Baaghi TV

Author: +9251

  • نصیر آباد میں غیرت کے نام پرنوجوان قتل

    نصیر آباد میں غیرت کے نام پرنوجوان قتل

    نصیر آباد میں غیرت کے نام پرنوجوان قتل

    نوجوان کو گلے میں پھندا ڈال کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ملزمان فرار ہو گئے
    ڈیرہ مراد جمالی( محبوب مگسی )اطلاعات کے مطابق تحصیل تمبو ضلع نصیر آباد منجھو شوری پولیس تھانہ کی حدود کے ایک نواحی گاؤں میں غیرت کے نام پر سیاہ کاری کے الزام کے تحت ایک 25 سالہ نوجوان محمد ایوب ولد غوث بخش کھوسہ کو ملزمان نے قابو کر کے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر قتل کر دیا اور واقعے کے بعد فرار ہو گئے منجھو شوری پولیس نے ملزمان کی گرفتاری تلاش شروع کر دی ہے

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

  • سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم فراہمی بارے جہاں سے بھی شکایت ملی سخت کارروائی ہوگی. وزارت صحت

    سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم فراہمی بارے جہاں سے بھی شکایت ملی سخت کارروائی ہوگی. وزارت صحت

    اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم فراہمی بارے جہاں سے بھی شکایت ملی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، وزارت صحت

    وزارت صحت کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم فراہمی کے حوالے سے جہاں سے بھی شکایت ملی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جمعے کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران نصیبہ چنا کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری صحت نے کہا کہ اسلام آباد کے تمام ہسپتالوں میں بریسٹ کینسرکے تمام ٹیسٹ مفت کئے جارہے ہیں۔

    ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ نے کہا کہ ادویات کی عدم فراہمی کے حوالے سے اسلام آباد کے کسی ہسپتال سے بھی شکایت ملی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ طاہرہ اورنگزیب کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ نے کہا کہ چک شہزاد میں دل کے مریضوں کا صرف ایمرجنسی علاج کیا جاتا ہے باقی آپریشن وغیرہ پمز میں ہوتے ہیں، پولی کلینک میں بھی دل کے آپریشن کے لئے منصوبہ جلد مکمل کیا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ بلبل پنجاب کا خطاب پانے والی گلوکارہ اور شاعرہ کا یوم پیدائش
    پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تزویراتی شراکت داری کے نئے دور میں داخل. وزیر اعظم
    لاپتہ افراد کیس، تحقیقات مکمل کی جائیں، عدالت
    نصیبہ چنا کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوام کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ادویات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ طاہرہ اورنگزیب کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری صنعت و پیداوار شاہدہ رحمانی نے کہا کہ گاڑیوں پر اون ختم کرنے کے لئے حکومت نے ٹیکس میں اضافہ کیا ہے، گاڑیوں کی قیمتیں بڑھنے کی بنیادی وجہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہے، حکومت گاڑیوں کی صنعت کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کے لئے مقامی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

  • اسٹیل ملز سے 30 لاکھ ٹن تانبا اور پیتل چوری کا کیس ایف آئی اے کو ارسال کردیا گیا

    اسٹیل ملز سے 30 لاکھ ٹن تانبا اور پیتل چوری کا کیس ایف آئی اے کو ارسال کردیا گیا

    سٹیل ملز سے 30 لاکھ ٹن تانبا اور پیتل چوری کا کیس ایف آئی اے کو ارسال کردیا گیا
    حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز سے 30 لاکھ ٹن تانبا اور پیتل چوری کا کیس وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو ارسال کردیا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری صنعت و پیداوار شاہدہ رحمانی نے بتایا کہ اسٹیل ملز سے تین ملین ٹن کاپر اور براس چوری کا کیس ایف آئی اے کو بھجوا دیا ہے۔

    شاہدہ رحمانی نے وضاحت کی کہ اس چوری کی مالیت دس ارب روپے نہیں بلکہ 47 لاکھ روپے ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) بھی اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے، چوری میں تین ملازمین ملوث ہیں، جن میں سے ایک کو برطرف کردیا گیا ، دوسرے سے 15 لاکھ 70 ہزار کی وصولی کی جارہی ہے جبکہ تیسرے ملازم کے خلاف انکوائری مکمل ہونے والی ہے۔ شاہدہ رحمانی کی بریفنگ کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے معاملہ قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کو بھجوا دیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ بلبل پنجاب کا خطاب پانے والی گلوکارہ اور شاعرہ کا یوم پیدائش
    پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تزویراتی شراکت داری کے نئے دور میں داخل. وزیر اعظم
    لاپتہ افراد کیس، تحقیقات مکمل کی جائیں، عدالت
    خیال رہے کہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی چوری سامنے تھی جس میں پاکستان اسٹیل سے تقریباً 10 ارب روپے مالیت کا میٹریل چوری ہونے کا انکشاف ہوا تھا. پاکستان اسٹیل میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی چوری جس کی تحقیقات کے لیے وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے ایف آئی سے رجوع کرلیا گیا تھا۔ وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو خط لکھا گیا تھا جس میں پاکستان اسٹیل کے مختلف ڈپارٹمنٹس میں کی جانے والی چوریوں میں ملوث عناصر کو منظر عام پر لانے کے لیے شفاف اور فوری تحقیقات کی درخواست کی گئی تھی.

    جبکہ خط میں کہا گیا تھا کہ پاکستان اسٹیل کے مختلف ڈپارٹمنٹس کے علاوہ مین پلانٹ بھی چوروں کی رسائی سے محفوظ نہیں رہا جو کہ سیکیورٹی عملے کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں۔ پاکستان اسٹیل کی اندرونی تحقیقات میں سینئر انتظامی افسران کے ملوث ہونے کے شواہد ملے تھے جو وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے ایف آئی اے کو فراہم کردیے تھے.

  • پنجاب  میں ہرگھنٹے کے بعد ایک خاتون اغوا ہوجاتی ہے. رپورٹ میں انکشاف

    پنجاب میں ہرگھنٹے کے بعد ایک خاتون اغوا ہوجاتی ہے. رپورٹ میں انکشاف

    پنجاب میں روزانہ اوسطاً 16 خواتین کے ساتھ زيادتی کا انکشاف؛ صوبے میں ہرگھنٹے کے بعد ایک خاتون اغوا ہوجاتی ہے، رپورٹ

    ملک کے سب بڑی آبادی والے صوبے پنجاب میں ہر گھنٹے میں ایک خاتون کا اِغوا اور روزانہ اوسطاً 16 خواتین کے ساتھ زيادتی کا انکشاف ہوا ہے۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب بچوں اور خواتین کیلئے خوفناک حد تک غیر محفوظ بننے لگا ہے، صرف ایک مہینے کے اعداد وشمار نے پنجاب میں تبدیلی سرکار کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ غیر سرکاری تنظیم کی پولیس ایف آئی آرز کی روشنی میں تیار رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پنجاب میں ہر گھنٹے میں ایک خاتون کو اِغوا کرلیا جاتا ہے، جب کہ روزانہ اوسطاً 16 خواتین کو زيادتی کا نشانہ بنادیا جاتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ بلبل پنجاب کا خطاب پانے والی گلوکارہ اور شاعرہ کا یوم پیدائش
    پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تزویراتی شراکت داری کے نئے دور میں داخل. وزیر اعظم
    لاپتہ افراد کیس، تحقیقات مکمل کی جائیں، عدالت
    رپورٹ کے مطابق صرف ستمبر میں پنجاب میں خواتین کے اغوا کے 844 کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ جبری جنسی زیادتی میں بھی پنجاب پہلے نمبر پر ہے اور ستمبر میں زنا بالجبر کے 491 کیس رپورٹ ہوئے، اور اسی ماہ میں صوبے میں 105 خواتین قتل ہوئيں۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پنجاب بچوں کیلئے بھی غیر محفوظ ہوچکا ہے، جہاں ستمبر میں بچوں سے زیادتی کے 268 کیس رپورٹ ہوئے،جبکہ اس دوران 239 بچے اِغوا کرلئے گئے، اور اسی ماہ 19 بچوں کو قتل بھی کردیا گیا۔

    تاہم اس حوالے سے پنجاب کے لوگوں میں کافی خوف پایا جارہا ہے کیونکہ اسے روکنے کیلئے پنجاب کی موجودہ حکومت بھی نظر آتی دکھائی دیتی ہے لہذا پنجاب میں رہنے والوں کا حکومت سے مطالبہ ہے اس مسئلہ کو ختم کیا جائے اور ملوث جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کیا جائے تاکہ لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکے.

  • یوٹیوب پر سالانہ 10 لاکھ روپے کمانے والے پاکستانیوں میں 110 فیصد اضافے کا انکشاف

    یوٹیوب پر سالانہ 10 لاکھ روپے کمانے والے پاکستانیوں میں 110 فیصد اضافے کا انکشاف

    یوٹیوب پر سالانہ 10 لاکھ روپے کمانے والے پاکستانیوں میں 110 فیصد اضافے کا انکشاف ہوا ہے.

    یوٹیوب نے پاکستان میں اپنے پہلے برانڈ کاسٹ کا انعقاد کیا جس میں پاکستانی یوٹویوبرز اور مواد تخلیق کرنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ برانڈ کاسٹ میں شریک پاکستان کے معروف یوٹیوبرز نے اپنے سفر کی کہانی شیئر کی۔ اس موقع پر میڈیا بریفنگ میں گوگل کے کنٹری ڈائریکٹر پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش فرحان ایس قریشی نے بتایا کہ یوٹیوب کے مختصر دورانیے کے نئے سلسلے ”شارٹس“ کی مانیٹیزائزیشن فروری 2023سے شروع کردی جائیگی۔

    گوگل اور Kantar کی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 18سے 24سال کی عمر کے آن لائن پاکستانیوں کی 62فیصد تعداد یوٹیوب سے استفادہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جون 2021کو ختم ہونے والے سال کے دوران پاکستان میں سالانہ 10لاکھ روپے آمدن کمانے والے یوٹیوبرز کی تعداد میں 110 فیصد اضافہ ہوا۔ یوٹیوب استعمال کرنے والے 76فیصد پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ وہ نئی چیزیں اور آئیڈیاز سیکھنے کے لیے یوٹیوب کا استعمال کرتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق پاکستان کی آن لائن آچکی 48فیصد دیہی آبادی میں سے 78فیصد یوٹیوب کا استعمال کرتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ بلبل پنجاب کا خطاب پانے والی گلوکارہ اور شاعرہ کا یوم پیدائش
    پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تزویراتی شراکت داری کے نئے دور میں داخل. وزیر اعظم
    لاپتہ افراد کیس، تحقیقات مکمل کی جائیں، عدالت
    اس موقع پر یوٹیوب کے پارٹنر ڈیولپمنٹ اینڈ منجمنٹ ڈائریکٹر Marc Lefkowitz نے بتایا کہ پاکستان میں گزشتہ چند سال کے دوران ایک لاکھ سبسکرائبرز کے حامل یوٹیوب چینلز کی تعداد 5400 سے تجاوز کرچکی ہے گزشتہ ایک سال کے عرصہ میں پاکستان میں نئے یوٹیوب چینلز کی تعداد میں 35فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ان میں سے 350 سے زائد چینلز ایسے ہیں جن کے دس لاکھ سے زائد سبسکرائبرز بن چکے ہیں۔

  • عمران خان کی وجہ سے تباہی ہوئی لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا. لیگی رہنما کیپٹن صفدر

    عمران خان کی وجہ سے تباہی ہوئی لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا. لیگی رہنما کیپٹن صفدر

    عمران خان کی وجہ سے تباہی ہوئی لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا. لیگی رہنما کیپٹن صفدر

    مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ جب بھی ملک ترقی کرنے لگتا ہے عمران خان پاؤں پکڑ لیتا ہے۔ لاہور کی مقامی عدالت میں لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کے عدالت میں پیش ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے گئے۔ کیس کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ ملک میں بہتری آرہی ہے اور مزید اچھے دن آئیں گے، اصل مسئلہ مہنگائی ہے جو اللہ کرے ختم ہو جائے، عمران خان کو تو رات کو بکرا روسٹ ہو کر مل جاتا ہے اور شہد بھی دور دور سے آ جاتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ بلبل پنجاب کا خطاب پانے والی گلوکارہ اور شاعرہ کا یوم پیدائش
    پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تزویراتی شراکت داری کے نئے دور میں داخل. وزیر اعظم
    لاپتہ افراد کیس، تحقیقات مکمل کی جائیں، عدالت
    عمران خان عوام کے درمیان آنا چاہتے ہیں،کل اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، اسد عمر

    کیپٹن صفدر نے مزید کہا کہ جب بھی ملک ترقی کرنے لگتا ہے عمران خان پاؤں پکڑلیتا ہے، 2013 میں چینی صدر نے پاکستان کا دورہ کرنا تھا اس وقت بھی سازش کی گئی، اور اس وقت بھی عمران خان اسی نوعیت پر چل رہے ہیں، ان کی وجہ سے تباہی ہوئی ، انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف جلد پاکستان میں اپنے گھر میں ہوں گے، میری خواہش ہے کہ 25 دسمبر کو نوازشریف کو جاتی عمرہ میں سالگرہ کی مبارکباد دوں۔

  • فیفا ورلڈ کپ میں مگر مداحوں کیلئے جدید ہوٹلز، بحری کشتیوں اور نجی طیاروں کی سہولیات دبئی

    فیفا ورلڈ کپ میں مگر مداحوں کیلئے جدید ہوٹلز، بحری کشتیوں اور نجی طیاروں کی سہولیات دبئی

    فیفا ورلڈ کپ مداحوں کیلئے دبئی میں جدید ہوٹلز، بحری کشتیوں اور نجی طیاروں کی سہولیات

    فیفا ورلڈ کپ کا آغاز قطر میں ہوا تاہم قطر واحد ملک نہیں جہاں اس ورلڈ کپ کی وجہ سے سیاحت میں بڑی تیزی دیکھی گئی ہے۔ متحدہ عرب اامارات نے بھی اس ایونٹ کا بھرپور فائدہ اٹھایا ہے۔ دبئی سپورٹس کونسل کے مطابق قطر ورلڈ کپ کے دوران ایک اندازے کے مطابق 10 لاکھ اضافی افراد دبئی پہنچیں گے۔ دبئی ایئرپورٹ کے سی ای او پال گریفتھس نے امارات کو ورلڈ کپ کا "مین گیٹ وے” قرار دیا اور توقع کی کہ دبئی میں سیاحوں کی بڑی تعداد آئے گی۔ یہ سب کچھ ’’میچ ڈے ایئر شٹلز‘‘ کے باعث ممکن ہوگا، یہ شٹلز قطر ایئرویز اور دبئی میں قائم کم لاگت والے کیریئر فلائی دبئی کے ذریعے چلائے جاتے ہیں ۔ ان شٹلز کے ذریعہ فٹ بال میچ میں شرکت کیلئے مسافروں کو پڑوسی ملک دبئی یا عمان سے قطر لے جایا جاتا اور 24 گھنٹے سے بھی کم میں واپسی کی پرواز بک کرنے کی اجازت مل جاتی ہے۔

    توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ نومبر میں قطر میں مجموعی طور پر 45 ہزار ہوٹلوں کے کمرے فاہم کر دئیے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد کروز بحری جہاز، کیمپنگ کی سہولیات، اپارٹمنٹس اور ولاز کے ذریعے بھی کیا جا رہا ہے۔ دریں اثنا العربیہ ڈاٹ نیٹ نے بتایا کہ ہوٹل ڈیٹا کمپنی ایس ٹی آر کے مطابق دبئی میں اس موقع پر ایک لاکھ 40 ہزار سے زیادہ ہوٹل کے کمرے دستیاب ہیں۔
    متحدہ عرب امارات کے اندر میچز دیکھنے کے لیے 43 فین زونز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے سب سے بڑے زون میں 3552 مربع فٹ کی بڑی سکرینوں پر میچز نشر ہوں گے اور یہ زون روزانہ 10 ہزار شائقین کی میزبانی کے لیے کافی ہے۔
    20 ہزار ڈالر میں ایک رات گزاریں

    دبئی کی آمدنی صرف ہوٹل اور ریسٹورنٹ کے قیام سے نہیں ہو گی۔ دبئی آنے والے زائرین خلیج فارس کے اس پار سفر کرتے ہوئے میچ دیکھنے کے لیے ایک رات میں دسیوں ہزار ڈالر میں لگژری یاٹ کرایہ پر لے سکتے ہیں۔ سب سے بڑی پرائیویٹ یاٹ چارٹر کمپنی ’’ایکسکلوزی یاٹس‘‘ یو اے ای نے ٹرپل ڈیکر یاٹ پر فی رات 20 ہزار ڈالر کے حساب سے کروز کا اپنا سب سے پرتعیش تجربہ پیش کیا ہے۔ اس سہولت میں پانچ کیبن اور ایک مشیلین ستارے والے شیف موجود ہوگا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ بلبل پنجاب کا خطاب پانے والی گلوکارہ اور شاعرہ کا یوم پیدائش
    پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تزویراتی شراکت داری کے نئے دور میں داخل. وزیر اعظم
    لاپتہ افراد کیس، تحقیقات مکمل کی جائیں، عدالت
    مینیجنگ ڈائریکٹر امیت پٹیل نے اکتوبر میں دوحہ نیوز کو بتایا تھا کہ ہمیں نومبر اور دسمبر میں یاٹ کی بکنگ میں 300 فیصد سے زیادہ اضافے کی توقع ہے۔ دبئی ہوائی اڈوں نے نومبر کے وسط میں اعلان کیا کہ 20 نومبر اور 18 دسمبر کو ٹورنامنٹ کے آغاز اور ختم ہونے کی تاریخوں کے درمیان ہر روز 120 بڑی شٹل پروازیں دبئی ہوائی اڈے کے لیے اور اس سے پرواز کریں گی۔ فلائی دبئی کے سی ای او غیث الغیث نے کہا کہ دوحہ کے لیے ایئر لائن کی تقریباً تمام میچ ڈے شٹل پروازیں اپنی پوری سواریوں کے ساتھ پرواز کریں گی۔ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (DXB) سے پروازوں کے اضافے کے ساتھ مسافر ہر 30 سے 50 منٹ میں ایک پرواز پکڑ سکتے ہیں۔

    اگر آپ کے پاس خرچ کرنے کے لیے رقم ہے تو دبئی میں ایک اور لگژری آپشن بھی موجود ہے۔ پرائیویٹ جیٹ چارٹر کمپنیوں نے بھی فیفا ورلڈ کپ کی مناسبت سے کاروبار میں تیزی دیکھی ہے۔ کچھ شائقین میچ دیکھنے کے لیے بھاری رقم ادا کرنے کو تیار ہیں۔ دبئی میں قائم نجی جیٹ کمپنی Jetex کے ڈویلپمنٹ مینیجر نے بتایا ہم یقینی طور پر اگلے ماہ کے دوران دبئی اور دوحہ کے درمیان ٹریفک میں نمایاں اضافہ دیکھ رہے ہیں۔

    جیٹکس دبئی سے دوحہ پرواز کیلئے 10 مسافروں کیلئے ایک مکمل سروس نجی جیٹ کی سہولت 65 ہزار 340 ڈالر میں فراہم کر رہا ہے۔ اس سفر کا وقت تقریبا ایک گھنٹہ ہے۔ بہت زیادہ قیمتوں کے باوجود نجی پروازوں کی مانگ پچھلے سال کے مقابلے اس مرتبہ بہت زیادہ ہے۔ نجی کمپنی وسٹا جیٹ کے کمرشل ڈائریکٹر ایان مور نے کہا کہ میچوں کے لیے قطر جانے والی کاروباری جیٹ طیاروں کی 70 سے زیادہ پروازیں پہلے ہی بک ہو چکی ہیں۔

  • بھارتی اداکارہ رچا چڈھا نے اپنی فوج کو آئینہ دکھایا تو انتہاء پسند سیخ پا ہوگئے

    بھارتی اداکارہ رچا چڈھا نے اپنی فوج کو آئینہ دکھایا تو انتہاء پسند سیخ پا ہوگئے

    بھارتی اداکارہ رچا چڈھا نے اپنی فوج کو آئینہ دکھایا تو انتہاء پسند سیخ پا ہوگئے

    بھارتی اداکارہ رچی چڈھا نے آزاد کشمیرکوواپس لینے کی گیدڑبھبھکی پراپنی ہی فوج کوآئینہ دکھایا تو بھارتی انتہا پسندوں کے نشانے پر آ گئیں۔ بھارتی فوج کے ناردرن آرمی کمانڈر لیفٹننٹ جنرل اوپیندرا دیودی نے ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے پاکستان کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ اگر حکومت فوج کو حکم دے گی تو فوج آزاد کشمیر پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلے گی، جس پر ریچا چڈا نے 24 نومبر کو ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے ’گلوان سلام کہ رہا ہے‘ لکھا جسے بھارتی فوج کی توہین سمجھ لیا گیا۔

    انتہا پسندوں ہندووں کو اداکارہ کی صاف گوئی پر اتنی آگ لگ گئی کہ اداکارہ کو دھمکیاں ملنا شروع ہو گئیں، یہاں تک کہ فلم پروڈیوسر اشوک پنڈت نے ریاست مہاراشٹر کی پولیس کو اپیل کی کہ وہ اداکارہ کے خلاف بغاوت کا مقدمہ دائر کریں، جبکہ انہوں نے ممبئی کے تھانے میں مقدمہ دائر کرنے کی درخواست جمع کروادی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ بلبل پنجاب کا خطاب پانے والی گلوکارہ اور شاعرہ کا یوم پیدائش
    پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تزویراتی شراکت داری کے نئے دور میں داخل. وزیر اعظم
    لاپتہ افراد کیس، تحقیقات مکمل کی جائیں، عدالت
    ساتھی اداکار اکشے کمار نے بھی ریچا چڈھا کی ٹوئٹ پر اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی فوج کے گن گانا شروع کر دئیے۔ اتنی دھمکیوں کے بعد اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے معافی بھی مانگی مگر لوگوں نے انہیں سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر شوبز میں پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کیا۔ واضح رہے جون 2020 میں بھارتی فوج کو چینی فوج کے ہاتھوں متنازع علاقے لداخ کے مقام ’گلوان‘ پر بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


    تاہم اس حوالے سے پاکستانی صحافی ملک رمضان اسراء نے اداکارہ اکشے کمار سے کہا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ رچا چدھا ایک سابق بھارتی فوجی کی پوتی ہے جنہیں انڈیا کی چین کے ساتھ جنگ میں ٹانگ پر گولی لگی تھی . لہذا رچا چڈھا آپ سے بہتر جانتی ہے. اکشے کمار جی آپ صرف ان کے تین الٍفاظ لے کر انہیں صرف متنازعہ بنارہے ہیں.

  • پی ٹی آئی 26 نومبر کو دھرنا ختم کرنے کی پابند ہے. راولپنڈی انتظامیہ

    پی ٹی آئی 26 نومبر کو دھرنا ختم کرنے کی پابند ہے. راولپنڈی انتظامیہ

    راولپنڈی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی 26 نومبر ہی کو دھرنا ختم کرنے کی پابند ہوگی.
    راولپنڈی انتظامیہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو 26 نومبر کو ہی دھرنا ختم کرنے کی مشروط اجازت دی ہے۔ پی ٹی آئی 26 نومبر ہی کو مجمع ختم کرنے کی پابند ہوگی۔ شرائط کو بطور تحریری معاہدہ لیا جائے۔ ی ٹی آئی کی طرف سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے معاہدے پر دستحط کیے ہیں۔ 56 شرائط پر مبنی مسودے پر رضامندی کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

    انتظامیہ کے مطابق سخت شرائط حساس تنصیبات اور قائدین کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے تیار کی ہیں۔ جلسہ انتظامیہ جلسہ گاہ کے سوا کسی عمارت کی حدود میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ پی ٹی آئی کو پابند کیا ہے کہ صرف جلسہ ہوگا اور 26 کو ہی ختم ہوگا۔ جلسہ کی رات کو علامہ اقبال پارک میں کسی کارکن کو ٹھہرایا نہیں جائے گا۔ شرائط میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا بھی خیال رکھا جائے گا کہ ساؤنڈ سسٹم ساؤنڈ ایکٹ کے مطابق استعمال کیا جائے گا۔ ساؤنڈ سسٹم اذان کے وقت بند کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی قیادت رضارکاروں کو داخلی راستوں پر تعینات کرے گی۔ رضاکاروں کے پاس سکیورٹی جیکٹس اور بیجز موجود ہوں جب کہ خواتین کارکنان کی تلاشی کے لیے لیڈی رضاکار اور ویمن پولیس موجود ہو گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ بلبل پنجاب کا خطاب پانے والی گلوکارہ اور شاعرہ کا یوم پیدائش
    پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تزویراتی شراکت داری کے نئے دور میں داخل. وزیر اعظم
    لاپتہ افراد کیس، تحقیقات مکمل کی جائیں، عدالت
    علاوہ ازیں جلسہ گاہ میں اسلحہ اور آتش بازی پر مکمل پابندی ہو گی۔ گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے ٹریفک پولیس سے تعاون کیا جائے گا۔ پولیس اور انتظامیہ تھریٹس الرٹ وقتاً فوقتاً بتاتے رہیں گے۔ اسٹیج اور شرکا کے درمیان فاصلہ 80 فٹ سے کم نہیں ہونا چاہیے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سوا کسی کو سکیورٹی زون میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

    شرائط میں کہا گیا ہے کہ اداروں اور عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی ہو گی۔ کسی دوسری سیاسی جماعت کا جھنڈا نذرآتش نہیں کیا جائے گا۔ جلسہ گاہ کے اطراف کسی قسم کی وال چاکنگ نہیں کی جائے گی۔ پنڈال میں پراپر لائٹنگ کا بندوست کیا جائے گا۔ جلسہ انتظامیہ تمام جلسے کی ویڈیو ریکارڈنگ ایڈٹ کیے بغیر مہیا کرنے کی پابند ہو گی۔ جلسہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وی آئی پیز کی سکیورٹی کے ذمے دار ہوں گے۔ شرائط کی خلاف ورزی کی صورت میں جلسہ آرگنائزر کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔

  • عدالت نے  پی ٹی آئی رہنما عامرمحمودکیانی کی عبوری ضمانت منظور کرلی

    عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عامرمحمودکیانی کی عبوری ضمانت منظور کرلی

    اسلام آباد کی ایک عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عامرمحمودکیانی کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے.

    سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما عامرمحمود کیانی کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے جبکہ خیال رہے کہ اس سے قبل عامر کیانی سمیت پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید، عامر کیانی اور راجہ خرم نواز کی درخواست ضمانت منظور کی گئی تھی. جبکہ عدالت نے اسد عمر اور علی نوار اعوان سمیت 6 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی تھی۔ انسدا دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ۔ اسد عمر اور علی نواز اعوان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ تفتیشی افسر نے بتایا تھا کہ تاحال عامر کیانی اورفیصل جاوید شامل تفتیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے دونوں ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر دی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ بلبل پنجاب کا خطاب پانے والی گلوکارہ اور شاعرہ کا یوم پیدائش
    پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تزویراتی شراکت داری کے نئے دور میں داخل. وزیر اعظم
    لاپتہ افراد کیس، تحقیقات مکمل کی جائیں، عدالت

    خیال رہے کے اس سے قبل انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی ،علی نوار اعوان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہدرج ہوا تھا. پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ تھانہ سنجانی میں مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں علی نواز اعوان وغیرہ کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے تھے. واضح رہے کہ اس سے پہلے دوران سماعت عدالت نے کہا تھا کہ فیصل جاوید کی 161 کا بیان جمع نہیں کروایا گیا، فیصل جاوید کے وکیل کو 161 کا بیان جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی. جبکہ کہا گیا تھا کہ فیصل جاوید ،خرم نواز،عامر کیانی کی درخواستوں پر فیصلہ کل یعنی آج سنایا جائے گا .