Baaghi TV

Author: +9251

  • داخلی سیاسی حالات آئی ایم ایف مشن کی آمد میں تاخیر کی وجہ بنے. وزارت خزانہ

    داخلی سیاسی حالات آئی ایم ایف مشن کی آمد میں تاخیر کی وجہ بنے. وزارت خزانہ

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات رواں ماہ کے آخر میں شروع ہونے کا امکان

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ماہ کے آخر میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین نئے اقتصادی جائزے کے حوالے سے مذاکرات 15 نومبر کو ہونے تھے،حکام وزارت خزانہ نے 12 نومبر کو اعلان کیا کہ نئے اقتصادی جائزے کیلئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں، اور آئی ایم ایف کا نئے مذاکرات سے پہلے طے شدہ اہداف پر عملدرآمد کا مطالبہ کردیا ہے، اور اب آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات 15 نومبر سے شروع نہیں ہوں گے۔ حکام وزارت خزانہ نے ایک بار پھر بیان جاری کیا ہے کہ پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان مذاکرات رواں ماہ کےآخرمیں شروع ہونےکاامکان ہےجوپانچ روزتک جاری رہیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ سیالکوٹ کے بنے فٹبال فیفا ورلڈ کپ میں استعمال ہوں گے
    سونے کی آسمان کو چھوتی قیمتیں؛ غریب کیلئے شادی اب ایک خواب بن گئی
    سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور کمیونیکیشن میں تعاون کا عزم
    حکام کے مطابق داخلی سیاسی حالات آئی ایم ایف مشن کی آمد میں تاخیر کی وجہ بنے، تاہم اب رواں ماہ کے آخر میں شروع ہونے والے آئی ایم ایف کے ساتھ نویں اقتصادی جائزہ مذاکرات پانچ روز جاری رہنے کا امکان ہے۔ حکام وزارت خزانہ نے بتایا کہ 800 ارب کے اضافی ٹیکسوں کےنفاذ کا کوئی امکان نہیں، آئی ایم ایف نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی بڑھانے پر زور دیا ہے۔ حکام وزارت خزانہ نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاشی ڈیٹا کے تبادلے کا عمل جاری ہے، اور پاکستان نےآئی ایم ایف سے مالی خسارے سمیت بعض اہداف میں نرمی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • پاکستان میں پابندی کے بعد فلم جوائے لینڈ کیا آسکر کی نامزدگی کےلئے بھی نااہل ہو جائیگی؟

    پاکستان میں پابندی کے بعد فلم جوائے لینڈ کیا آسکر کی نامزدگی کےلئے بھی نااہل ہو جائیگی؟

    صائم صادق کی ڈائریکشن میں بنی فلم جوائے لینڈ جس کو کانز فلم فیسیٹول ایوارڈ ملا . اتنے بڑے فلمی میلے میں پذیرائی ملنے کے بعد پاکستانی کافی خوش تھے. پاکستان میں فلم ریلیز کئے جانے کی خبر نے شائقین کو خوش کر دیا تھا لیکن بعض حلقوں کی جانب سے اعتراض کے بعد اب اس فلم کی نمائش روک دی گئی ہے اور پاکستان میں جوائے لینڈ کو بین کر دیا گیا ہے. یہ خبر یقینا شائقین کے لئے مایوس کن ہے لیکن اب سوالات یہ اٹھ رہے ہیں کہ کیا یہ فلم آسکر کی نامزدگی کے لئے بھی نااہل ہو جائیگی؟ پاکستان میں آسکر کے لئے نامزد کرنے والی جیوری نے جوائے لینڈ کو آسکر

    کے لئے نامزد کر دیا ہوا ہے لیکن اب سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ کیا اگر یہ فلم پاکستان میں ریلیز نہیں ہو گی تو کیا آسکر کی نامزدگی کے لئے بھی نااہل ہوجائیگی. دوسری طرف خبریں یہ بھی ہیں کہ فلم آسکر کی نامزدگی کے لیے نااہل نہیں ہوگی، کیونکہ ممکنہ طور پر فلم کی ٹیم اسے کسی دوسرے ملک میں نمائش کے لیے پیش کرے گی۔فلم کی ٹیم کی کوشش ہے کہ جوائے لینڈ کو 30 نومبر سے قبل فرانس میں ایک ہفتے تک سینما گھروں میں دکھایا جائے۔واضح رہے کہ جوائے لینڈ فلم ایک ٹرانسجینڈر کی زندگی کے گرد گھومتی ہے.

  • دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی تاریخ ساز کامیابی

    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی تاریخ ساز کامیابی

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ جب سے ریلیز ہوئی ہے اس نے ہر ہفتے کامیابی کے نئے جھنڈے ہی گاڑھے ہیں. اس فلم نے حال ہی میں دو سو کروڑ کما لیا ہے . اس سے پہلے اس نے سو کروڑ کمانے والی پہلی فلم کا اعزاز بھی ھاصل کیا . دا لیجنڈ آف مولاجٹ ایسی فلم بن گئی ہے جس نے گزشتہ چار برسوں میں انڈیا اور پاکستان میں سب سے زیادہ بزنس کیا ہے. دا لیجنڈ آف مولا جٹ دنیا کے کسی بھی ملک میں‌لگی ہے وہاں اس نے دوسرے ملکوں کی فلموں کو پچھاڑ‌دیا ہے. ایک برطانوی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پچھلے چار برسوں کے دوران یوکے باکس آفس میں ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘

    برصغیر پاک و ہند کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن چکی ہے۔فلم کی پرڈیوسر عمارہ حکمت نے ایک بڑے بجٹ کے ساتھ یہ فلم تیار کی تھی جبکہ بلال لاشاری کی ڈائریکشن نے اس فلم کو امر کر دیا ہے. حمزہ علی عباسی نے نوری نت کے کردار میں اپنی صلاحیتوں کو خوب منوایا ہے. فواد خان ، حمائمہ ملک ، فارش چفیع اور گوہر رشید نے کمال اداکاری کرکے شائقین کا دل جیت لیا ہے. فلم 13 اکتوبر کو ریلیز ہوئی تھی اور پانچ ہفتوں میں ہی فلم کا بزنس پاکستان سمیت دنیا میں بھر میں مثالی گردانا جا رہا ہے.

  • سابق امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں واپسی کا اعلان کردیا

    سابق امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں واپسی کا اعلان کردیا

    سابق امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں واپسی کا اعلان کردیا.

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر وائٹ ہاؤس میں واپسی کا اعلان کرتے ہوئے 2024 میں صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ فلوریڈا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دو ہزار چوبیس کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ امریکہ کے روشن مستقبل کی خاطر کیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ کمپین صرف میری نہیں بلکہ پورے امریکا کی ہے، آپ کا ملک آپ کی آنکھوں کے سامنے تباہ ہورہا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کئی ماہ سے اشارہ دیا جارہا تھا کہ وہ ایک بار پھر وائٹ ہاؤس جانے کی دوڑ کا حصہ بن سکتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ پہلی بار 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد امریکا کے پینتالیسویں صدر منتخب ہوئے۔ اپنی انتخابی مہم کے دوران انہوں نے نسل پرست امریکیوں کی توجہ حاصل کی اور اسی بنا پر کامیاب بھی ہوئے۔ انہوں نے جون 2015 میں ریپبلکن پارٹی کے ٹکٹ پر صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا تھا اور پارٹی کے اندر دیگر ممکنہ امیدواروں کو شکست دیتے ہوئے پارٹی کی نامزدگی حاصل کر لی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ سیالکوٹ کے بنے فٹبال فیفا ورلڈ کپ میں استعمال ہوں گے
    سونے کی آسمان کو چھوتی قیمتیں؛ غریب کیلئے شادی اب ایک خواب بن گئی
    سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور کمیونیکیشن میں تعاون کا عزم
    سیاست میں ڈونلڈ ٹرمپ کی دلچسپی کئی دہائیاں پرانی ہے، انہوں نے پہلی بار 1987 میں صدارتی انتخاب لڑنے میں دلچسپی ظاہر کی۔ 2000 میں انہوں نے ریفارم پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کی کوشش کی۔ ماضی میں وہ اپنے اسکینڈلز، خواتین کے حوالے سے نازیبا ریمارکس، امریکی صدور پر شدید تنقید کے حوالے سے خبروں کا حصہ بنتے رہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق، ان کے اثاثے 10 بلین ڈالر سے زائد ہیں۔ ٹرمپ کی پہلی دو شادیاں ناکام رہیں۔ سابق ماڈل میلانیا کناوس سے ٹرمپ نے 2005 میں تیسری شادی کی۔ ٹرمپ شوبز انڈسٹری اور ذرائع ابلاغ سے بھی خاصے متعلق رہے۔ انہوں نے مشہور ٹی وی سیریز دی اپرنٹس کے 14 موسموں کی میزبانی کی اور متعدد کتابیں بھی لکھیں۔

  • اداکارہ مریم نور شیخ کی منگنی ہو گئی شادی جلد ہو گی

    اداکارہ مریم نور شیخ کی منگنی ہو گئی شادی جلد ہو گی

    اداکارہ مریم نور شیخ حال ہی میں منگنی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں بہت جلد ان کی شادی ہونے والی ہے. مریم نور شیخ کی منگنی ان کے فیملی فرینڈ اسماعیل کے ساتھ ہوئی ہے دونوں جلد شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں . منگنی کی خوشی میں اداکارہ مریم نور شیخ نے گزشتہ رات ڈھولک کا بھی اپنے گھر میں اہتمام کیا . مریم کی ڈھولک کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے وہ سہیلوں اور کزنوں کے جھرمٹ‌ میں بیٹھی ہوئی ہیں. مریم نور شیخ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی شادی کو یادگار بنائیں گی اور اس کی تقریبات کی ساری تیاریاں خود کریں گی اور دھوم دھام سے شادی کریں گی. اداکارہ مریم نور شیخ کی ڈھولک کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں. ان کے مداحوں کا انہیں

    مبارکباد دینے کا سلسلہ زوروں سے جاری و ساری ہے. یاد رہے کہ مریم نور شیخ کا شمار بہترین ادارائوں میں ہوتا ہے انہوں نے کئی سپر ہٹ ڈراموں میں کام کیا ہے. مریم پاکستان ٹیلی ویژن پر بطور اینکر بھی کافی پروگرام ہوسٹ کر چکی ہیں. مریم کا ایک پراجیکٹ آج کل آئن ائیر ہے،. مریم کم مگر معیاری کام کرتی ہیں انہوں نے نہایت کم عرصے میں اپنی پہچان بنائی ہے.

  • نازش جہانگیر کی دیرینہ خواہش پوری ہو گئی

    نازش جہانگیر کی دیرینہ خواہش پوری ہو گئی

    کاشف نثار نوجوان نسل کے نمائندہ ڈائریکٹر ہیں ان کے تیارہ کردہ ڈرامے شائقین بے حد شوق سے دیکھتے ہیں. کاشف نثار کمرشل کی بجائے سنجیدہ کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں . آج ہر آرٹسٹ کی خواہش ہے کہ وہ کاشف نثار کے ساتھ کام کرے ایسی ہی ایک خواہش تھی اداکارہ نازش جہانگیر کی . انہوں نے متعدد پلیٹ فارمز پر کاشف نثار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا لیکن اب ان کی خواہش پوری ہونے کا وقت آچکا ہے . جی ہاں کاشف نثار کے نئے پراجیکٹ میں اداکارہ نازش جہانگیر کو شامل کر لیا گیا ہے یہ پراجیکٹ لاہور اور اسلام آباد میں شوٹ ہو رہا ہے.

    کاشف نثار کی نئی ڈرامہ سیریل میں سجل علی،وہاج علی،حمزہ فردوس اور ریحان شیخ سمیت دیگر فنکار کام کررہے ہییں۔کاشف نثار پہلے بھی سجل علی کے ساتھ کام کر چکے ہیں سجل کا شمار اس وقت پاکستان کی بہترین اداکارائوں میں ہوتا ہے. انہوں نے اپنے کیرئیر کے آغاز میں کافی نشیب و فراز دیکھے لیکن محنت کرنے کے عمل کو جاری رکھا. اسی طرح سے کاشف نثار کے کام کرنے کا انداز جیسا ہے کہ وہ آج کل کے ڈائریکٹرز کے کام سے بہت مختلف ہے. کاشف بخوبی جانتے ہیں کہ کسی بھی آرٹسٹ سے کام کس طرح سے لینا ہے.

  • ٹی 20 ورلڈکپ کے دوران ٹیم ڈاکٹر کو ڈریسنگ روم سے دور رکھا گیا. نجم سیٹھی کا دعویٰ

    ٹی 20 ورلڈکپ کے دوران ٹیم ڈاکٹر کو ڈریسنگ روم سے دور رکھا گیا. نجم سیٹھی کا دعویٰ

    ٹی 20 ورلڈکپ کے دوران ٹیم ڈاکٹر کو ڈریسنگ روم سے دور رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    ایک ٹی وی شو میں سابق چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور فخرزمان کو انجریز تھیں، فزیو ان کا علاج نہیں کرسکتا، بورڈ کے سربراہ رمیز راجہ نے لندن سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر جاوید مغل کو اسکواڈ کے ساتھ بھیجا،مگر ورلڈکپ میں سینئر کرکٹرز، مینجمنٹ اور فزیو کلف ڈیکن کی ان کے ساتھ نہیں بنی،ڈاکٹر جاوید کو ایک طرف کرکے انجریز کا معاملہ فزیو کے سپرد کردیا گیا۔

    ڈاکٹر نے رمیز راجہ سے شکایت کی کہ میں ڈریسنگ روم میں بھی نہیں آسکتا، یہ ٹینشن ساتھ چل رہی تھی، ڈاکٹر شاید شاہین شاہ آفریدی کو نہ کھلانے کا فیصلہ کرتے،یہ کوئی پیشہ ورانہ رویہ نہیں ہے، اسٹار بولر کے ساتھ ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا،اب شاید ان کو فٹ ہونے میں 2 سے 3ماہ لگ جائیں۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل بھی پاکستان نے 3ایونٹس میں شرکت کی مگر مڈل آرڈر کے مسائل حل نہیں ہوئے،یہی شبہات رہتے کہ چلیں گے یا نہیں،تجربے کی کمی تھی،اس لیے صورتحال کو کنٹرول کرنے والا کوئی نہیں تھا،اوپنرز فیل ہوئے تو لائن لگ گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ سیالکوٹ کے بنے فٹبال فیفا ورلڈ کپ میں استعمال ہوں گے
    سونے کی آسمان کو چھوتی قیمتیں؛ غریب کیلئے شادی اب ایک خواب بن گئی
    سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور کمیونیکیشن میں تعاون کا عزم
    انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیمی فائنل میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے اسکور کیا تو آسانی سے جیت گئے، فائنل میں اوپنرزنے پرفارم نہیں کیا تو مڈل آرڈر بھی ناکام ہوئی،کئی پلیئرز کو ساتھ لے کر گئے مگر کھلایا ہی نہیں۔ سابق بورڈ چیئرمین نے کہا کہ لگتا ہے کہ سفارش بھی چل رہی ہے،ٹیم سلیکشن میں مداخلت رہی،لوگوں کے فیورٹس تھے،ہدایات صرف پی سی بی کے اندر سے نہیں باہرسے بھی آرہی تھیں،مسائل کا حل تلاش نہ کیا گیا تو کارکردگی میں تسلسل نہیں آسکے گا۔

  • سونیا حسین ٹچ بٹن کی پروموشن میں پہنچ گئیں

    سونیا حسین ٹچ بٹن کی پروموشن میں پہنچ گئیں

    اداکارہ سونیا حسین جنہوں نے فلم” ٹچ بٹن” میں مزکزی کردار ادا کیا ہے ، ان کا فلم کی پرڈیوسر عروہ حسین کے ساتھ پیسوں کے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا. سونیا حسین نے دو ہفتے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ اس فلم کی پرموشن کا حصہ نہیں بنیں گی کیونکہ پرڈیوسر نے انہیں ان کے کام کا معاوضہ تاحال نہیں دیا ہے. انہوں نے اس اعلان کے ساتھ یہ بھی بتایا تھا کہ عروہ حسین کو میں نے اس معاملے میں قانونی نوٹس بھی بھجوا دیا ہے.عروہ حسین نے اس قانونی نوٹس کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا تھا. لیکن بعد ازاں یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ سونیا کے وکیل کی عروہ حسین کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے بہت جلد معاملات طے پا جائیں گے. لگتا ہے اب ان کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں کیونکہ سونیا حسین

    گزشتہ روز رکراچی میں ہونے والی فلم کی کی پرموشن میں سونیا حیسن نظر آئیں . سونیا حسین نے کل کی پرموشن میں جم کر حصہ لیا ان کے ساتھ فرحان سعید بھی موجود تھے لیکن سونیا حسین اس پرموشن کاحصہ نہیں تھیں. واضح رہے کہ فلم ٹچ بٹن جو کہ عروہ حسین کی بطور پرڈیوسر پہلی فلم ہے 25 نومبر کو یلیز ہونے جا رہی ہے، فلم میں ایمان علی کے علاوہ فیروز خان بھی اہم کرداروں میں نظر آرہے ہیں .

  • جامعہ کراچی میں نیا بننے والا پرائمری اسکول غیر فعال ہونے کا انکشاف

    جامعہ کراچی میں نیا بننے والا پرائمری اسکول غیر فعال ہونے کا انکشاف

    جامعہ کراچی میں نیا بننے والا پرائمری اسکول غیر فعال ہونے کا انکشاف.

    جامعہ کراچی میں وسیع و عریض رقبے پر پرشکوہ عمارت میں قائم پرائمری اسکول میں آج تک ایک بھی کلاس نہیں ہوسکی جب کہ بہترین فرنیچر اور تمام ضروریات تعلیم سے آراستہ اس عمارت کو مکڑی کے جالوں اور دیمک نے گھیر رکھا ہے۔ عائشہ انصاری کی رپورٹ کے مطابق بہتر تعلیم اور پیشہ ورانہ کامیابی کے لیے ڈیڑھ سال پہلے پرائمری اسکول کا دھوم دھام سے افتتاح کیا گیا تھا جس کو افتتاح کے بعد تالا لگ گیا۔ سرداریاسین ملک نے اسکول کی عمارت جامعہ کراچی کی انتظامیہ کے حوالے کی تھی، سردار یاسین ملک اسکول جامعہ کراچی کے اساتذہ اور عملے اور شہر بھر کے بچوں کے لیے بنایا گیا تھا۔ اسکول 6 ایکڑ اراضی پر بنایا گیا ہے پرائمری کی سطح سے شروع ہونے والے اس اسکول میں وقتاً فوقتاً توسیع کرنے کا بھی کہا گیا تھا۔

    افتتاح کے وقت وائس چانسلر نے کہا تھا کہ اسکول کی متعلقہ اتھارٹی سے اسکول کی رجسٹریشن کرانے کے بعد ماہرین تعلیم اور اس شعبے کا تجربہ رکھنے والے افراد پر مشتمل ایک مینجمنٹ بورڈ تشکیل دیا جائے گا جو تاحال التوا کا شکار ہے۔ اسکول کا نیا فرنیچر ، ڈیسک ، کرسیاں مٹی کی تہہ جمنے سے خراب ہوتی جارہی ہیں صفائی نہ ہونے کے باعث دیمک بھی لگ چکا ہے۔ اسکول میں 2 آفس، تین واش رومز ،ایک اسٹور روم، کینٹین اور 14 کلاسز ہیں دو منزلہ عمارت کی کوئی دیکھ بھال کرنے والا نہیں ہے ۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے بتایا کہ ایڈوائزری بورڈ سے بات چیت کرکے ہمارا ارادہ ہے کہ جنوری میں ہم اسکول کا افتتاح کرکے تعلیمی سیشن شروع کریں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ سیالکوٹ کے بنے فٹبال فیفا ورلڈ کپ میں استعمال ہوں گے
    سونے کی آسمان کو چھوتی قیمتیں؛ غریب کیلئے شادی اب ایک خواب بن گئی
    سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور کمیونیکیشن میں تعاون کا عزم
    کراچی یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر اور رکن سینڈیکیٹ ڈاکٹر حسان اوج نے بتایا کہ جامعہ ہمیشہ اکیڈمک، گریجویشن اور تحقیقی کام کے لیے ہوتی ہے۔ جامعہ کراچی کے ملازمین 200 بھی نہیں ہیں سب ملازمین اپنے بچوں کو اچھے اسکولوں میں پڑھاتے ہیں اس اسکول کا خاص فائدہ نہیں ہوگا۔ ڈاکٹر اوج نے کہا کہ جامعہ کراچی کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے ایسے ٹریننگ پروگرام شروع کرائے جائیں جو جامعہ کیلیے آمدنی کا ذریعہ بنے۔

  • سیالکوٹ کے بنے فٹبال   فیفا ورلڈ کپ میں استعمال ہوں گے

    سیالکوٹ کے بنے فٹبال فیفا ورلڈ کپ میں استعمال ہوں گے

    سیالکوٹ کے بنے فٹبال اب فیفا ورلڈ کپ میں استعمال ہوں گے.

    20 نومبر سے قطر میں منعقد ہونے والے آئندہ 2022 فیفا ورلڈ کپ میں میڈ ان پاکستان فٹ بال گیندیں استعمال ہوں گی۔ بین الاقوامی ایونٹ کی آفیشل گیند الریحلہ میڈ این سیالکوٹ ہے، سیالکوٹ ایک ایسا شہر ہے جو کھیلوں کے بہترین سامان کا گھر ہے۔ گوادر پرو کے مطابق سیالکوٹ ہر سال تقریباً 600 ملین فٹ بالز تیار کرتا ہے، جو دنیا کی کل پیداوار کا نصف سے زیادہ ہے۔

    ٹیلون کمپنی کے مارکیٹنگ مینیجر سعد غنی نے گوادر پرو کو بتایا کہ سیالکوٹ دنیا کی 70 فیصد تک(ساکر بال) کی ضرورت پوری کر رہا ہے،” انھوں نے مزید کہا کہ ”جب سے زیادہ ممالک نے اس میں قدم رکھا ہے تو اس کا تھوڑا سا حصہ کم ہو گیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق 1982 کے اسپین ورلڈ کپ میں ڈیبیو کرتے ہوئے، سیالکوٹ سے بنی فٹ بال گیندیں فٹ بال کی بادشاہی میں نو مرتبہ چمکیں۔ ”ٹینگو” گیندوں نے پانی کو اندر سے نکلنے سے روکنے کے لیے سیون کے اوپر ربڑ کے استعمال کا آغاز کیا، جو فیفا ورلڈ کپ میں پانی سے بچنے والی پہلی گیند بن گئی۔

    دوسری جانب فیفا کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے کہ انہوں نے قطر کو میزبانی کیوں دی کیونکہ ان کے امیر نے ایک بیان میں ہم جنس پرستی پر تنقید کی تھی جب اسکے جواب میں تمام تر عالمی ردعمل کے باوجود قطر کے امیر، تمیم بن حمد الثانی نے اپنے ملک کی جانب سے ورلڈ کپ کی میزبانی پر کہا ہے کہ: ’اب کئی دہائیوں سے مشرق وسطیٰ امتیازی سلوک کا شکار ہے، اور مجھے پتہ چلا ہے کہ اس طرح کے امتیازی سلوک، زیادہ تر اس بات پر مبنی ہے کہ لوگ ہمیں نہیں جانتے، اور بعض صورتوں میں، ہمیں جاننے سے انکار کرتے ہیں۔‘
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ سیالکوٹ کے بنے فٹبال فیفا ورلڈ کپ میں استعمال ہوں گے
    سونے کی آسمان کو چھوتی قیمتیں؛ غریب کیلئے شادی اب ایک خواب بن گئی
    سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور کمیونیکیشن میں تعاون کا عزم
    انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ جب مختلف براعظموں میں دوسرے ممالک کی جانب سے کھیلوں کے میگا ایونٹ کی میزبانی کی گئی تھی تو لوگوں نے ’اس تیزی سے حملے نہیں کیے جس تیزی سے ہم پر حملے کیے گئے ہیں، اور یہ کہ انھیں قطر کی جانب سے کی جانے والی ’ترقی اصلاحات اور پیش رفت پر فخر ہے۔‘لیکن ٹورنامنٹ کے قریب آتے ہی کھیل کے میدان سے اور اس سے باہر احتجاج اور تنازعات جاری رہنے کا امکان ہے، ایسا لگتا ہے کہ یہ ورلڈ کپ فٹ بال کے علاوہ دیگر وجوہات کی بنا پر سرخیوں میں آتا رہے گا۔