Baaghi TV

Author: +9251

  • سونے کی آسمان کو چھوتی قیمتیں؛ غریب کیلئے شادی اب ایک خواب بن گئی

    سونے کی آسمان کو چھوتی قیمتیں؛ غریب کیلئے شادی اب ایک خواب بن گئی

    سونے کی آسمان کو چھوتی قیمتیں؛ غریب کیلئے شادی اب ایک خواب بن گئی
    شام کو برسوں سے بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔ جنگ زدہ ملک میں 21 قیراط سونے کے ایک گرام کی قیمت 250,000 پاؤنڈ ریکارڈ کی گئی تھی اور اس کی قیمت خرید 249,500 شامی پاؤنڈ تھی۔ سوشل میڈیا اور شامی حلقے سونے کی بڑھتی قیمت پر پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ دمشق میں زرگروں اور زیور سازوں کی انجمن نے ایک بلیٹن میں بتایا کہ 18 قیراط سونے کے ایک گرام کی فروخت کی قیمت دو لاکھ 14 ہزار 286 شامی پاؤنڈ ہے اور اس کی قیمت خرید 2 لاکھ 13 ہزار 786 پاؤنڈ ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس ماہ کے آغاز سے سونے کی قیمت میں تقریباً 19 ہزار پاؤنڈ فی گرام کا اضافہ ہوا ہے کیونکہ 21 قیراط فی گرام سونے کی فروخت کی قیمت 231،000 پاؤنڈ مقرر کی گئی تھی اور 18قیراط فی گرام سونے کی فروخت کی قیمت 198,000 شامی پاؤنڈ تھی۔ یہ خبر پھیلتے ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر طنزیہ تبصروں کی بھرمار دیکھی جا رہی ہے۔ زیادہ تر تبصروں میں شادی کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔ سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ سونا مہنگا ہونے سے اب شادی ایک خواب ہی لگتی ہے۔

    ایک صارف کے مطابق شام میں سرکاری ملازم کی تنخواہ 80 ڈالر سے زیادہ نہیں ہے جبکہ سونے کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ مزید برآں سمندر پار شامیوں کی ترسیل زر اب شام میں زندگی کے تمام بوجھ اور اخراجات کو پورا کرنے کے لیے کافی نہیں ہے۔
    ناقابل برداشت بحران امر قابل ذکر ہے کہ یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے عالمی سطح پر سونے کی قیمتیں متاثر ہوئی ہیں۔ شام کی مقامی مارکیٹ میں بھی اس کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور بعض اوقات بین الاقوامی قیمتوں سے زیادہ قیمتیں ریکارڈ کی گئیں۔

    جہاں تک شام کا تعلق ہے وہ کئی سالوں سے تباہ کن جنگ کی وجہ سے انتہائی شدید معاشی بحران کا شکار ہے۔ اس میں لیرا کی قدر میں گراوٹ کے علاوہ ایندھن، توانائی اور روٹی سمیت بہت سے بحران بھی شامل ہیں، جس سے زندگی کے تمام پہلوؤں پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے۔ ان بحرانوں کی وجہ سے شام میں زندگی مشکل ہو گئی ہے۔

  • ودیا بالن کو کس نے کر دیا لاجواب جان کر رہ جائیں آپ حیران

    ودیا بالن کو کس نے کر دیا لاجواب جان کر رہ جائیں آپ حیران

    ودیا بالن جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں وہ اکثر اپنی وڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں حال ہی میں انہوں نے ایک وڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ گوگل کے وائس سرچ فیچر کا استعمال کررہی ہیں وہ گوگل سے کہتی ہیں ابھی زندہ ہوں تو جی لینے دو، بھری برسات میں پی لینے دو، مجھے ٹکڑوں میں نہیں جینا ہے، قطرہ قطرہ تو نہیں پینا ہے، یہ والا گانا سنا۔ ان کی اس گانے کی فرمائش پر گوگل کی جانب سے جواب آتا ہے کہ گانے کے باقی دو بول بچے ہیں وہ بھی تو گا لے۔ودیا بالن کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے . سوشل میڈیا

    صارفین اسے بہت پسند کررہے ہیں. ودیا بالن کی اس وڈیو کے کمنٹس باکس میں ڈھیروں کمنٹس موجود ہیں جس میں سب نے یہی لکھا ہے کہ ہم نے اس وڈیو کو بہت زیادہ انجوائے کیا ہے.یاد رہے کہ ودیا بالن کا شمار بالی وڈ کی ان اداکارئوں میں ہوتا ہے جن کے زکر کے بغیر ہندی فلم انڈسٹری کی تاریخ ہمیشہ ادھوری رہے گی. ٹیلی ویژن سے شہرت کی بلندیوں‌کر پہنچنے والی ودیا بالن کے کریڈٹ پر زبردست کردار ہیں . ودیا کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں.

  • ندا یاسر کا شو چھوڑنے کے بعد رابعہ انعم نے پہلا کام کیا کیا؟

    ندا یاسر کا شو چھوڑنے کے بعد رابعہ انعم نے پہلا کام کیا کیا؟

    رابعہ انعم جنہیں ندا یاسر نے چند روز قبل اپنے شو میں بلایا تھا انہوں نے اس شو میں اس وقت بیٹھنے سےانکار کر دیا تھا جب انہیں‌پتہ چلا کہ محسن عباس حیدر بھی اس شو کا حصہ ہیں تو وہ شو چھوڑ‌کر چلی گئیں اور کہا کہ میں عورتوں پر تشدد کو فروغ نہیں دے سکتی ، رابعہ انعم کو اس بات پہ بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیااور شوبز کے بہت سارے سٹارز نے بھی رابعہ انعم کے اس عمل کی مذمت کی . تاہم رابعہ انعم کا کہنا ہے کہ میں جب شو چھوڑ کر گئی تو سب سے پہلا فون فاطمہ سہیل کو کیا اور وہ میری آواز سن کر رونے لگ گئیں . انہوں نے کہا کہ

    میں نے ایک ایسے انسان کے ساتھ شو میں بیٹھنے سے انکار کیا جو عورتوں پر تشدد کرنے پر یقین رکھتا ہے. انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے عورتوں اور مردوں نے مجھے میسجز کرکے بہت حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ رابعہ آپ نے بہت اچھا قدم اٹھایا ہے یہ قدم بہت ساری لڑکیوں کے زخموں پر مرہم کے مترادف ہے. رابعہ انعم نے کہا کہ میں نے ایک اچھا کام کیا اور اچھی نیت کے ساتھ کیا.انہوں نے یہ بھی کہا کہ فاطمہ سہیل جب فون پہ رونے لگی تو میں بھی رونے لگ گئی .

  • ادھر بھی جائوں گا ادھر بھی جائوں ضرار دیکھنے بھی جائوں گا ہمایوں سعید کا شان کو جواب

    ادھر بھی جائوں گا ادھر بھی جائوں ضرار دیکھنے بھی جائوں گا ہمایوں سعید کا شان کو جواب

    اداکار شان شاہد جن کی 25 نومبر کو فلم ضرار ریلیز ہونے جا رہی ہے اس فلم میں ان کے ساتھ مرکزی کردار میں‌ماڈل کرن ملک نظر آرہی ہیں. شان شاہد نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا کہ ادھر نہیں جائوں گی ادھر نہیں‌جائونگی سے نکلیں گے تو کسی دوسرے موضوع پہ کام ہوگا. شان کی اس بات کی جواب میں اداکار ہمایوں سعید نے ردعمل دیتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا اس میں شان شاہد کا یہ بیان اور ان کی تصویر لگا کر لکھا ” ادھر بھی جائونگا ادھر بھی جائونگا اور ضرار دیکھنے بھی جائونگا، شان بھائی بہت مبارک ہو اور اللہ کامیابی دے. ہمایوں سعید کی اس

    پوسٹ کو بہت سارے سوشل میڈیا صارفین انجوائے کررہے ہیں . کچھ صارفین ہمایوں سعید کی اس پوسٹ کے حق میں‌ بات کررہے ہیں اور کچھ صارفین شان شاہد کی بات سے متفق نظر آرہے ہیں. یاد رہے کہ شان شاہد کو شکایت ہے کہ آج کل پرڈیوسرز خود ہی پیسہ لگا کر خود ہی ہیرو آتے ہیں ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انڈسٹری کراچی لاہور میں نہ بٹے سب مل کر کام کریں . جبکہ شان شاہد کے رویے سے بہت سارے فلم میکرز کو شکایت ہے جس کی وجہ سے وہ ان کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح نہیں دیتے.

  • صبا قمر کے مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کے دکھ میں دکھی

    صبا قمر کے مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کے دکھ میں دکھی

    اداکارہ صبا قمر جنہوں نے حال ہی میں ویب سیریز منڈی کی شوٹنگ کا سپیل ختم کیا ہے ان کے بھائی آج صبح انتقال کر گئے ہیں . صبا قمر نے یہ خبر ااپنے مداحوں کے ساتھ خود شئیر کی انہوں نے

    انا اللہ وانا الیہ راجعون سوشل میڈیا پوسٹ پر لکھا.ان کے مداح یہ خبر سن کر اداس ہو گئے۔ صبا قمر نے اپنے بھائی کے لئے لکھا منا ۔ صبا قمر کے مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کو دکھی دیکھ کر کافی پریشان اور اداس ہیں۔ اداکارہ اس وقت سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہی ہیں ۔ صبا کے جواں سالہ بھائی کی موت کی خبر پر ان کے شوبز کے ساتھی بھی دکھ کا اظہار کررہے ہیں۔ اسی طرح سے ان کے مداح بھی ان کے دکھ درد میں شریک ہونے کےلئے سوشل میڈیا پر پوسٹیں لکھ رہے ہیں۔ ابھی تک کی اطلاعات یہ ہیں کہ آج بعد نماز مغرب جنازہ اٹھایا جائیگا۔ صبا قمر لاہور میں رہتی ہیں اور آج کل ویب سیریز منڈی کی شوٹنگ کی غرض سے لاہور میں ہی موجود تھیں۔

  • بچی کی پیدائش کے بعد عالیہ نے کی اپنی پہلی تصویر شئیر

    بچی کی پیدائش کے بعد عالیہ نے کی اپنی پہلی تصویر شئیر

    عالیہ بھٹ اس وقت بی ٹاؤن میں ہیں سب سے زیادہ چرچہ میں انہوں نے حال ہی میں بیٹی کو جنم دیا ہے. اداکارہ نے اس سال اپریل میں رنبیر کے ساتھ ان کے گھر واستو میں خاندان کے چند افراد کی موجودگی میں شادی کی۔یہ دونوں شادی سے پہلے پانچ برس تک دوستی کے تعلق میں رہے. عالیہ نے رواں برس جون میں اپنے حمل کا سوشل میڈیا پر اعلان کر کے سب کو کر دیا حیران .حال ہی میں عالیہ بھٹ نے اپنی تصویر سوشل میڈیا پرشئیر کی ہے . یہ تصویر انہوں نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد پہلی بار مداحوں کی نذر کی ہے . تصویر میں عالیہ کافی فریش لک دے رہی ہیں. جیسے ہی اداکارہ نے اپنی تصویر شئیر کی تو کمنٹس باکس میں کمنٹس کی لائن لگ گئی ہر کسی نے کہنا شروع کر دیا کہ آپ بہت فریس لگ رہی ہیں. کسی صارف نے لکھا کہ بیبی ماما!! امید ہے کہ آپکی بیٹی صحت مند اور خوش ہیں۔ تو کسی دوسرے صارف نے لکھابراہ کرم ہمیں بچے کی تصویر دکھائیں

    جو اسے دیکھنا چاہتے ہیں. یاد رہے کہ عالیہ بھٹ نے چند دن قبل سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری زندگی کی اب تک کی سب اچھی خبر ہے. عالیہ اور رنبیر کو حال ہی میں برہمسٹرا: پارٹ ون- شیوا میں ایک ساتھ دیکھا گیا شائقین نے ان دونوں کو ایک ساتھ بے حد پسند کیا. یہ فلم 9 ستمبر 2022 کو ریلیز ہوئی تھی اس میں امیتابھ بچن، مونی رائے، ناگارجن اکینینی، اور شاہ رخ خان بھی ہیں۔ باکس آفس پر دھوم مچانے کے بعد یہ فلم حال ہی میں او ٹی ٹی پر ریلیز ہوئی۔

  • رنویر سنگھ کا اپنی سالی کے ساتھ جھگڑا کیوں ہوتا ہے ؟‌

    رنویر سنگھ کا اپنی سالی کے ساتھ جھگڑا کیوں ہوتا ہے ؟‌

    بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اپنی اہلیہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے خاندان کے ساتھ خاص طور پر اپنی بہن انیشا پڈوکون کے ساتھ بہت اچھا رشتہ رکھتے ہیں۔ وہ اکثر ایک دوسرے کی سوشل میڈیا پوسٹس پر تبصرہ کرتے نظر آتے ہیں۔ رنویر دیپیکا اور انیشا بھی اکثر ایک ساتھ گھومتے ہوئے نظر آتے ہیں۔رنویر سنگھ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے اور میری سالی کےدرمیان جھگڑا اکثر فٹبال کے کلب کے انتخاب میں ہوتا ہے. میں آرسنل کا جبکہ انیشا یونائٹیڈ کی پرستار ہیں ہم ایک ساتھ جب بھی بیٹھ کر ان کا مقابلہ دیکھتے ہیں تو بہت مزا آتا ہے کہ ہماری نوک جھونک چلتی رہتی ہے. یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر نے محبت کی شادی کی ، دیپیکا کہتی ہیں کہ میں اپنی زندگی کے مشکل ترین دور سے

    گزر رہی تھی جب رنویر نے مجھے پرپوز کیا . رنویر سنگھ کو آخری بار جیش بھائی جوردار میں دیکھا گیا تھا جس میں شالنی پانڈے، بومن ایرانی، اور رتنا پاٹھک شاہ نے اداکاری کی تھی۔ اس کے بعد، رنویر کے پاس بھی پائپ لائن میں کئی پروجیکٹس ہیں جن میں روہت شیٹی کی اگلی ہدایت کاری میں بننے والی فلم سرکس جس میں جیکولین فرنینڈس، پوجا ہیگڑے، اور ورون شرما شامل ہیں۔ یہ فلم23 دسمبر 2022 کو دنیا بھر میں تھیٹر میں ریلیز ہونے والی ہے۔ سرکس 1982 کی ہندی فلم انگور پر مبنی ہے۔اس کے علاوہ رنویر کے پاس کرن جوہر کی رومانٹک کامیڈی فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی بھی ہے جس میں عالیہ بھٹ، دھرمیندر، شبانہ اعظمی اور جیا بچن مرکزی کردار میں ہیں۔ یہ فلم 28 اپریل 2023 کو تھیٹر میں ریلیز ہونے والی ہے۔

  • آسکر نامزد فلم جوئے لینڈ سے پابندی ہٹانے کی منصوبہ بندی

    آسکر نامزد فلم جوئے لینڈ سے پابندی ہٹانے کی منصوبہ بندی

    حکومت کا آسکر نامزد فلم جوئے لینڈ سے پابندی ہٹانے کی منصوبہ بندی.
    حکومت پاکستان نے آسکر نامزد فلم جوئے لینڈ سے پابندی ہٹانے کا منصوبہ کر لیا ہے جبکہ دعوی کیا جارہا ہے کہ یہ پابندی عالمی قوتوں کے اعلی کاروں کے دباؤ پر ہٹائی جارہی ہے فلم مخالفین کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ حکومت پاکستان بیرونی فنڈنگ پر چلنے والے گماشتوں کے دباؤ پر ہم جنس پرستی کو فروغ دیتی فلم سے پابندی ہٹانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے. اور کچھ مبصرین کا خیال ہے کہ جوئے لینڈ عوام پاکستان کیلئے کسی صورت ناقابل قبول نہیں ہے۔ جبکہ سوشل میڈیا صارفین کہنا ہے کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں اللہ رب العزت کی بغاوت پر مبنی اس فلم کو مستقل طور پر پابندی لگائی جائے۔ جبکہ اس حوالے سے آج بین جوئے لینڈ کے نام سے ٹرینڈ بھی چلایا گیا ہے.


    جبکہ یہ ٹرینڈ پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈنگ میں تیسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ اس حوالے صارفین کا کہنا ہے سب لوگ اس میں آواز ملائیں تاکہ حکومت کو بیرونی دباؤ کی وجہ سے اس فلم سے پابندی اٹھانے کا موقع نا مل سکے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کی رہائشگاہ پر 90 لاکھ روپے کے بلٹ پروف شیشے لگائے جائیں گے
    میٹا اور ٹوئٹر کے بعد ایمازون کا اپنے10 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا ارادہ
    چین اور ایران امریکہ میں مخالفین کی جاسوسی کرارہے ہیں، امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن

    تاہم خیال رہے کہ اس حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف نے کل ایک میٹنگ بھی بلائی ہے جبکہ اس کے خلاف تحقیقات بارے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے چکے ہیں.وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق فلم کیخلاف شکایات موصول ہونے کے بعد وزیر قانون کی نگرانی میں 8 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ، چیئرمین پی ٹی اے اور پیمرا، وزراء برائے کمیونیکیشن، سرمایہ کاری، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اوروزیر اعظم کے مشیربرائے امور گلگت بلتستان شامل ہوں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی طرف سے آسکر نامزد فلم جوائے لینڈ کو سینسر بورڈ کی منظوری ملی تھی اور اسے 18 نومبر کو ریلیز ہونا تھا۔ مگر پھر اچانک وزارت اطلاعات نے اس فلم کو جاری ہونے والا سینسر سرٹیفیکیٹ یہ کہتے ہوئے منسوخ کر دیا تھا کہ اس میں ’انتہائی قابل اعتراض مواد‘ ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین کا کہنا ہے کہ فلم جوئی لینڈ جو اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بنائی اور پروڈیوس کی گئی ہے اس کے باوجود اس کی کہانی تمام مذاہب بالخصوص اسلام کی تعلیمات اور خاندانی اقدار اور اخلاقیات کے عین برخلاف ہے۔

  • گرے بال اور بڑھی داڑھی، عامر خان بولے 35 سال سے کام میں کھویا ہوا ہوں

    گرے بال اور بڑھی داڑھی، عامر خان بولے 35 سال سے کام میں کھویا ہوا ہوں

    بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان اپنی فیملی پر توجہ مرکوز رکھنے کے لیے ڈیڑھ سال سے اداکاری سے زرا وقفہ لئے ہوئے ہیں. اداکار نے حال ہی میں دہلی میں ایک تقریب میں شرکت کی. عامر خان نے فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز کے بعد کسی ایونٹ میں اگر شرکت کی تو یہ حالیہ ایونٹ تھا. اس تقریب کے دوران عامر خان نے کہا کہ وہ 35 سال سے مکمل طور پر کام پر توجہ دے رہے ہیں لیکن اب وہ اپنی فیملی کے ساتھ رہنے کےلئے ان پر توجہ دینے کےلئے کام سےتھوڑا وقفہ لینا چاہتے ہیں. عامر خان کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہو رہی ہے عامر خان گرے بالوں اور بڑھی ہوئی داڑھی میں نظر آرہے ہیں. انہوں نے کہا کہ جب میں بطور اداکار کوئی فلم کرتا ہوں تو اس میں اتنا کھو جاتا ہوں کہ میری زندگی میں اور کچھ

    نہیں ہوتا۔ اب جو میں فلم کرنے جا رہا ہوں اسکا اسکرپٹ بہت شاندار ہے، کہانی بھی کافی اچھی اور روٹین سے ہٹ کر ہے لیکن مجھے پھر بھی لگتا ہے کہ فیملی کو وقت دینا چاہیے . انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال تک میں کوئی کام نہیں کروں گا . 35 سال سے کام میں کھویا ہوا ہوں انہوں نے کہا کہ میرا اگلہ پراجیکٹ بطور اداکار نہیں پرڈیوسر ہو گا .
    یاد رہے کہ عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا جب فلاپ ہوئی تو انہیں بہت بڑا دھچکا لگا.

  • کرنل (ر) شجاع خانزادہ خود کش حملے کا سہولت کار گرفتار

    کرنل (ر) شجاع خانزادہ خود کش حملے کا سہولت کار گرفتار

    کرنل (ر) شجاع خانزادہ خود کش حملے کا سہولت کار گرفتار

    محکمہ سی ٹی ڈی پنجاب اور سول حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر کلر سیداں روڈ راولپنڈی پر کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ پر خود کش حملے کا سہولت کار گرفتار کرلیا۔ گرفتار شخص کی شناخت عبداللہ خان کے نام سے ہوئی جو کہ ڈھڈیال ضلع میر پور آزاد کشمیر کا رہائشی ہے۔ ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔

    دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد ضلع راولپنڈی اور اسلام آباد تخریب کاری کیلئے لے جارہا تھا۔ ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور افغانستان مرکز سے تربیت یافتہ ہے۔ ملزم مدرسے کا مہتمم ہے۔ اس کے سسر مسعود الحق سیاکھوی اور برادر نسبتی ابراہیم سیاکھوی اشتہاری ملزمان ریڈ بک میں ہیں اور برطانیہ میں مقیم ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کی رہائشگاہ پر 90 لاکھ روپے کے بلٹ پروف شیشے لگائے جائیں گے
    میٹا اور ٹوئٹر کے بعد ایمازون کا اپنے10 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا ارادہ
    چین اور ایران امریکہ میں مخالفین کی جاسوسی کرارہے ہیں، امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن
    ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے سسر کی ہدایت پر سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ خود کش حملے میں ملوث حمزہ شبیر اور قاری سہیل کو اپنے پاس پناہ دی اور رہائش کا متعدد بار بندوبست کیا۔ قاری سہیل اس وقت افغانستان میں موجود ہے۔ ملزم نے قیصر مصطفٰی عرف کیپٹن نعمان جو حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا کو بھی اپنے پاس پناہ دی تھی۔ قیصر مصطفٰی عرف کیپٹن نعمان اکتوبر2015میں راولپنڈی میں انکاؤنٹر میں مارا گیا تھا۔ ملزم ان کے علاوہ بھی دہشت گردوں کو متعدد بار سہولت کاری فراہم کرتا رہا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔