Baaghi TV

Author: +9251

  • کبری خان بولڈ کردار کرنے کی خواہاں

    کبری خان بولڈ کردار کرنے کی خواہاں

    اداکارہ کبری خان جو کہ چھوٹی اور بڑی سکرین کی اداکارہ ہیں، اداکارہ ایک بڑی تعداد میں فین فالونگ رکھتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ ایک اداکار کو ہر طرح کے کردار کرنے چاہیں . میں بھی ہر طرح کے ردار کرنا چاہتی ہوں،. چاہے مجھے لڑکا بننا پڑے میں بننے کو تیار ہوں . ایسا نہیں ہے کہ میں بولڈ کردار نہیں‌کرنا چاہتی یا کر سکتی مجھے بولڈ کردار کرنا پڑا تو کروں گی. ایک آرٹسٹ کو خود کو دائرے میں بند نہیں‌کرنا چاہیے. اداکارہ کبری خان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ میں الگ اور منفرد کردار کروں‌. مجھے بہت خوشی ہے کہ ڈرامہ ہم کہاں کے سچے تھے میں میرے کردار کو بہت سراہا گیا. اسی طرح‌سے میری فلم لندن نہیں جائونگا میں‌بھی

    میرے کردار کو بے حد پذیرائی ملی . مجھے خوشی ہوتی ہے کہ میرے مداح مجھے ہر طرح‌کے کردار میں پسند کرتے ہیں. میں سکرپٹ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرتی ہوں ، میں‌بڑی کاسٹ یا ٹیم دیکھنے کی بجائے یہ دیکھتی ہوں کہ اس میں میرا کردار کیا ہے اور یہ کہانی لوگوں کو پیغام کیا دے رہی ہے. کبری خان نے یہ بھی کہا کہ اداکاری میرا جنون ہے. انہوں نے کہا کہ مہوش حیات ہمایوں سعید اور ندیم بیگ کے ساتھ کام کرنے کا میرا تجربہ ہمیشہ ہی بہت اچھا رہا ہے.

  • بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایشیاکپ کے لیے پاکستان ضرور آنا چاہیے فرحان سعید

    بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایشیاکپ کے لیے پاکستان ضرور آنا چاہیے فرحان سعید

    اداکار و گلوکار فرحان سعید جنہوں نے کچھ روز پہلے انڈیا پاکستان کرکٹ میچ کو لیکر ایک بیان دیا اس بیان کے بعدان کے بھارتی مداحوں ں نے نہایت مایوسی کا اظہار کیا اس پر فرحان سعید نے سوشل میڈیا پر وضاحتیں دیں اور کہا کہ ان کا مطلب وہ نہیں تھا جو لیا جا رہا ہے .تاہم ھال ہی میں جو انہوں نے بیان دیا ہے وہ کر دے گا ان کے بھارتی مداحوں کو خوش. فرحان سعید نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایشیاکپ کے لیے پاکستان ضرور آنا چاہیے. فرحان سعید نے کہا کہ بھارتی کرکٹرز کے فین پاکستان میں بہت زیادہ پائے جاتے ہیں. ویرات کوہلی کا پرستار تو پورا پاکستان ہے اگر کبھی ویرات کوہلی پاکستان آئیں گے تو دیکھیں گے کہ پاکستانی ان سے کتنا پیار کرتے ہیں . فرحان نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ

    ویرات کو جتنا پیار پاکستانیوں سے ملے گا وہ دیکھ کر پاگل ہو جائیں گے. ساتھ ہی فرحان سعید نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور انڈیا کو ایک ساتھ کھیلنا چاہیے اور بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ کے لئے پاکستان ضرور آنا چاہیے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک بار آکر تو دیکھیں یہ جن ہوٹلوں میں ٹھہرے ہوں گے اس کے باہر کرکٹ کے شائقین کا مجمع دیکھ کر ویرات حیران ہو جائیں گے، ویرات کو بھارت سے زیادہ پیار پاکستان میں‌ ملے گا .

  • مایا علی کا اعزاز

    مایا علی کا اعزاز

    اداکارہ مایا علی کا شمار ایسی اداکارائوں میں ہوتا ہے جنہوں نے نہایت ہی کم عرصے میں اپنا نام اور مقام بنایا ہے . مایا علی کی خوبصورت اداکاری اور ان کے چہرے کی معصومیت ان کو دوسروں سے ممتاز کرتی ہے. اداکارہ مایا علی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے. تفصیلات کے مطابق مایا علی کو بین الاقوامی عرب فیسٹیول ایوارڈز DIAFA کی جانب سے پاکستان کی بہترین اداکارہ کے خصوصی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈزDIAFA نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر مایا علی کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کی نامزدگی کا اعلان کیا۔مایا علی کے اس اعزاز پر ان کے مداح کافی فخر محسوس ہورہے ہیں. مایا علی کے کریڈٹ پر جتنا بھی کام ہے وہ لاجواب ہے انہوں نے من مائل جیسے ڈرامے

    اور طیفا انٹربل جیسی فلمیں کی ہیں. مایا علی بہت جلد ٹی وی پر نظر آئیں گی آج کل وہ شعیب منصور کی فلم آسمان بولے گا کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اس میں ان کے ساتھ معروف ماڈل و اداکار عماد عرفانی نظر آئیں گے . مایا علی نے اداکاری کے ساتھ ماڈلنگ میں بھی اپنا نام بنایا اور خاور ریاض کے ساتھ بہت زیادہ کام کیا. مایا علی کی ویسے تو آن سکرین جوڑی حمزہ علی عباسی کے ساتھ بھی بہت سراہی جاتی ہے لیکن شہریار منور کے ساتھ ان کی جوڑی کو بے حد پسند کیا جاتا ہے.

  • حمزہ علی عباسی نے کونسی دو بڑی بھارتی فلموں‌کی آفر ٹھکرائی ؟

    حمزہ علی عباسی نے کونسی دو بڑی بھارتی فلموں‌کی آفر ٹھکرائی ؟

    اداکار حمزہ علی عباسی جو کہ پاکستان سمیت انڈیا میں بھی بہت مقبول ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے انڈیا سے کام کرنے کی آفرز آتی رہی ہیں اور میں نے بڑے پراجیکٹس چھوڑے ہیں ان پراجیکٹس سے جڑے لوگ نامور تھےلیکن میں نے جب دیکھا کہ یہ میرے مزاج کے نہیں‌ ہیں اس لئے میں نے انکار کر دیا. انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ معروف فلم میکر ساجد نڈیاڈ والا نے مجھ سے رابطہ کیا اور میرے پاس خود چل کر آئے مجھے سکرپٹ سنایا لیکن اس میں کچھ ایسی چیزیں تھیں جو میرے مزاج سے متصادم تھیں اس لئے میں نے بہت ہی عزت

    احترام کے ساتھ فلم کرنے سے معذرت کر لی. حمزہ نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی مجھے اکشے کمار کی فلم بے بی کرنے کی آفر ہوئی تھی لیکن میں نے منع کر دیا. یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی کی حال ہی میں فلم دا لیجنڈ آف مولاجٹ ریلیز ہوئی ہے اس میں انہوں نے نوری نت کا کردار ادا کیا ہے ان کی اداکاری کو بہت سراہا جا رہا ہے. حمزہ علی عباسی کم مگر معیاری کام کرنے کا ترجیح دیتے ہیں وہ فلمیں بھی کرتے ہیں اور ٹی وی ڈرامے بھی کرتے ہیں ان کے مداح انہیں ہر میڈیم پر بے حد سراہتے ہیں.

  • عمران خان 10 سال بھی تحریک چلائے حکومت اپنا کام کرے گی. وفاقی وزیر اطلاعات

    عمران خان 10 سال بھی تحریک چلائے حکومت اپنا کام کرے گی. وفاقی وزیر اطلاعات

    عمران خان 10 سال بھی تحریک چلائے حکومت اپنا کام کرے گی. وفاقی وزیر اطلاعات

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے جو فنڈز اکھٹے کیے گئے تھے وہ تو لانگ مارچ پر لگ رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم شہبازشریف کا دورہ چین کامیاب رہا ہے، دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کررہے ہیں، عمران خان نے ملک کو سری لنکا بنانے کی کوشش کی، ہم 4 سال سے ملک کو ہونے والے نقصان کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، حکومت نے آتے ہی آئی ایم ایف کے پروگرام کو بحال کرایا، وزیراعظم نے 2 روز قبل کسانوں کے لئے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے جو فنڈز اکھٹے کیے گئے تھے وہ تولانگ مارچ پرلگ رہے ہیں، عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران خاتون صحافی صدف نعیم کی موت ہوئی، گزشتہ روز بھی لانگ مارچ کے دوران واقعات ہوئے جو قابل مذمت ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن عمران خان کی خواہش پر نہیں اپنے وقت پر ہوں گے، عمران خان فیس سیونگ کے لیے کوشش کررہے ہیں، عمران خان نے واضح کردیا کہ ان کی تحریک 10 ماہ جاری رہے گی، عمران خان 10سال بھی تحریک چلائے حکومت اپنا کام کرے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ امریکہ میں بینکوں اور نجی کمپنیوں سے بھتہ و تاوان لینے میں غیر معمولی اضافہ
    حکومت کا عالمی بینک کے ساتھ 50 کروڑ ڈالر کے معاہدہ
    گھر میں شوہر کی خدمت بیوی کی ذمہ داری نہیں ہے،مصری عالم دین کا فتوی
    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کامیاب ہونے جا رہی تھی تو عمران خان نے سازشیں شروع کر دیں، عمران خان بتائیں کہ جب الیکشن چاہتے تھے تو لانگ مارچ میں کیوں گئے۔

  • پاکستان اور امریکا باہمی اعتماد کو بڑھانے کے باعث وسیع البنیاد تعلقات کو فروغ دے رہے. مسعود خان

    پاکستان اور امریکا باہمی اعتماد کو بڑھانے کے باعث وسیع البنیاد تعلقات کو فروغ دے رہے. مسعود خان

    پاکستان اور امریکا باہمی اعتماد کو بڑھانے کے باعث وسیع البنیاد تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں. مسعود خان

    امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا باہمی اعتماد کو بڑھانے کے باعث وسیع البنیاد تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل، جون ہاپکنز یونیورسٹی، یونیورسٹی آف لاہور اور اینگرو کارپوریشن کی جانب سے پاکستان امریکا تعلقات کا مستقبل پر منعقدہ 2 روزہ کانفرنس کے دوران کہی۔ پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے کےامکانات روشن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات اب بھارت اور افغانستان سے ربط میں آ چکے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان اب تنہا، وسیع البنیاد تعلقات ہیں۔کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل کے صدر فریڈ کیمپی اورکامرس اور کاروباری امور کے امریکی نمائندہ خصوصی دلاور سید نے بھی خطاب کیا۔

    پاکستانی سفیر مسعود خان کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی پر اٹلانٹک کونسل کے صدر اور دیگر معاونت کاروں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا وسیع تر خطے کے حوالے سے ذمہ داریوں کے ساتھ ایک واحد طریقہ کار تیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت نئے تکنیکی دور میں ایک وسیع البنیاد تعلقات کو دوبارہ ترتیب دینے اور نئے سرے سے متحرک کرنے کے لیے مصروف عمل ہیں۔ماضی میں امریکی پالیسی علاقائی توازن پر مبنی تھی اور اسے اب بھی ویسا ہی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ امریکا کے تعلقات اپنے طور پر کھڑے ہیں۔مسعود خان نے کہا کہ پاکستان اور امریکا ایک دوسرے کے سٹریٹجک کلکولس اور ضرورت کو سمجھتے ہیں۔ اگرچہ پاکستان کے چین کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں لیکن ہم امریکاکے ساتھ بھی تمام شعبوں میں بہت مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا ءکے بعد ان کے تعلقات کی مطابقت اور نوعیت کے بارے میں غیر یقینی اور بے چینی تھی لیکن دو طرفہ سفارت کاری نے اب رابطے کو ایک حد تک بڑھا دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ 75 سالوں میں پاکستان اور امریکانے مختلف شعبوں میں تعاون کی میراث قائم کی ہے۔ پاکستان کو امریکی حمایت سے معاشی اور عسکری طور پر فائدہ ہوا اور دونوں ممالک نے مل کر سرد جنگ کے دوران تعاون کے ذریعے، دہشت گردی سے لڑ کر، اقوام متحدہ کے قیام امن میں حصہ ڈال کر اور مشترکہ طور پر بحری قزاقی کے خلاف کارروائیاں کر کے دنیا کو محفوظ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنگ اور امن میں شراکت دار ہیں اور پاکستان پر شعبے میں تعاون جاری رکھے گا، پاکستان نے افغانستان سے بڑے پیمانے پر انخلا میں امریکا کی مدد کی اور امریکا نے پاکستان ک کورونا وائرس سے بچائو کے لیے ویکسین کی 7کروڑ 90لاکھ خوراکیں فراہم کیں جس کے بعد امریکا پاکستان کو ویکسین فراہم کرنے والا ٹاپ ڈونر ملک بن گیا۔

    انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان سٹریٹجک ہم آہنگی اقتصادی، تکنیکی اور تعلیمی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے ایک مفید ماحول پیدا کرے گی اور ہم اس فریم ورک میں جغرافیائی سیاسی مداخلت نہیں کرنے دیں گے۔ سفیر مسعود خان نے خبردار کیا کہ تنازعات کے انتظام اور تنازعات کے حل، علاقائی ڈیٹرنس، ردعمل کے طریقہ کار اور تزویراتی استحکام کے حوالے سے جنوبی ایشیا میں اپنی ذمہ داریوں کو نظر انداز کرنا ایک مہلک غلطی ہوگی۔ ماضی میں امریکی پالیسی علاقائی توازن پر مبنی تھی، اس کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ اب ایسا نہیں ہونا چاہئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ امریکہ میں بینکوں اور نجی کمپنیوں سے بھتہ و تاوان لینے میں غیر معمولی اضافہ
    حکومت کا عالمی بینک کے ساتھ 50 کروڑ ڈالر کے معاہدہ
    گھر میں شوہر کی خدمت بیوی کی ذمہ داری نہیں ہے،مصری عالم دین کا فتوی
    انہوں نے کشمیر پر دوطرفہ اور کثیرالجہتی سفارت کاری کو بحال کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایشیا پیسیفک کے خطے میں ابھرتے ہوئے سیکورٹی آرکیٹکچر کی وجہ سے ان علاقوں کو بین الاقوامی برادری کا بلائنڈ سپاٹ نہیں بننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی اعتماد میں اضافے کے باعث امریکا کی پاکستان کو نئے دفاعی پلیٹ فارمز کی فراہمی پر پابندی کا خاتمہ جائز توقعات ہیں۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ سلامتی کے دائرہ کار میںرہتے ہوئے امریکا اور پاکستان افغانستان میں استحکام، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور علاقائی سلامتی کو فروغ دینے کے لیے اپنے مشترکہ مفادات کی پیروی کر رہے ہیں۔

  • وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی؛ ٹیکسٹائل برآمدات میں 1.56فیصد کمی

    وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی؛ ٹیکسٹائل برآمدات میں 1.56فیصد کمی

    وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی؛ ٹیکسٹائل برآمدات میں 1.56فیصد کمی

    وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی سے پاکستان کی ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل ایکسپورٹس تنزلی کی جانب گامزن ہوگئی ہے۔ اکتوبر 2021 کی 1.60ارب ڈالر کی نسبت اکتوبر 2022 میں 1.56فیصد کی کمی سے ٹیکسٹائل کی برآمدات گھٹ کر 1.335ارب ڈالر کی سطح پر آگئی۔ برآمدات میں کمی معیشت اور قومی برآمدات کے استحکام کے لیے تشویشناک ہے۔ پاکستان اپیرل فورم کے سربراہ جاوید بلوانی نے کہا کہ حکومت نے اس شعبے کو مستقل نظر انداز کر دیا ہے جس سے اس بات کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں مزید کمی ہوگی

    ۔جاوید بلوانی نے کہا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل انڈسٹری پہلے ٹیک آف موڈ میں تھی اور برآمدی کارکردگی تیزی سے ترقی کی منازل عبور کر رہی تھی اور ماضی کی طرح ایک بار پھر تاریخ دہرائی گئی اور ٹیکسٹائل کی برآمدات میں حائل مشکلات کے سبب ایکسپورٹ تنرلی کی طرف مائل ہونا شروع ہوگئی ہے جس کی بنیادی وجہ حکومتی توجہ اور ترجیحات میں تبدیلی ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا میں ٹیکسٹائل مارکیٹ کا حجم تقریباً 10 کھرب ڈالر ہے جس میں سے چین 266 ارب ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ جبکہ پاکستان دنیا میں کپاس کی پیداوار میں پانچویں نمبر پر ہے مگر اس کے باوجود ٹیکسٹائل کے 10 بڑے برآمدی ممالک میں شامل نہیں ہے۔ بنگلہ دیش کپاس کی پیداوار میں 40 ویں نمبر پر ہونے کے باوجود ٹیکسٹائل میں 39 ارب ڈالر کی برآمدات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اس فہرست میں انڈیا کا نمبر پانچواں ہے اور وہ کپاس کی پیداوار میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ امریکہ میں بینکوں اور نجی کمپنیوں سے بھتہ و تاوان لینے میں غیر معمولی اضافہ
    حکومت کا عالمی بینک کے ساتھ 50 کروڑ ڈالر کے معاہدہ
    گھر میں شوہر کی خدمت بیوی کی ذمہ داری نہیں ہے،مصری عالم دین کا فتوی
    انڈیپنڈنٹ اردو کی گزشتہ اگست میں شائع کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق؛ اکنامک سروے آف پاکستان کے مطابق گذشتہ مالی سال میں پاکستان نے ٹیکسٹائل سیکٹر میں ریکارڈ 14.29 ارب ڈالر کی برآمدات کی تھیں جو ملک کی کل برآمدات کا 61.24 فیصد ہیں۔

  • چین پاکستان سے شراکت داری کر کے تعاون کو مستحکم کر رہا. تجزیہ کار

    چین پاکستان سے شراکت داری کر کے تعاون کو مستحکم کر رہا. تجزیہ کار

    چین پاکستان جیسے قریبی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو مستحکم کر رہا. تجزیہ کار
    تجزیہ کاروں نے کہاکہ پاکستان جیسے قریبی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو مستحکم کر رہا ہے۔ تجزیہ کاروں نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال انتہائی غیر یقینی اور ہنگامہ خیزی کے ساتھ بین الاقوامی برادری کے تمام ارکان کے لیے مختلف چیلنجز لے کر آئی ہے اور چین ایک بڑی طاقت کے طور پر اپنے قریبی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کر رہا ہے۔

    ایک خبررساں ادارے کے مطابق؛ شہباز شریف کو 20ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کے اختتام کے بعد چین کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی رہنماوں میں سے ایک کے طور پر مدعو کرنادونوں فریقوں قریبی تعلقات کو ظاہر کر تا ہے بلکہ اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ بین الاقوامی برادری مستقبل میں چین کی ترقی کے بارے میں پر امید ہے اور چین کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہاکہ چین نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ذریعے پاکستان کی اقتصادی ترقی کو چیلنج کرنے والے دو رکاوٹوں کے مسائل کو حل کرنے میں پاکستان کی مدد کی ہے ۔

    تجزیہ کاروں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) تعاون کے پہلے مرحلے نے ایک مضبوط بنیاد رکھی ہے اور اگلے مرحلے میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے ایک پلیٹ فارم تیار کیا ہے۔تجزیہ کاروں نے کہا کہ دونوں ممالک کا اگلاتعاون اعلیٰ معیار کی ترقی کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو جائے گا، جس میں پیداواری صلاحیت میں تعاون، زراعت، اور سماجی اور معاش کے شعبوں میں شامل ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ چین اور پاکستان کے درمیان قریبی اور موثر تزویراتی ہم آہنگی نے بین الاقوامی تعاون کی ایک مثال قائم کی ہے اور دنیا کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ مختلف سماجی نظاموں، قومیتوں، تہذیبوں اور ترقی کے مراحل کے حامل ممالک اب بھی جیت کے ساتھ تعاون حاصل کر سکتے ہیں۔ فوڈان یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے پروفیسر لن من وانگ نے چینی خبررساں ادارے کو بتایا کہ چین اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ سطح کا باہمی اعتمادتمام بڑی سیاسی جماعتوں اور قوتوں کا مشترکہ اتفاق رائے ہے۔

    انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کے اس سال کے شروع میں اقتدار میں آنے کے بعدچین پاکستان اقتصادی راہداری پر چین پاکستان تعاون نےاور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر مزید پیش رفت کے ساتھ مقامی لوگوں کے لیے معاش کو بہتر بنانے کے لیے بڑے منصوبوں پر زیادہ توجہ مرکوز کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چین اور پاکستان دونوں سی پیک کو اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کا نمونہ بنانے کے مہتواکانکشی ہدف کو حاصل کرنے کے لیے مضبوط اعتماد اور عزم رکھتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ امریکہ میں بینکوں اور نجی کمپنیوں سے بھتہ و تاوان لینے میں غیر معمولی اضافہ
    حکومت کا عالمی بینک کے ساتھ 50 کروڑ ڈالر کے معاہدہ
    گھر میں شوہر کی خدمت بیوی کی ذمہ داری نہیں ہے،مصری عالم دین کا فتوی
    انہوں نے کہاکہ آنے والے سالوں میں مسلسل کوششوں کے ساتھ چین پاکستان اقتصادی راہداری معاہدہ دنیا کو دکھائے گا کہ کس طرح بی آر آئی اور چینی جدیدیت دوسروں کو فائدہ پہنچا سکتی ہے اور تنازعات اور جنگوں کے بجائے ترقی کے ذریعے علاقائی مسائل حل کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، دنیا بھر کے مزید ممالک کو بی آر آئی کے فریم ورک کے تحت چین کے ساتھ تعاون میں شامل ہونے اور مضبوط کرنے کی ترغیب دی جائے گی، جو موجودہ ہنگامہ خیز دنیا کو دوبارہ امن اور ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

  • موجودہ حکومت کو امداد نہیں مل رہی صرف فوٹو سیشن ہیں. شیخ رشید

    موجودہ حکومت کو امداد نہیں مل رہی صرف فوٹو سیشن ہیں. شیخ رشید

    شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کو نہ امداد مل رہی ہے اور نہ ہی حمایت.

    سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سارا جہان ایک انسان عمران خان کے پیچھے ہے جبکہ بھکاریوں کوکوئی خیرات نہیں دے رہا، صرف تصویریں کھنچوائی جارہی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ سارا جہان ایک انسان عمران خان کے پیچھے پڑ گیا، وہ سب کو شکست دے گا۔ تعیناتی کے مسئلے میں نواز شریف اور شہباز شریف ایک پیج پر نہیں ہیں۔


    ٹوئٹر پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اب پی ڈی ایم کا بوجھ کوئی نہیں اٹھا سکتا۔ بھکاریوں کو کوئی خیرات نہیں دے رہا، صرف تصویر کھنچوا رہے ہیں۔ حکومت روسی سینیٹر کے یوکرائن امداد کے الزام کا جواب دے۔ سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ چین ہمالیہ سے بلند اور ہر موسم کا دوست ہے۔ اس لیے حالیہ چینی دورے پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ ساری دنیا جانتی ہے، غیر مقبول سامراجی حمایت یافتہ سازشی حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے۔

    عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پی ڈی ایم پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ بھکاریوں کو نہ امداد مل رہی ہے اور نہ حمایت اور ڈنگ ٹپاؤ غریب مکاؤ حکومت زبردستی دنیا سے دوروں کے دعوت نامے منگوا رہی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ امریکہ میں بینکوں اور نجی کمپنیوں سے بھتہ و تاوان لینے میں غیر معمولی اضافہ
    حکومت کا عالمی بینک کے ساتھ 50 کروڑ ڈالر کے معاہدہ
    گھر میں شوہر کی خدمت بیوی کی ذمہ داری نہیں ہے،مصری عالم دین کا فتوی
    شادی کے 4 ماہ بعد بیوی شوہر کے لاکھوں روپے اور زیورات چُرا کر فرار

  • راولپنڈی؛ ماں کو قتل کرنے کی دھمکیاں؛ ناخلف بیٹے کو پولیس نے پکڑ لیا

    راولپنڈی؛ ماں کو قتل کرنے کی دھمکیاں؛ ناخلف بیٹے کو پولیس نے پکڑ لیا

    راولپنڈی میں اپنی سگی ماں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دینے پر ناخلف بیٹے کو پولیس نے پکڑ لیا ہے.

    راولپنڈی کے علاقہ میں اپنی والدہ کو بندوق کی نوک پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے والے ناخلف بیٹے کو پنڈٰ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے. علاقہ صدر واہ تھانے کی حدود میں پولیس نے والدہ کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزم نصیر شاہ کو گرفتار کرکے تھانہ بند کردیا ہے.جبکہ ملزم سے شراب کی بوتل بھی برآمد ہوئی ہے، جس پر ایک الگ مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

    مدعیہ خاتون نے پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ میرا بیٹا نصیر نشہ کرتا ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے، جس پر پولیس نے کارروائی کی۔ ایس پی پوٹھوہار ملک طارق محبوب نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ والدہ جیسی عظیم ہستی پر تشدد ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے۔ رشتوں کا تقدس پامال کرنے والے ملزم کوقرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ امریکہ میں بینکوں اور نجی کمپنیوں سے بھتہ و تاوان لینے میں غیر معمولی اضافہ
    حکومت کا عالمی بینک کے ساتھ 50 کروڑ ڈالر کے معاہدہ
    گھر میں شوہر کی خدمت بیوی کی ذمہ داری نہیں ہے،مصری عالم دین کا فتوی
    شادی کے 4 ماہ بعد بیوی شوہر کے لاکھوں روپے اور زیورات چُرا کر فرار
    رپورٹ میں والدہ نے بتایا کہ مجھے آئے روز اسلحہ کی نوک پر مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے اور خود نشہ بھی کرتا ہے جب میں نے منع کیا تو مزید غصہ میں اجاتا تھا لہذا اس کو پکڑ تھانہ بند کیا جائے اور انکے خلاف کاروائی کی جائے پولیس کا کہنا تھا ملزم کو پکڑ ان کے خلاف مقدمے درج کرلئے گئے ہیں ایک والدہ کو قتل کی دھمکیاں اور دوسرا شراب کی بوتل کی برآمدگی بارے درج کیا گیا ہے جس پر کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے.