Baaghi TV

Author: +9251

  • غیرملکی مداح کی شاداب کو شادی کی پیشکش جبکہ پاکستانی لڑکیوں کو آٹوگراف نہ دینے پر تنقید

    غیرملکی مداح کی شاداب کو شادی کی پیشکش جبکہ پاکستانی لڑکیوں کو آٹوگراف نہ دینے پر تنقید

    نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی مداح نے پاکستانی کرکٹر شاداب خان کو شادی کی پیشکش کردی ہے۔ جبکہ پاکستانی لڑکیوں کو آٹوگراف نہ دینے پر تنقید صارفین کی تنقید

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی مداحوں کو ان سے ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک مداح نے شاداب خان کو شادی کی پیش کش بھی کردی ہے.
    https://twitter.com/mianjunaid631/status/1581197870791004160
    شاداب خان نے کیوی مداح کو شادی کی پیشکش کا تو کوئی جواب نہیں دیا تاہم اپنا ٹراؤزر ضرور گفٹ کردیا ہے۔ شاداب کی مداح لڑکی کا کہنا تھا کہ وہ شرمیلے ہیں مگر میں نہیں اسی لیے شادی کی پیشکش کی ہے۔ شاداب اچھے کھلاڑی ہیں اور میں ان سے بہت محبت کرتی ہوں۔ نیوزی لینڈ کی مداح خاتون کا انٹرویو میں بتانا ہے کہ شاداب خان اُنہیں بے حد پسند ہے کیوں کہ وہ ایک بہت اچھا پلیئر ہے اور شاداب خان نے مجھے اپنا ٹراؤزر دیا ہے.

    شاداب خان کی گوری مداح کا مزید کہنا تھا کہ میں نے شاداب خان کو بتایا ہے کہ میں اُن سے پیار کرتی ہوں اور اُن سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔ گوری مداح کا شاداب خان کے لیے ویڈیو میں کہنا ہے کہ وہ بہت شرمیلے ہیں مگر میں شرمیلی نہیں ہوں۔ وائرل ویڈیو میں شاداب خان کو خاتون مداح کو اپنا ٹراؤزر دیتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ جبکہ شاداب خان کی شرٹ اُن کے ہاتھ میں ہی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کپتان بابر اعظم کا جنم دن؛ 28 برس کا ہونے پر آئی سی سی کی مبارک باد
    حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم. اسحاق ڈار
    اعظم سواتی کیخلاف سائبر کرائم کا مقدمہ،جج نے بابر اعوان کو بیٹھنے کا حکم دے دیا
    دوسری جانب اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد شاداب خان کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے پاکستانی لڑکیوں کے لیے آٹوگراف بھی نہیں اور گوریوں کو شاداب خان اپنا ٹراؤزر دے رہا ہے۔ صارفین کی جانب سے شاداب خان کے اس رویے کو غیر پیشہ ورانہ قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا جا رہا ہے کہ شاداب خان کو غیر ملکی مداحوں کے ساتھ ایسا رویہ زیب نہیں دیتا۔

  • ”یارا وے” 11 نومبر کو ریلیز ہوگی

    ”یارا وے” 11 نومبر کو ریلیز ہوگی

    فلم ”یارا وے” اگلے ماہ 11 تاریخ کو ریلیز ہونے جا رہی ہے ، فلم کی ریلیز کورونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار چلی آرہی تھی لیکن اب فلم کی ریلیز کا حتمی اعلان کر دیا گیا ہے اور 11 نومبر کو فلم پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں ریلیز ہونے جا رہی ہے. اس فلم میں پاکستان کے ساتھ ساتھ انڈین فنکار بھی دکھائی دیں گے. بدئی کی پہلی مقامی طور پر تیار کردہ بین الاقوامی فلم یارا وے ایک عورت کی محبت اور خود کو دریافت کرنے کے سفر پر مبنی ہے، اس کی کہانی التھیا کوشل اور مہوش اعجاز نے تحریر کی ہے. مہوش اعجاز ایک منجھی ہوئی صحافی ہونے کے ساتھ ایک بہترین رائٹر بھی ہیں وہ اکثر ڈرامہ اور فلم ریوز دیتی ہیں وہ اپنے ریویوز کی وجہ سے کافی مقبول ہیں. مہوش فلم کی کامیابی کے لئے خاصی پر

    امید ہیں. فلم کی کاسٹ میں سمیع خان، فیضان خواجہ، علیزے ناصر ،مرینہ خان اور جاوید شیخ و دیگر شامل ہیں . فلم کی ڈائریکشن منیش پوار نے کی ہے . یارا وے کی شوٹنگ دبئی، جارجیا اور تھائی لینڈ میں کی گئی ہے۔یاد رہے کہ کورونا کی وجہ سےبہت ساری فلموں کی ریلیز تاخیر کا شکار رہی ہے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے علاوہ یارا وے بھی ان میں سے ایک تھی لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اب وہ تمام فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں جو ایک عرصے سے تیار پڑی ہوئی ہیں.

  • سائرہ یوسف  نے دوسری شادی کا اشارہ دے دیا

    سائرہ یوسف نے دوسری شادی کا اشارہ دے دیا

    اداکارہ سائرہ یوسف جن کی شہروز سبزواری کے ساتھ شادی ہوئی تھی یہ شادی تقریبا آٹھ سال تک رہی اور 2020 میں اس شادی کا اختتام طلاق کی صورت میں ہوا. دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے. بیٹی سائرہ کے پاس ہی رہتی ہے لیکن اسے والد کے ساتھ ملنے کی اجازت ہے. شہروز سبزواری نے طلاق کے فورا بعد ماڈل صدف کنول کے ساتھ شادی رچا لی اب ان کی صدف سے بھی ایک بیٹی ہے. سائرہ یوسف کی جب سے شہروز سے طلاق ہوئی ہے انہوں نے اس موضوع پر کبھی بھی کسی بھی پلیٹ فارم پر کچھ نہیں کہا. حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے اپنی طلاق کی وجوہات پر تو بات نہیں کی لیکن اپنی دوسری شادی کا اشارہ ضرور دیا ہے ان کا کہنا ہےکہ انسان کو جینے کےلئے زندگی گزارنے کےلئے

    کسی ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے. میری بیٹی بڑی ہو رہی ہے میں چاہتی ہوں وہ اپنے مطابق زندگی گزارے، وہ اپنی زندگی میں مصروف ہو جائیگی، لہذا میں سمجھتی ہوں کہ مجھے بھی ساتھی کی ضرورت ہوگی تو اکیلے رہنے کی منطق میری سمجھ سے باہر ہے. یوں سائرہ یوسف نے کچھ نہ کہہ کر بھی کہہ دیا کہ وہ دوسری شادی کریں گی اور جیسے ہی انہیں کسی کی سمجھ میں آئی وہ شادی کر لیں گی. یاد رہے کہ ان کے سابق شوہر کے والد بہروز سبزواری نے بھی سائرہ کو شادی کرنے کا مشورہ دیاتھا .

  • حدیقہ کیانی نے جذباتی پوسٹ کے ساتھ والدہ کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر شئیر کی

    حدیقہ کیانی نے جذباتی پوسٹ کے ساتھ والدہ کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر شئیر کی

    اداکارہ و گلوکارہ حدیقہ کیانی نے گزشتہ روز ایک جذباتی پوسٹ سوشل میڈیا پر شئیر کی جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ ان کی والدہ خاور کیانی انتقال کر گئی ہیں . انہوں نے لکھا کہ والدہ، دادی اور شاعرہ خاور کیانی آج انتقال کرگئیں ہیں ، ہم ہر ایک سے درخواست کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں براہ کرم خاندان کی رازداری کا احترام کریں۔خاور کو جاننے والے جانتے ہیں کہ وہ کس قدر باوقار خاتون تھیں وہ ایک مضبوط اور خود مختار کام کرنے والی ماں تھیں جن کے لئے ان کے بچے ان کی اولین ترجیح تھے. خاور لڑکیوں کے ایک سرکاری اسکول میں پرنسپل اور ایک بہترین شاعرہ تھیں۔انہوں نے تنقیدی طور پر سراہی جانے والی کتابوں کا ایک سلسلہ اور پاکستان کی موسیقی کی تاریخ کے کچھ سب سے

    بڑے گانوں جیسے "بوہے باریاں”، کرکٹ ورلڈ کپ 1999 کا ترانہ "انتہائی شوق” اور "آس پاس” لکھا۔میری آپ سب سے گزارش ہے کہ اس مشکل وقت میں ہم سب کےلئے دعا کیجیے.حدیقہ نے اپنی پوسٹ‌کے آخر میں لکھا ”بے شک ہم اللہ ہی کے ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں”۔یاد رہے کہ حدیقہ کیانی کی والدہ کافی عرصے سے بیمار تھیں اور گلوکارہ حدیقہ کیانی اس چیز کا ذکر اپنے اکثر انٹرویوز میں کرتی بھی رہتی تھیں اور باقاعدہ بتاتی تھیں کہ ان کی بیماری کی وجہ سے میں باہر کے ٹورز نہیں لیتی کیونکہ مجھے اپنی والدہ کا خیال رکھنا ہے.

  • ہانیہ عامر اور فرحان سعید کے نکاح کی خبریں

    ہانیہ عامر اور فرحان سعید کے نکاح کی خبریں

    ہانیہ عامر اور فرحان سعید کے نکاح کی خبریں اس وقت گردش کررہی ہیں. ہر کوئی ان کے نکاح کی باتیں کررہا ہے کئی یوٹیوبرز نے تو دونو‌ں کا نکاح کروا کے رخصتی کی نیوز دے دی ہے. لیکن ایسی تمام خبریں جھوٹی ہیں کیونکہ جن تصاویر کو بنیاد بنا کر ان دونو‌ں کے نکاح کی خبروں کی افواہیں اڑائی جا رہی ہیں وہ ان کا حالیہ شوٹ ہے جو کسی برینڈ نے کروایا ہے. ہانیہ اس شوٹ میں دلہن بنی نظر آرہی ہیں اور ہیوی جوڑے جبکہ فرحان سعید نے سوٹ زیب تن کررکھا ہے. اس خوبصورت شوٹ میں دونوں کافی اچھے لگ رہے ہیں. شوٹ کی تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو ہانیہ اور عامر کے نکاح کی خبروں کی جھوٹی افواہیں اڑانا شروع کر دی گئیں لیکن ان خبروں میں کسی قسم کی

    حقیقت نہیں ہے. یاد رہے کہ ان دونوں کا حال ہی میں ڈرامہ سیریل ہمسفر اختتام پذیر ہوا ہے. ان دونوں کی جوڑی کو اس ڈرامے میں خاصا سراہا گیا پھر ان دونوں نے گزشتہ دنوں کینڈا میں ہونے والے ہم ایوارڈز میں شرکت کی اور ایک ساتھ پرفارمنس دی. کہا جا رہا ہے کہ فرحان سعید اور ہانیہ کی قربتیں بڑھ رہی ہیں لیکن دونوں کی طرف سے اس قسم کی کسی بات کی نہ تصدیق ہوئی ہے نہ ہی تردید ہوئی ہے.

  • کراچی؛ اے این ایف اور سندھ رینجرز کی مشترکہ کاروائی 100 کلو سے زائد منشیات برآمد

    کراچی؛ اے این ایف اور سندھ رینجرز کی مشترکہ کاروائی 100 کلو سے زائد منشیات برآمد

    اے این ایف اور سندھ رینجرز نے کراچی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 100 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی گئی۔

    اے این ایف اور سندھ رینجرز کی جانب سے نیشنل ہائی وے کراچی پر مشترکہ کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی سے 105 کلو چرس برآمد کرکے ٹنڈو آدم کے رہائشی 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ بدین سے 2 ملزمان گرفتار کرکے 4 کلو ہیروئن برآمد کی گئی جبکہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ملزم کے پیٹ سے 116 عدد آئس بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے ہیں۔

    ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ برآمدشدہ کیپسولز کا مجموعی وزن 145 گرام ہے۔ ترجمان اے این ایف کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ؛گزشتہ دنوں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد موٹروے پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر بس سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کیا تھا۔ اے این ایف نے اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر بس سے 67 کلو 300 گرام منشیات برآمد کرلی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کپتان بابر اعظم کا جنم دن؛ 28 برس کا ہونے پر آئی سی سی کی مبارک باد
    حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم. اسحاق ڈار
    اعظم سواتی کیخلاف سائبر کرائم کا مقدمہ،جج نے بابر اعوان کو بیٹھنے کا حکم دے دیا
    ترجمان کے مطابق؛ برآمد کی گئی منشیات میں 28 کلو 800 گرام افیون، 2 کلو 100 گرام ہیروئین، 36 کلو چرس اور 400 گرام آئس شامل تھی۔ اے این ایف نے کارروائی کے دوران 3ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔ گرفتارملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا تھا. تاہم خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایک اکاروائی میں اسلام آباد ائیرپورٹ سے مسافر کے پیٹ سے منشیات برآمد کی تھی. اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بہاولپور سے تعلق رکھنے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات کے 80 کیپسول برآمد کی تھی۔ اے این ایف نے بہاولپور کے رہائشی کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے 80 کیپسول برآمد کیے تھے۔ اینٹی نارکوٹکس حکام کا کہنا تھا کہ مسافر کے پیٹ سے برآمد کیے گئے کیپسولز کا مجموعی وزن 430 گرام ہے

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ، عمارہ حکمت نے ایسا کرنے والوں‌کو خبردار کر دیا

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ، عمارہ حکمت نے ایسا کرنے والوں‌کو خبردار کر دیا

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ فلم کی ریلیز کے بعد شائقین کا اس فلم کے لئے جوش و خروش دیکھنے والا ہے. یہی وجہ ہے کہ سینما گھروں میں آخری شو تین بجے ختم ہو رہا ہے. فلم کے بارے میں سوشل میڈیا پر ہر طرف تبصرے ہو رہے ہیں ہر کوئی اپنے پسندیدہ اداکار کی تعریف کررہا ہے اس کی اداکاری کی تعریف کررہا ہے اور فلم بنانے اور لکھنے والوں‌کی تعریف کررہا ہے . شائقین اس فلم کے لئے اتنے پر جوش ہیں کہ وہ فلم دیکھنے کے لئے سینما گھروں میں پہنچ رہے ہیں تو وڈیو کلپس بھی بنا رہے ہیں. جوش میں شائقین فلم کے کلپس سوشل میڈیا پر شئیر کررہے ہیں. اس چیز کو بہت سارے لوگوں نے پسند نہیں کیا ان کا کہنا ہےکہ ہم فلم کو خود دیکھنا چاہتے ہیں پلیز سوشل میڈیا پر اس کے کلپس وائرل نہ کریں. فلم کی

    پرڈیوسر عمارہ حکمت تک جب یہ معاملہ پہنچا تو انہوں نے ایسا کرنے والوں‌کو خبر کر دیا اور کہا کہ فلم کے کلپس بالکل بھی سوشل میڈیا پر نہ ڈالے جائیں. یاد رہے کہ بہت سارے لوگوں‌نے فلم کے کلپس نہ صرف سوشل میڈیا پر ڈالے ہیں بلکہ کئی یوٹیوبرز نے تو فلم کے کافی لمبے لمبے کلپس اپنے یوٹیوب پر ڈالے ہوئے ہیں. یاد رہے کہ فلم مولا جٹ ریلیز کے بعد سب سے زیادہ سکرینز لینے والی فلم بن گئی ہے.

  • عمارہ حکمت اور بلال لاشاری پہنچے رات تین بجے کیو سینما

    عمارہ حکمت اور بلال لاشاری پہنچے رات تین بجے کیو سینما

    ”دا لیجنڈ آف مولا جٹ” کو ریلیز ہوئے آج تین روز ہو چکے ہیں. فلم سینما میں بہت زیادہ رش لے رہی ہے. لوگوں کی ایک بڑی تعداد فلم کو دیکھنے کےلئے سینما گھروں کا ہر روز ہر شو میں رخ کررہی ہے. فلم نے پہلے ہی روز اچھا خاصا بزنس کیا ہے. فلم کی کامیابی پر فلم کی پرڈیوسر عمارہ حکمت اور ڈائریکٹر بلال لاشاری کافی خوش ہیں. عمارہ حکمت اور بلال لاشاری گزشتہ رات گلبرگ کے کیو سینما میں صبح تین بجے پہنچے اور وہاں آخری شو ختم ہونے کے بعد نکلنے والے لوگوں سے ملے. ان کے ساتھ سلیفیاں بنائیں. عمارہ اور بلال کو جیسے ہی وہاں لوگوں نے دیکھا وہ ان کے اردگرد کھڑے ہو گئے اوردا لیجنڈ آف مولا جٹ کی تعریف کرنے لگے. عمارہ حکمت نے ان تمام سینز کو اپنے موبائل کی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ

    کرتے ہوئے ، کیو سینما میں اپنے وزٹ کی وڈیو کو اپنی اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لگائی. یاد رہے کہ فلم میں تمام سٹار کاسٹ کی اداکاری کو بہت سراہا جا رہا ہے. خصوصی طور پر حمزہ علی عباسی کی اداکاری کو بہت پسند کیا جا رہا ہے. عمائمہ ملک اور گوہر رشید سمیت فارس شفیع کی اداکاری سے شائقین محظوظ ہو رہے ہیں. فواد خان نے مولا جٹ کے کردار میں جان بھر دی ہے ماہرہ خان نے بھی اپنے کردار کو بہت اچھے سے نبھایا ہے.

  • ضمنی الیکشن: عمران خان کا مولانا قاسم سے جیتنا مشکل قرار

    ضمنی الیکشن: عمران خان کا مولانا قاسم سے جیتنا مشکل قرار

    ضمنی الیکشن: عمران خان کا مولانا قاسم سے جیتنا مشکل قرار

    خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے حلقہ این اے 22 میں قومی اسمبلی کی نشست پر 16 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ایک بین الاقوامی ادارے کے مطابق؛ مولانا قاسم سے جیتنا عمران خان کے لیے آسان نہیں ہوگا.
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار مولانا محمد قاسم کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہونے جارہا ہے.

    پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان صوبے میں دیگر دو قومی اسمبلی کی نشستوں پر بھی ضمنی انتخابات میں پارٹی کے امیدوار ہیں۔ خیال رہے کہ اس سیٹ پر 2018 کے عام انتخابات میں حلقہ این اے 22 سے پی ٹی آئی کے علی محمد خان کامیاب ہوئے تھے، جنہوں نے جمیعت علمائے اسلام کے مولانا محمد قاسم کو دو ہزار سے زائد ووٹ سے شکست دی تھی۔

    انڈی اردو کے مطابق؛ گذشتہ عام انتخابات میں علی محمد خان نے 58 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ دوسرے نمبر پر جمیعت علمائے اسلام کے مولانا محمد قاسم نے 56 ہزار سے زائد، تیسرے نمبر پر پاکستان مسلم لیگ ن کے جمشید خان نے 36 ہزار سے زائد ووٹ لیے تھے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ملک امان خان نے 27 ہزار سے زائد ووٹ لیے تھے۔ ایک صحافی نے انڈی اردو کو بتایا کہ؛ عمران خان اب اس حلقہ سے انتخابات لڑ رہے لیکن ان کے مخالف امیدوار مولانا محمد قاسم ایک مضبوط امیدوار ہیں اور وہاں ایک مدرسہ چلاتے ہیں اور ان کے کافی فالورز موجود ہیں تو عمران خان کے لیے یہ حلقہ جیتنا اتنا آسان نہیں ہوگا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کپتان بابر اعظم کا جنم دن؛ 28 برس کا ہونے پر آئی سی سی کی مبارک باد
    حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم. اسحاق ڈار
    اعظم سواتی کیخلاف سائبر کرائم کا مقدمہ،جج نے بابر اعوان کو بیٹھنے کا حکم دے دیا
    باغی ٹی وی کو خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی نے بتایا کہ عمران خان کا جیتنا اس لیئے بھی مشکل ہے کیونکہ کے پی کے لوگ اب ان کی حکومت سے تنگ نظر آتے ہیں کیونکہ انہوں نے کوئی اچھی کارکردگی نہیں دکھائی گئی ہے لہذا یہ وجہ ہے کہ ہم صحافی عمران خان کی یہاں جیت کو مشکل قرار دے رہے ہیں.

  • ثناء کے شوہر فخر بول پڑے، اپنے اور اہلیہ کے تعلقات کی حقیقت کھل کر بیان کر دی

    ثناء کے شوہر فخر بول پڑے، اپنے اور اہلیہ کے تعلقات کی حقیقت کھل کر بیان کر دی

    فلمسٹار ثناء اور ان کے شوہر فخر جعفری کی علیحدگی کی خبروں پر ہر طرف تبصرے ہو رہے ہیں ، لیکن فخر جعفری نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ میرے اور ثناء کے درمیان جو بھی معاملات ہیں وہ ہم دونوں خود دیکھ رہے ہیں. میں نہیں چاہتا کہ میری فیملی یا ہمارے دوست ہمارے اس معاملے میں پڑیں. میں یہ بھی دیکھ رہا ہوں کہ کون کون گھر توڑنے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے. اللہ کو منظور ہوا تو میں اور ثناء ایک دوسرے کے ساتھ ہوں گے ورنہ ہم بچوں کی خاطر ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ رکھیں گے . میرے بچوں کو ثناء مجھ سے ملنے سے منع نہیں کریگی نہ ہی میں اس سے بچے چھینوں گا، بچے ثناء کے ساتھ بہت مانوس ہیں وہ اسی کے پاس رہیں گے مجھے بیرون ملک آکر ملتے رہیں

    گے میں بھی ان کو ملتا رہوں گا. ہم دونوں‌کے تعلقات میں جو بھی خرابیاں ہوئی ہیں اس میں ثناء اور میری ہم دونوں‌کی کہیں نہ کہیں غلطی ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے معاملے پر بات نہ کی جائے یہ ہمیں اچھا نہیں لگے گا. اور میں ثناء سے آج بھی بہت پیار کرتا ہوں،اس کے خلاف کسی نے بھی کسی قسم کی غلط بات کی اسکو نہیں چھوڑوں گا. میں اپنی فیملی سے بہت محبت کرتا ہوں لہذا نہیں چاہتا کہ کوئی میری اہلیہ یا میرے بچوں کے بارے میں بات کرے.