Baaghi TV

Author: +9251

  • کرن جوہر نے پرینتی کی شادی میں شرکت کیوں نہیں کی؟

    کرن جوہر نے پرینتی کی شادی میں شرکت کیوں نہیں کی؟

    پرینتی چوپڑا کی شادی میں ملک کے نامور سیاستدانوں سمیت بالی وڈ کی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ معروف فلمساز کرن جوہر بھی اس شادی میں مدعو تھے لیکن وہ اس شادی سے غائب نظر آئے۔ زوم ٹی وی کی ایک رپورٹ میں کرن جوہر کے ایک قریبی ذرائع کی طرف سے دعوی قوٹ کیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ کرن کا شادی میں شرکت کا پورا ارادہ تھا کیونکہ وہ پرینیتی اور راگھو دونوں کو بہت پسند کرتے ہیں۔ وہ اتوار کو ادے پور کے لیے پرواز کرنے والے تھے جب ایک خاندانی ہنگامی صورت حال نے انھیں شادی کی تقریب منسوخ کرنے پر مجبور کیا۔ دکھ کی بات ہے، کیونکہ اس نے فنکشنز کے لیے اپنے تمام کپڑوں کی منصوبہ بندی کی تھی کہ انہوں نے کس دن کونسا ڈریس زیب تن کرنا ہے۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ ”پرینیتی چوپڑا کی بہن اور اداکارہ پرینکا چوپڑا بھی شادی میں شریک نہیں ہوئیں ”کہا جا رہا ہے کہ انہیں بھی کوئی ایمرجنسی تھی جس کی وجہ سے وہ شادی میں شریک نہیں ہوئیں۔ تاہم کرن جوہر کی طرف سے بھی تک ایسا کوئی بیان سامنے نہیں آیا کہ جس میں وہ بتا سکیں کہ وہ کیوں پرینتی اور راگھو کی شادی میں شریک ہو سکے۔ یاد رہے کہ کرن جوہر کی پرینتی چوپڑا کے ساتھ بہت اچھی دوستی ہے اور دونوں کافی قریبی بھی سمجھے جاتے ہیں لیکن شادی میں شریک نہ ہو کر انہوں نے بہت سارے سوالات کو جنم دیا ہے۔

    سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے

    جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ

  • پرینتی چوپڑا رخصتی کے وقت پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

    پرینتی چوپڑا رخصتی کے وقت پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

    پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا جن کی گزشتہ روز شادی ہو چکی ہے ، شادی بہت ہی شاہانہ انداز میں ہوئی ہے ،اس شادی میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان، اے اے پی ایم پی سنجے سنگھ، اور یووا سینا کے صدر آدتیہ ٹھاکرے جیسے کئی سیاست دانوں نے شرکت کی۔ ہربھجن سنگھ، گیتا بسرا، منیش ملہوترا، اور ثانیہ مرزا جیسی مشہور شخصیات بھی موجود تھیں۔رپورٹس کے مطابق پرینتی چوپڑا اپنی رخصتی کے وقت پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں اس موقع پر ان کا خاندان بھی جذباتی ہو گیا اور وہ بھی رو پڑا ۔ اور خاندان کے کچھ لوگوں نے رخصتی کے وقت نئے اس جوڑے کے لئے تالیاں بھی بجائیں۔

    یوں پرینتی چوپڑا کی رخصتی ہو گئی ہے ۔ ”دوسری طرف پریانکا چوپڑا نے شادی میں شرکت نہیں کی” ، انہوں نے اپنی کزن پرینتی کی شادی میں شرکت تو نہ کی لیکن انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی کزن پرینیتی کے لیے ایک دلی پیغام بھیجااور کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ میری کزن کی شادی ہو گئی ہے ۔نہ صرف پریانکا چوپڑا بلکہ بالی وڈ کی بہت ساری سلیبرٹیز نے پرینتی کو ان کی شادی پر مبارکباد کے پیغامات اور نیک تمنائیں بھیجیں۔ یاد رہے کہ پرینیتی نے بالی وڈ میں اپنا نام اور مقام بہت جلد صرف اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے بل پر بنا لیا تھا۔ ان کے کریڈٹ پر نامور فلمیں ہیں جن میں انہوں نے ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں ہیں۔

    سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے

    جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ

  • شلپا شیٹی سوشل میڈیا نیگیٹیوٹی سے ہو گئیں پریشان

    شلپا شیٹی سوشل میڈیا نیگیٹیوٹی سے ہو گئیں پریشان

    بالی وڈ ایکٹریس شلپا شیٹی نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں سوشل میڈیا کی نیگیٹیوٹی کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ سارے اداکار سوشل میڈیا پر ان کے خلاف ہونے والی نیگیٹیویٹی کو لیکر پریشان ہوجاتے ہیں لیکن میں زرا ایسی چیزوں کو نظر انداز کرنا ہی پسند کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے اپنی زندگیوں میں ان کو شامل کر لیا ہے جن کا ہماری زندگی میں ہونا نہ ہونا ایک برابر ہے ۔ شلپا شیٹی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جو لوگ مجھے سوشل میڈیا پر پیار دیتے ہیں میں بھی ان کو پیار دیتی ہوں انکی بات کا جواب بھی دیتی ہوں

    لیکن جہاں مجھے لگتا ہے کہ سوشل میڈیا پر کوئی لائن کراس کررہا ہے تو میں اسکو نظر انداز کر دیتی ہوں۔ انہوں نے اپنی آنے والی فلم جو کہ سونل جوشی کی ہدایت کاری میں بنی ہے اس بارے بھی بات کی اور کہا کہ میری اس فلم میں کوشا کپیلا بھی ہیں ، یہ ایک پرجوش سکھی کی کہانی ہے جو کم عمر میں ہی جوگی سے محبت کرنے لگ جاتی ہے پھر وہ اس سے شادی کر لیتی ہے بیس سال کے بعد اسکو احساس ہوتا ہے کہ مجھے بیوی اور ماں بننے سے پہلے اپنی زندگی کو بھرپور طریقے سے انجوائے کرنا چاہیے تھا۔ اپنے خوابوں کو پورا کرناچاہیے تھا۔ شلپا شیٹی نے کہا کہ یہ فلم دیکھنے والوں کو نہ صرف پسند آئیگی بلکہ بہت سارے سوالات بھی اٹھائے گی۔

    سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے

    جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ

  • مائی رے کے ثمر عباس کی جدوجہد کی کہانی، اداکار کی زبانی

    مائی رے کے ثمر عباس کی جدوجہد کی کہانی، اداکار کی زبانی

    مائی رے ڈرامہ ان دنوں آن ائیر ہے اس میں ثمر عباس اور عینا آصف مرکزی کردار ادا کررہے ہیں کہانی چھوٹی عمر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے کے گرد گھومتی ہے۔ اس ڈرامے میں ثمر عباس کی اداکاری کی بہت تعریف کی جا رہی ہے۔ ثمر عباس نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ اس ڈرامے سے پہلے میرے ساتھ 11سال تک بہت عجیب سا سلوک ہوتا رہا۔ مجھے کام نہیں ملتا تھا، میں نے تھیٹر کیا تھا اس کے باوجود مجھے کام ملنے میں دقت کا سامنا تھا میرے آڈیشنز لئے جاتے تھے ، رد کر دیا جاتا تھا ، بعض اوقات کہا جاتا تھا کہ تمہاری رنگت بہت سفید ہے بعض اوقات کہ جاتا تھا کہ تمہارا تو قد بہت لمبا ہے۔

    ”میرے ساتھ کئی بار ایسا ہوا کہ مجھے سکرپٹ دیا گیا اور کہا کہ اس کو پڑھو میں دس دس گھنٹے بیٹھا پڑھتا رہتا اور پھر کہہ دیا جاتا کہ ہم نے تو یہ رول کسی اور کو دیدیا ہے”۔ میں مایوس بھی ہوتا تھا لیکن محنت کرتا رہا۔ میری فیملی کا میں پہلا شخص ہوں جو شوبز میں آیا ، انہوں نے کہا کہ مائی رے ڈرامہ نے مجھے پہچان دی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مجھے کبھی کردار مل بھی جاتا تو جس کا بیٹا بنا ہوتا وہ ہی آرٹسٹ کہہ دیتا کہ یہ تو میرا بیٹا لگ ہی نہیں رہا یوں مجھ سے وہ کردار چھین لیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مائی رے ڈرامہ میں مجھے اپنی صلاحیتیں آزمانے کا موقع میسر آرہا ہے میں بہت خو ش ہوں لوگ بہت پیار دے رہے ہیں۔

    سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے

    جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ

  • پرنسپل کی دوست کی بیٹی پر دل آگیا تھا آغا علی

    پرنسپل کی دوست کی بیٹی پر دل آگیا تھا آغا علی

    معروف اداکار آغا علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں جب نویں کلاس میں پڑھ رہا تھا تو ہماری ٹیچر حاملہ تھیں وہ میٹرنٹی لیو پر چلی گئیں ان کی جگہ ایک اور ٹیچر ہمیں پڑھانے کےلئے آگئی، جو ٹیچر آئی وہ میری پرنسپل کی سہیلی کی بیٹی تھی جو کہ لندن میں خود پڑھتی تھی اور پاکستان گرمیوں کی چھٹیان گزارنے کے لئے آئیں تھیں۔ انہوں نے ہمیں انگلش کا مضمون پڑھانا شروع کر دیا اور مجھے ان سے محبت ہو گئی ۔ آغا علی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھ سے انڈسٹری میں کبھی کسی نے ادھار نہیں مانگا، ہاں اگر مانگا بھی ہو گا تو شاید ایک آدھ بار ایسا ہوا ہو گا اور مجھے پیسے واپس بھی مل گئے ۔ انہوں نے کہا کہ خدا مجھ پر وہ وقت کبھی نہیں لایا کہ جس میں مجھے کسی سے ادھار لینا پڑے۔

    انہوں نے کہا کہ ”اگر کوئی مجھ سے پیسے لے تو مجھے یہ نہیں لگتا کہ یہ مجھے واپس نہیں دے گا ”مجھے یقین ہوتا ہے کہ میرے پیسے مجھے واپس آئیں گے کیونکہ میری حلال کی کمائی ہے ور حلال کی کمائی کوئی کسی کی نہیں رکھ سکتا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا میری اہلیہ حنا بہت اچھی ہیں وہ میری زندگی میں جب سے آئی ہیں میری زندگی میں الگ سی خوشیاں آگئی ہیں۔ میں دعا کرتا ہوں کہ ہماری یہ خوشیاں اسی طرح سے قائم رہیں۔

    سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے

    جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ

  • آپ کھلا صرف کیوں منگواتی ہیں فضا علی کے سے شو کے دوران سوال

    آپ کھلا صرف کیوں منگواتی ہیں فضا علی کے سے شو کے دوران سوال

    ملٹی ٹیلنٹڈ فضا علی نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی اس میں انہوں نے بہت ساری باتیں کیں انہوں نے کہا کہ میں نے مشکل سے مشکل وقت بھی اپنی زندگی میں دیکھا لیکن کبھی بھی ہمت نہیں ہاری ، میں سنگل پیرنٹ ہوں اور چاہتی ہوں کہ میری بیٹی پڑھ لکھ کر ایک بہترین انسان بنے اس کے بعد اسکا جو دل چاہتا ہے وہ کرے جس شعبے میں جانا چاہتی ہے جائے میں اس پر پابندی نہیں لگاﺅں گی ۔ شو کے دوران ان سے ایک لڑکی نے سوال کیا اس نے کہا کہ مارکیٹ میں بہت اچھے اچھے برینڈ کے صرف موجود ہیں لیکن آپ کھلا صرف ہی کیوں استعمال کرتی ہیں اس پر فضا علی حیران ہو گئیں ۔

    انہوں نے کہا کہ میں کھلا صرف ہی استعمال کرتی ہوں اور مجھے نہیں یاد کہ میں نے یہ بات کبھی کسی شو میں کہی ہے آپ کو کیسے پتہ چلی حیرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کھلا صرف اس لئے استعمال کرتی ہوں کیونکہ اس میں ہیوی قسم کے کیمکلز نہیں ہوتے۔ بازار میں بڑی کمپنیوں کے صرف موجود ہیں ان میں نیلا ایک دانا بھی ہوتاہے لیکن ایسے صرف کو استعمال کرنے کا نقصان یہ ہوتا ہے اس سے کپڑے کی کوالٹی متاثر ہوتی ہے اور اس کی عمر کم ہوتی ہے اسکے دھاگے بھی خراب ہوتے ہیں۔ یوں فضا علی نے بتا دیا کہ وہ کیوں کھلا صرف استعمال کرتی ہیں لیکن وہ بہت حیران ہوئیں کہ اتنی اندر کی بات کسی لڑکی کو کیسے معلوم ہوئی ۔

    سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے

    جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ

  • سمیع خان نے جوان رہنے کا طریقہ بتا دیا

    سمیع خان نے جوان رہنے کا طریقہ بتا دیا

    اداکار سمیع خان سے ان کے حالیہ انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ آپ آج بھی ویسے ہی لگتے ہیں جیسے شروع شروع میں شوبز میں آئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ دراصل میرے ددیال والے عمر چور ہیں وہ اتنی عمر کے نہیں لگتے جتنے کے ہیں تومیں بھی ان پر گیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایکٹرز کی عمر نہیں بلکہ سکرین ایج معنی رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا مجھے یہ بات بالی وڈ کے معروف فلمساز سبھاش گھئی نے کہی تھی جو کہ بہت ہی سچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بالی وڈ ایکٹر انیل کپور سے بھی ملا ہوں میں ان سے مل کر حیران رہ گیا کہ وہ اس قدر عاجز انسان ہیں کہ جتنا کہاجائے کم ہے، انہوں نے کہا کہ جن کو خدا نے نام اور مقام دیا ہوتا ہے وہ ایسے ہی نہیں ہوتا ان میں کوئی نہ خوبی تو ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ ہیرو لوگ ہی باصلاحیت ہوتے ہیں بہت سارے لوگ باصلاحیت ہوتے ہیں لیکن ان کو کام کرنے کے اس طرح سے مواقع میسر نہیں آتے شاید جیسے ہم لوگوں کو ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ بہت اچھی ہیں انہوں نے مجھ پر بہت اعتما د کیا ہے یہ ان کی اعتماد کی وجہ ہے کہ میں آج ایک کامیاب انسان ہوں۔ میری اہلیہ کو بہروز سبزواری نے ایک بار کہا تھا کہ شوہر کو اگر گھر میں زہنی سکون دو گی تو وہ نہ صرف تمہارا رہے گا بلکہ کامیاب بھی بنے گا اور میری بیوی نے بہروز سبزواری کی اس نصیحت کو آج تک پلے باندھا ہوا ہے۔

    سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے

    جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ

  • ثریا بجیا نے عروسہ ڈرامہ آفر کیا تو میری والدہ نے کرنے سے منع کر دیا اعجاز اسلم

    ثریا بجیا نے عروسہ ڈرامہ آفر کیا تو میری والدہ نے کرنے سے منع کر دیا اعجاز اسلم

    سینئر اداکار اعجاز اسلم نے حال ہی میں مومن ثاقب کے شو میں شرکت کی ہے اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ میں جب شوبز میں آیا تو میری والدہ کو لگنے لگا کہ کہیں میرا بیٹا کسی بری صحبت میں نہ بیٹھنا شروع ہوجائے لہذا شادی کردینی چاہیے۔ میں نے چند کمرشلز کئے تھے ، ماڈلنگ کررہا تھا ماں نے کہا کہ مجھے شوبز میں کام کرنا پسند نہیں لیکن تمہاری خوشی کے لئے تم کررہے تو میری بھی ایک شرط ہے کہ شادی کرو، میں نے کہا کہ ٹھیک ہے یوں میری شادی ہوگئی ۔ اس سے پہلے مجھے ایک ڈرامہ عروسہ آفر ہوا تھا اور آفر بھی کس نے کیا ؟ فاطمہ ثریا بجیا نے،

    میری والدہ کو پت چلا تو انہوں نے مجھے منع کر دیا اور کہا کہ نہیں اپنی پڑھائی پہلے مکمل کرو پھر یہ کام کر لینا، میرے والدین نے فاطمہ ثریا بجیا کو فون بھی کیا اور کہا کہ اعجاز بالکل کام کریگا لیکن وہ پہلے اپنی پڑھائی مکمل کرلے۔ تو بجیا نے کہا کہ ٹھیک ہے۔ اعجاز اسلم نے کہا کہ ”میرے انکار کے بعد عروسہ عدنان صدیقی کو ملا ”اس کے بعد عدنان صدیقی نے پیچھے مڑ کر نہ دیکھا۔ میری اور عدنان کی بہت اچھی دوستی ہے ، لوگوں نے ہماری دوستی کو ختم کروانے کی کوشش کی ، غلط فہمیاں بھی ڈالنے کی کوشش کی گئی لیکن ہم نے ایک دوسرے کا ساتھ نہ چھوڑا۔نتیجہ یہ ہے کہ ہم آج بھی اچھے دوست ہیں۔

    سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے

    جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ

  • پاکستان ایران ، چین اور ترکی کے ساتھ مشترکہ فلمسازی کرے ریما خان

    پاکستان ایران ، چین اور ترکی کے ساتھ مشترکہ فلمسازی کرے ریما خان

    لالی وڈ کی معروف اور نمبر ون اداکارہ ریما خان نے پاکستان فلم انڈسٹری کو عروج پر پہنچانے کےلئے چند تجاویز دی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایران ، چین اور ترکی کے ساتھ مشترکہ فلمسازی کرنی چاہیے اس طرح سے پاکستان کو ایک بڑی مارکیٹ میسر آجائیگی، اور پاکستان فلم انڈسٹری بھلے پھولے گی بھی ۔انہوں نے کہا کہ ہم اس فارمولے پر کام کریں تو بحرانی کیفیت سے نکل جائیں گے۔ پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی بھی میسر آئیگی جس سے ہمارے کام کامعیار بھی بہتر ہو گا۔

    ”اگر فلم انڈسٹری کے لوگ منصوبہ بندی کرکے ایران چین ترکی کے ساتھ مشاورت کرے تو مثبت نتائج آسکتے ہیں۔”ریما خان نے کہا کہ میں نے فلموں سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی بلکہ مجھے جب بھی کوئی اچھا سکرپٹ ملا تو میں کام ضرور کروں گی، آج اچھا کام ہو رہا ہے لیکن مزید اچھا کام کرنے کےلئے ہمیں کچھ چیزوں پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ مجھے آج بھی میرے مداح پیار دیتے ہیںارور مجھے دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں خو ش ہو ں کہ اس بار مجھے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ لکس سٹائل ایوارڈز میں دیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ ریما پاکستان فلم انڈسٹری کی نمبر ہیروئین تھیںآج بھی وہ نمبر ون ہی ہیں۔

    سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے

    جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ

     

  • ورلڈ کپ کے گانا سن کر شائقین نے ایکبار پھر علی ظفر سے گانا بنانے کی درخواست کر دی

    ورلڈ کپ کے گانا سن کر شائقین نے ایکبار پھر علی ظفر سے گانا بنانے کی درخواست کر دی

    آئی سی سی نے ”دل جشن بولے کے عنوان سے ورلڈ کپ کا آفیشل گانا جاری کر دیا ہے ، گانا سننے کے بعد شائقین نے ایک بار پھر علی ظفر کو یاد کیاہے۔ اور پچھلے کئی برس سے یہ ہوتا آرہا ہے کہ جب بھی ورلڈ کپ کا گانا ریلیز ہوتا ہے تو علی ظفر کو یاد کیا جاتا ہے اور مداح علی ظفر سے ریکویسٹ کرتے ہیں کہ آپ ورلڈ کپ کے لئے ایک بار پھر گانا بنائیں۔ اس بار بھی ایسا ہی ہوا ہے ، علی ظفر نے مداحوں کی اس ریکویسٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک کے لئے میری جان بھی حاضر ہے ،میں بالکل اس ملک کے لئے کچھ بھی کر سکتا ہون لیکن میرا کام کرنے کا اپنا ایک طریقہ ہے۔

    ”علی ظفر نے کہا کہ سپانسر کرنے والے بہت ساری چیزوں کے زمہ دار ہوتے ہیں” میں کارپوریٹ کلچر کی خامیوں پر بات نہیں کرنا چاہتا۔ لیکن آپ سب کا شکر گزار ہوں کہ مجھے ایک بار پھر یاد کیا ہے اور بھائی حاضر ہے۔علی ظفر نے پھر ایک دوسری وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں ورلڈ کپ کے لئے گانا بنانے کے لئے تیار ہوںجہاں تک اس بات کا سوال ہے کہ ہمیں بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ 2023 کا ایک بہترین گانا بنانا ہے تو اس کیلئے میرے پاس ایک آئیڈیا ہے جس سے ایک ماسٹر پیس تیار ہو جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ میں نئے لکھاریوں اور کمپوزرز کو اپنے ساتھ کام کرنے کا موقع بھی دوں گا۔

    سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے

    جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ