Baaghi TV

Author: +9251

  • سٹوڈیوز کی ویرانیاں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ریشم

    سٹوڈیوز کی ویرانیاں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ریشم

    اداکارہ ریشم جنہوں نے نوے کی دہائی میں سپر ہٹ فلموں میں کام کیا . ان کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے صحیح معنوں میں‌سٹار ڈم کا مزہ چکھا. ریشم نےٹی وی اور فلموں دونوں میڈیمز کے لئے کام کیا اور داد سمیٹی. ریشم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم نے وہ دور دیکھا ہے کہ جب سٹوڈیوز میں 24 گھنٹے تک شوٹنگز جاری رہتی تھیں لیکن اب جو صورتحال ہے اس کو دیکھ کر افسوس ہوتا ہے.بلکہ دل خون کے آنسو روتا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کبھی بھی کام پر کمپرومائز نہیں‌ کیا. انہوں نے کہا کہ شارٹ کٹ سے شہرت حاصل کرنے والوں سے زیادہ بے وقوف میں کسی کو بھی نہیں‌سمجھتی. انہوں نے کہا کہ شارٹ کٹ سے کامیابی شاید جلدی مل جاتی ہے لیکن ایسی کامیابی دیرپا

    نہیں‌ہوتی جیسے ملتی ہے ویسے ہی کھو بھی جاتی ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے جتنی شہرت ملی ہے میرے پورے کیرئیر میں‌، اس کا میں تصور بھی نہیں کر سکتی تھی . میں خدا کی شکر گزار ہوں کہ آج بھی میرے مداح مجھے دیکھنا چاہتے ہیں. ریشم نے مزید کہا کہ میں منافق لوگوں سے بہت دور رہتی ہوں نہ میں کسی کے بارے میں‌بات کرتی ہوں نہ ہی کسی کی کامیابی پر سوال اٹھاتی ہوں.

  • پی ٹی آئی جلسہ میں بدنظمی؛ کارکنان کرسیاں اٹھا کر لے گئے

    پی ٹی آئی جلسہ میں بدنظمی؛ کارکنان کرسیاں اٹھا کر لے گئے

    پی ٹی آئی جلسہ میں بدنظمی؛ کارکنان کرسیاں اٹھا کر لے گئے
    تحریک انصاف کے کارکنان جلسہ گاہ میں سے کرسیاں اٹھا کر لئے ہیں اس حوالے سے سینئر صحافی حامد میر نے لکھا کہ؛ کرسی فروشی کی محبت یا کرسی فروشی کی خواہش جسکے جواب میں لکھا کہ؛ یہ اس بات کی گواہی ہے کہ جہاں لاکهووں لوگ ہوں تو وہاں چھوٹی موٹی چیزیں ہوتی ہیں۔


    ایک صارف نے ظنز کرتے ہوئے کہا کہ میر صاحب یہ دراصل عمران کیلئے لے گئے کیونکہ انہیں کرسی سے کافی لگاو ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کارکنان کو آج کے جلسہ کیلئے پی ٹی آئی رہنماء منتے ترلے کرنے لگے
    ہمارے ڈراموں کی کہانیاں گھٹیا ہیں جس میں رونا دھونا دکھایا جاتا ہے عفت عمر
    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی کامیابی کا فائدہ دوسری پاکستانی فلموں کو بھی ہو گا
    دوسری جانب تحریک انصاف کے جلسے میں شدید بد نظمی کے باعث کارکنان ایک دوسرے کو دھکے دیتے اور مارتے ہوئے نظر آئے۔ تحریک انصاف کے آج راولپنڈی میں ہونے والے جلسے میں حسب روایت شدید بد نظمی سامنے آئی، کارکنان نہ صرف ایک دوسرے کو جگہ کے لیے دھکم پیل کرتے رہے بلکہ ایک دوسرے سے ہاتھا پائی کرتے بھی نظر آئے۔

    جلسہ گاہ میں خواتین کے لئے پنڈال مختص کیا گیا ہے، تاہم پی ٹی آئی کے کارکنان خواتین کے لئے مخصوص پنڈال میں جان بوجھ کر گھس گئے، اور پنڈال میں گھسنے کیلئے دھکم پیل اور دھینگا مشتی کرتے رہے، جب کہ جلسے کے منتظمین کارکنوں کو روکنے میں ناکام ہی رہے۔ حالانکہ کئی بار انہیں کہا بھی گیا کہ ایسا نہ کریں کیونکہ اس سے بدنظمی پھیلتی پے

  • بھارتی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا حرامانی

    بھارتی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا حرامانی

    حرا مانی آجکل رہتی ہیں خبروں میں .وہ مانی کی اہلیہ ہیں اور اداکاری شادی کے بعد شروع کی . حرامانی نے میرے پاس تم میں ٹیچر کا کردار ادا کرکے بہت زیادہ داد سمیٹی.حرا مانی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے یہ نہیں دیکھا کہ میرے کریڈٹ پر کتنے ڈراموں کی تعداد بن رہی ہے بلکہ یہ دیکھتی ہوں کہ جو کام آفر ہو رہا ہے وہ معیاری ہے یا نہیں‌. حرا مانی نے کہا کہ مجھے بھارت سے ایک فلم کرنے کی آفر ہوئی تھی لیکن بعض اعتراضات کی بنیاد پر فلم کی پیشکش ٹھکرا دی . اگر میں چاہتی تو کر

    سکتی تھی لیکن میں نے خود کے لئے کچھ حدود مقرر کر رکھی ہیں اس لئے ان حدود سے باہر نکل کر کام نہیں‌ کر سکتی . حرامانی نے یہ بھی کہا کہ ویسے تو میری آن سکرین جوڑی کافی ہیروز کے ساتھ سراہی گئی لیکن جنید خان کے ساتھ میری جوڑی کو بہت پذیرائی ملی ایسی پذیرائی جیسی ماہرہ خان اور فواد خان کی جوڑی کو ملی تھی. انہوں نے کہا کہ میں نے جتنا بھی کام کیا ہے اس سے میں خوش اور مطمن ہوں .میری یہی کوشش ہے کہ ایسا کام کروں ایسے کردار کروں کہ جو لوگوں کو یاد رہ جائیں .

  • بس پر موٹر سائیکل چڑھانے کے دوران  مزدور کے ہاتھ بھی سیڑھیوں پر؛ ویڈیو وائرل

    بس پر موٹر سائیکل چڑھانے کے دوران مزدور کے ہاتھ بھی سیڑھیوں پر؛ ویڈیو وائرل

    سر پر موٹر سائیکل اٹھاکر بس کی چھت پر چڑھانے والے مزدور کی ویڈیو وائرل؛ بس پر موٹر سائیکل چڑھانے کے دوران مزدور کے ہاتھ بھی سیڑھیوں پر ہیں

    سوشل میڈیا پر ایک ایسے مزدور کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو موٹر سائیکل کو اپنے سر پر اٹھاکر بس کی چھت پر چڑھارہا ہے۔ برصغیر پاک و ہند میں عام طور پر دیکھاجاتا ہے کہ خواتین اپنے سر پر پانی سے بھرے کئی گھڑے اوپر تلے رکھ کر نہایت آسانی سے چل رہی ہوتی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر ایک ایسے شخص کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو سر پر موٹر سائیکل رکھ کر اسے بس کی چھت پر چڑھارہا ہے۔


    38 سیکنڈز کی اس ویڈیو سے لگتا ہے کہ یہ واقعہ بھارت کے کسی قصبے یا چھوٹے شہر کا ہے۔ ویڈیو میں ایک شخص نہایت مہارت سے اپنے سر پر موٹر سائیکل کو اٹھا کر چلتا ہے۔ چال ڈھال سے سامان ڈھونے والے مزدور جیسا شخص بس کے ساتھ ایک عارضی سیڑھی کے ذریعے موٹر سائیکل کو اوپر چڑھاتا ہے، اوراس دوران اس نے کمال مہارت کے ساتھ سر پر موٹر سائیکل کا توازن برقرار رکھا ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کارکنان کو آج کے جلسہ کیلئے پی ٹی آئی رہنماء منتے ترلے کرنے لگے
    ہمارے ڈراموں کی کہانیاں گھٹیا ہیں جس میں رونا دھونا دکھایا جاتا ہے عفت عمر
    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی کامیابی کا فائدہ دوسری پاکستانی فلموں کو بھی ہو گا
    مزدور سیڑھیوں کو پکڑ کر سر پر رکھی موٹر سائیکل کو بغیر کسی سہارے بس کے اوپر چڑھادیتا ہے۔ موٹر سائیکل کو بس کی چھت پر چڑھانے کی ویڈیو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کام اس کے معمول کا حصہ ہے۔

  • ارجن رامپال 50 سال کے ہو گئے

    ارجن رامپال 50 سال کے ہو گئے

    ارجن رامپال 50 سال کے ہو گئے ہیں وہ ایک ہندوستانی اداکار، ماڈل، فلم پروڈیوسر اور ٹیلی ویژن کی مشہور شخصیت ہیں جو ہندی اور چند تیلگو فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز راجیو رائے کی رومانوی فلم پیار عشق اور محبت (2001) سے کیا ارجن رامپال ابھی تک چالیس سے زائد سے فلموں میں‌کام کر چکے ہیں. انکو انکی خدمات کے اعتراف میں متعدد مرتبہ ایوارڈز بھی مل چکے ہیں. ارجن نے فلموں میں رومانوی کردار ادا کئے ہیں. دیوانہ پن ، دل ہے تمہارا، دل کا رشتہ ، وعدہ اور ، ایکشن فلمیں آسمبھو اور ڈی-ڈے شامل ہیں۔ انہوں نے فلم آنکھیں میں امیتابھ بچن اور اکشے کمار کے مقابلے میں کام کیا اس میں انہوں نے ایک اندھے کا کردار ادا کیا جسے بہت زیادہ پسند کیا گیا. ارجن رامپال نے اپنے کیرئیر کا

    آغاز بطور ماڈ ل کیا تھا ان کا شمار ہندوستان کے سپر اور ٹاپ ماڈلز میں ہوتا ہے. ان کے ریکارڈ پر ٹاپ ہندوستانی ماڈل اور ایکٹریسز کے ساتھ شوٹس ہیں جو انہوں نے نوے کی دہائی میں کروائے . ان کا ایک شوٹ نوے کی دہائی میں ایشوریا رائے کے ساتھ ہوا جو آج تک مشہور ہے. ارجن رامپال کم مگر معیاری کام کو ترجیح دیتے ہیں. انہوں نے مینشا کوئرالہ ، ایشوریا رائے ، پریتی زنٹا و دیگر ہیروئنز کے ساتھ کام کیا.

  • ”پاکستان کا شریف شہری“ کے نام سے درخواست پر مقدمہ درج؛ مقدمے کیخلاف خاتون عدالت چلی گئی

    ”پاکستان کا شریف شہری“ کے نام سے درخواست پر مقدمہ درج؛ مقدمے کیخلاف خاتون عدالت چلی گئی

    ”پاکستان کا شریف شہری“کےنام سےدی گئی درخواست پر پولیس نےمقدمہ درج کرلیا جبکہ مقدمے کے خلاف مزکورہ خاتون عدالت چلی گئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے نامعلوم مدعی کی درخواست پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر جواب دیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج بروز ہفتہ 26 نومبر کو مدعی کے نام کی جگہ ’’پاکستان کا شریف شہری‘‘ کے نام سے درج کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔ سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے

    خاتون کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ عدالت میں خاتون کا مؤقف تھا کہ نامعلوم شہری کی درخواست پر کیسے میرے خلاف مقدمہ درج ہوا؟۔ جسٹس طارق محمود کی جانب سے سوال اٹھایا گیا کہ مدعی نے نام کی جگہ ”پاکستان کا شریف شہری“ لکھا تھا، تو اس پر مقدمہ کیسے درج ہوگیا؟، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ”پاکستان کا شریف شہری“ جیسے مدعی کی درخواست پر کون سی فوجداری کارروائی ہو سکتی ہے؟۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کارکنان کو آج کے جلسہ کیلئے پی ٹی آئی رہنماء منتے ترلے کرنے لگے
    ہمارے ڈراموں کی کہانیاں گھٹیا ہیں جس میں رونا دھونا دکھایا جاتا ہے عفت عمر
    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی کامیابی کا فائدہ دوسری پاکستانی فلموں کو بھی ہو گا
    عدالتی حکم نامے کے مطابق خاتون کیخلاف درج ایف آئی آر میں مدعی کا نام اور پتا ہے نہ ہی موبائل نمبر درج ہے۔ جس پر عدالت میں موجود پولیس افسران نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ نومبر کو ویمن پولیس اسٹیشن میں مذکورہ خاتون کیخلاف درخواست موصول ہوئی تھی۔ درج ایف آئی آر کے مطابق خاتون شراب کے نشے میں دھت سپر مارکیٹ ریسٹورنٹ گئی اور وہاں بیٹھے لوگوں کو دھمکیاں دی تھیں۔ آج ہونے والی سماعت میں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے خاتون کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد پانچ دسمبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر اس درخواست پر جواب دیں۔ خاتون نے 13 نومبر کو تھانہ آبپارہ میں اس مقدمے کے اخراج کی درخواست دی تھی۔

  • آئیڈیا نہیں‌تھا دا لیجنڈ آف مولا جٹ اتنی بڑی ہٹ ہوجائیگی عمارہ حکمت

    آئیڈیا نہیں‌تھا دا لیجنڈ آف مولا جٹ اتنی بڑی ہٹ ہوجائیگی عمارہ حکمت

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ جس نے اپنی کامیابی کے جھنڈے پاکستان سے باہر بھی گاڑھے ہیں یہ فلم نہ صرف پاکستان بلکہ کورونا کے بعد ہندوستان اور پاکستان کی دو سو کروڑ کمانے والی پہلی فلم بن گئی ہے. فلم مسلسل بزنس کررہی ہے اور شائقین کے دلوں پر راج کررہی ہے. دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی پرڈیوسر عمارہ حکمت ہیں عمارہ کی بطور پرڈیوسر یہ پہلی فلم ہے. حال ہی میں عمارہ حکمت نے کہا ہے کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ ہماری فلم نے بہت اچھا بزنس کیا ہے. عمارہ حکمت نے کہا کہ ہم نے اس فلم کو بنانے کےلئے کئی سال لگا دئیے اور خدا نے ہماری محنت رائگاں نہیں جانے دی اور کامیابی سے نوازا ہے. عمارہ حکمت نے کہا کہ بہت خوشی کی بات ہے کہ پاکستان میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں ضرار اس کی مثال ہے.

    عمارہ حکت نے کہا کہ جدید تقاضوں کے مطابق چلنا ہو گا . یاد رہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے دو سو کروڑ کما کر ایک بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ہے. دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ میں فواد خان نے مولا جٹ‌کا جبکہ حمزہ علی عباسی نے نوری نت کا کردار ادا کیا ہے. ماہرہ خان ، فارس شفیع اور عمائمہ ملک گوہر رشید نے بھی یادگار کردار ادا کئے.

  • شیخ رشید کی لال حویلی سے نکلنے والی ریلی میں سینیٹری ورکرز شامل

    شیخ رشید کی لال حویلی سے نکلنے والی ریلی میں سینیٹری ورکرز شامل

    شیخ رشید کی لال حویلی سے نکلنے والی ریلی میں سینیٹری ورکرز شامل ہیں.

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیخ رشید کی لال حویلی سے نکلنے والی ریلی میں سینیٹری ورکرز بھی شامل ہیں. اس حوالے سے نجی ٹی وی کی صحافی نوشین یوسفزئی نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ؛ "شیخ رشید احمد کی لال حویلی سے نکلنے والی ریلی ۔میرے عقب میں آپ ریلی میں شریک سینیٹری ورکرز کی وردی کولازمی پہچان سکتے ہیں”

    اس حوالے سے ایک صحافی نے نوشین کو لکھا کہ "آپ نے تحریک انصاف کا اتنا بڑا لانگ مارچ چھوڑ کر شیخ صاحب کی ریلی کور کرنے کوترجیح دی اس تاریخی جدوجہد میں آپکا کردار بھی یاد رکھا جائے گا.”
    تاہم پی ٹی آئی کے حامی صارف نے لکھا کہ؛ "تو کیا سینیٹری ورکرز اس ملک اور عوام کا حصہ نہیں ہیں، وہ لانگ مارچ میں نہیں آ سکتے حالت تو تمھاری اپنی ان سے خراب ہے تمہیں انکی وردی اور ہاتھ میں جھاڑو پکڑا دو تو اللہ کی پناہ کیا لگو گی.”
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کارکنان کو آج کے جلسہ کیلئے پی ٹی آئی رہنماء منتے ترلے کرنے لگے
    ہمارے ڈراموں کی کہانیاں گھٹیا ہیں جس میں رونا دھونا دکھایا جاتا ہے عفت عمر
    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی کامیابی کا فائدہ دوسری پاکستانی فلموں کو بھی ہو گا
    اسی طرح ایک اور صارف نے سوال کیا کہ؛ "یہ مہنگائی یہ لاقانونیت یہ بدمعاشی کیا سینٹری ورکرز کا مسئلہ نہیں؟کیا وہ بنگلہ دیش کے باسی ہیں؟کیا وہ اپنے حق کے لئے نہیں نکل سکتے ؟ تاہم یہاں پر سوال یہ پیدا ہوتا کہ کیا ان کو زبردستی لایا گیا یا یہ پھر اپنی مرضی سے آئے ہیں تاکہ لوگ پورے کیئے جاسکیں لیکن اس حوالے پی ٹی آئی مخالفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے سرکاری ملازمین کو بھی زبردستی اس جلسے شامل کیا ہے تاکہ بندے پورے کیئے جاسکیں.

  • قومی ترانے کے ریمکس پر عدنان صدیقی برس پڑے

    قومی ترانے کے ریمکس پر عدنان صدیقی برس پڑے

    قومی ترانے کا آج ک تک کسی نے ریمکس نہیں کیا لیکن حال ہی میں ایسا ہوا ہے. لاہور میں گزشتہ دنوں لکس سٹائل کی تقریب منعقد ہوئی اس میں قومی ترانے کا ریمکس پیش کیا گیا . ریمکس کو شہزاد رائے اور بلوچ فوک فنکار عبدالوہاب بگٹی نے گایا ہے. اس ریمکس پر ہیں عدنان صدیقی نہایت خفا ان کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی تخلیقیت کے نام پر قومی ترانے کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں۔عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مجھے قومی ترانے کا ریمکس اچھا نہیں لگا، سن کر مایوسی ہوئی ہے۔ عدنان صدیقی نے کہا کہ قومی ترانے کو شاندار موسیقی کے ساتھ لوگوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے تخلیق کیا گیا تھا۔انہوں نے سوال کر ڈالا کہ کیا پاکستانی آئین کسی کو

    تخلیقیت کے نام پر قومی ترانے کو ریمکس کی صورت میں پیش کرنے کی اجازت دیتا ہے؟ ساتھ ہی عدنان صدیقی نے واضح کیا کہ ممکن ہے کہ ان کی رائے غلط بھی ہو لیکن انہیں قومی ترانے کا ریمکس اچھا نہیں لگا۔یوں عدنان صدیقی کی سوشل مڈیا پوسٹ پر بہت سارے صارفین نے ان کی بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ قومی ترانے کا ریمیکس حوصلہ افزا نہیں ہے کم از کم نیشنل اینتھم کا ریمیکس نہیں کیاجانا چاہیے جن کا یہ آئیڈیا تھا ان کو پہلے سوچنا چاہیے تھا کہ وہ کیا کررہے ہیں .

  • ملک میں فری گوگل ایپلیکیشن سروسز برقراررہیں گی، وزیرآئی ٹی و ٹیلی کام

    ملک میں فری گوگل ایپلیکیشن سروسز برقراررہیں گی، وزیرآئی ٹی و ٹیلی کام

    ملک میں فری گوگل ایپلیکیشن سروسز برقراررہیں گی، وزیرآئی ٹی و ٹیلی کام

     وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام سید امین الحق نے گوگل اپیلی کیشن کی بندش سے متعلق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کوخط ارسال کردیا۔ امین الحق نے خط میں کہا کہ کچھ روز قبل ٹیلی کام آپریٹرز کی جانب سے وزارت آئی ٹی کو لکھے گئے خط میں اسٹیٹ بینک کی گوگل کو ادائیگی روکنے سے متعلق خدشات کا اظہار کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی سنگینی پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ کو مراسلہ لکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    ٹیلی کام انڈسٹری پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے اس طرح کے فیصلے معاملات مزید خراب کرسکتے ہیں۔ وفاقی وزیر آئی ٹی کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ادائیگی روکنے سے پاکستان میں پیڈ گوگل ایپلی کیشن سروسز معطل ہوجائیں گی تاہم فری گوگل اپیلی کیشنز سروسز برقرار رہیں گی۔ امین الحق نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں کو ادائیگی روکنے سے پاکستان کی ساکھ متاثر اور پیڈ ایپلی کیشنز استعمال کرنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    تاہم واضح رہے کہ اس سے پہلے خبر سامنے آئی تھی کہ ملک بھر میں یکم دسمبر سے گوگل پلے اسٹور ناقابلِ استعمال ہونے کا خدشہ ہے۔ اسٹیٹ بینک نے عالمی سروس فراہم کرنے والوں کو 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تاحال ادا نہیں کیے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی سروسز کی فراہمی کیلئے اسٹیٹ بینک کی جانب سے ساڑھے 3کروڑ ڈالرز کے لگ بھگ رقم کی ادائیگی منسوخ کیے جانے کے بعد موبائل صارفین مشکلات کا شکار رہیں گے۔ یکم دسمبر 2022 سے ہلی گوگل پلے اسٹور کی سروسز ڈاؤن لوڈ نہیں ہوسکیں گی۔

    مرکزی بینک نے ڈی سی بی (ڈائریکٹ کیرئیر بلنگ) کا طریقۂ کار تبدیل کردیا ہے جس کے ساتھ ہی موبائل کمپنیز کے ذیعے ایمازون، گوگل اور میٹا سمیت عالمی سروسز فراہم کنندگان کو سالانہ 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی رک گئی جس کے باعث پاکستانی صارفین مشکل میں آگئے۔ صارفین کو یکم دسمبر سے صرف کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ سے ادائیگی کرنے کیلئے گوگل اور دیگر عالمی ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے کی مجبوری کا سامنا ہوگا جبکہ کریڈٹ کارڈ کی سہولت پہلے ہی مخصوص حد تک میسر ہے۔ موبائل صارفین زیادہ تر گوگل پلے اسٹور سے ایپس ڈاؤن لوڈ نہیں کرسکیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کارکنان کو آج کے جلسہ کیلئے پی ٹی آئی رہنماء منتے ترلے کرنے لگے
    ہمارے ڈراموں کی کہانیاں گھٹیا ہیں جس میں رونا دھونا دکھایا جاتا ہے عفت عمر
    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی کامیابی کا فائدہ دوسری پاکستانی فلموں کو بھی ہو گا
    یکم دسمبر سے ہی پاکستان کے زیادہ تر موبائل فونز کے ذریعے ایپ پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت میسر نہیں ہوگی۔ وزارتِ آئی ٹی، پی ٹی اے اور 4 سی ایم اوز (سیلولر موبائل فون آپریٹرز) نے استیٹ بینک کو جمعہ کے روز معاملے سے آگاہ کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔ مذکورہ خط میں سیلولر موبائل آپریٹرز، پی ٹی اے اور وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے ڈی سی بی طریقہ کار کو منسوخ کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کی استدعا کی۔ امید کی جارہی ہے کہ اسٹیٹ بینک موبائل صارفین کو میسر سہولیات جاری رکھنے کیلئے اپنا فیصلہ واپس لینے پر رضامند ہوجائے گا۔