Baaghi TV

Author: +9251

  • کاجول کو انکے سسرال والوں نے کام کرنے سے روکا فلم جانور سے نکالنا پڑا سنیل درشن

    کاجول کو انکے سسرال والوں نے کام کرنے سے روکا فلم جانور سے نکالنا پڑا سنیل درشن

    بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر سنیل درشن کا کہنا ہے کہ کاجول کی جب شادی ہو رہی تھی تو ان پر ان کے سسرال والوں کی طرف دبائو تھا کہ وہ فلموں میں کام نہ کریں . انہوں‌نے کہا کہ کاجول کی شادی قریب تھی اور فلم کی شوٹنگ شروع ہونے والی تھی مجھے کاجول کی والدہ کی ایک کال آئی اور کہا کہ تم جانتے ہو کہ کاجول کی شادی ہو رہی ہے اور اسکے سسرال والے نہیں چاہتے کہ وہ فلموں میں کام کریں، اس لئے تم اسکو فلم جانور سے نکال دو . سنیل درشن نے کہا کہ آنٹی آپ کا جو حکم ہے وہ سر آنکھوں پر . میں کاجول کو فلم میں‌نہیں‌رکھوں گا آپ پریشان نہ ہوں، سنیل درشن

    نے مزید یہ کہا کہ فلم جانور کی شوٹنگ سر پہ تھی جب ان کو فلم سے الگ کرکے شلپا شیٹی کا انتخاب کیا گیا . یاد رہے کہ کاجول کی شادی اجے دیوگن کے ساتھ 1999 میں ہوئی تھی ، تاہم کاجول شادی کے بعد فلموں میں نظر آئیں تھیں لیکن سنیل درشن کا دعوی ہے کہ ان کے سسرال والوں نے ان کو کام کرنے سے روکا تھا. سنیل درشن نے یہ بات اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہی ہے تاہم ان کے اس دعوے کی اجے یا ان کی فیملی کی طرف سے تردید نہیں آئی .

  • گڈ لکس گڈ لکس گڈ لکس کرینہ نے 21سال کے بعد دوبارہ کہہ دیا

    گڈ لکس گڈ لکس گڈ لکس کرینہ نے 21سال کے بعد دوبارہ کہہ دیا

    بالی وڈ اداکار ہ کرینہ کپور نے 22 سال کے بعد اپنی ہی فلم کا ڈائیلاگ بول دیا ہے۔ کرینہ کپور کاجول اور شاہ رخ کے ساتھ فلم کبھی خوشی کبھی غم میں جلوہ گر ہوئیں تھیں اس فلم میں انہوں نے پُو کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم میں کرینہ کو بہت پسند کیا گیا تھا ان کے ڈائیلاگز کافی مقبول ہوئے تھے۔ اس فلم میں انہوں نے ایک ڈائیلاگ بولا تھا گڈ لکس گڈ لکس گڈ لکس یہ ڈائیلاگ اس زمانے میں کافی مشہور ہواتھا ۔ کرینہ کپور نے یہ ڈائیلاگ ایک بار پھر 21سال کے بعد بولا ہے اور بولا بھی اپنی تصاویر کے لئے ہے۔ حال ہی میں کرینہ کپور نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شئیر کی ہیں اور ساتھ میں لکھا ہے گڈ‌لکس گڈ‌لکس گڈ لکس ، کرینہ کپور کے اس ڈائیلاگ کو ایک بار پھر مداحوں کی جانب سے پذیرائی مل رہی ہے.

    کرینہ کی اس پوسٹ‌کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے خوبصورت کمنٹس کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا . کرینہ کے ساتھیوں نے بھی کمنٹس کئے جن میں کترینہ کیف کا نام قابل زکر ہے انہوں نے تصاویر کی بے حد تعریف کی . یاد رہے کہ کرینہ کیف نے سیف علی خان کےساتھ شادی کی ہے ان کے دو بیٹے ہیں اور وہ ایک خوشگوار زندگی بسر کررہی ہیں.

  •  فرح گوگی نے توشہ خانہ سے متعلق الزامات پر عمر فاروق ظہور کو لیگل نوٹس بھیج دیا

     فرح خان نے توشہ خانہ سے متعلق الزامات پر عمر فاروق ظہور، نجی ٹی وی اور اس کے اینکر کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔

    عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی ساتھی فرح خان نے توشہ خانہ کے تحائف فروخت کرنے کے الزامات پر عمر فاروق ظہور ، نجی ٹی وی اور اس کے اینکر کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔ ہتک عزت کا نوٹس عمران خان اور فرحت شہزادی سے متعلق غلط اور من گھڑت خبر نشر کرنے پر بھیجا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ عمر فاروق سے کبھی ملاقات ہوئی نہ گھڑی بیچنے میں فرح خان (فرحت شہزادی) کا کوئی کردار ہے۔سوچی سمجھی سازش کے تحت من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔احمد نورانی نے بھی اپنی اسٹوری میں خود وضاحت کی ہے کہ ہے کہ 2019ء میں فرحت شہزادی نے دبئی کا سفر نہیں کیا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ 6 سے 12 گھنٹے تک جاری
    روحانی رابطہ ہمیشہ فوج کے ساتھ قائم رہے گا،جنرل قمر جاوید باجوہ
    اسلام آباد: پولیس گاڑی کی ٹکر سے ماں بیٹی کی ہلاکت، ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج
    ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نصیرآباد کی منفرد کارکردگی،ہرماہ ایک کامیاب کاروائی بمعہ پریس کانفرنس
    انسداد دہشتگردی عدالت پشاور نے سنائی دہشتگرد کو 14 برس قید کی سزا
    سال 2022 میں 215 ٹریفک حادثات میں 184 افراد جاں بحق،152 زخمی
    نوٹس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ الزامات کا مقصد ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ 7 روز میں معافی مانگیں یا وضاحت دیں۔معافی نہ مانگنے پر 7 ارب روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔ تاہم خیال رہے کہ اس اسے قبل  وفاقی وزیر رانا ثناللہ کی جانب سے فرحت شہزادی پر الزامات لگانے کے معاملے میں پیش رفت ہوئی تھی جس میں فرحت شہزادی نے وفاقی وزیرداخلہ راناثناللہ کو پانچ ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا تھا. ہتک عزت کا نوٹس سینئر قانون دان اظہر صدیق کے زریعے بھجوایا گیا تھا۔ قانونی نوٹس میں کہا گیا تھا کہ راناثناللہ نے جھوٹے الزامات لگائے جس سے نیک نامی متاثر ہوئی، جھوٹے الزامات پر مبنی بیانات کی چینلز اور سوشل میڈیا کے ذریعے تشہیر کی گئی۔ لیگل نوٹس میں مزید کہا گیا کہ رانا ثناللہ سات دن کے اندر معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیےعدالتوں سے رجوع کیا جائیگا۔

  • وکی کوشل کے پاس ہٹ‌ فلم نہیں‌لیکن برطانوی پاسپورٹ والی بیوی ضرور ہے کمال آر خان

    وکی کوشل کے پاس ہٹ‌ فلم نہیں‌لیکن برطانوی پاسپورٹ والی بیوی ضرور ہے کمال آر خان

    کمال آر خان جو کہ بھارتی فلم نقاد بھی ہیں وہ ٹویٹر پر خاصے ایکٹیو رہتے ہیں اور ہر وقت کوئی نہ کوئی ایسی پوسٹ ضرور کرتے ہیں کہ جس سے یہ آجائیں خبروں میں۔ کمال آر خان نے چند ہفتے قبل کرن جوہر کی فلم براہمسٹرا کے بزنس پر جم کر انگلیاں اٹھائی تھیں اور کہا تھا کہ فلم فلاپ ہے سینما گھروں میں اسے کوئی دیکھنے نہیں جا رہا ہے لیکن کرن جوہر کے مطابق اس فلم نے پہلے تین دن دن ریکارڈ بزنس کیا ہے۔ انہوں نے یہ دعوی بھی کیا تھا کہ کرن جو ہر فلم کے جو بزنس کے اعداو شمار بتا رہے ہیں وہ جھوٹ ہیں اور غلط ہیں۔ اسی طرح سے انہوں نے ہرتیک روشن کی ایک تصویر لگائی جس میں ان کے سر کے بالوں کا کچھ حصہ کم نظر آرہا ہے تو انہوں نے اس تصویر پر دائرہ بنا کر لکھا کہ ہرتیک اپنا بالوں کا پیچ

    لگانا بھول گئے ہیں۔ کمال آر خان نے اب آڑھے ہاتھوں لے لیا ہے کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل کو انہوں نے اپنے حالیہ ٹویٹ میں لکھا ہے کہ وکی کوشل نے اڑی جیسی سپر ہٹ فلم دیدی لیکن اس کے بعد ان کے کریڈٹ پر کیا دیکھا کسی نے؟ان کو کوئی بڑی فلم ملی؟ نہیں ہاں لیکن اتنا ضرور ہے کہ ان کو برٹش پاسپورٹ والی وائف ضرور مل گئی ہے۔ یوں کمال آر خان نے پھر اپنے ٹویٹ کے زریعے پھجھڑی چھوڑ دی ہے۔

  • جوائے لینڈ کے بارے میں شرمین عبید چنائے کا بڑا دعوی

    جوائے لینڈ کے بارے میں شرمین عبید چنائے کا بڑا دعوی

    فلم جوائے لینڈ جو ریلیز سے قبل رہی کافی چرچا میں ، اس فلم کو پاکستان کی طرف سے ٓآسکر کے لئے نامزد کر دیا گیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم آسکر کے لئے منتخب ہوتی ہے یا نہیں ۔ تاہم شرمین عبید چنائے کا کہنا ہے کہ یہ فلم آسکر ضرور جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ جوائے لینڈ بہت اچھی فلم ہے اور اس کی کہانی ہماری سوسائٹی کے مسائل کو ڈسکس کرتی ہے۔ ہم کب تک اپنے مسائل کوکمروں میں بند کرکے رکھیں گے۔ ہم کیوں ان کو نظر انداز کرنا چاہتے ہیں۔ ہماری سوسائٹی کے جو مسائل ہیں ان پر اگر ہم فلم کی کہانی کی صورت میں بات کرتے ہیں تو اس میں برا کیا ہے؟ کیوں ہم آنکھیں بند کر نا چاہتے ہیں؟ شرمین عبید چنائے نے کہا کہ مجھے بہت امید ہے کہ ہماری فلم نہ صرف آسکر کے لئے منتخب ہو

    گی بلکہ ایوارڈ بھی حاصل کرے گی اس فلم کی کہانی سوئے ہوئے ضمیروں کو جگاتی ہے۔ یاد رہے کہ شرمین عبید چنائے پاکستان میں اس جیوری کی سربراہ ہیں جو پاکستانی فلموں کی آسکر کے لئے نامزدگی کا فیصلہ کرتی ہیں۔ جوائے لینڈ کو ڈائریکٹر صائم صادق نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ پرڈیوس سرمد سلطان کھوسٹ نے کیا ہے۔ فلم کی کہانی ایک ٹرانسجینڈر کے گرد گھومتی ہے پاکستان میں اس قسم کی فلم پہلے کبھی نہیں بنی۔

  • حرامانی پر کرینہ کپور کی نقالن ہونے کا الزام

    حرامانی پر کرینہ کپور کی نقالن ہونے کا الزام

    اداکارہ حرامانی جو سوشل میڈیا پرکافی متحرک رہتی ہیں کوئی دن کوئی لمحہ ایسا نہیں جاتا کہ وہ اپنی تصویر یا وڈیو اپلوڈ نہ کریں. حرامانی نے حال ہی میں ایک وڈیو اپلوڈ‌کی ہے جس میں وہ یوگو کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں. وڈیو جیسے ہی حرامانی نے انسٹاگرام پر اپلوڈ کی تو سوشل میڈیا صارفین نے طرح طرح‌کے تبصرے کرنا شروع کر دئیے. کسی صارف نے کہا کہ کرینہ کپور کی نقل کررہی ہیں. تو کسی صارف نے کہا کہ کرینہ کی طرح یوگا کرنے کی وڈیو تو اپلوڈ کردی لیکن آپ نے میٹ کی بجائے چادر بچھائی ہوئی ہے. یوگا کرنے کےلئے ڈریسنگ تو ویسی کرلی لیکن میٹ کی بجائے چادر بچھا لی. یوں حرامانی آئیں تنقید کی زد میں . کسی سوشل میڈیا صارف نے تو یہاں

    تک لکھ دیا کہ بیچاری ایک عرصے سے کوشش کررہی ہے وڈیوزاپلوڈ کررہی ہے لیکن انڈیا سے کال نہیں آرہی ، یہ زیادتی ہے کال تو ضرور آںی چاہیے. یہ پہلا موقع نہیں ہے جب حرامانی پر تنقید ہوئی ہے اس سے پہلے بھی ان کی وڈیوز اور تصاویر پر تنقید ہوتی رہتی ہے. لیکن حرامانی ایسی تنقید کو شاید کچھ نہیں‌سمجھتیں‌ نہیں گھبراتی ہیں . یاد رہےکہ حراما نی کہتی ہیں‌کہ ان کو انڈیا سے فلم کی آفر ہوچکی ہے جسے انہوں نے ٹھکرا دیا .

  • ضابطہ اخلاق کیس؛ عمران خان پر جرمانہ برقرار، رانا ثنا پر جرمانہ ختم

    ضابطہ اخلاق کیس؛ عمران خان پر جرمانہ برقرار، رانا ثنا پر جرمانہ ختم

    ضابطہ اخلاق کیس؛ عمران خان پر جرمانہ برقرار، رانا ثنا پر جرمانہ ختم

     الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں عمران خان پر جرمانہ برقرار اور رانا ثنا اللہ پر جرمانہ ختم کرنے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ باغی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل مسترد کردی اور ان پر جرمانہ برقرار رکھا۔ قبل ازیں فیصلے میں عمران خان پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

    فیصلے کے مطابق پشاور ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پائی گئی تھی، جس پر عمران خان کو 3 دن میں اپیل کرنی تھی، تاہم اپیل کا وقت گزرنے پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ واضح رہے کہ ریٹرننگ افسر نے عمران خان پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا، جس کے خلاف عمران خان نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ 6 سے 12 گھنٹے تک جاری
    روحانی رابطہ ہمیشہ فوج کے ساتھ قائم رہے گا،جنرل قمر جاوید باجوہ
    اسلام آباد: پولیس گاڑی کی ٹکر سے ماں بیٹی کی ہلاکت، ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج
    ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نصیرآباد کی منفرد کارکردگی،ہرماہ ایک کامیاب کاروائی بمعہ پریس کانفرنس
    انسداد دہشتگردی عدالت پشاور نے سنائی دہشتگرد کو 14 برس قید کی سزا
    سال 2022 میں 215 ٹریفک حادثات میں 184 افراد جاں بحق،152 زخمی
    دریں اثنا الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف بھی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا، جس کے مطابق جرمانے کے خلاف اپیل منظور کرلی گئی، اور رانا ثنا اللہ کے خلاف عائد 10 ہزار روپے کا جرمانہ ختم کردیا گیا۔

  • ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نصیرآباد کی منفرد کارکردگی،ہرماہ ایک کامیاب کاروائی بمعہ پریس کانفرنس

    ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نصیرآباد کی منفرد کارکردگی،ہرماہ ایک کامیاب کاروائی بمعہ پریس کانفرنس

    ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نصیر آباد کی منفرد کارکردگی ،ہر ماہ ایک کامیاب کارروائی بمعہ ایک پریس کانفرنس

    باقی سارا مہینہ نیشنل ہائی وے پر ” فری اسمگل سروس” جاری

    محکمے کے افسران اور اہلکار ” امیر سے امیر تر” ہوتے جا رہے ہیں

    ڈیرہ مراد جمالی ( محبوب مگسی/ باغی ٹی وی )

    محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکوٹکس نصیر آباد کی منفرد کارکردگی قابل تحسین ہے ہر ماہ ایک کامیاب کارروائی کر کے مخصوص اور محدود منشیات پکڑی جاتی ہے ملزمان حسب معمول رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتے ہیں مخصوص اور من پسند صحافی بلا کر ایک مخصوص قسم کی پریس کانفرنس کر کے فوٹو سیشن کیا جاتا ہے باقی سارا مہینہ محکمے کے افسران اور اہلکار آرام سے گزار کیتے ہیں کوئٹہ سے جیکب آباد تک نیشنل ہائی وے پر” سب اچھا” ہوتا ہے اور مبینہ طور پر ہر ممنوعہ چیز بغیر کسی رکاوٹ کے اندرون سندھ اسمگل ہو رہی ہوتی ہے شاید یہی وجہ ہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس و ٹیکسیشن کے افسران و اہلکار تیز رفتاری سے ” امیر سے امیر تر” ہوتے جا رہے ہیں ۔

  • اسکولز میں میوزک ٹیچرز نعت، قوالی اور حمد سکھائیں گے، وزیر تعلیم سندھ

    اسکولز میں میوزک ٹیچرز نعت، قوالی اور حمد سکھائیں گے، وزیر تعلیم سندھ

    اسکولز میں میوزک ٹیچرز نعت، قوالی اور حمد سکھائیں گے، وزیر تعلیم سندھ

     وزیر تعلیم سندھ نے کہا ہے کہ اسکولز میں میوزک ٹیچرز نعت ، قوالی ،حمد سکھائیں گے۔ اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں ارکان کے مختلف توجہ دلاﺅ نوٹسز زیر بحث آئے ۔ تحریک لبیک کے مفتی قاسم فخری نے سرکاری اسکولز میں عربی ٹیچرز نہ ہونے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں میوزک ٹیچر تو بھرتی ہورہے ہیں مگر سرکاری اسکولوں میں عربی کے ٹیچر موجود نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں میوزک ٹیچرز کی بھرتی روکی جائے، سندھ کے اسکولوں میں 40 ہزار اساتذہ گھوسٹ ہیں۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے توجہ دلاﺅ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت میوزک ٹیچر کی بھرتی پر بحث چل رہی ہے حالانکہ موسیقی صرف ناچ گانے کا نام نہیں ہے، پہلے اسکولوں میں بینڈ ماسٹر تھے مگر کبھی اعتراض نہیں ہوا۔ سردار شاہ نے کہا کہ یہ کیوں سمجھ لیا کہ میوزیشن فقط فحاشی پھیلائے گا، میوزک طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرتاہے، کیا معاشرے میں پہلے سے کوئی فحاشی نہیں ہے ؟۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ 6 سے 12 گھنٹے تک جاری
    روحانی رابطہ ہمیشہ فوج کے ساتھ قائم رہے گا،جنرل قمر جاوید باجوہ
    اسلام آباد: پولیس گاڑی کی ٹکر سے ماں بیٹی کی ہلاکت، ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج

    انہوں نے کہاکہ لوگوں کو پہلے اچھا انسان بنانے کی ضرورت ہے جس کے بعد وہ خود بخود اچھے مسلمان بن جائیں گے، ریاضی کا ٹیچرز یہ نہیں سکھا سکتا ہے کہ حمد و نعت کیسے پڑھنی ہے، میوزک ٹیچرز نعت قوالی حمد سکھائیں گے، نعت خواں، حمد خواں سُر میں پڑھ سکے گا، میوزک ٹیچرز کے حوالے سے آپ لوگوں کو دل بڑا کرنا چاہیے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ تیسری سے آٹھویں کلاس تک ناظرہ قرآن پڑھایاجاتاہے ۔عربی ٹیچرز کی 480اسامیاں اسکولوں میں خالی ہیں جنہیں پر کیا جائے گا۔

  • کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ 6 سے 12 گھنٹے تک جاری

    کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ 6 سے 12 گھنٹے تک جاری


    کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ 6 سے 12 گھنٹے تک جاری ہے.

    اولڈ سٹی ایریا سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 12 گھنٹے تک جاری ہے جبکہ کے الیکٹرک کا دعویٰ ہے کہ شہر بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ 4 گھنٹے سے زائد نہیں ہے۔ شہر بھر میں کی جانے والی ایک سروے رپورٹ کے مطابق اولڈ سٹی ایریا کے مختلف علاقوں رنچھوڑ لائن، شو مارکیٹ، گارڈن، عثمان آباد، سٹی ریلوے کالونی، لیاری، کھارادر، جوڑیا بازار سمیت اطراف کے علاقوں میں صبح 5 بجے سے رات 12 بجے تک 4 مرتبہ بجلی کی فراہمی معطل رہتی ہے اور ہر دفعہ کا دورانیہ کم از کم ڈھائی سے 3 گھنٹے تک ہوتا ہے جبکہ اس کے علاوہ درمیان میں بھی ایک یا دو گھنٹے کے لیے بجلی کی فراہمی معطل کر دی جاتی ہے۔

    عثمان آباد کے رہائشی ریٹائرڈ سرکاری ملازم اعجاز نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے دو کمروں کے فلیٹ کا بجلی کا بل 9 ہزار روپے سے زائد آیا ہے جبکہ ان کے گھر میں نہ ایئر کنڈیشن اور نہ ہی فرج ہے ان سب چیزوں سے ہٹ کر دن بھر میں 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ رہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جس اذیت سے گزر رہے ہیں اس کے بارے میں حکمران سوچ بھی نہیں سکتے ہیں، تینوں وقت کے لیے روٹی اور چائے بازار سے لانی پڑتی ہے کیونکہ صبح 5 بجے بجلی بند کر دی جاتی ہے اور ساڑھے 8 بجے آتی ہے، اس کے بعد دن 11 بجے سے ڈیڑھ بجے، پھر شام 5 بجے دوبارہ بجلی کی فراہمی معطل کر دی جاتی ہے اور شام 7 بجے آتی ہے جبکہ بات یہیں ختم نہیں ہوتی رات گیارہ بجے دوبارہ علاقہ تاریکی میں ڈوب جاتا ہے اور 2 بجے بجلی بحال کی جاتی ہے۔

    رنچھوڑ لائن، لیاری سٹی ریلوے کالونی اور دیگر مزکورہ علاقوں کے مکین بھی کے الیکٹرک کے ظلم کی اپنے اپنے انداز سے کہانی سناتے ہیں جبکہ بجلی کے ماہانہ بلوں کے لیے تو ہر طبقے کا آدمی روتا نظر آیا ہے فرق اتنا ہے کہ جو لوگ صاحب حیثیت ہے وہ دکھاوے کا رونا روتے ہیں اور جو سسٹم کے کچلے ہوئے غریب شہری ہیں وہ حقیقتاً روتے اور حکومتوں کو گالیاں دیتے ہوئے ملے ہیں۔ سروے رپورٹ کے مطابق کورنگی، اورنگی ٹاؤن، لانڈھی، ملیر، شاہ لطیف، سرجانی ٹٓاؤن، نارتھ کراچی، لیاری تیسر ٹاؤن خدا کی بستی اور اطراف کے علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ بجلی کے بل جو دیے جا رہے ہیں اس میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بجلی کی فراہمی تواتر سے جاری ہے۔
    شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، آرمی چیف اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کے شہریوں کے دکھ کی داستان بھی سن لیں ہم کراچی والے اسی ملک کے باسی ہیں ہمارے انسان ہونے کی تذلیل نہ کریں اور ہمیں اس عذاب سے نجات دلانے کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور کریں۔