Baaghi TV

Author: +9251

  • ویب سیریز منڈی کی لاہور میں شوٹنگ جاری

    ویب سیریز منڈی کی لاہور میں شوٹنگ جاری

    اداکارہ صبا قمر جن کی اس برس فلم کملی ریلیز ہوئی اس فلم میں ان کی اداکاری نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ صبا کا اداکاری میں کوئی ثانی نہیں ہے. ویسے تو صبا کی آن سکرین جوڑی بہت سارے فنکاروں‌کے ساتھ سراہی جاتی ہے لیکن میکال ذوالفقار کے ساتھ ان کی جوڑی کو بے حد پذیرائی ملتی ہے. ان دونوں‌کا آج کل ڈرامہ سیریل فراڈ چل رہا ہے جسے شائقین بے حد پسند کررہے ہیں. ان کے مداحوں کے لئے ایک اور خوشخبری ہے کہ صبا اور میکال کو ایک بار پھر سے دیکھ سکیں گے جی ہاں اس بار دونوں‌کو ایک ویب سیریز میں دیکھا جائیگا اس ویب سیریز کا نام منڈی ہے. ویب سیریز کی شوٹنگ مسلسل لاہور میں‌جاری ہے. اس ویب سیریز میں‌ میکال اور صبا کی لُکس کی تصاویر

    حال ہی میں جاری ہوئی ہیں. ان تصاویر میں‌دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں‌ہی سیاستدان کے کردار کرتے نظر رہے ہیں.
    ویب سیریز میں میکال ذوالفقار کے علاوہ نئیر اعجاز،عثمان پیر زادہ اور عینی جعفری سمیت بہت سے فنکار شامل ہیں۔اس پراجیکٹ کے ڈائریکٹر اویس خان بھی ہیں۔جب سے اس ڈرامے کی تصاویر جاری ہوئی ہیں صبا اور میکال کے پرستار اس ویب سیریز کو دیکھنے کےلئے بے چین ہیں . صبا قمر کا جس قسم کا حلیہ ہے اس کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ وہ مریم نواز کا کردار کررہی ہیں باقی تو ویب سیریز دیکھ کر ہی پتہ چلے گا کہ جو اندازے لگائے جا رہے ہیں‌وہ کس حد تک درست ہیں.

  • جوائے لینڈ کی ریلیز، جماعت اسلامی کے سینٹیر مشتاق احمد نے نمائش پر پابندی کا مطالبہ کر دیا

    جوائے لینڈ کی ریلیز، جماعت اسلامی کے سینٹیر مشتاق احمد نے نمائش پر پابندی کا مطالبہ کر دیا

    فلم جوائے لینڈ جسے فرانس کے سب سے بڑے فلمی میلے میں ایوراڈ سے نوازا گیا اور یہ اپنی نوعیت کی پہلی پاکستانی فلم ہے جسے فرانس کے فلمی میلے کانز میں اتنی عزت بخشی گئی. پاکستانی مداح بھی اسکو دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں اور یہ فلم 18 نومبر کو پاکستان کے سینما گھروں میں ریلیز کی جا رہی ہے. لیکن اب خبر یہ بھی ہے کہ اب اس فلم کی نمائش کو روکنے کا مطالبہ جماعت اسلامی کے سینٹر مشتاق احمد کی طرف آیا ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم پاکستانی اقدار اور معاشرے کی روایات کے خلاف ہے اسلئے اس کی نمائش کسی صورت نہیں ہونی چاہیے . انہوں نے فلم کو پاکستانی معاشرتی اقدار پر حملہ اور ان کے خلاف قرار دیتے ہوئے اس پر

    پابندی لگانے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی اعلان کیا کہ وہ ’جوائے لینڈ‘ پر پابندی لگوانے کے خلاف مہم چلائیں گے۔ جوائے لینڈ ایسے طبقے کی نمائندگی کرتی ہے جس کو سوسائٹی والے بہت زیادہ اگنور کررتے ہیں . اس فلم کی کہانی ایک نوجوان اور ٹرانس جینڈر کے گرد گھومتی ہے جو کہ ڈانس کلب میں ملازمت کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔یاد رہے کہ فلم کے ڈائریکٹر صائم صادق ہیں اور پرڈیوسر سرمد سلطان کھوسٹ ہیں کاسٹ میں علینہ خان ، ثورت گیلانی اور راستی فاروق و دیگر ہیں .

  • پی ٹی آئی کا جڑواں شہروں کے درمیان انتشار کے ذریعے زمینی رابطہ منقطع کرنے کا پلان

    پی ٹی آئی کا جڑواں شہروں کے درمیان انتشار کے ذریعے زمینی رابطہ منقطع کرنے کا پلان

    پی ٹی آئی کا جڑواں شہروں کے درمیان زمینی رابطہ منقطع کرنے کا پلان، لیکن حکومت بھی تیار.

    شہراقتدار اور راولپنڈی میں وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی کےدرمیان بڑے ٹکراؤ کاخطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے راولپنڈی کا اسلام آباد سے زمینی رابطہ منقطع کرنے کا پلان بنا لیا ہے، اور حکومت نے بھی احتجاج کے منصوبے کو ناکام بنانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

    وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اور کہا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ تک شاہراہ کو ہر صورت کھلا رکھا جائے گا۔ وفاقی پولیس نے بیان جاری کیا ہے کہ احتجاج یا راستے بند کرنے سے شہریوں، طلبا اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے، گڑبڑ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

    دوسری جانب تحریک انصاف بھی اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آرہی ہے اور پی ٹی آئی راولپنڈی کی قیادت نے فیصلہ کیا کہ راولپنڈی سے دارالحکومت میں داخلے کے تمام مقامات کو آج دوپہر سے بند کر دیا جائے گا، اور اسلام آباد کی ناکہ بندی اگلے 72 گھنٹوں کیلئے کی جائے گی، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے نئی احتجاجی حکمت عملی کی تصدیق کی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
    چین درآمدات بڑھانے کو تیار لیکن پاکستان کی پیداواری صلاحیت محدود
    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
    ادھر قانون نافذ کرنے والے وفاقی اداروں نے پی ٹی آئی کےاہم رہنماؤں کیخلاف کریک ڈاؤن کا پلان بنا لیا ہے، اور پرویز خٹک، شیخ راشد شفیق، عامر کیانی کے وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں، جب کہ علی امین گنڈاپور اور ملک عامر ڈوگر کو بھی گرفتارکرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ دونوں جانب سے طے حکمت عملی کے بعد شہراقتدار اور راولپنڈی میں وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی کےدرمیان بڑے ٹکراؤ کا خطرہ ہے، جس کے پیش نظر اسلام آباد ایئرپورٹ تک رینجرز، ایف سی اور وفاقی پولیس کے دستے گشت کریں گے، اور روڈ بند کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی ہوگی۔

  • دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس؛ عدالت نے سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی

    دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس؛ عدالت نے سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی

    دفعہ 144 خلاف ورزی کیس؛ عدالت نے سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی

    پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو اے کے 47 کی گولی لگی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، علی اعوان اور دیگر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان اور اسد عمر عدالت میں پیش ہوئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجا جواد عباس نے اسد عمر کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔

    پی ٹی آئی رہنماؤں واثق قیوم عباسی، فیصل جاوید، عامر محمود کیانی و دیگر کی ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کے دوران وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الزامات لگائے گئے ہیں کہ سڑک بند کی، حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ایف آئی آر میں کہ گیا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ ایما پر کیا گیا، لیکن اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ایف آئی آر کا متن پڑھتے ہوئے بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ لکھا ہے کہ ڈنڈے سے اور نعروں سے خوف و ہراس پھیلایا گیا۔

    بابر اعوان نے دلائل میں کہا کہ کون سی سرکاری گاڑی کو نقصان ہوا، ایف آئی آر میں نہیں لکھا۔ سڑک پر کھڑے ہونے کا صرف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ہم سب غلطیاں کر سکتے ہیں اور کرتے ہیں۔ دوران سماعت بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کو 2 گولیاں لگی ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ قاتل اور اقدام قتل کے بہت سے کیسز ہم نے دیکھے ہیں۔ نیچے سے گولی لگے تو وہ لاتوں میں لگ سکتی ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ ایک کہاوت ہے مولے نوں مولا نہ مارے تے مولا نہیں مرتا۔ انہوں نے بتایا کہ نائن ایم ایم کی گولی شہید معظم کو لگی ہے جب کہ عمران خان کو اے کے 47 کی گولی لگی ہے۔

    دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں نامزد پی ٹی آئی رہنماؤں واثق قیوم عباسی ،فیصل جاوید،عامر محمود کیانی و دیگر کی ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کے دوران بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ ان میں سے کچھ راولپنڈی کے ہیں، اسلام آباد نہیں آئیں گے۔ اسلام آباد میں اس وقت تک 37 ایف آئی آرز ہو چکی ہیں، سب میں ایک ہی دفعات ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
    چین درآمدات بڑھانے کو تیار لیکن پاکستان کی پیداواری صلاحیت محدود
    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
    جج راجا جواد عباس نے کہا کہ ہماری عدالت میں اب سیاسی کیسز 15 فیصد ہو گئے ہیں۔ یہ جو معاملات ہو رہے ہوتے ہیں یہ آپ کو سمجھ آرہے ہوتے ہیں۔ عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ آپ آج اپنے دلائل دیں گے؟۔ جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ میرے پاس مقدمے کا ریکارڈ موجود نہیں،ریکارڈ حاصل کر کے جواب دوں گا. عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی اور پراسیکیوٹر کو 14 نومبر سے قبل جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

  • دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے برطانیہ میں صرف ایک دن میں 24 ہزار پائونڈ کما لئے

    دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے برطانیہ میں صرف ایک دن میں 24 ہزار پائونڈ کما لئے

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان سیمت اورسیز میں دھوم مچائے ہوئے ہے. تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ اس فلم نے برطانیہ میں صرف ایک دن میں 24 ہزار پائونڈ کما لئے ہیں یہ کسی بھی پاکستانی فلم کا اپنی نوعیت کا الگ ہی اعزاز ہے. اس سے قبل کسی بھی پاکستانی فلم نے پاکستان میں بھی اتنا بزنس نہیں کیا جتنا دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے کیا ہے. برطانیہ میں اتنی بڑی کامیابی کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. دا لیجنڈ آف مولا جٹ دو سو کروڑ کے بزنس سرکل میں داخل ہو چکی ہے. بلکہ یوں‌کہنا چاہیے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے دو سو کروڑ کما لئے ہیں. فلم 13 اکتوبر کو ریلیز کی گئی تھی اور چند ہی ہفتوں میں فلم کا بزنس آسمان کی بلندیوں‌کو چھو رہا ہے. اہم بات یہ ہے کہ پاکستانی فلم دا

    لیجنڈ آف مولا جٹ نے بھارتی فلمیں ملی اور فون بھوت کو بھی پچھاڑ دیا ہے. بھارتی فلموں‌ سے کہیں زیادہ پاکستان فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ‌ بزنس کررہی ہے. یاد رہے کہ فلم کی پرڈیوسر عمارہ حکمت ہیں اور ڈائریکٹر بلالا لاشاری ہیں. فلم کو بھارتی فلمساز کرن جوہر نے بھی دیکھا ہے . فلم ہر طرف سے کامیابیاں اور تعریفیں سمیٹ رہی ہے. فواد خان ، حمزہ علی عباسی ، ماہرہ خان اور حمائمہ ملک کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے.

  • پرفارمنس کے زریعے نام بنانا چاہتی ہوں سوشل میڈیا کی شہرت عارضی ہوتی ہے رباب ہاشم

    پرفارمنس کے زریعے نام بنانا چاہتی ہوں سوشل میڈیا کی شہرت عارضی ہوتی ہے رباب ہاشم

    پاکستانی ڈرامے جہاں بہت مشہور ہیں وہیں ٹی وی کے آرٹسٹ بھی بہت مشہور ہیں انہی ڈراموں کی بدولت ان کی شہرت سرحد پار بھی پہنچتی ہے. رباب ہاشم کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے انہوں نے نہایت ہی کم وقت میں اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے. رباب ہاشم کے کریڈٹ پر جتنے بھی ڈرامے ہیں وہ سب اے کلاس ہیں. ان کی صلاحیتوں سے کسی کو بھی انکار نہیں ہے. اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں‌نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر ملنے والی شہرت کو عارضی سمجھتی ہوں. مستقبل شہرت وہ ہوتی ہے کہ جو کسی کو بھی اسکے کام کی وجہ سے ملتی ہے . ایک آرٹسٹ کی کوشش ہونے چاہیے کہ اسے شہرت ہر طرح کے کردار کرکے ملے. سوشل میڈیا پر ملنے والی شہرت سستی ہوتی

    ہے . اداکارہ رباب ہاشم نے کہا کہ میں کوئی خاص آئیڈیل تو نہیں لیکن شادی جب بھی ہوئی میں اپنے سسرالی ذمہ داریوں‌کو مکمل طور پر نبھائوں گی اور اگر وہ چاہیں گے تو میں کام کروں گی اگر نہیں چاہیں گے تو کام نہیں‌کروں‌گی. رباب ہاشم نے یہ بھی کہا کہ میں چاہتی ہوں‌کہ میرے حصے میں ایسے کردار آئیں جو یادگار ہوں اور مجھے ان کرداروں کے نام سے یاد رکھا جائے. رباب ہاشم نے مزید یہ بھی کہا کہ شائقین مجھے اب روتے دھوتے کرداروں میں کم دیکھیں گے.

  • ارشد شریف پوسٹ مارٹم رپورٹ فراہم نہ کرنے پر عدالت نے پمز اور اسلام آباد انتظامیہ کو نوٹس جاری کردئیے

    ارشد شریف پوسٹ مارٹم رپورٹ فراہم نہ کرنے پر عدالت نے پمز اور اسلام آباد انتظامیہ کو نوٹس جاری کردئیے

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے ارشد شریف کی فیملی کو پوسٹ مارٹم رپورٹ فراہم نہ کرنے پر پمزاسپتال اور اسلام آباد انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیئے۔

    آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں مرحوم ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ فراہم نہ کرنے کے خلاف والدہ کی درخواست سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی، ارشد شریف کی والدہ کہ طرف سے بیرسٹر شعیب رزاق عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ تین نومبر کو ارشد شریف کی فیملی کے فوکل پرسن نے انتظامیہ سے رپورٹ مانگی تھی انتظامیہ نے کہا ان کے پاس پوسٹمارٹم رپورٹ پولیس کے پاس ہے۔ فیملی فوکل پرسن پولیس کے پاس گئے تو انھوں نے بھی انکار کرتے ہوئے انتظامیہ سے رابطے کا کہہ دیا۔ درخواست میں بتایا گیا کہ پمز انتظامیہ سے بارہا رابطہ کیا نہ انکار کرتے ہیں نہ رپورٹ فراہم کرتے ہیں پمز اور لوکل انتظامیہ نے ارشد شریف کی فیملی کو پوسٹ مارٹم رپورٹ متعلق اندھیرے میں رکھا ہوا ہے شہید ارشد شریف کی فیملی کی مشکل وقت میں رپورٹ کے لیے تذلیل کی جا رہی ہے۔

    درخواست میں ارشد شریف کی والدہ کی جانب سے استدعا کی گئی کہ شک ہے کہ حقائق مسخ کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں رد وبدل کیا جا سکتا ہے اس لیے پورے عمل کو شفاف بنانے کے لیے ارشد شریف کی فیملی کو ہر لمحہ آگاہ رکھا جائے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ بغیر کسی تھرڈ پارٹی کی مداخلت کے پورے عمل کو آگے بڑھانے کی ہدایت کی جائے اور اس عمل میں ارشد شریف فیملی کے فوکل پرسن کو پورے عمل میں شامل کیا جائے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
    چین درآمدات بڑھانے کو تیار لیکن پاکستان کی پیداواری صلاحیت محدود
    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
    ارشد شریف کی والدہ کی جانب سے درخواست میں عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ صرف ارشد شریف فیملی کو فراہم کی جائے اور بغیر فیملی کی اجازت اسے پبلک نہ کیا جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ارشد شریف کی والدہ کی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے پمزاسپتال اور اسلام آباد انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیئے اور دونوں فریقین سے پندرہ نومبر تک جواب طلب کر لیے۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت پندرہ نومبر تک ملتوی کر دی۔

  • صبور علی کی مزاحیہ وڈیو سے ہوئے ان کے مداح محظوظ

    صبور علی کی مزاحیہ وڈیو سے ہوئے ان کے مداح محظوظ

    صبورعلی کا شمار پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کی بہترین اداکارائوں میں‌ ہوتا ہے. صبور علی سجل علی کی چھوٹی بہن ہیں. صبور علی آج کیرئیر کی ان اونچائیوں پر ہیں جہاں پر ان کے پاس ایک انٹرنیشنل پراجیکٹ بھی ہے سجل بھارت میں بھی کام کر چکی ہیں جبکہ صبور علی ابھی پاکستانی ٹی وی تک ہی محدود ہیں. صبور علی ٹی وی ڈراموں میں روتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں لیکن ذاتی زندگی میں‌ وہ کافی ہنس مکھ ہیں. صبور جیسا کہ سب جانتے ہیں‌سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں انہوں‌نے حال ہی میں ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ خود کافی خوبصورت

    لگ رہی ہیں ، انہوں نےٹک ٹاک طرز کی ایک وڈیو بنائی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ لڑکیاں تو چلو میک اپ کر کے خوبصورت دکھائی دیتی ہیں یہ لڑکے کیسے خوبصورت بن جاتے ہیں.اور کہاں سے آتے ہیں یہ اتنے حیسن لڑکے.صبور علی کی اس قسم کی مزاحیہ وڈیو اور سوالات پر ان کے مداح کافی محظوظ ہوئے اور ان کی وڈیو کے کمنٹس باکس میں کمنٹس کئے. آئزہ خان نے لکھا کہ یہ تب ایسا ہوتا ہے جب آپ کے گھر میں کوئی خوبصورت لڑکا موجود ہو. آئزہ کے کمنٹ نے بھی سوشل میڈیا صارفین کے لئے ایک نئی بحث چھیڑ دی .

  • کیا فلم پٹھان بھی ہوجائیگی بائیکاٹ کے ٹرینڈ کا شکار

    کیا فلم پٹھان بھی ہوجائیگی بائیکاٹ کے ٹرینڈ کا شکار

    بالی وڈ کے کنگ شاہ ر‌خ خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پرمداحوں‌ کو دیا فلم پٹھان کا ٹیزر جاری کرکے ایک خوبصورت تحفہ. پٹھان کے ٹیزر کو جہاں بہت پسند کیا گیا ہے وہیں اس فلم کے ٹیزر پر اچانک تنقید ہونا شروع ہو گئی ہے. سوشل میڈیا پر اس فلم کے بائیکاٹ کے ٹرینڈ چلنے شروع ہو گئے ہیں. اس قسم کا ٹرینڈ چلانے والوں‌ کا کہنا ہے کہ فلم کا ٹیزر بالکل بھی متاثر کن نہیں ہے اور نہ ہی یہ فلم ہٹ ہوتی دکھائی دے رہی ہے. ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلم کا ٹریلر دیکھنا بہت بڑی غلطی ہےیہ فلم کسی صورت نہیں چلے گی. شاہ رخ خان چار سال کے بعد بڑی

    سکرین پر پٹھان جیسی فلم سے واپسی کررہے ہیں. یاد رہے کہ فلم پٹھان کے پوسٹر کو بہت زیادہ سراہا گیا تھا اور اب ٹیزرکو بھی بہت سراہا گیا ہے لیکن یہ بائیکاٹ کا ٹرینڈ ایکدم سے کہاں سے آ گیا ہے یہ سمجھنا زرا مشکل نظر آرہا ہے تاحال. پٹھان فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہیم بھی ہیں اور شاہ رخ خآن چار سال کے بعد بڑی سکرین پر اپنا جادو چلانے کے لئے تیار ہیں لیکن ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ اس فلم کے خلاف بائیکاٹ کا ٹرینڈ ایک سوچی سمجھی سازش ہے.

  • پی ٹی آئی دھرنے کی اجازت؛ فریقین خود طے کرلیں، ورنہ پھر عدالت دیکھے گی. اسلام آباد ہائیکورٹ

    پی ٹی آئی دھرنے کی اجازت؛ فریقین خود طے کرلیں، ورنہ پھر عدالت دیکھے گی. اسلام آباد ہائیکورٹ

    ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی جانب سے دھرنے اور جلسے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست میں ریمارکس دیے ہیں کہ فریقین معاملات طے کرلیں، ورنہ عدالت دیکھے گی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے اور دھرنے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔ اس سلسلے میں اسلام آباد انتظامیہ نے بھی متفرق درخواست دائر کررکھی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ دوران سماعت عدالت نے اسٹیٹ کونسل کے نمائندے سے استفسار کیا کہ آپ نے کوئی درخواست دی ہے؟، جس پر نمائندہ اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے جلسے کی درخواست غیر مؤثر ہو چکی ہے، لہٰذا جلسے اور دھرنے کی اجازت کی درخواست خارج کردی جائے۔

    عدالت نے کہا کہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، ان کو کچھ وقت دے دیتے ہیں۔ دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ فریقین بیٹھ کر طے کر لیں، وگرنہ عدالت دیکھے گی۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
    چین درآمدات بڑھانے کو تیار لیکن پاکستان کی پیداواری صلاحیت محدود
    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
    واضح رہے کہ تحریک انصاف نے دارالحکومت میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا. درخواست پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان کی طرف سے دائر کی تھی جس میں وزارت داخلہ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا تھا جبکہ درخواست میں کہا گیا تھا کہ ملکی معیشت خراب حالات اور بدانتظامی کو دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کا فیصلہ کیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی سری نگر ہائے وے پر جلسہ کر سکتی ہے۔