Baaghi TV

Author: +9251

  • ٹک ٹاکر جنت مزرا  یقینا اب دوبارہ مذاق نہیں کریں گی

    ٹک ٹاکر جنت مزرا یقینا اب دوبارہ مذاق نہیں کریں گی

    معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا جو انسٹاگرام پر ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں انہوں نے حال ہی میں کیا ایک مذاق وہ مذاق ان کو پڑ گیا ہے کافی مہنگا کیونکہ سوشل میڈیا صارفین ان پر خاصی تنقید کررہے ہیں. جنت مرزا نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ میں اب سنگل ہوں کسی بھی رشتے میں نہیں ہوں، بس وجہ نہ پوچھیے گا ، یوں انہوں نے تاثر دیا کہ ان کی منگنی ختم ہو گئی ہے. ان کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ہلچل مچ گئی اور ہر طرف خبریں آ گئیں کہ ٹک ٹاکر جنت مرزا کی منگنی ٹوٹ گئی ہے لیکن تھوڑی دیر کے بعد انہوں نے ایک اور پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر تو مذاق کو مذاق کی طرح لیا ہی نہیں جاتا فورا

    سیریس سمجھ لیا جاتا ہے میں نے مذاق کیا تھا یہ کہہ کر کہ میں اب کسی رشتے میں نہیں ہوں اصل میں میرے منگیترعمر بٹ نے مجھ سے اجازت لئے بغیر مجھے بتائے بغیر کلین شیو کر لی اور میں‌نے مذاق میں ایسی پوسٹ کر دی کہ میں اب کسی رشتے میں‌نہیں‌ہوں . جنت مرزا کی اس پوسٹ کے بعد ان کو سوشل میڈیا پر کافی برا بھلا کہا جا رہا ہے اور ان کی تنقید کو ان کی بچگانہ حرکت کہا جا رہا ہے.

  • پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب ایکبار پھر گریمی ایوارڈ  کے لئے نامزد

    پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب ایکبار پھر گریمی ایوارڈ کے لئے نامزد

    پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب مسلسل جا رہی ہیں عروج پر . ان کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے. عروج جنہیں 2021 میں پہلی بار گریمی ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا تھا اور 2022 میں انہیں پہلا گریمی ایوارڈ بھی ملا انہیں ایک بار پھر گریمی ایوارڈ کے لئے نامزد کر لیا گیا ہے اور 2023 کے گریمی ایوارڈ کے لئے گلوکارہ نامزد ہو گئی ہیں . اگر دیکھا جائے تو عروج آفتاب وہ پہلی گلوکارہ بن گئی ہیں جن کو مسلسل دو بار گریمی ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے. عروج آفتاب اس نامزدگی پر خاصی خوش ہیں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اس حوالے سے ایک سٹوری شئیر کی اور مداحوں کو بتایا کہ وہ ایک بار پھر سے گریمی ایوارڈ کے لئے نامزد ہو گئی ہیں انہوں نے لکھا ”مجھے اور

    میری ساتھی گلوکارہ انوشکا شنکر کو بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس کی کیٹیگری میں ’ادھیڑو نا‘ گانے پر نامزد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گریمی ایوارڈ میں نامزدگی بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے ، شرمین عبید چنائے بھی گریمی ایوارڈ کے لئے نہ صرف نامزد ہو چکی ہیں بلکہ یہ ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں. پاکستانی گلوکار دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں اور دنیا بھر میں ان کے مداح پائے جاتے ہیں.

  • آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے حکومت کو احتجاجی خط لکھ دیا

    آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے حکومت کو احتجاجی خط لکھ دیا

    آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے حکومت کو احتجاجی خط لکھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمیتں بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمیتں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا، تاہم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے حکومت سے قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے اور ایک احتجاجی خط بھی لکھ دیا ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی ایڈوازی کونسل کی جانب سے وزیر مملکت مصدق ملک کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ منظور شدہ فارمولے کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونا تھا، لیکن حکومت نے پیٹرولیم لیوی کے بوجھ کو نظر انداز کر کے قیمتیں کم کیں۔

    خط میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے پیٹرول پر 3 روپے 21 پیسے فی لیٹر مارجن کم کرایا، اگست سے اب تک 7 ارب 55کروڑ روپے کا نقصان ہو چکا ہے، قیمتيں زبردستی برقرار رکھنے سے انڈسٹری پر بوجھ بڑھ رہا ہے۔ وزیرخزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا.وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتیں اگلے 15روز کیلئے برقرار رہیں گی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت 224 روپے 80پیسے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 235 روپے 30 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 186 روپے 50 پیسے برقرار رہے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب نےانسداد وبائی امراض کیلئےعالمی فنڈ میں 5 کروڑ ڈالرعطیہ کرنےکا اعلان کیا
    سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبےکی رقم میں پونے 2 ارب روپےکی مبینہ کرپشن کا انکشاف
    جلسے کی وجہ سڑک بند ہونے سے مشکلات محمود خان اور مراد سعید کے خلاف درخواست درج
    راولپنڈی پولیس کو شیخ رشید پر حملے کی کال موصول،شیخ رشید کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی
    بچپن میں پریشان کن اور برے حالات جوانی میں امراض قلب کا باعث بن سکتے ہیں ،تحقیق
    وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے بدھ کو حکومت نے سود کیخلاف اپیلیں واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ اپیلیں واپس لینے کیلئے سپریم کورٹ میں دونوں درخواست جمع ہوچکی ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل 31 اکتوبر کو بھی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

  • عمیر جسوال شعیب اختر بنیں گے

    عمیر جسوال شعیب اختر بنیں گے

    عمیر جسوال نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ شعیب اختر کی بائیو پک میں شعیب اختر کا کردار کرنے کےلئے تیار ہیں.ساتھ ہی انہوں نے خوشی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ مجھے ایک لیجنڈ کے کردار کے لئے منتخب کیا گیا ہے . انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ فلم عالمی سطح پر دیکھی جائے گی اس لئے مجھے بہت خوشی ہے کہ میں اس فلم کا حصہ بننے جا رہا ہوں. دوسری طرف شعیب اختر پر بننے والی فلم راولپنڈی ایکسپریس کے انسٹاگرام اکائونٹ نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ عمیر جسوال شعیب اختر کا کردار کرنے جا رہے

    ہیں. اس فلم کو ایم فراز قیصر ڈائریکٹ کررہے ہیں. انہوں نے عمیر جسوال کو کاسٹ کئے جانے کی تصدیق کر دی ہے تاہم فلم میں دیگر کاسٹ کونسی ہو گی کون کیا کیا کردار کریگا اس کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں‌لائی گئیں. کہا جا رہا ہے کہ اس فلم میں‌شعیب اختر کی زندگی کے ان پہلوئوں کو بھی سامنے لایا جا ئے گا جن کے بارے میں شائقین جاننے میں دلچپسی رکھتے ہیں اس کے علاوہ ان کے میچز اور ان سے جڑے دلچپسپ واقعات کو بھی فلم کا حصہ بنایا جائے گا . شعیب اختر کے فینز فلم راولپنڈی ایکسپریس کو دیکھنے کےلئے بےتاب دکھائی دیتے ہیں.

  • ڈالر کی اونچی اُڑان؛ پاکستانی روپے کی قدر مزید کم ہوگئی

    ڈالر کی اونچی اُڑان؛ پاکستانی روپے کی قدر مزید کم ہوگئی

    الر کی اونچی اُڑان، پاکستانی روپے کی قدر مزید کم ہوگئی.

    پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اٗڑان کا سلسلہ جاری ہے۔ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔ انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 34 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 222روپے 75 پیسے کا ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر خزانہ بننے کے بعد اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا تھا کہ 30 اکتوبر سے پہلے پہلے ڈالر 200 روپے سے نیچے آجائے گا تاہم اب بھی ڈالر 223 روپے پر ہے۔


    دوسری جانب اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے ستمبر میں مجموعی طور پر 49 ہزار 399 ارب روپے کا قرضہ لیا جو اس سے پچھلے ماہ اگست کے مقابلے میں 0.2 فیصد کم ہے، حکومت نے اگست میں 49 ہزار 617 ارب روپے کا قرضہ لیا تھا۔ سالانہ بنیادوں پر دیکھا جائے تو ستمبر2021 کے مقابلے میں یہ قرض 22.7 فیصد زیادہ ہے، پچھلے سال ستمبر میں حکومت کی جانب سے لئے گئے قرضے کی مجموعی مالیت 40 ہزار 269 ارب روپے تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب نےانسداد وبائی امراض کیلئےعالمی فنڈ میں 5 کروڑ ڈالرعطیہ کرنےکا اعلان کیا
    سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبےکی رقم میں پونے 2 ارب روپےکی مبینہ کرپشن کا انکشاف
    جلسے کی وجہ سڑک بند ہونے سے مشکلات محمود خان اور مراد سعید کے خلاف درخواست درج
    راولپنڈی پولیس کو شیخ رشید پر حملے کی کال موصول،شیخ رشید کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی
    بچپن میں پریشان کن اور برے حالات جوانی میں امراض قلب کا باعث بن سکتے ہیں ،تحقیق
    تاہم خیال رہے کہ گزشتہ روز جبکہ انٹربینک میں ڈالر 22 پیسے مہنگا ہوا تھا۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 221.91 روپے رہا۔ انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 221.69 روپے پر بند ہوا تھا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 227 روپے 75 پیسے پر برقرار ہے۔ جبکہ خیال رہے کہ چھ روز قبل انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی تھی ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کمی ہوئی تھی جس کے بعد ڈالر 221.50 روپے کا ہو گیا تھا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 221.65 روپے پر بند ہوا تھا ۔

  • صنم جھنگ نے منائی اپنی بیٹی کی 6 ویں سالگرہ

    صنم جھنگ نے منائی اپنی بیٹی کی 6 ویں سالگرہ

    اداکارہ صنم جھنگ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی اور بیٹی کی تصاویر شئیر کی ہیں ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی سالگرہ منا رہی ہیں انہوں نے ایک پارٹی کا اہتمام کر رکھا ہے جس میں ان کے قریبی فیملی ممبر اور دوست دکھائی دے رہے ہیں . سالگرہ کی تقریب کے انتظامات بتا رہے ہیں کہ صنم نے بیٹی کی سالگرہ بہت بڑے پیمانے پر نہیں کی ورنہ مہمانوں کا ایک جھرمٹ ضرور نظر آرہا ہوتا. صنم جھنگ کی بیٹی کا نام عالیہ ہے اور ان کی عمر چھ سال ہے. عالیہ صنم جھنگ جیسی دکھائی دیتی ہیں . اپنی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے سفید رنگ کی فراق پہن رکھی تھی جب کہ صنم جھنگ پینٹ کوٹ میں‌نظر آرہی تھیں دونوں ہی خاصی دلکش لگ رہی تھیں . ایک تصویر میں‌صنم اپنی بیٹی کو اپنی

    بانہوں میں لئے ہوئے ہیں اور سالگرہ کی خوشی کا اظہار کررہی ہیں. یاد رہے کہ صنم جھنگ کا شمار پاکستان کی ٹی وی انڈسٹری کی بہترین اداکارائوں میں ہوتا ہے انہوں نے ہر قسم کے کردار ادا کئے ، اور انہیں ان کے ہر کردار میں ان کے پرستاروں نے خوب سراہا. صنم ایک عرصہ تک مارننگ شو بھی کرتی رہی ہیں ،صنم جھنگ کو بطور میزبان بھی بہت سراہا جاتا ہے. انہوں نے کئی فیشن شوز میں ریمپ پر واک بھی کی ہے.

  • اشنا شاہ کام کے دوران ہر کسی کو بھائی کیوں کہتی ہیں ؟

    اشنا شاہ کام کے دوران ہر کسی کو بھائی کیوں کہتی ہیں ؟

    اداکارہ اشنا شاہ کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اپنے ساتھ کام کرنے والے ہر شخص کو بھائی کہتی ہیں . اداکارہ جو کہ انسٹاگرام پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں بتا دیا ہے کہ وہ کیوں ہر کسی کو بھائی کہتی ہیں ،. انہوں نے لکھا کہ ہم جن کے ساتھ کام کررہے ہوتے ہیں ان کو بھائی کہنا بہت ضروری ہوتا ہے اگر ان کو بھائی نہ کہیں تو ان کا دماغ خراب ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں بھی کام کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی بھائی کہنے کا مجھے کوئی شوق نہیں ہے لیکن مجھے لگنے لگ گیا ہے کہ

    ایسا کرنا ضرورت ہے . انہوں‌نے مزید کہا کہ اگر ہمیں بھی اندازہ ہو کہ بھائی کہے بغیر کام چل سکتا ہے کسی مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا تو ہم بھی بھائی نہ کہیں لہذا بھائی کہہ کر ہم انہیں زرا اس بات کا پابند کر دیتے ہیں کہ اخلاقیات کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہے. واضح رہے کہ اشنا شاہ ٹی وی اور فلم دونوں میڈیم کے لئے کام کرتی ہیں ، لیکن اشنا کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں اسلئے فلمز اور ٹی ڈراموں میں کم کم نظر آتی ہیں .

  • عالمی بینک کا ایک ارب30 کروڑ ڈالر دینے کا فیصلہ

    عالمی بینک کا ایک ارب30 کروڑ ڈالر دینے کا فیصلہ

    سیلاب، عالمی بینک کا ایک ارب30 کروڑ ڈالر دینے کا فیصلہ

    عالمی بینک نے پاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، یہ رقم ایمرجنسی، زراعت اور ہاؤسنگ ریلیف کیلیے فراہم کی جائیگی۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے نقصانات کے پیش نظر زراعت اور گھروں کی سہولت کیلیے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کیلیے منصوبہ بنا رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کیساتھ اجلاس میں عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر برائے پائیدار ترقی جان اے رومی نے کہا کہ عالمی قرض دہندہ ادارے کے بورڈ کا اجلاس دسمبر میں ہوگا جس سے منظوری کے بعد فنڈز جاری کیے جائیں گے۔ اجلاس میں طارق بشیر چیمہ نے بتایا کہ حالیہ سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں کسانوں کا بھاری نقصان ہوا ہے، ہم غریب کسانوں کی معاونت اور بحالی میں مدد کیلیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب نےانسداد وبائی امراض کیلئےعالمی فنڈ میں 5 کروڑ ڈالرعطیہ کرنےکا اعلان کیا
    سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبےکی رقم میں پونے 2 ارب روپےکی مبینہ کرپشن کا انکشاف
    جلسے کی وجہ سڑک بند ہونے سے مشکلات محمود خان اور مراد سعید کے خلاف درخواست درج
    راولپنڈی پولیس کو شیخ رشید پر حملے کی کال موصول،شیخ رشید کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی
    بچپن میں پریشان کن اور برے حالات جوانی میں امراض قلب کا باعث بن سکتے ہیں ،تحقیق
    عالمی بینک کے وفد نے وفاقی وزیر ایاز صادق سے بھی ملاقات کی جس میں انھوں نے کہا کہ وزارت اقتصادی امور نے عالمی بینک کیساتھ معاہدوں پر دستخط کرنیکی سہولت فراہم کرنے سے اپنے کردار کو تبدیل کرکے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ منصوبوں کی نگرانی کی جائے اور فنڈز کا بہترین استعمال کیا جائے۔

  • جتنے لوگ یہ لانگ مارچ میں لا رہے اس سے زیادہ میرے پاس ملازم ہیں. فیصل واوڈا

    جتنے لوگ یہ لانگ مارچ میں لا رہے اس سے زیادہ میرے پاس ملازم ہیں. فیصل واوڈا

    فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جتنے لوگ یہ لانگ مارچ میں لا رہے اس سے زیادہ میرے پاس ملازم ہیں.

    پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے لانگ مارچ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ جتنے لوگ لانگ مارچ میں آ رہے ہیں اس سے زیادہ تو اسکول کے بچے اسمبلی میں ہوتے ہیں۔سابق پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ میں کتنے افراد ہیں ، اس سے زیادہ تو ان کے پاس ملازم ہیں۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کے باوجود پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری ہے اور وہ اس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہیں۔

    گھڑی کی فروخت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں اان کا کہنا تھا کہ عمر صاحب کو تو اچھی ڈیل مل گئی ڈیل پر یہ گھڑی مل گئی لیکن اگر عمران خان یہ گھڑی مجھ پر فروخت کرتے تو میں اس سے زیادہ پیسے ان کو دے دیتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ورنہ ان کو باہر لے جاکر بیچنے کی ضرورت نہ پڑتی۔ جب اینکر نے عمر فاروق سے ملاقات سے متعلق پوچھا تو فیصل واؤڈا نے جواب دیا کہ اس میں کوئی دھکی چھپی بات نہیں ہے کیونکہ میرے علاوہ دوسرے وزرا بھی ان سے ملے تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب نےانسداد وبائی امراض کیلئےعالمی فنڈ میں 5 کروڑ ڈالرعطیہ کرنےکا اعلان کیا
    سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبےکی رقم میں پونے 2 ارب روپےکی مبینہ کرپشن کا انکشاف
    جلسے کی وجہ سڑک بند ہونے سے مشکلات محمود خان اور مراد سعید کے خلاف درخواست درج
    راولپنڈی پولیس کو شیخ رشید پر حملے کی کال موصول،شیخ رشید کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی
    بچپن میں پریشان کن اور برے حالات جوانی میں امراض قلب کا باعث بن سکتے ہیں ،تحقیق
    فیصل واؤڈا کے مطابق؛ مجھے اعظم خان جو اس وقت وزیر اعظم عمران خان کے پرسنل سیکرٹری تھے نے فون کیا تھا کہ ایک وفد آیا ہوا ہے اس لیئے آپ ان سے ملاقات کریں کیونکہ یہ لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے تھے اور اس میں کوئی غلط بات بھی نہیں ہے اور عم فاروق اس وفد کے ساتھ تھے۔

  • ملک میں کورونا کا ایک اور مریض انتقال کرگیا جبکہ 53 کی حالت تشویشناک

    ملک میں کورونا کا ایک اور مریض انتقال کرگیا جبکہ 53 کی حالت تشویشناک

    ملک میں کورونا کا ایک اور مریض انتقال کرگیا، 53 کی حالت تشویشناک

    ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا ایک اور مریض انتقال کرگیا جب کہ 53 متاثرین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 ہزار 600 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں 57 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.66 فی صد ریکارڈ کی گئی۔


    ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح بتدریج کم ہو رہی ہے جب کہ گزشتہ ایک ہفتے سے کسی متاثرہ مریض کے جاں بحق ہونے کا اندراج بھی نہیں ہوا۔ علاوہ ازیں یونیسف کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ وائرس متاثرہ شخص کی کھانسی یا چھینک سے خارج ہونے والے رطوبتوں کے چھوٹے قطروں اور ایسے چیزوں کی سطح کو چھونے سے پھیلتا ہے جو کورونا وائرس سے آلودہ ہوچکی ہوں۔ کورونا وائرس ان چیزوں کی سطح پر کئی گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے لیکن اسے عام جراثیم کش محلول سے بھی ختم کیا جاسکتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب نےانسداد وبائی امراض کیلئےعالمی فنڈ میں 5 کروڑ ڈالرعطیہ کرنےکا اعلان کیا
    سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبےکی رقم میں پونے 2 ارب روپےکی مبینہ کرپشن کا انکشاف
    جلسے کی وجہ سڑک بند ہونے سے مشکلات محمود خان اور مراد سعید کے خلاف درخواست درج
    راولپنڈی پولیس کو شیخ رشید پر حملے کی کال موصول،شیخ رشید کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی
    بچپن میں پریشان کن اور برے حالات جوانی میں امراض قلب کا باعث بن سکتے ہیں ،تحقیق
    کورونا وائرس کی علامات میں بخار، کھانسی اور سانس لینے میں مشکل پیش آنا شامل ہیں۔ بیماری کی شدت کی صورت میں نمونیہ اور سانس لینے میں بہت زیادہ مشکل کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔ یہ بیماری بہت کم صورتوں میں جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔ اس بیماری کی عام علامات زکام (فلو) یا عام نزلے سے ملتی جلتی ہیں جو کہ کووِڈ- 19 کی نسبت بہت عام بیماریاں ہیں۔ اس لئے بیماری کی درست تشخیص کے لئے عام طور پر معائنے (ٹیسٹ) کی ضرورت پڑتی ہے تاکہ اس بات کی تصدیق ہوسکے کہ مریض واقعی کووِڈ- 19 میں مبتلا ہوچکا ہے۔ یہ بات ذہن نشین کر لینا ضروری ہے کہ نزلے زکام اور کووِڈ- 19 کی حفاظتی تدابیر ایک جیسی ہیں۔ مثال کے طور پر بار بار ہاتھ دھونا اور سانس لینے کے نظام کی صحت کا خیال رکھنا (کھانسی کرتے اور چھینکتے وقت اپنا منہ کہنی موڑ کر یا پھر ٹشو یا رومال سے ڈھانپ لینا اور استعمال شدہ رومال یا ٹشو کو ایسے کوڑا دان میں ضائع کرنا جو ڈھکن سے بند ہوسکتا ہو)۔ نزلہ زکام کی ویکسین دستیاب ہے ، اس لئے ضروری ہے کہ آپ خود کو اور اپنے بچوں کو ویکسین کی مدد سے محفوظ رکھیں۔