Baaghi TV

Author: +9251

  • وفاقی وزیرِ تجارت نوید قمر ارجنٹائن میں پارلیمنٹیرینز فار گلوبل ایکشن کے سربراہ منتخب

    وفاقی وزیرِ تجارت نوید قمر ارجنٹائن میں پارلیمنٹیرینز فار گلوبل ایکشن کے سربراہ منتخب

    وفاقی وزیرِ تجارت نوید قمر ارجنٹائن میں پارلیمنٹیرینز فار گلوبل ایکشن کے سربراہ منتخب.

    وفاقی وزیرِ تجارت سیّد نوید قمر کو ارجنٹائن میں پارلیمنٹیرینز فار گلوبل ایکشن کا سربراہ منتخب کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی فورم پر پاکستان بڑا عزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔ سیّد نوید قمر کو پارلیمنٹیرینز فار گلوبل ایکشن کا صدر منتخب کیا گیا جس کیلئے 90 فیصد سے زائد ووٹ پاکستان کے حق میں پڑے۔ پارلیمنٹیرینز پی جی اے کی صدارت پاکستان کیلئے عالمی سطح پر بڑا اعزاز قرار دی جارہی ہے جس کیلئے ووٹنگ بیونس آئرس میں ہوئی۔ دنیا کی 140 پارلیمنٹس سے منتخب 133 اراکین نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

    پاکستان کے وفاقی وزیرِ تجارت نوید قمر نے ارجنٹائن کی سینئر پارلیمنٹرین مارگریٹا اسٹوبلزر کو شکست دے کر اعزاز اپنے نام کیا جس کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ سیّد نوید قمر نے امن، جمہوریت، آبادی کے مسائل اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے عزمِ مصمم کا اظہار کیا ہے جبکہ پارلیمنٹرینز پی جی اے عالمی پالیسی سازی کیلئے روابط کو فروغ دیتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
    چین درآمدات بڑھانے کو تیار لیکن پاکستان کی پیداواری صلاحیت محدود
    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
    خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرِ تجارت و سرمایہ کاری سیّد نوید قمر نے کہا کہ پاکستان قازقستان سے معاشی و تجارتی تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے، ہم قازقستان سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ستمبر کے دوران اپنی ایک ورچؤل ملاقات میں سیّد نوید قمر نے قازقستان کے ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر برائے تجارت سیرک زمنگرن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قازقستان سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

  • آئزہ خان بنیں تنقید کا نشانہ

    آئزہ خان بنیں تنقید کا نشانہ

    چھوٹی سکرین کی بڑی اداکارہ آئزہ خان جو کہ انسٹاگرام پر فالورز کی ایک بڑی تعداد رکھتی ہیں. وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں. ہر وقت اپنی تصاویر لگاتی رہتی ہیں. حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک تصویر لگائی جسے جہاں بہت سارے فالورز نے پسند کیا وہیں بہت سارے لوگوں نے تنقید بھی کی .آئزہ خان نے جو تصویر لگائی اسکو دیکھ کر بہت سارے ناقدین نے کہا کہ آپ تو سپائڈر مین کی بہن لگ رہی ہیں تاہم آئزہ خان کی جانب سے اس قسم کے کمنٹس پر کسی بھی قسم کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا. آئزہ خان سوشل میڈیا پر متحرک ضرور ہیں اپنی تصاویر بھی شئیر کرتی رہتی ہیں لیکن وہ ناپسندیدہ کمنٹس کرنے والوں‌کو بہت کم جواب دیتی ہیں. یاد رہے کہ آئزہ

    خان کا ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کو اختتام پذیر ہوئی بھی تین سال کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن ڈرامے کا سحر تاحال برقرار ہے اور اب اس ڈرامے کو کتابی شکل دئیے جانے کا خلیل الرحمان قمر اعلان بھی کرچکے ہیں. آئزہ خان نے ابھی تک کسی فلم میں کام نہیں کیا ان کا کہنا ہے کہ اگر مجھے میرے مزاج کے مطابق کو ئی سکرپٹ ملا تو ضرور فلم کروں گی. اب آئزہ کس قسم کی فلمیں سائن کرتی ہیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا.

  • بغیر پائلٹ کے عسکری ہیلی کاپٹر نے دو مشن مکمل کرلیے

    بغیر پائلٹ کے عسکری ہیلی کاپٹر نے دو مشن مکمل کرلیے

    بغیر پائلٹ کے عسکری ہیلی کاپٹر نے دو مشن مکمل کرلیے

    تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی عسکری ہیلی کاپٹر کو اس طرح بدلا گیا ہے کہ وہ کسی انسانی پائلٹ یا دور بیٹھے عملے کے ریموٹ کنٹرول کے بغیر پرواز کرتا رہا اور دو علامتی مشن بھی انجام دیئے۔ سکورسکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر مکمل طور پر خود مختار ہوکر ایک جگہ سے سامان اٹھا کر دوسرے مقام تک پہنچایا اور ’ہنگامی حالت میں مدد‘ (ایمرجنسی ریسکیو) کیا جس میں ایک مریض ( انسانے پتلے) کو فیلڈ ہسپتال میں اتارا۔ اس عمل میں ہیلی کاپٹر انسانوں سےبالکل خالی تھا اور نہ ہی باہر سے کسی انسان نے اس کی رہنمائی کی تھی۔

    ایریزونا میں واقع فوجی مرکز میں 12، 14 اور 18 اکتوبر2022 کو یہ تجربات کئے گئے جن کا اعلان ابھی کیا گیا ہے۔ یہ ایک طویل تجربات تھے جس میں برطانوی ، آسٹریلوی اور امریکی عسکری ماہرین نے کل 300 نئی ٹیکنالوجی کا جائزہ لیا گیا جن میں لانگ رینج ہتھیار، ڈرون اور روبوٹ شامل تھے۔ اسے بنانے کا مقصد خطرناک مشن کے لیے روایتی ہیلی کاپٹر کو خود کار بنانا ہے تاکہ کسی جانی نقصان کا احتمال نہ رہے۔ اس طرح ماہر پائلٹ دیگر ضروری مشن پر اپنی خدمات فراہم کرسکیں گے۔ اسے ڈارپا کے کاک پٹ آٹومیشن سسٹم کا حصہ بنایا گیا ہے جن میں اڑان سےپہلے کے اہم امور یعنی پاور، سیکنڈری کنٹرول اور ہوا کی رفتار بھی شامل ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
    چین درآمدات بڑھانے کو تیار لیکن پاکستان کی پیداواری صلاحیت محدود
    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
    پہلے مرحلے میں ہیلی کاپٹر نے اصلی اور فرضی خون کے 400 یونٹ اٹھائے اور 163 کلومیٹر دور پہنچایا۔ کئی مقام پر ہیلی کاپٹر کی بلندی صرف 200 فٹ تھی تاکہ مشن میں وہ مشکل سے شناخت ہوسکے۔ دوسرے تجربے میں اس نے 1000 کلوگرام وزن اٹھایا اور گراؤنڈ پر موجود شخص نے اسے ریڈیو اور ٹیبلٹ سےکنٹرول کیا۔ اپنے مقام پر پہنچ کر اس نے وزن اتاردیا۔ تیسرے تجربے میں اس نے انسان کی نمائیندگی کرتے ہوئے ڈمی انسانوں کو فیلڈ ہسپتال پہنچایا۔ ڈارپا کے مطابق یہ ٹیکنالوجی اب عام حالات میں استعمال کے لیے موزوں اور تیار ہے۔

  • مجھے نہیں یاد کہ میری پہلی تنخواہ کتنی تھی جیا بچن

    مجھے نہیں یاد کہ میری پہلی تنخواہ کتنی تھی جیا بچن

    بھارتی اداکارہ جیا بچن وہ ہیں جو کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ وہ کئی دہائیوں سے ہندی فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں اور انہوں نے باکس آفس پر کئی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں جن میں زنجیر، گڈی، ابھیمان وغیرہ شامل ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ تجربہ کار اداکارہ نے کس عمر میں کمانا شروع کیا اور انہیں کتنا معاوضہ ملا؟ جیا نے اپنی پوتی نویا نویلی نندا کے پوڈ کاسٹ شو میں بتائیں کچھ اندر کی باتیں۔ ہم سب جانتے ہیں کہ نویا نویلی نندا کا پوڈ کاسٹ واٹ دی ہیل نویا بہت کامیاب جا رہا ہے ، شو میں ان کی نانی جیا بچن اور والدہ شویتا بچن دونوں نظر آتی ہیں اور مختلف موضوعات پر بات کرتی ہیں۔ اس میں جیا بچن نے کہا کہ مجھے پہلی تنخواہ 13 سال کی عمر میں ملی تھی

    اور مجھے یہ بھی نہیں یاد کہ یہ کتنی تھی۔ یاد رہے کہ جیا بچن اپنے حالیہ بیان جس میں انہوں نے کہا کہ اگر میری نواسی شادی کے بغیر بھی بچہ پیدا کرلے تو مجھے اعتراض نہیں ہو گا اس کو لیکر کافی تنقید کی زد میں رہی ہیں۔ اس بیان پر جیا کی طرف سے کوئی ایسا بیان بعد میں سامنے نہیں آیا جس پر وہ شرمندگی کا اظہار کریں ۔جیا اور امیتابھ بچن کی شادی 3 جون 1973 کو ممبئی میں جیا کی گاڈ مدر کے گھر میں ہوئی یہ جوڑا 2023 میں اپنی شادی کی 50ویں سالگرہ منائے گا۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  • رشی کپور آج بہت خوش ہو رہے ہوں گے رندھیر کپور

    رشی کپور آج بہت خوش ہو رہے ہوں گے رندھیر کپور

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے اپنی بچی کی آمد کا اعلان کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ جوڑے نے رواں سال اپریل میں شادی کی.رندھیر کپور جو کہ رشی کپور کے بڑے بھائی ہیں انہوں نے کہا کہ ان کے بھائی رشی کپور جن کا اپریل 2020 میں انتقال ہو گیا تھا انہیں جنت میں‌بہت زیادہ خوش ہونا چاہیے. انہوں نے کہاعالیہ اور رنبیر ہمارے لیے بے پناہ خوشیاں لے کر آئے ہیں۔ وہ ہمارے بچے ہیں اور ہم ان سے بہت پیار کرتے ہیں۔ میں بہت خوش ہوں کہ خدا نے انہیں ایک بیٹی سے نوازا ہے۔ رنبیر اور عالیہ کو میرا پیار اور آشیرواد۔ یاد رہے کہ عالیہ نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ اس خوشخبری کو شیئر کیا.انکی پوسٹ شیئر کرنے کے فوراً بعد اس خوبصورت

    جوڑے کے مداحوں اور دوستوں نے محبت کی بارش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ دونوں ہمیشہ خوش رہیں اور آپکی بیٹی آپ کے لئے خوشیوں کی وجہ بنی رہے. رنیبر کپور اس موقع پر ہیں بہت خوش، ان کی خوشی بھی سنبھالی نہیں‌جارہی رنبیر جو کہ عالیہ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں انہوں‌نے اپنی اہلیہ کو اپنے لئے خوش بختی کہہ دیا ہے. یاد رہے کہ رشی کپور جو کہ رنبیر کپور کے والد ہیں انکی خواہش تھی کہ عالیہ اور رنبیر کی شادی ہو اور وہ ان کے بچے دیکھیں لیکن یہ سب دیکھنا شاید ان کے نصیب میں‌ نہ تھا.

  • بلا اجازت احتجاج کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی. اسلام آباد پولیس

    بلا اجازت احتجاج کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی. اسلام آباد پولیس

    اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ بلا اجازت احتجاج کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی.
    اسلام آباد پولیس نے خبر دار کیا ہے کہ میں بلا اجازت احتجاج کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ سیاسی جماعت کے رہنماؤں نے اسلام آباد آمد و رفت کے راستے مسدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد کے شہریوں ، طلباء اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    سفر شروع کرنے سے پہلے شاہراہوں کی تازہ ترین صورتحال جاننے کےلئے پکار 15 پر کال کریں۔ اسلام آباد میں بلا اجازت احتجاج کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جن سیاسی کارکنان کی شناخت کی جاچکی اور مقدمات درج ان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کارروائی کررہی ہے۔

    اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے آنے والے قومی اور بین الاقوامی مہمانوں کےلیے راستے کھلے رکھے جائیں گے۔ ائیر پورٹ کےلیے بلا رکاوٹ آمد و رفت قومی تشخص کےلیے اہمیت کی حامل ہے۔ وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے ائیرپورٹ اور موٹر وے تک آمد و رفت کے راستوں کی نگرانی کریں گے۔ مزید کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی احباب سے گذارش ہے کہ انتظامیہ سے اجازت کے ساتھ مختص مقام پر احتجاج کریں۔ عوام سے گذارش ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔ کسی بھی شر پسندانہ سرگرمی اور افراد کی اطلاع پکار 15 پر دیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
    چین درآمدات بڑھانے کو تیار لیکن پاکستان کی پیداواری صلاحیت محدود
    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
    کارکن آج رات سےاسلام آباد کےداخلی و خارجی راستے بند کریں گے:پرویزخٹک کا اعلان
    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس ڈی لسٹ کردیا
    بابا گرونانک کا 553واں جنم دن:ہزاروں بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
    ایک اور یوٹرن؛ پی ٹی آئی کا حلقہ بندیوں کیخلاف دائر درخواست واپس لینے کا فیصلہ، اسد عمر نے مقدمہ واپس لینے کیلئے متفرق درخواست دائر کردی
    ننکانہ صاحب:بابا گرو نانک کا 553 واں جنم دن، سکھ یاتریوں کی پہلی خصوصی ٹرین پہنچ گئی

  • آئل ریفائنری کاقیام ،ٹیکنیکل وفد سعودیہ بھیجنے کا فیصلہ

    آئل ریفائنری کاقیام ،ٹیکنیکل وفد سعودیہ بھیجنے کا فیصلہ

    آئل ریفائنری کاقیام ،ٹیکنیکل وفد سعودیہ بھیجنے کا فیصلہ

    سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں 12ارب ڈالر مالیت کی آئل ریفائنری لگانے کے معاملے پرپاکستان نے 8رکنی اعلی سطحی ٹیکنیکل وفد کو سعودی عرب بھیجنے کی کا فیصلہ کیا ہے. وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ریفائنری معیارات اور ممکنہ شرائط کو حتمی شکل دینے کی ہدایات کر دی ہیں۔ ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق سعودی آرامکو کے ساتھ پارکو آئل ریفائنری اور پی ایس او بھی شراکت داری کریں گے۔

    سعودی عرب کا دورہ کر نے والے وفد میں شامل پیٹرولیم ڈویژن کے افسران کے کوائف اور اخراجات کی تفصیلات وزارت خزانہ نے طلب کرلی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی فرمانروا محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے قبل تمام شرائط اور تکنیکی معیارات پر کام مکمل کیا جائے گا، نئی ریفائنری کی 2028 میں تعمیرمکمل ہونے کے بعد سے پاکستان پٹرولیم مصنوعات کی تیاری میں خودکفیل ہوجائے گا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
    چین درآمدات بڑھانے کو تیار لیکن پاکستان کی پیداواری صلاحیت محدود
    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
    کارکن آج رات سےاسلام آباد کےداخلی و خارجی راستے بند کریں گے:پرویزخٹک کا اعلان
    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس ڈی لسٹ کردیا
    بابا گرونانک کا 553واں جنم دن:ہزاروں بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
    ایک اور یوٹرن؛ پی ٹی آئی کا حلقہ بندیوں کیخلاف دائر درخواست واپس لینے کا فیصلہ، اسد عمر نے مقدمہ واپس لینے کیلئے متفرق درخواست دائر کردی
    ننکانہ صاحب:بابا گرو نانک کا 553 واں جنم دن، سکھ یاتریوں کی پہلی خصوصی ٹرین پہنچ گئی

  • انوشکا شرما ،دیپیکا پڈوکون سمیت دیگر بالی وڈ سٹارز کی عالیہ اور رنبیر کو مبارکباد

    انوشکا شرما ،دیپیکا پڈوکون سمیت دیگر بالی وڈ سٹارز کی عالیہ اور رنبیر کو مبارکباد

    عالیہ اور رنبیر کے گھر بیٹی کی ولادت کے بعد جہاں کپور اور بھٹ فیملی خوشی سے پھولے نہیں سما رہی وہیں بالی وڈ کے سٹارز بھی اس خوشی پر بہت خوش ہیں۔ اکشے کمار نے کہا کہ مبارک ہو رنبیر، بیٹی کی پیدائش سے بڑی خوشی دنیا میں کوئی نہیں۔ آپ سب کو مبارک ہو۔ سونم کپور نے لکھا کہ مبارک ہو پیاری لڑکی، اپنی شہزادی کو دیکھنے کا انتظار نہیں کر سکتی۔ شویتا بچن نے تبصرہ کیا آپ دونوں کو مبارک ہو ہمیشہ خوشی اور صحت۔انوشکا شرما نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھاوالدین کو بہت بہت مبارک ہو اور بچی کو ڈھیروں پیار اور دعائیں۔ دیپیکا پڈوکون نے لکھامبارک ہو۔ پریانکا چوپڑانے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھامبارک ہو عالیہ اور رنبیر ولداین کے کلب

    میں خوش آمدید! چھوٹی کے لیے ڈھیروں پیار اور برکتیں۔ کترینہ کیف نے بھی جوڑے کو مبارکباد دی۔ کرن جوہر، جو رنبیر اور عالیہ کے قریبی ہیں نے نئے والدین کے لیے ایک میٹھا نوٹ لکھا اور اپنے آپ کو’فخر نانا’ کہا کاجول نے لکھا دنیا میں خوش آمدید پیاری لڑکی میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں، کریتی سینن، نیہا دھوپیا، ایشان کھٹر، مادھوری ڈکشٹ، ریا کپور، مونی رائے اور دیگر جیسی مشہور شخصیات کو بھی جوڑے کو پیار اور نیک خواہشات بھیجیں ۔

  • نانا بننے پر مہیش بھٹ نے کیا خوشی کا اظہار

    نانا بننے پر مہیش بھٹ نے کیا خوشی کا اظہار

    پانچ سال تک دوستی کے رشتے میں رہنے کے بعد عالیہ اور رنبیر نے اس سال 14 اپریل کو ممبئی میں واقع اپنے گھر میں قریبی خاندان اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کی ۔ دونوں اب بن چکے ہیں ایک بہت ہی پیاری بچی کے والدین۔ کپور اور بھٹ فیملی کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں ہے۔ مہیش بھٹ جو کہ عالیہ کے والد ہیں وہ اپنی نواسی کا استقبال کرنے پہنچے ہسپتال ۔ مہیش بھٹ نے اس موقع پر کہا کہ ایک نئے سورج کے طلوع ہونے کا انتظار۔ زندگی کا ایک تازہ چمکتا ہوا قطرہ۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ مہیش بھٹ نے خوشی کا اظہار کیا ہے، اس سے پہلے

    بھی جب عالیہ بھٹ نے اپنی پریگنینسی کے بارے میں سب کو آگاہی دی تھی اس وقت فلمساز نے ایک پوسٹ کرکے کہا تھا کہ آہ میرے بچے کے ہاں بچہ ہونے والا ہے، میں رنبیر اور عالیہ کے لیے بہت خوش ہیں ، ہماری فیملی بڑھے گی اور اب مجھے اپنی زندگی کے سب سے اہم کردار کے لیے تیاری کرنی ہے اور وہ کردا ر ہے نانا کا۔ یاد رہے کہ عالیہ اور نبیر کپور نے محبت کی شادی کی ۔ دونوں پہلی بار ایک ساتھ بڑی سکرین پر براہمسٹرا میں دیکھے گئے جو کہ سپر ہٹ ہوئی ۔ عالیہ اور رنبیر نے اس سے قبل کبھی ایک دوسرے کے ساتھ سکرین شئیر نہیں کی۔

  • رنبیر کپور کے گھر بیٹی کی ولادت ، کپور فیملی خوشی سے نہال

    رنبیر کپور کے گھر بیٹی کی ولادت ، کپور فیملی خوشی سے نہال

    عالیہ بھٹ جن کے گھر حال ہی میں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے انہوں یہ خوشخبری بھی اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے شئیر کی انہوں نے لکھا کہ ہماری زندگی کی یہ سب سے زیادہ اچھی خبر ہے جو میں آپ کو کو سنانے جا رہی ہوں۔عالیہ بھٹ کی ساس نیتو کپور نے اسی نوٹ کو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا، ‘برکت’۔ رنبیر کی ردھیما کپور نے کہانی پر اپنا ردعمل پوسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ نوٹ بھی شیئر کیا۔ اس نے لکھا، اُف آج سب سے زیادہ خوشی کی خبر۔ سب سے پیاری بچی کے لیے قابل فخر والدین۔” سونی رازدان نے

    نوٹ شیئر کیا اور لکھا، "اوہ مبارک، اس خوبصورت تحفے کے لئے خدا کا شکر ۔ آپ سب کی محبت کا شکریہ۔ کرینہ کپور خان نے عالیہ کی پوسٹ پر ایک دلکش تبصرہ چھوڑا جس میں لکھا تھا، اف مائی منی عالیہ.میں اس سے ملنے کےلئے بے چین ہوں۔ شویتا بچن نے بھی تبصرہ کیا، آپ دونوں کو مبارک ہو، ہمیشہ خوش رہو۔ عالیہ کی بہن شاہین بھٹ نے اپنی بھانجی کے لیے ایک پیارا نوٹ پوسٹ کیا۔ اس کی پوسٹ میں بھی خوشی کا اظہار کیا ۔یوں دونوں طرف کی فیملی کے لوگ ننھی پری کی آمد پر ہیں خوشی سے نہال۔