Baaghi TV

Author: +9251

  • اعظم سواتی جس ویڈیو کا بار بار ذکر کر رہے ہیں وہ انہوں نے خود بنائی. فیصل واؤڈا

    اعظم سواتی جس ویڈیو کا بار بار ذکر کر رہے ہیں وہ انہوں نے خود بنائی. فیصل واؤڈا

    فیصل واؤڈا نے دعوٰی کیا ہے کہ اعظم سواتی جس ویڈیو کا بار بار ذکر کر رہے ہیں وہ انہوں نے خود بنائی ہے.

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اعظم سواتی جس ویڈیو کا بار بار ذکر کر رہے ہیں وہ ویڈیو انہوں نے خود بنائی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ کون سا غیرت مند آدمی ویڈیو لیک پر کہتا ہے کہ ہاں یہ میری ویڈیو ہے؟ انہوں نے کہا کہ ویڈیو انہوں نے خود بنائی، عمران خان سادہ آدمی ہیں ان کو سمجھ نہیں آرہی۔

    فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ اعظم سواتی کے پاس اگر ویڈیو اوریجنل ہے تو ان کے پاس ویڈیو کیسے آئی؟ ان کے پاس اوریجنل ویڈیو ہے تو باقیوں کے پاس جعلی کیسے ہے؟ انہوں نے کہا کہ ویڈیو سے متعلق اعظم سواتی کا سارا بیانیہ جھوٹا ہے، پہلے انہوں نے ویڈیو کو لے کر احتجاج کیا، پھر روئے، پھر مارچ کیا، اور جب کسی چیز سے بات نہ بنی اور اصلیت کھل گئی تو سوشل میڈیا پر فوج کو ماں بہن کی گالیاں دیں۔ پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کے الزامات کی خود سپریم کورٹ نے تردید کی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    حکومت کی جانب سے چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ ملی تو مشکلات بڑھ سکتی ہیں
    افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم کیا،آرمی چیف
    ہمارے ساتھ بیٹھ کر پرویز الہیٰ نے عمران خان کو سلیس پنجابی میں ڈیڑھ سو گالیاں دی تھیں،خواجہ آصف کا انکشاف
    30 سالہ نوجوان کوسفاک قاتلوں نے گھر میں گھس کرمعصوم بچوں کے سامنے گولیاں ماردیں

    ان کا مزید کہنا تھا سابق وزیر اعظم عمران خان کو اندر کے دشمنوں سے زیادہ خطرہ ہے بجائے باہر کے دشمنوں کے لہذا انہیں یہ بات سمجھنی چاہئے کہ ان کو یہاں تک پہنچانے میں انہی کا ہاتھ ہے جنہیں وہ اپنا خیر خواہ سمجھتے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ عمران کو میری ضرورت نہیں لیکن پھر بھی جب بھی ان کو میری ضرورت پڑے گی میں ان کیلئے حاضر ہونگا.

  • نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، چینی اور کھاد افغانستان اسمگل کرنیکی کوشش ناکام بنا دی گئی

    نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، چینی اور کھاد افغانستان اسمگل کرنیکی کوشش ناکام بنا دی گئی

    پاکستان کسٹمز کوئٹہ کی انسداد اسمگنگ مہم کے تحت افغان سرحد پر کامیاب کاروائی کی گئی جس کے تحت نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، چینی اور کھاد افغانستان اسمگل کرنیکی کوشش ناکام بنا دی گئی.

    پاکستان کسٹمز کوئٹہ کی انسداد اسمگنگ مہم کے تحت افغان سرحد پر کامیاب کاروائی کی گئی۔ پاکستان آرمی کے اشتراک سے نوکنڈی چیک پوسٹ درخشاں ڈویژن میں کی گئی اس کارروائی میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے علاوہ افغانستان کو چینی اور کھاد کی بڑی مقدار اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا۔
    اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز انفورسمٹ کوئٹہ شفیع اللہ ملک نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ چمن میں پاک، افغان سرحد پر اس مشترکہ کارروائی میں 67 قیمتی نان کسٹم پیڈ اسمگلڈ گاڑیاں، جن میں ایکوا، پریئس، رش، پراڈو، لینڈ کروزر، میرا برانڈ کی گاڑیاں شامل ہیں، برآمد کرکے انہیں ضبط کرلیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    حکومت کی جانب سے چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ ملی تو مشکلات بڑھ سکتی ہیں
    افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم کیا،آرمی چیف
    ہمارے ساتھ بیٹھ کر پرویز الہیٰ نے عمران خان کو سلیس پنجابی میں ڈیڑھ سو گالیاں دی تھیں،خواجہ آصف کا انکشاف
    30 سالہ نوجوان کوسفاک قاتلوں نے گھر میں گھس کرمعصوم بچوں کے سامنے گولیاں ماردیں

    انہوں نے بتایا کہ اس مشترکہ کارروائی میں پاکستان سے کھاد کے 12799 اور چینی کے 1960تھیلے افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش کو بھی ناکام بنادیا گیا اور اسمگل شدہ مال ضبط کرلیا گیا۔ ضبط شدہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں، چینی اور کھاد کی مالیت 36کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔ شفیع اللہ نے بتایا کہ پاکستان کسٹمز کوئٹہ کلکٹریٹ نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

  • شیخ رشید نے فیک ویڈیو شیئر کردی؛ صارفین کی تنقید

    شیخ رشید نے فیک ویڈیو شیئر کردی؛ صارفین کی تنقید

    شیخ رشید نے فیک ویڈیو شیئر کردی؛ صارفین کی تنقید

    پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی سوشل میڈیا پر لگائی گئی ویڈیو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی، ویڈیو میں سڑکوں پر لاکھوں گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا سکتی ہیں، لیکن اس ویڈیو نے کئی سوالات بھی اٹھائے، کیا یہ گاڑیوں کا قافلہ راوالپنڈی لانگ مارچ کی طرف گامزن تھا ؟ آخر یہ گاڑیاں ہیں کہاں کی اور کہاں جا رہی تھیں ؟ ان سب سوالوں کے جواب اور ویڈیو کی اصل حقیقت ہم نیوز سامنے لے آیا۔

    گزشتہ رات شیخ رشید نے ایک ویڈیو اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر شئیر کی، جس میں انہوں نے کوئی کیپشن تو نہیں دیا ، لیکن ویڈیو کے پیچھے ابرارلحق کے گانے سے یہ تاثر دیا گیا کہ یہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے کسی جلسے یا لانگ مارچ کی فوٹیج ہے، اس فوٹیج کو اب تک 8 ہزار سے زائد افراد شئیر بھی کر چکے ہیں۔ لیکن حقیقت اس کے برعکس ہی تھی، یہ ویڈیو کسی لانگ مارچ کی تو کیا پاکستان کی ہی فوٹیج نہیں ہے۔

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے جو ویڈیو لگائی وہ دراصل 5 سال پرانی لاس اینجلس کی فوٹیج ہے، جہاں ۔۔ تھینکس گونگ ڈے ۔۔ کے دن لاکھوں گاڑیاں ٹریفک جیم میں پھنس گئی تھیں، اور اس ویڈیو کو ہر بین الاقوامی میڈیا نے بھی رپورٹ کیا تھا۔ شیخ رشید کی ویڈیو کے نیچے صارف وقاص فاروقی نے 5 سال پرانی اصل ویڈیو کا لنک پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا لاس انجیلس سے بھی لوگ لانگ مارچ میں شریک ہو رہے ہیں۔


    صارفین نے تو شیخ رشید کی ویڈیو پر کئی دلچسپ تبصرے کیے، لیکن وفاقی وزیر برائے ہوا بازی و پاکستان ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پیچھے نہ رہے، انہوں نے بھی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ”لاس اینجلس اب جاگ اٹھا ہے” صارف شرجیل نے لکھا کہ جناب یہ کہاں کے مناظر ہیں اور یہ سڑک پاکستان میں کہاں پر پائی جاتی ہے ذرا رہنمائی فرما دے؟ تاہم صارف سعد علی نے لکھا کہ شیخ رشید نے ٹوئٹ میں کہیں نہیں لکھا کہ یہ پنڈی کے مناظر ہیں، اور یہ سچ بھی ہے کیونکہ شیخ رشید نے ویڈیو تو شئیر کی لیکن اس پر کوئی کیپشن نہیں دیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    حکومت کی جانب سے چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ ملی تو مشکلات بڑھ سکتی ہیں
    افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم کیا،آرمی چیف

    واضح رہے سابق وزیراعظم عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی میں ایک بڑا جلسہ کیا، جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی، اسے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جلد خیبر پختون خوا اور پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان بھی کیا۔

  • حکومت کی جانب سے چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ ملی تو مشکلات بڑھ سکتی ہیں

    حکومت کی جانب سے چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ ملی تو مشکلات بڑھ سکتی ہیں

    حکومت کی جانب سے چینی برآمدکرنیکی اجازت نہ دی گئی تومشکلات بڑھیں گی۔

    ملک میں موجود فاضل چینی کی برآمد کے معاملے نے تنازع کی شکل اختیار کرلی۔ یہ بات بالکل واضح ہے کہ حکومت کی جانب سے گنے کی امدادی قیمت 30 فیصد بڑھائے جانے کے نتیجے میں ملک میں چینی کی قیمت میں اضافہ بھی ناگزیر ہے، نجی ٹی وی کے مطابق جو کم سے کم 30 فیصد ہوگا بشرطیکہ کسی اور وجہ سے نرخ مزید نہ بڑھیں۔ اس مسئلے کا دوسرا پہلو چینی کا فاضل اسٹاک ہے، جس کی وجہ سے رواں برس گندم کی بوائی شروع ہونے میں تاخیر ہورہی ہے۔ اگر حکومت نے چینی کے فاضل ذخائر کو برآمد کرنے کی اجازت نہ دی، تب بھی اگلے سال کے اوائل میں ملک میں چینی کی قیمت میں اضافہ ضرور ہوگا۔ چینی کی برآمد کی اجازت دینے کے فیصلے میں تاخیر سے حکومت کے لیے سہ طرفہ مشکل پیدا ہوسکتی ہے۔

    اول یہ کہ ملک میں چینی کی خوردہ قیمت تو بہرحال بڑھے گی۔دوم یہ کہ عالمی منڈی میں چینی کی قیمتیں کم ہوجائیں گی، جس کا مطلب یہ ہوگا کہ پاکستان نے چینی کی برآمد سے بھاری مقدار میں قیمتی زرمبادلہ کمانے کا موقع گنوا دیا ۔ سوم یہ کہ شوگر ملیں گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیوں میں تاخیر کریں گی، جس کے باعث کسانوں کو سرمائے کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس کا لازمی نتیجہ ربیع سیزن میں گندم کی بوائی میں تاخیر کی صورت میں برآمد ہوگا۔ پاکستان میں شوگر سیکٹر کو زیادہ فعال کرنے کے لیے اسے ’’کارکردگی پر مراعات‘‘ کے اصول پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔

    شوگر سیکٹر پر حکومتی کنٹرول ضرورت سے زیادہ ہے اور بے جا قواعد وضوابط نے ’’کارکردگی پر مراعات‘‘ کا ڈھانچا بری طرح متاثر کیا ہے۔حکومت کی جانب سے گنے کی کم سے کم امدادی قیمت مقرر کیے جانے کے طریقہ کار کے باعث عام کسان کے مقابلے میں ترقی پسند کسان کو کوئی اضافی فائدہ نہیں ملتا، اسی کا نتیجہ ہے کہ پاکستان میں گنے کی فصل کا معیار اتنا بہتر نہیں ہوا،جتنا ہونا چاہیے تھا۔ پاکستان میں گنے سے سکروز کی کشید کی شرح 2011 میں 9.3 فیصد تھی، جو 2021 میں بڑھ کر 9.8 فیصد ہوگئی، اس کے مقابلے میں بھارت میں یہ شرح 11.5فیصد جبکہ چین میں 13فیصد ہے۔

    حکومت نے شوگر انڈسٹری پر بعض پابندیاں محض اس لیے لگائی تھیں کہ عام صارفین کو ان کا فائدہ پہنچے، تاہم حقیقت یہ ہے کہ ملک میں چینی کی کل کھپت میں گھریلو صارفین کا حصہ محض 20 فیصد جبکہ صنعتی صارفین کا حصہ 80 فیصد ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ ان حکومتی پابندیوں سے عام صارفین کے بجائے صنعت کار فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ جہاں تک کاشتکاروں کو مراعات دینے کا تعلق ہے تو حکومت فصلوں کی بیمہ کاری کے ذریعے کسانوں کو قدرتی آفات مثلاً سیلاب وغیرہ سے ہونے والے نقصانات سے کسی حد تک محفوظ رکھ سکتی ہے، اس کے علاوہ کسانوں کو کم مارک اپ پر قرضے بھی دیئے جاسکتے ہیں۔ شوگر انڈسٹری کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ حکومت اس سیکٹر میں بے جا مداخلت نہ کرے اور درآمدات وبرآمدات کو آسان بنائے۔

  • کینیڈا کا ویزہ آفس اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

    کینیڈا کا ویزہ آفس اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

    کینیڈا کا ویزہ آفس اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ
    کینیڈا نے پاکستان کے لیے اپنا ویزہ آفس ابوظہبی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ شفقت علی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ کینیڈا کی حکومت نے ویزہ آفس اسلام آباد منتقل کرنے کے لئے خطیر رقم مختص کردی ہے۔ واضح رہے کہ 10 سال پہلے کینیڈا نے ویزہ آفس مختلف وجوہات کی بنا پر ابوظہبی منتقل کردیا تھا۔

    دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ترکیہ جانے والے مسافروں کے پاس موجود ہر قسم کی چھالیہ اور سونف سپاری کے پیکٹ سختی سے روکنے کی ہدایت جاری کردی۔ وزارت خارجہ کی ہدایات پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ترکیہ جانے والی تمام ائرلائنز و اداروں کو مراسلہ جاری کردیا، جس کے مطابق ترکیہ جانے والے مسافروں کے پاس موجود ہر قسم کی چھالیہ اور سونف سپاری کے پیکٹ سختی سے روکنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    مراسلے کے مطابق مسافروں اور انکے سامان کی خصوصی اسکریننگ کے ذریعے ان اشیا کی روک تھام ممکن بنائی جائے۔ وزارت خارجہ کی ہدایات ایک پاکستانی مسافر سے ترکیہ میں چھالیہ برآمدگی پر گرفتاری کے تناظر میں جاری کی گئیں، مراسلہ ایئرپورٹ مینیجرز، ایئرلائنز، اے ایس ایف اور گراؤنڈ ہینڈلنگ اداروں کو ارسال کیا گیا ہے۔

  • رندیپ ہودا نے 18 کلو وزن کم کر لیا

    رندیپ ہودا نے 18 کلو وزن کم کر لیا

    رندیپ ہودا بالی وڈ کے وہ اداکار ہیں جو سشمتیا سین کے ساتھ دوستی کی وجہ سے کافی چرچا میں رہے ہیں انہوں نے کم مگر معیاری کام کیا ہے رندیپ اب اداکاری کے ساتھ ساتھ ڈائریکشن کی دنیا میں بھی قدم رکھ رہے ہیں. رندیپ نے اپنی اگلی فلم کے لئے اپنے وزن میں 18 کلو تک کمی کر لی ہے اور وہ اس فلم میں سیاستدان دامودار ساورکر کا کردار ادا کر رہے ہیں . اس حوالے سے رندیپ کا کہنا ہےکہ میں اپنے ہر کردار کے ساتھ انصاف کرتا ہوں اور اس کو نبھانے کےلئے جو کرنا پڑے کرتا ہوں. دامو دار ساور کا کردار کرنے کےلئے مجھے لگا کہ مجھے 18 کلو وزن کم کرنا چاہیے سو میں نے کر لیا . اس فلم کی ڈائریکشن رندیپ ہودا خود کررہے ہیں اور ان کی

    ڈائریکشن میں بننے والی یہ پہلی فلم ہے. رندیپ کا کہنا ہےکہ وہ اس پراجیکٹ کو لیکر کافی ایکسائیٹیڈ ہیں اور انہیں بہت امید ہے کہ ان کی فلم کو پسند کیا جائے گا . رندیپ نے کہا کہ میرا شروع سے ہی ایک اصول رہا ہے کہ کم مگر معیاری کام کیا جائے. فلم کی شوٹنگ مختلف جگہوں پر کی جا رہی ہے میرے ساتھ ساری ٹیم کافی ذمہ داری کے ساتھ کام کررہی ہے. یاد رہے کہ اس پراجیکٹ کے بارے میں ابھی مزید تفصیلات رندیپ نے شئیر نہیں کیں.

  • دلیپ کمار کی آن، شکتی اور دیوداس ایکبار پھر سینما گھروں میں ریلیز کی جائیں گی

    دلیپ کمار کی آن، شکتی اور دیوداس ایکبار پھر سینما گھروں میں ریلیز کی جائیں گی

    صدیوں کے فنکار کہلائے جانے والے دلیپ کمار کی تین فلمیں آن ، شکتی اور دیواس ایک بار پھر سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا پلان بنایا گیا ہے اور یہ فلمیں دلیپ کمار کی سالگرہ کے موقع پر ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے ریلیز کی جائیں گی. دلیپ کمار کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پر ایک شاندار فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے. اس فیسیٹیول کا نام دلیپ کمار رکھا گیا ہے، دلیپ کمار ہیروز کا ہیرو کے عنوان سے دلیپ کمار فلم فیسٹیول 10 اور 11 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا۔دلیپ کمار کی آن ،شکتی اور دیوداس ایسی فلمیں جن کو آج کی نوجوان نسل یقینا

    دیکھنا چاہے گی اسی لئے ان فلموں کو ریلیز کیا جا رہا ہے تاکہ وہ دیکھیں کہ دلیپ کمار کتنے بڑے آرٹسٹ تھے .
    دلیپ کمار نے سنجیدہ اور کامیڈی دونوں طرح کے کردار ادا کئے اور شائقین سے داد سمیٹی. انہوں نے کم مگر معیاری کام کیا . دلیپ کمار اپنی زندگی میں سکینڈلز کی زد میں بھی رہے تاہم انہوں نے شادی سائرہ بانو سے کی اور مرتے دم تک ان کی شادی سائرہ بانو سے قائم رہی . سائرہ بانو ان کی وفات کے بعد کافی کم گو ہو گئی ہیں وہ نہ کسی سے ملتی ہیں اور نہ ہی کسی سے زیادہ بات چیت کرتی ہیں.

  • اریجیت سنگھ پسوڑی کے دیوانے ، لائیو کنسرٹ میں گا دیا

    اریجیت سنگھ پسوڑی کے دیوانے ، لائیو کنسرٹ میں گا دیا

    ارجیت بھارت کے نامور گلوکار ہیں ان کے کریڈٹ پر ایک سے بڑھ کر ایک گیت ہے جو انہوں نے موجودہ وقت کے تقاضوں کے مطابق گایا ہے. اریجیت کے دیوانے بھارت سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں‌پائے جاتے ہیں لیکن وہ دیوانے ہیں علی سیٹھی کے گائے ہوئے گیت پسوڑی کے . جی ہاں اریجیت سنگھ نے حال ہی میں ایک لائیو کنسرٹ کیا ہے اس میں انہوں نے علی سیٹھی کا گایا ہوا گانا پسوڑی گا کر داد سمیٹی. اریجیت کی اس کنسرٹ کی وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی گلوکار پسوڑی گا رہا ہے.

    یاد رہے کہ علی سیٹھی نے پسوڑی گانا کوک سٹوڈیو 14 میں گایا تھا، جب سے گایا تھا تب سے اب تک انہیں اس گانے کی وجہ سے پوری دنیا میں بے حد پذیرائی ملی ہے. یہاں تک کہ انگریز بھی اس گانے کو انجوائے کررہے ہیں. کوک سٹوڈیو پاکستان کا واحد وہ پلیٹ فارم ہے جو ہر کسی کو گانے کا موقع دیتا ہے خصوصی طور پر نئے ٹیلنٹ کو کیرئیر بنانے کے مواقع فراہم کرتاہے. پسوڑی گانا اریجیت سے پہلے بھی بالی وڈ کے بہت سارے سٹارز گاتے سانئی دئیے ہیں ، چند ہفتے پہلے سوناکشی سنہا اس گانے کو اپنی گاڑی میں دوران سفر گاتی اور انجوائے کرتی ہوئی دکھائی دیں .

  • ساجد خان کی سالانہ انکم چالیس کروڑ

    ساجد خان کی سالانہ انکم چالیس کروڑ

    ‌بگ‌باس‌ بھارت‌ کا‌ ایسا‌رئیلٹی شو ہے جس میں جانا ہر کسی کا خواب ہوتا ہے خصوصی طور پر ان لوگوں کا جو مشہور ہونا چاہتے ہیں یا پیسہ کمانا چاہتے ہیں اس پلیٹ فارم پر آج تک جو بھی آیا ہے اس نے نہایت شہرت کمائی. اس بار بگ باس 16 میں آئے ہیں ساجد خان، ساجد خان بھارت کے معروف فلم میکر ہیں . انہوں نے بڑی سٹار کاسٹ کے ساتھ بڑی فلمیں بنائیں ہیں . وہ معروف کوریوگرافر اور ڈائریکٹر فرح خان کے بھائی بھی ہیں. تمام بالی وڈ سٹارز ان کے دوست ہیں. ساجد خان پچھلے چار سال سے کام نہیں‌کررہے کیونکہ ان پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگے ہیں

    ان کے خلاف مقدمے میں بھی درج ہو چکے ہیں. ساجد خان کے بارے میں‌کہا جا رہا ہے کہ انکی سالانہ انکم چالیس کروڑ ہے. یہ بھیکہا جا رہا ہے کہ جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد ان کے ہاتھ سے بڑے بڑے پراجیکٹس نکل گئے وہ چار سال سے گھر بیٹھے ہوئے ہیں اس کے باوجود ان کی سالانکہ انکم میں کمی نہیں آئی. ساجد خان ایک زبردست لائف سٹائل رکھتے ہیں ، اور ان کے پاس مہنگی ترین گاڑیاں بھی ہیں. ساجد خان بگ باس 16 کو جیتنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں. دوری طرف یہ بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ساجد خان کو بگ باس سے نکالا جائے کیونکہ ان پر جنسی ہراسانی کے الزامات ہیں .

  • ارباز خان کی گرل فرینڈ انکی سابقہ اہلیہ کی دیوانی

    ارباز خان کی گرل فرینڈ انکی سابقہ اہلیہ کی دیوانی

    سلمان خان کے بھائی ارباز خان جنہوں نے فلموں میں‌کام تو ضرور کیا لیکن کوئی خاص نام نہ بنا سکے لیکن اپنی ذاتی زندگی کو لیکر وہ ہمیشہ ہی چرچا میں رہے ہیں. ان کی طلاق ملائکہ اروڑہ سے 2017 میں ہوئی تھی، اس کے بعد ان کی ملاقات جارجیا سے ہوئی چار سال سے ارباز خان ان کو ڈیٹ کررہے ہیں، دونوں اپنی دوستی کی وجہ سے کافی خبروں میں رہتے ہیں. ویسے تو ارباز اور ملائکہ اکثر اپنے بیٹے کی وجہ سے اکٹھے دکھائی دیتے ہیں. اب اطلاعات ہیں‌کہ ارباز خان کی گرل فریںڈ جارجیا ہیں‌‌‌‌ملائکہ‌اروڑہ کی دیوانی . انہوں نے کہا ہےکہ وہ ملائکہ اروڑہ

    سے کافی بار مل چکی ہیں اور ان سے کافی متاثر بھی ہیں. جارجیا کہتی ہیں کہ ملائکہ بہت سارے لوگوں کے لئے انسپریشن اس لئے ہیں کیونکہ انہوں نے صفر سے کیرئیر شروع کیا ور بہت محنت کرکے ایک خاص مقام حاصل کیا آج وہ جس مقام پر ہیں وہ انہوں نے یقینا کافی محنت کے ساتھ حاصل کیا ہے. یاد رہے کہ ارباز خان اور جارجیا ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں ان کی شادی کی خبریں بھی آرہی ہیں لیکن ان دونوں‌کی طرف سے اس طرح کی کوئی بات سامنے نہیں آئی کہ جس سے لگے کہ دونوں شادی کرنے والے ہیں.