Baaghi TV

Author: +9251

  • وزن کم کرنے میں شام کی ورش زیادہ مؤثر. تحقیق

    وزن کم کرنے میں شام کی ورش زیادہ مؤثر. تحقیق

    ایک تحقیق کے مطابق وزن کم کرنے میں شام کی ورش زیادہ مؤثر ثابت ہوتی ہے.

    ورزش کے ہزارہا فوائد ہیں تاہم ایک تحقیق سے عیاں ہے کہ شام کے وقت کی ورزش وزن گھٹانے میں زیادہ مؤثر ہے اور اس سے خون میں شکر کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ یعنی دوپہر اور شام کی ورزش کرنے سے صبح کے مقابلے میں وزن کم کرنے اور خون میں گلوکوز کم کرنے میں ایک چوتھائی زائد فائدہ ہوتا ہے۔ اس طرح ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ بھی ٹل سکتا ہے اور لوگوں کو وزن قابو میں رکھنے میں بہت سہولت حاصل ہوتی ہے۔

    ہالینڈ کے لائڈن یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کےسائنسدانوں نے 45 سے 65 برس کے 7000 افراد کا جائزہ لیا ہے۔ اکثر افراد کا یم ایم آئی (باڈی ماس انڈیکس) 27 تھا جو موٹاپے کو ظاہر کرتا ہے جبکہ دیگر افراد تندرست بھی تھے۔ تمام شرکا کی ورزش، کھانے اور پینے کی عادات اور ناشتے سے پہلے اور بعد میں خون میں شکر کی سطح بھی نوٹ کی گئی تھی۔ ایم آر آئی اسکین سے جگر میں چربی کی مقدار بھی نوٹ کی گئی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کنٹینر پر فائرنگ، عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں: ترجمان پاک فوج
    اللہ کی رحمت اورقوم کی دعاوں سےخیریت سے ہوں:جھکوں گانہیں ڈٹ کرمقابلہ ہوگا:عمران خان
    کنٹینر پر فائرنگ، نواز شریف اور مریم کی عمران خان پرحملے کی مذمت

    ان میں سے 955 افراد کو ایسیلرومیٹر اور دل کی دھڑکن ناپنے کے آلات لگائے گئے۔ مسلسل چار دن اور راتوں کو ان کی حرکات نوٹ کی گئیں۔ اس طرح کل 755 افراد کا قابلِ اعتبار ڈیٹا سامنے آیا۔ ڈیٹا کے مطابق سخت یا درمیانی شدت کی ورزش سے جگر کی چربی کم ہوئی تھی. سب سے اہم بات یہ سامنے آئی کہ دن کے کسی بھی حصے کے مقابلے میں دوپہر اور شام کی ورزش سے انسولین کی مزاحمت، بالترتیب 18 سے 25 فیصد تک کم دیکھی گئی جو ایک غیرمعمولی دریافت ہے۔ اسی بنا پر ماہرین کا خیال ہے کہ اگر صبح وقت نہ مل سکے تو شام اور دوپہر ورزش اور واک کے بہترین اوقات ہیں۔

  • ہیپی برتھ ڈے تبو

    ہیپی برتھ ڈے تبو

    تبسم فاطمہ ہاشمی جو کہ تبو کے نام سے مشہور ہیں، آج 52 برس کی ہو گئیں۔ان کا شمار بالی وڈ کی بہترین اداکارائوں میں ہوتا ہے.انہوں نے اپنا فلمی سفر 37 سال قبل شروع کیا تھا. ہیں۔ انہوں نے دیو آنند کی فلم ”ہم نوجوان” میں بطور چائلڈ آرٹسٹ‌کام کیا. یہ فلم 1985 میں‌ریلیز ہوئی. تبو نے سنجیدہ اور کامیڈی پر طرح کے کردار ادا کئے انہوں نے کامیڈی فلموں بیوی نمبر 1 اور ہیرا پھیری جیسی مزاحیہ فلموں کے ذریعے سامعین کے لیے کئی متاثر کن پرفارمنس پیش کیں۔اس کے بعد انہوں نے تیلگو فلم کولی نمبر1 1991 میں کی اس کے بعد انہوں‌نے 1994 میں ہندی فلم وجے پت میں کام کیا اس میں‌ان کی بہترین اداکاری پر انہیں بہترین اداکارہ کا فلم فئیر ایوارڈ ملا . فلم ماچس میں ان

    کی اداکاری نے ان کو شہرت کی بلندیوں‌پر پہنچا دیا .اس فلم کےلئے انہیں بہترین اداکارہ کا نیشنل فلم ایوارڈ ملا . اس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں‌کام کیا اور اپنی صلاحیتوں‌کا لوہا منوایا . ساجن چلے سسرال، بیوی نمبر 1، ہم ساتھ ساتھ ہیں، استتوا اور چاندنی بار میں ان کی اداکاری کو کون بھول سکتا ہے. اس سال ان کی فلم بھول بھلیاں ٹو ریلیز ہوئی جس نے کامیابی نے نئے ریکارڈز قائم کئے. تبو آج 52 سال کی ہو گئی ہیں انہیں ان کے مداح اور شوبز انڈسٹری کے دوست سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں.

  • صوبائی وزیر کے پی کی اسلحہ لہرا کر  وفاقی وزیر رانا ثنااللہ کو کھلے عام دھمکیاں؛ ویڈیو وائرل

    صوبائی وزیر کے پی کی اسلحہ لہرا کر وفاقی وزیر رانا ثنااللہ کو کھلے عام دھمکیاں؛ ویڈیو وائرل

    صوبائی وزیر کے پی کا اسلحہ لہرا کر وفاقی وزیر رانا ثنااللہ کو کھلے عام دھمکیاں؛ ویڈیو وائرل

    پاکستان تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی اور صوبائی وزیر انور زیب خان کی اسلحہ لہرا کر رانا ثنا اللہ کو سرعام دھمکیوں کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ گزشتہ روز وزیرآباد میں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد ملک کے بیشر شہروں میں مظاہرے کیے گئے، ٹائر جلا کر احتجاج کیا گیااور سڑکیں بلاک کی گئیں۔


    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی جانب سے عمران خان کا بیان بتاتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے شہباز شریف، رانا ثنا اللہ اور ایک سینئر فوجی افسر کا نام لیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے۔ اب خیبر پختونخوا کے وزیر انور زیب خان کی اسلحہ لہرا کر رانا ثناء اللہ کو سرعام دھمکیوں کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ بھرے مجمعے میں وفاقی وزیر داخلہ کو مخاطب کر کے دھمکیاں دے رہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کنٹینر پر فائرنگ، عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں: ترجمان پاک فوج
    اللہ کی رحمت اورقوم کی دعاوں سےخیریت سے ہوں:جھکوں گانہیں ڈٹ کرمقابلہ ہوگا:عمران خان
    کنٹینر پر فائرنگ، نواز شریف اور مریم کی عمران خان پرحملے کی مذمت

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انور زیب کہہ رہے ہیں کہ مسلح ہو کر اسلام آباد کی طرف آرہے ہیں، رانا ثنا اللہ سن لو، بندوقوں اور اسلحہ کے ساتھ آپ کی طرف آ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی آڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں وہ ایک شخص سے اسلحے کے حوالے سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

  • اسلام آباد؛ ترک فوڈ فیسٹیول کا انعقاد؛ سیلاب متاثرین کے لیے 46 لاکھ روپے کے فنڈز جمع

    اسلام آباد؛ ترک فوڈ فیسٹیول کا انعقاد؛ سیلاب متاثرین کے لیے 46 لاکھ روپے کے فنڈز جمع

    دارالحکومت اسلام آباد میں 4 روزہ ترک فوڈ فیسٹیول، سفرا کی شرکت جبکہ سیلاب متاثرین کے لیے 46 لاکھ روپے کے فنڈز جمع

    پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں 4 روزہ ترک فوڈ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا۔ پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی نے فوڈ فیسٹیول کا افتتاح کیا ہے. فیسٹیول میں استنبول کیمپینسکی محل کے مشہور شیف سردار اونگل ، داوت کتلوگن، یالجن کوکمن اور شیف دی پارٹیے کے مشہور پکوان پیش کیے جائیں گے۔

    فیسٹیول کے دوران کلاسیکل موسیقی بھی تقریب کو چار چاند لگائے گی۔ جبکہ ترک سفیر مہمت پاچاجی کا کہنا تھا کہ اس فیسٹیول میں لوگ ترک کھانوں کے اصل ذائقوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے ، یہ کھانے استنبول کے مشہور شیفز کی ریسیپیز کے مطابق تیار کیے گئے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے فوڈ فیسٹیول دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
    ترک سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 75 سالہ دوستی کا مضبوط رشتہ ہے۔ لذیذ پکوان، مثلاً لیمب تندوری، گرِلڈ تاس کباب وغیرہ پاکستانیوں کو ترکیہ کے منفرد ذائقوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع دیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کنٹینر پر فائرنگ، عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں: ترجمان پاک فوج
    اللہ کی رحمت اورقوم کی دعاوں سےخیریت سے ہوں:جھکوں گانہیں ڈٹ کرمقابلہ ہوگا:عمران خان
    کنٹینر پر فائرنگ، نواز شریف اور مریم کی عمران خان پرحملے کی مذمت

    سرینا ہوٹل کے مینجر کا کہنا تھا کہ ہمیں ترکیہ کے سفارت خانے کے ساتھ مل کر یوم جمہوریہ کی 99 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا اہتمام کر کے اور اس میں پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے فنڈ ریزینگ گالا کا انعقاد کرکے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ افتتاحی گالا ڈنر میں سفارتی برادری، کارپوریٹ سیکٹر اور کاروباری شخصیات سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ گالا ڈنر میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے 46 لاکھ روپے کے فنڈز اکھٹے کیے گئے۔

  • پہلی گولی عمران کے کنٹینر پر موجود محافظ نے چلائی؛ ویڈیو وائرل

    پہلی گولی عمران کے کنٹینر پر موجود محافظ نے چلائی؛ ویڈیو وائرل

    پہلی گولی کنٹینر پر موجود محافظ نے چلائی لہذا تحقیقات یہاں سے ہونی چاہئے.

    رب نواز بلوچ نے ایک ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ؛ اس ویڈیو کے مطابق پہلی گولی عمران خان کے کنٹینر پر موجود گارڈ نے چلائی لہذا
    تحقیقات یہاں سے شروع کرنی چاہیے۔
    https://twitter.com/RabNBaloch/status/1588370620185989120
    اس بارے میں ایک صارف نے لکھا کہ؛ یہ کیسی فائرنگ تھی کہ کسی کے چہرے سے چھوتی ہوئی نکلی، اور کسی کی ٹانگوں کو جبکہ نیچے بے قصور مارے گئے جن کا کوئی قصور نہیں تھا اگر لانگ مارچ ختم کرنا ہی تھا تو پلان صحیح طریقے سے کرلیتے.

    جبکہ اس کے جواب میں ایک شخص نے لکھا کہ؛ اس گارڈ نے گولی نہیں چلائی کیونکہ غور سے دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ جس کو سب لوگ گولی کا شعلہ سمجھ رہے ہیں وہ دراصل پستول کا reflection ہے جس کو پنجابی میں(لشکارا ) کہتے ہیں لیکن گولی کی آواز اور پستول کے reflection کی timing ایک ہی وقت میں ریکارڈ ہو گئی ہے.

    افتاب نامی صارف نے لکھا کہ؛ ویڈیوز سے صاف ظاہر ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص کنٹینر سے کی جانے والی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے۔ کیا ہلاک ہونے والے شخص کا پوسٹمارٹم کروایا گیا ہے؟کوئی مقدمہ درج ہوا ہے یا صدف نعیم کی طرح اس شخص کی تدفین بھی بغیر قانونی کاروائی کے کر دی جائے گی تاکہ عمران نیازی کی طرف کسی کی انگلی نہ اٹھے۔

    اس حوالے صارفین کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو بارے بھی تحقیقات ہونی چاہئے تاکہ اصل حقائق پر پہنچا جاسکے کہ آیا ایسا ہوا تھا یا پھر یہ پر پلان تھا. صارفین کو لگتا ہے کہ اس میں دنوں چیزیں ہوسکتی ہیں لیکن اس میں یہ بھی شبہ ہے کہ یہ پی ٹی آئی نے خو د کیا ہو یا پھر ہوائی فائرنگ کرنے سے ایسا ہوا ہے.
    کنٹینر پر فائرنگ، عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں: ترجمان پاک فوج
    اللہ کی رحمت اورقوم کی دعاوں سےخیریت سے ہوں:جھکوں گانہیں ڈٹ کرمقابلہ ہوگا:عمران خان
    کنٹینر پر فائرنگ، نواز شریف اور مریم کی عمران خان پرحملے کی مذمت

  • ٹوئیٹر نے عارضی طور پر اپنے دفاتر بند جبکہ ملازمین کو فارغ کرنے کا  فیصلہ کرلیا

    ٹوئیٹر نے عارضی طور پر اپنے دفاتر بند جبکہ ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا

    ٹوئیٹر نے عارضی طور پر اپنے دفاتر کو بند کرنے اور ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا.

    ٹوئٹرنے آج سے اپنے ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کر دیا، کمپنی نے عارضی طور پر اپنے دفاتر کو بند کرنے اور ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اس سلسلے میں اپنے تمام ملازمین کو ای میل کی ہے، وہ ملازمین جو برطرفی سے متاثر نہیں ہوں گے، انہیں خط کے ذریعے مطلع کیا جائے گا، ٹوئٹر کے 7 ہزار 500 ملازمین میں سے آدھے فارغ کردیئے جائیں گے۔

    ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے 7 دنوں بعد کمپنی ملازمین کو ایک میل کر کے اپنے حکم سے آگاہ کیا ہے۔ میل میں لکھا گیا ہے کہ ہم ٹوئٹر کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کیلئے اپنے افرادی قوت کو کم کرنے کے مشکل عمل سے گزرنا ہو گا، ۔ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ اس سے متعدد افراد متاثر ہوں گے جنہوں نے ٹویٹر کے لیے قابل قدر تعاون کیا ہے، لیکن کمپنی کی کامیابی کو آگے بڑھانے کیلئے یہ ضروری ہے۔ ہر ملازم کے ساتھ ساتھ ٹوئٹر سسٹمز اور کسٹمر ڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہمارے دفاتر عارضی طور پر بند کیے جا رہے ہیں، اس دوران سب ملازمین کی رسائی معطل کر دی جائے گی۔ اگر آپ دفتر میں ہیں یا دفتر جا رہے ہیں تو براہ کرم گھر واپس جائیں۔ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ اس سے گزرنا ایک ناقابل یقین حد تک چیلنجنگ تجربہ ہے، چاہے آپ متاثر ہوں یا نہ ہوں۔

    ٹویٹر کی ان پالیسیوں پر عمل پیرا رہنے کے لیے آپ کا شکریہ جو آپ کو سوشل میڈیا، پریس یا کسی اور جگہ کمپنی کی خفیہ معلومات پر بات کرنے سے منع کرتی ہیں۔ دوسری جانب ایلون مسک کا نیا پروجیکٹ آگے بڑھتا ہے تو صارفین کو 8 ڈالر ماہانہ پر ٹویٹر بلیو کو سبسکرائب کرنا پڑے گا یا اپنے “تصدیق شدہ” بیجز سے محروم ہونا پڑے گا، پہلے مرحلے میں ٹوئٹر اپنے صارفین سے بلیو ٹک سبسکرپشن کے لئے 20 ڈالر لینے کا منصوبہ بھی بنا رہا ہے۔

  • افواج پاکستان کے حق  میں ریلی نکالی گئی

    افواج پاکستان کے حق میں ریلی نکالی گئی

    افواج پاکستان کے حق میں پاک آرمی زندہ باد کے عنوان سے سکھر شہری اتحاد کی جانب سے ریلی نکالی گئی.

    پاکستان آرمی زندہ بادریلی کے عنوان سے سکھر شہری اتحاد نے ایک ریلی نکالی جس میں پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ہیں. اس احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین نے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں کیونکہ عمران خان نے پاک فوج کے خلاف بدزبانی کی ہے.

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک کی حفاظت کی ضامن ہے اور انہوں نے ملک کے لئے قربانیاں دی ہیں، انہوں نے بھی کہا کہ ماضٰ میں فوج کے حق میں عمران نے فوج کی تعریف کی ہے جبکہ اب وہ فوج کے خلاف بات کرتے ہیں جو صحیح نہیں ہے. واضح رہے کہ عمران خان متعدد بار پاک فوج بارے جھوٹے الزامات لگا چکا ہے اور فوج کے سربراہ کو میر جعفر صادق سے تشبیہ دے چکا جبکہ ترجمان پاک فوج نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پاک فوج کی سینئر قیادت کے بارے میں ہتک آمیز اور انتہائی غیر ضروری بیان پر پاکستان آرمی میں شدید غم و غصہ ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ امریکہ میں بینکوں اور نجی کمپنیوں سے بھتہ و تاوان لینے میں غیر معمولی اضافہ
    حکومت کا عالمی بینک کے ساتھ 50 کروڑ ڈالر کے معاہدہ
    گھر میں شوہر کی خدمت بیوی کی ذمہ داری نہیں ہے،مصری عالم دین کا فتوی
    بیان میں کہا گیا تھا کہ ایک ایسے وقت میں پاک فوج کی سینئر قیادت کو متنازع بنانے کی کوشش انتہائی افسوسناک ہے جب پاک فوج، قوم کی سیکیورٹی اور حفاظت کے لیے ہر روز جانیں قربان کر رہی ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کی آئین میں واضح طریقہ کار کی موجودگی کے باوجود سینئر سیاستدانوں کی جانب سے اس عہدے کو متنازع بنانے کی کوشش انتہائی افسوسناک ہے۔

  • عمران خان جھوٹ کا بیانیہ لیکر کر چل رہا ہے اس لئے میں اسکے خلاف ہوں جواد احمد

    عمران خان جھوٹ کا بیانیہ لیکر کر چل رہا ہے اس لئے میں اسکے خلاف ہوں جواد احمد

    برابری پارٹی کے چئیر مین جواد احمد نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے جو سیاسی جماعت بنائی ہے وہ عام لوگوں کی جماعت ہے اس میں وہ لوگ ہیں جو میری طرح کے ہیں میں عام آدمی ہوں‌لہذا میں نے عام آدمیو‌ں کی نمائندگی کرنے والی جماعت بنائی ہے. انہوں نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ ان کی سیاست کو آخری دھکا ثابت ہو گی. وہ حکومت کے خلاف لانگ مارچ نہیں کررہے بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف لانگ مارچ کررہے ہیں اور ان پر پریشر بڑھا رہے ہیں تاکہ ان کو پھر سے انکی خواہشات کے مطابق ہر چیز مل جائے لیکن اب ایسا ہونا نہیں ہے. عوام بھی ان کی حقیقت جان چکی ہے اور ابھی تک کا ان کا لانگ مارچ ناکام ہے . جواد احمد نے مزید کہا ہ میں باقی سیاسی جماعتوں کے بیانیے کے

    بھی مخالف ہوں لیکن ان میں اور عمران خان میں‌یہ فرق ہے کہ وہ جھوٹ کا بیانیہ نہیں بناتے یہ جھوٹ کا بیانیہ بناتا ہے اور لوگوں‌کو گمراہ کرتا ہے . جواد احمد نے مزید یہ بھی کہا کہ عمرا ن خان یہ بھول جائیں کہ 2023 کے الیکشن میں ان کی پارٹی کلین سویپ کریگی . جواد احمد کہتے ہیں کہ عمران خان نے عوام میں نفرت کے جذبات کو ابھارا ہے انہیں گمراہ کررہے ہیں یہی ان کا سب سے بڑا گناہ ہے .

  • شاہ رخ کے اعزاز میں برج خلیفہ ایک بار پھر سے روشن ہو گیا

    شاہ رخ کے اعزاز میں برج خلیفہ ایک بار پھر سے روشن ہو گیا

    بالی وڈ انڈسٹری کے بادشاہ کہلائے جانے والے فنکار شاہ رخ خان کے مداح صرف بھارت میں ہی نہیں پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں . شاہ رخ خان کے حصے میں جو شہرت آئی وہ کسی بھی فنکار کا صرف خواب ہی ہو سکتی ہے. شاہ رخ خان نے اپنے ہر پراجیکٹ کے ساتھ ثابت کیا کہ وہ نمبر ون اداکار ہیں. شاہ رخ خان کو بھارتی حکومت ان کی خدمات کے اعتراف میں پدما شری ایوارڈ سے نواز چکی ہے. شاہ رخ خان کے اعزاز میں برج خلیفہ کئی بار روشن ہو چکا ہے. دو نومبر کو شاہ رخ خان کی سالگرہ تھی 57 ویں سالگرہ کے موقع پر شاہ رخ خان کے لئے برج خلیفہ روشن ہو گیا. برج خلیفہ کی روشنیوں میں شاہ رخ خان کو ہیپی برتھ ڈے کہا گیا. برج خلیفہ پر شاہ رخ خان کو پٹھان کہہ کر بلایا گیا اور لکھا گیا ہیپی برتھ ڈے

    پٹھان. شاہ رخ خان کو دنیا بھر سے ان کے مداحوں نے سالگرہ کی مبارکباد دی، کنگ خان نے ان سب کا شکریہ ادا کیا اور اپنے گھر کے باہر آکر اپنے مداحوں کو ہاتھ ہلایا . ان کے مداح ان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے گھر کے باہر کھڑے تھے ، شاہ رخ خان ہر سال اپنے مداحوں کو ہاتھ ہلا کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں.

  • کرینہ کپور نے ماں ہونے کیا فرض ادا

    کرینہ کپور نے ماں ہونے کیا فرض ادا

    بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور جو کہ بڑی تعداد میں دنیا بھر میں فین فالونگ رکھتی ہیں . انہوں نے جن ہیروز کو بچپن میں اپنی بڑی بہن کرشمہ کپور کے ساتھ کام کرتے دیکھا انہی کے ساتھ بڑی ہوکر کام کیا. اکشے کمار اور سلمان خان کہتے ہیں کہ کرینہ جب چھوٹی تھی تو اس وقت یہ سکول کے بعد سیٹ پڑ آیا کرتی تھی ہم اس کے سر پر ہاتھ رکھا کرتے تھے. کرینہ کپور نے سیف علی خان کے ساتھ شادی کی ان کے دو بیٹے ہیں ان کے بڑے بیٹے کا نام تیمور علی خان ہے اور چھوٹے بیٹے کا نام جہانگیر علی خان ہے. کرینہ بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین ماں بھی ہیں انہوں نے اپنے بچوں‌کی پرورش پر توجہ دی ہے. جہانگیر علی خان کو اکثر وہ اٹھائے ہوئے نظر بھی آتی ہیں. کرینہ کپور آج کل اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کی

    غرض سے لندن میں موجود ہیں وہاں ان کے ساتھ ان کے بیٹے جہانگیر علی خان بھی ہیں. انہوں نے ایک دن اپنے کام سے چھٹی کرکے اپنے بیٹے جہانگیر علی خان کے ساتھ گزارا . اور بطور ماں اس کو وقت دیا انہوں نے اپنے بیٹے کے ساتھ گزرے لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا. جب سوشل میڈیا پر یہ تصاویر وائرل ہوئیں تو ان پر دلچپسپ تبصرے بھی ہوئے. انوشکا شرما نے بھی تصاویر پر کمنٹس کئے .