Baaghi TV

Author: +9251

  • کورونا ویکسین لگوانے سے کینسر کے علاج میں پیشرفت کا دعویٰ

    کورونا ویکسین لگوانے سے کینسر کے علاج میں پیشرفت کا دعویٰ

    کورونا ویکسین لگوانے سے کینسر کے علاج میں پیشرفت کا دعویٰ

    دنیا کے مہلک ترین امراض میں شامل کینسر کے مریضوں کا علاج اکثر ایسی دواؤں سے کیا جاتا ہے جو رسولی کے خلاف مدافعتی نظام متحرک کردیتی ہیں۔ کورونا ویکسین لگوانے سے کینسر کے علاج میں پیشرفت کا دعویٰ سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کی چینی ویکسین سائنو ویک پر تحقیق چین کی بون اور شانسی یونیورسٹیز میں کی گئی۔ محققین کا کہنا ہے کہ کینسر کی دوائیں درحقیقت چینی ویکسین سائنو ویک کے ساتھ ویکسینیشن کے بعد سرطان کے خلاف بہتر طور پر کام کرنے لگتی ہیں۔

    معروف جریدے جرنل اینالز آف آنکولوجی میں ایڈیٹر کو خط کے طور پر شائع تحقیقی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ بہت سے کینسر زدہ خلیے جسم کے مدافعتی ردِ عمل کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور یہ کام مدافعتی خلیوں پر ایک قسم کا بٹن دبا کر کیا جاتا ہے جسے پی ڈی 1 رسیپٹر کہا جاتا ہے۔ محققین کا دعویٰ ہے کہ غیر ویکسین شدہ مریضوں کے مقابلے میں اینٹی پی ڈی 1 تھراپی کا نمایاں طور پر بہتر ردِ عمل ایسے مریضوں سے ملا جو کورونا ویکسین لگوا چکے تھے اور انہوں نے زیادہ کثرت سے شدید ضمنی اثرات (سائیڈ افیکٹس) کا سامنا بھی نہیں کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کارکنان کو آج کے جلسہ کیلئے پی ٹی آئی رہنماء منتے ترلے کرنے لگے
    ہمارے ڈراموں کی کہانیاں گھٹیا ہیں جس میں رونا دھونا دکھایا جاتا ہے عفت عمر
    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی کامیابی کا فائدہ دوسری پاکستانی فلموں کو بھی ہو گا
    حیرت انگیز طور پر محققین یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ کورونا ویکسین کے بعد کینسر کے مریضوں کا علاج زیادہ کامیاب کیوں ہوا؟ ان کا کہنا تھا کہ ہم فرض کرتے ہیں کہ ویکسینیشن شاید بعض مدافعتی خلیوں کو متحرک کردیتی ہے جو کینسر کی رسولی پر حملہ کردیتے ہوں۔

  • اب آئیگی انکی شامت جو امیتابھ بچن کانام آواز اور تصویر ان کی اجازت کے بغیر استعمال کر یگا

    اب آئیگی انکی شامت جو امیتابھ بچن کانام آواز اور تصویر ان کی اجازت کے بغیر استعمال کر یگا

    بالی وڈ‌ کے بگ بی امیتابھ بچن کی اب کوئی آواز اور ان نام ان کی اجازت کے بغیر استعمال نہیں کر سکے گا. اب امیتابھ بچن کے پاس رائٹس موجود ہیں جن کے تحت ان کی آواز ان کا نام ان کی اجازت کے بغیر کوئی بھی استعمال نہیں‌کر سکے گا . تفصیلات کے مطابق امیتابھ بچن کو یہ شکایت ہے کہ ان کا نام اور ان کی آواز کئی کمپنیاں بغیر اجازت سے کافی برس سے استعمال کررہی ہیں اور اسی شکایت کو لیکر وہ پہنچ گئے عدالت .انہوں نے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی اور یوں اپنی شکایت درج کروا دی . انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں اپنے حق میں تشہیر اور پرسنیلٹی رائٹس چاہیں. دہلی ہائی کورٹ نے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی طرف سے دائر درخواست پر انہیں عبوری راحت دے دی ہے. اب ان کا نام ان

    کی تصویر ان کی آواز بغیر اجازت کوئی نہیں استعمال کر سکے گا.جسٹس نوین چاولہ کی بنچ نے امیتابھ بچن کے نام، آواز کے استعمال پر پابندی لگاتے ہوئے کہا کہ اس بات سے اختلاف نہیں کیا جا سکتا کہ امیتابھ بچن ایک معروف شخصیت ہیں اور مختلف اشتہارات میں ان کا نام اور آواز بھی استعمال ہوتی ہے۔جسٹس چاولہ نے اتھارٹی اور ٹیلی کام ڈپارٹمنٹ کو امیتابھ بچن کے نام، تصاویر کو فوری طور پر ہٹانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں اور انٹرنیٹ سروس والوں سے بھی کہا ہے کہ وہ ہ ان آن لائن لنکس کو ہٹا دیں جو امیتابھ بچن کے ذاتی حقوق پر ضرب لگا رہے ہیں.

  • عمران نیازی کا لانگ مارچ مس فائیر ہو گیا۔ احسن اقبال

    عمران نیازی کا لانگ مارچ مس فائیر ہو گیا۔ احسن اقبال

    وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کا لانگ مارچ مس فائیر ہو گیا۔

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ ایک اور یوٹرن لو اور واپس پارلیمنٹ آجاؤ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان امریکا اور فوج کے معاملے پر پہلے ہی یوٹرن لے چکے ہیں۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مِس فائر کر جائے گا۔ ملک میں عام انتخابات اکتوبر 2023ء میں ہوں گے۔ پرانی مردم شماری پر انتخابات متنازع ہوجائیں گے۔


    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف کے تقرر کے بعد ملک میں استحکام آرہا ہے۔ پاکستان نہیں،عمران خان کی سیاست ڈیفالٹ کرے گی کہا ملکی معیشت بحران کا شکار ہے لیکن مہنگائی عالمی مسئلہ ہے۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئے پاکستان کو 16 ارب ڈالر درکار ہیں۔ سیلاب متاثرین کیلئےڈونرز کانفرنس جنوری میں ہوگی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ملکی برآمدات 32 ارب سے بڑھا کر 100 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کارکنان کو آج کے جلسہ کیلئے پی ٹی آئی رہنماء منتے ترلے کرنے لگے
    ہمارے ڈراموں کی کہانیاں گھٹیا ہیں جس میں رونا دھونا دکھایا جاتا ہے عفت عمر
    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی کامیابی کا فائدہ دوسری پاکستانی فلموں کو بھی ہو گا
    خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 22 سال گالم گلوچ اور پگڑیاں اچھالنے کی سیاست کی، عمران خان کو چار سال اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کی مکمل سپورٹ رہی، یہ لوگ چار سالوں میں ملک کو ایک منصوبہ بھی نہ دے سکے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی لانگ مارچ اور دھرنوں سے معاشی اصلاحات ممکن نہیں۔ عمران خان گالم گلوچ اور پگڑیاں اچھالنا چھوڑیں۔ منفی سیاست کے بجائے مثبت سیاست کا آغاز کریں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چار سال اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کی مکمل سپورٹ رہی، پی ٹی آئی خیبر سے کراچی تک کوئی ایک قومی منصوبہ نہ دے سکی، سابق حکومت نے فنڈز سیاست کی نظر کیے، ہمارے پاس فنڈز کی قلت ہے۔ موجودہ حکومت کی حکمت عملی کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے دس سالہ قومی معاشی ایجنڈے کی تجویز بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ دو تین سال میں ترقیاتی بجٹ دوگنا نہ کیا تو اندرونی سیکیورٹی کمپرومائز ہو جائے گی۔ پانچ سال میں برآمدات سو ارب ڈالر نہ ہوئیں تو ملک قرضوں کی ادائیگی کی دلدل میں دھنس جائے گا۔

  • فلموں کی حصہ بننے پروالدہ  والد  سے  زیادہ  حوصلہ افزائی کریں گی بہشت شان شاہد

    فلموں کی حصہ بننے پروالدہ والد سے زیادہ حوصلہ افزائی کریں گی بہشت شان شاہد

    لالی وڈ کے سپر سٹار شان شاہد کی بیٹی بہشت شان نے فلم ضرار کے پریمئیر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد پاکستان فلم انڈسٹری کے سپر سٹار ہیں . میں ان کی مداح ہوں ، میرے والد جتنے اچھے اداکار ہیں اتنے ہی اچھے والد بھی ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ ابھی میں‌نے پلان نہیں کیا کہ میں فلموں میں کام کروں گی یا نہیں لیکن اتنا ضرور ہے کہ میری اگر میں نے ارادہ کیا تو والد صاحب کہیں گے کہ اگر کام کرنا ہے تو پھر پراپر طریقے سے کرو لیکن ماما بہت زیادہ حوصلہ افزائی کریں گی . بہشت نے کہا کہ میں نے اپنے والد کی پنجابی فلمیں بھی دیکھ رکھی ہے مجھے ان کی سب فلمیں اچھی لگتی ہیں مجھے فخر ہے کہ میں شان شاہد کی بیٹی ہوں. ضرار ایک بہترین فلم ہے سب کو اسے

    ضرور دیکھنا چاہیے. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں بہت سارے اچھے اداکار ہیں سب ہیروز باصلاحیت اور خوبصورت ہیں مجھے جس کے بھی ساتھ کام کرنے کا موقع ملا میں یقینا کروں گی اگر اداکاری میں‌آگئی تو. یاد رہے کہ بہشت شان شاہد کی بڑی بیٹی ہیں اور شوبز انڈسٹری میں آنے کا ارادہ رکھتی ہیں اب وہ ڈائریکشن میں آتی ہیں یا اداکاری میں یہ تو آنے والا وقت بتائے گا .

  • جدہ کی تاریخ کی سب سے زیادہ بارش ریکارڈ؛ شہر میں سیلاب کا منظر لگنے لگا

    جدہ کی تاریخ کی سب سے زیادہ بارش ریکارڈ؛ شہر میں سیلاب کا منظر لگنے لگا

    جدہ کی تاریخ کی سب سے زیادہ بارش ریکارڈ؛ شہر میں سیلاب کا منظر لگنے لگا ہے.

    سعودیہ کے ساحلی شہر جدہ میں ایسی بارش سامنے آئی ہے جسے ماضی میں کبھی نہیں دیکھا جا سکا تھا۔ ایسی تباہ کن بارش کبھی بھی جدہ کے اندر ریکارڈ نہیں کی گئی تھی۔ یہ بات سعودیہ کے قومی مرکز برائے موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی نے جمعہ کے روز کہی ہے۔ واضح رہے جمعرات کے روز مسلسل آٹھ گھنٹوں تک ایسی بارش ہوئی کہ جدہ میں سیلاب آگیا۔ صبح آٹھ بجے سے شروع ہو کر شام پانچ بجے تک جاری رہنے والی اس بارش کو ماپنے والے ادارے کے مطابق یہ 179،7 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔


    بارش کی مانیٹرنگ کرنے والے ادارے کے مطابق اس سے قبل سب سے زیادہ بارش ہونے کا ریکارڈ 111ملی میٹر تھا۔ ہمیشہ سے زیادہ ہونے والی جدہ کی طوفانی بارش کے نتیجے میں کم از کم دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ انتظامیہ کو بارش کی شدت اور ممکنہ نقصان کے اندیشے کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کر دیے اور درجنوں پروازوں کو روک دیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کارکنان کو آج کے جلسہ کیلئے پی ٹی آئی رہنماء منتے ترلے کرنے لگے
    ہمارے ڈراموں کی کہانیاں گھٹیا ہیں جس میں رونا دھونا دکھایا جاتا ہے عفت عمر
    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی کامیابی کا فائدہ دوسری پاکستانی فلموں کو بھی ہو گا


    سوشل میڈیا پر دکھائی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ جدہ شہر اور بعض دوسرے علاقوں میں ایک سیلاب کا منظر ہے۔ لوگ بچاو کے لیے گاڑیوں پر بھاگ رہے ہیں۔ گاڑیاں شہر میں سیلاب کی شکل اختیار کر جانے والی بارش میں بہہ گئی ہیں۔ اس تباہ کن بارش کے دوران جب بارش گاڑیوں کو بہا کر لے جارہی تھی۔ انتظامیہ نے شہریوں مدد اور بچاو کے لیے پولیس کی نفری جگہ جگہ متعین کر دی اور ایمر جنسی سروسز کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے میدان میں اتار دیا۔

  • وزیر توانائی سندھ کا وفاق سے نئی گیس پالیسی بنانے کا مطالبہ

    وزیر توانائی سندھ کا وفاق سے نئی گیس پالیسی بنانے کا مطالبہ

    وزیر توانائی سندھ کا وفاق سے نئی گیس پالیسی بنانے کا مطالبہ

    وزیر توانائی سندھ کا وفاق سے نئی گیس پالیسی بنانے کا مطالبہ؛ امتیاز شیخ نے کہا ضرورت 1600سے 1700 اور فراہم 700 سے 800 ایم ایم سی ایف ڈی کی جاتی ہے. وزیرتوانائی سندھ امتیازشیخ نے وفاقی حکومت سے صوبوں کیلئے نئی گیس پالیسی بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ وزیرتوانائی سندھ امتیازشیخ نے وفاقی وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک کوخط لکھ کر صوبوں کیلئے نئی گیس پالیسی بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ وزیرتوانائی سندھ امتیازشیخ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ وفاق سندھ حکومت کی مشاورت سے از سر نو گیس پالیسی بنائے، اور وفاقی ریگولیٹری اداروں میں صوبےکی نماٸندگی یقینی بنائےجائے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کارکنان کو آج کے جلسہ کیلئے پی ٹی آئی رہنماء منتے ترلے کرنے لگے
    ہمارے ڈراموں کی کہانیاں گھٹیا ہیں جس میں رونا دھونا دکھایا جاتا ہے عفت عمر
    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی کامیابی کا فائدہ دوسری پاکستانی فلموں کو بھی ہو گا
    امتیازشیخ نے بتایا ہے کہ سندھ سے یومیہ گیس کی پیداوار2,111 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، صوبے کو گیس کی ضرورت 1600سے 1700ایم ایم سی ایف ڈی ہے، جب کہ سندھ کو صرف 700 سے 800 ایم ایم سی ایف ڈی فراہم کی جاتی ہے۔ وزیرتوانائی نے خط میں مزید کہا ہے کہ ملک میں گیس کی پیداوارمیں سندھ کا حصہ 62.30 فیصد، تیل کی پیداوار میں 35.89 اور بجلی میں 20.52 فیصد سندھ کا حصہ ہے۔
    ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ
    عمران خان کی غیر ملکی دوست؛ نیٹ فلکس نے چائلڈ سیکس اسمگلر خاتون پر دستاویزی فلم جاری کردی

  • ضرار میری طرف سے پاکستانیوں کو تحفہ ہے شان شاہد

    ضرار میری طرف سے پاکستانیوں کو تحفہ ہے شان شاہد

    اداکار شان شاہد جن کی فلم ضرار گزشتہ روز ریلیز ہوئی ہے. گزشتہ روز ہی اس فلم کا لاہور میں پریمئیر بھی کیا گیا. پریمئیر میں‌شان شاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضرار میری طرف سے پوری قوم کو ایک تحفہ ہے، میں نے اس فلم کو بہت محنت سے لکھا اور بنایا ہے. میرے ہر اداکار نے اس میں بہترین اداکارکی ہے. پاکستان میں اس وقت ایسی فلمیں بننے کی اشد ضرورت ہے . پاکستان اس وقت بہت سارے محاذوں سے لڑ رہا ہے اور اسکو اندورنی اور بیرونی طور پر بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے. شان شاہد نے کہا کہ کرن ملک کا انتخاب اس کردار کی مناسبت سے

    کیا گیا تھا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ میری نہیں آپ لوگوں کی اپنی فلم ہے آئیں اور ضرور دیکھیں. شان نے مزید کہا کہ میں نے ایک اچھی فلم بنانے میں کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑی اب آڈینز نے فیصلہ کرنا ہے کہ کیسی ہے. شان نے مزید یہ بھی کہا ہےکہ میں بہت جلد ایک اور حساس موضوع پر فلم شروع کرنے جا رہاہوں اور وہ فلم بھی پاکستان سے محبت کرنے کا پیغام دیتی ہوئی نظر آئیگی . یاد رہے کہ فلم ضرار کو شان شاہد نے نہ صرف خود لکھا ہے بلکہ ڈائریکٹ بھی کیا ہے.

  • ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ

    ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ

    ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ہوا ہے.

    ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جاری مالی سال کے دوران پام آئل کی درآمدات میں 9.14 فیصد جبکہ سویابین آئل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر850 فیصدکی نمودیکھنے میں آئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں پام آئل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر9.14 فیصد اورسویابین آئل کی درآمدات میں 850 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

    اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبرتک کی مدت میں پام آئل کی درآمدات کاحجم 1.226ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9.14 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پام آئل کی درآمدات کاحجم 1.123 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اکتوبرمیں پام آئل کی درآمدات پر246.19 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوستمبرمیں 347.46 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 288.98ملین ڈالرتھا،مالی سال 2022 میں پام آئل کی درآمدات پر3.150 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کارکنان کو آج کے جلسہ کیلئے پی ٹی آئی رہنماء منتے ترلے کرنے لگے
    ہمارے ڈراموں کی کہانیاں گھٹیا ہیں جس میں رونا دھونا دکھایا جاتا ہے عفت عمر
    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی کامیابی کا فائدہ دوسری پاکستانی فلموں کو بھی ہو گا
    اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سویابین آئل کی درآمدات پر117.22 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 12.34 ملین ڈالرتھا، اکتوبرمیں سویابین آئل کی درآمدات کاحجم 28.39 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 41.35 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 0.283 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2022 میں سویابین آئل کی درآمد پر238.96 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

  • عمران خان کی  غیر ملکی دوست؛ نیٹ فلکس نے چائلڈ سیکس اسمگلر خاتون پر دستاویزی فلم جاری کردی

    عمران خان کی غیر ملکی دوست؛ نیٹ فلکس نے چائلڈ سیکس اسمگلر خاتون پر دستاویزی فلم جاری کردی

    عمران خان کی غیر ملکی دوست؛ نیٹ فلکس نے چائلڈ سیکس اسمگلر خاتون پر دستاویزی فلم جاری کردی ہے

    عمران خان کی غیر ملکی دوست؛ نیٹ فلکس نے چائلڈ سیکس اسمگلر خاتون پر دستاویزی فلم جاری کردی ہے جس میں اس سب اسمگلنگ وغیرہ کے بارے دکھایا گیا ہے. گیلین میکسویل کو نوعمر لڑکیوں کو جسم فروشی کے لیے تیار کرنے اور ان کی انسانی سمگنگ اور اس کی سہولت کاری کے الزامات میں گزشتہ سال مجرم پایا گیا تھا۔ ان لڑکیوں کا بعد میں امریکی کاروباری شخصیت جیفری ایپسٹین نے جنسی استحصال کیا تھا، جو خود پکڑے جانے کے بعد جیل میں مردہ پائے گئے تھے۔

    خیال رہے کہ یہ وہی عورت ہے جس کے پاس پرائیویٹ جیٹ تھا اور عمران خان کی دوست تھی۔ اور یہ وہی ہے جس کے ساتھ وسیم اکرم اور عمران خان جزیرے پر گئے تھے اور عمران خان خاتون کے ساتھ اندر گئے اور وسیم کو باہر انتظار کرنا پڑا تھا

    ساٹھ سالہ میکسویل کو چھ میں سے پانچ الزامات پر مجرم پایا گیا تھا جن میں انتہائی سنگین الزامات بھی تھے، جیسے نوعمر بچوں کی جسم فروشی کے لیے انسانی سمگلنگ۔ یہ فیصلہ نیو یارک میں 12 افراد پر مشتمل جیوری نے پانچ دنوں کی مشاورت کے بعد سنایا تھا. ایک عالمی ادارے کی خبر کے مطابق جب ان کے خلاف فیصلہ سنایا جا رہا تھا تو میکسویل کے چہرے کے تاثرات میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی اور نہ ہی کوئی جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، انھوں نے اپنے پاس رکھا پانی کا گلاس بھرا اور اس سے دو مرتبہ گھونٹ لیے۔ اس فیصلے کے کچھ ہی دیر بعد، ان کی قانونی ٹیم نے بتایا کہ وہ پہلے ہی اپیل پر کام کر رہے ہیں۔

    ٹیریسا ہیلم نے، جو جیفری ایپسٹین پر الزام لگانے والوں میں سے ایک ہیں، ان خواتین کی تعریف کی جنھوں نے مقدمے کے دوران گواہیاں دیں۔ انھوں نے عالمی ادارے کو بتایا کہ ’آج انصاف کی فتح ہوئی ہے۔ میں ان تمام بہادر، نڈر اور انصاف کے لیے کوشاں خواتین کی شکر گزار ہوں جنھوں نے اس نتیجے کے لیے جنگ لڑی۔ جبکہ ’گیلین میکسویل کے پاس آئندہ یہ موقع نہیں ہو گا کہ وہ کسی سے کچھ لے سکیں۔ وہ اب آزادی سے زندگی نہیں گزار پائیں گی۔‘

    میکسویل کو درج ذیل جرائم میں سزا۔

    نوعمر بچوں کی جسم فروشی کے لیے انسانی سمگلنگ جس کی زیادہ سے زیادہ سزا 40 سال قید ہے۔
    نوعمر بچے کی اس نیت سے منتقلی کے انھوں مجرمانہ جنسی عمل سے گزارا جائے گا، جس کی زیادہ سے زیادہ سزا 10 برس قید ہے
    نوعمر بچوں کی مجرمانہ جنسی عمل کے لیے منتقلی کی سازش جس کی زیادہ سے زیادہ سزا پانچ برس قید ہے۔
    نوعمر بچوں کو غیرقانونی جنسی عمل کے لیے اکسانے کی سازش جس کی زیادہ سے زیادہ سزا پانچ برس قید ہے۔
    نوعمر بچوں کی جسم فروشی کے لیے سمگلنگ کی سازش، جس کی زیادہ سے زیادہ سزا پانچ برس قید ہے۔

    گیلین میکسویل کون ہیں؟

    گیلین میکسویل 1961 میں کرسمس کے دن پیدا ہوئیں۔ ان کی پیدائش کے تین روز بعد ان کے 15 سالہ بھائی مائیکل میکسویل کو ایک حادثہ پیش آیا جس کے بعد وہ اپنی زندگی کے باقی سات سال کوما میں رہے۔ حالانکہ وہ ایک کھاتے پیتے گھرانے میں پیدا ہوئی تھیں اور ان کے والد رابرٹ میکسویل ایک نامی گرامی پبلشر تھے۔ تاہم ہر اعتبار سے گلین میکسویل کو ابتدائی سالوں میں جذباتی اعتبار سے نظرانداز کیا جاتا رہا۔ ان کی والدہ بیٹی نے بعد میں اپنی سوانح عمری میں اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ مائیکل کے حادثے کے بعد گیلین کو ان کے والدین کی جانب سے ’بہت کم توجہ دی جاتی تھی۔‘

    بیٹی کے مطابق 1965 میں ایک روز ان کی تین سالہ بیٹی گیلین ان کے سامنے آ کر کھڑی ہو گئی اور کہنے لگی: ’ماں، یہاں میں بھی موجود ہوں۔‘ بیٹی کے مطابق گلین اس دوران انوریگسیا کا شکار بھی ہو گئی تھیں۔ ان کے والدین نے یہ کمی پوری کرنے کے لیے اپنی بیٹی کو خوب لاڈ پیار دیا۔ تاہم اس کے باوجود وہ اپنے والد کے غصے اور سزاؤں سے نہ بچ سکیں جو وہ اپنے ہر بچے کو دیا کرتے تھے۔ تاہم وہ جلد ہی ان کے سب سے چہیتی بیٹی بن گئیں۔ بیٹی نے اپنی سوانح عمری میں لکھا کہ ان کی پسندیدہ بیٹی جلد ہی ’بگڑ بھی گئی، یہ بات میں اپنے تمام بچوں میں سے صرف اسی کے بارے میں کہہ سکتی ہوں۔‘

    اب جب ان کو مختلف سنگین الزامات میں مجرم پایا گیا ہے تو اس بات کی وجوہات ان کے نظرانداز کیے جانے والے بچپن میں ڈھونڈی جا سکتی ہیں۔ گلین خاصی مشکل خاتون ہیں اور ان کے جرائم کی وجوہات بیان کرنا بہت مشکل ممکن کام ہے۔ حالانکہ ان کی زندگی خاصی حد تک عوامی نظروں کے سامنے گزری ہے لیکن اس کی تفصیلات پھر بھی واضح نہیں ہیں۔ لیکن شاید ان کے بچپن اور والد سے رشتے کے ذریعے ان کے بارے میں مزید تفصیلات ظاہر ہو سکیں۔ بطور کاروباری شخصیت رابرٹ میکسویل کی شہرت ایک بدتمیز شخص کی تھی۔ گھر پر وہ ایک ’سخت گیر والد‘ کے طور پر جانے جاتے تھے جو اپنے بچوں کو برا بھلا کہتے تھے اور انھیں جسمانی اذیت بھی پہنچاتے تھے۔

    ان کی سوانح عمری لکھنے والے جان پریسٹن لکھتے ہیں کہ رابرٹ اپنے تمام بچوں سے کھانے کی میز پر سخت سوالات کیا کرتے اور ان سے ان کے مستقبل کے بارے میں پوچھا کرتے اور اگر انھیں ان کی مرضی کا جواب نہ ملتا تو وہ انھیں رونے پر مجبور کر دیتے۔ رابرٹ کے ایک بیٹے ایئن پریٹسن کو بتاتے ہیں کہ ’وہ ہمیں بیلٹ سے مارا کرتے، بیٹیوں کو بھی۔ رابرٹ میکسویل کی طرح ایپسٹین بھی انتہائی مالدار شخص تھے، جو بروکلن کے ایک علاقے میں ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ رابرٹ میکسویل کی طرح ان کی زندگی کے اختتامی سال ذلت آمیز تھے اور وہ بھی بظاہر خودکشی کر کے ہلاک ہوئے۔

    گلین کا ایپسٹین کے ساتھ رشتہ دونوں کے لیے ہی فائدہ مند تھا۔ وہ انھیں اپنے امیر اور طاقتور دوستوں سے ملواتی تھیں اور اس کے بدلے وہ ان کے پرتعیش طرز زندگی کے لیے رقوم فراہم کرتے تھے۔ ان دونوں کا رشتہ خاصا قریبی تھا اور مقدمے کے دوران دونوں کی ہم آہنگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے وکلا نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ میکسویل ’جب ایپسٹین سے ملیں تو وہ بہت زیادہ مالدار نہیں تھیں۔

  • شان شاہد کی بڑی بہن زرقا نے بریڈ پٹ کو چیلنج دیدیا، بولی میرے بھائی کا مقابلہ کرکے دکھائو

    شان شاہد کی بڑی بہن زرقا نے بریڈ پٹ کو چیلنج دیدیا، بولی میرے بھائی کا مقابلہ کرکے دکھائو

    شان شاہد کی بڑی بہن زرقاجنہوں نے حال ہی میں فلم ضرار کے پریمئیر میں شرکت کی انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا بھائی ایک بہترین اداکار ہے اور ضرار اس کی بڑی مثال ہے. انہوں نے کہا کہ میں ہالی وڈ اور بالی وڈ کے فنکاروں کو چیلنج دیتی ہوں آئیں اور میرے بھائی کا مقابلہ کر کے دکھائیں. میں ہالی وڈ کے ایکٹر بریڈ‌پٹ کو کھلا چیلینج دے رہی ہوں آئے اور میرے بھائی کے مقابلے میں آکر کام کرے. زرقا کے ساتھ فلمسٹار لیلی بھی موجود تھیں انہوں نے کہا کہ زرقا نے بالکل ٹھیک کہا ہے. شان کا مقابلہ پاکستان کیا ہالی بالی وڈ میں کوئی بھی نہیں کر سکتا .

    لیلی نے کہا کہ شان ہماری فلم انڈسٹری کا اثاثہ ہے. زرقا نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ شان کو ان کے مداح اج تک پسند کرتے ہیں اور ان کی ہر فلم کو سراہتی ہیں. ضرار ایک ایسی فلم ہے جو جذبہ حب الوطنی کو ابھارتی ہے، انہوں نے کہا کہ آج میں اس موقع پر اپنی امی کو بہت مس کررہی ہوںوہ ہوتیں تو بہت خوش ہوتیں. لیلی نے کہا کہ میں بہت جلد فلموں میں نظر آئوں گی . یاد رہے کہ زرقا شان کی بڑی بہن ہیں اور یہ آج کل ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں بہت جلد ان کا یہ پراجیکٹ‌ ریلیز ہونے جا رہا ہے.