Baaghi TV

Author: +9251

  • راولپنڈی پولیس نے چار سالہ بچے پر  337/A3 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا

    راولپنڈی پولیس نے چار سالہ بچے پر 337/A3 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا

    راولپنڈی پولیس نے چار سالہ بچے پر 337/A3 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا

    تھانہ نصیر آباد میں غلام مصطفیٰ نامی شہری نے 4 سال کے معصوم کمسن بچے احمد پر 337/A3 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروانا چاہا تو راولپنڈی پولیس نے بھی بنا سوچے سمجھے بااثر شخص پر کے کہنے پر مقدمہ درج کردیا. مقدمہ درج کروانے والے شخص کے مطابق بچے نے میاں بیوی پر اینٹوں اور پتھروں سے حملہ کیا تھا لہذا اسی لیئے انہوں نے ان پر یہ پرچہ درج کروایا ہے. کیونکہ انہوں نے انہیں مارنے کی کوشش کی ہے.

    کمسن احمد کو ضمانت کیلئے ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ وکیل نے کہا کہ پولیس نے آنکھیں بند کرکے مقدمہ درج کیا ، جو دفعہ لگائی گئی اسکی سزا دس سال ہے ، ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد اور تفتیشی افسر کیخلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔ ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم نے تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے کہا کہ دس سال سے کم عمر بچے پر ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتی ۔ عدالت نے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی آر خارج کر دی اور متعلقہ افسران کی سرزنش کی.

    واضح رہے کہ اس سے قبل 2014 میں بھی ایک ایسا واقع پیش آیا تھا جسمیں لاہور کی ایک عدالت میں نو ماہ کے بچے موسیٰ کو اقدام قتل کے ایک مقدمے میں ملزم کے طور پر پیش کیے جانے کے واقعے کی پولیس تحقیقات سے پتہ چلا تھا کہ ابتدائی تفتیشی رپورٹ درج کرنے والے پولیس اہلکار نے عیمی اور اس کے بیٹے کے خلاف آیف آئی آر درج کی تھی لیکن بیٹے کا نام اور اس کی عمر کا تعین کرنے کا تردد نہیں کیا تھا.
    جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف اور سیکیورٹی چیلنجز ، بقلم: شکیل احمد رامے
    امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ
    روس سے قریبی تعلقات کے الزام میں جرمنی کے سائبر سیکیورٹی چیف برطرف
    اسلام آباد:عمران خان کا خاتون صحافی کےسوال پردوسری خاتون صحافی کے بارے میں انتہائی نامناسب جواب
    پاکستان کی پاور لفٹر ربیعہ شہزاد نے انٹرنیشنل مقابلوں میں سلور میڈل جیت لیا

  • خلیل الرحمان ہو گئے فکر مند

    خلیل الرحمان ہو گئے فکر مند

    معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر جو ہر وقت خبروں میں رہتے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ کیسے خبروں میں‌رہنا ہے شاید اس لئے وہ کچھ نہ کچھ ایسا کہہ دیتے ہیں یا کر دیتے ہیں کہ وہ نہ چاہتے ہوئے بھی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگتے ہیں خبروں کی زینت بن جاتے ہیں. خلیل الرحمان قمر نے سوشل میڈیا پر حال ہی میں کی ایک پوسٹ ، پوسٹ میں انہوں نے ایک نوٹ شئیر کیا جس پر لکھا ہوا ہے کہ جہاں دو کلو میٹر پر لائیبریری اور تجربہ گاہ کی بجائے دربار اور مزار ہوں وہاں سائنسدان نہیں بلکہ ملنگ ہی پیدا ہوں گے. اس نوٹ کے کیپشن میں رائٹر نے لکھا ہے کہ میری

    قوم کو جس دن یہ بات سمجھ آگئی اس دن ہم اپنی نبی کی بہترین امت بن جائیں گے. خلیل الرحمان قمر کی اس پوسٹ کے نیچے سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کئے کسی نے ان کی ہاں میں‌ہاں ملائی تو کسی نے تنقید کے رخ کر لئے خلیل الرحمان قمر کی طرف یاد رہے کہ خلیل الرحمان قمر تنقید سے نہیں گھبراتے اور نہ ہی اپنے کہے ہوئے پر کبھی نادم ہوتے ہیں ان کو لگتا ہے کہ وہ جو بھی کہتے ہیں وہ سوچ سمجھ کر کہتے ہیں لہذا انہیں کوئی ٹینشن نہیں کوئی ان کے بارے میں‌کیا سوچتا ہے اور کیا نہیں.

  • ریما خان کو اپنے ملک کی یاد ستانے لگی

    ریما خان کو اپنے ملک کی یاد ستانے لگی

    نوے کی دہائی کی پاکستان فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ریما خان جن کی شادی امریکہ میں ہوئی ہے .شادی کے بعد سے اب تک ریما اپنے شوہر کے ساتھ انہی کے ملک یعنی امریکہ میں‌ رہتی ہیں. ریما پاکستان آتی جاتی رہتی ہیں. ریما کا بیٹا امریکہ میں زیر تعلیم ہے. ریما سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں اور وہ کیا کررہی ہیں کیا نہیں اس حوالے سے اپنے مداحوں کو اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہیں حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے . جس میں وہ گاڑی چلاتی ہوئی نظر آرہی ہیں . ریما نہایت ہی دلکش لگ رہی ہیں اور گاڑی

    چلاتے ہوئے وہ نصرت فتح علیخان کا گیت یہ شام پھر نہیں آئیگی سن رہی ہیں اور ساتھ میں اس گیت کو گنگنا بھی رہی ہیں اور ساتھ میں امریکہ کی سڑکوں کے خوبصورت نظارے بھی دکھا رہی ہیں. ریما خان نے اس وڈیو کے کیپشن میں‌لکھا ہے کہ مسنگ مائی کنٹری. ریما خان ایک محب وطن پاکستانی ہیں اس کا اظہار ان کے عمل سے ہوتا ہے. یاد رہے کہ وہ باہر کے ملک میں‌رہتی ضرور ہیں لیکن ان کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے. ریما خان پاکستان میں ہر سال کسی نہ کسی چینل پر رمضان ٹرانسمیشن ضرور کرتی ہیں.

  • پاکستانی ہنر مندوں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا. وزیر توانائی خرم دستگیر

    پاکستانی ہنر مندوں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا. وزیر توانائی خرم دستگیر

    پاکستانی ہنر مندوں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا. وزیر توانائی خرم دستگیر

    وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ہمیں بے خوف ہو کر آگے بڑھنا ہو گا۔ وزیر توانائی خرم دستگیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، پاکستان میں پہاڑ اور بہترین نہری نظام موجود ہے اور پاکستان میں ہنرمندوں کی بھی کمی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہنر مندوں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا اور پاکستان کا اصل چہرہ عوام ہیں۔

    خرم دستگیر نے کہا کہ کچھ سال پہلے ترکی کے وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی تھی اور ان سے پوچھا آپ کی کیسے معیشت بہتر ہوئی تو انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا اپنے اندر سے طاقت دکھائیں اور ہم نے بے خوف ہو کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر توانائی نے کہا کہ ہم تو ذہنی اور معاشی طور پر کمزور ہو گئے ہیں، ہمیں بے خوف ہو کر آگے بڑھنا ہو گا اور باہر سے آکر کوئی ہماری مدد نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں سے توقع ہے وہ تاریخ پر غور کریں کہ آج مسائل نے کہاں سے جنم لیا۔ اور انہیں کیسے ختم کرنا ہے لہذا چونکہ نوجوان نسل ہمارے مستقبل کے معمار ہیں لہذا انہیں تاریخ کا مطالعہ کرنا چاہئے اور اپنے ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے میں کردار ادا کرنا چاہئے.
    جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف اور سیکیورٹی چیلنجز ، بقلم: شکیل احمد رامے
    امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ
    روس سے قریبی تعلقات کے الزام میں جرمنی کے سائبر سیکیورٹی چیف برطرف
    اسلام آباد:عمران خان کا خاتون صحافی کےسوال پردوسری خاتون صحافی کے بارے میں انتہائی نامناسب جواب
    پاکستان کی پاور لفٹر ربیعہ شہزاد نے انٹرنیشنل مقابلوں میں سلور میڈل جیت لیا

  • نادیہ افگن نے ہم ٹی وی سے کردی شکایت

    نادیہ افگن نے ہم ٹی وی سے کردی شکایت

    نادیہ افگن کا شمار پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے بہترین آرٹسٹوں میں ہوتا ہے. نادیہ سنجیدہ کردار ہوں یا کامیڈی پر کردار کو ایسے نبھاتی ہیں کہ شائقین عش عش کر اٹھتے ہیں. ڈرامہ سیریل سنو چندا میں ان کے کردار کو کون بھول سکتا ہے. ان کے کریڈٹ پر بے شمار ایسے ڈرامے ہیں جو قابل تعریف ہیں. نادیہ افگن کی ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کچھ گلے شکو کرتی نظر آرہی ہیں اور گلے شکوے وہ کررہی ہیں ایم ڈی پروڈکشن، ہم ٹی وی کی مارکیٹنگ ٹیم سے. نادیہ اس وڈیو کے شروع میں اپنے مداحوں سے کہہ رہی ہیں کہ آپ سب کا بہت شکریہ کہ میرے

    شاہانہ کے کردار کو بہت پسند کیا اور سنو چندا میری وجہ سے دیکھا اور اب کالا ڈوریا بھی دیکھ رہے ہیں. اس کے بعدانہوں نے شکوہ کیا ایم ڈی پروڈکشن اور ہم ٹی وی کی مارکیٹنگ ٹیم سے انہوں نے کہا کہ کالا ڈرویا کی کسی بھی قسط میں میرا کام نظر ہی نہیں آرہا ہے، یہاں تک کہ ڈرامےکے ٹائٹل اور او ایس ٹی میں بھی میری ایک جھلک نہیں ہے. لگتا ہے ہم ٹی وی کو مجھ سے کوئی مسئلہ ہو گیا ہے ویسے مجھ سے اکثر لوگوں کو مسئلہ ہوجاتا ہے. میں اپنی اس وڈیو کو ایم ڈی پروڈکشن ، ہم ٹی وی کی مارکیٹنگ ٹیم ، ڈائریکٹر یاسر نواز اور رائٹر صائمہ چوہدری کو ٹیگ کر دیتی ہوں.

  • ضم شدہ اضلاع میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے اقتصادی مواقع کو مضبوط کیا جائے گا

    ضم شدہ اضلاع میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے اقتصادی مواقع کو مضبوط کیا جائے گا

    خیبر پختونخواہ میں ضم شدہ اضلاع میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے اقتصادی مواقع کو مضبوط کیا جائے گا

    ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (USAID) حکومت پاکستان کے ساتھ وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطحوں پر شراکت داری کرتے ہوئے صوبہ خیبر پختونخواہ (کے پی) میں شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں تعاون کرے گا. ضم شدہ اضلاع پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، گورننس کو وسعت دی جائے گی تاکہ خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور معاشی مواقع میں اضافہ کیا جاسکے.

    خیبر پختون خواہ میں استحکام اور ترقی، خاص طور پر افغانستان کے ساتھ سرحد کے ساتھ، عالمی اور علاقائی سلامتی کے لیے اہم ہیں۔ USAID حکومت پاکستان کے ساتھ شراکت داری کر رہا ہے تاکہ سرکاری اداروں کی موجودگی کو وسعت دی جائے، بنیادی خدمات فراہم کی جائیں، اور KP کے ضم شدہ اضلاع میں اقتصادی مواقعوں کو مضبوط کیا جاسکے. جو پہلے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (FATA) کے نام سے مشہور تھے۔ یہ مشترکہ طور پر ترجیحی مقاصد 2020-2030 کے لیے پاکستان کی قبائلی دہائی کی حکمت عملی اور ضم شدہ علاقوں میں ترقی کی فراہمی کے ذریعے استحکام کو بڑھانے کے باہمی ہدف کے مطابق ہیں۔ 130 ملین ڈالر کے عطیہ سے گومل زام ڈیم مکمل ہوا، جو 20,000 گھروں کو بجلی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس منصوبے نے ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے اضلاع میں مقامی کسانوں کو 191,000 ایکڑ سے زیادہ رقبہ پر کامیابی سے کاشت کرنے کے قابل بنایا جبکہ اس طرح 30,000 گھرانوں کے لیے معاشی مواقع پیدا ہوئے۔

    یو ایس ایڈ نے 1,300 کلومیٹر سے زیادہ سڑکیں تعمیر کیں جن میں سرحدی علاقے کے ساتھ چار بڑے تجارتی راستے بھی شامل ہیں، جن میں سے مصروف ترین سڑک روزانہ 16,000 گاڑیوں کی گزرگاہ ہے۔ یو ایس ایڈ نے 14,000 اساتذہ کو تربیت دے کر کے پی میں 600,000 سے زیادہ بچوں کے لیے پڑھنے کی صلاحیت کو بہتر بنایا اور عوامی استعمال کے لیے 30 لاکھ سے زیادہ کتابیں تقسیم کیں۔

    علاوہ ازیں یو ایس ایڈ کے تعاون سے 8,500 سے زیادہ یونیورسٹی اسکالرشپس اور مسابقتی گرانٹس سے نوازا گیا ہے اور ان میں مالی طور پر پسماندہ پاکستانی طلباء کو امداد دی گئی جو زراعت اور بزنس مینجمنٹ جیسے شعبوں میں کیریئر بنا رہے ہیں جو معیشت کو بہتر بنانے کے لیے بہت ضروری ہیں۔ یو ایس ایڈ نے 229 نئے اسکول تعمیر کیے اور 1,000 سے زائد اسکولوں کی بحالی کی جو عسکریت پسندی اور قدرتی آفات کی وجہ سے تباہ ہوئے تھے اس طرح 10 لاکھ سے زائد طلباء مستفید ہوئے ہیں.
    یو ایس ایڈ نے پشاور میں 200 سے زیادہ سہولیات، 120 کلومیٹر میونسپل ڈرینج سسٹم، اور 180 پینے کے پانی کے کنوؤں کی بحالی کی، جس کے نتیجے میں 2,000,000 سے زیادہ لوگوں کو پینے کے بنیادی پانی، صفائی ستھرائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی خدمات تک رسائی حاصل ہوئی۔
    یو ایس ایڈ نے 48 ہیلتھ یونٹس کو سامان فراہم کیا، چھ تدریسی ہسپتالوں کو طبی آلات عطیہ کیے، اور پشاور میں 120 بستروں پر مشتمل برنز اینڈ پلاسٹک سرجری سینٹر کی تکمیل میں بھی معاونت کی۔
    جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف اور سیکیورٹی چیلنجز ، بقلم: شکیل احمد رامے
    امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ
    روس سے قریبی تعلقات کے الزام میں جرمنی کے سائبر سیکیورٹی چیف برطرف
    اسلام آباد:عمران خان کا خاتون صحافی کےسوال پردوسری خاتون صحافی کے بارے میں انتہائی نامناسب جواب
    پاکستان کی پاور لفٹر ربیعہ شہزاد نے انٹرنیشنل مقابلوں میں سلور میڈل جیت لیا

  • ماں بننے کے بعد دل کرتا ہے سب مائوں کی بہت زیادہ عزت کروں صدف کنول

    ماں بننے کے بعد دل کرتا ہے سب مائوں کی بہت زیادہ عزت کروں صدف کنول

    شہروز سبزواری اور صدف کنول کے گھر بچی کی ولادت کے بعد یہ جوڑا بہت زیادہ خبروں میں رہا. صدف کنول نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی اور انہوں نے کی کچھ دل کی باتیں. صدف کنول نے کہا کہ جب سے میں ماں بنی ہوں تب سے میرا دل کرتا ہے کہ میں ساری مائوں کی بہت زیادہ عزت کروں. جب سے میری بیٹی پیدا ہوئی ہے میری فیلنگز ہی کچھ اور ہیں. میں اپنی امی کو اب پہلے سے بھی زیادہ فون کرتی ہوں، ان کو روزانہ فون کرکے پوچھتی ہوں کہ امی آپ ٹھیک ہیں تو وہ کہتی ہیں کہ میں تو ٹھیک ہوں لیکن مجھے روزانہ فون کرنے کی بجائے اپنی اپنی بیٹی زارا کے ساتھ وقت گزارا کرو،ا س انٹرویو میں صدف کے ساتھ ان کی پھوپھو جو کہ

    مشہور ایکٹریس ہیں ندا ممتاز وہ بھی موجود تھیں ، صدف نے کہا کہ میری زاراجب پیدا ہوئی تو میں بے ہوش تھی مجھے کچھ نہیں پتہ تھا ، میرے سامنے کہیں میری پھوپھو ندا ممتاز کھڑی تھیں ، میں بے ہوشی کے عالم میں کہہ رہی تھی کہ میرے ابو کھڑے ہیں، میرے ابو کا انتقال ہو چکا ہے اور میری پھوپھو کی شکل میرے ابو سے بہت ملتی ہے. مجھے خود تو نہیں پتہ میں پھوپھو کو ابو کہہ رہی تھی لیکن میرے شوہر شہروز نے بتایا کہ میں بے ہوشی کے عالم میں پھوپھو کو ابو کہہ رہی تھی.

  • علی ظفر کی میک اپ میں وڈیو وائرل

    علی ظفر کی میک اپ میں وڈیو وائرل

    گلوکار و اداکار علی ظفر جو جتنے سنجیدہ دکھائی دیتے ہیں اتنے ہی نٹ کھٹ بھی ہیں. علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور مزے مزے کی وڈیوز اپلوڈ کرتے رہتے ہیں، علی کبھی اپنے کھانے بنانے کی وڈیو اپلوڈ کرتے ہیں تو کبھی شائقین سے براہ راست ًمخاطب ہونے کی وڈیوز مداحوں کی نذر کرتے ہیں. حال ہی میں علی ظفر نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک وڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں وہ لڑکیوں کی طرح میک اپ لگائے ہوئے ہیں انہوں نے چہرے پر مکل میک اپ کر رکھا ہے اور اس وڈیو میں کہتے نظر آرہے ہیں” پتہ نہیں آج کل لڑکوں کو کیا ہو گیا ہے لڑکیوں کی طرح میک اپ لگا کر ٹک ٹاک پر وڈیو ڈالتے رہتے ہیں، الُو کے … کہہ کر خاموش ہوجاتے ہیں. علی

    ظفر کی یہ وڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے اور انہیں میک اپ میں پسند کیا جا رہا ہے. علی ظفر چونکہ طنزو مزاح بہت اچھا کر لیتے ہیں اسلئے شائقین ان کی وڈیوز سے کافی محظوظ ہوتے رہتے ہیں. سوشل میڈیا پر علی ظفر کافی پاپولر ہیں اور بہت زیادہ فین فالونگ بھی رکھتے ہیں. یاد رہے کہ علی ظفر نے نہ صرف پاکستان بلکہ اپنی گائیکی اور اداکاری کا لوہا بھارت میں بھی منوایا . بالی وڈ کی نامور شخصیات علی ظفر کے کام کی دیوانی ہیں ان میں رنویر سنگھ کا نام قابل زکر ہے.

  • فلم ٹچ بٹن کا ٹریلر لانچ کر دیا گیا

    فلم ٹچ بٹن کا ٹریلر لانچ کر دیا گیا

    فلم ٹچ بٹن جس کی ریلیز چار سال سے تاخیر کا شکار ہے کو آخر کار ریلیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے فلم 11 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے. اس سلسلے میں فلم کی پرموشنز کا آغاز ہو گیا ہے. گزشتہ روز فلم ٹچ بٹن کا کراچی میں ٹریلر لانچ کیا گیا . ٹریلر میں فرحان سعید اور عروہ حسین دکھائی دئیے. عروہ حسین فلم کی پرڈیوسر ہیں جبکہ فرحان سعید نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے. فرحان کے علاوہ دیگر کاسٹ میں فیروز خان، ایمان علی اور سونیا حسین و دیگر کے نام شامل ہیں.ترکی اور کراچی میں شوٹ ہونے والی اس فلم کا شائقین کو کافی

    عرصے سے انتظار تھا. فرحان سعید اور عروہ حسین ٹریلر لانچ کی تقریب میں ایک دوسرے دور دور نظر آئے اور ایکدوسرے نظریں ملاتے نظر نہیں آئے. قاسم علی مرید کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم میں ایمان علی کافی عرصے کے بعد دکھائی دے رہی ہیں. ایمان کئی سال سے شوبز کی چکا چوند سے دور نظر آتی ہیں. عروہ حسین جو کہ اس فلم کی پرڈیوسر ہیں انہیں اس فلم سے خاصی توقعات وابستہ ہیں ان کا ماننا ہے کہ فلم تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگی، فلم میں ایکشن رومانس کامیڈی پر چیز دیکھنے کو ملے گی.

  • وزیر اعظم کی جانب سے چینی وفد کی کاوشوں کا خیر مقدم

    وزیر اعظم کی جانب سے چینی وفد کی کاوشوں کا خیر مقدم

    وزیر اعظم کی جانب سے چینی وفد کی کاوشوں کا خیر مقدم

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امید ہے ریسکیو اور ریلیف سے متعلق چینی ماہرین کا تجربہ مفید ثابت ہو گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں چینی ڈیزاسٹر مینجمنٹ وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مسائل اور ان کے حل سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم کی جانب سے چینی وفد کی کاوشوں کا خیر مقدم کیا گیا۔ اور ان کی کاوشوں کو سراہا گیا ہے.

    اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی وفد کو تجویز دوں گا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کر کے جائیں اور مشکل گھڑی میں مدد پر چینی قیادت اور عوام کی مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم شکر گزار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی جو دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کی عمدہ مثال ہے، سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقے اب بھی زیرِ آب ہیں اور وہاں بیماریاں نئے چیلنجز کو جنم دے رہی ہیں۔
    جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف اور سیکیورٹی چیلنجز ، بقلم: شکیل احمد رامے
    امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ
    روس سے قریبی تعلقات کے الزام میں جرمنی کے سائبر سیکیورٹی چیف برطرف
    شہباز شریف نے کہا کہ چینی کمپنیوں کی طرف سے فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیات پر ان کے مشکور ہیں اور چینی وفد نے متعلقہ پاکستانی اداروں و حکام سے تعاون کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل دے دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی وفد 21 اکتوبر کو متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے تفصیلی منصوبہ اور رپورٹ پیش کرے گا۔ امید ہے ریسکیو اور ریلیف سے متعلق چینی ماہرین کا تجربہ مفید ثابت ہو گا۔