Baaghi TV

Author: +9251

  • چاقو حملے میں زخمی شاتم رسول ملعون سلمان رشدی نشان عبرت بن گیا

    چاقو حملے میں زخمی شاتم رسول ملعون سلمان رشدی نشان عبرت بن گیا

    چاقو حملے میں زخمی شاتم رسول ملعون سلمان رشدی نشان عبرت بن گیا۔

    سلمان رشدی کے ایجنٹ اینڈریو وائلی کے مطابق بھارتی نژاد گستاخ رسول کی ایک آنکھ اور ہاتھ ضائع ہوگیا ہے، اس حملے میں ملعون شاتم رسول کی گردن پر تین شدید زخم لگے تھے اور بازو کے اعصاب کٹ گئے تھے۔ سلمان رشدی پر 12 اگست 2022 کو امریکی شہر نیویارک میں ایک لیکچر کے دوران 24 سالہ ایرانی نژاد نوجوان ہادی مطر نے اُس وقت حملہ کیا تھا جب وہ تقریب سے خطاب کیلئے اسٹیج پر پہنچا، سلمان رشدی کو شدید زخمی حالت میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ ایران کے سابق روحانی پیشوا آیت اللہ خمینی نے رشدی کے قتل کا فتویٰ جاری کیا تھا جس کی وجہ سے وہ روپوشی کی زندگی گزار رہا تھا، پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز کتاب لکھنے پر گستاخ سلمان رشدی پر پہلے بھی حملے کئے جاچکے ہیں۔

    رشدی کے ایجنٹ ایجنٹ اینڈریو وائلی نے ہسپانوی اخبار ایل پیس کو انٹرویو میں بتایا کہ ان کے سینے اور دھڑ پر تقریباً 15 مزید زخم ہیں اور یہ ایک وحشیانہ حملہ تھا تاہم وائلی نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ آیا سلمان رشدی ہسپتال میں ہی ہیں یا پھر انہیں گھر منتقل کردیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع، ڈھائی کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں
    عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی
    وزیراعظم شہبازشریف آج پاکستان سے سعودی عرب چلے جائیں گے
    پاکستانی ائیرلائنز کی یورپ میں بحالی؛ یورپی کمیشن نے پی سی اے اے حکام کو تکنیکی میٹنگ کے لیے مدعو کرلیا
    انٹرویو میں وائلی سے پوچھا گیا کہ وہ آرٹ سپیلگل مین کے پلٹزر انعام یافتہ گرافک ناول ماؤس پر امریکا کے کچھ اسکولوں میں پابندی پر کیا کہتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز ہے، دائیں بازو کے مذہبی ویسا ہی کر رہے ہیں جیسی ان سے توقع ہوتی ہے لیکن اب یہ ملک میں ایک بڑی طاقت ہے۔

  • ارشد شریف موت؛ کینیا پولیس کا تفصیلی موقف سامنے آگیا

    کینیا پولیس کی طرف سے ارشد شریف قتل واقعے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ؛ ایک غیر ملکی کی موت، کیس نمبر او بی 14/23/10/2022 کے ذریعہ 22.00 بجے ماگڈی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی گئی کہ کونیا فارم/کاموکورو مررم کے ساتھ ایک واقعہ پیش آیا جس میں جی ایس یو افسران شامل تھے اور ایک پاکستانی شہری یعنی ارشد محمد شریف عمر 50 سال کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا. پولیس اعلامیہ کے مطابق؛ موٹر گاڑی رجسٹریشن نمبر KDG 200M میں متوفی واپس نیروبی جا رہے تھا.

    پولیس بیان کے مطابق؛ اصل واقع کچھ یوں ہے کہ افسران کے سامنے کیس نمبر OB 70/23/10/2022 کے تحت ایک موٹر گاڑی کی چوری اور اغوا کی ایک رپورٹ سامنے آئی تھی کہ؛ ایک شہری نے اپنی موٹر گاڑی جس کا رجسٹریشن نمبر KDJ 700F تھا کو ایک دکان کے باہر کھڑا کیا جبکہ اپنے بیٹے کو بھی ساتھ چھوڑ دیا۔ جب کہ کام کرنے کے بعد مذکورہ موٹر گاڑی کو واپسی پر اس نے غائب پایا۔ جس کے بعد مذکورہ واقعہ کی رپورٹ پنگانی پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی تھی جس کے بعد اس کو تلاش کرنے کے دوران پولیس نے ناکہ بندی کرکھی تھی. پولیس کا کہنا ہے کہ خرم احمد اور اس کا بھائی جو اب متوفی ہیں کونیا-کاموکورو کچی سڑک پر گاڑی چلا رہے تھے اور اس سے پہلے کہ وہ کیسیریان-مگادی روڈ پر پہنچتے کہ انہوں نے سڑک کو چھوٹے پتھروں سے بند پانے کے بعد گزرنے کا فیصلہ کیا۔ اور رکنے پر نہ رکے.

    کینیا پولیس کا کہنا ہے کہ؛ تب ہی انہوں نے اپنی گاڑی کے اطرف یعنی آگے اور پیچھے سے گولیاں چلنے کی آوازیں سنی۔ جبکہ وہ نہ رکے اور سفر جاری رکھا۔ پولیس کا کہنا ہے زخمی خرم نے نقار احمد کو بھی پاکستانی شہری بتایا جو ٹینگا میں رہتا ہے اور اسے واقعے کے بارے میں آگاہ کیا گیا. اس نے انہیں اپنی جگہ سے گزرنے کا مشورہ دیا اور مین گیٹ پر پہنچنے پر دیکھا کہ اس کے بھائی کی موت سر پر بندوق کی گولی لگنے سے ہوئی تھی جو اس کے سر کے پچھلے حصے سے گھس کر اس کے سر کے اگلے حصے سے باہر نکل گئی تھی۔

    پولیس نے مزید کہا کہ؛ مذکورہ موٹر گاڑی کی جانچ پڑتال پر، اس میں ونڈ اسکرین کے بائیں جانب جس طرف متوفی بیٹھا ہوا تھا گولی کا سوراخ تھا، پیچھے بائیں بیک اسکرین پر دو گولیوں کے سوراخ، جبکہ عقبی دائیں دروازے پر ایک گولی کا سوراخ، اور دائیں طرف چار سوراخ تھے۔ مذکورہ پاکستانی شہریوں کا دعویٰ ہے کہ وہ ڈویلپر ہیں اور نیروبی میں رہتے ہیں۔ منظر کو دستاویزی شکل دی گئی ہے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیئے کریمیو مردہ خانے بھیج دیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع، ڈھائی کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں
    عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی
    وزیراعظم شہبازشریف آج پاکستان سے سعودی عرب چلے جائیں گے
    پاکستانی ائیرلائنز کی یورپ میں بحالی؛ یورپی کمیشن نے پی سی اے اے حکام کو تکنیکی میٹنگ کے لیے مدعو کرلیا
    دوسری جانب کینیا حکام کا کہنا ہے کہ پولیس جنیرا سروس یونٹ میں شناخت میں غلطی کے باعث یہ واقعہ شام 8 بجے پیش آیا تھا، تفصیلات کے مطابق؛ ارشد شریف نیروبی میں مقیم پاکستانی پراپرٹی ڈیلر خرم احمد کے ساتھ کونیا فارم/کاموکورو سے واپس نیروبی جا رہے تھے۔ جبکہ فائرنگ کا واقعہ تینگا مارکیٹ کے قریب اس وقت پیش آیا جب ارشد اور اس کے میزبان خرم ایک اغوا شدہ گاڑی کی تلاش میں کیئے گئے روڈ بلاک پر نہیں رکے۔ گولی ارشد شریف کو پیچھے سے لگی اور سامنے سے نکل گئی۔ جبکہ خرم نے ایک اور پراپرٹی ڈیلر کو تینگا میں بلایا جس نے خرم کو اپنی جگہ آنے کو کہا تاہم جب وہ پہنچے تو ارشد شریف مر چکا تھا۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کی ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر مبارکباد

    وزیراعظم شہباز شریف کی ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر مبارکباد

    وزیراعظم شہباز شریف کی ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار کی مبارک

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری دیوالی کا تہوار منارہی ہے۔ جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار کی مبارک دی ہے. وزیر اعظم نے کہا کہ؛ ہندو برادری کو ان کے ’روشنیوں کے تہوار‘ پر بہت مبارک دیتے ہیں جبکہ اقلیتیں پاکستان کی طاقت ہیں، ملکی ترقی میں ان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں

    ادھر حکومت نے سندھ نے ہندو برادری کے لئے دیوالی کی مناسبت سے پیر کے روز عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی ہے۔ بلاول ہاؤس کراچی سے جاری بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ دیوالی کا تہوار برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے۔ جھوٹ وقتی طور پر کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو لیکن سچ کی شکست اس کا مقدر ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع، ڈھائی کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں
    عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی
    وزیراعظم شہبازشریف آج پاکستان سے سعودی عرب چلے جائیں گے
    پاکستانی ائیرلائنز کی یورپ میں بحالی؛ یورپی کمیشن نے پی سی اے اے حکام کو تکنیکی میٹنگ کے لیے مدعو کرلیا
    دیوالی کو ہندو مت کا سب سے بڑا تہوار مانا جاتا ہے، اسے روشنیوں، مٹھائیوں اور اپنوں سے ملنے کا تہوارکہا جاتا ہے۔ اس میں ہندو مت کے ماننے والے مندروں میں پوجا، گھروں اور گزرگاہوں میں چراغاں اورمٹھائیاں تقسیم کرتے ہیں۔ ہندو روایت کے مطابق ان کے دیوتا رام، ان کی اہلیہ سیتا اور ران کے بھائی لکشمن 14 سالہ جلاوطنی اور راون کو مارنے کے بعد اپنے پایہ تخت پر واپس آئے تو ان کے چاہنے والوں نے چراغاں کیا تھا۔ اسی مناسبت سے ہر سال یہ تہوار منایا جاتا ہے۔

  • لاکھوں سیلاب متاثرین کو پینے کے صاف پانی کی فوری فراہمی کی ضرورت ہے. مسعود خان

    لاکھوں سیلاب متاثرین کو پینے کے صاف پانی کی فوری فراہمی کی ضرورت ہے. مسعود خان

    لاکھوں سیلاب متاثرین کو پینے کے صاف پانی کی فوری فراہمی کی ضرورت ہے. مسعود خان

    امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے لاکھوں سیلاب متاثرین کے لیے پینے کے صاف پانی کی فوری فراہمی کی ضرورت بارے کہا ہے کہ پینے کا صاف پانی کی کمی اور متاثرہ علاقوں میں سیلابی پانی کھڑا ہونے کے باعث پیدا ہونے والی بیماریوں سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ انہوں نےسولر واٹر پلانٹس کے ذریعے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے کام کرنے والی امریکی فلاحی تنظیم ہیومن نیسیسٹی فائونڈیشن (ایچ این ایف ) کی جانب سے فنڈ ریزنگ تقریب کے دوران کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے پاکستان کو بین الاقوامی بردری کی فوری اور مسلسل مدد کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے تنظیم کی ڈائریکٹر فوزیہ قصوری اور ان کے ساتھیوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ سیلاب متاثرین کی انتہائی بنیادی ضرورت کو پورا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کا سبب بننے والے سیلاب کی وجہ سے 3کروڑ 30لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جو امریکی ریاست کیلیفورنیا کی آبادی سے زیادہ ہ ہیں اور پاکستان کا 95ہزار سکوائر میل رقبہ سیلاب میں ڈوب گیا جو امریکی ریاست کولوراڈو کے علاقے سے زیادہ ہےجس کے 66لاکھ افراد کو فوری توجہ اور مدد کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے پاکستان میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کے دوران وسیع پیمانے پر تعاون کرنے پر اقوام متحدہ، عالمی برادری اور امریکی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور متاثرین کو امداد فراہم کرنے پر پاکستانی تارکین وطن کو سراہا۔ پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا کہ اس وقت حقیقی چیلنج سیلاب متاثرین کے روزگار کی بحالی اور تعمیر ہے ۔ جس کے لیے ہمیں اپنے دوست ممالک، مخیر حضرات اور خاص طور پر پاکستانی امریکی کمیونٹی کی مسلسل مدد کی ضرورت ہے جنہوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں ہماری مدد کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع، ڈھائی کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں
    عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی
    وزیراعظم شہبازشریف آج پاکستان سے سعودی عرب چلے جائیں گے
    پاکستانی ائیرلائنز کی یورپ میں بحالی؛ یورپی کمیشن نے پی سی اے اے حکام کو تکنیکی میٹنگ کے لیے مدعو کرلیا
    پاکستانی سفیر نے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے تعمیری کردار اور امریکی معاشرے میں ان کی تیز ترقی کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی معاشرے میں پہلے اقتصادی ڈھانچےاور اب سیاسی منظر نامے میں پاکستانی کمیونٹی کی یکجہتی واقعی متاثر کن رہا ہے۔

  • ارشد شریف کی موت؛ اختلاف اور دلیل کو زندہ رہنا چاہئے. احمد جواد

    ارشد شریف کی موت؛ اختلاف اور دلیل کو زندہ رہنا چاہئے. احمد جواد

    ارشد شریف کی موت؛ اختلاف اور دلیل کو زندہ رہنا چاہئے. احمد جواد

    احمد جواد کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کے افسوسناک انتقال کے بعد آج ایک اور دلیل دم توڑ گئی۔ ہم کسی دلیل سے اتفاق یا اختلاف کر سکتے ہیں لیکن دلیل کو زندہ رہنا چاہیے۔ یہ آزادی اظہار ہے۔ ارشد شریف میرے واٹس ایپ گروپ کے ممبر تھے۔ وہ کمانڈر (ر) شریف کے بیٹے تھے۔ اس کے والد ایک سادہ آدمی تھے جن میں سگنلز (لانگ سی) میں مہارت حاصل تھی۔ پاکستان نیوی کے ساتھ سفر کے دوران وہ میرے انسٹرکٹر رہے تھے۔

    ارشد شریف کا عمران خان کے ساتھ پہلا انٹرویو 2012 میں پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا سیل کے سربراہ کی حیثیت سے میں نے خود ترتیب دیا تھا۔ میں انہیں پارٹی قیادت کے اندر سے سخت مخالفت کے باوجود بنی گالہ لے گیا۔ کمرے میں داخل ہونے سے قبل عمران خان نے مجھ سے پوچھا کہ پی ٹی آئی پر شدید تنقید کے باوجود آپ نے ان کا انٹرویو کیوں ترتیب دیا؟


    احمد جواد نے مزید کہا؛ میں نے جواب دیا کہ "ہمارے پاس دو راستے ہیں یا تو ہم خود پر تنقید کرنے والوں سے صلہ کرلیں یا پھر ان سے جھگڑتے رہیں لیکن میں مسائل حل کرنے کی سفارش کرتا ہوں، عمران خان نے مجھ سے اتفاق کیا۔ ان دنوں عمران خان دلائل کو جذب کر لیا کرتے تھے۔ وہ انٹرویو لمبا اور سخت تھا۔ ارشد شریف نے ہوشیاری سے اس انٹرویو کے دو حصے بنائے۔ ان دنوں کسی بھی صحافی کا عمران خان کے ساتھ انٹرویو کا مطلب اس صحافی کی فوری کامیابی ہوتی تھی۔

    جواد کے مطابق؛ صحافی کا قتل یا کسی صحافی پر حملہ یا صحافی پر پابندی ایک ایسا مرحلہ ہے جہاں طاقت یا سازش یا فسطائیت کے خلاف دلیل ختم ہو جاتی ہے۔ لہذا میں ارشد کی وفات کے بعد بہت اداس ہوں حالانکہ اس کے باوجود کہ میں ان کے خیالات اور نظریات سے متفق نہیں تھا، لیکن مجھے یقین ہے کہ اسے اپنے عقائد پر عمل کرنے کا پورا حق تھا۔ اور یہ حق کسی کو بھی ہونا چاہئے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع، ڈھائی کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں
    عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی
    وزیراعظم شہبازشریف آج پاکستان سے سعودی عرب چلے جائیں گے
    پاکستانی ائیرلائنز کی یورپ میں بحالی؛ یورپی کمیشن نے پی سی اے اے حکام کو تکنیکی میٹنگ کے لیے مدعو کرلیا
    احمد جواد نے کہا؛ تمام تر قیاس آرائیوں کے باوجود الزام تراشی مسئلے کا حل نہیں بلکہ اس کیس میں مکمل تحقیقات ہونی چاہئے۔ اور حقائق کو سامنے لانا چاہیے کیونکہ ہم کسی اور صحافی کا ایسا ہی انجام نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔

  • وٹامن گولیوں کا زیادہ استعمال؛ پھیپھڑوں کے مہلک کینسر میں اضافہ کا باعث

    وٹامن گولیوں کا زیادہ استعمال؛ پھیپھڑوں کے مہلک کینسر میں اضافہ کا باعث

    وٹامن گولیوں کا زیادہ استعمال؛ پھیپھڑوں کے مہلک کینسر کے خطرات میں اضافہ کا باعث

    ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وٹامن کی گولیوں کے استعمال میں زیادتی پھیپھڑوں کے مہلک کینسر کے خطرات میں اضافہ کر سکتی ہے۔ عام طور پر لوگ وٹامن اے کی گولیاں مدافعتی نظام اور بینائی بہتر کرنے کے لیے کھاتے ہیں۔ البتہ، چین کی پیکنگ یونیورسٹی کے ماہرین نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وٹامن کی یہ گولیاں پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بن سکتی ہیں۔

    گزشتہ تحقیق میں یہ معلوم ہوا تھا کہ وٹامن اے کازیادہ استعمال بیضہ دانی کےکینسر کے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے۔ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ وٹامن اے کی گولیوں کا کوئی تعلق پھیپھڑوں کے کینسر سے سامنے آیا ہے۔ فرنٹیئرز اِن نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ وٹامن اے کی گولیوں کے استعمال میں زیادتی اسکوامس خلیوں اور ایڈینوکارسِنوما پھیپھڑوں کے کینسر کے خطرات میں اضافہ کرتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع، ڈھائی کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں
    عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی
    وزیراعظم شہبازشریف آج پاکستان سے سعودی عرب چلے جائیں گے
    پاکستانی ائیرلائنز کی یورپ میں بحالی؛ یورپی کمیشن نے پی سی اے اے حکام کو تکنیکی میٹنگ کے لیے مدعو کرلیا
    ارشد شریف کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی،ارشد شریف اور اسکے ڈرائیور مبینہ طور پر گاڑیوں کو چیک کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے بند کئے گئے روڈ پرنہ رکے
    برطانیہ میں کینسر سےہونےوالی اموات میں سب سے زیادہ اموات پھیپھڑوں کے کینسر سے ہوتی ہیں۔ہر سال برطانیہ میں 47 ہزار لوگوں میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوتی ہے جبکہ 34 ہزار 700 افراد کی اس بیماری سے موت واقع ہوجاتی ہے۔ اسکوامس سیل کارسِنوما اور ایڈینوکارسِنوما دونوں پھیپھڑوں کے کینسر کی عام اقسام ہیں۔ان دونوں میں ایڈینوکار سِنوما سب سے عام قسم ہے اور یہ بلغم بنانے والے غدود کے خلیوں سے ہونا شروع ہوتی ہے۔

  • عمران خان دور؛ ریلوے کو ایندھن میں 2 ارب کا نقصان

    عمران خان دور؛ ریلوے کو ایندھن میں 2 ارب کا نقصان

    عمران خان دور؛ ریلوے کو ایندھن میں 2 ارب کا نقصان

    آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے پی ٹی آئی دور میں ریلوے کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں بتایا گیا تحریک انصاف کے دور میں ریلوے ٹریکس کی دیکھ بھال پرتوجہ دینے کے بجائے ٹرینوں کی رفتار کم کرنے کی پالیسی نے صرف اضافی ایندھن کی مد میں پونے دو ارب روپے کا ٹیکا لگا دیا۔

    تحریک انصاف کے دورمیں پاکستان ریلوے کا دانستہ طور پر بھٹہ بٹھا دیا گیا۔ آڈیٹرجنرل کی مالی سال 2020-21رپورٹ نے عمران خان دورکی کارگردگی کا پول کھولتے ہوئے بتایا ریلوے ٹریکس کی دیکھ بھال پر توجہ دینے کے بجائے 2سے 3سال تک کے لئے ٹرینوں کی رفتار کم کرنے کی پالیسی اپنائی گئی اور سلو سپیڈ پالیسی نے ادارے کا بھٹہ بٹھا دیا۔

    آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا سلو سپیڈ پالیسی کے حوالے سے ریلوے حکام تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔ آڈٹ حکام نے سلو اسپیڈ پالیسی کے خاتمے اور ٹریکس کی فوری مرمت کی سفارش کردی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع، ڈھائی کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں
    عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی
    وزیراعظم شہبازشریف آج پاکستان سے سعودی عرب چلے جائیں گے
    پاکستانی ائیرلائنز کی یورپ میں بحالی؛ یورپی کمیشن نے پی سی اے اے حکام کو تکنیکی میٹنگ کے لیے مدعو کرلیا
    ارشد شریف کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی،ارشد شریف اور اسکے ڈرائیور مبینہ طور پر گاڑیوں کو چیک کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے بند کئے گئے روڈ پرنہ رکے
    پی ٹی آئی رہنما کی چیف الیکشن کمشنر کو اہلخانہ سمیت قتل کی دھمکی
    کراچی: پولیس کی جرائم پیشہ افرادکے خلاف کامیاب کارروائیاں،متعدد گرفتار،بھاری اسلحہ برآمد

  • پاکستانی ائیرلائنز کی یورپ میں بحالی؛  یورپی کمیشن نے پی سی اے اے حکام کو تکنیکی میٹنگ کے لیے مدعو کرلیا

    پاکستانی ائیرلائنز کی یورپ میں بحالی؛ یورپی کمیشن نے پی سی اے اے حکام کو تکنیکی میٹنگ کے لیے مدعو کرلیا

    پاکستانی ائیر لائنز کی یورپ میں بحالی؛ یورپی کمیشن نے پی سی اے اے حکام کو تکنیکی میٹنگ کے لیے مدعو کرلیا

    پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیر لائنز کی یورپ میں بحالی کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یورپی کمیشن اور یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی ایاسا نے سی اے اے حکام کو طلب کرلیا جس کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن کی ٹیم برسلز روانہ ہوگئی۔

    ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن کے مطابق؛ یورپی کمیشن نے PCAA کو 25 اکتوبر کو برسلز میں ایک تکنیکی میٹنگ کے لیے مدعو کیا ہے۔ میٹنگ ICAO آڈٹ کے بعد PCAA کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال اور جاننے کے لیے بلائی گئی ہے۔میٹنگ کے بعد 2023 کی پہلی سہ ماہی میں یورپی کمیشن ٹیم کا دورہ پاکستان ہوگا، دورہ پاکستانی ائیر لائن کے لیے یورپی کمیشن کے لیے پروازیں شروع کرنے کے لیے ایک شرط ہے۔ سول ایویشن ٹیم میں ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری سمیت متعلقہ ڈائریکٹرز (D AW, D PEL, DFS، اور ADLD لیگل شامل ہیں. جبکہ حکام کے مطابق لائسنسنگ، سائٹ اور رجسٹریشن کے معاملات پر پیشرفت سے متعلق سی اے اے وفد یورپی حکام کو بریفنگ دے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع، ڈھائی کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں
    عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی
    وزیراعظم شہبازشریف آج پاکستان سے سعودی عرب چلے جائیں گے

    یورپی کمیشن اور ایاسا حکام سی اے اے وفد سے ملاقات میں مطمئن ہونے پر پاکستان آن سائٹ دورہ کرکے اقدامات کا جائزہ لیں گے، مطمئن ہونے پر یورپی ملکوں میں پی آئی اے کی پروازیں بحال ہوجائیں گی۔ خیال رہے کہ جولائی 2020 سے یورپی ملکوں میں پابندی سے پی آئی اے کو 150 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

  • قیدیوں پر تشدد کیس؛ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب اور سپریٹنڈنٹ کیخلاف کارروائی کا حکم

    قیدیوں پر تشدد کیس؛ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب اور سپریٹنڈنٹ کیخلاف کارروائی کا حکم

    قیدیوں پر تشدد کیس میں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب اور سپریٹنڈنٹ کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا.

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے قیدیوں پر تشدد کیس میں آئی جی جیل خانہ جات اور سپریٹنڈنٹ کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اڈیالہ جیل میں قیدیوں پر تشدد کے واقعات کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے قیدیوں پر تشدد کے واقعات ثابت ہونے پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب اور سپرنٹندنٹ کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

    چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ قانون بہت طاقتور ہے، سیکرٹری داخلہ کے خلاف بھی کارروائی ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں اڈیالہ جیل میں قید شخص کے والدین کی درخواست پر مبینہ تشدد کے کیس پر سماعت ہوئی تھی، اس دوران عدالت نے وزارت انسانی حقوق کو آج قیدی کا میڈیکل چیک اپ کراکر کل رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وزارت انسانی حقوق پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا تھا کہ صرف رپورٹوں پر بات نہیں ہو گی، اب تک وزارت انسانی حقوق نے عدالتی فیصلے کے تناظر میں کیا کیا ہے۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل اور اڈیالہ جیل کے ایڈیشنل سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کاشف علی عدالت میں پیش ہوئے تھے اور جج کو بتایا کہ 2019 سے چھ کیسز اس قیدی کے خلاف درج ہیں۔ عدالت کا ایڈیشنل سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل سے استفسار کیا تھا کہ کیا قیدی کو کسی کیس میں سزا ہوئی؟ جس پر جیل سپریٹنڈنٹ نے کہا تھا کہ ابھی تک کسی کیس میں سزا نہیں ہوئی. اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا تھا کہ قیدی کے حقوق اپنی جگہ ہیں اس کی والدہ نے سیریس الزام لگایا ہے کہ اس پر ٹارچر ہوا ہے جس کی تردید کرتے ہوئے کاشف علی نے کہا تھا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق یہ ٹھیک ہے انگلی بھی ٹوٹی ہوئی نہیں ہے۔ عدالت نے انسانی حقوق کے نمائندے سے استفسار کیا تھا کہ جیل ریفارم پر عمل درآمد کمیشن کا کیا بنا ؟ اور ملزم کی کل کی تصاویر بھی اڈیالہ جیل حکام نے عدالت کے سامنے پیش کردیں۔

  • ارشد شریف کون تھے؟

    ارشد شریف کون تھے؟

    ارشد شریف کون تھے؟

    سینئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کو کینیا میں مبینہ طور پر قتل کردیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ ارشد شریف کو سر پر گولی مار کر شہید کیا گیا ہے جبک انکی بیوی نے بھی یہی دعویٰ کیا ہے۔ معروف صحافی ارشد شریف کی 49 برس عمر تھی اور ان کا تعلق فوجی خانوادے سے تھا، ان کے والد پاک بحریہ میں کمانڈر جبکہ بھائی پاک فوج میں میجر تھے جنہیں دہشت گردوں نے قتل کیا تھا۔

    ارشد شریف کراچی میں سال 1973 میں پیدا ہوئے تھے اور صحافتی کیرئیر 1993 میں شروع کیا. انگریزی اخبارات اور ٹی وی چینل سے صحافتی ذمہ داریاں نبھانے کا آغاز کرنے والے ارشد شریف نے اپنے کیرئیر میں بے انتہاء مقبولیت پائی جبکہ سب سے زیادہ شہرت ارشد شریف کو نجی ٹی وی پروگرام پاور پلے سے ملا جہاں وہ بطور ٹی وی میزبان بے حد مقبول ہوئے اور 2012 میں ارشد شریف کو آگاہی ایوارڈ اور 2019 میں صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی بھی دیا گیا۔

    والد اور بھائی کا انتقال

    آج سے کم و بیش 11 برس قبل 2011 میں ارشد شریف کے والد محمد شریف جب بنوں میں تعینات تھے تو ان کا انتقال ہوا اور بنوں سے راولپنڈی جاتے ہوئے دہشت گردوں نے ارشد شریف کے بھائی اشرف شریف کو بھی نشانہ بنا لیا۔ بعض میڈیا رپورٹس میں انتقال کی وجہ کار حادثہ قرار دی گئی. نجی ٹی وی پر پروگرام کرتے وقت ارشد شریف جاندار تجزیوں اور ملک کے حالاتِ حاضرہ پر بے لاگ تبصروں کے باعث شہرت حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ کہا جاتا ہے کہ ارشد شریف دھمکیوں سے نہ ڈرتے ہوئے ہمیشہ کھل کر ساتھ دیا کرتے تھے۔
    ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع، ڈھائی کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں
    عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی
    وزیراعظم شہبازشریف آج پاکستان سے سعودی عرب چلے جائیں گے

    ارشد شریف کا نام صحافت کی تاریخ میں ہمیشہ یادگار رہے گا۔ انہوں نے پاکستانی اور بین الاقوامی نشریاتی اداروں کیلئے رپورٹنگ بھی کی اور متعدد سیاستدانوں کی کرپشن سے بھی نقاب کشائی کی۔ عسکری امور پر گہری نظر رکھنے والے ارشد شریف نے فوج کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کو مؤثر انداز میں ناظرین تک پہنچایا۔ ان کے پروگرام پاور پلے کو ارشد شریف کی وجہ سے بے مثال شہرت ملی.