Baaghi TV

Author: +9251

  • سی پیک کے تحت توانائی منصوبوں سے ملک میں بجلی کی صنعت بہتر ہوئی. چیئرمین نیپرا

    سی پیک کے تحت توانائی منصوبوں سے ملک میں بجلی کی صنعت بہتر ہوئی. چیئرمین نیپرا

    چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نےکہا ہے کہ سی پیک کے تحت توانائی منصوبوں سے ملک میں بجلی کی صنعت بہتر ہوئی ، قابل تجدید توانائی نے مہنگی توانائی کی پیداوار کی جگہ لے لی ہے.

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین توصیف ایچ فاروقی نے کہاہے کہ سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبوں سے پاکستان میں بجلی کی صنعت بہتر ہوئی ہے،سی پیک توانائی کے منصوبوں نے پچھلے5 سالوں میں فرنس آئل اور ڈیزل سے کوئلے اور قابل تجدید توانائی کے وسائل تک مہنگی توانائی کی پیداوار کی جگہ لے لی ہے، پاکستان کی توانائی کی ضروریات کم قیمتوں پر پوری کی گئی ہیں جس سے برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سی پیک کے توانائی کے منصوبوں بشمول کوئلہ، ہوا، شمسی اور پن بجلی کے منصوبوں کی کل نصب صلاحیت6570 میگاواٹ ہے۔ انہوں نے مالی سال 2020-21 ور-22 2021 میں بالترتیب 28549.94 اور 25772.48 کلوواٹ فی گھنٹہ بجلی پیدا کی گئی جو ملک کی کل پیداوار کا 22.03 اور 18.37 فی صدہے۔

    قومی گرڈ میں اوسطا 20 فیصد سالانہ اضافے نے ملک کے اندر لوڈ شیڈنگ کے بڑھتے ہوئے مسائل کو کم کیا خاص طور پر پاکستان میں برآمدات پر مبنی صنعتوں کو تقویت ملی۔ ان کا کہنا تھاکہ سی پیک توانائی کے منصوبوں نے گزشتہ 5 سالوں میں فرنس آئل اور ڈیزل سے کوئلے اور قابل تجدید توانائی کے وسائل تک مہنگی توانائی کی پیداوار کی جگہ لے لی ہے، پاکستان کی توانائی کی ضروریات کم قیمتوں پر پوری کی گئی ہیں جس سے برآمدات پر مبنی صنعتوں میں ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی منڈی میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے گزشتہ سال سے لاگت بڑھ رہی ہے،

    اس کے باوجود سی پیک منصوبے اب بھی مسابقتی شرح فراہم کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سال اکتوبر میں درآمدی کوئلے پر مبنی سی پیک منصوبوں کی بجلی کی پیداواری لاگت 18.5 روپے تھی اور فرنس آئل اور آر ایل این جی پر مبنی گھریلو منصوبوں کی لاگت بالترتیب34.0 اور 31.0 روپے تھی۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ کوئلے پر مبنی سی پیک پراجیکٹس (ای پی پی) اوسطا 22.13 روپے فی کلو واٹ فی گھنٹہ اور تیل پر مبنی غیر سی پی ای سی منصوبوں کی قیمت 36.61 روپے فی کلو واٹ ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سی پیک توانائی کے منصوبے اعلیٰ کارکردگی کے ساتھ ایندھن کا استعمال کرتے ہوئے لاکھوں پاکستانی گھرانوں کو سستی بجلی فراہم کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تھر میں کوئلے کے ثابت شدہ ذخائر تقریبا 175 بلین ٹن ہیں، بلاک ٹو کے فیز ٹو کے شروع ہونے کے بعد روزانہ کوئلے کی پیداوار تقریبا 24,000 ٹن ہے جو 1320 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے لیے کافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کی کوئلے کی موجودہ قیمتوں کی بنیاد پر ایندھن کی بچت تقریبا 121 ارب روپے ہے ۔ دسمبر 2020 میں پاکستان نے اعلان کیا کہ وہ بجلی کے کوئی ایسے نئے منصوبے نہیں بنائے گا جس کا انحصار درآمدی کوئلے پر ہو اور وعدہ کیا کہ 2030 تک اس کی توانائی کا 60 فیصد صاف اور قابل تجدید ذرائع سے آئے گا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک سبز سی پیک کی تعمیر کے چین کے عزم کے ساتھ موافق ہے جس میں بیرون ملک کوئلے سے چلنے والے نئے پاور پلانٹس کی تعمیر اور کم کاربن توانائی کے لیے تعاون میں اضافہ شامل ہے،
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ 6 سے 12 گھنٹے تک جاری
    روحانی رابطہ ہمیشہ فوج کے ساتھ قائم رہے گا،جنرل قمر جاوید باجوہ
    اسلام آباد: پولیس گاڑی کی ٹکر سے ماں بیٹی کی ہلاکت، ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج
    ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نصیرآباد کی منفرد کارکردگی،ہرماہ ایک کامیاب کاروائی بمعہ پریس کانفرنس
    انسداد دہشتگردی عدالت پشاور نے سنائی دہشتگرد کو 14 برس قید کی سزا
    سال 2022 میں 215 ٹریفک حادثات میں 184 افراد جاں بحق،152 زخمی
    اس سلسلے میں سی پیک فریم ورک کے تحت ہائیڈرو پاور کے چار منصوبے مکمل ہو چکے ہیں یا ترقی کے مراحل میں ہیں جن میں 29 جون 2022 کو شروع ہونے والا ریور ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 720 میگاواٹ کروٹ ایچ پی پی کا سب سے بڑا رن، 840 میگاواٹ سوکی کناری ایچ پی پی زیر تعمیر اور ایک 640 میگاواٹ کا منصوبہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ سی پیک منصوبوں نے جھمپیر میں کبھی بنجر زمین کو تقویت بخشی ہے اور اس خطے کو حقیقی طور پر ایک ونڈ کوریڈور میں تبدیل کر دیا ہے۔ 300 میگاواٹ کی کل نصب صلاحیت کے ساتھ یہاں بنائے گئے چار ونڈ فارمز نے پاکستان کے قومی گرڈ کو اقتصادی اور صاف توانائی فراہم کی ہے۔ بہاولپور میں پاکستان کا پہلا سولر پاور پلانٹ قائداعظم سولر پارک میں واقع ہے، یہ پلانٹ ابتدائی طور پر 100 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے ساتھ شروع کیا گیا تھا۔ 2015 سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں 300 میگاواٹ اضافہ ہوا ہے، قائداعظم سولر پارک کے لیے اے ای ڈی بی کے ذریعے 1,050 میگاواٹ کی مجموعی صلاحیت کے ساتھ متعدد منصوبہ بند منصوبے رپورٹ کیے گئے ہیں۔

  • اے این ایف کی کارروائی؛ منشیا ت, ممنوعہ کیمیکل برآمد، دو خواتین سمیت 32 ملزمان گرفتار

    اے این ایف کی کارروائی؛ منشیا ت, ممنوعہ کیمیکل برآمد، دو خواتین سمیت 32 ملزمان گرفتار

    اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک گیر کارروائیاں، منشیا ت , ممنوعہ کیمیکل برآمد،دوخواتین سمیت 32ملزمان گرفتار

    اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے گزشتہ ایک ہفتہ میں 34ملک گیر کارروائیوں میں 3000.65کلو گرا م منشیا ت، 4820لیٹرممنوعہ کیمیکل برآمدکرکے دوخواتین سمیت 32ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اے این ایف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے 21نومبرسے 27 نومبر کے دوران34ملک گیر انسداد منشیات کارروائیاں کیں ۔ اے این ایف بلوچستان نے 8کارروائیوں میں2583.986کلوگرام منشیات اور4820لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد کر لیا جن میں2100کلو افیون، 30 کلو ہیروئن ،453 کلو چرس ، 0.986 کلوآئس اور 4820لیٹر ممنوعہ کیمیکل شامل ہے ۔ان کارروائیوں کے دوران 2 ملزمان کو گرفتارکر کے 2گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئیں ۔

    اے این ایف پنجاب نے8کارروائیوں میں168.276کلو منشیات برآمدکی جن میں 20.4کلو افیون ، 1.500کلو ہیروئن 143.245 کلوچرس ، 2.32کلو آئس اور 0.811 کلو الپرازولم گولیاں شامل ہیں۔ان کارروائیوں میں ایک خاتون سمیت 11 ملزمان گرفتار کر کے 3 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ اے این ایف خیبر پختونخوا نے8کارروائیوں کے دوران 242.016کلومنشیات برآمدکرکے 11ملزمان کو گرفتار کیا اور 5گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ 6 سے 12 گھنٹے تک جاری
    روحانی رابطہ ہمیشہ فوج کے ساتھ قائم رہے گا،جنرل قمر جاوید باجوہ
    اسلام آباد: پولیس گاڑی کی ٹکر سے ماں بیٹی کی ہلاکت، ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج
    ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نصیرآباد کی منفرد کارکردگی،ہرماہ ایک کامیاب کاروائی بمعہ پریس کانفرنس
    انسداد دہشتگردی عدالت پشاور نے سنائی دہشتگرد کو 14 برس قید کی سزا
    سال 2022 میں 215 ٹریفک حادثات میں 184 افراد جاں بحق،152 زخمی
    برآمدہ منشیات میں 124.800 کلو افیون 6.71,کلو ہیروئن ، 106.006کلو چرس اور 4.5کلو آئس شامل ہیں ۔اے این ایف سندھ نے2کاروائیوں میں1.530کلو منشیات برآمد کی جبکہ 3 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ برآمد کردہ منشیات میں1.530کلو ہیروئن شامل ہے۔اے این ایف راولپنڈی نے8کارروائیوں کے دوران 4.842کلومنشیات برآمدکرکےایک خاتون سمیت 5ملزمان کو گرفتار کیا ۔ برآمدہ منشیات میں0.542کلو ہیروئن ، 1.440کلو چرس ، 2.732 کلوآئس، 0.028کلو ویڈ اور100گرام ڈیزیپام گولیاں شامل ہیں ۔ ترجمان نے بتایاکہ تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

  • سعودی عرب میں الاحسا نخلستان فیسٹول کا انعقاد

    سعودی عرب میں الاحسا نخلستان فیسٹول کا انعقاد

    سعودی عرب میں الاحسا نخلستان فیسٹول کا انعقاد
    مختلف قومیتوں سے متعدد بین الاقوامی وفود سعودی عرب میں موجود دنیا کے سب سے بڑے نخلستان میں الاحساء کے ثقافتی اور ورثے کے عناصر کو دیکھنے کے لیے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ سعودی ہیریٹیج اتھارٹی اور الاحسا گورنری نے الاحسا میونسپلٹی کے تعاون سے قطر میں فیفا ورلڈ کپ کے موقع پر ایک ماہ تک جاری رہنے والے ’’الاحسا نخلستان‘‘فیسٹول کا انعقاد کیا ہے۔

    فیسٹول میں 6 تاریخی مقامات کو خصوصی طور پر پیش کیا جارہا ہے جسے دیکھنے کیلئے ورلڈ کپ شائقین کی بڑی تعداد نے الاحسا کا رخ کرنا شروع کردیا ہے۔ ’’الاحسا نخلستان‘‘ فیسٹول کو صوبے کے اہم ترین ثقافتی مقامات سے واقفیت حاصل کرنے اور اس علاقے کے تاریخی ورثے کے متعلق آگاہی پھیلانے کیلئے ترتیب دیا گیا ہے۔ قطر میں ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے آنے والوں کو مشرقی سعودی عرب کے قطر کے قریب اس سرحدی علاقے کی ثقافت اور ورثے اور تفریحی تقریبات میں شرکت کا موقع بھی مل رہا ہے۔

    تاریخی ورثہ کی سرگرمیاں

    تہوار کے آغاز میں الاحساء کے گورنر شہزادہ سعود بن طلال بن بدر نے تاریخی مرکز ھفوف کا دورہ کیا، یہاں تاریخی قیصریہ مارکیٹ، ایوانِ بیعت، امیری سکول، کوٹ باغ اور آثار قدیمہ کا ابراہیم کے محل کو پیش کیا گیا ہے. یہ واقعات خطے کے قدیم تاریخ کی مناسبت سے ایک منفرد ورثے کی شکل اختیار کر گئے، عمارتوں کو تھری ڈی ڈسپلے کے ساتھ روشن کیا گیا ہے، سعودی کافی کی نمائش ہے ، روایتی کھانے فروخت کرنے والے علاقے ہیں۔ ایک دلکش خاندانی ماحول میں لوک رقص کی پرفارمنس کے مناظر اور مہذب اور روایتی واقعات کے مرکب کو میوزیکل پرفارمنس کے ساتھ رنگین بنا دیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ 6 سے 12 گھنٹے تک جاری
    روحانی رابطہ ہمیشہ فوج کے ساتھ قائم رہے گا،جنرل قمر جاوید باجوہ
    اسلام آباد: پولیس گاڑی کی ٹکر سے ماں بیٹی کی ہلاکت، ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج
    ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نصیرآباد کی منفرد کارکردگی،ہرماہ ایک کامیاب کاروائی بمعہ پریس کانفرنس
    انسداد دہشتگردی عدالت پشاور نے سنائی دہشتگرد کو 14 برس قید کی سزا
    سال 2022 میں 215 ٹریفک حادثات میں 184 افراد جاں بحق،152 زخمی
    امیری سکول نے روایتی مصنوعات بنانے کے طریقوں جیسے بشت الحساوی کی کی نمائش بھی کی ہے۔ اسی طرح روایتی فنون جیسے آرٹ کی نمائشوں کے ذریے سٹوکو نقوش پیش کئے گئے۔ تعلیمی نمائش، یومیہ تعلیمی ورکشاپس، میوزیکل پرفارمنس اور دستکاری کے مختلف گوشے اس کے علاوہ موجود ہیں۔

  • منال خان نے بھی یوٹیوب چینل بنا لیا

    منال خان نے بھی یوٹیوب چینل بنا لیا

    اداکارہ منال خان جو چھوٹی سکرین پر ہمیشہ خوبصورت اداکاری کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں انہوں نے حال ہی میں اعلان کر دیا ہے کہ وہ اب سے یوٹیوب چینل پر بھی نظر آئیں گی. جی ہاں منال خان نے بھی یوٹیوب چینل بنا لیا ہے. انہوں نے یہ اعلان گزشتہ روز کیا اور اپنے مداحوں کو بتایا کہ اب وہ یوٹیوب چینل پر بھی نظر آئیں گی جس کو وہ خود چلائیں گی. منال خان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ‌گئی کہ وہ اپنی پسندیدہ فنکارا کو یوٹیوب پر بھی دیکھ سکیں گے . منال خان واحد شخصیت نہیں ہیں کہ جنہوں نے یوٹیوب چینل بنایا ہے ان سے پہلے بھی بہت ساری شخصیات یوٹیوب چینل بنا چکی ہیں .، ان کے ہی بہنوئی اور ایمن کے شوہر منیب بٹ کا بھی ہے. منیب کا یوٹیوب چینل کافی اچھا چل رہا ہے.

    اسی طرح سے سے نادیہ خان نے بھی اپنا یوٹیوب چینل بنا رکھا ہے ،. شائستہ لودھی بھی یوٹیوب چینل رن کر رہی ہیں. یاد رہے کہ پاکستان میں ہر دوسرا اس وقت یوٹیوب چینل چلا رہا ہے لہذا بہتی ہوئی گنگنا میں منال نے بھی ہاتھ دھو لئے ہیں اور یوٹیوب چینل بنا لیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اپنے یوٹیوب چینل پہ کیا چیز مختلف دکھاتی ہیں .

  • ہم دونوں ٹھیک ہیں آپ سب کیسے ہیں حسن اور سنیتا نے ایک ساتھ تصویر شئیر کرکے اختلافات کی خبروں کو زیرو کر دیا

    ہم دونوں ٹھیک ہیں آپ سب کیسے ہیں حسن اور سنیتا نے ایک ساتھ تصویر شئیر کرکے اختلافات کی خبروں کو زیرو کر دیا

    ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل اداکار حسن احمد کی اہلیہ ہیں دونوں کے درمیان اختلافات کی خبروں سے سوشل میڈیا بھرا پڑا ہے لیکن ان خبروں نے یکسر دم توڑ دیا ہے کیونکہ حال ہی میں اس خوبصورت جوڑے نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کرکے کیپشن لکھا ہے کہ ہم دونوں ٹھیک ہیں آپ سب کیسے ہیں‌. یوں جوڑے کی اس پوسٹ‌ نے ان افواہوں کو زیرو کر دیا جو ان دونوں کے اختلافات کے حوالے سے اڑائی جا رہی تھیں . حسن احمد نے بھی لکھا کہ جنہوں نے ہم دونوں کو ملانے کی باتیں کیں ان کا شکریہ اور جنہوں نے ہماری علیحدگی اور اختلافات

    کی خبریں اڑائیں ان کا اس سے بھی زیادہ شکریہ. یاد رہے کہ سنتیا مارشل نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا اس میں انہوں اپنے کیرئیر کے حوالے سے باتیں کیں تو حسن احمد نے جوابا ایک وڈیو پیغام جاری کیا جس کے مطابق کچھ باتیں میاں بیوی کے درمیان ہوتی ہیں وہ انہی کے درمیان رہنی چاہیے. حسن کے اس وڈیو پیغام کے بعد کہا جا رہا تھا کہ دونوں کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں چل رہے تاہم اب دونوں نے ایک پوسٹ کر کے ساری افواہوں کی کمر توڑ دی ہے اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوش ہیں .

  • فیروز خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کر لیا تھا اقرا عزیز

    فیروز خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کر لیا تھا اقرا عزیز

    چھوٹی سکرین کی بڑی اداکارہ جنہوں نے اداکار فیروز خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں فیروز خان کے ساتھ کام کرکے ریلیکس محسوس نہیں‌کرتی تھی اس لئے میں نے ان کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کر لیا تھا اور مجھے اس فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے جس کو ان کے ساتھ کام کرنا ہے وہ کرے میں نہیں کرنا چاہتی جب مجھے اس کے ساتھ کام کرکے ذہنی سکون نہیں‌ملتا میں کیوں کام کروں. جس کو میرے فیصلے پر اعتراض ہے رہے میں اپنی مرضی کی مالک ہوں. یہاں تک کہ میں اور میرے شوہر یاسر‌حسین ایک دوسرے کے فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہوتے وہ اپنی رائے اور مرضی کے مطابق بات کرتے ہیں اور میں اپنی مرضی اور موڈ کے مطابق بیان دیتی ہوں یا

    فیصلے کرتی ہوں . انہوں نے کہا کہ مجھے فی الحال فلموں کی آفر نہیں آئی اور بھارت سے تو بالکل بھی فلموں کی آفر نہیں آئی میں بلاوجہ جھوٹ نہیں بول سکتی کہ مجھے آفر آئی تھی لیکن میں نے کام نہیں‌کیا. مجھے میرے ملک نے بہت عزت دی ہے لیکن یہ بات بھی ساتھ ہے کہ فنکار اور فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی. یاد رہے کہ گھریلو تشدد کے الزامات کے بعد اقرا عزیز نے فیروز خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا تھا اور حالیہ انٹرویو میں اس فیصلے کی وجہ بھی بتا دی ہے.

  • سینما انڈسٹری کی مکمل بحالی پنجابی فلمیں مسلسل بنانے سے جڑی ہوئی ہے صائمہ نور

    سینما انڈسٹری کی مکمل بحالی پنجابی فلمیں مسلسل بنانے سے جڑی ہوئی ہے صائمہ نور

    اداکارہ صائمہ نور جنہوں نے زیادہ تر پنجابی فلموں میں ہی کام کیا ہے ان کی وجہ شہرت بھی پنجابی فلمیں ہیں . ان کی رواں برس فلم تیرے باجرے دی راکھی ریلیز ہوئی تھی . صائمہ نور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ پنجابی فلموں کا دور ایک بار پھر شروع ہو سکتا ہے لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ تسلسل سے پنجابی فلمیں بنیں اور جدید تقاضوں کو مد نظر رکھا جائے. انہوں نے مزید کہا دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی کامیابی سے پنجابی فلموں کا نیا دور شروع ہو سکتا ہے. لیکن ہم سب کو اس کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا . صائمہ نور نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کے لڑکے لڑکیاں اچھا کام کررہے ہیں اور لوگ انہیں اچھا ریسپانس بھی دے رہے ہیں. صائمہ نور نے کہا کہ اس وقت بہت اچھا کام ہو

    رہا ہے اور سینما کے لئے اچھا وقت ہے لہذا ہمیں اس کا فائدہ اٹھانا چاہیے اور کام پر توجہ دینی چاہیے . لوگوں کی بڑی تعداد آج بھی پنجابی فلموں کو پسند کرتی ہے اور چاہتی ہے کہ پنجابی فلمیں مسلسل بنتی رہیں. ہمیں اس سلسلے کو روکنا نہیں چاہیے. یاد رپے کہ صائمہ نور پنجابی فلموں کے فروغ کے لئے اپنے ہر انٹرویو میں بات کرتی ہیں .

  • بشری انصاری کی والدہ انتقال کر گئیں

    بشری انصاری کی والدہ انتقال کر گئیں

    سال ہا سال سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والی ہر فن مولا فنکارہ بشری انصاری ہیں غم اور صدمے کی کیفیت میں‌. بشری انصاری کی والدہ انتقال کر گئی ہیں . ان کی والدہ کافی دیر سے بیمار تھیں اور ہستپال میں زیر علاج تھیں دوران علاج ہی وہ اللہ کو پیاری ہو گئی ہیں. اپنی والدہ کے انتقال کی خبر بشری انصاری نے اپنے مداحوں کے ساتھ خود شئیر کی اور ان کی تصویر بھی پوسٹ کی اور لکھا کہ محمودہ خانم دنیا سے رخصت ہو گئی ہیں آپ سب سے دعائوں کی اپیل ہے انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میری بہن سنبل اقبال اور میری والدہ اب جنت میں ساتھ ساتھ ہوں

    گی. بشری انصاری کی اس پوسٹ کے بعد ان کے مداحوں نے دکھ کا اظہار کیا اور ان کی والدہ کی مغفرت کے لئے دعائیں کیں. بشری انصاری کے مداحوں کے ساتھ ساتھ ان کے انڈسٹری کے ساتھی بھی ان کے دکھ میں ہیں کافی دکھی اور پریشان. یاد رہے کہ بشری انصاری اور اداکارہ اسماء عباس دونوں بہنیں ہیں اور دونوں اس وقت کام کررہی ہیں. بشری انصاری اپنی والدہ کی خبر گیری کے لئے اکثر اپنے مصروف شیڈیول سے وقت نکال کر لاہور تشریف لاتی رہی ہیں. بشری انصاری کی پوری فیملی اس وقت سوگ کی کیفیت میں ہے .

  • انوشکا شرما اپنے دل کی باتیں کس سے کرتی ہیں ؟‌

    انوشکا شرما اپنے دل کی باتیں کس سے کرتی ہیں ؟‌

    بالی وڈ اداکارہ اور ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما جنہوں نے بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا ہے ان دونو‌ں کی آن سکرین جوڑی کو بے حد سراہا جاتا ہے. انوشکا شرما بہت کم انٹرویو دیتی ہیں اور کم گو بھی ہیں . لیکن حال ہی میں ان کا سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کررہی ہیں کچھ دل کی باتیں اور ایسی باتیں جو شاید بہت کم لوگ جانتے ہیں. انوشکا شرما نے کہا کہ میں اپنے دل کی باتیں اپنے ہی دل میں رکھتی ہوں یہاں تک فیملی کے ساتھ بھی دل کی باتیں شئیر نہیں کرتی. لیکن ایک انسان ایسا ہے جس کے

    ساتھ اپنے دل کی باتیں کرتی ہوں اور کھل کر کرتی ہوں . انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں شاہ رخ خان ایسے انسان ہیں جن کے ساتھ میں اپنے دل کی ساری باتیں کر لیتی ہوں اور جی بھر کے ان سے مشورے بھی لیتی ہوں. وہ میری باتوں پر مجھے اچھے مشورے دیتے ہیں. شاہ رخ خان بہت اچھے انسان ہیں جو دوسروں کی پریشانیوں کو سمجھتے ہیں ان کی خوشیوں میں خوش ہوتے ہیں اس لئے میں ان کے ساتھ اپنے دل کی باتیں کرتی ہوں.

  • پاکستان کو 500 ملین ڈالر موصول ہوگئے۔ وزیر خزانہ

    پاکستان کو 500 ملین ڈالر موصول ہوگئے۔ وزیر خزانہ

    ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی رقم منتقل کردی۔
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےکہا ہے کہ ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) نے آج اپنے بورڈ کی منظوری کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 500 ملین ڈالر کی رقم ٹرانسفر کردی ہے۔ اسحاق ڈار کہا کہ حکومت پاکستان کو 500 ملین ڈالر کی رقم پروگرام فنانسنگ کے طور پر منتقل کی گئی ہے۔


    قبل ازیں اسٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ  پاکستان کو تین مالیاتی اداروں سے مجموعی طور پر4ارب ڈالرز ملیں گے جو سیلاب سے پیدا ہونے والے معاشی چیلنجز سے نمٹنے میں معاون ہوں گے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ورلڈ بینک سے 1تا2ارب ڈالرز ،ایشیائی ترقیاتی بینک سے ڈیڑھ ارب اورایشین انفرا اسٹریکچر انویسٹمنٹ بینک سے 50کروڑ ڈالرز ملیں گے۔

    مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ ایشائی ترقیاتی بینک کا اجلاس25اکتوبر کو ہوگا ،جس میں پاکستان کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالرز کی فراہمی کی ممکنہ طور پر منظوری دی جائیگی،حکومت نے مالی سال23کی پہلی سہہ ماہی میں بیرونی قرضوں کی مد میں4ارب ڈالرز کی ادائیگی کی،حکومت کی جانب سے محض اکتوبر میں اب تک بیرونی قرضوں کی مد میں60کروڑ ڈالرز ادا کئے جاچکے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ 6 سے 12 گھنٹے تک جاری
    روحانی رابطہ ہمیشہ فوج کے ساتھ قائم رہے گا،جنرل قمر جاوید باجوہ
    اسلام آباد: پولیس گاڑی کی ٹکر سے ماں بیٹی کی ہلاکت، ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج
    ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نصیرآباد کی منفرد کارکردگی،ہرماہ ایک کامیاب کاروائی بمعہ پریس کانفرنس
    انسداد دہشتگردی عدالت پشاور نے سنائی دہشتگرد کو 14 برس قید کی سزا
    سال 2022 میں 215 ٹریفک حادثات میں 184 افراد جاں بحق،152 زخمی
    جبکہ اسٹیٹ بینک نے روپے کی قدر میں بہتری کیلئے مصنوعی طور پر ڈالرز فروخت کئے جانے کے امر کی تردید کی تھی بلکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے روپے کی مضبوطی کیلئے سخت اقدامات اٹھائے گئے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ جاری کھاتوں کا خسارہ گزشتہ جائزہ کے مطابق مجموعی قومی آمدن کے 3فیصد تک رہنے کی توقع ہے جبکہ مہنگائی کی شرح 18تا20فیصد کے درمیان رہنے کے امکانات ہیں۔