Baaghi TV

Author: +9251

  • اے این ایف کی کاروائی؛ اسلام آباد ائیرپورٹ پر برازیلین شہری سے 1 کلو 560 گرام کوکین برآمد

    اے این ایف کی کاروائی؛ اسلام آباد ائیرپورٹ پر برازیلین شہری سے 1 کلو 560 گرام کوکین برآمد

    اے این ایف کی کاروائی؛ اسلام آباد ائیرپورٹ پر برازیلین شہری سے 1 کلو 560 گرام کوکین برآمد کرلی۔

    اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر برازیلین شہری سے 1 کلو 560 گرام کوکین برآمد کرلی۔ ملزم کو دوحہ سے آنے والی فلائٹ نمبر QR 632 سے دورانِ تلاشی گرفتار کیا گیا۔

    علاوہ ازیں دیگر کارروائیوں میں کراچی ناردرن بائی پاس پرکوئٹہ کے رہائشی ملزم سے 180 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ ادھر لاہور میں واقع کوریئر آفس میں لندن بھیجے جانے والے پارسل سے 900 گرام افیون برآمد ہوئی جو کتابوں میں چھپائی گئی تھی ۔ تمام ملزمان کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح لاہور میں واقع کوریئر آفس میں کارروائی کرتے ہوئے اے این ایف نے لندن بھیجے جانے والے پارسل سے 900 گرام افیون برآمد کرلی، برآمد شدہ افیون کتابوں میں چھپائی گئی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ امریکہ میں بینکوں اور نجی کمپنیوں سے بھتہ و تاوان لینے میں غیر معمولی اضافہ
    حکومت کا عالمی بینک کے ساتھ 50 کروڑ ڈالر کے معاہدہ
    گھر میں شوہر کی خدمت بیوی کی ذمہ داری نہیں ہے،مصری عالم دین کا فتوی
    شادی کے 4 ماہ بعد بیوی شوہر کے لاکھوں روپے اور زیورات چُرا کر فرار
    ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جبکہ تمام ملزمان کے خلاف آئین کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور انیں سخت سزا دی جاوے گے ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں ہماری کاروائیاں جاری ہیں اور ملزمان کو پکڑا جارہا تاکہ اس لعنت کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے.

  • سپریم کورٹ کو دی گئی یقین دہانی سے بابر اعوان بھی مکر گئے، چیف جسٹس برہم

    سپریم کورٹ کو دی گئی یقین دہانی سے بابر اعوان بھی مکر گئے، چیف جسٹس برہم

    بابر اعوان نے سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا اس لیئے وکیل کی ضرورت پڑگئی. کیونکہ وہ سپریم کورٹ کو دی گئی یقین دہانی سے مکر گئے ہیں

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سینئر وکیل بابر اعوان نے 25 مئی کو جسٹس اعجاز الاحسن کے 3 رکنی بنچ کو تحریک انصاف کی اعلی قیادت سے مشاورت کی بعد زبانی یقین دہانی کرائی تھی کہ کارکن و قیادت ریڈ زون میں داخل نہیں ہونگے جبکہ اس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے پولیس کو تحریری حکم دیا تھا کہ کارکنوں کو نہ روکا جائے لیکن آج عمران خان اور بابر اعوان یقین دہانی سے مکر گئے.


    عدالت میں حاضری کے بعد صحافی مطیع اللہ جان نے بابر اعوان کا پیچھا کیا اور بار بار ایک سوال کیا کہ ڈاکٹر صاحب آپ بتائیں گے کہ آپ نے سپریم کورٹ میں غلط بیانی اور اس کے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا ہے لہذا پر آپ کیا کہوگے جبکہ مطیع کے بار بار سوال کرنے پر ڈاکٹر بابر اعوان بالکل خاموش رہے تو صحافی نے دوبارہ سوال کیا کہ کیا آپ نے سپریم کورٹ کے سامنے جھوٹ بولا تھا؟

    اس پر بابر اعوان کے کسی آدمی نے صحافی سے بدتعمیزی تو مطیع اللہ جان نے انہیں کہا کہ آپ کو تعمیز نہیں ہے بات کرنے کی اور ایک بار پھر وہی سوال جاری رکھا جس کے بعد بابر اعوان نے کہا میرے وکیل سے بات کریں اور پھر وہ گاڑی میں بیٹھ کر نکل گئے. واضح‌رہے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف( پی ٹی آئی) عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی طرف سے سپریم کورٹ کو کرائی گئی یقین دہانی سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا تھا. جبکہ عدالتِ عظمیٰ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ 25 مئی کے لانگ مارچ میں پی ٹی آئی قیادت کی میری طرف سے کرائی گئی کسی یقین دہانی کا علم نہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ امریکہ میں بینکوں اور نجی کمپنیوں سے بھتہ و تاوان لینے میں غیر معمولی اضافہ
    حکومت کا عالمی بینک کے ساتھ 50 کروڑ ڈالر کے معاہدہ
    گھر میں شوہر کی خدمت بیوی کی ذمہ داری نہیں ہے،مصری عالم دین کا فتوی
    شادی کے 4 ماہ بعد بیوی شوہر کے لاکھوں روپے اور زیورات چُرا کر فرار
    عمران خان کا تحریری جواب میں کہنا تھا کہ عدلیہ کا بہت احترام کرتا ہوں، سپریم کورٹ کے کسی حکم کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔عمران خان نے تفصیلی جواب کے لیے عدالت سے 3 نومبر تک کی مہلت مانگی تھی. واضح رہے کہ عمران خان کی طرف سے ان کے وکلاء نے سپریم کورٹ کو یقین دلایا تھا کہ مظاہرین ریڈ زون میں داخل نہیں ہوں گے۔

  • نور بخاری کس وجہ سے ہیں حیران اور پریشان ؟

    نور بخاری کس وجہ سے ہیں حیران اور پریشان ؟

    نور بخاری جو کہ اداکاری کو خیرباد کہہ چکی ہیں انہوں نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک سٹوری شئیر کی جس میں انہوں نے پاکستانیو‌ں کا ہالوین منانے پر حیرانی کا اظہار کیا. انہوں نے کہا کہ یہ ایک نہایت ہی خطرناک رجحان ہے کہ پاکستانی اس دن کو منائیں اور مجھے ڈر ہے کہ کہیں یہ ہماری ثقافت کا حصہ ہی نہ بن جائے. نور بخاری کی انسٹاگرام کی اس سٹوری پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچپسپ تبصرے کئے کسی نے نور بخاری کے حق میں بات کی تو کسی نے نور بخاری کی اس تشویش کو فضول قرار دیا . یاد رہے کہ ہالووین امریکا میں منایا جانے والا ایک تہوار ہے جس میں گلی کوچوں، بازاروں، سیرگاہوں اور دیگر مقامات پر جابجا ڈراؤنے چہروں اور خوف ناک لبادوں میں ملبوس چھوٹے بڑے بھوت اور چڑیلیں چلتی پھرتی دکھائی دیتی ہیں۔ اکثر گھروں کے باہر بڑے بڑے کدو پِیٹھے نظر آتے ہیں جن پر ہبت ناک شکلیں تراشی گئی

    ہوتی ہیں اور ان کے اندر موم بتیاں جل رہی ہوتی ہیں۔ کئی گھروں کے باہر ڈراونے ڈھانچے کھڑے دکھائی دیتے ہیں اور ان کے قریب سے گزریں تو وہ ایک خوف ناک قہقہہ لگا کر دل دہلا دیتے ہیں۔کاروباری مراکز میں بھی یہ مناظر اکتوبر شروع ہوتے ہی نظر آنے لگتے ہیں۔ 31 اکتوبر کو جب تاریکی پھیلنے لگتی ہے اور سائے گہرے ہونا شروع ہوجاتے ہیں تو ڈراؤنے کاسٹیوم میں ملبوس بچوں اور بڑوں کی ٹولیاں گھر گھر جاکر دستک دیتی ہیں اور trick or treat کی صدائیں بلند کرتی ہیں۔ جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ یا تو ہمیں مٹھائی دو، ورنہ ہماری طرف سے کسی چالاکی کے لیے تیار ہو جاؤ۔ گھر کے مکین انہیں ٹافیاں اور میٹھی گولیاں دے کر رخصت کر دیتے ہیں۔

  • شاہ رخ نے مداحوں کے ساتھ کیک کاٹا ، چھئیا چھئیا پررقص

    شاہ رخ نے مداحوں کے ساتھ کیک کاٹا ، چھئیا چھئیا پررقص

    بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان 2 نومبر کو 57 برس کے ہو گئے. ان کے مداحوں کے لیے یہ واقعی ایک بڑا دن تھا۔ وہ پیدائشی طور پر اسٹار نہیں تھے لیکن ان کی محنت اور اپنے کام کے تئیں پختہ عزم نے انہیں بالی وڈ فلم انڈسٹری میں ایک میگا اسٹار بنا دیا ہے۔ 30 سال پر محیط کیریئر کے ساتھ، فلم انڈسٹری میں ان کی شمولیت کو محض چند الفاظ میں قلمبند نہیں کیا جا سکتا۔ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی سالگرہ کیسے منائی . جیسے ہی گھڑی میں آدھی رات کے 12 بج رہے تھے، شاہ رخ خان نے اپنی رہائش گاہ منت سے اپنے مداحوں اور خیر

    خواہوں کو ہاتھ ہلا کر مبارکباد دی۔شاید کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ شاہ رخ خان اپنی سالگرہ کے کے موقع پر خصوصی طور پر اپنے گھر منت کے باہر آکر اپنے مداحوں کو ہاتھ ہلا کر جواب دیتے ہیں اور خوش آمدید کہتے ہیں. اس کے بعد انہوں نے اپنی آنے والی فلم پٹھان کا ٹیزر جاری کرکے شائقین کے دل جیت لئے.اسکے بعد اگلے دن انہوں نے ممبئ میں ایک تقریب میں شرکت کی اور وہاں انہوں نے اپنے مشہور گانے ‘چھئیا چھئیا’ پر رقص کرکے سب کو حیران کر دیا اور بعد اذاں کیک بھی کاٹا. کرن جوہر نے شاہ رخ خان کو سالگرہ کی خصوصی مبارکباد دی .

  • قبائلی صحافی احتشام پر تشدد؛ جمرود پولیس نے واش روم میں بند کردیا

    قبائلی صحافی احتشام پر تشدد؛ جمرود پولیس نے واش روم میں بند کردیا

    صحافی احتشام پر تشدد؛ پولیس نے واش روم میں بند کردیا.

    ایک صارف نے صحافی احتشام کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے احتشام کے حوالے سے سے دعوی کیا کہ مجھے لیٹرین میں رکھا گیا، غلیظ گالیاں دی گئیں جبکہ دھمکیاں اور میرے جیب سے 7 ہزار روپے بھی چرائے گئے ہیں۔ صحافی احتشام کو کل شام جمرود پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ صارف نے کہا کہ؛ کوئی ان کی آواز اٹھائے کہ یہاں قبائلی صحافیوں کے ساتھ کیا سلوک ہورہا ہے.


    اس حوالے سے سینئر صحافی اعزاز سید نے لکھا کہ؛ جناب معظم جاہ آئی جی کے پی پولیس ! صحافی احتشام کو انصاف دلائیں ۔ صحافی معاشرے کی آنکھ، کان اور زبان ہوتے ہیں ان کے بغیر معاشرے اندھے ، گونگے اور بہرے ہو جاتے ہیں ۔ احتشام کی مدد کیجیے ۔


    علاوہ ازیں صارفین نے لکھا کہ؛ یہ رویہ ناقابل برداشت ہے پولیس اپنی بدعنوانی کو چھپانے کی لئے اسی طرح کے ہتھکنڈے اپناتی ہے، عمران خان پختون خوا پولیس کے ظلم دیکھ لیں سن لیں، کیونکہ تم کنٹینر پر دوسروں پر الزام لگاتے ہو اور اپنے ماڈل پولیس کا حال بھی دیکھ لو کہ آپ کی جماعت کی حکومت میں اس طرح کا ظلم و جبر ہورہا ہے.

    اس حوالے ابھی تک خیبر پختون خواہ کا نوٹس سامنے نہیں آیا ہے تاہم باغی ٹی وی نے ترجمان کے پی پولیس اور قبائلی صحافی احتشام رابطہ کیا تاہم تاحال انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا ہے لیکن یاد رہے کہ پولیس یہ روایہ کوئی نئی چیز نہیں یاد رہے گزشتہ دنوں پولیس نے کامونکی میں اے آر وائی نیوز اور دیگر میڈیا نمائندوں پر تشدد کیا تھا، جبکہ ایس ایچ اوکی موجودگی میں میڈیا نمائندوں پر تشدد کیا گیا،کیمرہ توڑ دیا اور بیٹری نکال لی گئیں تھی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ امریکہ میں بینکوں اور نجی کمپنیوں سے بھتہ و تاوان لینے میں غیر معمولی اضافہ
    حکومت کا عالمی بینک کے ساتھ 50 کروڑ ڈالر کے معاہدہ
    گھر میں شوہر کی خدمت بیوی کی ذمہ داری نہیں ہے،مصری عالم دین کا فتوی
    شادی کے 4 ماہ بعد بیوی شوہر کے لاکھوں روپے اور زیورات چُرا کر فرار
    پولیس اور میڈیا نمائندوں کے درمیان تلخی گاڑیاں پارک کرنے پر ہوئی تھی، صحافی نے بتایا کہ پولیس نے دھکا دیا تو دیگرنمائندوں نے فوٹیج بنائی جس پر زدو کوب کیا گیا۔ جبکہ وزیراعلی پنجاب نے ذمہ دار پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا تھا اور ہدایت کی تھی کہ تشدد میں ملوث ایس ایچ او کو معطل کردیا جائے دریں اثن وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا کہ صحافیوں پر تشدد قابل قبول نہیں ہوگا.

  • سلمان خان اوردوسرے اداکاروں  نے پٹھان کی تیاری کے دوران جم کے مشورے دئیے شاہ رخ خان کا انکشاف

    سلمان خان اوردوسرے اداکاروں نے پٹھان کی تیاری کے دوران جم کے مشورے دئیے شاہ رخ خان کا انکشاف

    شاہ رخ خان نے گزشتہ روز اپنی 57 ویں سالگرہ منائی، بالی وڈ کے بادشاہ کے نام سے مشہور ہونے والے اس اداکار نے فلم دیوانہ سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور پھر پیچھے مڑ کر کبھی نہ دیکھا. شاہ رخ خان نے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ انہوں نے کس طرح کورونا وائرس وبائی امراض کے دوران اپنے ورزش کے معمولات کو منظم کیا اور اس وقت وہ فلم پٹھان کی تیاری کر رہے تھے۔ شاہ رخ نے کہا کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ اپنے جم سیشن کے دوران کیا کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ صبح اُٹھ کر میں 45 منٹ کے لیے جم جاتے وہاں کورونا کی وجہ سے کوئی ٹرینر نہیں آتا تھا تو پھر وہ ورزش کے معمولات گوگل کرتے اور بڑے ستاروں، سلمان بھائی، ٹائیگر شراف اور ہریتک روشن سے پوچھتے کہ کیا کریں اور وہ انہیں مشورے دیتے. یاد رہے کہ شاہ رخ

    خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر منت کے بیرونی حصے کی بالکونی میں آکر اپنے مداحوں کو ہاتھ ہلایا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کا سالگرہ کی مبارکباد دینے کےلئے شکریہ ادا کیا. شاہ رخ خان کی پٹھان کے علاوہ فلم ڈنکی اور جوان بھی 2022 میں ریلیز ہونے جا رہی ہے.ڈنکی میں ان کے ساتھ تاپسی پنوکام کررہی ہیں. شاہ رخ خان کی 2022 میں تین فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں ان سب فلموں کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے.

  • بیس سال کے بعد کسی فلم کو پرڈیوس کیا ہے  اعجاز شاہد

    بیس سال کے بعد کسی فلم کو پرڈیوس کیا ہے اعجاز شاہد

    شان شاہد جن کے بڑے بھائی اعجاز شاہد پرڈیوسر ہیں انہوں نے بیس سال پہلے تک کافی فلمیں پرڈیوس کیں لیکن پھر وقفہ لے لیا اور وقفہ بھی انہوں نے بیس سال کا لیا. ان کے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا ہےکہ انہوں وقفہ اس لئے لیا کیونکہ جس قسم کا کام ہورہا تھا وہ ان کے مزاج کا نہیں تھا. اعجاز شاہد نے مزید کہا کہ ضرار کی کہانی بہت الگ تھی اور اس میں پاکستانیوں کے لئے ایک میسج ہے جس کی وجہ سے مجھے لگا کہ اس فلم کو پرڈیوس کرنا چایے. لہذا میں نے فلم پرڈیوس کی . مجھے خوشی ہے کہ میں ایسے پراجیکٹ کا حصہ بنا ہوں. انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان

    میں اب وقت حالات اور کام کے طریقہ کار میں فرق آچکا ہے لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ آڈینز ہر طرح کی فلم کو دیکھنے جا رہی ہے. میں نے ابھی تک دا لیجنڈ آف مولا جٹ نہیں دیکھی میں زرا اپنی فلم ضرار کی پرموشنز میں مصروف ہوں‌جیسے ہی فراغت ملے گی میں اسے ایک بار نہیں دو تین بار دیکھنا چاہوں گا. میں سمجھتا ہوں کہ اس فلم کا ہٹ ہونا پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے خوشگوار تبدیلی ہے اب مزید پرڈیوسرز پیسہ لگائیں گے اچھی فلمیں بنیں گی اور سینما گھروں کی رونقیں ایک بار پھر سے بحال ہو جائیں گی.

  • راولپنڈی میں بھی پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے خلاف بینرز لگ گئے

    راولپنڈی میں بھی پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے خلاف بینرز لگ گئے

    راولپنڈی اور گجرات میں بھی پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے خلاف بینرز لگ گئے ہیں.

    تحریک انصاف کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب گامزن ہے، تاہم مختلف شہروں میں عوام اس لانگ مارچ کی وجہ سے تنگ بھی ہورہے ہیں۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی کا لانگ مارچ گوجرانوالہ پہنچا تو وہاں عوام کی جانب سے بینرز لگادیئے گئے تھے، جن پر درج تھا کہ عوام پریشان ہیں، اسکول بند ہونے کی وجہ سے بچوں کی تعلیم کا حرج ہورہا ہے۔

    آج وزیراعلیٰ پنجاب اور عمران خان کے اتحادی پرویز الہیٰ کے شہر گجرات میں بھی پی ٹی آئی مارچ کی آمد سے قبل عمران خان کے خلاف مختلف چوکوں پر بینر آویزاں کردیئے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کا مارچ کل گجرات پہنچے گا، تاہم کی آمد سے قبل سڑکوں پر جو بینرز آویزاں کئے گئے ہیں ان پر گھڑی چور کے نعرے درج، توشہ خانہ کے تحائف کی تصاویر بھی لگائیں گئی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ امریکہ میں بینکوں اور نجی کمپنیوں سے بھتہ و تاوان لینے میں غیر معمولی اضافہ
    حکومت کا عالمی بینک کے ساتھ 50 کروڑ ڈالر کے معاہدہ
    گھر میں شوہر کی خدمت بیوی کی ذمہ داری نہیں ہے،مصری عالم دین کا فتوی
    شادی کے 4 ماہ بعد بیوی شوہر کے لاکھوں روپے اور زیورات چُرا کر فرار
    دوسری جانب اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی اسی طرح کے بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں، جن پر مارچ سے ہونے والے تعلیمی و کاروباری نقصانات کا ذکر کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے مارچ کیخلاف شہر کی مختلف شاہراؤں پر بینرز سول سوسائٹی کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔ بینرز پر تحریک کیا گیا ہے کہ ’’خدارا ملک کو چلنے دو‘‘ راولپنڈی کے شہری پی ٹی آئی مارچ سے تنگ۔ ’’مجھے پڑھنا ہے، اسکول کیوں بند کیا؟‘‘ ’’معیشت کو چلنے دو‘‘۔ بینرز راولپنڈی کے مری روڈ پر کمیٹی چوک سے فیض آباد تک لگائے گئے ہیں۔

  • اسلام آباد؛ مختلف سیکٹرز کو میٹرو بس سسٹم سے منسلک کرنے کے منصوبے کا اجراء کر دیا گیا

    اسلام آباد؛ مختلف سیکٹرز کو میٹرو بس سسٹم سے منسلک کرنے کے منصوبے کا اجراء کر دیا گیا

    اسلام آباد؛ مختلف سیکٹرز کو میٹرو بس سسٹم سے منسلک کرنے کے منصوبے کا اجراء کر دیا گیا.

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سفری سہولیات کی بہتری کیلئے وزیرِ اعظم کی ہدایت پر مختلف سیکٹرز کو میٹرو بس سسٹم سے منسلک کرنے کے منصوبے کا اجراء کر دیا گیا،13 روٹس اور 128 بسوں پر مشتمل فیڈر روٹس بس نیٹ ورک کا پہلا مرحلہ آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں مکمل کر لیا جائے گا۔

    وزیر اعظم آفس کےمیڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق پہلے مرحلے میں ایف، جی اور آئی سیکٹرز کے ساتھ ساتھ ڈی 12 کو مرکزی میٹرو نیٹ ورک سے بسوں کےذریعے منسلک کیا جائے گا۔ان فیڈر روٹس سے تقریباً ایک لاکھ مسافروں کو آرام دہ اور بین الاقوامی معیار کی سفری سہولیات میسر آئیں گی۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سی ڈی اے نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے رہائشیوں کوجدید اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنے کےلئے مزید13 روٹس پر میٹرو بسیں چلانے کا عندیہ دیا تھا۔ اس حوالے سے نسٹ نےروٹس کا ڈیزائن تیار کرکے سی ڈی اے کے حوالے کردیا تھا یہ بسیں دو مراحل میں چلائی جائیں گی، پہلے مرحلے میں 6 روٹس پر150 بسیں چلائی جائیں گی جبکہ مزید 7 روٹس پر میٹرو بسیں آئندہ سال جون کے بعد چلانے کا منصوبہ تیارکیاگیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ امریکہ میں بینکوں اور نجی کمپنیوں سے بھتہ و تاوان لینے میں غیر معمولی اضافہ
    حکومت کا عالمی بینک کے ساتھ 50 کروڑ ڈالر کے معاہدہ
    گھر میں شوہر کی خدمت بیوی کی ذمہ داری نہیں ہے،مصری عالم دین کا فتوی
    شادی کے 4 ماہ بعد بیوی شوہر کے لاکھوں روپے اور زیورات چُرا کر فرار
    تجدیدی فیس، ٹیلی کام کمپنیوں سے 9.5 ارب روپے وصول. پی ٹی اے

  • عمران کی انتشار انگیز سیاست نے پاکستانیوں کی مشکلات بڑھا دی. برطانوی رکن خالد محمود

    عمران کی انتشار انگیز سیاست نے پاکستانیوں کی مشکلات بڑھا دی. برطانوی رکن خالد محمود

    عمران کی انتشار انگیز سیاست نے پاکستانیوں کی مشکلات بڑھا دیں. برطانوی رکن خالد محمود

    برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود نے عمران خان کے نام خط میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی انتشار انگیز سیاست نے سیلاب اور مہنگائی کے ڈسے پاکستانیوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں پاکستانی اس سے بہتر کے مستحق ہیں۔ خالد محمود نے خط میں کہا کہ پاکستان جس سمت پر جارہا ہے اس پر بہت تشویش ہے اور یہ زیادہ تر عمران خان کے اقدامات کی وجہ سے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران دور میں معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئی تھی،جمہوریت کی خدمت یہ نہیں کہ کوئی خود کو قیادت کا واحد اہل شخص تصور کرے، جمہوریت میں آئین کی پاسداری اور جمہوری اصولوں کا خیال کیا جاتا ہے۔ خالد محمود کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا مطلب ہی یہ ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے ۔برطانیہ میں حکمراں جماعت نے بورس جانسن اور لزٹرس کو ہٹایا گیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ؛ "بھارت اگست 2019 سے مقبوضہ کشمیر میں کریک ڈاؤن کر رہا ہے، کشمیریوں کو خاموش کرنے کے لیے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 15 کو منسوخ کر کے کشمیریوں کی خواہشات کو دبا رہا ہے، اور ان کی آوازیں اب بھی بلند ہیں۔ نہیں سنا کیونکہ آپ کے خیال میں یہ زیادہ اہم ہے کہ آپ پاکستان کی قیادت کرنے والے واحد شخص ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ؛ جمہوریت کی خدمت کسی ایک فرد کے ذریعہ نہیں کی جاتی ہے. عمران یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ صرف وہی ہیں جو قیادت کرنے کے قابل ہیں۔ جمہوریت کو آئین اور جمہوریت کے اصولوں کو مدنظر رکھنا ہے۔ آپ کو برطانیہ میں اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے اس کی مثال دینے کے لیے، سابق وزیر اعظم بورس جانسن کو COVIDکورونا کے ضوابط کی خلاف ورزی اور فکسڈ پینلٹی نوٹس جاری کیے جانے کی وجہ سے سمجھوتہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اگرچہ یہ بذات خود کوئی قابل ذکر جرم نہیں ہو سکتا، ایک قانون ساز کے طور پر، یہ مناسب نہیں تھا کہ ان کے بنائے ہوئے قوانین کو توڑتے ہوئے دیکھا جائے۔ان کے مطابق یہی جمہوریت ہے۔ پھر، ان کی اپنی پارٹی نے انہیں عہدے سے ہٹانے کے لیے ووٹ ڈالا۔ اس کے بعد اسی حکمراں جماعت سے دوسرے نامزد امیدوار (لز ٹرس) کو پارٹی نے بے دخل کر دیا اور پھر، ان کی وزارت عظمیٰ کے 46 دنوں کے اندر ان کی جگہ تیسرے وزیر اعظم رشی سونک کو لے لیا گیا۔ یہ سب بھی ایک ہی پارٹی سے ہیں۔ لہذا ان سے سبق سیکھنا چاہئے.

    خالد محمود نے عمران خان کو لکھا کہ؛ میں کسی "کسی سیاسی جماعت کی حمایت میں نہیں ہوں بلکہ پاکستانی عوام کی خاطر لکھ آپ کو لکھ رہا ہوں، جو بدستور معاشی مشکلات کا شکار ہیں لیکن جن کی حالت زار آپ کی تباہ کن سیاست کی وجہ سے بڑھ رہی ہے۔ وہ بہتری کے مستحق ہیں۔ جیسا کہ لوگ المناک سیلاب کے بعد زندہ رہنے کی کوشش کر رہے ہیں اور مقبوضہ کشمیر کے مشکل میں ہیں لہذا آپ کو ان پر توجہ دینی چاہئے.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛ امریکہ میں بینکوں اور نجی کمپنیوں سے بھتہ و تاوان لینے میں غیر معمولی اضافہ
    حکومت کا عالمی بینک کے ساتھ 50 کروڑ ڈالر کے معاہدہ
    گھر میں شوہر کی خدمت بیوی کی ذمہ داری نہیں ہے،مصری عالم دین کا فتوی
    شادی کے 4 ماہ بعد بیوی شوہر کے لاکھوں روپے اور زیورات چُرا کر فرار
    تجدیدی فیس، ٹیلی کام کمپنیوں سے 9.5 ارب روپے وصول. پی ٹی اے
    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات، سٹریٹجک پارٹنرشپ مزید مضبوط کرنے پر اتفاق
    کراچی میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی، ڈاکو کی ہوئی موت
    وزیراعظم کل چین جائیں گے،متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا امکان
    زمین کی سطح کے نیچے گرم چٹانوں سے زیادہ موثر توانائی پیدا کی جا سکتی ہے،تحقیق
    فارن فنڈڈ فتنے نےانقلاب نہیں خونی مارچ کااعتراف کرلیا ،مریم اورنگزیب