Baaghi TV

Author: +9251

  • پہلے میں کام کرنے کی دیوانی تھی اب جا کر فیملی کی اہمیت سمجھنے لگی ہوں پریانکا چوپڑا

    پہلے میں کام کرنے کی دیوانی تھی اب جا کر فیملی کی اہمیت سمجھنے لگی ہوں پریانکا چوپڑا

    عالمی آئیکن پریانکا چوپڑا کو حال ہی میں تین سال بعد ممبئی کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔بیٹی کی پیدائش کے بعد ان کا یہ ممبئی کا پہلا دورہ تھا. بنیادی طور پر وہ اپنے ہیئر کیئر برانڈ کے پروموشنل ٹور پر تھیں۔ اپنے دورے کے دوران پرینکا کو اپنے مداحوں سے ملاقات اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں پریانکا چوپڑا نے اپنی زندگی میں کام کرنے کی اہمیت کے بارے میں بتایا انہوں نے کہا کہ بیس سال کی عمر میں ، میں نے بہت کام کیا اور کام کی دیوانی بن چکی تھی اس دوران مجھے کوئی ہوش نہیں ہوتی تھی کہ کسی قریبی دوست رشتہ دار سے ملنا ہے لیکن جب میں‌نے تیس سال کی عمر میں قدم رکھا تو رشتوں کی اہمیت کو محسوس کرنے لگی . میں نے کام اور زندگی میں توازن کرنا

    سیکھا. میں‌نے بیس سال کی عمر میں جو کام کیا تب محسوس کرتی تھی کہ میرا کام میری زندگی ہے 24 گھنٹے کام کرنا پڑتا تو کر لیتی. لیکن اب میں‌نے کام اور زندگی میں توازن کرنا سیکھ لیا ہے. اب میں سمجھتی ہوں کہ اپنے قریبی لوگوں کو وقت دیاجانا چاہیے انہیں ہماری ضرورت ہوتی ہے. یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا ، کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم جی لے زرا میں نظر آئیں گی. اپنے حالیہ دورے کے دوران پریانکا نے انکشاف کیا کہ یہ تینوں فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی جی لے زرا فلم کی شوٹنگ 2023 میں شروع کریں گی۔

  • اسلام آباد  کے گاؤں سید پور میں چیتوں کی موجودگی کے بعد علاقے میں خوف و ہراس

    اسلام آباد کے گاؤں سید پور میں چیتوں کی موجودگی کے بعد علاقے میں خوف و ہراس


    اسلام آباد کے گاؤں سید پور میں دو سے تین چیتوں کی موجودگی کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر علاقے میں نفری تعینات کر دی گئی ہے، جب کہ علاقہ مکینوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کو بھی چیتوں کی موجودگی سے متعلق اطلاع کردی گئی ہے۔ جب کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال پر شہری 15 پر اطلاع کر سکتے ہیں۔ چیتوں کے آنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے سید پور گاؤں کو گھیرے میں لے لیا ہے اور لوگوں کو محتاط رہنے اور گھروں میں رہنے کیلئے مساجد سے اعلانات بھی کئے جا رہے ہیں۔

    عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے کل چھ چیتے دیکھے ہیں جن میں سے تین بڑے اور تین چھوٹے بچے ہیں، چیتوں نے اب تک کی اطلاعات کے مطابق ایک بکری کو بھی مار ڈالا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسلام آباد، ایبٹ آباد سمیت دیگر علاقوں میں رات اور دن کے اوقات میں تیندوں کو دیکھا گیا ہے، جب کہ متعدد واقعات میں تیندوں کی جانب سے انسانوں اور جانوروں پر حملے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جنگی حیات کے ماہرین کے مطابق اسلام آباد کا مارگلہ نیشنل پارک کئی جانوروں کا مسکن ہے، تاہم اب فطری جنگلی حیات کے اس بڑے مسکن میں بڑی تبدیلی نظر آنے لگی، جس کا ایک ثبوت دن کے اوقات میں ان تیندوؤں کا نظر آنا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کراچی، حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کا حکم دے دیا
    پاکستان کی جی ڈی پی کو 2050 تک 18 سے 20 فیصد تنزلی کا خدشہ
    ہائی کورٹ ڈپٹی کمشنر کی ذمے داریاں نہیں سنبھال سکتی. اسلام آباد ہائی کورٹ
    لیپرڈ پریزرو زون میں انسانوں کے داخلے پر پابندی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہاں پر لیپرڈز اب دن میں بھی نکل رہے ہیں۔ کچھ ماہرین کے مطابق انہیں دراصل اپنے شکار کیلئے اوور ٹائم لگانا پڑ رہا ہے۔ ڈائریکٹر وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ محمد سخاوت کے مطابق اس اینیمل کو رات کے وقت کمپی ٹیشن کے ساتھ ہی دوسرے اینیملز ہوتے ہیں، اس وقت وہ شکار نہیں کرپاتا،تو وہ دن کے وقت وہ اپنی ایکٹیویٹیز کو پرفارم کرتا ہے۔ لیپرڈز کا دن کے وقت نظر آنا بے شک ایک غیر معمولی عمل ہے لیکن یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ لیپرڈز مارگلہ نیشنل پارک میں محفوظ ہیں۔

  • وفاقی وزیر ایاز صادق نے حکومت کو ملنے والے غیر ملکی قرضوں اور امداد کی تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرادیں

    وفاقی وزیر ایاز صادق نے حکومت کو ملنے والے غیر ملکی قرضوں اور امداد کی تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرادیں

    وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے موجودہ حکومت کو ملنے والے غیر ملکی قرضوں اور امداد کی تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرادیں۔

    وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے موجودہ حکومت کو ملنے والے غیر ملکی قرضوں اور امداد کی تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرادیں ہیں، اسپیکر پرویزاشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے موجودہ حکومت کو ملنے والے قرضوں اور امداد کی تفصیلات پیش کیں۔ وفاقی وزیر اقتصادی امور نے اپنے تحریری جواب میں بتایا کہ موجودہ حکومت کو امداد اور قرضوں کی مد میں مجموعی طور پر 5665.83 ملین ڈالر ملے۔

    وفاقی وزیر اقتصادی امور کے تحریری جواب کے مطابق حکومت کو 5609.92 ملین ڈالرقرض کی مد میں جب کہ 55.92 ملین ڈالر امداد کی رقم ملی۔ اجلاس میں وزیرمملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے انکشاف کیا کہ ملک میں آدھے کاروبار بغیر کسی ٹیکس کے چل رہے ہیں، پاکستانی ٹیکس دہندگان کو سوچنا چاہیے کہ ملکی معیشت میں ان کا حصہ ہونا چاہیے۔ عائشہ غوث نے کہا کہ ایف بھی آر کو اپنی پالیسی بدلنے کی ضرورت ہے، ایف بی ار کو نئے لوگوں کو ٹیکس کےدائرے میں لانا چاہیے۔

    وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ ملک ڈیفالٹ ہونے کا کوئی اندیشہ نہیں، جب حکومت میں آئے تو ڈیفالٹ کے بادل منڈلا رہے تھے، حکومت میں آئے تو آئی ایم ایف کا پروگرام بند تھا اب شروع ہو چکا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات میں وزیر تجارت سید نوید قمر نے اپنے تحریری جواب میں بتایا کہ آزاد تجارتی معاہدہ کے تحت پاکستان کا افغانستان سےکوئی معاہدہ زیرغورنہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کراچی، حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کا حکم دے دیا
    پاکستان کی جی ڈی پی کو 2050 تک 18 سے 20 فیصد تنزلی کا خدشہ
    ہائی کورٹ ڈپٹی کمشنر کی ذمے داریاں نہیں سنبھال سکتی. اسلام آباد ہائی کورٹ
    وزیرتجارت نے اپنے جواب میں بتایا کہ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت 2017 سے ایران سےساتھ مذاکرات کیے جا رہے ہیں، ایران سے آزاد تجارتی معاہدے کےتحت مذاکرات کے 4 دور ہوچکے ہیں، اور آخری دور 2019 میں ہوا تھا، تاہم بینکنگ چینلزکی عدم موجودگی اور ایران پر پابندیاں عائد ہونے کے باعث تاخیر ہوئی۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت خزانہ نے بھی 4 نومبر تک غیر ملکی زرمبادلہ ذخائرکی تفصیلات پیش کردیں۔ وزارت خزانہ کے جواب کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب 72 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سے زائد ہیں، جن میں سے اسٹیٹ بینک کے پاس 7 ارب 95 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے زائد اور کمرشل بینکس کے پاس 5 ارب 76 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے ذخائر ہیں۔

  • بیوی کا پیچھا کرتے اکشے کمار لندن پہنچ گئے

    بیوی کا پیچھا کرتے اکشے کمار لندن پہنچ گئے

    اداکار اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ ایک دوسرے سے کتنی محبت کرتے ہیں یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے. دونوں نے 2010 میں‌محبت کی شادی کی . ان دونوں کے درمیان مثالی رشتہ ہے. رواں برس اگست میں مصنف کالم نگار ٹوئنکل کھنہ نے مداحوں کو مطلع کیا کہ وہ لندن کے نامور گولڈ اسمتھز لندن یونیورسٹی سے فکشن رائٹنگ میں ماسٹرز کرنے کے لیے لندن روانہ ہو رہی ہیں ، کھنہ کے بہت سے مداحوں نے اداکارہ کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا اور عمر سے متعلقہ رکاوٹوں کو توڑنے پر ان کی تعریف کی۔ٹونکل کھنہ کے شوہر حال ہی میں لندن میں دیکھے گئے ہیں ، اکشے کمار کو جیسے ہی کام سے فراغت ملی انہوں نے لندن کا رخ کر لیا . دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کوالٹی ٹائم گزارتے ہیں اس کی مثال ٹونکل

    کھنہ کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ ہے . اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ٹونکل کھنہ نے لکھا کہ ”یہ کیسا لگتا ہے کہ ایک بڑی عمر کا طالب علم ماسٹرز کرنے کے لیے یونیورسٹی واپس جا رہا ہے؟ مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میرا دماغ ہر روز واشنگ مشین میں ڈال دیا جاتا ہے .اچھی لگتی ہیں وہ شامیں جن میں ، میں اپنی اسائنمنس پر کام کررہی ہوتی ہوں ، میں اور میرے بچے ہم سب مل کر کام کررہے ہوتے ہیں ہمارے کاغذ پینسلز پین سب ٹیبل پر بکھرے ہوتے ہیں اور جب میرا شوہر مجھے یونیورسٹی سے لینے آتا ہے تو میں ایک چڑچڑا نوجوان بن جاتی ہوں . انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ اکشے تحقیق کرنے آتے ہیں کہ میں‌یونیورسٹی میں کیا پڑھ رہی ہوں اور کیسا پڑھ رہی ہوں.

  • چائلڈ پروٹیکشن اینڈویلفیئربیوروکی چئیرپرسن سارہ احمد نے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

    چائلڈ پروٹیکشن اینڈویلفیئربیوروکی چئیرپرسن سارہ احمد نے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

    چائلڈ پروٹیکشن اینڈویلفیئربیوروکی چئیرپرسن سارہ احمد نے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرلیا.

    بچوں کے استحصال سے بچاؤ اور حقوق کے تحفظ پر خدمات کیلئے پاکستان کی چائلڈ پروٹیکشن اینڈویلفیئربیوروکی چئیرپرسن سارہ احمد کو گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن اینڈویلفیئربیوروکی چئیرپرسن سارہ احمد کو بچوں کے استحصال سے بچاؤ اور ان کےحقوق کے تحفظ پر خدمات کے اعتراف میں گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ دیا گیا ہے۔

    گلوبل کولیبو ریٹو 50 سے زیادہ بین الاقوامی چائلڈ ویلفیئر اور ایڈووکیسی کی تنظیموں،عقیدے پر مبنی اداروں، سروائیور نیٹ ورکس اور حکومتوں پر مشتمل تنظیم ہے جو بچوں کے تحفظ اور استحصال کا شکار بچوں کی فلاح وبہبود کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔ کولیبو ریٹو کی جانب سے دنیا بھر سے بچوں کےاستحصال کی روک تھام کیلئے فعال کردار ادا کرنے والے 10 افراد کو اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں یونیسف کی ڈائریکٹر، چائلڈ یو ایس اے کے سی ای او، سیرالیون کی خاتون اول، ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر، ہالی وڈ کے اداکار ٹیلر پیری اور دیگر شامل ہیں۔

    سارہ احمد کو گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ بچوں کے استحصال کی روک تھام اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کی گئی خدمات کے صلے میں نوازا گیا ہے۔ پاکستان کے علاوہ دنیا بھر سے بچوں کے استحصال سے بچاؤ اوران کے حقوق کے تحفظ پر کام کرنے پر صرف 10 افراد کو گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں یونیسف کی ڈائریکٹر، چائلڈ یو ایس اے کے سی ای او، سیرالیون کی خاتون اول، ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر، ہالی وڈ کے اداکار ٹیلر پیری اور دیگر شخصیات شامل ہیں۔سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ انہیں ان کی ٹیم کے اچھے کام کی بدولت ملا ہے۔ میرا مقصد بے سہارا اور عدم توجہی کا شکار بچوں کو تحفظ فراہم کرنا اوران کے استحصال کی روک تھام کو ممکن بنانا ہے۔ہم سب پر بچوں کے استحصال سے بچاؤ اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے ذمہ داری عائد ہوتی ہے

    ایوارڈ کی تقریب گزشتہ روز اٹلی کے شہر روم میں منعقدہوئی جس میں سیاستدان، بین الاقوامی این جی اوز نمائندوں، انٹر فیتھ لیڈرز، مخیر حضرات، استحصال کا شکار بچ جانے والے بچے، صحافیوں اور دیگر افراد شریک ہوئے۔ اس حوالے سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا اتنے بڑے ایوارڈ کاملنا ان کے اور پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ کو پاکستان کے تمام بچوں کے نام کرتی ہوں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کراچی، حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کا حکم دے دیا
    پاکستان کی جی ڈی پی کو 2050 تک 18 سے 20 فیصد تنزلی کا خدشہ
    ہائی کورٹ ڈپٹی کمشنر کی ذمے داریاں نہیں سنبھال سکتی. اسلام آباد ہائی کورٹ
    انھوں نے کہا کہ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد بچوں کے استحصال کی روک تھام اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے پہلے سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور اس ذمہ داری کو مزید احسن طریقے سے سرانجام دوں گی،ایوارڈ حاصل کرنے پر چئیرمین عمران خان اور حکومت پنجاب کی جانب سے سپورٹ کرنے پر شکر گزار ہوں۔ اس کے علاوہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتی ہوں جن کے کام کی بدولت مجھے یہ ایوارڈ ملا۔انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد تمام بے سہارا اور عدم توجہی کا شکار بچوں کو تحفظ فراہم کرنا اور بچوں کے استحصال کی روک تھام کو ممکن بنانا ہے۔

  • وکی کوشل نے اپنی بیوی کترینہ کیف کو سائنس دان کہہ دیا

    وکی کوشل نے اپنی بیوی کترینہ کیف کو سائنس دان کہہ دیا

    وکی کوشل اور کترینہ کیف بالی وڈ کی خوبصورت جوڑیوں میں سے ایک ہیں. پچھلے سال دسمبر میں راجستھان کے سوائی مادھو پور کے سکس سینس فورٹ بارواڑہ میں ان دونوں نے شادی کی۔ ان کی شادی میں صرف خاندان اور ان کے قریبی دوستوں نے شرکت کی. وکی اور کترینہ دونوں اپنی اپنی جگہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں. دونوں ایک دوسرے سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور اس کا اظہار سوشل میڈیا پر بھی کرتے رہتے ہیں.
    حال ہی میں وکی نے مردوں کی صحت سے متعلق آگاہی مہم کے لیے ناناوتی میکس سپر اسپیشلٹی ہسپتال کا دورہ کیا تاکہ مردوں کے عالمی دن سے پہلے مردوں کی صحت کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے۔ ایونٹ کے دوران انہوں نے اس بارے میں بات کی کہ وہ اپنی ذہنی صحت کو کیسے

    برقرار رکھتے ہیں ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اپنی بیوی کترینہ کی تعریف بھی کی۔ اداکار نے کہا آپ سب زیادہ نہیں جانتے لیکن میری بیوی ایک چلتا پھرتا ڈاکٹر ہیں وہ ایک سائنس دان ہے۔ انہیں بہت سی باتوں کا علم ہے اور وہ کچھ زیادہ ہی آگاہی رکھتی ہیں تاہم وہ میری بہت مدد کرتی ہیں اور ہمیشہ اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ میں میں اچھا کھا رہا ہوں اپنا خیال رکھ رہا ہوں اچھی طرح سو رہا ہوں اور صرف کام کرنے کے لیے نہیں بھاگ رہا ہوں۔یاد رہے کہ وکی کوشل بہت جلد گووندا نام میرا میں کیارا اڈوانی اور بھومی پیڈنیکر کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ اداکار کے پاس سارہ علی خان کے ساتھ بھی فلم میں‌نظر آرہے ہیں.

  • فیفا ورلڈ کپ: 974 کنٹینرز سے عارضی اسٹیڈیم تیار کرلیا گیا

    فیفا ورلڈ کپ: 974 کنٹینرز سے عارضی اسٹیڈیم تیار کرلیا گیا

    فیفا ورلڈ کپ کے لیئے 974 کنٹینرز سے عارضی اسٹیڈیم تیار کرلیا گیا ہے.

    قطر میں شروع ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کیلئے چالیس ہزار لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ کنٹینروں سے منفرد انداز میں اسٹیڈیم تیار کیا گیا ہے۔ یہ اسٹیڈیم دارالحکومت دوحہ کے دریا کے کنارے پر واقع ہے اور حماد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے صرف چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ بی بی سی کے مطابق سٹیڈیم کے ڈیزائن کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ اس میں قدرتی ہوا اسٹیڈیم میں گردش کرتی ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ اس میدان کو ائر کنڈیشنگ کے نظام کی ضرورت نہیں ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کراچی، حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کا حکم دے دیا
    پاکستان کی جی ڈی پی کو 2050 تک 18 سے 20 فیصد تنزلی کا خدشہ
    ہائی کورٹ ڈپٹی کمشنر کی ذمے داریاں نہیں سنبھال سکتی. اسلام آباد ہائی کورٹ
    اس سے توانائی کے اخراجات کو کم کرنے میں بھی مدد ملی ہے۔ اس سٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے سات میچز کھیلے جائیں گے۔ قطری حکام کا کہنا ہے کہ یہ پورا منصوبہ قریب واقع بندرگاہ اور دوحہ کی سمندری روایات اور تاریخ کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ سٹیڈیم 974 واٹر فرنٹ سائٹ پر تعمیر کیا گیا ہے اور یہ ایک مصنوعی جزیرے پر واقع ہے، اسٹیڈیم کو 974 ری سائیکل شپنگ کنٹینرز سے تعمیر کیا گیا ہے۔ فٹبال ورلڈ کپ کے بعد سٹیڈیم میں استعمال ہونے والے شپنگ کنٹینرز اور سیٹیں ختم کر کے دنیا کے کم ترقی یافتہ ممالک کو امداد کے طور پر عطیہ کردیا جائے گا.

    واضح رہے کہ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطر نے فیفا فٹبال ورلڈکپ کے دوران شائقین کے مختصر لباس یعنی کندھوں کو کھلا رکھنا اور گھٹنے سے اوپر کے لباس پر پابندی عائد کی گئی ہے اور کسی کو بھی مختصر لباس پہننے کی اجازت نہیں ہو گی۔

  • وکی کوشل کی فلم گووندا نام میرا کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

    وکی کوشل کی فلم گووندا نام میرا کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

    وکی کوشل، بھومی پیڈنیکر اور کیارا اڈوانی کی آنے والی فلم گووندا نام میرا کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے. فلم او ٹی ٹی پر 16 دسمبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے . وکی کوشل نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے زریعے مداحوں کے ساتھ فلم کا پوسٹر شئیر کرنے کے ساتھ بتایا کہ 16 دسمبر 2022 کو ریلیز ہوگی . گووندا نام میرا میں وکی کوشل، بھومی پیڈنیکر اور کیارا اڈوانی مرکزی کرداروں میں ہیں۔ فلم کو دھرما پروڈکشن پروڈیوس کر رہا ہے اور اس کی تحریر اور ہدایت کاری ششانک کھیتان نے کی ہے۔کرن جوہر اس فلم کی سوشل میڈیا پر کافی تشہیر کررہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ فلم یقینا شائقین کو پسند آئیگی اور کیارا اور وکی کی کیمسٹری بھی مداحوں کے دل دماغ پر چھا جائیگی. یاد رہے کہ

    کرن جوہر کی حال ہی میں فلم براہسمٹرا ریلیز ہوئی جسے باکس آفس پر زبردست کامیابی ملی، اس میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور پہلی بار ایک دوسرے کے ساتھ نظر آئے.کرن جوہر کی آنے والی فلموں میں گوندا نام میرا کے علاوہ روکی اور رانی کی پریم کہانی قابل زکر ہے. اس میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ پہلی بار ایک دوسرے کے ساتھ نظر آرہے ہیں. کرن جوہر گوندا نام میرا کے پوسٹرز کی تشہیر کررہے ہیں جس پر مداحوں کا ریسپانس اچھا دکھائی دے رہا ہے.

  • موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث سیلاب زدگان کا معاملہ دب کر رہ گیا

    موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث سیلاب زدگان کا معاملہ دب کر رہ گیا

    موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث سیلاب زدگان کا معاملہ دب کر رہ گیا، ضلع دادو میں سیلاب کے 3 ماہ بعد بھی حالات انتہائی خراب ہیں۔

    پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کیلیے اقوام متحدہ کو آئندہ سال مئی تک کیلیے 816 ملین ڈالر کی ضرورت ہے لیکن ان میں سے صرف 174 ملین ڈالرز تاحال مل سکے ہیں جو کہ سیلاب سے شدید متاثرہ لوگوں کو اشیائے خور و نوش پہنچانے کیلیے ضرورت کی رقم کا 21 فیصد بنتا ہے جس کی وجہ سے اقوام متحدہ سمیت سیلاب زدگان کیلیے کام کرنے والی دیگر امدادی تنظیمیں شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ حسیب حنیف کے مطابق اگر فنڈز نہیں ملتے تو آئندہ ایک سے 2 ماہ میں 9.5 ملین سیلاب سے شدید متاثرہ لوگوں تک اشیائے خور و نوش تک بھی نہیں پہنچائی جا سکیں گی، ’’ایکسپریس‘‘ کی جانب سے سیلاب سے شدید متاثرہ سندھ کے ضلع دادو کا دورہ کیا گیا، ضلع دادو کے علاقے مہیڑ اور خیر پور ناتھن شاہ سیلاب کے 3 ماہ بعد بھی مکمل طور پر پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں اور لوگ خیمہ بستیوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ یواین سمیت چند دیگر ملکی و بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے اس علاقے کے لوگوں کو کھانے کے لیے اشیاء خور و نوش اور رہنے کیلیے ٹینٹ فراہم کیے جا رہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کراچی، حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کا حکم دے دیا
    پاکستان کی جی ڈی پی کو 2050 تک 18 سے 20 فیصد تنزلی کا خدشہ
    ہائی کورٹ ڈپٹی کمشنر کی ذمے داریاں نہیں سنبھال سکتی. اسلام آباد ہائی کورٹ
    بچوں کو عارضی اسکولوں میں تعلیم فراہمی کا انتظام کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نے سندھ کے ضلع دادو میں امدادی سرگرمیوں میں سرگرم یو این کے نمائندوں سے بات چیت کی جن کا کہنا تھا کہ دادو سمیت تقریباً تمام علاقوں میں سیلاب زدگان کی صورتحال بہت خراب ہے۔ یہ لوگ اب اپنے گھروں میں واپس جانا چاہتے ہیں مگر ان کے گھر پانی میں بہہ چکے ہیں لوگ ٹینٹ لگا کر خیمہ بستیوں کی شکل میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے آئندہ چند ماہ میں اگر ریلیف اقدامات پر مؤثر توجہ نہ دی گئی تو اموات کا بھی بڑا خطرہ ہے، سیلاب سے 5.4 ملین لوگ بے گھر ہوئے۔ سیلاب میں متاثرہ لوگ گھروں کے ساتھ ساتھ اپنا ذریعہ معاش بھی کھو چکے ہیں۔ لوگوں میں نفسیاتی مسائل بھی بڑھتے جانے کی رپورٹس موصول ہورہی ہیں۔

  • کراچی والوں کے لئے بجلی 7 روپے 83 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

    کراچی والوں کے لئے بجلی 7 روپے 83 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

    کراچی والوں کے لئے بجلی 7 روپے 83 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

    کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی 7 روپے 83 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ کراچی کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے، کیوں کہ شہر کے باسیوں کے لئے بجلی 7 روپے 83 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ کے الیکڑک نے نیپرا میں جولائی سے ستمبر کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواستیں دائر کر دی ہیں، نیپرا کے الیکڑک کی درخواستوں پر 30 نومبر کو سماعت کرے گا۔

    کے الیکٹرک نے نیپرا میں اکتوبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی بجلی 1 روپے 88 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی ہے۔ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ سے صارفین کو 3 ارب 15 کروڑ 70 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔ دوسری جانب بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 24 پیسے اضافے کا امکان ہے۔ لہذا یہ بجلی صارفین کے لئے بری خبر ہے، کیوں کہ بجلی 24 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کراچی، حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کا حکم دے دیا
    پاکستان کی جی ڈی پی کو 2050 تک 18 سے 20 فیصد تنزلی کا خدشہ
    ہائی کورٹ ڈپٹی کمشنر کی ذمے داریاں نہیں سنبھال سکتی. اسلام آباد ہائی کورٹ
    سینٹرل پاور پرچيزنگ ايجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست دے دی ہے، جس میں بجلی کی قیمت میں اضافہ اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ سی پی پی اے نے اپنی درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ اکتوبر میں 10 ارب 37 کروڑ 72 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، اور بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 14 پیسے فی یونٹ رہی۔ سی پی پی اے کے مطابق پانی سے 29.37 فیصد، کوئلے سے 15.47 فیصد، مقامی گیس سے 12.12 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 17.22 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 29 نومبر کو سماعت کرے گا۔