Baaghi TV

Author: +9251

  • کارکنان کو آج کے جلسہ کیلئے پی ٹی آئی رہنماء منتے ترلے کرنے لگے

    کارکنان کو آج کے جلسہ کیلئے پی ٹی آئی رہنماء منتے ترلے کرنے لگے

    کارکنان کو آج کے جلسہ کیلئے پی ٹی آئی رہنماء منتے ترلے کرنے لگے ہیں

     پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے راولپنڈی میں آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جانے کا دعوٰی کیا جارہا ہے، جس میں شرکت کیلیے ملک بھر سے کارکنان قافلوں کی صورت پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ انتظامیہ کی ہدایت پر پی ٹی آئی نے جلسہ گاہ کا مقام تبدیل کردیا، جس کے بعد اب سکستھ روڈ فلائی اوور پر اسٹیج بنایا گیا جبکہ پنڈال چاندنی چوک تک لگایا گیا ہے۔ لیکن اس حوالے پی ٹی آئی ناقدین کا خیال ہے کہ کارکنان کو آج کے جلسہ کیلئے پی ٹی آئی رہنماء منتیں اور ترلے کررہے تاکہ وہ لوگوں کو زیادہ دکھا سکیں.

    جبکہ ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو 26 نکات پر جلسے کی اجازت دے دی تھی جس کے مطابق پی ٹی آئی کو رات بارہ بجے سے پہلے جلسہ گاہ کو خالی کرنا ہوگا۔ جہاں ایک طرف پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں وہیں ابھی تک عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کا معاملہ حل نہ ہوسکا، جی ایچ کیو کی جانب سے پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر اتارنے کی اجازت کے بعد انتظامیہ نے اس سے انکار کردیا۔

    جبکہ اس سے قبل  پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا تھا کہ تھریٹس سے آگاہ کیا گیا ھے اگر عمران خان یا پنڈی اجتماع میں کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ہوں گے۔ راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کے سلسلے میں جلسے کے لیے تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ میں آزادی کیمپ میں موجود ہوں، یہاں ابھی سے ماحول بن چکا ہے۔ گلگت، بلوچستان سندھ سے قافلے چل چکے ہیں جنوبی اضلاع سے قافلے بھی صبح تک پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنڈی کی تاریخ میں ایسا بڑا بڑا اجتماع ہونے جارہا ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوا ہوگا۔

    اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ خیمہ بستی میں تیس ہزار افراد کے لیے گنجائش ہے، لوگ دیکھ رہے ہیں کہ ان کا کپتان عمران خان ان کے لئے جدوجہد کر رہا ہے عمرن خان اپنے اوپر قاتلانہ حملے کے باوجود کھڑا ہے ڈاکٹروں نے بھی منع کیا ہم نے بھی منع کیا اور ویڈیو خطاب کی تجویز دی لیکن عمران خان نے کہا کہ اپنے لوگوں کے پاس خود جاؤں گا نہ جھکوں گا نہ ڈروں گا۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نے کہا تھا کہ حقیقی آزادی کی تحریک ایک نئی منزل تک پہنچے گے اور عمران خان آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان خود کریں گے۔

    پنجاب میں حکومت ہونے کے باوجود راولپنڈی میں اسٹیج لگانے کی جگہ بار بار تبدیل ہونے کے سوال پر اسد عمر کا کہنا تھاکہ دیکھ لیں ملک کا نظام کیسا ہے، ابھی تک ایف آئی آر نہیں کٹ رہی لیکن اسٹیج لگنے کا مسئلہ نہیں وہ جگہ نا سہی دوسری سہی لیکن اس سب میں یہ لوگ خود بے نقاب ہورہے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ واضح ہے اس کی زمہ دار وفاقی حکومت اور وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان ہوں گے جو خود کہتے ہیں کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے لیکن اسلام آباد میں ہیلی کاپٹر اترنے کی اجازت تک نہیں دے رہے۔

  • حسن احمد ہوئے اپنی اہلیہ سنتیا مارشل سے خفا

    حسن احمد ہوئے اپنی اہلیہ سنتیا مارشل سے خفا

    میاں بیوی میں ناراضگی تو چلتی رہتی ہے ، تاہم حال ہی میں ناراضگی ہو گئی ہے شاید حسن احمد اور سنیتا مارشل میں . کم از کم حسن احمد کی وڈیو سے تو یہی لگ رہا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ سنتیا مارشل سے ہیں ناراض . تفصیلات کے مطابق سنیتا مارشل نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے اپنی زندگی میں اکیلے بہت زیادہ جدوجہد کی اور اس بارے میں جب میں پہلے بات کیا کرتی تھی تو میرے شوہر کو غصہ آجایا کرتا تھا لیکن انہوں نے اب اپنا علاج کروا لیا ہے. اس انٹرویو پر رد عمل دیتے ہوئے حسن احمد نے کہا کہ ہم دونوں میاں بیوی ہیں اور ہم دونوں کا فرض ہے کہ ہم ایک دوسرے کا پردہ رکھیں .، انہوں نے کہا کہ سنیتا کے انٹرویو میں بہت ساری باتیں ایسی ہیں جو غلط ہیں ان کا

    حقیقت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے. مجھے پتہ نہیں کیوں ایسا لگ رہا ہے کہ مجھ پہ ترس کھایا جا رہا ہے ، بھئی میں ایک مضبوط آدمی ہوں اور اپنی زندگی میں ، میں نے بہت جدوجہد کی ہے ہمیشہ سر اٹھا کر جیا ہوں .حسن احمد نے یہ ساری باتیں ایک وڈیو پیغام جاری کر کے کیں . ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دونوں کے درمیان بعض معاملات کو لیکر چیزیں ٹھیک نہیں چل رہیں .

  • عتیقہ اوڈھو ترکی ڈرامے میں جلوہ گر ہوں گی

    عتیقہ اوڈھو ترکی ڈرامے میں جلوہ گر ہوں گی

    پاکستانی شو بز انڈسٹری کی ورسٹائل اور خوبصورت اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی خوبصورتی اور اداکاری کے سب ہیں دیوانے ہیں . عتیقہ اوڈھو انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں .، انہوں نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کرکے اپنے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شئیر کی ہے اور وہ خوشخبری یہ ہے کہ وہ اب ایک ترکی ڈرامے میں بھی جلوہ گر ہوں گی. انہوں نے لکھا کہ میرا ترکی ڈرامہ بہت جلد آن ائیر ہو گا . ترکی کے ڈرامے ”کویو بیاز“ میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔ ڈرامے میں عتیقہ اوڈھو کے ساتھ مشہور ترکی اداکار نیسا بولکباشی اتاکان ہوگورین، اتابیق محسن اور ایبرو اکیل و دیگر موجود ہوں گے. عتیقہ اوڈھو کی اس پوسٹ کے کمنٹس باکس میں ان کے مداحوں نے ان کو

    مبارکباد دیں اور کہا کہ آپ نے ہمیشہ ہی ہمارا سر فخر سے بلند کیا ہے اور ہم بہت بے تاب ہیں آپ کو ترکی ڈرامے میں دیکھنے کےلئے. یاد رہے کہ عتیقہ اوڈھو نے اپے کیرئیر میں‌ سوچ سمجھ کر پراجیکٹس کانتخاب کیا. انہوں‌نے کبھی بھی ایسے کردار ادا نہیں کئے جو یکسانیت کا شکار ہوں‌. عتیقہ کم مگر معیاری کام کر نے کو ترجیح دیتی ہیں . انہوں نے ڈرامہ سیریل ہمسفر میں فواد خان کی ماں کا کردار کرکے بہت زیادہ داد سمیٹی .

  • آغا علی اور حنا الطاف ایک دوسرے کی وفا کے دیوانے

    آغا علی اور حنا الطاف ایک دوسرے کی وفا کے دیوانے

    آغا علی جو حنا الطاف کے ساتھ شادی سے پہلے کافی سکینڈلز کا شکار رہے ہیں . ان کی اہلیہ حنا الطاف نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھے آغا کی جو سب سے اچھی بات لگتی ہے وہ یہ ہے کہ وہ بہت زیادہ وفادار ہیں اور مجھ سے بے وفائی کا سوچ بھی نہیں سکتے. انہوں نے کہا کہ وہ اپنی والدہ اپنی فیملی اور مجھے ہر کسی کو اسکے مقام پر رکھتے ہیں‌یہی وجہ ہے کہ ہمیں کبھی بھی ایک دوسرے کے ساتھ شکایات نہیں ہوئیں . آغا نے ہمیشہ مجھے عزت احترام دیا ہے اور یہی ان کی باتیں جو مجھے بہت اچھی لگتی ہیں . دوسری طرف آغا علی

    کہتے ہیں کہ میں نے وفا سیکھی ہی حنا سے ہے وہ خود بہت وفادار ہیں اسی لئے مجھے وفادار کہہ رہی ہیں.، انہوں نے میری زندگی میں ایک سکون قائم کیا ہے ان سے پہلے میں اور میری زندگی بکھری پڑی تھی حنا نے آکر میری زندگی کو کمپوز کرنے کے ساتھ مکمل طور پر بدل دیا. میں اپنی اہلیہ کو دنیا کی بہترین خاتون مانتا ہوں انہوں نے ہمیشہ میری ماں کا بھی بہت احترام کیا ہے یہی وجہ ہے کہ میری ماں بھی میری طرح ان کی دیوانی ہیں .

  • ہمارے ڈراموں کی کہانیاں گھٹیا ہیں جس میں رونا دھونا دکھایا جاتا ہے عفت عمر

    ہمارے ڈراموں کی کہانیاں گھٹیا ہیں جس میں رونا دھونا دکھایا جاتا ہے عفت عمر

    ماڈل سے اداکاری کی طرف آنے والی عفت عمر نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں‌نے اداکاری اسی لئے چھوڑی کیونکہ اچھا کام نہیں ہو رہا ، گھٹیا کہانیاں بن رہی ہیں ہر کہانی میں ساس بہو پر ظلم کررہی ہے، بہو اور ساس نند ہر کوئی ایک دوسرے کے خلاف سازش کر رہا ہے. انہوں نے کہا کہ میں کیوں کوئی ایسا کردار کروں جس پر میں‌خود کل کو تنقید کررہی ہوں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری سوسائٹی کے دوہرے معیار ہیں جس طرح سے مرد کو اس کی غلطی کی سزا فورا مل جاتی ہے عورت کو نہیں‌ملتی اس کو طعنے ملتے رہتے ہیں‌ہم

    کب ایسے رویوں سے نکلیں گے ایسی سوچ سے چھٹکارا پائیں گے جس کے مطابق عورت پائوں کی جوتی ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے ایسے کردار نہیں ملتے جو مجھے اداکاری کے لئے اکسائیں اور میں کوئی یراجیکٹ‌سائن کر لوں میں صرف نظر آنے کےلئے کوئی بھی پراجیکٹ سائن نہیں‌کرتی . میں نے ہمیشہ اپنے کیرئیر میں‌سوچ سمجھ کام کیا ہے. مجھے خدا نے بہت شہرت سے نوازا ہے . لیکن کام کے معاملے میں‌، مں خاصی چوزی ہوں ، برا کام کرنے سے بہتر ہے کہ انسان کام کرے ہی نا اور میں دراصل یہی کررہی ہوں .

  • حریم فاروق نے بتا دیا کہ فنکاروں  کو ٹارگٹ کیوں کیا جاتا ہے؟‌

    حریم فاروق نے بتا دیا کہ فنکاروں کو ٹارگٹ کیوں کیا جاتا ہے؟‌

    اداکارہ حریم فاروق نے حال ہی میں کہا ہے کہ فنکار سب سے زیادہ آسان ہدف ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان پر تنقید کی جاتی ہے. جس کو بھی دیکھو وہ کسی بھی فنکار کے حوالے سے کچھ بھی کہہ دیتا ہے اور سوشل میڈیا پر بحث چل نکلتی ہے. اگر ہر کوئی فنکار پر تنقید کرتا ہے تو اسکی وجہ ہی یہ ہے کہ فنکار آسان ہدف ہوتے ہیں . انہوں نے کہا کہ ہم جتنا مرضی اچھا کام کر لیں جتنا مرضی اچھا بول لیں لیکن غلطی سے بھی ایک لفظ ادھر سے ادھر ہوجائے تو ہمیں‌نہیں‌بخشا جاتا کئی کئی دن اور مہینے ہمارا مذاق بنایا جاتا ہے جو کہ بہت ہی غلط ہے. کبھی کسی نے فنکاروں کی خوبیاں نہیں دیکھیں بس تنقید کرنےکے لئے وہ کسی ہلکی سی بھی بات کی تلاش میں رہتے ہیں . انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے میرے

    مداحوں نے ہمیشہ بہت پیار محبت دی ہے جس کی وجہ سے میں ان کی مشکور ہوں . میں کم کم اس لئے نظر آتی ہوں کیونکہ میں صرف اچھے سکرپٹس پر کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں چاہے اس کےلئے مجھے کتنا بھی انتظار کیوں نہ کرناپڑے. حریم فاروق نے کہا کہ بڑی سکرین ہو یا چھوٹی دونوں پر کام کرنے کےلئے بہت محنت لگتی ہے اور میرا فلم اور ڈرامے میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے.

  • دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی کامیابی کا فائدہ دوسری پاکستانی فلموں کو بھی ہو گا

    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی کامیابی کا فائدہ دوسری پاکستانی فلموں کو بھی ہو گا

    میکال ذاولفقار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی زبردست کامیابی سے دوسری پاکستانی فلموں کو بھی فائدہ ہو گا. بہت جلد میری فلم منی بیگ گارنٹی بھی سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے مجھے بہت امید ہے کہ یہ فلم بھی اچھا بزنس کریگی. لوگ فواد خان کو دیکھنا چاہتے ہیں ، اور فواد ہماری فلم میں بہت اہم کردار ادا کررہے ہیں. میکال نے کہا کہ ہمارے ہاں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے اس کی مثال مولا جٹ ہے اس فلم نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ پاکستان میں اعلی کام کرنے والے بھی موجود ہیں اور ہمارے ہاں بھی بین الاقوامی معیار کا کام ہو رہا ہے. میکال نے مزید کہا کہ صبا قمر کے ساتھ کام کرنے کا ہمیشہ ہی تجربہ بہت خوشگوار رہا ہے. ہمارا ڈرامہ فراڈ چل رہا ہے اس میں بھی ہماری جوڑ ی

    جو بہت پسند کیا جا رہا ہے. اب ہم ویب سیریز منڈی میں‌بھی ایک ساتھ کام کررہے ہیں امید ہے کہ لوگوں کو ہمیں ایک بار پھر ساتھ دیکھ کر بہت اچھا لگے گا . میکال نے مزید کہا کہ میرا نیا پراجیکٹ بطور پرڈیوسر بہت جلد شروع ہونے والا ہے. یاد رہے کہ میکال ذولفقار نے ماڈلنگ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیااور اس کے بعد اداکاری میں اپنا نام بنایا.

  • میکال ذوالفقار کی پروڈکشن میں  رستم زمان گاما پہلوان کی زندگی بنے گی

    میکال ذوالفقار کی پروڈکشن میں رستم زمان گاما پہلوان کی زندگی بنے گی

    رستم زمان گاما پہلوان کی زندگی پر اب فلم بنے گی اس فلم کو "زیسکو فلمز” پروڈیوس کرے گی جس کے پروڈیوسر میکال ذوالفقار اور شایان ہیں جو اس سے پہلے”نہ بینڈ نہ باراتی”اور”منی بیک گارنٹی” جیسی فلمیں بناچکے ہیں. ان دونوں کا حال ہی میں انٹرویو کیا گیا شایان اور میکال نے بتایا کہ وہ دونوں بہت جلد رستم زمان گاما پہلوان کی زندگی پر فلم بنانے جا رہے ہیں. ان دونوں‌ نے کہا کہ فلم کا سکرپٹ مکمل ہو چکا ہے لیکن باقی چیزوں پر کام ہو رہا ہے. گاما پہلوان جن کا اصل نام غلام محمد بخش بٹ 22 مئی 1878ء امرتسر میں پیدا ہوئے تھے جبکہ ان کی وفات 23 مئی 1960کو لاہور میں ہوئی تھی۔ انہوں نے ورلڈ چیمپئن کا مقابلہ جیتا اس لیے انہیں “رستمِ زماں” بھی کہا جاتا ہے، وہ قدیم فنِ پہلوانی کے بانیوں میں سے تھے۔ان کا قد 5 فٹ اور 7 انچ تھا، گاما کے بڑے بھائی امام بخش بھی مشہور پہلوان تھے۔ تعلق کشمیری خاندان سے تھا۔ گاما اور ان کے بھائی

    کی پہلوانی کے اخراجات پٹیالہ کے مہاراجہ نے کی۔گاما پہلوان روزانہ 5000 بیٹکیں اور 3000 ڈنڈ لگاتے تھے۔ گاما بیٹھکیں لگانے کیلیئے 95 کلو وزنی بھاری ڈِسک اٹھاتے اور ورزش کرتے تھے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف سپورٹس میوزیم، پٹیالہ، پنجاب، بھارت میں آج بھی یہ ڈِسک موجود ہے۔گاما نے 1902ء میں 22 سال کی عمر میں 1200 کلو وزنی پتھر اٹھایا اور اپنے سینے تک لایا اور کچھ قدم چلا بھی یہ پتھر آج بھی بھارت کے بارودا میوزیم سایاجی باغ میں پڑا ہوا ہے اور اس پر لکھا ہے “یہ پتھر 23 دسمبر 1902ء کو گاما نے اٹھایا”۔یاد رہے کہ میکال اور شایان آج کل ویب سیریز منڈی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اس کی شوٹنگ لاہور میں جاری ہے.

  • چیلنجز کے باوجود قومی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے دوران لیڈرشپ کا مظاہرہ کیا. صدر عارف علوی

    چیلنجز کے باوجود قومی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے دوران لیڈرشپ کا مظاہرہ کیا. صدر عارف علوی

    چیلنجز کے باوجود قومی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے دوران لیڈرشپ کا مظاہرہ کیا اور ورلڈ ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا تقریب سے خطاب

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ چیلنجز کے باوجود قومی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے دوران لیڈرشپ کا مظاہرہ کیا اور ورلڈ ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ، پاکستان کے لیجنڈ کرکٹرز اور غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ رکاوٹوں اور مشکلات کے باوجود ہماری ٹیم ان بین الاقوامی ٹیموں کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے جنہیں کرکٹ کی اربوں ڈالر کی معیشت سمجھا جاتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ بلبل پنجاب کا خطاب پانے والی گلوکارہ اور شاعرہ کا یوم پیدائش
    پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تزویراتی شراکت داری کے نئے دور میں داخل. وزیر اعظم
    لاپتہ افراد کیس، تحقیقات مکمل کی جائیں، عدالت
    انہوں نے کہا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں نے جس طرح کھیل ہارنے کے باوجود ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کی وہ قابل ذکر ہے، ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی نوجوان ہیں اور ہمیں امید ہے کہ یہ آنے والے ٹورنامنٹس میں بہت سی فتوحات دلائے گی۔ صدر نے کہا کہ پوری قوم اپنے کرکٹ کے ستاروں کی شاندار کارکردگی پر فخر کرتی ہے، پاکستان میں کرکٹ ایک انتہائی مقبول کھیل ہے اور ٹیم کی اچھی کارکردگی تمام پاکستانیوں کی زندگیوں میں رنگ لاتی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا کہ تنقید کا واحد جواب فتح ہے اور اسے ہمیشہ پسند کیا جاتا ہے۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ یہ قوم کی حمایت تھی جو اتنے بڑے ٹورنامنٹ میں ان کی طاقت بنی ہے۔

  • وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی پاکستان میں چین کے سفیرسے ملاقات

    وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی پاکستان میں چین کے سفیرسے ملاقات

    پاکستان اور چین گہرے برادرانہ تعلقات کے بندھن میں بندھے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی پاکستان میں چین کے سفیرسے ملاقات میں گفتگو

    وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان اور چین گہرے برادرانہ تعلقات کے بندھن میں بندھے ہیں ،دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شعبوں میں تاریخی اور مضبوط دوطرفہ تعلقات ہیں۔انہوں نے یہ بات جمعہ کویہاں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر رونگ نونگ سے ملاقات میں کہی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ طارق باجوہ، سیکرٹری خزانہ اور فنانس ڈویژن کے دیگر سینئر افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیر خزانہ اور چینی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور مالیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے چین کے سفیر کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور پاکستان اور چین کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا،انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف اقتصادی شعبوں میں تاریخی اور مضبوط دوطرفہ تعلقات ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ بلبل پنجاب کا خطاب پانے والی گلوکارہ اور شاعرہ کا یوم پیدائش
    پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تزویراتی شراکت داری کے نئے دور میں داخل. وزیر اعظم
    لاپتہ افراد کیس، تحقیقات مکمل کی جائیں، عدالت
    وزیر خزانہ نے پاکستان کو درپیش سیلاب کے اثرات پر روشنی ڈالی جس نے بنیادی ڈھانچے، زراعت، زندگی اور املاک کو بڑے پیمانے پر متاثر کیا ہے۔ انہوں نے چینی حکومت کی مالی معاونت کو سراہا ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت مالی اور مالیاتی استحکام کو یقینی بنا کر عوام کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ چین کے سفیر نے مشکل کی اس گھڑی میں چینی حکومت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ چین اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں چینی منصوبوں میں سہولت فراہم کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ وزیر خزانہ نے مسلسل مدد اور تعاون پر چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔