Baaghi TV

Author: +9251

  • نئے آرمی چیف اور چیئرمین  جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا باضابطہ تقرری کا نوٹیفکیشنز جاری

    نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا باضابطہ تقرری کا نوٹیفکیشنز جاری

    نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا باضابطہ تقرری کا نوٹیفکیشنز جاری

     اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے تقرر کے گزٹ نوٹیفیکیشنز جاری کر دیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ساحر شمشاد مرزا کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا ۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔

    سید عاصم منیر کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر سے ہوگا ۔ جنرل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی بھی 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔ ترقیاں اور تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 243 چار اے، بی ، آرٹیکل 48 اور پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے سیکشن 8 اے، 8 ڈی کے تحت ہوئی ہیں۔

    علاوہ ازیں جنرل باجوہ اور جنرل ندیم رضا کی ریٹائرمنٹ کی منظوری کے نوٹیفکیشنز بھی جاری کیئے گئے ہیں.

    دریں اثنا وفاقی حکومت نے ریٹائر ہونے والے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے گزٹ نوٹیفیکیشنز بھی جاری دیے ہیں، جس کے مطابق وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف ریٹائرمنٹ کی منظوری بھی دے دی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ بلبل پنجاب کا خطاب پانے والی گلوکارہ اور شاعرہ کا یوم پیدائش
    پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تزویراتی شراکت داری کے نئے دور میں داخل. وزیر اعظم

    نوٹیفکیشن کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف ریٹائرمنٹ کا اطلاق 29 نومبر سے ہوگا۔ وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ریٹائرمنٹ کی منظوری بھی دے دی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی ریٹائرمنٹ کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ریٹائرمنٹ کی منظوری نارمل مراعات کے ساتھ دی گئی ہے۔

  • پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تزویراتی شراکت داری کے نئے دور میں داخل. وزیر اعظم

    پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تزویراتی شراکت داری کے نئے دور میں داخل. وزیر اعظم

    صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تزویراتی شراکت داری کے نئے دور میں داخل ہوگئے ہیں ، وزیر اعظم شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تزویراتی شراکت داری کے نئے دور میں داخل ہوگئے ہیں ، جمعہ کو ترکیہ کے دورے پر روانگی کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ کے دو روزہ دورے پر روانہ ہورہے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاک بحریہ کے لئے تیسرے ملجم کارویٹ جہاز کا افتتاح دونوں برادر ممالک کے مابین گہرے دفاعی تعلقات کا مظہر ہے۔


    وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطح کے تبادلے ہماری شراکت داری کی عکاسی کرتے ہیں ۔ انہوں نے ترک عوام کی گرمجوشی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ میں ہونا ایسا ہی ہے جیسا اپنے گھر میں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ صدر اردو ان کی قیادت میں ترکیہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات تزویراتی شراکت داری کے نئے دور میں داخل ہوگئے ہیں اور ہم دونوں ممالک کے مابین تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کےلئے کوشاں ہیں۔

    جبکہ اس سے ایک روز قبل دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاتھا کہ وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر جمعہ کے روز روانہ ہوں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف استنبول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے لیے حاصل کیے گئے چار ملگیم کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز کا مشترکہ افتتاح بھی کریں گے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق دو روزہ دورے میں وزیر اعظم, ترکیہ کی کاروباری کمیونٹی سے بات چیت کرنے کے ساتھ ساتھ استنبول میں قیام کے دوران ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک کے صدر کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔دفتر خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال سمیت دیگر مفادات عامہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

    بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ دونوں ممالک ایمان، ثقافت اور تاریخ کی مشترکات میں گہرائی سے جڑے ہوئے ہیں جو ہم آہنگی اور باہمی اعتماد پر مبنی برادرانہ تعلقات سے سے لبریز ہیں۔

  • اسماعیل تارا دنیا چھوڑ گئے

    اسماعیل تارا دنیا چھوڑ گئے

    فلم، اسٹیج اورٹی وی کےنامور فنکاراسماعیل تارا دنیا چھوڑ گئے ہیں. جی ہاں اسماعیل تارا وفات پا گئے ہیں. ان کی عمر 73 برس تھی . اسماعیل تارا تین روزسے کراچی کےایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے. کامیڈی اسماعئل تارا کی پہچان تھی. انہوں نے بطور مزاحیہ اداکار کئی برس تک شائقین کو اپنے سحر میں مبتلا رکھا. انہوں نے کئی اسٹیج ڈراموں، ٹیلی وژن ڈراموں اور فلموں میں کام کیا۔ پاکستان ٹیلی وژن کے پروگرام ففٹی ففٹی سے ان کو ایسی شہرت ملی کہ ان کا شمار دیکھتے ہی دیکھتے ٹاپ کے اداکاروں میں ہونے لگا. انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں متعدد مرتبہ ایوارڈز بھی ملے. ان کی مزاحیہ اداکاری کے لئے ان کو نگار ایوارڈز کئی بار ملے . ۔اسماعیل تارا کی

    اداکاری کی دنیا میں وجہ شہرت پی ٹی وی کے مزاحیہ خاکوں پر مبنی سلسلہ ففٹی ففٹی ہے۔ جس میں انہوں نے اداکاری کے علاوہ بعض خاکے بھی لکھے۔ اس ڈرامے میں انہوں نے مزاحیہ اداکار ماجد جہانگیر کے ساتھ مل کر بہاری لہجے میں منوا اور ببوا کے لازوال کردار تخلیق کیے۔ یہی دو کردار ایکسپریس ٹی وی پر پھر شروع کیا گیا “عجب کہہ رہا ہے بھئی “ کے نام سے ۔اسماعیل تارا کو بہترین اداکاری پر 5 بار نگار ایوارڈز سے نوازا گیا. اسماعیل تارا کی وفات یقینا شوبز انڈسٹری کا ایک بہت بڑا نقصان ہے.

  • آج لاہور میں شان شاہد کی فلم ضرار کا پریمئیر ہوگا

    آج لاہور میں شان شاہد کی فلم ضرار کا پریمئیر ہوگا

    آج لاہور میں شان شاہد کی فلم ضرار کا پریمئیر ہونے جا رہا ہے . اس پریمئیر کے حوالے سے پہلے خبریں تھیں کہ یہ شاید کراچی میں ہوگا لیکن ایسی خبریں اور افواہیں دم توڑ گئیں ہیں کیونکہ شان شاہد اپنی فلم ضرار کا پریمئیر لاہور میں ہی کررہے ہیں. آج ہی کے روز فلم سینما گھروں کی زینت بھی بننے جا رہے. ضرار کے ساتھ فلم ٹچ بٹن بھی ریلیز ہونے جا رہی ہے . دونوں فلموں‌کا ایک ہی دن میں ایک دوسرے کے ساتھ بڑا ٹاکرا ہونے جا رہا ہے. ٹچ بٹن میں فرحان سعید ، ایمان علی ، سونیا حسین اور فیروز خان ہیں جبکہ ضرار میں شان شاہد ، ندیم بیگ ، کرن ملک

    و دیگر شامل ہیں. ضرار میں نہ صرف شان شاہد ایکٹنگ کررہے ہیں بلکہ اسکو لکھا اور ڈائریکٹ بھی شان شاہد نے خود ہی ہے. فلم کی کوریوگرافی پپو سمراٹ کی ہے ان کا دعوی ہے کہ فلم میں‌روٹین سے ہٹ کر ڈانس دیکھنے کو ملے گا. شان شاہد چار سال کے بعد کسی فلم جلوہ گر ہو رہے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ ضرار فلمی شائقین کے دلوں‌میں گھر بنانے میں کتنی کامیابی حاصل کرتی ہے. دوسری طرف فلم کی ہیروئین بھی نئی ہیں .

  • بیٹے نے ہمیشہ سر فخر سے بلند کیا ہے والد مومن ثاقب

    بیٹے نے ہمیشہ سر فخر سے بلند کیا ہے والد مومن ثاقب

    مومن ثاقب اور ان کے والد نے حال ہی میں‌ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میرے بیٹے مومن نے مجھے بہت خوشیاں دی ہیں اور میرا سر ہمیشہ فخر سے بلند کیا ہے. مجھے بہت خوشی ہےکہ میرے بیٹے نے اپنی محنت کے بل پر اپنا نام اور مقام بنایا. انہوں‌نے کہا کہ میں نے ہمیشہ مومن ثاقب کو اسکے ہر کام میں سپورٹ کیا اچھی بات یہ ہے کہ اس نے بھی مستقل مزاجی کا مظاہرہ کیا. موم ثاقب نے بھی کہا کہ میں آج جو بھی ہوں صرف اپنے والد کی وجہ سے ہوں . مومن ثاقب کے والد نے کہا کہ مومن بچپن میں بہت شرارتی اور ضدی ہوا کرتا تھا ، میں اسکی ہربات

    مانتا تھا. مجھے خوشی ہے کہ میرا بیٹا اج بھی میرا فرمانبردار ہے. مومن ثاقب نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ ہمیشہ وہ بچوں کی مرضی کے مطابق ان کو مسقتبل چننے کااختیار دیں ، ایسا ہونے سے بچے میں اعتماد اتا ہے. میرے والدین نے اس حوالے سے مجھے بہت زیادہ اعتماد دیا. مومن کے والد نے کہا کہ بچوں‌ کی مرضی کو ہر معاملے میں پیش پیش رکھنا چاہیے اس چیز سے بچے والدین کے لئے قریب سے قریب ہوتے چلے جاتے ہیں. یاد رہے کہ مومن ثاقب نے سوشل مٰڈیا سے شہرت حاصل اور آج یہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں‌.

  • حقیقت سے کب تک آنکھیں چرا کر سلگھتے موضوعات پر بننے والی فلموں‌پر پابندی لگاتے رہیں گے؟‌فصیح باری خنا

    حقیقت سے کب تک آنکھیں چرا کر سلگھتے موضوعات پر بننے والی فلموں‌پر پابندی لگاتے رہیں گے؟‌فصیح باری خنا

    معروف مصنف فصیح باری خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہمارے ہاں بننے والی فلموں‌کو سپورٹ کئے جانے کی ضرورت ہے . ہم کب تک انہی معاملات میں پڑے رہیں گے کہ فلاں موضوع ٹھیک نہیں فلاں پہ بات ہو اور فلاں پہ نہ ہو. کب تک ہم نے کبوتر کی طرح‌آنکھیں بند کرکے رکھنی ہیں؟ کیا ٹرانسجینڈر ہماری سوسائٹی کا حصہ نہیں ہیں؟ کیسے انکار کر سکتے ہیں ہم ؟ فصیح باری خان نے کہا کہ ایک منٹ سے پہلے یہ فتوی لگا دینا کہ فلاں

    مواد فحش ہے فلاں دین سے متصادم ہے اس سوچ اور رویے کو تبدیل کیاجانا چاہیے . انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ جوائے لینڈ سمجھدار لوگوں نے بنائی ہے یہ فلم کسی قسم کی ذہنی عیاشی کے لئے نہیں بنائی گئی. میں نے اس فلم کو اپنے سوشل میڈیا پر مکمل سپورٹ کیا . ہمارے سنسر سے ایسے ایسے ڈانس پاس ہو چکے ہیں جو شاید فیملیوں‌کے ساتھ بیٹھ کر دیکھے نہیں جا سکتے . میرا جس قسم کا سکول آف تھاٹ ہے میں بھی سمجھتا ہوں کہ کل کو میں بھی کسی سلگھتے موضوپر فلم بنائوں گا تو میرے سامنے بھی ایسی ہی مشکلات ہوں گی. ہمارے ہاں چند ایک لوگ ایسے ہیں جو صرف گھستے پٹے موضوعات دیکھنا چاہتے ہیں. انہیں سنجیدہ موضوعات پر ننے والی فلمز نہیں دیکھنی شاید .

  • ایک بہت  بڑے بجٹ کے بڑے ڈرامے پر کام کررہی ہوں سنگیتا

    ایک بہت بڑے بجٹ کے بڑے ڈرامے پر کام کررہی ہوں سنگیتا

    سینئر اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا بہت کم کم تقریبات میں دکھائی دیتی ہیں حال ہی میں وہ لکس سٹائل ایوارڈز میں دکھائی دیں .سنگیتا نہایت ہی دلکش لگ رہیں تھیں. اس موقع پرانہوں‌نے کہا کہ میں تو کم کم جاتی ہوں کہیں بھی سب جانتے ہیں لیکن آج میں‌اپنی انجو (انجمن) کے لئے اس تقریب میں آئی ہوں. انجمن کو ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے . ہمارا آپس میں ہہت گہرا تعلق اور دوستی ہے. ہم دونوں کا کئی برسوں کا تعلق ہے ایک دوسرے کے ساتھ اچھا برا وقت دیکھا ہے. اس موقع پر سنگیتا بیگم نے یہ بھی کہا کہ میں کسی بھی فلمی پراجیکٹ پر کام نہیں کررہی لیکن ایک ڈرامے پر کام کررہی ہوں یہ ایک بڑا ڈرامہ ہے جس کی سٹار کاسٹ‌ بھی ہیوی ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ آرٹ فلم

    بنانے کی خواہش ہے. جوائے لینڈ کی پابندی پر انہوں‌نے کہا کہ جو فلمیں پاکستان کا نام فخر سے بلند کررہی ہیں انہی کی نمائش پاکستان میں روک جانا افسوسناک ہے. پاکستان میں بے شک آرٹ‌مووی نہ بہت دیکھی جاتی ہے نہ بنائی جاتی ہے لیکن میں ضرور بنائوں گی اور دنیا کے بڑے فلمی میلوں‌میں پیش کروں گی. یاد رہے کہ سنگیتا کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کی بہترین ہیروئنز اور ڈائریکٹرز میں ہوتا ہے.

  • ابھی فلموں میں‌ کام کرنے کی عمر نہیں  ریمبو کے صاحبزادے احسن کی گفتگو

    ابھی فلموں میں‌ کام کرنے کی عمر نہیں ریمبو کے صاحبزادے احسن کی گفتگو

    گزشتہ شب لاہور میں لکس سٹائل ایوارڈ کاانعقاد ہوا اس میں جہاں بہت ساری شوبز شخصیات نے شرکت کی وہیں ریمبو اور صاحبہ نے بھی شرکت کی . ان کے ساتھ ان کا بیٹا احسن بھی تھا جس نے حال ہی میں‌لمز یونیورسٹی سے ڈگری مکمل کی ہے. احسن افضل خان نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اداکاری کرنے کا شوق ہے. ڈانس کرنے کا بھی شوق ہے. انہوں نے کہا کہ اپنے والد کو دیکھ کر اداکاری کا شوق پیدا ہوا ہے ،میری ماں اور میرے والد دونوں‌کی اداکاری سے بے حد متاثر ہوں. ایک سوال کے جواب میں احسن نے کہا کہ میری ابھی

    عمر بہت چھوٹی ہے جس کی وجہ سے فلموں میں دکھائی نہیں دے رہا ہوں. اس پر صاحبہ نے بھی کہا کہ لڑکیاں تو کم عمر کی فلموں میں اچھی لگتی ہیں لیکن لڑکے بہت زیادہ کم عمر کے فلموں‌میں کام کرتے اچھے نہیں لگتے . میرا خواب ہے کہ اپنے بیٹے کو بڑی سکرین پر اچھے کردار اور فلم میں دیکھوں.ریمبو نے کہا کہ میں نے اپنے بچوں پر کبھی اپنی مرضی مسلط نہیں کی ہے بلکہ میں نے تو اجازت دے رکھی ہے کہ بچے اپنی مرضی کا کیرئیر چنیں. لہذا جب بھی احسن فلموں میں آنا چاہے آجائے میری طرف سے بالکل بھی روک ٹوک نہیں ہے.

  • لکس سٹائل ایوارڈز کا لاہور میں انعقاد ، سٹارز کی شرکت

    لکس سٹائل ایوارڈز کا لاہور میں انعقاد ، سٹارز کی شرکت

    22 ویں لکس سٹائل ایوارڈ کا گزشتہ شب لاہور میں انعقاد کیا گیا. ریڈ‌کارپٹ پر نامور شوبز شخصیات دکھائی دیں. امر خان ، عمران اعجاز ، یوسف صلاح الدین ، ریمبو ، صاحبہ ، صبور علی ، علی انصاری ، نومی انصاری ، فہد حسین ڈیزائنر ، علی ذیشان ڈیزائنر ، در فشاں ، مومن ثاقب ، انجمن ، سنگیتا ، سید نور و دیگر نے شرکت کی. اس بار ایوارڈز میں انجمن کو لائف ٹائم اچیومنٹ‌ ایوارڈ دیا گیا. عروہ حسین سمیت دیگر نے پرفارمنس دیں. عمائمہ ملک لال رنگ کے جوڑے میں نہایت دلکش لگ رہیں تھیں. سلطانہ صدیقی نے خصوصی طور پر ریڈ کارپٹ‌پر شرکت کی اور میڈیا کے ساتھ گفتگو کی . لکس سٹائل ایوارڈز میں ہم ٹی وی کی بھی اس بار شراکت داری تھی . کراچی سے

    ایک بڑی ٹیم ان ایوارڈز کو کوریج کے لئے لاہور لائی گئی. ایوارڈز میں مومن منشی سمیت دیگر انفلیواینسرز نے بھی شرکت کی. رابعہ مغنی بھی ریڈ کارپٹ‌ پر موجود تھیں. فہد مصطفی تقریب میں موجود ضرور تھے لیکن انہوں نے ریڈ‌کارپٹ پر میڈیا کے سامنے حاضری نہیں دی. فہد مصطفی تقریب میں میڈیا کو نظر انداز کرتے ہوئے دکھائی دئیے. شاید ان کے ذہن میں‌تھا کہ اگر انہوں‌نے میڈیا سے بات کی تو وہ گوندا کی تعریف کرنے کے ھوالے سے ہونے والی تنقید پر سوال کریں گے.

  •  اسٹیٹ بینک نے پرانے ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2022ء تک بڑھا دی

     اسٹیٹ بینک نے پرانے ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2022ء تک بڑھا دی

     اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرانے ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2022ء تک بڑھا دی ہے.

    سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرانے ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2022ء تک بڑھا دی گئی۔ ایک خبر کے مطابق اسٹیٹ بینک نے اپنے اعلامیے کہا ہے کہ عوام الناس خصوصی سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے 10, 50, 100 اور 1000 روپے مالیت کے کرنسی نوٹ 31 دسمبر 2022 تک تبدیل کرواسکتے ہیں۔ قبل ازیں پرانے نوٹوں کی تبدیلی کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021 تھی، وفاقی حکومت کے 23 دسمبر 2021 کے گزٹ اعلامیے کے مطابق مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد پرانے ڈیزائن کے نوٹ منسوخ تصوّر ہوں گے اور انہیں تبدیل کرایا نہیں جا سکے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
    خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
    جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
    اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اِن نوٹوں کو تبدیل کرنے کی تاریخ میں وفاقی حکومت کی طرف سے یہ توسیع آخری بار کی گئی ہے اور عوام کو ہدایت کی جاتی ہےکہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا کر 31 دسمبر 2022ء تک ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر سے اپنے پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کو تبدیل کرا لیں۔
    فیروز نڈیاڈوالا اکشے کمار کے بغیر ویلکم 2 اور آوارہ پاگل دیوانہ 2 بنائیں گے؟
    جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا جوان شہید
    اسلام آباد پرجتھوں کی چڑھائی،کاروبار کرنا ناممکن ہو گیا۔تاجرپھٹ پڑے
    ویوین رچرڈز نے کیسا ردعمل ظاہر کیا؟ جب نینا گپتا نے انہیں بتایا کہ وہ پریگنینٹ ہیں