Baaghi TV

Author: +9251

  • سیلاب نقصانات و بحالی کے تخمینوں پر اختلافات، آئی ایم ایف جائزہ مشن کا دورہ تاخیر کا شکار

    سیلاب نقصانات و بحالی کے تخمینوں پر اختلافات، آئی ایم ایف جائزہ مشن کا دورہ تاخیر کا شکار
    حکومت پاکستان کی طرف سے سیلاب کے نقصانات اور تعمیر نو و بحالی کے تخمینوں پر آئی ایم ایف کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے عالمی ادارے کا جائزہ مشن تاخیر کا شکار ہوتا نظر آرہا ہے۔ آئی ایم ایف نے قرضہ پروگرام کے 9ویں جائزے پرپیشرفت کے لیے پاکستان سے رواں سال کے بجٹ میں سیلاب سے متعلق انسانی امداد اور بحالی کے ترجیحی اخراجات کے تخمینوں کے اعدادوشمار مانگ رکھے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے عالمی ادارے کو 251 ارب روپے کے تخمینوں پر مشتمل رپورٹ بھیجی تھی جس میں وفاق اورصوبوں کی طرف سے تیارکی گئی رپورٹیں شامل تھیں۔

    حکومت پاکستان کی اس رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سیلاب اس کی طرف سے سیلاب کے نقصانات و بحالی کے اخراجات کا تخمینہ 251 ارب روپے لگایا گیا ہے جس میں سے 164ارب روپے تو اب تک تقسیم بھی کیے جاچکے ہیں۔آئی ایم ایف کو بتایا گیا تھا کہ 88 ارب روپے تو وفاقی وزارت خزانہ نے جاری کیے ہیں،تین ارب پنجاب،40ارب سندھ حکومت ،25ارب خیبرپختونخوا حکومت اور 8 ارب روپے بلوچستان حکومت کی طرف سے تقسیم کیے گئے ہیں۔باقی 66 ارب روپے کسان پیکج کے ذریعے تقسیم کردیئے جائیں گے ۔ لیکن آئی ایم ایم ایف نے ان اعداد وشمار کو غیرحقیقی قراردے کر اس رپورٹ پراعتراضات لگا دیئے ہیں۔اس کاکہنا ہے کہ یہ اعداد وشمار نہ تو اب تک حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے سیاسی بیانوں سے مطابقت رکھتے ہیں اور نہ ہی عالمی امدادی اداروں کی طرف سے سیلاب کے بعد لگائے گئے نقصانات اور امداد کے بارے میں لگائے گئیاندازوں کی رپورٹ سے ملتے جلتے ہیں۔

    حکومت اور آئی ایم ایف میں اعدادوشمار پر ان اختلافات کی وجہ سے وزارت خزانہ کے ذرائع کے بقول عالمی ادارے کے جائزہ مشن کا دورہ اگلے دو ہفتوں کے دوران تو ہوتا نظر نہیں آرہا۔اگر آئی ایم ایف مشن اگلے دو ہفتوں میں پاکستان نہ آیا تو پاکستان کو قرضے کی اگلی قسط کا جنوری تک ملنا محال ہوجائے گا۔آئی ایم ایف کی نظر میں ابھی بہت سے معاملات ہیں جن سے حکومت نے اسے آگاہ نہیں کیا،ان میں ایک یہ ہے کہ حکومت سیلاب کے ضلع وار نقصانات سے اسے آگاہ نہیں کرسکی۔ عالمی ادارہ فلڈ ریلیف اوربحالی و تعمیرنو کی سال 2022-23ء کی تفصیلات مانگ رہا ہے نہ کہ آنے والے کئی برسوں کی تفصیل جس کا تخمینہ 16.3ارب ڈالر یا 3.5 ٹریلین روپے لگایا گیا ہے ۔آئی ایم ایف پروگرام فریم ورک کیلئے سیلاب کے نقصانات اور بحالی کا صحیح اندازہ لگانا بہت ضروری ہے تاکہ ٹیکس محاصل اور اخراجات میں کٹوتیوں کا ٹھیک جائزہ لیا جاسکے ۔

    آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیڈلاک کو ختم کرنے کیلئے جمعرات کو وفاقی وزیرخزانہ سینٹر اسحاق ڈارنے پاکستان کیلئے آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر سے آن لان ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ اس ملاقات میں آئی ایم ایف مشن چیف کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے16.3ارب ڈالرکے تخمینے پرقائل نہیں کرسکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار ناتھن پورٹر کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے16.3ارب ڈالر یا 3.5 ٹریلین روپے کے تخمینے پرقائل نہیں کرسکے۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ حکومت کیلئے بحالی اور تعمیر نوفریم ورک کی تیاری 15دسمبر سے پہلے ممکن نہیں ۔ذمہ داری اب وزارت پلاننگ پرآگئی ہے کہ وہ یہ فریم ورک بروقت مہیا کرے ۔ایک سرکاری عہدیدارنے ’’ایکسپریس ٹریبیون‘‘ کو بتایا کہ اب وزارت خزانہ وزارت پلاننگ سے کہے گی کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر ساری تفصیلات فراہم کرے ۔تاہم وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے ایک سوال کے جواب میں امید ظاہرکی ہے کہ عالمی ادارے کا جائزہ مشن اس ماہ کے آخر تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔

    اگرمشن کے دورے میں مزید تاخیر ہوتی تو پاکستان کی اقتصادی صورتحال مزیدنازک ہوجائے گی کیونکہ یوں بجٹ سپورٹ کیلئے عالمی بینک سے جو رقم ملنا ہے وہ بھی نہیں ملے گی۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر8 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جو بیرونی ادائیگیوں کیلئے ناکافی ہیں۔آئی ایم ایف مشن میں تاخیر سے بیرونی مارکیٹوں اور تھینک ٹیکس کو بھی غلط اشارے جاتے ہیں۔ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت عالمی ادارے کے مشن نے اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا اور تین نومبرتک پاکستان کو 1.2ارب ڈالر ملنا تھے۔پاکستان میں آئی ایم ایف مشن کے نمائندے ایستھرپیرز سے جب سیلاب متاثرین کے بارے میں پاکستان کے فریم ورک کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے اس کاکوئی جواب نہیں دیا۔حکومت پاکستان کی فنانس ڈویژن کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں فریقین نے آئی ایم ایف کے جاری پروگرام میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

    خاص طور پر میکرو اکنامک فریم ورک اور رواں سال کے اہداف پر سیلاب کے اثرات پر بات کی گئی۔ آئی ایم ایف نے غریبوں اور پسماندہ افراد خصوصاً سیلاب متاثرین کے لیے ٹارگٹڈ زر اعانت پر ہمدردانہ غور کے لئے اپنی رضامندی کا عندیہ دیا۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ رواں سال کے دوران سیلاب سے متعلق انسانی امداد کے اخراجات کے تخمینے اور بحالی کے ترجیحی اخراجات کے تخمینے پر مضبوطی سے کار بند رہا جائے گا۔ اس سلسلے میں 9ویں جائزے کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے تکنیکی سطح پربات چیت اور جائزے کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حکومت پاکستان کے آئی ایم ایف پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

  • ریڈ زون کو جانے والے راستوں پر آہنی دروازے نصب

    ریڈ زون کو جانے والے راستوں پر آہنی دروازے نصب

    ریڈ زون کو جانے والے راستوں پر آہنی دروازے نصب کردیئے گئے.
    ریڈ زون کو جانے والے راستوں پر آہنی دروازے نصب کردیئے گئے ہیں، اب ہر کوئی ریڈ زون میں داخل نہیں ہوسکتا۔ اسلام آباد کے ریڈ زون کو بلوائیوں کے حملوں اور روز روز کے دھرنوں سے ہمیشہ کے لیے محفوظ کردیا گیا ہے، ماضی کی طرح اب ریڈزون میں کوئی احتجاجی تماشہ نہیں لگایا جاسکے گا اورہر کوئی ریڈ زون میں داخل نہیں ہوسکے گا، کیوں کہ ریڈ زون کو جانے والے راستوں پر آہنی دروازے نصب کردئیے گئے ہیں۔

    ریڈ زون جانے والے تینوں راستوں پر 3 سیکیورٹی دروازے لگا دئیے گئے ہیں، ایک گیٹ ڈی چوک، دوسرا نادرا چوک، تیسرا سرینا ہوٹل کے سامنے نصب کیا گیا ہے۔ سرینا چوک پر نصب دروازے کی چوڑائی 100 فٹ جبکہ اونچائی 10 فٹ ہے۔ نادرا چوک والا دروازہ 90 فٹ چوڑا ہے۔ ترجمان سی ڈی اے آصف شاہ نے اس حوالے سے بتایا کہ ریڈ زون پر ڈپلومیٹک مشنز ہیں، حساس انسٹالیشنز لگی ہوئی ہیں، گیٹس لگانے کا مقصد یہی ہے کہ حساس علاقہ ہے تو سیکیورٹی کی صورتحال اگر ہوتی ہے تو ان چیزوں کو تحفظ دیا جائے،
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کراچی، حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کا حکم دے دیا
    پاکستان کی جی ڈی پی کو 2050 تک 18 سے 20 فیصد تنزلی کا خدشہ
    ہائی کورٹ ڈپٹی کمشنر کی ذمے داریاں نہیں سنبھال سکتی. اسلام آباد ہائی کورٹ اسحاق ڈار نے نواز شریف کو زرداری اور فضل الرحمان کا کونسا پیغام دیا؟
    سیکیورٹی گیٹس کی تنصیب پر خرچ کا تخمینہ تقریباً 4 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ اور ان دروازوں کی تنصیب کا فیصلہ آئے روز کے احتجاج اور دھرنوں کے باعث کیا گیا ہے. ریڈ زون اور بالخصوص پارلیمنٹ تک جانے والے راستوں پر نصب یہ آہنی دروازے اب صرف آئین اور قانون کی چابی سے ہی کھلیں گے، جتھوں کے ہمراہ آنے والوں کو یہ راستہ ہمیشہ بند ملے گا۔

  • اسحاق ڈار نے نواز شریف کو زرداری اور فضل الرحمان کا کونسا پیغام دیا؟

    اسحاق ڈار نے نواز شریف کو زرداری اور فضل الرحمان کا کونسا پیغام دیا؟

    اسحاق ڈار نے نواز شریف کا اہم پیغام زرداری اور فضل الرحمان کو پہنچا دیا

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا اہم پیغام زرداری اور فضل الرحمان کو پہنچا دیا ہے۔ ملکی صورت حال پر مسلم لیگ ن کے اتحادی جماعتوں سے رابطوں کے دوران برطرف وزیراعظم نواز شریف کا اہم پیغام پہنچا دیا۔ سینیر ن لیگی رہنما اسحاق ڈار نے جمعرات 17 نومبر کو سابق صدر آصف علی زرداری اور سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ ( پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، اس موقع پر اسحاق ڈار نے نواز شریف کا اہم پیغام پہنچایا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کراچی، حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کا حکم دے دیا
    پاکستان کی جی ڈی پی کو 2050 تک 18 سے 20 فیصد تنزلی کا خدشہ
    ہائی کورٹ ڈپٹی کمشنر کی ذمے داریاں نہیں سنبھال سکتی. اسلام آباد ہائی کورٹ
    ملاقات کیلئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ن لیگی وفد کے ہمراہ زرداری ہاؤس پہنچے، جہاں ان کی آصف زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی۔ سیاسی رہنماؤں کے درمیان اس موقع پر ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔ اس دوران ملاقات میں وزیر خزانہ نے نواز شریف کا اہم پیغام بھی جیالے قائدین تک پہنچایا۔ ن لیگی وفد نے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے بھی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے نواز شریف کا خصوصی پیغام مولانا فضل الرحمان کو بھی پہنچا دیا ہے۔

  • ہائی کورٹ ڈپٹی کمشنر کی ذمے داریاں نہیں سنبھال سکتی. اسلام آباد ہائی کورٹ

    ہائی کورٹ ڈپٹی کمشنر کی ذمے داریاں نہیں سنبھال سکتی. اسلام آباد ہائی کورٹ

    ہائی کورٹ ڈپٹی کمشنر کی ذمے داریاں نہیں سنبھال سکتی، اسلام آباد ہائی کورٹ

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کا کہنا ہے کہ انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق عمران خان پر حملےکےخدشات ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی احتجاج کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ احتجاج کرنا سیاسی اور غیر سیاسی جماعتوں کا حق ہے، لیکن عام شہریوں،تاجروں کےبھی حقوق ہیں جو متاثر نہیں ہونے چاہیے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ انگلینڈ میں بھی مظاہرین ٹین ڈاؤن اسٹریٹ پر آ جاتے ہیں، وہ احتجاج کرتے ہیں لیکن سڑک بلاک نہیں کرتے، ہائی کورٹ ڈپٹی کمشنر کی ذمے داریاں نہیں سنبھال سکتی۔ چیف جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیئے کہ لاہورہائیکورٹ میں بھی یہ معاملہ آیا تھا اورکچھ ہدایات دی گئی ہیں، اگر انہوں نے کہہ دیا کہ راستے بند نہیں ہوں گے تو ٹھیک ہے۔ دوران سماعت اینٹیلی جنس رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، جس میں کہا گیا کہ عمران خان پر جلسے کے دوران حملے کا خدشہ ہے۔
    سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کراچی، حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کا حکم دے دیا
    پاکستان کی جی ڈی پی کو 2050 تک 18 سے 20 فیصد تنزلی کا خدشہ
    ہائی کورٹ ڈپٹی کمشنر کی ذمے داریاں نہیں سنبھال سکتی. اسلام آباد ہائی کورٹ
    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق عمران خان پر حملےکےخدشات ہیں، حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس چیز کو بھی مدنظر رکھے۔ چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ اگر آپ ڈپٹی کمشنر کے کسی آرڈر سے متاثرہوئے تو عدالت آئیں گے، آپ نے جی ٹی روڈ، موٹر وے اور دیگر شاہراہیں بلاک کیں، آپ کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ میں موٹروے پر گیا تو 10 لوگ تھے اور موٹروے بند تھی، 10 لوگوں کی قیادت زلفی بخاری کررہے تھے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ نہیں نہیں ، نام نہ لیں کسی کا۔

  • سندھ ہائی کورٹ  نے الیکشن کمیشن  کو کراچی، حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کا حکم دے دیا

    سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کراچی، حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کا حکم دے دیا

    سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو جمعہ 18 نومبر کو کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    سندھ ہائیکورٹ نے جمعہ 18 نومبر کو کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی درخواستوں اور تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد محفوظ فیصلہ سنایا۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف کیس کا 16 نومبر کو محفوظ فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ حسن اکبر، پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان و دیگر پیش فریقین پیش ہوئے۔ عدالت نے فیصلے میں حکم دیا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے۔ اس موقع پر عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ کو الیکشن کمیشن کو سیکیورٹی فراہمی بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ عدالت عالیہ نے سندھ حکومت کو حکم دیا کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے پر امن انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کو نفری فراہم کرے۔

    عدالت نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ سندھ میں دوسرے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات 24 جولائی کو ہونا تھے، تاہم سندھ حکومت نے سیلاب کی صورت حال کے پیش نظر پولیس کی نفری نہ ہونے پر سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی تھی۔ بعد ازاں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ 28 اگست رکھی گئی لیکن اس تاریخ کو بھی الیکشن نہ ہونے پر ایک بار پھر تاریخ 23 اکتوبر رکھی گئی تھی مگر تیسری مرتبہ بھی انتخابات ملتوی کردیئے گئے۔ سندھ حکومت کی جانب سے دائر کردہ تیسری درخواست میں الیکشن کمیشن کو مطلع کیا گیا تھا کہ انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے تقریباً 5 ہزار پولنگ اسٹیشنز کے لیے 16 ہزار 786 پولیس اہلکاروں کی کمی ہے۔

    یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن نے بھی کراچی میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔ رواں ماہ بھی سندھ کابینہ نے مزید 90 روز کی تاخیر سے الیکشن کرانے کی تجویز منظور کرلی تھی جس کے بعد کراچی میں بلدیاتی الیکشن ایک بار پھر ملتوی ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے تھے۔ سندھ حکومت کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ سیلاب کے بعد کی صورت حال میں کراچی پولیس سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں اضافی فرائض انجام دے رہی ہے، سیلاب کے باعث بے گھر ہونے والے افراد کی بڑی تعداد کراچی کے مختلف اضلاع میں منتقل ہوگئی ہے، وہاں سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے بھی پولیس کی تعیناتی ضروری ہے۔

    سندھ حکومت نے استدعا کی تھی کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کراچی میں 23 اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو 3 ماہ کے لیے ملتوی کیا جائے جس پر الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس سے قبل 24 جولائی کو کراچی اور حیدر آباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات شیڈول تھے اور اس حوالے سے تیاریاں بھی تقریباً مکمل کرلی گئی تھیں۔ 24 جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات 20 جولائی کو ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ملتوی کرکے 28 اگست کو کرانے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 28 اگست کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات بھی ملتوی کردیے گئے تھے۔

    قبل ازیں 26 جون کو پہلے مرحلے میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور میرپورخاص ڈویژن کے کُل 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوا تھا۔ گزشتہ سماعتوں کے دوران کراچی میں ضمنی انتخابات کی تاریخ میں تاخیر پر سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ نے الیکشن کمیشن حکام کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ بلدیاتی الیکشن کیوں نہیں کرائے جارہے؟ بہت ہوگیا الیکشن کرائیں۔

  • پاکستان کی جی ڈی پی کو 2050 تک 18 سے 20 فیصد تنزلی کا خدشہ

    پاکستان کی جی ڈی پی کو 2050 تک 18 سے 20 فیصد تنزلی کا خدشہ

    پاکستان کی جی ڈی پی کو 2050 تک 18 سے 20 فیصد تنزلی کا خدشہ.

    عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کی جی ڈی پی کو 2050 تک 18 سے 20 فیصد تنزلی کے خدشہ کے پیش نظر خبردار کیا گیا ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، پاکستان کی جی ڈی پی کو 2050 تک 18 سے 20 فیصد تنزلی کا خدشہ ہے،ماحولیاتی خرابی کے خطرات ختم نہ ہوئے تو پاکستانی معیشت مزید تباہی کا شکار ہوگی۔

    سیلاب اور ہیٹ ویو کی وجہ سے پاکستان کو زراعت اور لائیو اسٹاک میں کمی کا سامنا ہے جبکہ پاکستان کو ناقص پیداواری صلاحیت اور تباہ حال انفرااسٹرکچر جیسے مسائل کا بھی سامنا ہے، پانی کی قلت کے باعث زرعی پیداوار میں کمی 4.6 فیصد سے زیادہ ہوسکتی ہے، آلودگی کے باعث پاکستان کو سالانہ جی ڈی پی کا 6.5 فیصد نقصان ہوسکتا ہے۔
    وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈالر کو آزاد چھوڑ کر ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا گیا، ڈالر اور روپے کی قدر میں توازن پیدا کریں گے۔

    واضح رہے گزشتہ دنوں وزیر کزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے بعد بارودی سرنگیں بچھائیں،
    انہوں نے یہ بات دبئی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈالر کو 200 روپے سے کم کرنے کی کوشش کریں گے، ابھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو بہتر کرنے کا عزم ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے تھا کہ پاکستان میں ڈالر کو آزاد چھوڑا گیا جس سے معیشت کا بڑا نقصان ہو، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملکی قرضے میں چار ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

    انہوں ںے کہا کہ گزشتہ چار سال میں پاکستان کی معیشت تباہ کردی گئی تھی، پاکستان سنگاپور کے بجائے سری لنکا بننے کے قریب پہنچ گیا تھا، ملک بچانے کیلئے حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ کیا. ن لیگ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کررہے ہیں، فیول کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف معیشت کو دوبارہ پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے معاشی اصلاحات پر عمل کر رہے ہیں، آئی آیم ایف پروگرام
    وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ سال 32 سے 34 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، امید ہے یہ رقم جمع کرلی جائے گی، متحدہ عرب امارات کی دعوت پر امارات کا دورہ کیا ہے، آج شام کو پاکستان واپسی ہے۔

  • چینی کمپنی نے ہتھیلی کے نقش سے رقم کی ادائیگی کا آغاز کر دیا

    چینی کمپنی نے ہتھیلی کے نقش سے رقم کی ادائیگی کا آغاز کر دیا

    چینی کمپنی نے ہتھیلی کے نقش سے رقم کی ادائیگی کا آغاز کر دیا

    چینی کمپنی نے لوگوں کی ہتھیلی کو بطور کارڈ استعمال کرکے رقم کی ادائیگی کے تجربات کیے ہیں۔ اس کمپنی کا نام ٹینسنٹ ہے جس کی ویڈیو چینی ٹک ٹاک ڈوین پر جاری کی گئی ہے۔ ویڈیو میں ایک شخص کو دیکھا جاسکتا ہے جو اپنی ہتھیلی کے نقوش اسکین کرکے سافٹ ڈرنک حاصل کرتا ہے۔ یہ شخص چینی سوشل میڈیا وی چیٹ سے تعلق رکھتا ہے جو ٹینسنٹ کمپنی کے سہولت استعمال کرنے والا پہلا ادارہ بھی ہے۔

    کمپنی کے مطابق کئی ماہ سے اس کے تجربات جاری تھے اور پہلی مرتبہ چینی شہر گوانگ زو میں اس کا عملی مظاہرہ کیا گیا ہے۔ ہتھیلی کے نقوش سے شناخت اور رقم کی ادائیگی کے حامی اسے دیگر بایومیٹرک نظام سے قدرے بہتر تصور کرتے ہیں۔ تاہم اس پر ایک بحث چھڑ گئی ہے کیونکہ ہتھیلی کے نقوش چرانا یا ان کی نقل بنانا بہت آسان ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب تک فنگر پرنٹ آنکھوں کے نقوش کو محفوظ تر خیال کیا جاتا ہے۔ لیکن تمام ٹیکنالوجی تجزیہ نگار کہتے ہیں کہ جلد یا بدیر کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ ختم ہوجائیں گے ۔ دوسری جانب چینی یونیورسٹی آف ہانگ کانگ میں ڈیٹا سائنس کے پروفیسر ڈیوڈ زینگ کہتے ہیں کہ چین گزشتہ 20 برس سے ہتھیلی کی ٹیکنالوجی پر کام کر رہا ہے اور اب اس کے استعمال پر غور ہو رہا ہے۔

    چین میں اب بھی کووڈ 19 وبا کے آثار ہیں اور ماسک پہنے لوگ اب بھی ہاتھ ملانے سے گریز کر رہے ہیں۔ اس تناظر میں ہتھیلی کی ٹیکنالوجی قدرے اہم ثابت ہوسکتی ہے۔ لیکن واضح رہے کہ ایمیزون نے اپنے باقاعدہ 180 اسٹور پر پہلے ہی ہتھیلی کے اسکینر نصب کر رکھے ہیں جہاں ہتھیلی سے وابستہ اکاؤںٹ سے رقم کٹتی ہے اور آپ اشیا گھر لے جاسکتے ہیں۔ زائد آبادی کی وجہ سے چین میں اس وقت الی پے کا راج ہے لیکن پام ٹیکنالوجی سے ادائیگی کی گنجائش موجود ہے۔ ٹینسنٹ کمپنی نے ابتدائی طور پر رجسٹر ہونے والے رضاکاروں کو سوا ڈالر مفت دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ وہ اسے آزما سکیں۔

  • گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج ہفتے تک مؤخر لیکن کیا معاملات حل جائیں گے؟

    گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج ہفتے تک مؤخر لیکن کیا معاملات حل جائیں گے؟


    گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اپنا احتجاج ہفتے کے روز تک مؤخر کردیا لیکن کیا اس دوران معاملات حل ہوجائیں گے.

    گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اپنا احتجاج ہفتے کے روز تک مؤخر کردیا ہے، سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے او پی ڈی ،آپریشن سمیت دیگر سروسز بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ہیلتھ رسک الاؤنس کی عدم فراہمی کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کراچی پریس کلب کے باہر 35 روز تک دھرنا جاری رہا تھا، ہیلتھ رسک الاؤنسز سے محروم مشتعل ڈاکٹرز ،نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے گزشتہ ایک ماہ سے سوائے ایمرجنسی اور آئی سی یو تمام سروس کا بائیکاٹ کردیا تھا۔ مظاہرین کے مطالبات میں ہیلتھ رسک الاؤنس سمیت ٹائم اسکیل اور سروس اسٹرکچر بھی شامل ہے۔ مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈز تھامےاور علامتی کفن پہنے مظاہرین محکمہ صحت سندھ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس اور محکمہ صحت سندھ کے درمیان مذاکرات کے لیئے حکومتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

    صوبائی وزیر ناصر شاہ کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی کی جی ایچ اے قیادت سے ملاقات کی گئی۔ کمیٹی میں وزیر محنت و انفرادی قوت سندھ سعید غنی ، سیکریرٹری صحت سندھ ذوالفقار شاہ ، پارلیمانی سیکرٹری قاسم سومرو سمیت دیگر موجود تھے۔اس موقع پر مطالبات پر غور کیا گیا۔ بعد ازاں وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور مظاہرین کو ان کے جائز مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی بھی کروائی۔ اس حوالے سے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ،وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو نے بات چیت کی ہے،اس سے قبل بھی ہمارے اجلاس ہوئے ہیں،جس میں مجھ سمیت پارلیمانی سیکریٹری قاسم سراج سومرو،وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن ،وزیر محنت و انفرادی قوت سندھ سعید غنی بھی شامل تھے۔

    چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ڈاکٹرز،نرسز، لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت تمام طبی عملہ ہنمارے لیئے قابل احترام ہیں اور جو ان کے جائز مطالبات ہیں ،ان کی منظوری دی جائے گی، اس مطالبات کے لیئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں ڈاکٹرز، لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت پیرامیڈکس کے نمائندگان بھی موجود ہیں، ہماری طرف سے محکمہ صحت،فنانس ڈیپارنمنٹ سمیت سینئر سیاسی شخصیات شامل ہیں، تاکہ اس معاملے کو حل کروایا جاسکے،اس لئے یہاں آئے تھے ہم تاکہ اس ہڑتال کو ختم کروایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ شکرگزار ہوں کہ ہماری بات کا مان رکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کردی ہے، ممکن ہے کہ کچھ افراد ابھی بھی شیم شیم کے نعرے لگارہے ہیں، لیکن گریند ہیلتھ الائس کی مرکزی قیادت سے مذاکرات ہوچکے ہیں، کچھ انتظامی امور ہوتے ہیں،ریڈ زون سمیت کجھ علاقے ایسے ہوتے ہیں جہاں کا رخ کرنے سے قانوں خود بہ خود حرکت میں آتا ہے،یہ ایڈمنسٹریشن کی ذمہ داری ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے لائن آف ایکشن پر عمل درآمد کرتے ہیں۔

    چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ اگر کسی کے ساتھ زیادتی ہوئی تو اس کے لیئے معزرت کرتا ہوں لیکن یہ بھی سوچنا چاہیئے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے،مظاہرین کا پیشہ بہیت مقدس ہے،اس ہڑتال کے بعد اسپتالوں میں مریض ان کے منتظر ہیں تو یہ جاکر وہان اپنا کام مکمل کریں۔ سندھ کی نسبت دیگر صوبوں میں ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کی تنخواہ زیادہ ہیں،تو اس مسلے کو حل کرنے کے لیئے تیار ہیں۔

  • کیا آپ جانتے ہیں سری دیوی اور بونی کپور کی شادی خفیہ ہوئی تھی جھانوی کپور

    کیا آپ جانتے ہیں سری دیوی اور بونی کپور کی شادی خفیہ ہوئی تھی جھانوی کپور

    جھانوی کپور اس وقت بالی وڈ فلم انڈسٹری کی باصلاحیت اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ اداکارہ کو آخری بار ملی میں دیکھا گیا تھا، جس کی ہدایت کاری میتھوکٹی زیویئر نے کی تھی۔ اس میں سنی کوشل اور منوج پاہوا نے بھی کام کیا تھا۔جھانوی کپور نے حال ہی میں اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ ان کے والد بونی کپور اور سری دیوی کی شادی خفیہ ہوئی تھی، جھانوی کپور نے ساتھ میں ان دونوں کی شادی کی تصویر بھی دکھائی اور کہا کہ اسی لئے یہ دونوں اس تصویر میں پریشان بھی دکھائی دے رہے ہیں. انہوں نے یہ بات کہنے کے بعد یہ بھی کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ مجھے یہ بتانا چاہیے تھا یا نہیں . یاد رہے کہ جھانوی کپور کے والد بونی کپور نے دو شادیاں کیں سری دیوی سے ان کی دوسری شادی تھی جس کی

    خاندانی سطح پر بہت زیادہ قبولیت نہیں تھی. ارجن کپور جھانوی کپور کے سوتیلے بھائی ہیں تاہم ان دونوں میں کافی پیار محبت ہے. ارجن نے گزشتہ دنوں جب جھانوی کپور کی فلم ملی ریلیز ہوئی تو اپنی بہن کی تعریف کی اور کہاکہ تم نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے. یوں دیکھا جائے تو سوتیلے بہن بھائیوں کا آپس میں کافی پیار محبت ہے.

  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سعودی عرب میں حاصل کی جانے والی عمارتوں کا مکمل ریکارڈ مانگ لیا گیا

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سعودی عرب میں حاصل کی جانے والی عمارتوں کا مکمل ریکارڈ مانگ لیا گیا

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سعودی عرب میں حاصل کی جانے والی عمارتوں کا مکمل ریکارڈ بھی مانگ لیا گیا ہے.

    رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کی زیرصدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ سیکریٹری مذہبی امور نے کمیٹی کو بتایا کہ مدینہ میں پاکستان ہاؤس کی عمارت 1988میں توسیعی منصوبےکیلئے منہدم ہوئی، اس عمارت کے بدلے پاکستان کو26ملین ریال ملےتھے،اس میں سے 19 ملین ریال کی 2 عمارتیں خریدی گئیں۔
    سیکریٹری مذہبی امور نے بتایا کہ مدینہ میں موجودہ پاکستان ہاؤس بھی توسیعی منصوبےکی زدمیں آگیاہے، اسے بھی منہدم کردیا جائے گا، وہاں موجود دیگرتمام عمارتیں منہدم کی جائیں گی، سعودی حکام کی جانب سے سب کو نوٹس جاری کیے جارہے ہیں۔ نور عالم خان نے پوچھا کہ حجاج کے معاونین مفت میں جاتےہیں یا اس کے پیسے وصول کرتے ہیں؟
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب نےانسداد وبائی امراض کیلئےعالمی فنڈ میں 5 کروڑ ڈالرعطیہ کرنےکا اعلان کیا
    سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبےکی رقم میں پونے 2 ارب روپےکی مبینہ کرپشن کا انکشاف
    جلسے کی وجہ سڑک بند ہونے سے مشکلات محمود خان اور مراد سعید کے خلاف درخواست درج
    راولپنڈی پولیس کو شیخ رشید پر حملے کی کال موصول،شیخ رشید کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی
    بچپن میں پریشان کن اور برے حالات جوانی میں امراض قلب کا باعث بن سکتے ہیں ،تحقیق
    برجیس طاہر نے اجلاس کے دوران کہا کہ پاکستان سے ہر سال 500 یا 600 معاونین اور خدام سعودی عرب جاتے ہیں، پاکستان غریب ملک ہے لیکن ان پر کروڑوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزارت مذہبی امور سے تمام معاونین حج اور سعودی عرب میں کرائے پر حاصل کی جانے والی عمارتوں کا مکمل ریکارڈ بھی مانگ لیا۔ پی اے سی نے نواب آف بہاولپور کی سعودی عرب میں جائیداد کے معاملے پر سیکرٹری وزارت خارجہ کو بھی طلب کر لیا۔