Baaghi TV

Author: +9251

  • نیب نے تمام ریجنل بیوروز سے میگا کرپشن کیسز کی تفصیلات مانگ لی

    نیب نے تمام ریجنل بیوروز سے میگا کرپشن کیسز کی تفصیلات مانگ لی

    نیب نے تمام ریجنل بیوروز سے میگا کرپشن کیسز کی تفصیلات مانگ لی

    نیب نے سپریم کورٹ کے احکامات پر میگا کرپشن کیسز کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کر دی ہیں۔گزشتہ روز سپریم کورٹ نے نیب قانون میں ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں عمران کان کی درخواست پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے نیب میں قانون میں ترامیم کے بعد واپس ہونے والے ریفرنسز کا ریکارڈ محفوظ بنانے کا حکم دیتے ہوئے تمام ریفرنس کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

    سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں نیب نے میگا کرپشن کیسز کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کر دیں ہیں۔ نیب نے تمام سابق صدور ، وزرائے اعظم، سابق وفاقی اورایڈیشنل سیکرٹریزکے خلاف کیسز میگا کرپشن کیٹیگری میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ عوام الناس سے دھوکا دہی کے کیسز بھی میگا کرپشن میں شامل کئے جائیں گے۔
    جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف اور سیکیورٹی چیلنجز ، بقلم: شکیل احمد رامے
    امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ
    روس سے قریبی تعلقات کے الزام میں جرمنی کے سائبر سیکیورٹی چیف برطرف
    ریکارڈ مرتب کرنے کے لئے نیب نے تمام ریجنل بیوروز سے میگا کرپشن کیسز کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ ریجنل نیب بیوروز کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نیب کے قیام سے اکتوبر 2022 تک ایسے تمام کیسز کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ 11 گیارہ اکتوبر 2022 کو سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قومی احتساب بیورو (نیب) کے قانون میں ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران نیب سے 1999 سے جون 2022 تک تمام ہائی پروفائل کرپشن کیسز کا ریکارڈ طلب کیا تھا.

    ‏سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر ‏چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں ‏جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے سماعت کی تھی. چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ معاشی پالیسیوں کو دیکھنا سپریم کورٹ کا کام نہیں ہے، اگر کسی سے کوئی جرم سرزد ہوا ہے تو قانون میں مکمل شفاف ٹرائل کا طریقہ کار موجود ہے، اس پر خواجہ حارث نے کہا کہ میں معاشی پالیسی کے الفاظ واپس لیتا ہوں۔

    جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ کہیں ایسا نہ ہو پورا کیس مکمل ہو جائے اور بعد میں پتا چلے بنیادی حقوق کا تو سوال ہی نہیں تھا، ہمیں پہلے یہ بتائیں نیب ترامیم کے ذریعے کس بنیادی حق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ تاہم اس موقع پر عدالت نے نیب سے 1999 سے لے کر جون 2022 تک تمام ہائی پروفائل کرپشن کیسز کا ریکارڈ طلب کیا تھا.

    عدالت کی جانب سے ہدایت دی گئی تھی کہ اب تک ایسے تمام کرپشن کیسز کا ریکارڈ پیش کیا جائے جن میں سپریم کورٹ تک سزائیں برقرار رکھی گئیں۔ عدالت کی جانب سے مزید ہدایت دی گئی تھی کہ اب تک نیب قانون کے تحت کتنے ریفرنسز مکمل ہوئے اور نیب قانون میں تبدیلی کے بعد کتنی تحقیقات مکمل ہوئیں ان کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں۔

  • فیشن ڈیزائنر حسین ریحار کے فیشن انڈسٹری میں پانچ سال مکمل

    فیشن ڈیزائنر حسین ریحار کے فیشن انڈسٹری میں پانچ سال مکمل

    پاکستان فیشن انڈسٹری میں فیشن ڈیزائنرز حسین ریحار کو پانچ سال مکمل ہو گئے ہیں . پانچ سال مکمل ہونے کی خوشی میں انہوں نے ایک برائیڈل کلیکشن متعارف کروائی. پانچ سال مکمل ہونے پر حسین ریحار نے شالیمار باغ میں ایک چھوٹا سا فیشن شو رکھا جس میں نامور ماڈل مایا علی سمیت کراچی سے آئیں دیگر ماڈل نے واک کی. اس تقریب میں گلوکار علی ظفر نے خصوصی طور پر شرکت کی ان کی اہلیہ نے بھی حسین ریحار کا جوڑا زیب تن کرکے واک کی اور میڈیا کی توجہ سمیٹی. فیشن شو میں علی ظفر کی والدہ بھی شریک تھیں . حسین ریحار کی جو برائیڈل

    کلیکشن تھی وہ پاکستان کے کلچر کی نمائندگ کررہی تھی ، روایتی لہنگے ، غرارے اور ہیوی دوپٹوں پر مشتمل تھی. اس فیشن شو کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئیں. مایا علی نے برائیڈل کلیکشن کا لال رنگ کا جوڑا زیب تن کر رکھا ہے وہ کافی خوبصورت لگ رہی ہیں. یاد رہے کہ حسین ریحار کا شمار ٔٔپاکستان کے ان فیشن ڈیزائنرز میں ہوتا ہے جنہوں نے کم عرصے میں اپنا نام بنایا اور اپنے منفرد کام کی وجہ سے فیشن کے دلدادہ لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی. حسین ریحار ان پانچ برسوں میں ملک کی تقریبا تمام نامور ماڈلز کے ساتھ کام کر چکے ہیں.

  • روپے کی قدر میں کمی؛ ڈالر 220 روپے سے تجاوز کرگیا

    روپے کی قدر میں کمی؛ ڈالر 220 روپے سے تجاوز کرگیا

    روپے کی قدر میں کمی؛ ڈالر 220 روپے سے تجاوز کرگیا

    پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ڈالر 29 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
    انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر کی قیمت 220 روپے ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ ڈالر کی قدر میں یہ مسلسل ساتویں روز اضافہ ہے۔ دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 49 ہزار 50 روپے پر پہنچ گئی، دوسری جانب گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 950 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

    علاوہ ازیں گزشتہ دنوں ڈالر مزید مہنگا ہو کر 235 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا تھا۔ انٹربینک میں ڈالر 68 پیسےمزید مہنگا ہوگیا تھا۔ فاریکس ڈیلرزایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر 235 روپےکی سطح پرٹریڈ ہورہا تھا۔ اس سے قبل بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 4 پیسے مہنگا ہوکر234روپے32 پیسے کا ہوگیا تھا۔ ڈالر2روپے 10 پیسے اضافے کے بعد 231 روپے92 پیسے پر بند ہوا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف اور سیکیورٹی چیلنجز ، بقلم: شکیل احمد رامے
    امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ
    روس سے قریبی تعلقات کے الزام میں جرمنی کے سائبر سیکیورٹی چیف برطرف

  • وفاقی وزیر داخلہ کا پولیس ہیڈکوارٹر کا دورہ؛ متعدد اہلکاراور افسران کو میڈلز سے نوازا

    وفاقی وزیر داخلہ کا پولیس ہیڈکوارٹر کا دورہ؛ متعدد اہلکاراور افسران کو میڈلز سے نوازا

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کا پولیس لائن ہیڈکوارٹر کا دورہ کرکے آفسران اور اہلکاروں میں میڈلز تقسیم کیئے.

    وزیر داخلہ نے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں میں پولیس میڈلز کے احکامات تقسیم کئے۔ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں اور دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق؛ وزیر داخلہ نے 14 افسران و اہلکاروں کو قائد اعظم پولیس میڈلز اور 14 کو پاکستان پولیس میڈلز کے احکامات سے نوازا۔

    واضح رہے کہ یہ پولیس افسران و اہلکار 75 ویں ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر وزارت داخلہ کی طرف سے ان ایوارڈز کے لئے نامزد کئے گئے تھے۔ جبکہ اس مقع پر آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں اور ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کوحکومتِ پاکستان کی طرف سے تمغہ شجاعت دیا گیاہے.


    ترجمان کے مطابق؛ وزیر داخلہ نے تمام افسران و اہلکاروں کو مبارک باد دیتے ہوئے شاباش دی جبکہ خیال رہے پولیس افسران و اہلکاروں کو عرصہ دراز سے یہ میڈلز نہیں مل رہے تھے۔ حالانکہ پولیس افسران و اہلکار کسی بھی وقت عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے تک گریز نہیں کرتے۔ اس موقع پر وزیرِ داخلہ نے تمام افسروں کو عوام کی خدمت کرنے کی ہدایت کی اور قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کی بھی تلقین کی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ؛ وزیر داخلہ کو پولیس میں کی جانے والی ریفارمز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اور بتایا گیا کہ تمام تھانوں میں تفتینش کو بہتر خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ جبکہ آپریشنز ڈویژن کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور تفتیش کے عمل کو بہتر بنانے کےلیے تھانہ کی سطح پر تنظیم نو کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ہرایس ایچ اوکے ساتھ دو مزید افسر انچارج آپریشنز اور انچارج ایڈمنسٹریشن کا تقرر کیا جارہا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف اور سیکیورٹی چیلنجز ، بقلم: شکیل احمد رامے
    امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ
    روس سے قریبی تعلقات کے الزام میں جرمنی کے سائبر سیکیورٹی چیف برطرف
    بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ؛ ایس ایچ او تفتیش کے شعبہ کا سربراہ ہوگا ۔ اور امن عامہ اور کمیونٹی پولیسنگ انچارج آپریشنز کی ذمہ داری ہوگی جبکہ انچارج ایڈمنسٹریشن افرادی وسائل اور ریکارڈ کا ذمہ دار ہوگا. مزید براں انچارج ایڈمنسٹریشن عدالتی احکامات کا تعمیلی افسر کا کردار بھی ادا کرے گا۔

  • شاہ زیب قتل کیس؛ وفاقی حکومت کا رہائی پر نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

    شاہ زیب قتل کیس؛ وفاقی حکومت کا رہائی پر نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت نے شاہ زیب قتل کیس کے فیصلے پر نظرِ ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وفاقی حکومت نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان بری کیے جانے کے گزشتہ روز سامنے آنے والے فیصلے کے خلاف نظرِ ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ اٹارنی جنرل آفس نے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شاہ زیب قتل کیس کے متعلق اٹارنی جنرل آفس نے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے فیصلے سے قبل اٹارنی جنرل سے رائے نہیں لی جبکہ سپریم کورٹ اس کیس کو اہم آئینی معاملہ قرار دے چکی ہے۔

    اٹارنی جنرل آفس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اہم آئینی معاملات پر اٹارنی جنرل کی رائے لی جاتی رہی ہے جبکہ سپریم کورٹ دہشت گردی جرائم پر عدالتی فیصلوں سے ہٹ کر کیس کے نتیجے تک پہنچی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شاہ زیب قتل کیس پر نظرِ ثانی بنتی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے علاوہ دیگر ملزمان کو بھی بری کردیا تھا۔ مقدمے کی سماعت 3رکنی سپریم کورٹ بینچ نے کی۔
    جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف اور سیکیورٹی چیلنجز ، بقلم: شکیل احمد رامے
    امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ
    روس سے قریبی تعلقات کے الزام میں جرمنی کے سائبر سیکیورٹی چیف برطرف
    اسلام آباد:عمران خان کا خاتون صحافی کےسوال پردوسری خاتون صحافی کے بارے میں انتہائی نامناسب جواب
    پاکستان کی پاور لفٹر ربیعہ شہزاد نے انٹرنیشنل مقابلوں میں سلور میڈل جیت لیا

    سپریم کورٹ ججز بینچ کی سربراہی جسٹس اعجاز الاحسن کر رہے تھے۔ ملزمان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فریقین کا پہلے ہی راضی نامہ ہوچکا جبکہ ملزمان کا دہشت پھیلانے کا ارادہ نہیں تھا۔ واقعے کو دہشت گردی کا رنگ دیا گیا۔

  • 77 وزرا میں 20 بغیر محکموں کے ہیں. شیخ رشید

    77 وزرا میں 20 بغیر محکموں کے ہیں. شیخ رشید

    77 وزرا میں 20 بغیر محکموں کے ہیں. شیخ رشید

    معیشت کی حالت ٹھیک نہیں ،عوام کو پریشانی کا سامنا ہے، ملک میں کاروباری افراد کو مسائل کا سامنا ہے جبکہ 77 وزرا میں 20 بغیر محکموں کے ہیں، محکمو ں کے پاس تنخواہ دینے کے لیے پیسے ہی نہیں ہیں۔ عوام اور دنیا کو علم ہے اس حکومت نے جانا ہے، ایک ارب ڈالر تو اسحاق ڈار ہی ختم کریں گے، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ خود کو ثابت کریں، اسمبلی میں کوئی کشش نہیں، سیاست کا فائنل راونڈ جاری ہے۔

    ن لیگ کے حالات ہم سے زیادہ خراب ہیں، موجودہ صورتحال سے ن لیگ کا بہت نقصان ہوا ہے، لال حویلی سے صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔ اس سے قبل سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بیک ڈور مذاکرات ہمیشہ ناکام ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ؛ ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ گئی ہے جتنی مشکل سے نواز شریف باہر گئےاُتنی آسانی سےواپس نہیں آئیں گے وزراکی تعداد76 .20بےمحکمہ25 نے گوشوارےجمع نہیں کروائےگردشی قرضہ ہوشرباءسطح تک پہنچ گیاہےاکتوبرنومبرمیں آرپارہوکےرہے گا. انہوں نے یہ بھی دعوی کیا تھا کہ یہ حکومت بہت جلد جانے والی ہے ور یہ فلفور الیکشن کا اعلان کریں گے.
    جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف اور سیکیورٹی چیلنجز ، بقلم: شکیل احمد رامے
    امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ
    روس سے قریبی تعلقات کے الزام میں جرمنی کے سائبر سیکیورٹی چیف برطرف
    اسلام آباد:عمران خان کا خاتون صحافی کےسوال پردوسری خاتون صحافی کے بارے میں انتہائی نامناسب جواب
    پاکستان کی پاور لفٹر ربیعہ شہزاد نے انٹرنیشنل مقابلوں میں سلور میڈل جیت لیا

  • ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 32 نئے کیسز رپورٹ

    ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 32 نئے کیسز رپورٹ

    ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 32 نئے کیسز رپورٹ

    ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 32 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ اب تک کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے. قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 597 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 32 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں. اسیطرح مثبت کیسز کی شرح 0.42 فیصد رہی ہے۔


    مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 40 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ یونیسف کے مطابق؛ کورونا وائرس متاثرہ شخص کی کھانسی یا چھینک سے خارج ہونے والے رطوبتوں کے چھوٹے قطروں اور ایسے چیزوں کی سطح کو چھونے سے پھیلتا ہے جو کورونا وائرس سے آلودہ ہوچکی ہوں۔ کورونا وائرس ان چیزوں کی سطح پر کئی گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے لیکن اسے عام جراثیم کش محلول سے بھی ختم کیا جاسکتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ فصلوں کی باقیات جلانے والے کسانوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم
    آٹھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا ڈراپ سین،والد لینا چاہتا تھا مخالفین سے دشمنی کا بدلہ
    محققین نے ذیابیطس، کینسر اور اموات کی وجہ بننے والی پروٹین دریافت کر لی
    کورونا وائرس کی علامات کون سی ہیں؟

    کورونا وائرس کی علامات میں بخار، کھانسی اور سانس لینے میں مشکل پیش آنا شامل ہیں۔ بیماری کی شدت کی صورت میں نمونیہ اور سانس لینے میں بہت زیادہ مشکل کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔ یہ بیماری بہت کم صورتوں میں جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔
    اس بیماری کی عام علامات زکام (فلو) یا عام نزلے سے ملتی جلتی ہیں جو کہ کووِڈ- 19 کی نسبت بہت عام بیماریاں ہیں۔ اس لئے بیماری کی درست تشخیص کے لئے عام طور پر معائنے (ٹیسٹ) کی ضرورت پڑتی ہے تاکہ اس بات کی تصدیق ہوسکے کہ مریض واقعی کووِڈ- 19 میں مبتلا ہوچکا ہے۔ یہ بات ذہن نشین کر لینا ضروری ہے کہ نزلے زکام اور کووِڈ- 19 کی حفاظتی تدابیر ایک جیسی ہیں۔ مثال کے طور پر بار بار ہاتھ دھونا اور سانس لینے کے نظام کی صحت کا خیال رکھنا (کھانسی کرتے اور چھینکتے وقت اپنا منہ کہنی موڑ کر یا پھر ٹشو یا رومال سے ڈھانپ لینا اور استعمال شدہ رومال یا ٹشو کو ایسے کوڑا دان میں ضائع کرنا جو ڈھکن سے بند ہوسکتا ہو)۔ نزلہ زکام کی ویکسین دستیاب ہے ، اس لئے ضروری ہے کہ آپ خود کو اور اپنے بچوں کو ویکسین کی مدد سے محفوظ رکھیں۔

  • 108 یوکرینی خواتین سمیت 218 قیدیوں کا تبادلہ

    108 یوکرینی خواتین سمیت 218 قیدیوں کا تبادلہ

    108 یوکرینی خواتین سمیت 218 قیدیوں کا تبادلہ

    روس اور یوکرین کے حکام نے بتایا کہ دونوں ممالک نے پیر کو جنگی قیدیوں کا اب تک کا سب سے بڑا تبادلہ کیا ہے۔ جس میں 108 یوکرینی خواتین سمیت 218 قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا۔ العرب نیوز ڈاٹ نیٹ (انگریزی) کے مطابق؛ یوکرین کے صدر کے دفتر کے ڈائریکٹر آندرے یرمک نے بتایا ہے کہ رہائی پانے والی خواتین میں 12 عام شہری بھی شامل ہیں۔
    انہوں نے ٹیلی گرام پر لکھا "یہ پہلا تمام خواتین کا تبادلہ تھا” انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ مئی میں ساحلی شہر ماریوپول میں روسی افواج کی جانب سے ازووسٹل سٹیل کمپلیکس کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد 37 خواتین کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ یرمک نے کہا کہ رہائی پانے والی خواتین میں مائیں اور بیٹیاں بھی شامل ہیں جنہیں ایک ساتھ رکھا گیا تھا۔

    یرمک کی طرف سے شائع کی گئی تصاویر میں درجنوں خواتین جن میں سے کچھ نے فوجی کوٹ اور وردی پہنی ہوئی ہے سفید بسوں سے اترتی نظر آرہی ہیں۔ یوکرین کے وزیر داخلہ نے کہا کہ آزاد کرائی گئی خواتین میں سے کچھ کو 2019 میں یوکرین کے مشرقی علاقوں میں ماسکو کے اتحادی حکام کی طرف سے حراست میں لینے کے بعد قید کیا گیا تھا۔ روسی وزارت دفاع نے اس تبادلے کی تصدیق کی اور کہا کہ ماسکو نے 100 افراد کو بازیاب کرایا ہے جن میں روسی سول بحری جہازوں کے 72 ملاح بھی شامل ہیں جنہیں فروری 2022 میں کیف حکومت نے حراست میں لیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ فصلوں کی باقیات جلانے والے کسانوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم
    آٹھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا ڈراپ سین،والد لینا چاہتا تھا مخالفین سے دشمنی کا بدلہ
    محققین نے ذیابیطس، کینسر اور اموات کی وجہ بننے والی پروٹین دریافت کر لی
    روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ تبادلے کے معاہدے میں شامل دو یوکرینی باشندوں نے رضاکارانہ طور پر روس میں رہنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے یوکرین واپس جانے سے انکار کر دیا ہے۔ دوسری طرف یوکرین کے صدر زیلنسکی نے پیر کو اپنی افواج پر زور دیا کہ وہ مزید قیدی بنائیں کیونکہ اس سے روس کے پاس اپنے زیر حراست فوجیوں کی رہائی میں مدد ملے گی۔
    انہوں نے کہا کہ میں ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس کامیابی میں حصہ لیا، اور ساتھ ہی ان تمام لوگوں کا بھی شکریہ جنہوں نے ہمارے قیدی تبادلہ کی صلاحیت کو پھر سے بڑھا دیا، ہمارے پاس جتنے زیادہ روسی قیدی ہوں گے اتنا ہی ہم اپنے جوانوں کو رہا کرانے کے قریب ہوجائیں گے۔ یوکرین کے ہر فوجی اور اگلے مورچوں پر موجود ہر کمانڈر کو اس بات کو یاد رکھنا چاہیے۔ فروری میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے روس اور یوکرین نے کئی مرتبہ قیدیوں کے تبادلے کیے ہیں۔

  • رول 13 ون ختم کرنے کی آئندہ بورڈ اجلاس میں منظوری ہو جائے گی. نادرا

    رول 13 ون ختم کرنے کی آئندہ بورڈ اجلاس میں منظوری ہو جائے گی. نادرا

    نادرا نے جنس کی تبدیلی کے رول 13 ون کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جسکی منظوری بھی لے لی جائے گی نادرا وکیل

    قائم مقام چیف جسٹس سید محمد انور کی سربراہی میں وفاقی شرعی عدالت کے دو رکنی بینچ نے ٹرانسجینڈر ایکٹ 2018 کیخلاف سینیٹر مشتاق احمد خان و دیگر کی درخواستوں کی سماعت کی۔ نادرا کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نادرا ایک ماہ تک جنس کی تبدیلی کے رول 13 ون کو ختم کر رہا ہے، 13 ون کے خاتمے پر چئیرمین نادرا کے دستخط ہو چکے ہیں، معاملے کی آئندہ بورڈ اجلاس میں منظوری ہو جائے گی، کوشش کریں گے کہ ایک ماہ میں بورڈ مینٹنگ سے منظوری حاصل کرلی جائے۔

    سینیٹر مشتاق کے وکیل نے کہا کہ قانونی اور شرعی طور پر دیکھنا ہو گا ، کیا کوئی خود اپنی جنس کا تعین کر سکتا ہے، ایکٹ میں ٹرانسجینڈر کا لفظ ہے مگر اس کی کوئی تشریح نہیں کی گئی، ٹرانسجینڈر وہ ہے جو دونوں صنف کا مالک ہو۔ سینیٹر مشتاق کے وکیل نے دلائل دیے کہ اس قانون کے تحت کسی بھی ٹرانسجینڈر کو اختیار ہے کہ وہ خود سے اپنی صنف کا فیصلہ کرسکے ، جبکہ قرآن و سنت میں خود سے صنف کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں،اسلام صنف کی واضح علامات کی بنیاد پر مرد اور عورت کی کیٹگری رکھتا ہے، جبکہ دین میں انٹر سیکس کا تعین بھی کیا گیا ہے،

    وکیل نے مزید کہا کہ خود سے صنف کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے، عالمی قانون بھی خود سے صنف کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں دیتا۔ سینیٹر مشتاق نے عدالت کو بتایا کہ میں نے ٹرانسجینڈر ایکٹ میں پہلے ترمیم جمع کروائی تھی ، اب میں نے ایک نیا بل سینیٹ میں پیش کیا ہے، جو جائزے کیلئے کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے۔ کورٹ نے کہا کہ آپ اپنے نئے بل کی کاپی بھی دے دیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ فصلوں کی باقیات جلانے والے کسانوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم
    آٹھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا ڈراپ سین،والد لینا چاہتا تھا مخالفین سے دشمنی کا بدلہ
    محققین نے ذیابیطس، کینسر اور اموات کی وجہ بننے والی پروٹین دریافت کر لی
    ٹرانسجینڈرز ندیم کشش اور شاہانہ عباس نے عدالت سے کہا کہ ہمارے لیے بل میں خنثی کا لفظ شامل کیا جائے، 2017 کے بعد ہم حج پر نہیں جا سکتے، میرا پہلے کارڈ مرد کی بنیاد پر بنا تھا، اب آئی ڈی کارڈ پر “ایکس” لکھا ہے جس کے باعث حج پر نہیں جا سکتے اور کسی عرب ممالک میں نہیں جا پا رہے۔

  • 190606 گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ 319 افراد جانبحق. نیشنل فلڈ ریسپانس کورڈینیشن سنٹر

    190606 گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ 319 افراد جانبحق. نیشنل فلڈ ریسپانس کورڈینیشن سنٹر

    نیشنل فلڈ ریسپانس کورڈینیشن سنٹر کے اعلامیہ کے مطابق 190606 گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ 319 افراد جانبحق ہوگئے.

    اسی طرح بلوچستان میں 149194 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ 126 لوگ جانبحق ہوگئے اس کے علاوہ کے پی میں 95 لوگ کی موت ہوئی جبکہ 16256 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ پنجاب میں 16 لوگوں کی اموات ہوئی اور 4298 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے اس کے علاوہ سندھ میں 59 لوگ جاں بحق جبکہ 20191 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے.

    جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ؛ پاک فضائیہ کی ٹیموں نے7090خیمے، 951,901راشن پیکٹ جبکہ 4,672.50 ٹن مزید راشن اور 301,957 لیٹر پینے کا صاف پانی تقسیم پہنچایا جب کہ اس کے ساتھ پاک فضائیہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 46 میڈیکل کیمپ علاج میں مصروف عمل ہیں اور پاک فضائیہ کے میڈیکل کیمپوں میں86,581 مریضوں کا علاج کیا گیا.
    این ایف آر سی سی کے مطابق؛ پاک فضائیہ کے میڈیکل کیمپوں میں مفت ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں اور اس کے علاوہ پاک فضائیہ کے مختلف خیمہ بستیوں میں متعدد افراد مقیم ہیں. جبکہ پاک فضائیہ کے مزید ریلیف کے کیمپوں میں سیلاب متاثرین کو خدمات فراہم کی جارہی ہیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ فصلوں کی باقیات جلانے والے کسانوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم
    آٹھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا ڈراپ سین،والد لینا چاہتا تھا مخالفین سے دشمنی کا بدلہ
    محققین نے ذیابیطس، کینسر اور اموات کی وجہ بننے والی پروٹین دریافت کر لی
    نیشنل فلڈ ریسپونس کورڈینیشن سنٹر کے اعلامیہ کے مطابق پاک فضایہ کے 54 فلڈ ریلیف سینٹرز، 3 سینٹرل کلیکشن پوائنٹس خدمت میں مصروف ہیں۔ پاک بحریہ نے 2,222.9 ٹن راشن، 80,81خیمے اور پینے کا صاف پانی تقسیم کیا۔ این ایف آر سی سی کے مطابق پاک بحریہ نے متاثرہ علاقوں میں 480،401لیٹر منرل واٹر بھی تقسیم کیا۔