Baaghi TV

Author: +9251

  • راستوں کی بندش سے پریشان شہری تحریک انصاف پر برس پڑے

    راستوں کی بندش سے پریشان شہری تحریک انصاف پر برس پڑے

    راستوں کی بندش سے پریشان شہری تحریک انصاف پر برس پڑے؛ میٹرو بس انتظامیہ نے تاحکم ثانی سروس بند رکھنے کا اعلان

    پی ٹی آئی کے پاور شو سے پہلے ہی جڑواں شہروں کی اہم اور مصروف ترین رابطہ سڑکیں بند ہونے پر پریشان شہری تحریک انصاف پر برس پڑے۔ تحریک انصاف کے پاور شو سے پہلے ہی جڑواں شہروں کی اہم اور مصروف ترین رابطہ سڑکیں بند کردی گئی ہیں، اور راستوں کی بندش سے شہری محصور ہو گئے ہیں۔ فیض آباد تا شمس آباد راستہ بند ہونے کی وجہ سے متبادل راستوں پر شدید ٹریفک جام سے شہریوں کو بڑی مشکلات کا سامنا ہے، دوسری جانب میٹرو بس انتظامیہ نے تاحکم ثانی سروس بند رکھنے کا اعلان کررکھا ہے۔

    علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے تحصیل راولپنڈی اور اسلام آباد میں آج ہونے والے امتحانات 14 دسمبر تک ملتوی کردیئے ہیں۔ پریشان شہری تحریک انصاف پر شدید برہم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست نے ناک میں دم کردیا ان کا آزادی مارچ عوام کے لیے درد سر بن گیا ہے۔ آئے روز احتجاج کی زد پر رہنے والے جڑواں شہروں کے مکین ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئے ہیں، راستوں کی بندش سے شہری محصور ہو کر رہ گئے ہیں، اور ایک خاتون شہری نے کہا کہ میں ٹیچر ہوں میں نے اسکول جانا ہے تو کیسے جاؤں، سارے راستے بند کیے ہوئے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کارکنان کو آج کے جلسہ کیلئے پی ٹی آئی رہنماء منتے ترلے کرنے لگے
    ہمارے ڈراموں کی کہانیاں گھٹیا ہیں جس میں رونا دھونا دکھایا جاتا ہے عفت عمر
    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی کامیابی کا فائدہ دوسری پاکستانی فلموں کو بھی ہو گا
    جڑواں شہروں کا فیض آباد تا شمس آباد سب سے اہم اور مصروف ترین راستہ بند کردیا گیا ہے، اسلام آباد کی طرف آنے جانے والی دیگر سڑکوں پر بھی کنٹینر رکھ دئیے گئے ہیں، جس پر عوام کا کہنا ہے کہ ہر طرف کنٹینر ہی کنٹنیر ہیں، کوئی راستہ نہیں ہے، سمجھ نہیں آرہا کہ کیا کریں، یہاں کے مقامی افراد کے لیے تو راستے کھلے ہونے چاہیے، کوئی بندہ بیمار ہوتا ہے یا کوئی دوسری پریشانی ہوتی ہے۔

  • کورونا سے متاثر 43 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ قومی ادارہ صحت

    کورونا سے متاثر 43 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ قومی ادارہ صحت

    ملک بھر میں 24 گھنتوں کے دوران کورونا کے 7 ہزار 183 ٹیسٹ کئے گئے ،مثبت کیسز کی شرح 0.38 فیصد رہی ، این آئی ایچ

    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (آئی این ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنتوں کے دوران کورونا کے 7 ہزار 183 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ آئی این ایچ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 7 ہزار 183 ٹیسٹ کئے گئے ہیں اور اس دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.38 فیصد رہی ہے۔


    رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف حصوں میں کورونا سے متاثر 43 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ این آئی ایچ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 27 مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پشاور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.74 فیصد، لاہور میں 1.42 فیصد جبکہ اسلام آباد میں یہ شرح 0.71 فیصد اور راولپنڈی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.10 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کارکنان کو آج کے جلسہ کیلئے پی ٹی آئی رہنماء منتے ترلے کرنے لگے
    ہمارے ڈراموں کی کہانیاں گھٹیا ہیں جس میں رونا دھونا دکھایا جاتا ہے عفت عمر
    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی کامیابی کا فائدہ دوسری پاکستانی فلموں کو بھی ہو گا

    کووِڈ- 19 وائرس کیسے پھیلتا ہے؟

    یہ وائرس متاثرہ شخص کی کھانسی یا چھینک سے خارج ہونے والے رطوبتوں کے چھوٹے قطروں اور ایسے چیزوں کی سطح کو چھونے سے پھیلتا ہے جو کورونا وائرس سے آلودہ ہوچکی ہوں۔ کورونا وائرس ان چیزوں کی سطح پر کئی گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے لیکن اسے عام جراثیم کش محلول سے بھی ختم کیا جاسکتا ہے۔

    کورونا وائرس کی علامات کون سی ہیں؟

     کورونا وائرس کی علامات میں بخار، کھانسی اور سانس لینے میں مشکل پیش آنا شامل ہیں۔ بیماری کی شدت کی صورت میں نمونیہ اور سانس لینے میں بہت زیادہ مشکل کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔ یہ بیماری بہت کم صورتوں میں جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔ اس بیماری کی عام علامات زکام (فلو) یا عام نزلے سے ملتی جلتی ہیں جو کہ کووِڈ- 19 کی نسبت بہت عام بیماریاں ہیں۔ اس لئے بیماری کی درست تشخیص کے لئے عام طور پر معائنے (ٹیسٹ) کی ضرورت پڑتی ہے تاکہ اس بات کی تصدیق ہوسکے کہ مریض واقعی کووِڈ- 19 میں مبتلا ہوچکا ہے۔ یہ بات ذہن نشین کر لینا ضروری ہے کہ نزلے زکام اور کووِڈ- 19 کی حفاظتی تدابیر ایک جیسی ہیں۔ مثال کے طور پر بار بار ہاتھ دھونا اور سانس لینے کے نظام کی صحت کا خیال رکھنا (کھانسی کرتے اور چھینکتے وقت اپنا منہ کہنی موڑ کر یا پھر ٹشو یا رومال سے ڈھانپ لینا اور استعمال شدہ رومال یا ٹشو کو ایسے کوڑا دان میں ضائع کرنا جو ڈھکن سے بند ہوسکتا ہو)۔ نزلہ زکام کی ویکسین دستیاب ہے ، اس لئے ضروری ہے کہ آپ خود کو اور اپنے بچوں کو ویکسین کی مدد سے محفوظ رکھیں۔

  • لاہور میں ضرار پریمئیر . ندیم بیگ، شان ریشم ،کرن ملک اور میرا ودیگر کی شرکت

    لاہور میں ضرار پریمئیر . ندیم بیگ، شان ریشم ،کرن ملک اور میرا ودیگر کی شرکت

    اداکار شان شاہد کی فلم ضرار کا گزشتہ شب لاہور میں پریمئیر کیا گیا . پریمئیر میں شان شاہد ان کی بیٹیاں اہلیہ کے علاوہ فلم کی ہیروئین کرن ملک ، ریشم ، میرا ، نور بخاری ، ندیم بیگ ، عرفان کھوسٹ و دیگر نے شرکت کی . اس موقع پر فلمسٹار میرا شان شاہد کی بہت زیادہ تعریف کرتی ہوئی دکھائی دیں. انہوں نے کہا کہ شان میرا پرانا دوست اور کولیگ ہے اس نے ہمیشہ ہی بہت اچھا کام کیا ہے. فلم کی کہانی جذبہ حب الوطنی کو ابھارنے والی ہے. فلم کا ایک خاص میسج ہے کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہمیں اپنی اپنی سطح پر کام کرنا ہوگا. کرن

    ملک نے بہترین اداکاری کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ نہ صرف بہترین ماڈل ہیں بلکہ ایک بہترین اداکارہ بھی ہیں. فلم کی ڈائریکشن بہت زبردست ہے . شان نے خود ہی فلم لکھی ہے اور اس میں اداکاری کرتے ہوئے بھی دکھائی دئیے ہیں. فلم دم مستم میں ندیم بیگ آخری بار نظر آئے تھے ، ضرار میں انہوں نے ایک اہم کردار ادا کیا ہے. فلم کا میوزک بھی بہت زبردست ہے. پپو سمراٹ کی کوریوگرافی نے اسکو چار چاند لگادئیے ہیں، فلم میں اردو اور انگلش زبان کا استعمال کیا گیا ہے. نئیر اعجاز نے باکمال انداز میں کردار نبھایا ہے.

  • پی ٹی آئی کے کارکنان کی تعداد گاڑیوں سے بھی کم کہنے پر صحافی پر پی ٹی آئی رہنماء کا تشدد

    پی ٹی آئی کے کارکنان کی تعداد گاڑیوں سے بھی کم کہنے پر صحافی پر پی ٹی آئی رہنماء کا تشدد

    پی ٹی آئی کے کارکنان کی تعداد گاڑیوں سے بھی کیوں کہا؛ صحافی پر پی ٹی آئی رہنماء کا تشدد

    سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک صحافی تحریک انصاف کے ایک قافلے کے رہنمائ سے سوال کرتا ہے کہ ان کے لوگوں کی تعداد کیوں گاڑیوں سے بھی کم ہے جس پر وہ رہنماء غصے سے دوڑ آتے اور انہیں کک مارتے ہیں. اس حوالے صحافی وسیم عباسی نے لکھا کہ؛ پی ٹی آئی کے کارکنان کی تعداد گاڑیوں سے بھی کیوں کم ہے۔۔اس سوال پر ہنگو میں پی ٹی آئی رہنما نے غصے میں صحافی کو فلائنگ کِک مار دی۔۔آزادی صحافت؟؟ حقیقی آزادی؟


    تاہم پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے ظفر ہجازی نے کہا کہ؛ پریشان بندے سے کسی صحافی کو ایسا سوال نہیں کرنا چاہیے۔ علاوہ ازیں لوگوں پی ٹی آئی رہنماء اس کی اس حرکت پر تنقید کی ہے اور اسے شرمناک حرکت قرار دی ہے. جبکہ اس تشدد کی مختلف حلقوں نے شدید مزمت کی ہے اور ان کا کہنا ہے ان کا یہ روایہ انتہائی غلط ہے. ایک صارف سعید بٹ نے لکھا کہ؛ یہ ہے پی ٹی آٸ والوں کی اصلیت جب ان کے سچ بتاؤ یا دکھاؤ تو آپے سے باہر ہو جاتے ہیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کارکنان کو آج کے جلسہ کیلئے پی ٹی آئی رہنماء منتے ترلے کرنے لگے
    ہمارے ڈراموں کی کہانیاں گھٹیا ہیں جس میں رونا دھونا دکھایا جاتا ہے عفت عمر
    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی کامیابی کا فائدہ دوسری پاکستانی فلموں کو بھی ہو گا

    خیال رہے کہ مختلف شہروں سے پی ٹی آئی کے کارکنان ریلیوں اور قافلوں کی صورت میں راولپنڈی پہنچ رہے ہیں۔ تاکہ آج کے جلسہ کو کامیاب بنا سکیں لکن دراصل ان کے ساتھ لوگ نہیں آرہے یہ کہنا ہے ایک شہری کا جنہوں باغی کو بتایا کہ یہی وجہ ہے پی ٹی آئی والے صحافیوں کے سوال پر غصہ ہوجاتے ہیں کیونکہ ان کے ساتھ لوگ نہیں رہے ہیں اور یہ گھر گھر جاکر لوگوں کو منتیں کررہے.

  • دردناک کہانی: معذور سعودی ہاشم اور فاطمہ کے علاج کا طویل سفر

    دردناک کہانی: معذور سعودی ہاشم اور فاطمہ کے علاج کا طویل سفر

    سعودی عرب میں دو بہن بھائی ہاشم اور فاطمہ کے خاندانوں نے اپنے مریض بچوں کے علاج میں لگ کر تھکاوٹ اور درد کا ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ حال ہی میں شمالی سرحدوں کے گورنر شہزادہ فیصل بن خالد بن سلطان بن عبدالعزیز نے ان بچوں کی عیادت کی اور دونوں کے علاج معالجے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔.

    عالمی ادارے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں بچوں کی ماں ھبہ ابا الخیل نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ وہ اپنے بچے ہاشم کے جینیاتی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا علم ہونے کے بعد سے مشکل حالات میں خاندان کے ساتھ زندگی بسر کر رہی ہیں۔ یہ بیماری پیدائش پر ہی ظاہر ہو گئی تھی اور اس بیماری سے ہاشم کے چہرے کے خدوخال اور گردن کا سائز بڑھ گیا تھا۔ ریاض کے آرمڈ فورسز ہسپتال میں ہاشم کا علاج کیا گیا اور میرو ٹرانسپلانٹ کے ذریعے علاج کے لیے انھیں سنگاپور بھی لے جایا گیا لیکن علاج کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں اور انھیں مملکت واپس بھیج دیا گیا۔

    بعد ازاں بیماری پہلے سے بھی بڑھ گئی اور ہاشم کو دل کی ناکامی اور سانسوں کی ڈور برقرار رکھنے کیلئے آکسیجن پر منتقلی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ اسے دمہ، مرگی کے دورے اور مکمل دماغی فالج کا بھی سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے اس کی دیکھ بھال کرنا بہت مشکل ہوگیا۔ صرف میں ہی ہوں جو اکیلی اس کی دیکھ بھال کرتی ہوں۔ نوکرانی کی سہولت میسر نہیں۔ ہاشم کی عمر اب 16 ہوگئی ہے اور مشکلات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

    ہاشم کے علاوہ ھبہ کی ایک 8 سال کی بیٹی فاطمہ بھی بھی ہے جو قبل از وقت پیدا ہوئی تھی اور آکسیجن کی کمی کا شکار تھی جس کی وجہ سے اسے دماغی فالج، ہیمپلیجیا اور آنکھوں میں جھرجھری پیدا ہوئی تھی۔ وہ طارق ہسپتال میں زیر علاج ہے جس میں اس کی فزیوتھراپی کی جاتی ہے اور اس کی بحالی کیلئے فزیو تھراپی کا شعبہ بھی سرگرم ہے۔ تاہم اسے مزید علاج کی ضرورت ہے۔ جب ریاض کے ایک ہسپتال میں علاج کی درخواست بھیجی گئی تو اسے دور دراز کے کلینک میں علاج کی منظوری مل گئی جس کی وجہ سے ایک ساتھ دونوں بچوں کی دیکھ بھال کرنا انتہائی مشکل ہوگیا تھا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کارکنان کو آج کے جلسہ کیلئے پی ٹی آئی رہنماء منتے ترلے کرنے لگے
    ہمارے ڈراموں کی کہانیاں گھٹیا ہیں جس میں رونا دھونا دکھایا جاتا ہے عفت عمر
    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی کامیابی کا فائدہ دوسری پاکستانی فلموں کو بھی ہو گا
    ھبہ ابا الخیل نے مزید بتایا کہ وہ اب شدید تھکاوٹ اور سختی محسوس کرتی ہے، اپنے معذور بچوں کو علاج کے لیے لے جانے کے لیے کوئی ملازمہ یا گاڑی نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کی دیکھ بھال کرنے سے قاصر ہوگئی ہیں۔ ھبہ ابا الخیل نے تریف میں معذوروں کی انجمن کا شکریہ ادا کیا اور طارق ہسپتال کے جامع بحالی اور فزیوتھراپی کے شعبہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ھبہ ابا الخلیل کی مشکلات میں کمی کا مرحلہ اس وقت آ گیا جب شمالی سرحدی علاقے کے گورنر شہزادہ فیصل بن خالد بن سلطان بن عبدالعزیز نے طائف میں معذوروں کی ایسوسی ایشن کی طرف سے بچوں کی حالت زار سے آگاہ کرنے کے بعد اہل خانہ سے ملاقات کی اور بچوں کے علاج مکمل کی ہدایت جاری کر دی۔

  • پنجاب؛ میدانی علاقوں میں شدید دھند، محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کردی گئی

    پنجاب؛ میدانی علاقوں میں شدید دھند، محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کردی گئی

    پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت؛ جبکہ کسی بھی قسم کی مدد کیلئے ہیلپ لائن نمبر 130 بھی جاری.

    پنجاب کے میدانی علاقوں میں 26 نومبر بروز ہفتے کی صبح سے دھند کا راج ہے، جہاں حد نگاہ متاثر ہونے پر موٹر وے کو کئی مقامات سے بند کیا گیا۔ موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ٹو کو لاہور سے شیخوپورہ تک شدید دھند کی وجہ سے بند کیا گیا۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے کو مرید کے سے سمبڑیال دھند کی وجہ سے بند کیا گیا. پولیس کی جانب سے لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، جب کہ تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کارکنان کو آج کے جلسہ کیلئے پی ٹی آئی رہنماء منتے ترلے کرنے لگے
    ہمارے ڈراموں کی کہانیاں گھٹیا ہیں جس میں رونا دھونا دکھایا جاتا ہے عفت عمر
    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی کامیابی کا فائدہ دوسری پاکستانی فلموں کو بھی ہو گا
    ترجمان کا کہنا ہے کہ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔ موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ دوسری جانب حافظ آباد اور گرد و نواح میں بھی دھند کا راج ہے، جہاں حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ ترجمان موٹر وے پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ فوگ لائٹس کا استعمال اور تیز رفتاری سے گریز کریں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر، جب کہ بھارتی شہر کولکتہ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق بنگلادیش کا دارالحکومت ڈھاکا آلودہ ترین شہروں میں چوتھے اور کراچی نویں نمبر پر موجود ہے۔

  • لال حویلی سے میں پیدل فیض آباد جاؤں گا۔ شیخ رشید

    لال حویلی سے میں پیدل فیض آباد جاؤں گا۔ شیخ رشید

    لال حویلی سے میں پیدل فیض آباد جاؤں گا۔ شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ معیشت تباہ کرنے والوں کے لیے اعلان جنگ ہے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ لانگ مارچ کے لیے لال حویلی سے جم غفیر کے ساتھ فیض آباد جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ سے جو ڈرا اور دھمکا رہا ہے وہ سن لے ہم آ رہے ہیں اور معیشت تباہ کرنے والوں کے لیے اعلان جنگ ہے۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں پیدل لال حویلی سے فیض آباد جاؤں گا۔ گزشتہ روز وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی بلکہ پی ٹی آئی کو دیوار پر لکھا پڑھنے کی تجویز دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں اسٹیبلشمینٹ الیکشن کی تاریخ لے کر دے گی جو غلط ہے کیونکہ اسٹیبلشمنٹ نے غیر سیاسی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے اور فوج نے جو فیصلہ کیا ہے وہ ہمارے کہنے پر نہیں کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کارکنان کو آج کے جلسہ کیلئے پی ٹی آئی رہنماء منتے ترلے کرنے لگے
    ہمارے ڈراموں کی کہانیاں گھٹیا ہیں جس میں رونا دھونا دکھایا جاتا ہے عفت عمر
    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی کامیابی کا فائدہ دوسری پاکستانی فلموں کو بھی ہو گا
    دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ اگر فوری انتخابات نہیں ہوتے تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے راولپنڈی میں جلسے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ راولپنڈی اپنی قوم کے لیے جا رہا ہوں اور جلسے کا مقصد پیغام دینا ہے کہ قوم جاگ گئی ہے اور اسے آزاد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فوری انتخابات کا انعقاد نہیں ہوتا تو مجھے فرق نہیں پڑتا۔

  • کراچی میں صفائی کی نگرانی کا خود کار نظام اور شکایتی ایپ شروع

    کراچی میں صفائی کی نگرانی کا خود کار نظام اور شکایتی ایپ شروع

     شہر میں صفائی کی نگرانی کا خود کار نظام اور شکایتی ایپ شروع کردی گئی۔

    سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر سید امتیازعلی شاہ نے جی ٹی ایس امتیاز اور جی ٹی ایس شرافی کا تفصیلی دورہ کرکے کچرے کے وزن کرنے کے طریقہ کار اورکچرے کی جی ٹی ایس سے لینڈ فل سائٹ منتقلی کے حوالے سے کمپیوٹرائزڈ خودکارمانیٹرنگ کے نظام کا معائنہ کیا اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی اور افسران موجود تھے۔

    ایم ڈی سالڈ ویسٹ کوبتایا گیا کہ گاڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم، ڈسٹ بن میں چپ سسٹم اور جی ٹی ایس سے لینڈ فل سائٹ تک کچرے کی منتقلی کا تمام عمل کمپیوٹر مانیٹرنگ سسٹم کے تحت ہیڈ آفس کمانڈ اینڈ کنٹرول اور اپنے موئل فون پر کسی بھی وقت دیکھ سکتے ہیں تمام عمل خودکار نظام کے تحت شفاف طریقے سے کیا جا رہا ہے۔ نجی کمپنیز کو بلو ں کی ادائیگی بھی کمپیوٹرائزڈ رپورٹ کے مطابق دی جاتی ہے اورتمام عمل شفاف بنایا جارہا ہے جبکہ کچراگاڑیوں کی آمدورفت اور کچرا اٹھانے کاعمل بھی کمپیوٹرائزڈ خودکار نظام کے تحت مانیٹر کیا جارہا ہے اس سسٹم کی وجہ سے صفائی کے نظام کی بہتری و مربوط نگرانی کے امورمیں بہتری آئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کارکنان کو آج کے جلسہ کیلئے پی ٹی آئی رہنماء منتے ترلے کرنے لگے
    ہمارے ڈراموں کی کہانیاں گھٹیا ہیں جس میں رونا دھونا دکھایا جاتا ہے عفت عمر
    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی کامیابی کا فائدہ دوسری پاکستانی فلموں کو بھی ہو گا
    شہریوں کی شکایات اور ان کے بروقت ازالے کے لیے ایک موبائل ایپ بھی متعارف کرائی گئی ہے صفائی یا کچرے سے متعلق شکایات متعلقہ افسران و عملے تک بروقت منتقلی اورشکایات کا ازالہ بروقت یقینی بنایا جارہا ہے یہ ایپ اس مانیٹرنگ سسٹم سے بھی لنک کی گئی ہے، ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے کمانڈاینڈ کنٹرول کا بھی دورہ کیا۔

  • پی ٹی آئی مارچ کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے سخت سیکورٹی انتظامات

    پی ٹی آئی مارچ کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے سخت سیکورٹی انتظامات

    پی ٹی آئی مارچ کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے سخت سیکورٹی انتظامات

    راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کے جلسے یعنی تحریک انصاف مارچ کے حوالے سے راولپنڈی پولیس نے سخت سیکورٹی انتظامات کیئے ہیں. جبکہ سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان سیکورٹی انتظامات کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں.

    ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق؛ ایلیٹ کمانڈوز، ڈولفن فورس، ضلعی پولیس، ٹریفک پولیس اور دیگر یونٹس کے 10 ہزار کے قریب افسران و اہلکار سیکورٹی و ٹریفک فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ ٹریفک کے انتظامات کے لئے ٹریفک پولیس کے 750 افسر و اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں. ان کا مزید کہنا تھا کہ؛ ایلیٹ کے 270 سے زائد کمانڈوز سیکورٹی پر مامور ہیں.

    راولپنڈی پولیس کا بتانا ہے کہ جلسہ گاہ اور گردونواح میں ایلیٹ کمانڈوز اور ڈولفن فورس کی خصوصی ٹیمیں گشت کر رہی ہیں، 200 سے زائد چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں، 100 سے زائد مقدمات پر خصوصی پکٹس پر چیکنگ کی جا رہی ہے، جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کارکنان کو آج کے جلسہ کیلئے پی ٹی آئی رہنماء منتے ترلے کرنے لگے
    ہمارے ڈراموں کی کہانیاں گھٹیا ہیں جس میں رونا دھونا دکھایا جاتا ہے عفت عمر
    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی کامیابی کا فائدہ دوسری پاکستانی فلموں کو بھی ہو گا

    جاری اعلامیہ کے مطابق؛ سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا ہے کہ سیکورٹی کے حوالے سے تمام ہدایات اور ایس او پیز کو یقینی بنایا جائے گا. سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے مزید کہا کہ؛ فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے.

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ کی وجہ سے ٹریفک پولیس نے الرٹ جاری کر دیا

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کی وجہ سے ٹریفک پولیس نے الرٹ جاری کر دیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لانگ مارچ کی وجہ سے ٹریفک پولیس نے الرٹ جاری کر دیا ہے.

    پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا اسٹیج مری روڈ پر رحمان آباد کے قریب تیار کیا گیا ہے اور لانگ مارچ میں شرکت کے لیے ملک بھر سے قافلے راولپنڈی پہنچ رہے ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے راولپنڈی اوراسلام آباد کی میٹرو بس سروس معطل کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق روات ٹی کراس سے راولپنڈی پشاور روڈ کی طرف ڈائیورژن ہے اور روات سے اسلام آباد داخلے کے لیے ایک لین کھلی ہے۔

    شہری اسلام آباد سے راولپنڈی کے لیے کورال چوک سے پرانا ایئر پورٹ روڈ استعمال کریں جبکہ اسلام آباد ایکسپریس وے کورال اسٹاپ سے بند ہے اور فیض آباد میں اسلام آباد کے لیے راستہ کھلا ہے۔ فیض آباد سے مری روڈ جبکہ آئی جے پی روڈ اور راولپنڈی کے راستے بند ہیں۔ مری روڈ پر فیض آباد کے دونوں اطراف ڈائیورژن ہے اور ٹریفک کو متبادل کے لیے اسلام آباد ایکسپریس وے کی طرف موڑا جا رہا ہے۔ 26 نمبر چونگی ٹریفک کے لیے کھلی ہے۔ سری نگر ہائی وے اسلام آباد ایئر پورٹ اور موٹروے کے لیے کھلی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کارکنان کو آج کے جلسہ کیلئے پی ٹی آئی رہنماء منتے ترلے کرنے لگے
    ہمارے ڈراموں کی کہانیاں گھٹیا ہیں جس میں رونا دھونا دکھایا جاتا ہے عفت عمر
    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی کامیابی کا فائدہ دوسری پاکستانی فلموں کو بھی ہو گا

    ریڈ زون میں نادرا اور ایکسپریس چوک سے آنے جانے کا راستہ بند ہے۔ شہری ریڈ زون میں داخلے اور اخراج کے لیے مارگلہ روڈ اور ایوب چوک استعمال کریں۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق عمران خان کا ہیلی کاپٹر بارانی یونیورسٹی میں اتارا جائے گا اور 26 نومبر کی رات جلسہ گاہ خالی کرنا ہو گا جبکہ راستے بند کرنے پر سخت ایکشن کیا جائے گا۔