Baaghi TV

Author: +9251

  • سینیٹرمصطفیٰ نواز کھوکھر استعفیٰ؛ پاکستان پیپلز پارٹی نے وقار مہدی کو نیا امیدوار نامزد کر دیا

    سینیٹرمصطفیٰ نواز کھوکھر استعفیٰ؛ پاکستان پیپلز پارٹی نے وقار مہدی کو نیا امیدوار نامزد کر دیا

    مصطفیٰ نواز کھوکھر کے استعفے کے باعث سینیٹ کی خالی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی نے وقار مہدی کو نیا امیدوار نامزد کر دیا

    مصطفیٰ نواز کھوکھر کے استعفے کے باعث سینیٹ کی خالی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی نے وقار مہدی کو نیا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ خالی نشست پر پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما وقار مہدی کے بطور امیدوار سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بھی منظوری دے دی ہے۔ سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن کے لیے ریٹرننگ افسر نے سینیٹ الیکشن کے لیے پبلک نوٹس جاری کر دیا ہے جس کے لیے پارٹی نے وقار مہدی کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ سینیٹ کی مذکورہ خالی نشست پر الیکشن 8 دسمبر کو ہوگا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب نےانسداد وبائی امراض کیلئےعالمی فنڈ میں 5 کروڑ ڈالرعطیہ کرنےکا اعلان کیا
    سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبےکی رقم میں پونے 2 ارب روپےکی مبینہ کرپشن کا انکشاف
    جلسے کی وجہ سڑک بند ہونے سے مشکلات محمود خان اور مراد سعید کے خلاف درخواست درج
    راولپنڈی پولیس کو شیخ رشید پر حملے کی کال موصول،شیخ رشید کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی
    بچپن میں پریشان کن اور برے حالات جوانی میں امراض قلب کا باعث بن سکتے ہیں ،تحقیق
    ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے کوٹے پر سینیٹ کی خالی نشست کے ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم پاکستان حصہ نہیں لے گی بلکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کرے گی۔ واضح رہے کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے گزشتہ ہفتے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں لکھا تھا کہ میری پارٹی کے ایک سینیئر لیڈر سے آج ملاقات ہوئی جس میں مجھے بتایا گیا کہ پارٹی قیادت میرے سیاسی مؤقف سے ناخوش ہے اور قیادت سینیٹ سے میرا استعفیٰ چاہتی ہے۔ انہوں نے لکھا تھا کہ میں خوشی سے اپنا استعفیٰ پیش کرتا ہوں اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو اپنا استعفیٰ پیش کروں گا۔

  • سخت محنت کریں یا پھر گھر جائیں؛ ایلون مسک کی ٹوئیٹر ملازمین کو وارننگ

    سخت محنت کریں یا پھر گھر جائیں؛ ایلون مسک کی ٹوئیٹر ملازمین کو وارننگ

    سخت محنت کریں یا پھر گھر جائیں؛ ایلون مسک کی ٹوئیٹر ملازمین کو وارننگ

    ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے ملازمین کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہےکہ وہ سخت محنت کریں یا نوکری چھوڑ کر گھر چلے جائیں۔ ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد کمپنی کےملازمین کو آئے دن مشکلات کا سامنا ہے۔ملازمین کے کام کرنے کے اوقات کار میں اضافے اور گھر سے کام کرنے کی سہولت کومحدود کرنے کے بعد ایلون مسک نے ملازمین کو نئی وارننگ دے دی۔

    ایلون مسک کی جانب سے ملازمین کو کی گئی ایک ای میل میں ملازمین کو جمعرات تک کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ ” سخت محنت” سے کام کرنے کا عہد کریں ورنہ کمپنی چھوڑ دیں۔ ای میل میں کہا کہ اگر ملازمین کمپنی میں رہنا چاہتے ہیں تو مثالی کارکردگی سے ہی ایسا ممکن ہوسکے گا۔ ٹوئٹر کی کامیابی کے لیے ہمیں بہت زیادہ سخت محنت کرنا ہوگی۔ ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر میں کام کرنے کا طریقہ کار بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ نئے ٹوئٹر کا حصہ بننا چاہتے ہیں، تو نیچے دیے گئے لنک پر ہاں پر کلک کریں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب نےانسداد وبائی امراض کیلئےعالمی فنڈ میں 5 کروڑ ڈالرعطیہ کرنےکا اعلان کیا
    سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبےکی رقم میں پونے 2 ارب روپےکی مبینہ کرپشن کا انکشاف
    جلسے کی وجہ سڑک بند ہونے سے مشکلات محمود خان اور مراد سعید کے خلاف درخواست درج
    راولپنڈی پولیس کو شیخ رشید پر حملے کی کال موصول،شیخ رشید کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی
    بچپن میں پریشان کن اور برے حالات جوانی میں امراض قلب کا باعث بن سکتے ہیں ،تحقیق
    عالمی میڈیا کے مطابق جو ملازم اس حوالے سے نئے معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا اسے 3 ماہ کی تنخواہ دے کر برطرف کردیا جائےگا۔ واضح رہے کہ ایلون مسک کی جانب سے پہلے ہی ٹوئٹر کے 50 فیصد ملازمین کو فارغ کیا جاچکا ہے۔

  • کینسر نے کس طرح سے نادیہ جمیل کی زندگی کو متاثر کیا ، اداکارہ کا جذباتی ٹویٹ

    کینسر نے کس طرح سے نادیہ جمیل کی زندگی کو متاثر کیا ، اداکارہ کا جذباتی ٹویٹ

    اداکارہ نادیہ جمیل جو کینسر جیسی بیماری کو شکست دیکر دوبارہ زندگی کی طرف لوٹی ہیں بہت ہی زندہ دل ہیں . انہوں نے کینسر جیسی بیماری کو بالکل بھی سر پہ سوار نہیں‌ کیا. نادیہ جمیل اکثر و بیش تر اپنے مداحوں اور ٹویٹر فالورز کے ساتھ اپنی پوسٹوں کے زریعے بات چیت کرتی رہتی ہیں اور جواب بھی دیتی ہیں. نادیہ جمیل نے حال ہی میں کی ایک ایسی پوسٹ جس نے سب کو جذباتی کر دیا . انہوں نے لکھا کہ کس طرح سے ان کی زندگی کینسر جیسے مرض کی وجہ سے متاثر ہوئی انہوں نے کہا کہ کینسر کے لئے جو میری کیمو ہوتی رہی اس سے میری سیدھی ٹانگ متاثر ہوئی اس کے علاوہ میری ماں ،میرے بچے بہت زیادہ متاثر ہوئے . نادیہ جمیل کو ایک ناقد نے لکھا کہ کینسر نے آپکی ذہنی صحت کو

    بھی متاثر کیا ہے آپ کو اپنی ذہنی صحت پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے. اس قسم کے سخت ٹویٹ کے بعد نادیہ جمیل کے مداحوں کی جانب سے ناقد کو کھری کھری سنائیں گئیں اور کسی نے بھی اس کے اس قسم کے ٹویٹ کو پسند نہیں‌کیا جس میں اس نے اداکارہ کا دل دکھایا. یاد رہے کہ نادیہ جمیل چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہو گئیں تھیں کافی عرصہ تک وہ اس مرض سے لڑتی رہیں اور بالاخر وہ صحتیاب ہو گئیں .

  • نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی موسم سرما کے دوران سیاحتی مقامات پرسیاحوں کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری

    نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی موسم سرما کے دوران سیاحتی مقامات پرسیاحوں کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری

    نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے موسم سرما کے دوران سیاحتی مقامات پرسیاحوں کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کر دیں.

    نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے موسم سرما کے دوران ملک کے سیاحتی مقامات پرسیاحوں کی بڑی تعداد میں آمدورفت کے پیش نظرضروری ہدایات جاری کردی ہیں۔این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں، اداروں و دیگر شراکت داروں کو سیاحوں کی رہنمائی اور سہولت کےلئے پیشگی اطلاعات و احتیاطی اقدامات کے متعلق رہنما اصول وضع کئے ہیں۔
    این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں سیاحوں سے کہاگیا ہےکہ وہ سیاحتی مقامات کے سفر کی منصوبہ بندی سے قبل موسمی صورتحال کے بارے میں درست معلومات حاصل کرنے کےلئے محکمہ موسمیات پاکستان اور این ڈی ایم اے کی ویب سائٹس ضرورملاحظہ کریں ۔

    اس کے علاوہ روانگی سے قبل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ویب سائٹ یا ہیلپ لائن سے راستوں کی صورتحال کے بارے میں آگاہی حاصل کریں، اپنے ساتھ سفری ضروریات کی بنیادی اشیا بشمول پینے کا صاف پانی اور کھانے کی خشک اشیا ، ضروری ادویات اورگاڑیوں کے ٹائر چین اوردیگرضرورت آلات کو ساتھ رکھیں۔ سردی سے بچنے کےلئے گرم ملبوسات کے ساتھ ساتھ سیاحتی مقامات پررہائش کے پیشگی بندوبست کو بھی یقینی بنائیں۔ این ڈی ایم اے نے مقامی انتظامیہ اور ہوٹل انتظامیہ کے لئے بھی ہدایات جاری کی ہیں جن میں متعلقہ علاقوں میں مناسب مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کا نظام وضع کرنے پر زور دیا گیا ہے اورکہا گیا ہے کہ نا گہانی موسمی صورتحال کے خطرے سے دوچار علاقوں کی آبادیوں کو پیشگی خبردارکرنے اور بروقت اطلاعات کی فراہمی کا انتظام کیا جائے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب نےانسداد وبائی امراض کیلئےعالمی فنڈ میں 5 کروڑ ڈالرعطیہ کرنےکا اعلان کیا
    سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبےکی رقم میں پونے 2 ارب روپےکی مبینہ کرپشن کا انکشاف
    جلسے کی وجہ سڑک بند ہونے سے مشکلات محمود خان اور مراد سعید کے خلاف درخواست درج
    راولپنڈی پولیس کو شیخ رشید پر حملے کی کال موصول،شیخ رشید کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی
    بچپن میں پریشان کن اور برے حالات جوانی میں امراض قلب کا باعث بن سکتے ہیں ،تحقیق
    اسی طرح متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کرکسی بھی متوقع صورتحال کے پیش نظر ضروری مشینری کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ علاوہ ازیں مختلف علاقوں کی ضروریات کے مطابق طبی وسائل ، عملہ ، آلات اورادویات کا انتظام بروقت کیا جائے ، برف باری میں راستوں کو صاف رکھنے اورفوری ضرورت کی غذائی اشیا کی دستیابی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔
    این ڈی ایم اے نے سیاحتی علاقوں میں سیاحوں کی سہولت کےلئے قائم مراکزکو فعال بنانے کی ہدایت کی ہے۔ این ڈی ایم اے کے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ برف باری کے موسم میں سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمدکے پیش نظرشاہراہوں کوکھلا رکھنے اور ٹریفک کی روانی کو برقراررکھنے کےلئے منیجمنٹ پلان وضع کئے جائیں۔

    اسی طرح سیاحوں اور مقامی باشندو ں کی کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مدد کےلئے ہوٹل اور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنوں کے ساتھ رابطے رکھے جائیں۔سیاحوں اور مسافروں کوغیرمتوقع صورتحال سے خبرداررکھنے اور ایسی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کےلئے رہنمائی فراہم کرنے کا انتظام کیا جائے۔

  • آڈینز ڈرامے اور فلم میں فرق کو سمجھیں شان شاہد کی نصیحت

    آڈینز ڈرامے اور فلم میں فرق کو سمجھیں شان شاہد کی نصیحت

    اداکار شان شاہد جو ایک دو روز سے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں دئیے بیان کی وجہ سے ہیں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ چرچا میں ہیں . انہوں نے ہمایوں سعید کو بات لگاتے ہوئے کہا کہ ادھر نہیں جائوں گی ادھر نہیں جائونگی سے نکل کر مختلف موضوعات پر فلمیں‌ بنانا ہوں گی. اب انہوں نے ایک اور بیان دیا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے. فلم ٹی ٹونٹی ہے اور ڈرامہ میچ ہے ہمیں ان دونوں کو مکس نہیں کرنا چاہیے یہ دو مختلف فارمیٹ ہیں ان دونوں کو الگ الگ رکھیں . شان شاہد ایک بار پھر ڈرامے میں کام کرنے والوں پر طنز کررہے ہیں یا نہیں لیکن یہ بات طے

    ہے کہ وہ آڈینز کو نصیحت کررہے ہیں کہ ڈرامے اور فلم کے فارمیٹ کو سمجھیں اور ان کو الگ الگ رکھیں . واضح رہے کہ شان شاہد کی فلم ضرار 25 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے. شان شاہد نے اس فلم کو لکھا بھی ہے ڈائریکٹ بھی کیا ہے اور شان شاہد کا کہنا ہے کہ اس طرح کی فلمیں‌بننا وقت کی اہم ضرورت ہیں . فلم میں مرکزی کردار کرنے والی لڑکی معروف ماڈ ل کرن ملک ہیں جو پہلی بار کسی فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں.

  • نادرا کی نااہلی: ایک خاتون مگر دو الگ ناموں سے اندراج کا انکشاف

    نادرا کی نااہلی: ایک خاتون مگر دو الگ ناموں سے اندراج کا انکشاف

    نادرا کی نااہلی خاتون کا 2 الگ ناموں سے اندراج کا انکشاف

    کراچی میں نادرا کے اہلکاروں نے کوائف کے اندراج کے دوران خاتون کے دو نام درج کرلیے۔کراچی سٹی کورٹ میں سینیئر سول جج شرقی کی عدالت کے روبرو ایف آر سی میں ایک ہی فرد کے ریکارڈ پر دو نام کی تصحیح سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ نادرا حکام نے ایف آر سی میں انگریزی میں حاجرہ بیگم اور اردو میں صفیہ لکھ دیا۔

    درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ نادرا حکام سے متعدد مرتبہ رابطے کے باوجود نام کی تصحیح نہیں کی گئی۔ حکام اپنی غلطی ماننے کے بجائے شہری کو چکر لگواتے رہے۔ نام کی غلطی کی بنا پر مستقبل میں قانونی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔عدالت نے ایف آر سی میں نام کی تصحیح کی درخواست پر نادرا حکام کو نام درست کرنے کا حکم دیدیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب نےانسداد وبائی امراض کیلئےعالمی فنڈ میں 5 کروڑ ڈالرعطیہ کرنےکا اعلان کیا
    سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبےکی رقم میں پونے 2 ارب روپےکی مبینہ کرپشن کا انکشاف
    جلسے کی وجہ سڑک بند ہونے سے مشکلات محمود خان اور مراد سعید کے خلاف درخواست درج
    راولپنڈی پولیس کو شیخ رشید پر حملے کی کال موصول،شیخ رشید کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی
    بچپن میں پریشان کن اور برے حالات جوانی میں امراض قلب کا باعث بن سکتے ہیں ،تحقیق
    یہ کوئی پہلی بار نہیں ہوا بلکہ اس سے قبل بھی کئی بار اس سے ملتے جلتے واقعات سامنے آچکے ہیں اور ابھی تک کئی لوگ بار بار نادرا دفتروں کے چکر لگا لگا کر تھک جاتے مگر ان کا حل نہیں ہوتا ہے علاوہ ازیں بعض اوقات عملہ بھی بدتمیزی پر اتر آتا ہے کیونکہ انہیں اوپر سے روکنے ٹوکنے والا کوئی نہیں ہے.

  • فہد مصطفی نے شان شاہد کے بیان کے بعد ہمایوں سعید کو حقیقی سٹار کہہ دیا

    فہد مصطفی نے شان شاہد کے بیان کے بعد ہمایوں سعید کو حقیقی سٹار کہہ دیا

    اداکار شان شاہد کی فلم ضرار 25 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے اس حوالے سے شان شاہد انٹرویوز بھی دے رہے ہیں ان کا ایک انٹرویو پڑ گیا ہے ان کے گلے کیونکہ شان شاہد نے اس میں کہا ہے کہ ادھر نہیں جائونگی ادھر نہیں جاونگی سے نکلیں تو مختلف موضوعات پر فلمیں بنائیں اس پر ہمایوں سعید سمیت دیگر سٹارز کا کسی نہ کسی صورت میں رد عمل سامنے آرہا ہے. حال ہی میں اداکار فہد مصطفی نے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ”آپ اِدھر جائیں اُدھر جائیں آپ کو عالمی سطح پر تاج پہنایا جائے گا۔ میں نے آپ سے بہت کچھ سیکھا ہے آپ ایک حقیقی سپر اسٹارہیں”. فہد مصطفی ہوں یا ہمایوں سعید اور فرحان سعید ان سب کی طرف شان شاہد کی سٹیٹمنٹ پر رد عمل

    بتا رہا ہے کہ ان کو شان شاہد کی یہ بات کسی طور بھی اچھی نہیں لگی. تاہم شان شاہد نے اپنے ہی بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا مطلب وہ نہیں جو لیا گیا ہے کہ میں نے تو صرف یہ کہا ہے کہ روٹین کے موضوعات سے ہٹ کر کام ہونا چاہیے لیکن لگتا ہے میڈیا کو کنٹرورسی پیدا کرنے کی عادت ہے. شان شاہد اپنے ہی بیان کی وجہ سے آگئے ہیں اچھی خاصی تنقید کی زد میں.

  • غریب ترین ممالک کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے پائیدار ترقی کو غیر معمولی فروغ دیا جا سکتا ہے. سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

    غریب ترین ممالک کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے پائیدار ترقی کو غیر معمولی فروغ دیا جا سکتا ہے. سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

    درست پالیسیوں کی تشکیل سے غریب ترین ممالک کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے پائیدار ترقی کو غیر معمولی
    فروغ دیا جا سکتا ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ درست پالیسیوں کی تشکیل سے غریب ترین ممالک کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے پائیدار ترقی کو غیر معمولی فروغ دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ڈیجیٹل تبدیلی کے تھیم پر جی۔ 20کے سربراہی اجلاس کے سیشن کے دوران کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے عام لوگوں کے لیے رابطوں کو فروغ دینے،مساوی رسائی اور غلط معلومات کی روک تھام کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں رہنمائی اور اقدامات کے بغیر اظہار رائے کی آزادی،بدنیتی پر مبنی مداخلت اور آن لائن خواتین کو نشانہ بنانے سے روکنے کے حوالے سے نقصان کا بہت زیادہ امکان ہے۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ اس کا مقابلہ کرنے کے لیے ستمبر 2024 میں اقوام متحدہ کے مستقبل کے سربراہی اجلاس کے دوران حکومتوں کو ٹیکنالوجی کمپنیوں، سول سوسائٹی ، متعلقہ ماہرین اور دیگر کے محرک کے ساتھ سب کے لیے کھلا،آزاد ، جامع اور محفوظ ڈیجیٹل مستقبل” کے لیے عالمی ڈیجیٹل معاہدے کی توثیق کرنی چاہیے ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ٹیکنالوجی کے لیے واحد مربوط نقطہ نظر کے طور پر مضبوط انسانی حقوق پر تین شعبوں کی وضاحت کی جن میں پہلا ’’عالمگیر رابطے‘‘ ہے جس میں دنیا کے ان 3ارب افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی دینے کی ضرورت ہے جو ابھی تک انٹرنیٹ سے محروم ہیں اور ان افراد کی اکثریت زمین کے جنوبی نصف کرہ میں مقیم ہے۔

    دوسرا انسانی مرکزی حیثیت کی حامل ڈیجیٹل سپیس کا آغاز ہے جس کے تحت لوگوں کو آزادی اظہار اور آن لائن خود مختاری اور پرائیویسی کا حق حاصل ہو لیکن آزادی اظہار کا مطلب یہ نہیں ہے کہ لوگوں کو آن لائن ہراساں کیا جائے اور غلط معلومات پھیلائی جائیں جس سے جمہوریت، انسانی حقوق اوور سائنس خطرےسے دوچار ہو بلکہ ڈیجیٹل معاہدے میں حکومتوں ، ٹیکنالوجی کمپنیوں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو اس حوالے سےقواعدو ضوابط وضع کرتے ہوئے ذمہ داریوں پر غور کرنے ضرورت ہے اور تیسرا ڈیٹا ہے جو پائیدار ترقی کے لیے بے پناہ صلاحیت کا حامل ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب نےانسداد وبائی امراض کیلئےعالمی فنڈ میں 5 کروڑ ڈالرعطیہ کرنےکا اعلان کیا
    سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبےکی رقم میں پونے 2 ارب روپےکی مبینہ کرپشن کا انکشاف
    جلسے کی وجہ سڑک بند ہونے سے مشکلات محمود خان اور مراد سعید کے خلاف درخواست درج
    راولپنڈی پولیس کو شیخ رشید پر حملے کی کال موصول،شیخ رشید کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی
    بچپن میں پریشان کن اور برے حالات جوانی میں امراض قلب کا باعث بن سکتے ہیں ،تحقیق
    انہوں نے کہا کہ عالمی معاہدے کو ان طریقوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے جن میں حکومتیں، ٹیکنالوجی کمپنیوں اور دیگر کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں جن سے ڈیٹا کے محفوظ اور ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دیا جا سکتا ہے اور اس سلسلے میں جی 20 ممالک کی حمایت اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کر سکتی ہے کہ ڈیجیٹل دور محفوظ، جامع اور تبدیلی کا ہے۔

  • عمران خان کی حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کیا. احسن اقبال

    عمران خان کی حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کیا. احسن اقبال

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ملک میں معاشی تبدیلی اور استحکام لانا اور قومی ترقی کے سفر کو دوبارہ شروع کرنا ہے، 18-2017میں ملک کی 2025 تک دنیا کی 25 بڑی معیشتوں میں شامل ہونے کے ہدف کو حاصل کرنے کے قریب تھا، 2018 میں عمران حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت مستقبل کے سماجی اقتصادی روڈ میپ پاکستان آئوٹ لک 2035 شروع کرنےکے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزارت نے پاکستان کے مستقبل کے ترقیاتی منظر نامے کی تعمیر کے بارے میں جلد ایک جامع سٹڈی پاکستان آئوٹ لک 2035 پر کام شروع کرے گا جو موجودہ معاشی بحران کی روشنی میں طویل مدتی چیلنجز کا جائزہ لے گا اور کلیدی طور معیشت کے شعبوں میں ملک کی تیز رفتار سماجی اقتصادی ترقی کے لیے پالیسی سازوں کے لیے عالمی چیلنجز کے مطابق انتخاب کی نشاندہی کرے گا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو بنیادی ڈھانچہ جاتی تبدیلیوں اور نئی برآمدات کی ترقی کے فروغ کی ضرورت ہے۔ جو کم از کم ایک دہائی تک مستقل پالیسی فریم ورک پر عمل کرکے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18-2017میں ملک کی 2025 تک دنیا کی 25 بڑی معیشتوں میں شامل ہونے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اپنے راستے پر تھا جیسا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے تحت 2014 میں پاکستان کے وژن 2025 میں طے کیا گیا تھا لیکن 2018 میں حکومت کی تبدیلی نے ایک بڑا رخ موڑ دیا۔ پالیسیوں کا تسلسل ختم کر دیا گیا اور پچھلی حکومت نے تصادم کا راستہ اختیار کیا جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد ٹوٹا اور ترقی کا خواب تباہ ہوا اور تقریبا چار سال بعد موجودگی حکومت کو معاشی دیوالیہ پن کے قریب ایک ملک وراثت میں ملا۔

    پاکستان آئوٹ لک 2025 کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پہلے دن سے ہماری اولین ترجیح ملک میں معاشی تبدیلی اور استحکام لانا اور قومی ترقی کے سفر کو دوبارہ شروع کرنا ہے۔ اگر ہم ڈیڑھ دہائی بعد معمول کے مطابق کاروبار کرتے ہیں تو پاکستان آئوٹ لک 2035 ہمیں یہ سمجھنے میں مدد کرے گا کہ ہم اس وقت کہاں ہیں اور ہم کہاں جا رہے ہیں اور مستقبل میں کہاں کھڑا ہونا ہے آئوٹ لک 2035 کی اہمیت کو مزید اجاگر کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وزارت کے حکام کو اسٹیک ہولڈرز کی مصروفیت کے ذریعے مطالعہ مکمل کرنے کے لیے تفویض کیا گیا تھا۔اجلاس میں وفاقی وزیر نے اس اقدام کی نگرانی کے لیے ایک اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی جس میں ملک کے ماہرین اقتصادیات، نجی شعبے اور ملک کے تحقیقی ادارے شامل ہوں گے جبکہ چیف اکانومسٹ اس کوشش کو مربوط کریں گے۔پاکستان آئوٹ لک 2035 میں مستقبل کی ضروریات کا تعین اور ہدف کا تعین پچھلے وژن کے سات ستونوں کی بنیاد پر کیا جائے گا جن میں انسانی اور سماجی سرمایہ کی ترقی؛ پائیدار، مقامی اور جامع ترقی کا حصول، جمہوری طرز حکمرانی، ادارہ جاتی اصلاحات اور سرکاری شعبے کی جدید کاری؛ توانائی، پانی اور خوراک کی حفاظت؛ پرائیویٹ سیکٹر اور انٹرپرینیورشپ کے شعبے میں ترقی، مواصلات کے بنیادی ڈھانچے کو جدید طرز پر بنانا اور علاقائی رابطے شامل ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب نےانسداد وبائی امراض کیلئےعالمی فنڈ میں 5 کروڑ ڈالرعطیہ کرنےکا اعلان کیا
    سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبےکی رقم میں پونے 2 ارب روپےکی مبینہ کرپشن کا انکشاف
    جلسے کی وجہ سڑک بند ہونے سے مشکلات محمود خان اور مراد سعید کے خلاف درخواست درج
    راولپنڈی پولیس کو شیخ رشید پر حملے کی کال موصول،شیخ رشید کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی
    بچپن میں پریشان کن اور برے حالات جوانی میں امراض قلب کا باعث بن سکتے ہیں ،تحقیق
    جبکہ آٹ لک 2025 سماجی و اقتصادی ترقی کے کلیدی شعبوں میں بتدریج ٹھوس پیش رفت حاصل کرنے کے لیے مطالعہ کرے گا ،ابھرتی ہوئی ضروریات کا جائزہ لے گا، مزید فوری اور وسط مدتی اور طویل مدتی بنیادوں پر ہر شعبے میں مطلوبہ مداخلتوں کی وضاحت بھی کرے گا۔ ترقی کے عمل میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے عوامل کو بھی مدنظر رکھے گا۔ اس موقع پر اجلاس میں چیف اکانومسٹ ندیم جاوید نے کہا کہ صحت اور تعلیم میں وقت سے پہلے اندازہ لگانا ہو گا کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور وسائل کی کمی کی روشنی میں ہمیں کن نئی سہولیات اور عملے کی ضرورت ہے۔ یہ صرف اس طرح کی تشخیص کی بنیاد پر ہے کہ ہم موجودہ انسانی اور مادی وسائل کو بہترین طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں اور اسی طرح نئے آئیدیاز کو متحرک کر سکتے ہیں۔پاکستان آئوٹ لک 2035 سٹریٹجک دستاویز اقوام متحدہ کے 17 پائیدار ترقیاتی اہداف کے ساتھ منسلک کیا جائے گا، جس میں غربت کے خاتمے سے لے کر موسمیاتی تبدیلی تک شامل ہیں، جن پر حکومت 2030 تک قابل اعتماد پیش رفت کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔مطالعہ کے نتائج اور سفارشات کو سیاسی قیادت کے ساتھ شیئر کیا جائے گا تاکہ اس بات پر قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے کہ راستے میں معاشی اور سیاسی غیر یقینی صورتحال سے گزرتے ہوئے ملک کو پائیدار اقتصادی خوشحالی کی طرف کیسے لے جانا ہے۔

  • عمران خان کو ملنےوالی انمول گھڑی کی قیمت کتنی ہے؟

    عمران خان کو ملنےوالی انمول گھڑی کی قیمت کتنی ہے؟

    سابق وزیراعظم عمران خان کو ملنےوالی انمول گھڑی کی قیمت کتنی ہے؟

    ملکی سیاست میں آج کل سابق وزیر عظم کی جانب سے بیچی گئی توشہ خانہ کی گھڑی کا چرچا ہے۔ گھڑی کے مبینہ خریدار کے سامنے آنے کے بعد سوال اٹھ رہا ہے کہ اس گھڑی کی اصل قیمت کیا تھی؟ عمران حکومت میں کابینہ ڈویژن نے گھڑی کی قیمت دس کروڑ روپے لگائی تھی۔ ٹائم زون واچ لمیٹڈ دبئی نے قیمت ایک ارب ستر کروڑ روپے لگائی۔
    عمران خان نےگھڑی اسلام آباد میں پانچ کروڑ دس لاکھ روپے میں فروخت کرنے کا دعویٰ کیا۔ مبینہ خریدارعمرفاروق نے گھڑی فرح خان سے اٹھائیس کروڑ میں خریدنے کا دعویٰ کیا ہے۔ عمران خان کو تحفے میں دیے گئے اس گھڑی کے باکس میں2000سے زیادہ ہیرے تھے جن کا وزن تقریباً 41.54قیراط تھا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب نےانسداد وبائی امراض کیلئےعالمی فنڈ میں 5 کروڑ ڈالرعطیہ کرنےکا اعلان کیا
    سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبےکی رقم میں پونے 2 ارب روپےکی مبینہ کرپشن کا انکشاف
    جلسے کی وجہ سڑک بند ہونے سے مشکلات محمود خان اور مراد سعید کے خلاف درخواست درج
    راولپنڈی پولیس کو شیخ رشید پر حملے کی کال موصول،شیخ رشید کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی
    بچپن میں پریشان کن اور برے حالات جوانی میں امراض قلب کا باعث بن سکتے ہیں ،تحقیق
    ادھر گزشتہ روز پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی نے کہا کہ سعودی بادشاہ نے عمران خان کو تحفہ دیا، ہمارے چیف آف پروٹوکول نے وہ تحفہ وصول کیا، عمران خان یا کوئی بھی وزیراعظم تحفے براہ راست وصول نہیں کرسکتے۔ جبکہ مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آَئی ملک میں کرپشن کے خاتمے کے بیانیے کیخلاف کھڑی ہے، عمران خان کو جوگھڑی ملی تووزارت خارجہ کے پروٹوکول آفیسر نے وصول کی، توشہ خانہ قانون میں بھی پی ٹی آئی دورمیں تبدیلی ہوئی، ہمارے پاس الزام کے دفاع میں جواب لازمی ہونا چاہیے، جس بھی وزیراعظم کو تحائف ملتے ہیں وہ نظام کے تحت توشہ خانہ کےحوالے کیے جاتے ہیں.

    لیکن سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان پر پی ٹی آئی کو شرم آنے کو کہا کیونکہ عمران‌خان نے انتہائی غیر اخلاقی حرکت کی ہے جبکہ اس سے قبل وہ کہتے رہے کہ میں بڑا انصاف پسند ہوں اور ماضی میں بھی توشہ خانہ بارے سابقہ حکمرانوں پر تنقید کرچکے ہیں.