Baaghi TV

Author: +9251

  • ارشد شریف کا قتل : اگر یہ سچ ہے تو میرا ملک قیامت کی دہلیز پر کھڑا ہے خلیل الرحمان قمر

    ارشد شریف کا قتل : اگر یہ سچ ہے تو میرا ملک قیامت کی دہلیز پر کھڑا ہے خلیل الرحمان قمر

    معروف صحافی ارشد کے قتل نے قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے. جب ارشد شریف کے قتل کی خبر آئی تو کسی کو بھی یقین نہ آیا. معروف صحافی ان دنوں کینیا میں تھے انہیں وہاں کی پولیس نے سر میں گولی مار کر موت کے منہ میں دھکیل دیا. کہا جا رہا ہے کہ کینیا پولیس نے غلط شناخت کے نتیجے میں گولی ماری. اس قتل پر پوری قوم سوگوار ہے. خلیل الرحمان نے سخت الفاظ میں اس قتل کی مذمت کی ہے . انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ” اگر ارشد شریف کا قتل سچی خبر ہے تو پھر لکھ کر رکھ لیں کہ میرا ملک قیامت کی دہلیز پر کھڑا ہے”. دوسری طرف اداکار منیب بٹ نے

    بھی سخت الطاظ میں مذمت کرتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا کہ مجھے یقین نہیں آرہا ، میں مسلسل یقین نہیں کر پا رہا ، میں‌ہمیشہ ہی آپکا مداح رہوں گا ،انہوں نے ایک اور ٹویٹ کر کے لکھا کہ ارشد شریف بھائی ہم شرمندہ ہیں. یاد رہے کہ ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے حتمی طور پر کوئی بھی بات سامنے نہیں آ سکی کہ ایسا کیوں ہوا . تاہم سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے تبصرے کئے جا رہے ہیں. تاہم کینیا پولیس کی جانب سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٍارشد شریف کا قتل غلط شناخت کی وجہ سے ہوا ہے.

  • ارشد شریف موت؛ خاندان سے تعزیت کرتے ہیں جبکہ حکام واقعے کی تحقیقات کررہے. انسپکٹر جنرل پولیس

    ارشد شریف موت؛ خاندان سے تعزیت کرتے ہیں جبکہ حکام بدقسمت واقعے کی تحقیقات کررہے. انسپکٹر جنرل پولیس ، نیروبی، کینیا

    نیشنل پولیس سرورس، نیروبی، کینیا کے انسپکٹر جنرل نے ارشد شریف کے کینیا پولیس کے ہاتھوں نادانستہ قتل پر متوفی کے خاندان اور دوستوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکام اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں اور تحقیقات کت بعد ہی ملوث اہلکاروں یا افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی. انسپکٹر جنرل کی طرف جاری اعلامیہ میں وہی کچھ کہا گیا جیسا کہ کینیا پولیس کی طرف سے ارشد شریف قتل واقعے کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایک غیر ملکی کی موت، کیس نمبر او بی 14/23/10/2022 کے ذریعہ 22.00 بجے ماگڈی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی گئی کہ کونیا فارم/کاموکورو مررم کے ساتھ ایک واقعہ پیش آیا جس میں جی ایس یو افسران شامل تھے اور ایک پاکستانی شہری یعنی ارشد محمد شریف عمر 50 سال کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا. پولیس اعلامیہ کے مطابق؛ موٹر گاڑی رجسٹریشن نمبر KDG 200M میں متوفی واپس نیروبی جا رہے تھا.

    پولیس نے بتایا تھا کہ خرم احمد اور اس کا بھائی جو اب متوفی ہیں کونیا-کاموکورو کچی سڑک پر گاڑی چلا رہے تھے اور اس سے پہلے کہ وہ کیسیریان-مگادی روڈ پر پہنچتے کہ انہوں نے سڑک کو چھوٹے پتھروں سے بند پانے کے بعد گزرنے کا فیصلہ کیا۔ اور رکنے پر نہ رکے پر انہیں نشانہ بنایا گیا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ارشد شریف موت؛ کینیا پولیس کا تفصیلی موقف سامنے آگیا
    ارشد شریف کو گولی کیسے لگی؟ حقائق سامنے آ گئے
    ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہرا دکھ ہے۔ ترجمان پاک فوج
    خیال رہے کہ دوسری جانب افریقی ملک کینیا میں قاتل پولیس اسکواڈ کیخلاف مقدمے کا ٹرائل شروع ہوگیا۔ کینین میڈیا دی اسٹار کے مطابق چار پولیس اہلکاروں کو ملک کے مختلف علاقوں میں بے گناہ افراد کے قتل، اغوا اور تشدد کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے، جن کے خلاف مقدمے کی کارروائی کا آج سے دارالحکومت نیروبی میں آغاز ہوگا۔ ان اہلکاروں کا تعلق ایلٹ پولیس اسکواڈ اسپیشل سروسز یونٹ (ایس ایس یو) سے تھا جس پر ماورائے عدالت ہلاکتوں اور مشتبہ افراد کو لاپتہ کرنے کے متعدد الزامات عائد تھے۔

    کینین صدر ویلیم روٹو نے جولائی میں 2 بھارتی شہریوں ذوالفقار احمد خان اور محمد زید سمیع قدوائی کی گمشدگی میں ملوث ہونے پر اس اسکواڈ کو ختم کردیا تھا۔ دونوں افراد کی لاشیں وسطی کینیا کے ایک جنگل سے ملی تھیں۔ ان اہلکاروں پر درج مقدمے میں قتل، اختیارات کے ناجائز استعمال، جرائم کی سازشوں کے متعدد الزامات عائد ہیں۔ جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ آزادانہ تحقیقات کے مطابق کینین ایس ایس یو اور پولیس یونٹس گزشتہ چار سال میں 600 سے زائد افراد کی ہلاکت میں ملوث ہیں۔ انہوں نے ان پولیس افسران کیخلاف مقدمے چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • کیڈٹ کالج کمپنی باغ مری؛  طالبعلم سے اسلحہ کی نوک پر مبینہ زیادتی، مفرور ملزمان کیخلاف چھاپے

    کیڈٹ کالج کمپنی باغ مری؛ طالبعلم سے اسلحہ کی نوک پر مبینہ زیادتی، مفرور ملزمان کیخلاف چھاپے

    کیڈٹ کالج کمپنی باغ مری؛ طالبعلم سے اسلحہ کی نوک پر مبینہ زیادتی، مفرور ملزمان کیخلاف چھاپے

    کیڈٹ کالج کمپنی باغ مری میں ساتویں جماعت کے طالب سے اسلحے کی نوک پر مبینہ زیادتی میں ملوث چار میں سے دو مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں کراچی اور بنوں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مقدمے میں دو ملزمان حسن آفریدی اور سعود گرفتار ہیں جنہیں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے زیر تفتیش کل دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔ مقدمے میں مفرور دو ملزمان میں سے شاہ نواز نامی ملزم کا تعلق کراچی اور تیمور کا تعلق بنوں سے ہے۔ دنوں واقعہ کے بعد سے روپوش ہیں جن کی گرفتاری کے لیے عدالت سے وارنٹ لے کر گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں کراچی اور بنوں بھیجی جائیں گی۔ پولیس کے مطابق مقدمے کی تفتیش آگے بڑھانے کے لیے متاثرہ بچے اور گرفتار ملزمان کا ڈی این اے کرانے کی کوشش کی گئی، متاثرہ بچے کے والدین ڈی این اے کرانے کے لیے تعاون نہیں کررہے۔ پولیس نے مزید کہا ہے کہ تفتیش جاری ہے، پولیس مزاحمت والے مقدمے میں بھی ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا جسے جوڈیشل پر جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ؛ تھانہ مری کے علاقے میں واقع کیڈٹ کالج مری میں زیرتعلیم ساتویں جماعت کے طالب علم سے ہاسٹل میں گزشتہ 10 اکتوبر کی شب کو اسلحہ کی نوک پر مبینہ زیادتی کی گئی تھی.

    پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں زیادتی کرنے والے 2 ملزمان سمیت مدد کرنے میں ملوث 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 2 کو گرفتار کرلیا تھا۔ مقدمے میں متاثرہ بچے کے والد نے بتایا تھا کہ میں لاہور کا رہائشی ہوں اور اپنے 12 سالہ بیٹے کو کیڈٹ کالج مری میں داخل کروا رکھا ہے، جو کالج کے ہاسٹل میں رہائش پذیر ہے۔ بیٹا ساتویں جماعت میں زیر تعلیم ہے۔ 16 اکتوبر کو فون پر بیٹے سے بات ہوئی تو اس نے رونا شروع کردیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق بار بار دریافت کرنے پر بیٹے نے کچھ نہ بتایا تو بیٹے کو لے کر گھر آ گیا۔ بیٹا انتہائی خوف زدہ اور سہما ہوا تھا۔ کچھ وقت بعد اس کے حواس بحال ہوئے تو اس نے گواہوں کی موجودگی میں بتایا کہ 10 اکتوبر کی شب ہاسٹل کے کمرے میں سو رہا تھا کہ حسن آفریدی، شاہنواز، تیمور اور سعود مسلح حالت میں آئے۔ والد کے مطابق بیٹے نے بتایا کہ سعود کے ہاتھ میں پستول تھا، جس نے مجھے جگایا اور تیمور نے میرے گلے پر ہاتھ رکھ کر دبائے رکھا۔ دیگر 2 افراد حسن آفریدی اور شاہنواز نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ بعد ازاں بیٹے نے تمام واقعہ پرنسپل کو بتایا تو پرنسپل نے ڈانٹ ڈپٹ کرکے بیٹے کو چپ کرادیا اور دھمکی دی کہ کسی سے ذکر کیا تو کالج سے نکال دوں گا پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی تھی. دریں اثنا پولیس ٹیم واقعے سے متعلق دریافت کے لیے کالج پہنچی تو انتظامیہ و طلبہ نے پولیس ٹیم کو کمرے میں بند کرکے پتھراؤ اور ہوائی فائرنگ شروع کردی۔ پتھراؤ سے پولیس موبائل وین کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ساتویں جماعت کے طالب سے زیادتی کرنے کے مقدمے میں ملوث 2 ملزمان حسن آفریدی اور سعود آفریدی کو گرفتار کرلیاگیا ہے جب کہ دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس افسران و کالج انتظامیہ کے مابین ملزمان کی حوالگی کے لیے مذکرات ہوئے جب کہ متاثرہ بچے کا میڈیکل بھی کرایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مزاحمت کرنے والے عناصر کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دریں اثنا کیڈٹ کالج کے پرنسپل پروفیسر حافظ آفتاب احمد کا بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں کالج کے چار بچوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی، مدعی محمد عمران کا بیٹا کلاس 7th میں پڑھتا ہے، طالب علم 16 اکتوبر کو اپنی والدہ کے ساتھ چھٹی پر کالج سے گھر گیا۔

    پرنسپل نے کہا ہے کہ طالب علم کی والدہ خود میرے پاس آئیں اور کہا کہ بیٹا کچھ بچوں کے رویے سے پریشان ہے کہتا ہے گھر لے جائیں، طالب علم کو والدہ کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی تاکہ اسے بریک مل جائے اس کے سوا کوئی بات نہیں ہوئی، بعد ازاں وہ کالج سے خوشی خوشی چلے گئے اور پھر ایف آئی آر سامنے آگئی، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد کالج آئے اور بتایا کہ چار بچے مطلوب ہیں گرفتاری دی جائے دو بچے موجود تھے ان کے حوالے کردیے۔ انہوں نے کہا کہ کالج میں چار ہاؤسز و چار ہاسٹلز ہیں جہاں ہر ایک کمرے میں 12 سے زائد بچے ہوتے ہیں، کہیں جگہوں پر 36 بچے بھی ہیں، رات کے وقت بھی لائٹس آن رکھی جاتی ہیں، راہدریوں میں نگرانی کے لیے کلوز سرکٹ کیمرے نصب ہیں، چار جے سی اوز ییں جو بچوں کی مانیٹرنگ کے لیے رات بھر موجود رہتے ہیں، یہ ممکن ہی نہیں کہ کسی بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی جائے اور وہ بھی تین چار افراد مل کر کریں۔

    انہوں نے کہا کہ بچوں کے بیڈ کے درمیان گنجائش دو فٹ سے زیادہ نہیں رکھی جاتی، بچہ اگر کروٹ لے، کھانسے تب بھی ساتھ والے بیڈ والا بچہ اسے محسوس کرتا ہے، یہ ممکن نہیں کالج کی حدود میں بڑے بڑے کمروں میں، اتنے اسٹاف اور بچوں کی موجودگی میں اتنا بڑا واقعہ ہوجائے۔ پرنسپل نے کہا کہ ایف آئی آر میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، مجھ سے طالب علم 16 اکتوبر کو باقاعدہ مل کر دعائیں لیتے ہوئے گھر گیا، معاملے کو کسی غلط انداز میں اچھالنے کے لیے اور رنگ میں پیش کیا گیا جس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا احترام کرتے ہیں اگر وہ شکایت لے کر آئے ہیں تو کالج مکمل تعاون کرنے کا پابند یے۔ انہوں ںے مزید کہا کہ دو بچے جو کالج موجود تھے وہ پولیس کو دے دیئے اور دو گھروں میں ہیں، میڈیکل یا تفتیش میں جو صورتحال سامنے آئے گی وہ بچے ان کا سامنا کریں گے۔

  • پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر 10 اولین ممالک میں شامل ہے. پروفیسر احسن اقبال

    پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر 10 اولین ممالک میں شامل ہے. پروفیسر احسن اقبال

    پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر 10 اولین ممالک میں شامل ہے. پروفیسر احسن اقبال

    وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں کی وجہ سے پاکستان کو مہنگائی کا سامنا ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آبی وسائل کے لیے وفاقی ترقیاتی پروگرام میں 12 فیصد بجٹ رکھا گیا ہے، دو میگا ڈیم دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم پر کام شروع کیا گیا ہے۔
    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نئے ڈیموں سے پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بہتر ہوگی، انرجی سیکیورٹی کے لیے ماحول دوست ہائیڈرو پاور منصوبے لگائے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو اربوں روپے نقصان اٹھانا پڑا، پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے دس اولین ملکوں میں ہوتا ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ سیلاب سے تین کروڑ سے زیادہ آبادی متاثر ہوئی اور اربوں روپے کا انفراسٹرکچر تباہ ہوا، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں ہی ایک اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں کی وجہ سے پاکستان کو مہنگائی کا سامنا ہے، پاکستان کو مستقل ترقی کیلئے پائیدار بنیادوں پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع، ڈھائی کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں
    عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی
    وزیراعظم شہبازشریف آج پاکستان سے سعودی عرب چلے جائیں گے
    پاکستانی ائیرلائنز کی یورپ میں بحالی؛ یورپی کمیشن نے پی سی اے اے حکام کو تکنیکی میٹنگ کے لیے مدعو کرلیا
    ارشد شریف کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی،ارشد شریف اور اسکے ڈرائیور مبینہ طور پر گاڑیوں کو چیک کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے بند کئے گئے روڈ پرنہ رکے
    پی ٹی آئی رہنما کی چیف الیکشن کمشنر کو اہلخانہ سمیت قتل کی دھمکی
    کراچی: پولیس کی جرائم پیشہ افرادکے خلاف کامیاب کارروائیاں،متعدد گرفتار،بھاری اسلحہ برآمد

  • ماحولیاتی منظوری کے بغیر تجارتی سرگرمی ممنوع ہے. ڈی جی سیپا

    ماحولیاتی منظوری کے بغیر تجارتی سرگرمی ممنوع ہے. ڈی جی سیپا

    ماحولیاتی منظوری کے بغیر تجارتی سرگرمی ممنوع ہے، ڈی جی سیپا

    سیپا نے فیڈرل بی ایریا میں آلودگی پھیلانے والی فیکٹری کی بندش کے احکامات جاری کردیے جبکہ شہر کے تمام رفاعی پلاٹس کے ماحولیاتی سروے کی بھی ہدایت کردی۔ روڈ بلاکس اور گٹر کے رنگ ہول بنانے والی اسفالٹ فیکٹری فیڈرل بی ایریا بلاک 4 میں رفاعی پلاٹ پر قائم تھی جہاں ماحولیاتی منظوری کے بغیر کام جاری تھا۔

    سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (SEPA) ضلع وسطی کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر کامران خان کی قیادت میں کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری کو سیل کردیا، بندش سے قبل فیکٹری مالکان کو ذاتی شنوائی میں صفائی کا موقع دیا گیا تھا۔ ڈی جی سیپا نعیم مغل نعیم مغل نے کہا ماحولیاتی منظوری کے بغیر کسی قسم کی تجارتی و ترقیاتی سرگرمی صوبے بھر میں ممنوع ہے۔

    ڈی جی سیپا نے کہا ہر قسم کی ماحولیاتی خلاف ورزی پر ایسی ہی کارروائیاں بدستور جاری رہیں گی، سندھ کو آلودگی سے پاک بنانے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے شہر کے تمام رفاعی پلاٹ کے ماحولیاتی سروے کی بھی ہدایت جاری کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع، ڈھائی کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں
    عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی
    وزیراعظم شہبازشریف آج پاکستان سے سعودی عرب چلے جائیں گے
    پاکستانی ائیرلائنز کی یورپ میں بحالی؛ یورپی کمیشن نے پی سی اے اے حکام کو تکنیکی میٹنگ کے لیے مدعو کرلیا
    ارشد شریف کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی،ارشد شریف اور اسکے ڈرائیور مبینہ طور پر گاڑیوں کو چیک کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے بند کئے گئے روڈ پرنہ رکے
    پی ٹی آئی رہنما کی چیف الیکشن کمشنر کو اہلخانہ سمیت قتل کی دھمکی
    کراچی: پولیس کی جرائم پیشہ افرادکے خلاف کامیاب کارروائیاں،متعدد گرفتار،بھاری اسلحہ برآمد

  • پاکستان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ڈس انفارمیشن کے انسداد کے لیے بین الاقوامی تعاون پر زور

    پاکستان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ڈس انفارمیشن کے انسداد کے لیے بین الاقوامی تعاون پر زور

    پاکستانی مندوب، مریم شیخ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے چوتھے اجلاس کو بتایا کہ، “یورپی یونین ڈس انفو لیب کے اہم انکشافات اور اقوام متحدہ کے اداروں، اس کے رکن ممالک، بنیادی اداروں اور بنیادی اقدار کو نشانہ بنانے کے جامع شواہد کے بعد سائبر مداخلت کے ذریعے غلط معلومات پھیلانے کی کارروائیاں بند نہیں ہوئیں۔” کمیٹی، جو خصوصی سیاسی اور نوآبادیاتی معاملات سے نمٹتی ہے کے اجلاس میں اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی پریس کونسلر مریم شیخ برسلز میں قائم ایک آزاد این جی او ای یو ڈس انفو لیب کی تحقیقاتی رپورٹس کا واضح طور پر حوالہ دے رہی تھیں، جس میں حال ہی میں پاکستان کے خلاف بھارت کی 15 سالہ پرانی غلط معلومات کی مہم کا پتہ لگایا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اس کے عوام ایسی مہمات کا نشانہ بنے ہیں جن کی اہم تشویش مسلح تنازعات اور غیر ملکی قبضے کے حالات میں ریاستی سرپرستی میں غلط معلومات فراہم کرنا ہے۔”اکثر قابض افواج لوگوں کی آواز کو دبانے کے لیے لاک ڈائون، مکمل معلوماتی بلیک آئوٹ، سنسر شپ اور نگرانی کے ساتھ خاموشی مسلط کر دیتی ہیں جبکہ قید، مار پیٹ، تذلیل، ایذا رسانی اور یہاں تک کہ قتل، انسانوں کے حقوق کی خلاف ورزیاں،” معمول بن جاتی ہیں پاکستانی مندوبین نیانفارمیشن پر بحث میں کہاکہ پاکستان نے ایسے غیر قانونی طور پر مقبوضہ علاقوں میں صحافیوں اور میڈیا کارکنوں اور اس سے وابستہ اہلکاروں کے خلاف حملوں اور تشدد پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیامریم شیخ نے مزید کہا کہ پاکستان قومی ذرائع سمیت تمام ممکنہ ذرائع سے اور اقوام متحدہ کے تحت رکن ممالک اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کے ذریعے غلط معلومات پھیلانے والے وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔”
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع، ڈھائی کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں
    عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی
    وزیراعظم شہبازشریف آج پاکستان سے سعودی عرب چلے جائیں گے
    پاکستانی ائیرلائنز کی یورپ میں بحالی؛ یورپی کمیشن نے پی سی اے اے حکام کو تکنیکی میٹنگ کے لیے مدعو کرلیا
    پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلابوں کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ، آفت کے پہلے جواب دہندگان میں سے، موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں بہت سے بحرانوں پر روشنی ڈالتا رہے گا۔ “پچھلی دو دہائیوں میں، شدید موسمی واقعات کے بار بار آنے والے شدید موسمیاتی واقعات نے جان و مال دونوں کو بہت نقصان پہنچایا ہے اور پاکستان کی اقتصادی ترقی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔”پاکستانی مندوب نے دنیا کے کئی حصوں میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر، امتیازی سلوک اور تشدد کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی اور عالمی بلاغ کے شعبے پر زور دیا کہ وہ اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے آگاہی مہم شروع کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلامو فوبیا ایک حقیقت ہے۔

  • بورس جانسن مقابلے سے باہر; بھارتی نژاد رشی سونک کے برطانیہ کا نیا وزیراعظم بننے کے امکانات

    بورس جانسن مقابلے سے باہر; بھارتی نژاد رشی سونک کے برطانیہ کا نیا وزیراعظم بننے کے امکانات

    برطانیہ کی حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کی قیادت کے لیے نئے امیدوار کی نامزدگی کے لیے گزشتہ 24 گھنٹوں سے جاری تگ و دو بورس جانسن کی جانب سے انتخابات میں حصہ نہ لینے کے اعلان پر اختتام پذیر ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کنزرویٹو کی جانب سے سابق وزیراعظم بورس جانسن اور سابق وزیر داخلہ بھارتی نژاد رشی سونک نے حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

    پارٹی رہنماؤں اور ارکان اسمبلی کی طویل مشاورت کے بعد بورس جانسن نے دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ صحیح وقت نہیں ہے۔ آپ اس وقت تک حکومت نہیں کرسکتے جب تک پارلیمنٹ میں پارٹی کی مکمل حمایت ساتھ نہ ہو۔ بورس جانسن کے وزیراعظم کے عہدے کے لیے مقابلے سے باہر ہونے کے بعد بھارتی نژاد رشی سونک کے برطانیہ کا نیا وزیراعظم بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں تاہم ابھی انھیں کنزویٹو سے تعلق رکھنے والی ایک اور امیدوار پینی مورڈانٹ کو بھی منانا ہے جو تاحال ان کے مدمقابل حکمراں جماعت کی واحد امیدوار ہیں۔

    خاتون امیدوار پینی مورڈانٹ نے بھی 100 ارکان اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے تاہم آزاد ذرائع رشی سونک کی حمایت میں 140، بورس جانسن کی 57 اور پینی مورڈانٹ کی 24 ارکان کے حمایت کی تصدیق کرتے ہیں۔ رشی سونک کی حمایت کرنے والوں میں سابق ہوم سیکریٹری ساجد جاوید، ڈومینک راب اور سابق سیکریٹری ہیلتھ میٹ ہینکوک شامل ہیں جب کہ وزیر داخلہ پریتی پٹیل، خارجہ سکریٹری جیمز کلیورلی اور کابینہ کے وزیر ندیم زہاوی نے بورس جانسن کی حمایت کی تھی۔ بورس جانسن کی حمایت کرنے والے اب اگر پینی مورڈانٹ کی حمایت کرتے ہیں تو مقابلہ دلچسپ ہوجائے گا اور رشی سونک کو جیت کے لیے کافی محنت کرنا ہوگی البتہ یہ ارکان بورس جانسن سے رشی سونک کے کیمپ میں گئے تو بھارتی نژاد سابق برطانوی وزیر خزانہ بآسانی وزیراعظم بن جائیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع، ڈھائی کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں
    عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی
    وزیراعظم شہبازشریف آج پاکستان سے سعودی عرب چلے جائیں گے
    پاکستانی ائیرلائنز کی یورپ میں بحالی؛ یورپی کمیشن نے پی سی اے اے حکام کو تکنیکی میٹنگ کے لیے مدعو کرلیا
    خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بورس جانسن نے دستبردار ہونے کا فیصلہ اس لیے بھی کیا ہے کہ اب بھی پارٹی گیٹ کی تلوار ان کے سر پر لٹکی ہوئی ہے اور کنزرویٹو فی الحال کوئی اور تنازع مول لینا نہیں چاہتے۔ دوسری جانب حزب اختلاف یعنی لیبر پارٹی نے وزیراعظم کے عہدے کے انتخاب کے لیے حکمراں جماعت کے تین امیدواروں کے میدان میں آنے اور اپنے ہی ارکان کی حمایت کے متضاد دعوؤں کو ’’ ایک مضحکہ خیز اور افراتفری کا سرکس‘‘ قرار دیا۔ واضح رہے کہ عوامی سروے میں بھی اکثریت کی رائے رشی سونک کے حق میں ہے جب کہ 27 فیصد بورس جانسن کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔

  • سعودی عرب کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں پر پاکستان کا اظہار یکجہتی

    سعودی عرب کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں پر پاکستان کا اظہار یکجہتی

    پاکستان نے حوثیوں کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے خلاف ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے ساتھ ساتھ یمن میں پرامن تصفیہ کے لئے سعودی عرب کی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتا ہے، پاکستان نے یمن میں تنازعہ کے تمام فریقین پر مسلسل زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق مخاصمت کے خاتمے کے لیے پرامن اور بامعنی مذاکرات میں حصہ لیں۔


    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سال رواں کے شروع میں طے پانے والی جنگ بندی کے نتیجے میں نسبتاً امن قائم کیا جس کا فائدہ ہوا تاہم یہ افسوسناک ہے کہ حوثیوں کی جانب سے جنگ بندی کی تجدید نہیں کی گئی جو یمن کے عام باشندوں کے لیے مشکلات میں اضافے کا باعث بنے گا اور ممکنہ طور پر پائیدار امن کے حصول کی تمام کوششوں کو پٹڑی سے اتار دے گا۔ ترجمان نے اپنے بیان میں ایک بار پھر عسکری سرگرمیاں اور دہشت گردانہ کارروائیاں بند کرنے پر زور دیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی بنیاد پر تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے سنجیدہ بات چیت میں شامل ہوکر اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کی تجدید کا کہا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع، ڈھائی کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں
    عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی
    وزیراعظم شہبازشریف آج پاکستان سے سعودی عرب چلے جائیں گے
    پاکستانی ائیرلائنز کی یورپ میں بحالی؛ یورپی کمیشن نے پی سی اے اے حکام کو تکنیکی میٹنگ کے لیے مدعو کرلیا
    بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ جنگ کا کوئی مقصد نہیں ہے اور تمام مسائل پرامن بات چیت کے ذریعے حل کیے جاسکتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اس راستے کو جلد اپنانے سے ہزاروں معصوم جانیں بچ جائیں گی اور یمنی عوام کے مستقبل کی حفاظت ہوگی۔

  • عمران خان کی چوری ثابت ہوگئی،  لانگ مارچ آسان کام نہیں ہے. وفاقی وزیرمیاں جاوید لطیف

    عمران خان کی چوری ثابت ہوگئی، لانگ مارچ آسان کام نہیں ہے. وفاقی وزیرمیاں جاوید لطیف

    وفاقی وزیرمیاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ لانگ مارچ آسان کام نہیں ہے، پی ٹی آئی پتوں کی طرح بکھر جائے گی، عمران خان کی چوری ثابت ہوگئی ہے اس پر کرپشن کے باقی کیسز بھی سامنے آنے چاہئیں اور اس شخص کو جیل میں ہونا چاہئے ۔ وفاقی وزیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل پر تعزیت کا اظہارکیا اورکہا کہ ان کے قتل کی ہر سطح پر تحقیقات کرانے کو تیار ہیں اور مرحوم کے اہلخانہ کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے ۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کو اپیل تک کی سہولت نہیں مل سکی جبکہ 22 سال تک عمران لاڈلے کو پروان چڑھایا جاتا رہا مگر انہیں نتیجہ نہ مل سکا۔ انہوں نے کہا کہ 22 سال تک نواز شریف کی جماعت کو توڑنے کی کوشش کی جاتی رہی مگر پھر بھی نہ توڑا جاسکا، نواز شریف نے جو آواز اٹھائی وہی آواز آج ان سے اختلاف کرنے والی شخصیات بلند کررہی ہیں، 22 سال سے بے لگام شخص اداروں اور شخصیات پر حملہ آور ہوتا رہا ہے ، اس شخص کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع، ڈھائی کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں
    عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی
    وزیراعظم شہبازشریف آج پاکستان سے سعودی عرب چلے جائیں گے
    پاکستانی ائیرلائنز کی یورپ میں بحالی؛ یورپی کمیشن نے پی سی اے اے حکام کو تکنیکی میٹنگ کے لیے مدعو کرلیا
    انہوں نےمزید کہا کہ اگر انصاف دینے والوں کو انصاف نہ ملے تو ہم جیسوں کا کیا حال ہوگا۔ ان کے مطابق؛ لانگ مارچ آسان کام نہیں ہے ، اس سے پی ٹی آئی پتوں کی طرح بکھر جائے گی ، اس شخص کے کرتوت ایسے ہیں کہ یہ لانگ مارچ کرتے ہوئے سڑکوں کی بجائے جیل کی سلاخوں کے پیچھے نظر آئے گا ، ملک کی 75 سالہ تاریخ میں یہ پہلا سویلین ہے جس پر کرپشن اورچوری ثابت ہوچکی ہے. انہو ں نے کہا کہ ثاقب نثار اسے صادق اور امین کہتا تھا ، اس کے ان الفاظ سے ہماری دینی جذبات مجروح ہوتے ہیں ، آج اس صادق اور امین پر تھوڑی سی چوری ثابت ہوگئی ہے ، منی لانڈرنگ کا کیس ابھی باقی ہے ، اس پر کرپشن کے اورکیسز بھی سامنے آنے چاہئیں اور اسے جیل میں ہونا چاہئے ۔

  • وزیر اعظم نے منظوری دے دی، لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع. چیئرمین ایچ ای سی

    وزیر اعظم نے منظوری دے دی، لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع. چیئرمین ایچ ای سی

    پاکستان میں سرکاری جامعات کے طلبہ کے لیے وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم ایک بار شروع کی جا رہی ہے اور وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پہلے فیز میں فروری 2023 سے اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ کی تقسیم شروع ہو جائے گی۔

    چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے کراچی آمد کے موقع پر ایچ ای سی کے ریجنل دفتر میں نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ پرائم منسٹر کی جانب سے اس سلسلے میں administrative approval مل گئی ہے 28 اکتوبر کو اس سلسلے میں اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہے اور پالیسی کے نکات کی منظوری کے ساتھ ہی اس کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بار ایم فل/پی ایچ ڈی کے ساتھ ساتھ جامعات کے انڈر گریجویٹ اور اوپن/ورچوئل یونیورسٹی کے طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ دیے جائیں گے تاہم انڈر گریجویٹ کے لیے لیپ ٹاپ کی تعداد محدود ہوگی۔ ’’ایکسپریس‘‘ کے اس سوال پر کہ کیا اس بار بھی لیپ ٹاپ اسکیم وزیر اعظم کی تصویر کے ساتھ جاری ہوگی، انھوں نے نفی میں جواب نہیں دیا، انھوں نے بتایا کہ اسکیم کے لیے 10 بلین روپے کا فنڈ مختص کیا جا رہا ہے۔

    علاوہ ازیں ایک سوال پر چیئرمین ایچ ای سی کا کہنا تھا کہ وہ کراچی کے دورے کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں گے اور ان سے گزارش کریں گے کہ جامعات کو بہتر نظم و نسق کے ساتھ چلانے کے لیے وہاں ایڈہاک ازم ختم کرکے وائس چانسلرز کا فوری تقرر کروائیں جبکہ سندھ کی جامعات میں ڈائریکٹر فنانس کے مسائل حل کرانے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سے گزارش ہوگی کہ وہ ڈی ایف کا رپورٹنگ چینل وائس چانسلرز کو ہی رہنے دیں بصورت دیگر وائس چانسلرز بے اختیار ہوجائیں گے اور جامعات کا انتظام عملی طور پر ڈائریکٹر فنانس کے پاس چلا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع، ڈھائی کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں
    عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی
    وزیراعظم شہبازشریف آج پاکستان سے سعودی عرب چلے جائیں گے
    پاکستانی ائیرلائنز کی یورپ میں بحالی؛ یورپی کمیشن نے پی سی اے اے حکام کو تکنیکی میٹنگ کے لیے مدعو کرلیا
    جامعات میں مالی بحران کے حوالے سے ڈاکٹر مختار کا کہنا تھا کہ جامعات کو چاہیے کہ وہ تنخواہوں کے ساتھ ساتھ دیے جانے والے الاؤنسز اور ایڈیشنل فنڈز کا استعمال روکیں، اخراجات پر قابو کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم انڈر گریجویٹ اور پی ایچ ڈی پالیسی میں ترامیم لارہے ہیں اور اس کے نقائص دور کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر مختار احمد نے پیر کو جامعہ کراچی میں چائینیز لینگویج سینٹر کا دورہ بھی کیا اور وہاں خود کش حملے کے سانحے کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والوں کے سوگ میں کچھ دیر کی خاموشی اختیار کی۔