Baaghi TV

Author: +9251

  • میری کالی رنگت کی وجہ سے کئی سال انڈسٹری میں بے عزتی کا سامنا کیا متھن چکرورتی

    میری کالی رنگت کی وجہ سے کئی سال انڈسٹری میں بے عزتی کا سامنا کیا متھن چکرورتی

    بالی وڈ اداکار متھن چکرورتی جن کے کریڈٹ پر متعدد سپر ہٹ فلمیں اور کریکٹرز ہیں . بالی وڈ کی کونسی ایسی نمبر ون ہیروئین ہے جس کے ساتھ انہوں نے کام نہیں کیا . حال ہی میں اداکار متھن چکرورتی نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ میری رنگت گہری ہے لیکن مجھے اداکاری کاشوق تھا ، میں کام حاصل کرنے کےلئے جدوجہد کرتا رہا لیکن مجھے میری رنگت کی وجہ سے کئی سال تک تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا اور کئی سال تک میں اسی بات پر بے عزت بھی ہوتا رہا. یہ ہی وجہ ہے کہ مجھے کام نہیں‌ملتا تھا اور میں بھوکے پیٹ سونے پر مجبور ہوتا تھا. بھوکے پیٹ نیند نہیں آتی تھی لیکن مجھے سونا پڑتا تھا . ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ میری

    زندگی پر کوئی فلم بنے میں‌نے بہت بری زندگی دیکھی ہے ایسا ایسا وقت گزارا ہے کہ سن کر لوگ حیران رہ جائیں اس لئے میری زندگی لوگوں کے سامنے نہ ہی آئے تو بہتر ہے. انہوں نے کہا کہ کام حاصل کرنے کےلئے میں نے دھکے رنگت کی وجہ سے کھائے کیونکہ میری رنگت کو پہلے دیکھا جاتا تھا ٹیلنٹ کتنا ہے اسکے بارے میں بعد میں سوچا جاتا تھا. انہوں نے کہا کہ لیکن پھر بھی جدوجہد اور محنت کا دامن نہیں چھوڑا اور آج آپ کے سامنے بیٹھا ہوں.

  • عرفی جاوید بن گئیں ہانیہ عامر کی دیوانی

    عرفی جاوید بن گئیں ہانیہ عامر کی دیوانی

    بھارتی اداکارہ عرفی جاوید جو کہ اکثر اپنے ملبوسات کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتی ہیں. عرفی ایسا لباس زیب تن کرتی ہیں جو کسی بھی ایشیائی سوسائٹی میں شاید ناقابل قبول ہے . اداکارہ کئی بار اپنے لباس کی وجہ سے ہی مشکل کی زد میں آئیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مرضی کی مالک ہیں اور ان کا جو دل کریگا وہ وہی پہنیں گی. لیکن عرفی جاوید نے کر دیا ہے سب کو حیران اور پریشان کیونکہ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک وڈیو جاری کی جس میں وہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے سٹائل کا لباس زیب تک کرکے جھوم رہی ہیں. ہانیہ عامر کے جیسا لباس پہن کر سر پر دوپٹہ اوڑھ کر عرفی کی طرف سے جاری کردہ اس وڈیو کو سوشل میڈیا پر خاصی پذیرائی مل رہی ہے. عرفی جاوید نے سوشل میڈیا

    پر یہ وڈیو پوسٹ‌کر کے لکھا کہ ”حالہ کے لئے میری محبت” . یاد رہے کہ ہانیہ عامر اور فرحان سعید کے ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر کو پاکستان سمیت انڈیا میں بھی بہت پذیرائی ملی . اس ڈرامے میں ہانیہ عامر نے حالہ کا کردار ادا کیا ہے، حالہ کے کردار کی معصومیت نے شائقین کو اپنی طرف راغب کیا. دوسری طرف فرحان سعید اور ہانیہ عامر کی جوڑی کو اتنا سراہا گیا ہے کہ شائقین کی خواہش ہے کہ ایک بار پھر دونوں کسی ڈرامے میں دکھائی دیں‌.

  • پورا ملک دہشتگردوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگا؛  وزیراعظم کی لکی مروت حملے کی شدید مذمت

    پورا ملک دہشتگردوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم کی لکی مروت حملے کی شدید مذمت

    وزیراعظم شہباز شریف نے لکی مروت میں پولیس وین پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد پاکستان کے دشمن ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے لکی مروت میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 6 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن پر جان قربان کرنے والے بیٹوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، دہشتگرد پاکستان کے دشمن ہیں اور پورا ملک ان کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پولیس نے دہشتگردی کے خلاف ہر اول دستے کا قابل فخر کردار ادا کیا ہے، خیبرپختونخوا حکومت شہداء کو اعزازات اور شہدا پیکج دے۔

    ان کا کہنا تھا شہدا کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے لکی مروت میں پولیس موبائل پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر داخلہ نے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    واضح رہے کہ عباسیہ روڈ پر پولیس وین پر دہشت گردوں کے حملے میں اے ایس آئی سمیت چھ اہلکار شہید ہوگئے۔ لکی مروت میں عباسیہ روڈ پر پولیس وین پر دہشت گردوں کے حملے میں اے ایس آئی سمیت چھ اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق عباسیہ روڈ پر پولیس وین معمول کے گشت پرتھی، کہ نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کردیا، اور فائرنگ سے اےایس آئی علم دین، کانسٹیبل پرویز، دل جان، عبداللہ، احمد، اور محمود شہید ہوگئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ سیالکوٹ کے بنے فٹبال فیفا ورلڈ کپ میں استعمال ہوں گے
    سونے کی آسمان کو چھوتی قیمتیں؛ غریب کیلئے شادی اب ایک خواب بن گئی
    سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور کمیونیکیشن میں تعاون کا عزم
    پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جب کہ سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گرد ایک عمارت میں دستی بم پھینک کرفرار ہوگئے تھے جبکہ حملے میں دو طالب علم زخمی ہوگئے تھے.

    ڈی ایس پی ڈیرہ اسماعیل خان حافظ عدنان کےمطابق علاقہ یارک میں واقع ایک عمارت میں دستی بم پھینکا گیاتھا، حملےمیں دو طالب علم زخمی ہوگئے تھے۔ حافظ عدنان کے مطابق عمارت میں موجود دیگر افراد بم حملے سے محفوظ رہے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ ڈی ایس پی کاکہنا تھاکہ دستی بم پھینک کرفرارہونے والے نامعلوم دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیاگیا۔

    لکی مروت،پولیس موبائل پر دہشتگردوں کا حملہ،وزیراعلیٰ پنجاب، بلوچستان و دیگر کی مذمت

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے لکی مروت میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے، وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، اور کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ پنجاب حکومت شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہیں

    وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے لکی مروت پولیس وین پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے 6 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے فرائض کی انجام دہی میں جام شہادت نوش کیا،

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے لکی مروت پولیس موبائل وین پر فائرنگ واقعے کی مذمت کی ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے شہدا کے لواحقین سے اظہار افسوس اورتعزیت کی گئی ہے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ واقعہ انتہائی افسوناک ہے، شہداکی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی،

  • جیکولین فرنینڈس کو 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت مل گئی

    جیکولین فرنینڈس کو 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت مل گئی

    بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت مل گئی ہے۔ اداکارہ نے مبینہ طور پر یہ کہتے ہوئے ضمانت کی درخواست کی تھی کہ ان کی تحویل کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ تفتیش پہلے ہی مکمل ہوچکی ہے اور چارج شیٹ داخل کی جاچکی ہے۔تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ دہلی کی ایک عدالت نے جیکولین فرنینڈس کو ضمانت دے دی ہے اور یہ حکم خصوصی جج شیلیندر ملک نے سنایا ہے۔ عدالت نے اداکارہ کی 26 ستمبر کو عبوری ضمانت منظور کی تھی۔ جیکولین فرنینڈس کو منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے متعدد بار طلب کیا تھا۔ سپلیمنٹری چارج شیٹ میں اسے پہلی بار ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔

    اداکارہ نے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، جس کی ای ڈی نے مخالفت کی اور کہا کہ اداکارہ ملک سے فرار ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس پر اپنے بوائے فرینڈ سکیش چندر شیکھر سے مہنگے تحائف وصول کرنے کے الزامات ہیں جبکہ چندر شیکھر کروڑوں روپے کے بھتے وصول کرنے کے الزام میں جیل میں قید ہے انہیں رواں برس مئی میں گرفتار کیا گیا تھا۔اس کیس کی وجہ سے اداکارہ کی فین فالونگ میں کافی کمی آئی ہے اور اس کے علاوہ ان کے ہاتھ سے اہم پراجیکٹس نکل گئے ہیں.

  • فلپائن میں پیدا ہونے والی بچی کو دنیا کی آٹھ ارب ویں شخصیت قرار دے دیا گیا

    فلپائن میں پیدا ہونے والی بچی کو دنیا کی آٹھ ارب ویں شخصیت قرار دے دیا گیا

    فلپائن میں پیدا ہونے والی بچی کو دنیا کی آٹھ ارب ویں شخصیت قرار دے دیا گیا ہے.
    بچی کی ولادت 15 نومبر کو منیلا کے ضلع ٹونڈو میں ہوئی، تاہم اگرچہ اقوام متحدہ نے باضابطہ طور پر بچی کو آٹھ اربویں شخصیت قرار نہیں دیا ہے۔ واضح رہے دنیا کی آبادی 8 ارب ہو گئی ہے جبکہ پاکستان کی آبادی دنیا کی آبادی کا تین فیصد ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں دنیا کی آبادی 8 ارب تک پہنچنےکو انسانی ترقی کی راہ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2030 تک دنیا کی آبادای ساڑھے 8 ارب ہو جانے کا امکان ہے۔ جبکہ آبادی 2050 میں 9.7 ارب اور2100 میں 10.4 ارب ہوجائے گی۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 1950 کے بعد سے دنیا کی آبادی سست ترین شرح سے بڑھ رہی ہے۔ جبکہ 2020 میں آبادی کے اضافے کی شرح میں ایک فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔

    اعدادو شمار کے مطابق عالمی آبادی کو 7 ارب سے 8 ارب ہونے میں 12 سال لگے۔ تاہم آبادی میں اضافے کی شرح میں کمی کے باعث آبادی کو 8 سے 9 ارب ہونے سے 15 سال لگیں گے۔ اندازے کے مطابق 2037 میں دنیا کی آبادی 9 ارب ہو جائے گی۔ دنیا کی 8 ارب آبادی کا نصف حصہ ایشیا میں ہے۔ ایشیائی ممالک چین اور بھارت سب سے زیادہ آبادی والے ممالک ہیں۔ دونوں کی آبادی 1.4 ارب سے زیادہ ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ سیالکوٹ کے بنے فٹبال فیفا ورلڈ کپ میں استعمال ہوں گے
    سونے کی آسمان کو چھوتی قیمتیں؛ غریب کیلئے شادی اب ایک خواب بن گئی
    سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور کمیونیکیشن میں تعاون کا عزم
    1426ملین آبادی کے ساتھ چین دنیا کی سب سے بڑی آبادی والا ملک ہے۔جبکہ بھارت کی آبادی اس سے صرف تھوڑی سے کم 1412 ملین ہے، تاہم چین کی آبادی میں اضافے کی شرح بہت کم ہوچکی ہے جس کے باعث2023 میں بھارت چین کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا۔ پاکستان کی آبادی دنیا کی آبادی کا تین فیصد ہےاور یہاں شرح پیدائش 3.6 فیصد ہے۔پاکستان ان آٹھ ملکوں میں سے ایک ہے جہاں 2050 تک دنیا کی آبادی کا نصف سے زیادہ حصہ موجود ہوگا۔ پاکستان جہاں ہر سال 60 لاکھ سے زائد بچے پیدا ہوتے ہیں۔ پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے قومی پالیسی ہونی چاہیے۔ آبادی بڑھنے سے تعلیم، صحت، روزگار کے مسائل میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،

    سیکرٹری بہبود آبادی سلمان اعجاز کا کہنا تھا کہ پنجاب پاکستان کا سب سے زیادہ آبادی والا صوبہ ہے۔ آبادی میں تیزی سے اضافے کا مطلب خوراک، صحت، تعلیم، روزگار اور انفراسٹرکچر جیسی ضروریات میں مسلسل اضافہ ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ آبادی اور وسائل میں توازن کو یقینی بنا یا جائے تمام افراد خوشحال زندگی بسر کر سکیں۔ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی محترمہ ثمن رائے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ دنیا کے 8 ارب افراد میں سے ہر ایک کے لئے معیار زندگی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ آبادی عالمی ترقی میں ایک اہم معیار ہے لیکن پائیدار عالمی آبادی کے حصول کے لئے، لوگوں کو باخبر اور با اختیار بنانے کی ضرورت ہے

  • دیپیکا پڈوکون انسٹاگرام لائیو آئیں لیکن ان کے شوہر رنویر نے شو چرا لیا

    دیپیکا پڈوکون انسٹاگرام لائیو آئیں لیکن ان کے شوہر رنویر نے شو چرا لیا

    اداکارہ دیپیکا پڈوکون گزشتہ روز انسٹاگرام پر لائیو آئیں اور آئیں بھی وہ اپنے برانڈ کی تشہیر کے لئے . دیپیکا نے لائیو آکر برانڈ کی مصنوعات کے بارے میں بات کی اس کے فوائد سے لوگوں کو آگاہ کیا اس دوران رنویر سنگھ نے لائیو کمنٹس کرنا شروع کر دئیے. انہوں نے لکھا واہ واہ جوش تو دیکھو ، پھر انہوں نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی اہلیہ سخت محنت کر رہی ہیں۔بعد میں انہوں نے برانڈ کی مصنوعات کی تعریفیں بھی کیں۔رنویر نے ایک سوال یہ بھی لکھا کہ آپ گھر کب آرہی ہیں؟یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ رنویر نے لائیو دیپیکا کے ساتھ انٹریکشن کیا اس سے پہلے بھی یہ جوڑا ایک دوسرے کے ساتھ سوشل

    میڈیا پر اکثر کمنٹس کے زریعے بات چیت کرتا رہتا ہے.واضح رہے کہ دیپیکا اور رنویر نے 4 نومبر کو اپنی شادی کی سالگرہ منائی اور اداکار رنویر سنگھ نے اپنی اہلیہ کو سرپرائز دیا اور سپرپرائز بھی ایسا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ کے آفس چاکلیٹس لیکر پہنچ گئے. رنویر اس وقت روہت شیٹی کی فلم سرکس کی ریلیز کے لیے تیار یاں کررہے ہیں . اس میں پوجا ہیگڑے اور جیکولین فرنینڈس بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ ان کی عالیہ بھٹ کے ساتھ راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی بھی ریلیز ہونے والی ہے۔ دوسری جانب دیپیکا کے پاس شاہ رخ خان اور جان ابراہم کے ساتھ پٹھان، ہریتھک روشن کے ساتھ فائٹر فلم جیسا پراجیکٹ ہے.

  • کیرئیر کے آغاز میں  رنویر سنگھ کو کس طرح‌کے مسائل کا سامنا رہا

    کیرئیر کے آغاز میں رنویر سنگھ کو کس طرح‌کے مسائل کا سامنا رہا

    رنویر سنگھ اس وقت فلم انڈسٹری کے باصلاحیت اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ اداکار نے 2010 میں منیش شرما کی فلم بینڈ باجا بارات میں انوشکا شرما کے ساتھ بالی وڈ میں قدم رکھا۔ رنویر سنگھ نے پے در پے سپر ہٹ‌فلمیں دیں یوں انہوں نے پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا. رام لیلا، باجی راؤ مستانی، پدماوت، گلی بوائے، اور سمبا سمیت دیگر فلموں میں ان کی اداکاری دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے. رنویر نے حال ہی میں ماراکیچ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے 19ویں ایڈیشن میں شرکت کی، جہاں انہیں ایوارڈ ملا۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران، اس نے کہا کہ میں‌نے شروع کے تین ساڑھے تین سال بہت جدوجہد کی ، مجھ سے ایسے سوال ہوتے تھے تم محنتی ہو، یا ہوشیار کارکن؟ میں خود کو

    ہوشیار نہیں سمجھتا تھا اس لیے کہہ دیتا تھا کہ میں ایک محنتی ہوں۔تو مجھے آگے سے کہاجاتا کہ ڈارلنگ، ہوشیار بنو، سیکسی بنو۔ یوں میں نے شروع کے تین ساڑھے تین سالوں میں بہت تجربات کئے. واضح رہے کہ رنویر سنگھ کو آخری بار جیش بھائی جوردار میں دیکھا گیا تھا جس میں شالینی پانڈے، بومن ایرانی، اور رتنا پاٹھک شاہ نے کام کیا تھا۔ اس کے بعد رنویر کے پاس بھی پائپ لائن میں کئی پروجیکٹس ہیں جن میں روہت شیٹی کی اگلی ہدایت کاری والی فلم سرکس جس میں جیکولین فرنینڈس، پوجا ہیگڑے، اور ورون شرما شامل ہیں۔ یہ فلم 23 دسمبر 2022 کو دنیا بھر میں تھیٹر میں ریلیز ہونے والی ہے۔ سرکس 1982 کی ہندی فلم انگور پر مبنی ہے۔اس کے علاوہ رنویر کے پاس کرن جوہر کی رومانٹک کامیڈی فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی بھی ہے جس میں عالیہ بھٹ، دھرمیندر، شبانہ اعظمی اور جیا بچن ہیں۔ یہ فلم 28 اپریل 2023 کو تھیٹر میں ریلیز ہونے والی ہے۔

  • چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پنجاب کے خزانے پر بوجھ بننے لگے ہیں

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پنجاب کے خزانے پر بوجھ بننے لگے ہیں

    پنجاب حکومت عمران خان کی سیکیورٹی پر ماہانہ 10 کروڑ روپے سے زائد برداشت کرے گی.

    پنجاب حکومت عمران خان کی سیکیورٹی پر ماہانہ 10 کروڑ روپے سے زائد برداشت کرے گی جبکہ زمان پارک پر تعینات 516 اہلکاروں کی ڈیوٹی بھی 12 گھنٹے کر دی گئی. پنجاب حکومت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لاہور رہائش گاہ زمان پارک کی سیکیورٹی کے نام پر ماہانہ دس کروڑروپے سے زائد کا خرچہ برداشت کرے گی۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پنجاب کے خزانے پر بوجھ بننے لگے ہیں، کیوں کہ لاکھوں شہریوں کی سکیورٹی فرد واحد پر لگا دی گئی ہے۔ عمران خان کی لاہور میں زمان پارک کی رہائشگاہ پر سیکیورٹی کے نام پر پنجاب حکومت ماہانہ 10 کروڑروپے سے زائد کا خرچہ برداشت کرے گی۔ لاہورمیں عمران خان کی رہائش گاہ پر خیبرپختونخوا پولیس ، لاہور پولیس سمیت دیگراداروں کے سیکڑوں ملازمین مامور ہیں، جب کہ زمان پارک پر تعینات پانچ سو سولہ اہلکاروں کی ڈیوٹی بھی بارہ گھنٹے کر دی گئی ہے، جن کے لیے واش رومز اور کھانے پینے کا کوئی انتظام نہیں ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ سیالکوٹ کے بنے فٹبال فیفا ورلڈ کپ میں استعمال ہوں گے
    سونے کی آسمان کو چھوتی قیمتیں؛ غریب کیلئے شادی اب ایک خواب بن گئی
    سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور کمیونیکیشن میں تعاون کا عزم
    پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ راولپنڈی ڈویژن میں 10 ہزار اہلکار ڈیوٹی دیں گے

    عمران خان کی زمان پارک کی رہائش گاہ کی بم پروف دیوار اور کنٹرول روم کےعلاوہ مورچہ بندی پر ماہانہ دس کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ پولیس پاپولیشن ریشو کے مطابق ایک کانسٹیبل 450 شہریوں کی حفاظت کا ذمہ دار ہے، یوں زمان پارک میں تعینات 516 اہلکار دو لاکھ 32 ہزار 200 شہریوں کا تحفظ چھوڑ کر چیئرمین پی ٹی آئی کی سکیورٹی پر تعینات کردیے گئے ہیں۔

  • امیتابھ بچن کا پالتو کتا چل بسا اداکار اداس

    امیتابھ بچن کا پالتو کتا چل بسا اداکار اداس

    بالی وڈ کے بگ بی کہلائے جانے والے امیتابھ بچن ہیں بہت اداس اور اداس ہیں وہ اپنے پالتو کتے کے چلے جانے پر، امیتابھ بچن کا پالتو کتا جب سے مرا ہے اداکار بے حد اضطراب کی کیفیت میں ہیں. انہوں نےاپنے کتے کے مرنے کی اطلاع اپنے انسٹاگرام اور ٹویٹر اکائونٹ پر دی اور ایک نوٹ لکھا جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ بہت اداس ہیں کیونکہ ان کا ایک ساتھی چلا گیا ہے. اس سے پہلے بھی جون 2013 میں امیتابھ بچن کا پیارا پالتو کتا شانوک مختصر علالت کے بعد انتقال کر گیا۔امیتابھ بچن کی پوسٹ‌سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کو اپنے پالتو کتے کے چلے جانے کا کتنا دکھ اور افسوس ہے. امیتابھ بچن کو اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ بہت محبت ہے یہی وجہ ہے کہ جب بھی وہ مرجاتے ہیں امیتابھ بچن ان

    کی موت کو بہت دل پر لیتے ہیں اپنے پالتو کتے کی موت پر اداکار رو پڑے . امیتابھ بچن نے جیسے ہی سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹ کی ان کے مداحوں نے دکھ کا اظہار کیا. یاد رہے کہ امیتابھ بچن کی رواں برس براہمسٹرا ریلیز ہوئی اسے شائقین کی جانب سے نہایت سراہا گیا امیتابھ بچن نے اس میں اہم کردار ادا کیا. امتیابھ اس برس کورونا کا بھی شکار ہوئے تاہم صحتیابی حاصل کرنےکے بعد دوبارہ کام پر جانے لگے ہیں .

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ راولپنڈی ڈویژن میں 10 ہزار اہلکار ڈیوٹی دیں گے

    پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ راولپنڈی ڈویژن میں 10 ہزار اہلکار ڈیوٹی دیں گے

    پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ راولپنڈی ڈویژن میں 10 ہزار اہلکار ڈیوٹی دیں گے

    پی ٹی آئی حقیقی آزادی لانگ مارچ کی سکیورٹی کے سلسلے میں راولپنڈی میں فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جس کے مطابق ڈویژن بھر میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے مجموعی طور پر ساڑھے 10 ہزار پولیس افسران و جوان ڈیوٹیاں انجام دیں گے۔ ذرائع کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی 101 ریزو پر مشتمل 2 ہزار فورس اور پنجاب ہائی وے پیڑولنگ پولیس کے 500 افسران و جوان سٹینڈ بائی پوزیشن پر الرٹ رہیں گے۔ لانگ مارچ کے روٹ پر واقع بلند عمارتوں پر سکیورٹی اہل کاروں کے علاوہ ماہر نشانے باز بھی تعینات رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شہروں وقصبوں میں لانگ مارچ روٹ یا پڑاؤ کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی اور فوٹیجز محفوظ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں راولپنڈی ڈویژن میں 13 ایس ایس پی اور ایس پیز سپروائزی ڈیوٹی بھی سرانجام دیں گے جب کہ ایلیٹ فورس کے 38 سکیشنز کے ساتھ 122 کمانڈوز بھی تعینات رہیں گے۔

    ٹریفک پولیس کے 1194 افسران و اہلکار اور ضلعی پولیس کی 91 خواتین اہلکار بھی ڈیوٹی دیں گی۔ ذرائع کے مطابق لانگ مارچ سرائے عالمگیر پہنچ چکا ہے اور اس کی اگلی منزل راولپنڈی ڈویژن کی حدود میں جہلم ہے ، جہاں چاروں اضلاع راولپنڈی ،جہلم، چکوال اور اٹک میں سکیورٹی فول پروف کھنے کے لیے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق 34 اے ایس پیز اور ڈی ایس پیز ، 413 اپر سب آرڈینیٹ،4307 لوئر سب آرڈینیٹ بھی لانگ مارچ سکیورٹی پر تعینات رہیں گے۔ ایلیٹ فورس کے 38 سیکشنز ( ہر سیکشن میں ایک وہیکل پر مکمل آلات و کٹ سے لیس اپر سب آرڈینیٹ یا ہیڈ کانسٹیبل، ڈرائیور ، اور 4 کمانڈوز ہوتے ہیں) کے علاوہ 122 کمانڈوز بھی تعینات کیے جائیں گے۔

    پولیس کی 75 ریزرو فورس اور ٹریفک کے 1194 افسران و اہلکار بھی لانگ مارچ کے ساتھ ڈیوٹی انجام دیں گے۔ مجموعی طور پر 101 ریزرو فورس اور پنجاب ہائی ویز پیڑولنگ پولیس کے 500 افسران واہلکار کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری حرکت میں آنے کے لیے سٹینڈ بائی پوزیشن پر رہیں گے۔ (ایک ریزرو فورس میں ایک اپر سب آرڈینیٹ، ایک ہیڈکانسٹیبل سمیت 20 اہلکار ہوتے ہیں۔) ضلع جہلم میں مجموعی طور پر 3 ہزار 225 سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی دیں گے ۔ جہلم میں پولیس فورس کی مجموعی طور پر نگرانی ڈی پی او جہلم کے ذمے ہوگی۔ اسی طرح جہلم میں ایس ایس پیز و ایس پیز سطح کے 2 افسران ،5 اے ایس پیز و ڈی ایس پیز ، 80 اپر سب آرڈینیٹ، 2257 لوئر سب آرڈینیٹ، 25 خواتین اہلکار، 370 ٹریفک پولیس کے وارڈنز ڈیوٹی انجام دیں گے۔

    ضلع جہلم میں پنجاب ہائی ویز پیڑولنگ پولیس کے 500 افسران و جوان کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے سٹینڈ بائی ڈیوٹی پر رہیں گے۔ جہلم کے بعد گوجرخان کے مقام سے شروع ہونے والے ضلع راولپنڈی کی حدود میں لانگ مارچ کے دوران مجموعی طور 5100 سے زائد افسران و جوانوں پر مشتمل پولیس فورس خدمات سرانجام دے گی۔ راولپنڈی میں مجموعی طور پر نگرانی سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری اور ایس ایس پی آپریشن وسیم ریاض کے خان کے ذمے ہوگی جبکہ8 ایس ایس پیز و ایس پیز ، 19 اے ایس پیز اور ڈی ایس پیز ،253 اپر سب آرڈینیٹ، 981 لوئر سب آرڈینیٹ، سکیورٹی ڈیوٹیوں پر تعینات کیے گئے ہیں۔ ضلع راولپنڈی میں لانگ مارچ کی سکیورٹی کے لیے 66خواتین پولیس اہلکار بھی موجود ہوں گی۔

    سٹی ٹریفک پولیس کے 565 افسران و جوان اور پولیس کی 75 ریزرو فورس بھی ڈیوٹی سرانجام دے گی۔ ضلع راولپنڈی میں ایلیٹ فورس کے 15 سکیشنز اور 122 لوئر سب آرڈینیٹ بھی لانگ مارچ ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ 75 ریزرو پر مشتمل فورس کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے سٹینڈ بائی پوزیشن رہے گی۔ ضلع اٹک میں مجموعی طور پر 624 پولیس افسران و جوان لانگ مارچ کے دوران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ مجموعی طور پر نگرانی ڈی پی او اٹک کی ہوگی جب کہ ایک ایس ایس پی، 5 اے ایس پیز اور ڈی ایس پیز، 50 اپر سب آرڈینیٹ، 241لوئر سب آرڈینیٹ ، 40 ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ اٹک میں 14 ریزرو پر مشتمل فورس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سٹینڈ بائی پوزیشن پر رہے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ سیالکوٹ کے بنے فٹبال فیفا ورلڈ کپ میں استعمال ہوں گے
    سونے کی آسمان کو چھوتی قیمتیں؛ غریب کیلئے شادی اب ایک خواب بن گئی
    سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور کمیونیکیشن میں تعاون کا عزم
    چکوال میں لانگ مارچ قافلوں کی سکیورٹی کے لیے مجموعی طور پر 1500 سے زائد فورس ڈیوٹی سرانجام دے گی۔ ایس ایس پیز و ایس پی سطح کے 2افسران، 4 ایس پیز اور ڈی ایس پیز ، 30اپر سب آرڈینیٹ، 828 لوئر سب آرڈینیٹ تعینات رہیں گے۔ چکوال میں ایلیٹ فورس کے 23 سکیشنزا ور ٹریفک پولیس کے 213 افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ چکوال میں12 ریزرو فورس کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے سٹینڈ بائی پوزیشن پر رہے گی۔ لانگ مارچ کے مرکزی قافلے کی پیش قدمی پر اسپیشل برانچ سے وقفے وقفے سے سوئپنگ بھی کرنے کی پابند ہوگی۔ مرکزی قافلے کی مانیٹرنگ کے لیے ویڈیوز عکس بندی کے علاوہ شہری حدود میں کلوز سرکٹ ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔