Baaghi TV

Author: +9251

  • ریٹائر ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کیلئے  خصوصی تقریب کا انعقاد

    ریٹائر ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد

    ریٹائر ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد

    آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو 41 سال کی شاندار فوجی خدمات کے پر آج 26 نومبر 2022 کو ریٹائر ہونے کے موقع پر ان کے لیئے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں انکی خدمات کو سراہا گیا.

    آئی ایس پی آرکے مطابق تقریب میں جے سی ایس سی کے سابق چیئرمین اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ جب کہ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ندیم رضا نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں میں نے اپنی صلاحیتوں کے مطابق اپنے فرائض ایمانداری، انصاف اور وقار کے ساتھ ادا کرنے کی پوری کوشش کی اور اللہ نے اس کی مجھے توفیق بھی دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مادر وطن کے دفاع میں مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہاتا ہوں اور مجھے فخر ہے کہ میں اس ادارے سے وابسطہ رہا ہوں.


    مزید یہ بھی پڑھیں؛ بلبل پنجاب کا خطاب پانے والی گلوکارہ اور شاعرہ کا یوم پیدائش
    پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تزویراتی شراکت داری کے نئے دور میں داخل. وزیر اعظم
    لاپتہ افراد کیس، تحقیقات مکمل کی جائیں، عدالت
    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ؛ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور بہادر سپاہی اسے مزید مضبوط بنانے میں کبھی بھی دریغ نہیں کریں گے۔ جبکہ اس موقع پر تینوں افواج کے چاق و چوبند دستوں نے پنڈال پہنچنے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ جبکہ جنرل ندیم رضا نے گارڈ آف آنر اور مارچ پاسٹ کا جائزہ بھی لیا۔

  • سلمان خان کے علاوہ کسی خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر نہیں آیا  تبو

    سلمان خان کے علاوہ کسی خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر نہیں آیا تبو

    فلمسٹار تبو اور جوہی چاولہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس انٹرویو میں تبو نے کہا ہے کہ ویسے تو تمام خانز نے بہت ساری ہیروئنز کے ساتھ کام کیا لیکن میرے پاس سلمان خان کے ساتھ ایک فلم آئی جس کا نام تھا ہم ساتھ ساتھ ہیں . کسی بھی خان کے ساتھ کام کرنے کا یہ پہلا اور آخری موقع تھا. کسی پرڈیوسر نے کبھی مجھے کسی خان کے ساتھ ہیروئین کے لئے کاسٹ ہی نہیں‌کیا تو میں کیا کرتی . ایک سوال کے جواب میں تبو نے کہا کہ بہت بار ایسا ہوا ہے کہ پیسے کے لئے کام کیا. پیسہ اچھا ملنے کے بعد کبھی پچھتاوا نہیں ہوا کہ میں نے پیسے کے لئے کام کیا . ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے پاس اب ہیرو اور ہیروئین کی ماں بننے کے رولز ہی آتے ہیں. میں کر لیتی ہوں عمر کے اس حصے میں اب

    ایسے ہی کردار آئیں گے اور ایسے ہی کردار کرنے پڑیں گے لہذا میں کر لیتی ہوں مجھے کوئی مسئلہ نہیں‌ہے. اس جواب پر جوہی چاولہ نے کہا کہ تم ہر ہیرو اور ہیروئین کی ماں کا کردار کرلیتی ہوں یہی وجہ ہے کہ ہم پر بھی اس چیز کا پریشر آجاتا ہے اور ہمارے پاس بھی ماں کے کردار آتے ہیں‌. تبو نے کہا کہ اور اس عمر میں اور کس قسم کے کردار کرنے ہیں .

  • پاک انگلینڈ سیریز؛ راولپنڈی کیلئے ٹریفک پلان مرتب کرلیا گیا

    پاک انگلینڈ سیریز؛ راولپنڈی کیلئے ٹریفک پلان مرتب کرلیا گیا

    پاک انگلینڈ سیریز؛ راولپنڈی کیلئے ٹریفک پلان مرتب کرلیا گیا

    راولپنڈی میں شیڈول پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کیلئے ٹریفک پلان مرتب کرلیا گیا۔ سٹی ٹریفک پولیس روالپنڈی تیمور خان نے بتایا کہ کرکٹ میچز کے دوران ٹریفک پولیس کے 432 اہلکار اسپیشل ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ اسٹیڈیم روڈ 9 ایونیو چوک سے ڈبل روڈ تک ٹریفک دونوں اطراف سے مکمل طور پر بند ہوگی. اسلام آباد سے آنیوالی ٹریفک فیض آباد سے ایکسپریس وے اور مری روڈ استعمال کر سکے گی جبکہ 9 ایونیو آنے والی ٹریفک براستہ آئی جے پی روڈ، پنڈورہ چونگی ،کٹاریاں، کیرج فیکٹری ،پیرودھائی موڑ ،چک مدد سے راولپنڈی میں داخل ہوسکے گی۔

    راولپنڈی سے 9 ایونیو اسلام آباد جانے والی ٹریفک براستہ فیض آباد اسلام آباد داخل ہو سکے گی جبکہ کرکٹ ٹیموں کی روانگی اور واپسی کے وقت مری روڈ کو فیض آباد سے ڈبل روڈ تک مکمل طور پر بند کیا جائے گا، جسے دوران موومنٹ اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو فیض آباد سے ایکسپریس وے کی جانب ڈائیورٹ کیا جائے گا۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو 6 روڈ سے سیدپور روڈ کی طرف موڑا جائے گا، اسی طرح غوثیہ چوک سے آنے والی ٹریفک کو براستہ فاروق اعظم روڈ، کری روڈ کی طرف موڑا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ بلبل پنجاب کا خطاب پانے والی گلوکارہ اور شاعرہ کا یوم پیدائش
    پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تزویراتی شراکت داری کے نئے دور میں داخل. وزیر اعظم
    لاپتہ افراد کیس، تحقیقات مکمل کی جائیں، عدالت
    پلان میں مزید بتایا گیا ہے کہ دوران میچز شہریوں کی سہولت کے لئے اہم شاہراہوں پرمتبادل راستوں کے متعلق آگاہی بینر زبھی آویزاں ہوں گے، متبادل راستوں پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے اضافی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا پیجز اور ریڈیو اسٹیشن 88.6کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک صورتحال کے متعلق لمحہ بالمحہ آگاہی فراہم کی جائے گی۔

  • دل تو پاگل میں کرشمہ کا کردار ملا تو میں نے بولا میں اور مادھوری کے ہوتے ہوئے سیکنڈ ہیروئین کیوں بنوں جوہی چاولہ

    دل تو پاگل میں کرشمہ کا کردار ملا تو میں نے بولا میں اور مادھوری کے ہوتے ہوئے سیکنڈ ہیروئین کیوں بنوں جوہی چاولہ

    اداکارہ جوہی چاولہ نے اپنے ایک انٹرویو میں‌ بتایا ہے کہ بہت ساری ایسی فلمیں تھیں جن کو میں نے چھوڑا اور وہ سپرہٹ‌ہوئیں . ایسی ہی ایک فلم تھی دل تو پاگل ہے ، جس کو میں‌نے منع کیا اور یہ سپر ہٹ رہی . اس میں مجھے کرشمہ کپور کا کردار آفر ہوا تھا لیکن میں نے یہ کہہ کر منع کر دیا کہ مادھوری کے ہوتے ہوئے میں‌سیکنڈ‌ ہیروئین کا کردار کیوں‌کروں. جوہی چاولہ نے مزید کہا کہ میں‌نے اپنے کیرئیر کے شروع میں بہت سارے ہیروز کے ساتھ کام کرنے سے منع کیا لیکن اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ سلمان خان نے میرے ساتھ کام کرنے سے منع کر دیا . انہوں نے کہا کہ میں نے قیامت سے قیامت تک میں عامر خان کے ساتھ کام کیا میں ان کی شخصیت اور خوبصورتی سے بہت متاثر تھی . مجھے یاد ہے کہ میرے پاس جب

    راجو بن گیا جنٹلیمن آئی تو مجھے پرڈیوسر نے کہا کہ تمہارے ساتھ جو لڑکا ہیرو آرہا ہے وہ ڈرامہ سیریل فوجی میں‌کام کررہا ہے. وہ عامر خان کے جیسے لگتا ہے میں بہت خوش ہوئی اور فلم کرنے کےلئے ہاں کر دی . جب پہلے دن سیٹ پر گئی تو میں‌نے دیکھا ایک دبلا پتلا اور برائون سا لڑکا وائٹ شرٹ میں کھڑا ہے میں نے پرڈیوسر سے احتجاج کے انداز سے کہا کہ یہ عامر خان کس اینگل سے لگتا ہے. میں کیا کرتی فلم سائن کر چکی تھی کرنی پڑی اور فلم سپر ہٹ ہوئی اس کے بعد میری اور شاہ رخ خان کی ایسی دوستی ہوئی جو کہ آج تک قائم ہے.

  • سپریم کورٹ بار کا سیاسی و معاشی بحران کے حل کیلئے سیاسی قیادت کو مل بیٹھنے کا مشورہ

    سپریم کورٹ بار کا سیاسی و معاشی بحران کے حل کیلئے سیاسی قیادت کو مل بیٹھنے کا مشورہ

    سپریم کورٹ بار کا سیاسی و معاشی بحران کے حل کیلئے سیاسی قیادت کو مل بیٹھنے کا مشورہ

    ملکی موجودہ حالات کے تناظر میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ بار کا سیاسی و معاشی بحران کے حل کیلئے سیاسی قیادت کو مل بیٹھنے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ معاملات حل ہوں. جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ بار کی ملکی مسائل کے حل کیلئے سیاسی جماعتوں کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛ بلبل پنجاب کا خطاب پانے والی گلوکارہ اور شاعرہ کا یوم پیدائش
    پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تزویراتی شراکت داری کے نئے دور میں داخل. وزیر اعظم
    لاپتہ افراد کیس، تحقیقات مکمل کی جائیں، عدالت
    ایبٹ آباد:پولیس کی پھرتیاں:پیٹی بھائی کوبچانےکےلیےشریف شہری کوجیل بھیج دیا
    حکومت کو بھی سمجھ آ چکی ہے آگے بڑھنے کے لیے الیکشن ضروری ہیں،غیر جانبدارالیکشن کمیشن پر بات ہوسکتی ہے:اسد عمر

    سپریم کورٹ بار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش سیاسی و معاشی مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں. ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کی ذمہ داری سیاست دانوں کے کندھوں پر ہے. ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام سیاست دانوں کو ایک چھت تلے جمع کرنے کیلئے تیار ہیں اور ہم ثاللثی کا کردار ادا کرنے کو بھی تیار ہیں کیونکہ ہمارے ملک میں سیاسی انارکی کی وجہ سے بہت سارے معاملات ٹھیک نہیں جبکہ سیاست دانوں کے اندر ایک دوسرے کے خلاف ایک انتہائی سخت نفرت تک پہنچ گئے ہیں.


    بار کا مزید کہنا ہے کہ ان تلخیوں کم کرنا چاہئے اور ملک کیلئے سوچنا چاہیئے تاکہ ملک و قوم کی بہتری ہو لہذا تمام سیاستدان اپنی تلخیوں کو کم کرکے ملک کے بارے میں سوچیں.

  • مجھے ماہرہ کی پنجابی ایسی ہی لگی جیسی ان کو میری اردو لگتی ہو گی قیصر پیا

    مجھے ماہرہ کی پنجابی ایسی ہی لگی جیسی ان کو میری اردو لگتی ہو گی قیصر پیا

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ جب سے ریلیز ہوئی ہے کامیابیاں سمیٹ رہی ہے اس میں تمام اداکاروں کی جہاں اداکاری کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے وہیں ماہرہ خان نے جو پنجابی بولی ہے وہ بنی ہوئی ہے موضوع بحث . حال ہی میں معروف کامیڈین قیصر پیا نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں ان سے سوال ہوا کہ آپ کو دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں ماہرہ خان کی پنجابی کیسی لگی تو انہوں نے کہا کہ مجھے ماہرہ خان کی پنجابی ایسی ہی لگی جیسی ان کو میری اردو لگتی ہو گی . انہوں نے کہا کہ بڑی مہربانی ماہرہ خان کی کہ انہوں نے پنجابی زبان سیکھی اور بولی ورنہ تو ہمارے ہاں بہت سارے ایسے آرٹسٹ ہیں جو پنجابی بولنے میں شرمندگی محسوس کرتے ہیں . وہ پنجابی زبان سے باقاعدہ نفرت کرتے ہیں. حالانکہ یہ زبان بہت

    میٹھی اور محبت والی زبان ہے میرے حساب سے اس زبان کو سکولوں میں‌پڑھایا جانا چاہیے. انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ بچوں کے ساتھ گھر میں انگلش اور اردو بولتی ہے لیکن میں اپنے بچوں کے ساتھ پنجابی زبان بولتا ہوں ، اردو ہماری مادری زبان ہے یہ انٹرنیشنل لینگوئج ہے تاہم پنجابی محبت کی زبان ہے اسے بولنے میں کسی کو بھی شرمندگی محسوس نہیں‌کرنی چاہیے. انہوں نے مزید کہا کہ ہر فنکار کو اسکی زندگی میں سراہا جانا چاہیے.

  • مصری فٹبال ایسوسی ایشن نے سینئر عہدیدار  کو جنسی سکینڈل سامنے آنے پر  عہدے سے برخاست کردیا

    مصری فٹبال ایسوسی ایشن نے سینئر عہدیدار کو جنسی سکینڈل سامنے آنے پر عہدے سے برخاست کردیا

    مصری فٹبال ایسوسی ایشن نے سینئر عہدیدار کو جنسی سکینڈل سامنے آنے پر عہدے سے برخاست کردیا ہے.

    مصر کی فٹبال ایسوسی ایشن نے اپنے ایک اعلیٰ عہدیدار کو شادی شدہ خاتون کے ساتھ جنسی سکینڈل میں ملوث ہونے کی پاداش میں ان کے عہدے سے برخاست کر دیا ہے۔ یہ کارروائی عہدیدار کے مبینہ جنسی سکینڈل کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد کی گئی۔ اس بیان نے سائبر سپیس میں کھلبلی مچا دی ہے۔ مصری شہری نے الزام عائد کیا ہے کہ فحش ویڈیو میں اس کی بیوی مصری فٹبال ایسوسی ایشن کی مقابلہ کمیٹی کے سربراہ کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں فحش حرکات کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہے۔ ویب گاہ ’’مصراوی‘‘ کے مطابق الزام لگانے والے کے وکیل احمد مہران نے کہا کہ کیس کو کئی مراحل سے گزارا جائے گا۔
    ویڈیو کا فرانزک

    احمد مہران نے کہا کہ واقعہ کی صداقت کی تحقیقات کیلئے استغاثہ کو بلایا جائے گا۔ بیوی اور شوہر کے بیانات سنے جائیں گے۔ خصوصی کمیٹی کے ذریعہ ویڈیو اور آواز کی جانچ کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ الزام لگانے والا شوہر مقامی فٹ بال کلب کا کھلاڑی ہے اور اس نے اپنی بیوی کو فٹ بال ایسوسی ایشن کے عہدیدار سے ملوایا تھا کہ وہ اس کے ساتھ کام کر سکے۔

    اتفاق سے شوہر کو ڈیڑھ ماہ قبل اپنی بیوی کی فحش حرکات کا اس وقت پتہ چل گیا جب بیوی اپنے گھر والوں سے ملنے آئی تھی کہ اس دوران شوہر کو ایک فوٹو البم میں میموری کارڈ ملا، اسے چلایا تو اس میں اس کی بیوی کی فٹ بال عہدیدار کے ساتھ سکریچ شدہ ویڈیو موجود تھی۔ گذشتہ پورے عرصے میں شوہر نے اپنی بیوی تک پہنچنے کی کوشش کی، لیکن بیوی کے گھر والوں نے اس کا ٹھکانہ شوہر سے چھپا لیا ہے، اس بنا پر شوہر نے شکایت درج کرا کر پبلک پراسیکیوشن کا سہارا لیا۔
    43 منٹ کی ویڈیو
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ بلبل پنجاب کا خطاب پانے والی گلوکارہ اور شاعرہ کا یوم پیدائش
    پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تزویراتی شراکت داری کے نئے دور میں داخل. وزیر اعظم
    لاپتہ افراد کیس، تحقیقات مکمل کی جائیں، عدالت
    وکیل نے بتایا کہ 43 منٹ کی ویڈیو میں اس کے مؤکل کی بیوی اور اعلیٰ عہدیدار کو اپارٹمنٹ کے اندر حالت مباشرت میں دکھایا گیا ہے۔ اسی بنا پر تعزیرات کی دفعہ 274 لاگو کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس شق کے تحت شادی شدہ خاتون اور اس کے ساتھی کیلئے زنا کے ارتکاب پر قید کی سزا جو دو سال سے زیادہ نہ ہو رکھی گئی ہے۔ ویڈیو سکینڈل کے سامنے آنے کے بعد مصری حکام نے الزام لگانے والے شوہر، اس کی بیوی اور فٹ بال ایسوسی ایشن کے عہدیدار کو برطرف کرکے بیانات کیلئے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • لائف ٹائم اچیومنٹ‌ ایوارڈ ملنے  پر انجمن مشکور

    لائف ٹائم اچیومنٹ‌ ایوارڈ ملنے پر انجمن مشکور

    گزشتہ شب لاہور میں لکس سٹائل ایوارڈز کا انعقاد کیا گیا اس تقریب میں جہاں بہت ساری سلیبرٹیز کو ان کے بہترین کام کی وجہ سے ایوارڈ سے نوازا گیا وہیں سینئر اداکارہ انجمن کو بھی لائف ٹائم اچیومنٹ سے نوازا گیا . انجمن نے اس حوالے سے کہا ہے کہ میں بہت شکر گزار ہوں لکس سٹائل ایوارڈ کی جیوری کی جنہوں نے مجھے یہ اعزاز بخشا انہوں نے کہا کہ مجھے زندگی میں ایوارڈ لیٹ ملے ہیں لیکن پھر بھی میں خوش ہوں کہ میری فن کے لئے خدمات کو سراہا تو جاتا ہے . انہوں نے کہا کہ سنگیتا بیگم نے خاص کر کے ان ایوارڈز میں میرے لئے شرکت کی وہ میری دکھ سکھ کی ساتھی ہیں ہماری دوستی فلم مہندی سے شروع ہوئی تھی اور آج تک جاری ہے. ہمارے درمیان کبھی بھی تلخی والا معاملہ نہیں ہوا .

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نوجوان نسل کے نمائندہ فنکاروں کی بھی شکر گزار ہوں کہ وہ میرے کام کو سراہتے ہیں. فہد مصطفی اور علی ظفر نے میرے لئے جو الفاظ استعمال کئے ہیں جس طرح‌سے میرے کام اور میری خوبصورتی کی تعریف کی ہے میں ان کی شکر گزار ہوں انہوں نے اتنے اچھے الفاظ کا استعمال کرکے میری نہیں بلکہ اپنی عزت بڑھائی ہے. میں ان سب کی دل سے مشکور ہوں جو مجھ سے پیار کرتے ہیں اور مجھے عزت دیتے ہیں .

  • مسجد نبویﷺ کے صحن میں بچی کی پیدائش

    مسجد نبویﷺ کے صحن میں بچی کی پیدائش

    مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ کے صحن میں خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ہو گئی۔

    مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے صحن میں خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوگئی۔ سعودی ہلال احمر اتھارٹی کی شاخ کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن علی الزہرانی نے انکشاف کیا کہ رضاکار ٹیموں اور حرم ایمبولینس سنٹر نے ماں کی نازک حالت کے پیش نظر مسجد میں ہی بچے کی پیدائش کا کیس شروع کردیا۔

    العربیہ کے مطابق طبی ٹیموں کے پہنچنے پر معلوم ہوا تھا کہ مسجد نبوی کے صحن میں جنین کے سکڑنے کا کیس ہے۔ معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ جنین کا سر باہر نکل آیا ہے اور ولادت کی حالت شروع ہو چکی تھی۔ فوری طور پر ٹیموں نے ایسے معاملات کے لیے پروٹوکول کے مطابق مداخلت کی اور ڈیلیوری کا عمل شروع کیا۔ ایک ہیلتھ پریکٹیشنر جو موقع پر موجود تھا، کا تعاون حاصل کیا گیا اور بچے کی پیدائش کامیابی سے مکمل ہوگئی۔

    الزہرانی نے مزید بتایا کہ ماں اور نومولود کے چیک اپ کے بعد دونوں کو باب جبریل ہیلتھ سنٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا یہ معاملہ ان کیسز میں شامل تھا جن میں انتہائی طبی کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے کیسز کو کامیابی سے نمٹانے کیلئے خصوصی میڈیکل مہارت درکار ہوتی ہے۔ تربیتی کورسز میں اس طرح کے کیسز میں تمام ہنگامی اور خصوصی تربیتی طریقے بھی سکھائے جاتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ بلبل پنجاب کا خطاب پانے والی گلوکارہ اور شاعرہ کا یوم پیدائش
    پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تزویراتی شراکت داری کے نئے دور میں داخل. وزیر اعظم
    لاپتہ افراد کیس، تحقیقات مکمل کی جائیں، عدالت
    انہوں نے واضح کیا کہ ایسی صورتحال میں فوری طور پر ایمبولینس بلانے کی کال کی اہمیت مزید واضح ہوجاتی ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں 997 پر کال کرلی جائے، ’’ہیلپ می‘‘ ایپ ایمبولنس بلالی جائے یا "توکلنا” ایپ سے کال کردی جائے تو بہت سے وقت اور محنت کی بچت ہوسکتی ہے۔

  • پشاور میں ایس ایچ او کا علاقے کے مسائل شریعت کے مطابق حل کرنیکا اعلان

    پشاور میں ایس ایچ او کا علاقے کے مسائل شریعت کے مطابق حل کرنیکا اعلان

    پشاور میں ایس ایچ او کا علاقے کے مسائل شریعت کے مطابق حل کرنیکا اعلان

    ایس ایچ او تھانہ شاہ پور نے علاقے کے مسائل شریعت کے مطابق حل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تھانہ شاہ پورکے ایس ایچ او کا تھانے میں معززین علاقہ سے خطاب کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایس ایچ او عبدالعلی کہہ رہے ہیں کہ جو مسئلہ تھانے آئےگا اسے شریعت کے مطابق حل کیا جائے گا۔

    ایس ایچ او تھانہ عبدالعلی نے کہا کہ کوئی بھی شادی بیاہ کی تقریبات میں خواجہ سرا یا رقاصہ نہیں بلائے گا، شادی کی تقاریب میں آتش بازی اور فائرنگ پر مکمل پابندی ہو گی اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پور عبدالعلی نے کہا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو میری ہی ہے، میں نے اپنی گفتگو میں کوئی بات غلط نہیں کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ بلبل پنجاب کا خطاب پانے والی گلوکارہ اور شاعرہ کا یوم پیدائش
    پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تزویراتی شراکت داری کے نئے دور میں داخل. وزیر اعظم
    لاپتہ افراد کیس، تحقیقات مکمل کی جائیں، عدالت
    انہوں نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ مسائل شریعت کے مطابق حل ہونے چاہئے کیونکہ ہمارا اسلام اس بارے میں حکم دیتا ہے کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہئے لہذا مجھے بھی یہی خیال آیا کہ ایسا ہونا چاہئے دوسری طرف اہل علاقہ نے بھی اس کام کی تعریف ہے اور انہوں نے کہا کہ ہمارے مسائل کا حل شریعت میں ہے.

    اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او نے انتہائی ہم قدم اٹھایا ہے اب ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے مسائل عین شریعت کے مطابق حل ہوں گے لہذا ہم اس قدام سے اچھی توقعات کرتے ہیں اور دعا ہے کہ اللہ ان کو کام یاب کرے.