 ہوجائیں گے. رپورٹ

    2035ءتک چین کے جوہری ہتھیارتین گُنا بڑھ کرقریباً 1500 ہوجائیں گے. رپورٹ

    2035ءتک چین کے جوہری ہتھیارتین گُنا بڑھ کرقریباً 1500 ہوجائیں گے. رپورٹ
    امریکا کے محکمہ دفاع (پینٹاگان) نے منگل کو جاری کردہ اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ چین اور اس کی فوج نے گذشتہ سال کے دوران میں مشرقِ اوسط کے ممالک کے ساتھ رابطے کی کوششوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ مشرق اوسط کے تعلق سے پینٹاگان نے دو’’اہم تبدیلیوں‘‘ پرروشنی ڈالی ہے جو چین نے 2021 میں کی تھیں۔وہ یہ کہ وہ ’’بیلٹ روڈ اقدام‘‘ کے بارے میں کس طرح آگے بڑھا ہے۔مشرقِ اوسط کے ممالک میں صحت عامہ، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور سبز توانائی کے مواقع کو ترجیح دینے کے لیے چین نے خاص طور پر عراق اور دوسرے ممالک کے ساتھ روابط کو بڑھانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

    بیجنگ نے اپنے ’’ہیلتھ سلک روڈ‘‘(صحت شاہراہ ریشم)اور’’ڈیجیٹل سلک روڈ‘‘(ڈیجٹل شاہراہ ریشم) اقدامات کااضافہ کرتے ہوئے شریک ممالک کو کووِڈ 19کی ویکسینیں، ذاتی تحفظ کا سامان (پی پی ای) اوروبائی مرض سے نمٹنے کے لیے طبی امدادمہیا کی۔اس سے چین کو اپنی طبی مصنوعات کا بین الاقوامی مارکیٹ میں شیئربڑھانے،عالمی صحت عامہ کے رہنما کے طور پرکردارادا کرنے کے لیے اپنی بولی کومضبوط بنانے اور بیلٹ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے نئے منصوبوں کی ضرورت کی نشان دہی کرنے میں بھی مدد ملی ہے۔

    پینٹاگان کے مطابق:’’ڈیجیٹل سلک روڈ ایک ایسا طریقہ ہے جس سے چین اپنی ٹیکنالوجی دوسرے ممالک تک پہنچاتا ہے، جس سے وہ اپنی ٹیکنالوجی کے معیارات کوبہتربنانے کی کوشش کرتے ہیں کیونکہ وہ اگلی نسل کی ٹیکنالوجی کے لیے بھی عالمی معیارقائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں‘‘۔ ان میں سے کچھ طریقوں میں 5 جی نیٹ ورکس ،زیر سمندر کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز میں چینی سرمایہ کاری شامل ہے۔اس میں سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم ، مصنوعی ذہانت اور گھریلو استعمال اور برآمد کے لیے کوانٹم کمپیوٹنگ بھی شامل ہے۔

    پینٹاگان نے کہا:’’جیسا کہ بیجنگ کے اقتصادی مفادات براعظم افریقا، لاطینی امریکا، وسط ایشیا اور مشرق اوسط جیسے خطوں میں پھیل رہے ہیں، ہم عالمی سطح پر پاورپروجیکشن آپریشنز کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنے کی توقع کرتے ہیں‘‘۔ رپورٹ کے مطابق چین دنیا میں اسلحہ مہیا کرنے والاپانچواں بڑا ملک ہے۔وہ سعودی عرب، سربیا، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، قزاقستان، عراق اور پاکستان کو ڈرونز، آبدوزیں، بحری جہاز،زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم اور لڑاکا طیاروں سمیت روایتی ہتھیار فروخت کرتا ہے۔

    نیز’’چین اپنے بیرون ملک لاجسٹکس اوراڈوں کے انفراسٹرکچرکو بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ فوج کو زیادہ سے زیادہ فاصلے پراپنی طاقت کوبروئے کارلانے اور برقرار رکھنے کی اجازت دے سکے‘‘۔ اس رپورٹ میں خبردارکیا گیا ہے کہ چین کا عالمی فوجی لاجسٹک نیٹ ورک امریکی فوجی کارروائیوں میں خلل اندازہو سکتا ہے کیونکہ بیجنگ کے عالمی فوجی مقاصدواہداف بھی نمایاں ہورہے ہیں۔چینی فوج کا جیبوتی میں پہلے ہی ایک سپورٹ بیس ہے اور وہ مشرق اوسط اور شمالی افریقا میں اضافی تنصیبات کی تعمیرپرغور اورمنصوبہ بندی کر رہی ہے۔ان کے علاوہ جن ممالک پر غور کیا جا رہا ہے ان میں متحدہ عرب امارات، پاکستان، کینیا، سیشلز اوردیگرممالک شامل ہیں۔

    پینٹاگان کاکہنا ہے کہ چین اپنے توانائی کے ذرائع اورمہیّاکنندگان کو متنوع بنانے کی کوشش کررہا ہے لیکن افریقا اورمشرقِ اوسط سے درآمد کردہ تیل اور قدرتی گیس کی بھاری مقدارکے باوجود کم سے کم اگلے 15 برس تک تزویراتی سمندری راستوں کو محفوظ بنانا بیجنگ کی ترجیح ہوگی۔ محکمہ دفاع نے اس رپورٹ میں یہ بھی پیشین گوئی کی ہے کہ 2035ء تک چین کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد تین گُنا سے بڑھ جائے گی اور یہ تعداد 1500 تک ہوجائے گی۔

    پینٹاگان نے بیجنگ کوامریکا کے لیے سب سے بڑا اوراہم چیلنج قراردیا ہے اور چین کی فوج سے متعلق سالانہ رپورٹ میں اس کی جوہری اور روایتی افواج دونوں میں بہتری اور ترقی کی نشان دہی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق’’محکمہ دفاع کا اندازہ ہے کہ (چین کے) آپریشنل جوہری ہتھیاروں کے ذخائر400 سے تجاوزکرچکے ہیں۔اگرچین نے اپنی جوہری توسیع کی یہی رفتار برقرار رکھی تو ، وہ ممکنہ طور پر 2035ء تک قریباً 1،500 وار ہیڈز کا ذخیرہ تیارکرلے گا‘‘۔

    تاہم،اس کے باوجود یہ تعداد امریکا اور روس کے جوہری ہتھیاروں کے مقابلے میں بہت کم ہوگی کیونکہ ان دونوں ممالک میں سے ہرایک کے پاس اس وقت کئی ہزار جوہری ہتھیارہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین اپنے بیلسٹک میزائلوں کو جدید بنانے کے لیے بھی کام کررہا ہے۔یہ میزائل جوہری ہتھیاروں کو ہدف تک لے جانے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔چین نے2021 کے دوران میں 135 میزائلوں کی آزمائش کی تھی یا تجربات کیے تھے اور یہ تعداد بھی ‘باقی دنیا کے مجموعی میزائلوں سے کہیں زیادہ’ ہے۔

    اس کے علاوہ چین کی فضائیہ تیزی سے مغربی فضائی افواج کے ہم پلہ ہونے کے لیے پیش قدمی کر رہی ہے۔ایک سینیر دفاعی عہدہ دار نے امریکا کی اس رپورٹ کے اجراء سے قبل بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’چینی فضائیہ تمام محاذوں پربشمول سامانِ حرب ، آلات اور ہوابازوں کے ساتھ تیزی سے ترقی کررہی ہے‘‘۔ رپورٹ میں چین کی جانب سے بحرہنداور بحرالکاہل کے خطے میں اپنی فوج کو استعمال کرنے کے طریق کار کو ہدف بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس نے ‘مزید زبردستی اور جارحانہ اقدامات کیے ہیں۔اس میں تائیوان کی طرف اشارہ ہے جہاں چین نے حالیہ مہینوں میں بعض فوجی مشقیں اور اقدامات کیے ہیں۔’

    اگست میں امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تھا۔ان کے اس سفرنے چین کو مشتعل کردیا تھا۔اس نے 1990 کی دہائی کے بعد سے جزیرے کے آس پاس اپنی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ جارحانہ مشقوں کے ساتھ ردعمل کا اظہارکیا تھا۔ اس کے بعد سے دونوں ممالک درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے پیش رفت کررہے ہیں، لیکن سینیر دفاعی عہدہ دارنے کہا کہ اگرچہ تائیوان کے اردگرد چین کی فوجی سرگرمی میں کمی آئی ہے، لیکن یہ اب بھی پہلے کے مقابلے میں زیادہ ہے اور بیجنگ ’’اسپیکر پیلوسی کے دورے کے بعد تائیوان کے ارد گرد فوجی سرگرمی کی سطح کے لحاظ سے ایک نئے معمول پرعمل پیرا ہے‘‘۔ ایک اوراعلیٰ عہدہ دار کا اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہنا تھا کہ ’’اگرچہ ہم ایک ممکنہ حملے کو نہیں دیکھتے ہیں لیکن یہ ظاہر ہے کہ تائیوان کے ارد گرد ڈرانے، دھمکانے اورزور زبردستی کی سرگرمی ہمارے لیے تشویش کا باعث ہے‘‘۔

  • پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس آج منایا جا رہا ہے

    پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس آج منایا جا رہا ہے

    پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس آج منایا جا رہا ہے؛ مرکزی قیادت جلسے سے خطاب کرے گی.

    پاکستان پیپلز پارٹی کا 55 دیں یوم تاسیس آج بروز بدھ 30 نومبر کو ملک بھر میں منایا جا رہا ہے۔ جب کہ کراچی میں ہونے والے جلسے کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔ یوم تاسیس کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا مرکزی اجتماع آج کراچی میں ہوگا۔ نشتر پارک میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت مرکزی قیادت آج ہونے والے جلسے سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق یوم تاسیس سے متعلق تیاریاں اور انتظامات کو ختمی شکل دیدی گئی، جیالوں کو یوم تاسیس کی تقریب میں پہنچنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

    قبل ازیں صوبائی وزیر سعید غنی نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ بدھ کو ورکنگ ڈے ہے، لوگوں کو تکلیف سے بچانے کے لئے پلان ترتیب دیا ہے، اب ضلعی نہیں یوسی سطع کے قافلے شریک ہوں گے۔ صوبائی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج پی پی خواتین ونگ کی طرف سے پروگرام ترتیب دیا ہے، بدھ کی شام چار بجے جلسہ منعقد ہوگا۔ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آئین شکنی کے خلاف جدوجہد کرتی ہی ہے، پیپلز پارٹی کے مشورے پر عمل ہوا تب ہی سلیکٹیڈ سے چھٹکارا ملا، 2007 میں سب جماعتوں نے بائیکاٹ کا ارادہ ظاہر کیا، اس وقت بھی پیپلزپارٹی نے سب کو قائل کیا حالانکہ پیپلزپارٹی چاہتی تو ون تھرڈ میجارٹی لے سکتی تھی۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام 55 ویں یوم تاسیس کی باب پاکستان پر ہونیوالی تقریب کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں. پاکستان پیپلزپارٹی کے 55 ویں یوم تاسیس پر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے بانی کے فلسفے اور منشور پر سختی سے کار بند ہے۔ پیپلز پارٹی جمہوریت، انسانی حقوق اور مساوات کی علمبردار ہے۔ ہم نے مشکل ترین حالات کا جراَت اور بہادری سے مقابلہ کیا۔ بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں موجود ہیں۔ آئندہ عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا۔ اب ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت مضبوط ہوگی۔ 55سالوں پر محیط پیپلز پارٹی کی جدوجہد بارآور ہونے کے قریب ہے۔

  • کوئٹہ؛ پولیس ٹرک پر خودکش حملہ، 2 افراد جاں بحق، اہلکاروں سمیت 23 زخمی

    کوئٹہ؛ پولیس ٹرک پر خودکش حملہ، 2 افراد جاں بحق، اہلکاروں سمیت 23 زخمی


    کوئٹہ؛ پولیس ٹرک پر خودکش حملہ، 2 افراد جاں بحق، اہلکاروں سمیت 23 زخمی

    دھماکا کچلاک بائی پاس پر پولیس کے ٹرک قریب ہوا، جس میں متعدد اہل کار زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکا بندی کردی ہے۔


    دھماکا کچلاک بائی پاس پر پولیس کے ٹرک قریب ہوا، جس میں متعدد اہل کار زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکا بندی کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکا خودکش تھا اور اس میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا۔ ٹرک میں سوار پولیس اہل کار پولیو مہم کے لیے ڈیوٹی پر جا رہے تھے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ایمبولینس جائے وقوع کی جانب روانہ کردی گئیں جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث قریب سے گزرنے والی گاڑی بھی زد میں آگئی اور اس میں سوار ایک خاتون بھی زخمی ہوئی۔

    ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ دھماکے میں 10 پولیس اہلکاروں سمیت 15افراد زخمی ہوئے تاہم بعد میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق 16 پولیس اہل کاروں سمیت 22 افراد زخمی ہیں جب کہ 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع بھی ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
    https://twitter.com/NKMalazai/status/1597822472665018368
    ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ دھماکے میں 10 پولیس اہلکاروں سمیت 15افراد زخمی ہوئے تاہم بعد میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق 20 پولیس اہل کاروں سمیت 23 افراد زخمی ہیں جب کہ ایک بچے سمیت 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع بھی ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

    دریں اثنا وزیراعلیٰ نے بلو چستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کی ایک بزدلانہ کارروائی قرار دیا اور قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • انگلینڈ کا پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان

    انگلینڈ کا پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان


    انگلینڈ کا پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان

    انگلش کرکٹ بورڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان کے خلاف راولپنڈی کے پہلے ٹیسٹ میں لیام لونگ اسٹون ڈیبیو کریں گے جبکہ بین ڈکٹ کی 6 برس بعد پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے۔ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کیلئے مہمان ٹیم میں کپتان بین اسٹوکس، زیک کرالی، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین فوکس،جیک لیچ، اولی رابنسن اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

    قومی ٹیسٹ سکواڈ اور انگلینڈ ٹیسٹ سکواڈ کے پریکٹس سیشن کا آج آخری روز ہے، دونوں ٹیمیں صبح 10 بجے پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کا آغاز کریں گی۔ پریکٹس سیشن دن ایک بجے تک جاری رہے گا۔ شائقین کرکٹ کے لیے بھی اسٹیڈیم میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، پاک انگلینڈ ٹیسٹ سریز ٹرافی تقریب رونمائی بھی آج ہوگی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس پریس کانفرنس بھی کریں گے۔


    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک 85 ٹیسٹ میچز کھلیے گئے ہیں۔ 85 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کو 25 جبکہ پاکستان کو 21 میں فتح حاصل ہوئی ہے۔ 39 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پاکستان میں آخری بار 2005/6 میں ٹیسٹ سریز کھیلی گئی تھی۔ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان نے انگلینڈ کو 2,0 سے شکست دی تھی۔

    پاکستان انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ میچ لاہور میں کھیلا گیا، جس میں پاکستان نے انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔ دوسرا میچ فیصل آباد میں کھیلا گیا جو برابر ہوا۔تیسرا پھر لاہور میں ہوا جس میں پاکستان نے ایک اننگز 100 رنز سے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔ واضح رہے پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کےلیے انگینڈ ٹیم پاکستان میں موجود ہے، جبکہ دنوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

  • جامعات میں داخلوں کیلیے انٹربورڈ کا 45 فیصد پاسنگ مارکس پر غور

    جامعات میں داخلوں کیلیے انٹربورڈ کا 45 فیصد پاسنگ مارکس پر غور

    جامعات میں داخلوں کیلیے انٹربورڈ کا 45 فیصد پاسنگ مارکس پر غور
     انٹر بورڈ کے دفتر کے اطراف میں ہونے والی غیر سماجی سرگرمیوں اور اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث چیئرمین انٹر بورڈ ڈاکٹر سعید الدین نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام تعلیمی دستاویز اور سرٹیفکیٹس کے حصول کے لیے اب طلبہ کو انٹر بورڈ آنے کی ضرورت نہیں بلکہ کسی بھی قریبی ٹی سی ایس آؤٹ لیٹ جاکر اپنی مارک شیٹ،سرٹیفکیٹس ، تصدیق ، مائیگریشن سمیت تمام چیزوں کے لیے وہیں سے اپلائی کرکے اپنے دستاویز گھر بیٹھے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

    انٹر بورڈ کے نا پسندیدہ عناصر کا قبضہ اور بروکر مافیا کا قبضہ تھا جو انٹر بورڈ آنے والے طالب علموں کو ہراس کرتے تھے، اس حوالے سے معمار کے رہائشی جامعہ کراچی کے طالب علم طوبیٰ نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ انٹر کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے 2 گھنٹے کا سفر طے کرنا پڑا، اس کے علاوہ دستاویزات کی تصدیق کے لیے بھی انٹر بورڈ کے دفتر جانا پڑتا تھا اب سہولت ہوگی، قریبی ٹی سی ایس کے آؤٹ لیٹ جا کر فارم جمع کرا سکیں گے۔ اسکیم 33 علاقے کی رہائشی فاریہ نے کہا کہ بڑھتے ہوئے لوٹ مار کے واقعات کے بعد انٹر بورڈ کے دفتر جانے سے خوف آتا تھا ، عملے کا رویہ بھی مایوس کن ہے، انٹر بورڈ کی جانب سے یہ مثبت فیصلہ ہے اس سے وقت کی بچت ہوگی اور سفر بھی طے کرنا نہیں پڑے گا۔

    چیئرمین انٹربورڈ ڈاکٹر سعید الدین نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو انٹر بورڈ آنے کی ضرورت نہیں بلکہ کسی بھی قریبی ٹی سی ایس کے آؤٹ لیٹ سے طلبہ سرٹیفکیٹ کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں ، چیئرمین انٹربورڈ نے کہا کہ انٹر بورڈ کے 33 فیصد پاسنگ مارکس ہیں۔ ایچ ای سی کی پالیسی کے تحت جامعات میں داخلے کیلیے کم از کم 45 فیصد پاسنگ مارکس ہیں جس سے ہزاروں طلبہ گریجویشن سے محروم ہوجاتے ہیں ، انٹر بورڈ 45 فیصد پاسنگ مارکس کرنے پر غور کررہا ہے، زیادہ سے زیادہ ملک میں گریجویٹ طلبہ ہوں اور ملک کی معاشی حالت بہتر ہو، تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کیلیے طلبہ پر بار بار امتحانات نہ دینے پر پابندی ہٹا دی ہے اگر طالب علم ناکام بھی ہوجائے تو وہ امتحان بار بار دے سکتا ہے۔

    ایجوکیشن سیکٹر کو روٹ لرننگ سے تنقیدی سوچ کی طرف جانا چاہیے، سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی نئی کتابوں پر ماڈل پیپر اسٹوڈنٹ لیول آؤٹ کم بیسڈ بنایا ہے ،ہم ایسے منصوبے پر کام کریں گے، طالب علم جو کسی بھی گروپ کا ہو مگر وہ پری میڈیکل میں داخلہ لینے کا اہل ہو جائے۔ طلبہ کے ساتھ اساتذہ کو بھی تعلیمی معیار پر خاصی توجہ دینی چاہیے اس پر بھی غور و فکر کررہے ہیں کہ پکا سرٹیفکیٹ جلد سے جلد طلبا کو فراہم کیا جاسکے۔

  • حنا ربانی کھر کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کی افغانستان میں اہم ملاقاتیں

    حنا ربانی کھر کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کی افغانستان میں اہم ملاقاتیں

    حنا ربانی کھر کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کی افغانستان میں اہم ملاقاتیں

    پاکستان کا اعلیٰ سطح وفد افغانستان کے اہم دورے پر کابل پہنچ گیا تھا جہاں وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کی قیادت میں پاکستانی وفد افغانستان کا دورہ کر رہا ہے۔ اور اہم ملاقاتیں بھی ہورہی ہیں. ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کی قیادت میں وفد نور خان ایئربیس سے روانہ ہوا تھا، پاکستانی وفد میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان صادق خان بھی شامل ہیں۔

    افغانستان میں طالبان حکومت کے بعد حنا ربانی کھر دنیا کی پہلی خاتون رہنما ہیں جو افغانستان کا دورہ کررہی ہیں، پاک افغان مذاکرات میں سکیورٹی، تعلیم، تجارت بارے ان ملاقاتوں پر غور کیا جارہا ہے. جبکہ وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے عبوری افغان حکومت کے نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی سے دورہ افغانستان کے موقع پر کابل میں ملاقات کی دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان کے وزیر مائنز اینڈ پٹرولیم شہاب الدین دلاور بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تجارت، رابطوں اور عوام سے عوام کے رابطوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ 6 سے 12 گھنٹے تک جاری
    روحانی رابطہ ہمیشہ فوج کے ساتھ قائم رہے گا،جنرل قمر جاوید باجوہ
    اسلام آباد: پولیس گاڑی کی ٹکر سے ماں بیٹی کی ہلاکت، ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج
    ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نصیرآباد کی منفرد کارکردگی،ہرماہ ایک کامیاب کاروائی بمعہ پریس کانفرنس
    انسداد دہشتگردی عدالت پشاور نے سنائی دہشتگرد کو 14 برس قید کی سزا
    سال 2022 میں 215 ٹریفک حادثات میں 184 افراد جاں بحق،152 زخمی
    علاوہ ازیں وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے عبوری افغان حکومت کے وزیر خارجہ عامر خان متقی سے بھی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ملاقات کی جس میں سیاسی امور پر مشاورت کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں تعلیم، صحت، تجارت اور سرمایہ کاری، علاقائی رابطوں، عوامی رابطوں اور سماجی و اقتصادی منصوبوں سمیت مشترکہ دلچسپی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    واضح رہے کہ دس سال قبل بھی حنا ربانی کھر نے بطور وزیر مملکت برائے خارجہ افغانستان کا دورہ کیا تھا، حنا ربانی کھر پاکستان کی واحد سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے 2012ء میں افغانستان کا دورہ کیا۔

  • چین اور پاکستان کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایس اینڈ ٹی سینٹر قائم

    چین اور پاکستان کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایس اینڈ ٹی سینٹر قائم

    چین اور پاکستان کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایس اینڈ ٹی سینٹر قائم

    چین اور پاکستان کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک سنگ میل کے طور پر چائنہ میں ایس اینڈ ٹی سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بیجنگ میں ایک ویبینار منعقد ہوا جس میں پاکستان کے سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی (ایس ٹی زیڈ اے ) اور چین کے ژونگ گوانکون بیلٹ اینڈ روڈ انڈسٹریل پروموشن ایسوسی ایشن(زیڈ بی آر اے) نے اس سینٹر کا آغاز کیا۔ ویبینار میں چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی چائنہ پاک تعاون کے ایک اہم شعبے کے طور پر ابھری ہے جس کا ثبوت سی پیک کے تحت مشترکہ ورکنگ گروپ ایس اینڈ ٹی کا قیام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس اینڈ ٹی سنٹر دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کی طرف ایک اہم پیش رفت ثابت ہو گا۔

    اس موقع پر چین کے ژونگ گوانکون بیلٹ اینڈ روڈ انڈسٹریل پروموشن ایسوسی ایشن(زیڈ بی آر اے) کے صدر ژانگ ژیائوڈونگ نے کہا کہ ہم اس سینٹر کو ایک پلیٹ فارم کے طور پرچین اور پاکستان کی تمام جماعتوں کو متحرک کرنے خاص طور پر ہائی ٹیک انٹرپرائزز اور اداروں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے تعاون کے لیے وسائل تیار کرنے اور اکٹھا کرنے کے لیے استعمال کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایس اینڈ ٹی انٹرپرائزز کا ایک چینی وفد فیلڈ انویسٹی گیشن کے لیے آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گا۔ پاکستان کے سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی (ایس ٹی زیڈ اے ) کے صدر حمزہ سعید اورکزئی نے ایس اینڈ ٹی سینٹر کو چینی کاروباری اداروں کے لیے رابطہ دفتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایس اینڈ ٹی سینٹر جدت پسندی کو فروغ دینے کے علاوہ ٹیکنالوجی کی منتقلی،
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ 6 سے 12 گھنٹے تک جاری
    روحانی رابطہ ہمیشہ فوج کے ساتھ قائم رہے گا،جنرل قمر جاوید باجوہ
    اسلام آباد: پولیس گاڑی کی ٹکر سے ماں بیٹی کی ہلاکت، ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج
    ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نصیرآباد کی منفرد کارکردگی،ہرماہ ایک کامیاب کاروائی بمعہ پریس کانفرنس
    انسداد دہشتگردی عدالت پشاور نے سنائی دہشتگرد کو 14 برس قید کی سزا
    سال 2022 میں 215 ٹریفک حادثات میں 184 افراد جاں بحق،152 زخمی
    تعاون اور سرحد پار سرمایہ کاری کے لیے کاروباری پلیٹ فارم تشکیل دیا جائے گا اور عوامی اور مطالعاتی سطح پر وفود کے تبادلے اور طلبہ کے تعاون کے چینلز کو کاروبار بنانے کے لیے ڈیزائن کیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سینٹر ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے چائنا پاک ایس اینڈ ٹی تعاون کا فریم ورک بنائے گا اور پیداواری صلاحیت کے لیے تعاون کی بنیاد کو بھی فروغ دے گا۔

  • حیاتیاتی ہتھیاروں سے تباہی کو روکنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے. سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

    حیاتیاتی ہتھیاروں سے تباہی کو روکنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے. سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

    سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ حیاتیاتی ہتھیاروں سے تباہی کو روکنے کے لیے موجودہ دور کے مطابق اقدامات کی ضرورت ہے.

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے حیاتیاتی ہتھیاروں سے تباہی کو روکنے کے لیے 3شعبوں میں موجودہ دور کے مطابق اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اپیل انہوں نے جنیوا میں منعقدہ حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشن کی 9ویں جائزہ کانفرنس میں شرکا سے اپنے وڈیو پیغام میں کی۔ انہوں نے کہا کہ کنونشن کے اقدامات کا پہلا شعبہ احتسابی عمل کو یقینی بنانا ہے تاکہ سائنسی پیشرفت اور ٹیکنالوجی کو دشمنی کے مقاصد کے لیے نہیں بلکہ انسانیت کے فائدے کے لیے استعمال کیا جائے کیونکہ امن سائنسی ترقی اور تعاون کا مرکزہے۔ انہوں نے کہا کہ اقدامات کے لیےدوسرے ، موجودہ خطرات سے نمٹنے کی استعداد کی تصدیق اور اس پر عملدرآمد کے حوالے سے سوچ کو بہتر بنانا کیونکہ گزشتہ5دہائیوں میں دنیا ڈرامائی طور پر تبدیل ہوئی ہے اور کنونشن کو اس کے مطابق بدلنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ تیسرا یہ کہ کنونشن کو اس اہم کام کو انجام دینے کے لیے درکار مالی اور انسانی وسائل میں اضافہ کرنا چاہیے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ دنیا کیمیائی ہتھیاروں اور جوہری پھیلاؤ کے خلاف بڑی عالمی طاقتوں کی حمایت کرتی ہے۔ ہمیں حیاتیاتی ہتھیاروں کے لیے بھی ایسا ہی کرنا چاہیے اور کنونشن کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کرنا چاہیے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ 6 سے 12 گھنٹے تک جاری
    روحانی رابطہ ہمیشہ فوج کے ساتھ قائم رہے گا،جنرل قمر جاوید باجوہ
    اسلام آباد: پولیس گاڑی کی ٹکر سے ماں بیٹی کی ہلاکت، ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج
    ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نصیرآباد کی منفرد کارکردگی،ہرماہ ایک کامیاب کاروائی بمعہ پریس کانفرنس
    انسداد دہشتگردی عدالت پشاور نے سنائی دہشتگرد کو 14 برس قید کی سزا
    سال 2022 میں 215 ٹریفک حادثات میں 184 افراد جاں بحق،152 زخمی
    انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ان ہتھیاروں کی ترقی اور استعمال کے ہر راستے کو بند کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ 50 سال قبل جب حیاتیاتی ہتھیاروں کا کنونشن دستخط کے لیے کھلا تھا، عالمی برادری ایک صف پر کھڑی ہوئی اور اعلان کیا کہ جان بوجھ کر امراض کی روک تھام کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انسانیت کی توہین ہے اور یہ کنونشن انسانیت کے ضمیر کی توثیق کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حیاتیاتی ہتھیار سائنس فکشن کی پیداوار نہیں ہیں۔ یہ ایک واضح اور موجودہ خطرہ ہیں اسی لیے حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشن کو مضبوط کرنا پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو گیاہے۔

     

  • فٹبال کو سر سے ہٹ لگانے پر دماغی امراض کے بڑھنے کا خطرہ ہوسکتا

    فٹبال کو سر سے ہٹ لگانے پر دماغی امراض کے بڑھنے کا خطرہ ہوسکتا

    فٹبال کو سر سے ہٹ لگانے پر دماغی امراض کے بڑھنے کا خطرہ ہے.

    فٹبال کو سر سے ہٹ لگانے پر دماغی امراض کے بڑھنے کا امکان ہے، جس وجہ سے اسکاٹ لینڈ میں فٹبال کے کھلاڑیوں پر ٹریننگ اور میچ سے ایک دن پہلے فٹبال کو سر سے ہیڈر مارنے پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔ گلاسگو یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق فٹبال کے کھلاڑیوں کے دماغی امراض سے مرنے کے امکانات دوسرے لوگوں کی نسبت ساڑھے تین گنا زیادہ ہوتے ہیں۔

    فٹبالر کھیل کے دوران بار بار سر کا استعمال کرتے ہیں جس سے ان کے دماغ پر بھی اثر پڑتا ہے۔ فٹبال کلب ہفتے میں ایک مرتبہ سے زیادہ ایسے ٹریننگ سیشن منعقد نہیں کریں گے جن میں پیشہ ور فٹبالرز کو ہیڈنگ کی مشق کرائی جاتی ہے، اس سے قبل اسکاٹ لینڈ میں 12 سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کی تربیت میں ایک حد سے زیادہ ہیڈرز استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ 6 سے 12 گھنٹے تک جاری
    روحانی رابطہ ہمیشہ فوج کے ساتھ قائم رہے گا،جنرل قمر جاوید باجوہ
    اسلام آباد: پولیس گاڑی کی ٹکر سے ماں بیٹی کی ہلاکت، ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج
    ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نصیرآباد کی منفرد کارکردگی،ہرماہ ایک کامیاب کاروائی بمعہ پریس کانفرنس
    انسداد دہشتگردی عدالت پشاور نے سنائی دہشتگرد کو 14 برس قید کی سزا
    سال 2022 میں 215 ٹریفک حادثات میں 184 افراد جاں بحق،152 زخمی
    بی بی سی کے مطابق سکاٹ لینڈ دنیا کا و ہ پہلا ملک تھا جس نے تمام کھیلوں میں ’اگر شک ہوتا ہے تو کھلاڑیوں کو باہر بٹھائیں‘ کا اصول اپنایا تھا جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کسی کھلاڑی کو سر پر کسی قسم کی چوٹ لگتی ہے اور اسے سر چکرانے کی شکایت ہو تو اسے میدان سے باہر بھیج دیا جائے۔ یاد رہے کہ گذشتہ برسوں میں کئی بڑے بڑے فٹبالرز ڈمنشیا بیماری کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں سکاٹ لینڈ کے کلب ’کیلٹِک‘ کے سابقہ کپتان بِلی میکنیل اورانگلیڈ کو ورلڈ کپ میں فتح دلوانے والے جیک چارلٹن بھی شامل تھے۔