Baaghi TV

Author: +9251

  • چین درآمدات بڑھانے کو تیار لیکن پاکستان کی پیداواری صلاحیت محدود

    چین درآمدات بڑھانے کو تیار لیکن پاکستان کی پیداواری صلاحیت محدود

    چین درآمدات بڑھانے کو تیار لیکن پاکستان کی پیداواری صلاحیت محدود.

    چین پاکستان سے درآمدات بڑھانے کے لیے تیار ہے لیکن ہماری پیداواری گنجائش اور ویلیوایڈیشن کی صلاحیت محدود ہے۔ 20 ارب ڈالر کی سالانہ دوطرفہ تجارت میں پاکستان کو17ارب ڈالر کا خسارہ ہوا۔گزشتہ 10برس کے دوران چین سے درآمدات کا مجموعی حجم 150 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کے حالیہ دورہ چین کے اختتامی مشترکہ اعلامیے کے تناظر میں کیے گئے ایک تجزیئے کے مطابق اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان میں 46 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوچکی ہے، جو رعایتی قرضوں، کمرشل قرضہ جات اور ریاستی ضمانتوں کے ساتھ سرمایہ کاری کی شکل میں کی گئی۔اب سبھی سی پیک۔ٹو کی بات کررہے ہیں، جس میں ہمیں نجی شعبے کی فعالیت پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

    سی پیک کے دوسرے مرحلے کا بنیادی خیال یہ ہے کہ چینی صنعتیں پاکستان منتقل ہوں گی اور چینی صنعت کاروں کو پاکستانی فرمز کے ساتھ مشترکہ منصوبوں پر مائل کرنے کے لیے اسپیشل اکنامک زون بنائے جائیں گے، تاہم اب تک اس معاملے میں بہت کم پیش رفت ہوپائی ہے۔ اس حوالے سے جن شعبوں کی نشاندہی کی گئی تھی، ان میں ٹیکسٹائل، فٹ ویئر، فارما اور آئی ٹی سیکٹرز شامل ہیں۔ ان میں سے ہر شعبے میں دی جانے والی مراعات کو اس کی کارکردگی کے ساتھ ہم آہنگ بنانے کی ضرورت ہے۔ مثال کے طور پر ہم قیمتوں پر زیادہ حکومتی کنٹرول کے باعث پہلے ہی فارماسیوٹیکل سیکٹر میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا قابل لحاظ حصہ کھوچکے ہیں۔

    دوسری جانب فٹ ویئر سیکٹر کی پیداواریت اور برآمدات میں حالیہ اضافہ ایک نیک شگون ہے۔ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے نتیجے میں چینی خام مال کی ڈیوٹی فری امپورٹ کے سبب پاکستانی فٹ ویئر مینوفیکچررز نے اپنی پروڈکشن کو اپ گریڈ کیا ہے۔ وہ شمالی امریکا اور یورپ کو اپنی مصنوعات برآمد کررہے ہیں اور انہوں نے 2026 تک اپنا برآمدی ہدف ایک ارب ڈالر مقرر کیا ہے۔ پاکستان اور چین کے مابین پہلے ہی ایک پوری طرح فعال فری ٹریڈ ایگریمنٹ(فیز۔ون) 2007ء سے موجود ہے، جس پر 2020ء میں نظرثانی(فیز۔ٹو) کی گئی تھی۔مالی سال 2022 میں پاکستان اور چین کے مابین تجارت کا حجم 20 ارب ڈالر تک جاپہنچا، جس میں پاکستان کی چین کیلیے برآمدات تین ارب ڈالر سے بھی کم تھیں جبکہ چین سے ہماری درآمدات 17.2ارب ڈالر رہیں۔

    گزشتہ دس برس کے دوران چین سے مجموعی درآمدات 150ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔چین اپنی درآمدات میں اضافہ کرنے کے لیے تیار ہے لیکن پاکستان کی پیداواری گنجائش اور ویلیو ایڈیشن کی صلاحیت محدود ہے۔ مالی سال 2021 میں چین کو پاکستان کی تین سب سے بڑی برآمدات کپاس، تانبہ اور غذائی اجناس تھیں، جس سے پتا چلتا ہے کہ ہم چین کو صرف اجناس برآمد کررہے ہیں جبکہ چینی صنعت کار ویلیو ایڈیشن کررہے ہیں اور ہم سمیت پوری دنیا سے بھاری منافع کما رہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
    چین درآمدات بڑھانے کو تیار لیکن پاکستان کی پیداواری صلاحیت محدود
    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
    کارکن آج رات سےاسلام آباد کےداخلی و خارجی راستے بند کریں گے:پرویزخٹک کا اعلان
    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس ڈی لسٹ کردیا
    بابا گرونانک کا 553واں جنم دن:ہزاروں بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
    ایک اور یوٹرن؛ پی ٹی آئی کا حلقہ بندیوں کیخلاف دائر درخواست واپس لینے کا فیصلہ، اسد عمر نے مقدمہ واپس لینے کیلئے متفرق درخواست دائر کردی
    ننکانہ صاحب:بابا گرو نانک کا 553 واں جنم دن، سکھ یاتریوں کی پہلی خصوصی ٹرین پہنچ گئی

  • آغا علی کے گانے کی لاہور میں شوٹنگ

    آغا علی کے گانے کی لاہور میں شوٹنگ

    اداکار آغا علی جو کہ اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کا بھی جنون رکھتے ہیں حال ہی میں انہوں نے ایک گانا گایا ہے اسکو ڈائریکٹ بھی خود ہی کررہے ہیں. لاہور میں دون دن سےاس گانے کی شوٹنگ جاری تھی جو کہ گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگئی. گانے کی وڈیو میں آغا علی کے ساتھ مہروانساءاقبال ہیں. باری سٹوڈیو میں گانے کی شوٹنگ کی گئی. گانے کی شوٹنگ میں آغا علی کے ساتھ ان کے بڑے بھائی علی سکندر تھے ان کا کہنا ہے کہ یہ گانا ایک رومینٹک نمبر ہے وڈیو بھی خاصی دلچپسپ ہے لوگ اسکو ضرور پسند کریںگے۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ ہم ایسا میوزک

    ترتیب دیں جو آج کی نوجوان نسل پسند کرتی ہے جبکہ آغا علی کا کہنا ہے کہ میں نے دل سے گایا ہے مجھے یقین ہے کہ مداح اسکو بہت پسند کریں گے۔ یاد رہے کہ آغا علی جو کہ گزشتہ کئی دنوں سے لاہور میں ہی ہیں وہ ڈرامہ سیریل حاصل لا حاصل کی شوٹنگ کررہے ہیں اس میں ان کے ساتھ منشا پاشا اور عباس اشرف ہیں. یاد رہے کہ آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف سے شادی کی دونوں خاصے خوش ہیں. آغا علی کہتے ہیں کہ اداکاری کے ساتھ ساتھ گائیگی بھی میرا جنون ہے. اس لئے جب بھی موقع ملتاہے اپنے اس شوق کو پورا کر لیتا ہوں۔

  • عمران خان ہمارا ببر شیر ہے اماں لبنی فریاد

    عمران خان ہمارا ببر شیر ہے اماں لبنی فریاد

    ٹی وی ڈراموں کی ناقد اماں نے کہا ہے کہ عمران خان ہمارا ببر شیر ہے. کروڑوں مائوں بہنوں اور بیٹیوں کی دعائیں اس کے ساتھ ہیں ، مجھے سب سے زیادہ تکلیف اس دو ٹکے کے بندر کو دیکھ کر ہو رہی ہے،گولی سے زیادہ توپ کا کام اس چونی کے بندے کا ہے یہ ، یہ عمران خان پاکستان کی شان پر گولی چلائے (او نکھتے او او تسی عوام نوں پاگل سمجھدے او) ، باز دا شکار تے مکھی کریگی . یاد رہے کہ دو دن قبل عمران خان کے لانگ مارچ میں فائرنگ کا ایک واقعہ رونما ہوا جس کے نتیجے میں فیصل جاوید خان اور عمران خان کو گولیاں لگیں اب گولیاں جس طرح سے اور جس انداز سے لگی ہیں وہ قابل تشویش ہے کیونکہ عمران خان جس پوزیشن میں بیٹھے ہوئے تھے اس میں ایک

    الگ اینگل سے گولی لگنے پر کافی سوالات اٹھ رہے ہیں. جبکہ اماں لبنا فریاد کافی پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ عمران خان اس قوم کی آخری امید ہے اس پر حملہ نہیں ہونا چاہیے اماں لبنی فریاد کے ساتھ دیگر شوبز ستارے بھی عمران خان کے حق میں بات کررہے ہیں اور ان کے ساتھ ہمدردی جتا رہے ہیں. عمران خان کو گولی لگنے کی تاحا ل ایف آئی آر درج نہیں ہوسکی.

  • فیروز خان اپنی آمدنی کی تفصیلات پیش کریں عدالت کا حکم

    فیروز خان اپنی آمدنی کی تفصیلات پیش کریں عدالت کا حکم

    کراچی کی فیملی کورٹ نے اداکار فیروز خان اپنی آمدنی کی تفصیلات عدالت میں جمع کروانے کا حکم دیا ہے ، فیروز خان نے وکیل عدالت سے یہ بھی کہا ہے کہ فیروز بیس ہزار ماہانہ بچوں کے اخراجات دیں گے۔ تاہم عدالت نے فیروز خان کو حکم دیا ہے وہ اپنی ماہانہ آمدنی کی تفصیلات عدالت میں جمع کروائیں۔ دوسری طرف علیزے سلطان کے وکیل نے عدالت سے کہا ہے کہ بچوں کے لئے الگ گھر کا بندوبست کیا جائے اور بچوں کے والد اگر ان سے ملنا چاہتے ہیں تو مل سکتے ہیں. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کی فیملی کورٹ میں فیروز خان کی بچوں سے ملاقات اور حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے بچوں کے تعلیمی اخراجات اور علاج سے متعلق

    تفصیلات آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت کی۔یاد رہے کہ فیروز خان اس وقت بری طرح مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں کیونکہ ان کا اپنی اہلیہ پر بری طرح سے تشدد کرنے کا عمل ثبوتوں کے ساتھ سامنے آچکا ہے۔ جبکہ فیرو ز خان ان ثبوتوں کو ماننے سے انکاری ہیں عدالت علیزے کی طرف سے پیش گئے ثبوتوں پر کیا فیصلہ دیتی ہے یہ دیکھنا ابھی باقی ہے۔ لیکن فیروز خان کا شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا حصہ بائیکاٹ کر چکی ہے۔

  • ڈرامہ سیریل قلندر میں شادی کی تقریب کے سینز شوٹ کئے گئے

    ڈرامہ سیریل قلندر میں شادی کی تقریب کے سینز شوٹ کئے گئے

    ڈرامہ سیریل قلندر جو کہ آن ائیر جا چکا ہے اس ڈرامے کی شوٹنگ مسلسل لاہور میں چل رہی ہے۔ ڈرامے کی شوٹنگ لاہور کے مختلف علاقوں میں کی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز اس ڈرامے میں شادی کی ایک تقریب کی شوٹنگ کی گئی جس میں ساری کاسٹ موجود تھی۔ سینئر اداکارہ اسماءعباس نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شوٹنگ کی ایک تصویر بھی جاری کی۔ ڈرامے کی مرکزی کاسٹ میں منیب بٹ ، کومل میر ، علی عباس ، اسماءعباس ، علی طاہر ، کنزہ ملک ، احمد عباس ، محمد افضل خواجہ ، عثمان چوہدری ، نعیمہ خان ، فجر خان اور کاشف محمود و دیگر شامل ہیں۔ ڈرامہ کی کہانی ثمرہ بخاری نے لکھی ہے جبکہ ڈرامے کا او ایس ٹی صابر ظفر نے لکھا اور اسکی کمپوزیشن

    شانی ارشد کی ہے اور گایا راحت فتح علی خان نے ہے۔ڈرامے کے پرڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قرشی ہیں اور ڈائریکٹر صائمہ وسیم ہیں۔ کہانی سوشل ایشو ہے اور اس میں بنتے بگڑتے رشتوں اور نوجوان نسل کی ترجیحات کیا ہوتی ہے وہ دکھایا گیا ہے۔ ڈرامے کو بڑے پیمانے پر پسند کیا جا رہا ہے۔ منیب بٹ اس میں ایک ایسے لڑکے کا کردار ادا کررہے ہیں جو پیسے کی خاطر ایک امیر لڑکی سے شادی کرتا ہے۔ کہانی جوں جوں آگے بڑھ رہی ہے ڈرامہ شائقین کی دلچپسی مزید بڑھی جا رہی ہے۔

  • عالیہ بھٹ کے گھر بیٹی کی پیدائش

    عالیہ بھٹ کے گھر بیٹی کی پیدائش

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور انڈسٹری کے سب سے پیارے جوڑوں میں سے ایک ہیں۔ 2022 ذاتی اور پیشہ ورانہ طور پر محبت کرنے والے اس جوڑے کے لیے ایک بہترین سال ثابت ہوا ہے۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم برہمسٹرا نے باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وہیں اس سال 14 اپریل کو ممبئی کے باندرہ میں واقع ان کی واستو رہائش گاہ پر ایک نجی تقریب میں ان کی شادی ہوئی۔ یہ جوڑا شادی سے پہلے پانچ سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتا رہا۔ رواں برس جون میں عالیہ نے اپنے حاملہ ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر سب کے ساتھ شئیر کی. عالیہ اب ایک بیٹی کی والدہ بن گئی ہیں، جی ہاں عالیہ اور رنبیر کپور کے گھر بیٹی کی ولادت ہوئی ہے. جو کہ ان دونوں کے

    مداحوں کے لئے خوشخبری ہے. سوشل میڈیا پر عالیہ اور رنبیر کپور کو ہر کوئی مبارکباد دے رہا ہے. یاد رہے کہ چند ہفتے قبل اداکارہ عالیہ بھٹ کے بے بی شاور کی تقریب ان کے گھر والوں کی طرف سے منعقد کی گئی تھی.اس تقریب میں شاہین بھٹ سے لے کر ردھیما کپور ساہنی، کرشمہ کپور اور شمی کپور کی اہلیہ، نیلا دیوی، کرن جوہر سے لے کر آیان مکھرجی، نیتو کپور، سونی رازدان اور مہیش بھٹ نے شرکت کی۔ عالیہ بھٹ کے پائپ لائن میں‌خاصے دلچپسپ پراجیکٹس ہیں جیسے کہ فرحان اختر کی فلم جی لے زرا جس میں کترینہ کیف اور پریانکا چوپڑابھی ہیں، رنویر سنگھ، جیا بچن، شبانہ اعظمی، اور دھرمیندر کے ساتھ راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی بھی ہے۔ عالیہ جیمی ڈورنن اور گال گیڈوٹ کے ساتھ فلم ہارٹ آف سٹون سے ہالی ووڈ میں بھی ڈیبیوبھی کرنے والی ہیں.

  • خلیل الرحمان قمر دادا بن گئے

    خلیل الرحمان قمر دادا بن گئے

    معروف مصنف خلیل الرحمان قمر نے سوشل میڈیا پر اپنے پوتے کی تصویر شئیر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے اور کیپشن لکھا ہے کہ میں دادا بن گیا ہوں۔ خلیل الرحمان کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں نے مبارکباد دیں۔ مصنف نے گزشتہ روز ایک اور پوسٹ سوشل میڈیا پر شئیر کی جس میں انہوں نے معروف صحافی ارشد شریف جو کہ چند روز قبل کینیا میں قتل کر دئیے گئے تھے ان کے لئے ایک نظم لکھی۔ ان کی اس نظم کو بھی بہت زیاد ہ پسند کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ خلیل الرحمان قمر کا شمار ان رائٹرز میں ہوتا ہے جو بہترین لکھتے ہیں۔ ان کا لکھا ہوا ہر پراجیکٹ مشہور ہوجاتا ہے ان کے کئی ڈائیلاگز زبان زد عام ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ

    ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کو کتابی شکل دیں گے۔ان کے مداح ان کے اس اعلان سے بھی کافی خوش ہیں۔ دوسری طرف خلیل لرحمان قمر آج کل سوشل میڈیا پر پی ٹی ٓآئی کی بہت زیادہ حمایت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ ان کا ماننا ہے کہ عمران خان ہی اس ملک کی بہتری کے لئے آخری امید ہے۔ خلیل الرحمان قمر نے جو سوشل میڈیا پر عمران خان کے معاملے میں واضح پوزیشن لے رکھی ہے اس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے لیکن یہ مصنف من موجی ہیں کسی کی تنقید کی پرواہ کئے بغیر جو کہنا ہے کہتے ہیں۔

  • پی ٹی آئی کا راولپنڈی اور اسلام آباد میں احتجاج کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا راولپنڈی اور اسلام آباد میں احتجاج کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا راولپنڈی اور اسلام آباد میں احتجاج کا فیصلہ

    پی ٹی آئی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرکے عہدے داروں کو ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی قیادت اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی قیادت میں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ چیئرمین تحریک انصاف کی کال پر آج چار مقامات پر بڑے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ تحریک انصاف کے کارکنان اب سے کچھ ہی دیر بعد فیض آباد کے مقام پر بڑا احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

    دوسرا بڑا احتجاجی مظاہرہ جی ٹی روڈ پر روات کے مقام پر کیا جائے گا۔ مری ایکسپریس وے پر سلکھیتر کے مقام پر بھی بڑے احتجاجی مظاہرے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ جی ٹی روڈ ٹیکسلا کے مقام پر بھی بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ تمام مقامات پر بھرپور احتجاج کیلئے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ تحریک انصاف اسلام آباد اور راولپنڈی کی قیادت اب سے کچھ ہی دیر میں قافلوں کے ہمراہ احتجاج کے لیے نکلے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ٹوئٹر ملازمین کونکالنے سے امریکا کے وسط مدتی انتخابات پر بھی منفی اثرات پڑنے کا واضح خدشہ چین اور سعودیہ نے حکومت کو 13ارب ڈالر کے مالی پیکیج کی یقین دہانی کرادی
    ایف آئی آرکے اندراج کیلئے تھانے میں موجود ہیں ، پولیس درخواست وصول ہی نہیں کر رہی،زبیر خان نیازی
    دریں اثنا پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے رکن قومی اسمبلی فضل الٰہی کو وزیر اعلی کا فوکل پرسن برائے حقیقی آزادی مارچ مقرر کردیا گیا۔ انہوں ںے کہا کہ آج شام پانچ بجے سے موٹروے سمیت پشاور کے تمام داخلی راستوں اور شاہراہوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیں گے، مرکزی قائدین کی کال تک موٹروے کے تمام انٹرچینج بند رہیں گے، انڈس ہائی وے اور جمرود روڈ پر بھی کارکن دھرنا دیں گے۔

  • عروہ حسین سونیا حسین کے قانونی نوٹس سے لاعلم

    عروہ حسین سونیا حسین کے قانونی نوٹس سے لاعلم

    فلم ٹچ بٹن کی پرڈیوسر عروہ حسین لاعلم ہیں سونیا حسین کی ناراضگی سے اور ان کے بھیجے ہوئے قانونی نوٹس سے. عروہ حسین جو کہ اپنی فلم ٹچ بٹن کی تشہیر میں مصروف ہیں آج کل ان کے انٹرویوز ہو رہے ہیں ہر کوئی جہاں فلم کے بارے میں پوچھتا ہے وہیں ان سے سونیا حسین کے قانونی نوٹس کے بارے میں بھی پوچھا جا رہا ہے. حالانکہ سونیا حسین کہہ چکی ہیں‌کہ وہ عروہ حسین کو معاوضہ نہ دینے پر قانونی نوٹس بھیج چکی ہیں لیکن عروہ حسین نے اس بات سے بالکل ہی لاعلمی کا اظہار کر دیا ہے. اداکارہ سے جب سوال ہوا کہ کیا آپ نے سونیا حسین کو معاوضہ نہیں دیا تو انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے مجھے لگتا ہے کہ سونیا حسین کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے. یاد رہے کہ سونیا حسین کا کہنا

    ہےکہ فلم کی شوٹنگ ختم ہوئے چار سال کا عرصہ بیت گیا ہے لیکن میرے سے جو معاوضہ طے کیا گیا تھا وہ ابھی تک ادا نہیں ہوا. شاید یہی وجہ ہے کہ سونیا فلم کی تشہیری مہم میں‌نظر نہیں آ رہیں. دوسری طرف فیروز خان بھی فلم کی تشہیر میں‌کہیں نظر نہیں آرہے. عروہ حسین کا کہنا ہے کہ اس فلم میں وہ سب ہے جو شائقین دو گھنٹے کی کسی فلم میں دیکھنا چاہتے ہیں .

  • حکومت کا گیس چوری روکنے کے لئے بڑا قدم

    حکومت کا گیس چوری روکنے کے لئے بڑا قدم

    حکومت کا گیس چوری روکنے کے لئے بڑا قدم جبکہ گیس لاسز کا بوجھ صارفین کے بجائے ملازمین پر بھی ڈالا جائے گا .

    سردیاں آنے سے پہلے ہی گیس کی لوڈ منیجمنٹ شروع کردی ہے جب کہ ملک بھر میں گیس چوری روکنےکے لئے بھی بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔ وزارت پٹرولیم نے عوام کو سردیوں میں گیس کے بحران سے خبردار کر دیا ہے، اور وقت سے پہلے ہی گیس لوڈ منیجمنٹ بھی شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق سردیوں میں سوئی ناردرن کو 700 ایم ایم سی ایف ڈی اور سوئی سدرن کو 300 ایم ایم سی ایف ڈی کی قلت کا سامنا ہو گا۔ گھریلو صارفین کیلئے حکومت 20 ہزار ٹن ایل پی جی منگوائے گی۔

    لوڈ منیجمنٹ پلان کے مطابق گھریلو صارفین کو ناشتے اور کھانے کے اوقات میں گیس ملے گی ۔کمرشل صارفین کو نوٹسز جاری کر کے ایل این جی معاہدہ کرنے کی تاکید کی گئی ہے، معاہدہ نہ کرنے والوں کے کنکشنز کاٹ دیئے جائیں گے ۔ ملک بھر میں گیس چوری روکنے کے لیے نئی حکمت عملی تشکیل دی ہے جس کے تحت اب گیس لاسز کا بوجھ صارفین کے بجائے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) اور سوئی سردن گیس کمپنی لمیٹڈ (SSGC) کے ملازمین پر ڈالا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ٹوئٹر ملازمین کونکالنے سے امریکا کے وسط مدتی انتخابات پر بھی منفی اثرات پڑنے کا واضح خدشہ چین اور سعودیہ نے حکومت کو 13ارب ڈالر کے مالی پیکیج کی یقین دہانی کرادی
    ایف آئی آرکے اندراج کیلئے تھانے میں موجود ہیں ، پولیس درخواست وصول ہی نہیں کر رہی،زبیر خان نیازی
    وزارت پٹرولیم حکام کےمطابق 3 ماہ میں ہر رہائشی علاقے کے باہر ٹی بی ایس میٹر لگائے جائیں گے ، جو پورےعلاقے کو گیس کی فراہمی اور استعمال کی پیمائش دیں گے۔ گیس کے ساڑھے 6 فیصد سے زیادہ نقصانات پر ٹاؤن منیجر سے حساب لیا جائے گا۔تسلی بخش جواب نہ دینے پر ملازمین کو جرمانے ہوں گے، ملازمین کی ترقی اور تنزلی بھی اسی بنیاد پر ہو گی۔ نئی حکمت عملی کے تحت سوئی ناردرن کے ڈسٹری بیوشن علاقوں میں 4 لاکھ میٹرز لگیں گے۔اس کے علاوہ کراچی اور حیدر آباد میں بھی اسی پالیسی پرعمل ہو گا۔