Baaghi TV

Author: +9251

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے Visuals اور ڈائیلاگز فلم کی جان ہیں

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے Visuals اور ڈائیلاگز فلم کی جان ہیں

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ جس کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا تھا آخر کار وہ ریلیز ہو گئی ہے اور شائقین جوق در جوق سینما گھروں کا رخ کررہے ہیں تاکہ اپنے پسندیدہ سٹارز کی فلم کو دیکھ سکیں. فلم دیکھنے کے بعد شائقین بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہےکہ ایسی فلم پہلے کبھی بھی پاکستان میں نہیں بنی. فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی کہانی بہت مضبوط ہے اور کاسٹ میں شامل تمام اداکاروں کی ایکٹنگ بہت اچھی ہے. حمزہ علی عباسی نے نوری نت کے کردار کو بہت اچھے نبھایا ہے. ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حمزہ علی عباسی نے مصطفی قریشی کے کردار پر بہت زیادہ ریسرچ کی ہے. دوسری طرف مولا جٹ کے کردار میں فواد خان بھی خوب جچے ہیں، حمائمہ ملک نے دارو نتنی کا کردار کیا ہے اور اس

    کردار کے ساتھ انہوں نے خوب انصاف کیا ہے. دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے visuals اور ڈائیلاگ فلم کی جان ہیں. ناصر ادیب نے بہت اچھے طریقے سے فلم لکھی اور ڈائیلاگز بنائے ہیں. بلال لاشاری کی ڈائریکشن کی کیا بات کی جائے انہوں نے ایک ایسی لفم تیار کی ہے جو کسی بھی انٹرنیشنل معیار سے مطابقت رکھتی ہے. فلم میں‌سپیشل ایفیکیٹس کا بہت خوبصورتی سے استعمال کیا گیا ہے. مجموعی طور پر دا لیجنڈ‌ آف مولا جٹ شائقین کے لئے بلال لاشاری کی طرف سے تحفہ ہے.

  • عالیہ بھٹ نے کس عمر میں اداکاری کرنے کا ارادہ باندھا؟

    عالیہ بھٹ نے کس عمر میں اداکاری کرنے کا ارادہ باندھا؟

    باصلاحیت اداکارہ عالیہ بھٹ جنہوں نے 2012 میں کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے اپنے کیرئیر کی شروعات کی آج ان کا شمار بالی وڈ کی کامیاب اداکارائوں میں ہوتا ہے. عالیہ بھٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ بننے کے فیصلے کے حوالے سے بات کی انہوں نے کہا کہ اداکاری میرا اس وقت بھی جنون تھا جب مجھے اداکاری کا پتہ بھی نہیں تھا کہ یہ کیا ہوتی ہے اور کیسے ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ میں چار سال کی عمر میں اداکارہ بننا چاہتی تھی انہوں نے کہا کہ اداکاری کرنے کا جذبہ میں نے بڑے ہونے تک اور اداکارہ بننے تک برقرار رکھا. یاد رہے کہ عالیہ بھٹ نے پانچ سال کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیا انہوں نے اکشے کمار کی فلم سنگھرش جو کہ 1999 میں ریلیز ہوئی تھی

    اس میں بطور چائلڈ سٹار کام کیا. عالیہ بھٹ نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم بلیک کے لئے بھی آڈیشن دیا تھا لیکن وہ اس آڈیشن کے لئے رد کر دی گئی تھیں. عالیہ بھٹ نے سٹوڈنٹ آف دا ائیر کے لئے جب آڈیشن دیا تو ان کے ساتھ پانچ سو اور بھی لڑکیاں تھیں لیکن ان کی سلیکشن ہوئی اور اس فلم کے لئے انہوں نے 15 کلو وزن بھی کم کیا .اس فلم کے بعد انہوں نے ہائی وے فلم میں‌کام کیا اور اس میں انکی اداکار کو بہت سراہا گیا اور انہیں ایورڈز بھی اس فلم کےلئے بنے.

  • براڈشیٹ انکوائری کیس؛ سابق چیئرمین نیب نوید احسن سمیت حمر بلال صوفی  کو ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس

    براڈشیٹ انکوائری کیس؛ سابق چیئرمین نیب نوید احسن سمیت حمر بلال صوفی کو ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس

    براڈشیٹ انکوائری کیس؛ سابق چیئرمین نیب نوید احسن کی ایف آئی اے میں طلبی

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق چیئرمین نیب نوید احسن کو طلب کیا ہے جب کہ نیب کے لیگل کنسلٹنٹ احمر بلال صوفی کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق دونوں سابق نیب افسران کو پہلے بھی نوٹس بھجوائے گئے تھے جبکہ دونوں افراد کو11اور 12اکتوبر کو طلب کیا گیا تھا لیکن تاحال دونوں افسران انکوائری میں شامل ہونے سے گریزاں ہیں۔

    براڈ شیٹ کمیشن؟
    تحریک انصاف کی سابقہ حکومت نے براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ کی روشنی میں پانچ افراد کے خلاف فوری طور پر فوجداری مقدمات قائم کرنے کا حکم دیا تھا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ کمیشن نے ان پانچ افراد کو مرکزی ملزمان قرار دیا تھا یہ نکتہ بھی اٹھایا تھا کہ سنہ 2011 سے سنہ 2018 کا عرصہ نیب کا ’تاریک ترین‘ دور تھا۔

    جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں قائم براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں جن افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے کا کہا گیا تھا ان میں ماہر قانون احمر بلال صوفی، اس وقت ایف بی آر کے عہدیدار حسن ثاقب شیخ، اس وقت کے وزارت قانون کے جوائنٹ سیکریٹری غلام رسول، برطانیہ میں سابق ڈپٹی کمشنر عبدالباسط، اس وقت سفارت خانے میں بطور ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ اکاؤئنٹس تعینات رہنے والے شاہد علی بیگ اور یہ معاہدہ کروانے والے طارق فواد ملک شامل ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا
    ملک بھر میں کورونا کے 62 کیسز رپورٹ. این آئی ایچ
    ڈاکوؤں کو چھینے گئے موبائل فون سے سیلفی اور ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا
    خیال رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ نے براڈ شیٹ سکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی سفارش کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ حکومت براڈ شیٹ سکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے گی۔

  • ویب سیریز مرڈر مسٹری 7hours  کی شوٹنگ جاری ، اس ملک کاسٹ کا حصہ

    ویب سیریز مرڈر مسٹری 7hours کی شوٹنگ جاری ، اس ملک کاسٹ کا حصہ

    پاکستان میں مرڈر مسٹری بہت کم بنتی ہیں، لیکن جب بھی بنتی ہے اسے پسند کیا جاتا ہے. آج کل 7 آورز کے نام سے ایک مرڈر مسٹری بنائی جا رہی ہے. اسلام آباد سے کچھ دور اس کی شوٹنگ جاری ہے.ویب سیریز کے ڈائریکٹر بشیر بلتی ہیں جبکہ پرڈیوسر دو ہیں ایک فارن اور ایک پاکستانی. ویب سیریز کی کاسٹ میں سینئر اداکار اسد ملک کے علاوہ جتنی بھی کاسٹ ہے نیو کمزر ہیں. ویب سیریز کا ایک بڑا حصہ شوٹ ہو چکا ہے. اس ویب سیریز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسد ملک نے کہا کہ پاکستان میں چونکہ اس طرح کی ویب سیریز کم بنتی

    ہیں لیکن یہ جس طرح کی ویب سیریز ہے اس کا جو سبجیکٹ ہے وہ یقین لوگوں کو بہت پسند آئیگا . اسد ملک نے کہا کہ میں تین سال کے بعد کوئی بھی اداکاری کا پراجیکٹ کررہا ہوں. جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ ڈراموں میں کم کم کیوں نظر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ جس طرح‌کا کام ہو رہا ہے وہ میرے مزاج کا نہیں ہے. ساس بہو کے جھگڑے سازشیں ان سے ہمارے ڈرامے باہر نکلتے ہی نہیں ہیں. ہمارے ڈراموں میں بہو کو دھکا دیکر اسکی پریگنینسی ضائع کردیتی ہے یا کبھی نند بھابھی کو دھکا دیکر ایسا کرتی ہے تو یہ ڈرامے میرے مزاج کے نہیں ہیں.مجھے جب کوئی میری مرضی کا پراجیکٹ ملے گا میں یقینا کروں گا.

  • راولپنڈی؛ 12 سالہ بچی کو گیس پائپ لگانے کے بہانے بلاکر مبینہ زیادتی کرلی گئی

    راولپنڈی؛ 12 سالہ بچی کو گیس پائپ لگانے کے بہانے بلاکر مبینہ زیادتی کرلی گئی

    راولپنڈی؛ 12 سالہ بچی کو گیس پائپ لگانے کے بہانے بلاکر مبینہ زیادتی کرلی گئی

    مہرعلی شاہ ٹاؤن میں بارہ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ راولپنڈی کے علاقے مہرعلی شاہ ٹاؤن میں 12 سالہ بچی کو سفاک محلے دار نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ بچی کے چچا ذوالفقار کی درخواست پر تھانہ دھمیال میں بارہ سالہ بچی سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق بچی کے گھر گیس نہیں لگی اور انہوں نے عابد کے گھر سے گیس کا پائپ لگا رکھا ہے، عابد حسین نے آج اُن کے گھر آ کر کہا کہ گیس کا پائپ اتر گیا ہے۔ کسی کو بھیج کر پائپ لگا لیں۔ بیان کے مطابق گھروالوں نے 12 سالہ بسما کو پائپ لگانے کے لیے بھیجا، جب وہ کافی دیر تک واپس نہ آئی تو بچی کی ماں اسے بلانے گئی، دروازہ کھول کر دیکھا تو عابد نامی شخص بچی کے ساتھ زبردستی کر رہا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا
    ملک بھر میں کورونا کے 62 کیسز رپورٹ. این آئی ایچ
    ڈاکوؤں کو چھینے گئے موبائل فون سے سیلفی اور ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا
    ایف آئی آر کے متن میں ہے کہ بچی کی والدہ نےملزم کو زیادتی کرتے رنگےہاتھوں پکڑلیا، اور شور مچانے پر اہل محلہ جمع ہوگئے اور ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
    ویڈیو:قاسم سوری کی موجودگی میں ن لیگی مریم نواز کو دی گئی قتل کرنے کی دھمکی
    راولپنڈی؛ صفدر آباد اور ڈھوک دلال میں سیوریج کے پانی میں پولیو کے نمونوں کی تصدیق
    غریب عوام کو بجلی بل بارے ایک اور جھٹکا؛ فی یونٹ 19 پیسے مزید مہنگا کردیا گیا
    چین بھی سیلاب متاثرین کو گھر بنا کردے گا،چینی قونصل جنرل کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات

  • میشا شفیع ہالی وڈ پراجیکٹ میں نظر آئیں گی

    میشا شفیع ہالی وڈ پراجیکٹ میں نظر آئیں گی

    صبا حمید کی بیٹی اور گلورہ میشا شفیع جو علی ظفر والے معاملے کے بعد کافی زیادہ تنقید کی زد میں رہتی ہیں. میشا حال ہی میں دا لیجنڈ آف مولاجٹ کے پریمئیر میں‌دیکھی گئیں ، دا لیجنڈ آف مولاجٹ میں ان کے بھائی فارش شفیع نے بھی کام کیا. میشا اپنے بھائی کا اور پوری ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کےلئے لاہور پریمئیر میں پہینچیں .وہاں ان سے جب پوچھا گیا کہ ان کو فلم کیسی لگی تو انہوں نے کہا کہ مجھے فلم بہت اچھی لگی .میرے بھائی کے کام کی مجھے تعریف کرنے کی ضرورت نہیں ہے دنیا اس کے کام کی تعریف کررہی ہے. انہوں نے کہاکہ پاکستان میں زیادہ میوزک

    کا کام کررہی ہوں جہاں تک اداکاری کی بات ہے تو میں نے ہالی وڈ کا ایک پراجیکٹ کیا ہے بہت جلد اسکا پریمئیر ہونے والا ہے . اس پراجیکٹ کی جب تفصیلات پوچھی گئیں تو انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی اس کے بارے میں‌بات کرنے کی اجازت نہیں ہے. میشا شفیع جو کہ اکثر ننقید کی زد میں رہتی ہیں اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ تنقید کی میں ٹینشن نہیں‌ لیتی جس کو جو بولنا ہے وہ بولتا رہے مجھے جو کرنا ہے میں تو وہی کرتی رہوں گی . میشا نے کہا کہ پاکستان میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں یہ کام اسی طرح سے اگر چلتا رہے تو پاکستان فلمی صنعت اپنے پائوں پر بہت جلد کھڑی ہوجائیگی.

  • غریب عوام کو بجلی بل بارے ایک اور جھٹکا؛ فی یونٹ 19 پیسے مزید مہنگا کردیا گیا

    غریب عوام کو بجلی بل بارے ایک اور جھٹکا؛ فی یونٹ 19 پیسے مزید مہنگا کردیا گیا

    غریب عوام کو بجلی بل بارے ایک اور جھٹکا؛ فی یونٹ 19 پیسے مزید مہنگا کردیا گیا ہے.

    نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا کی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

    سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں 22 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی جس پر اتھارٹی نے 29 ستمبر کو عوامی سماعت کی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنزکے علاوہ ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس کا اطلاق صرف اکتوبر کے بلوں پر ہوگا اور کے الیکٹرک کے صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

    جبکہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی 4روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کی منظوری دی گئی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے 29 ستمبر 2022 ء کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔ واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے 4 روپے 21 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا
    ملک بھر میں کورونا کے 62 کیسز رپورٹ. این آئی ایچ
    ڈاکوؤں کو چھینے گئے موبائل فون سے سیلفی اور ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا
    دریں اثنا اتھارٹی نے ڈسکوز کے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اتھارٹی نے 29 ستمبر 2022 ء کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی۔ واضح رہے کہ سی پی پی اے -جی نے 22 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

  • راولپنڈی؛ صفدر آباد اور ڈھوک دلال میں سیوریج کے پانی میں پولیو کے نمونوں کی تصدیق

    راولپنڈی؛ صفدر آباد اور ڈھوک دلال میں سیوریج کے پانی میں پولیو کے نمونوں کی تصدیق

    محکمہ صحت نے راولپنڈی کے علاقوں صفدر آباد اور ڈھوک دلال میں سیوریج کے پانی میں پولیو کے نمونوں کی تصدیق کردی ہے۔

    پاکستان اور افغانستان کے علاوہ پوری دنیا سے پولیو وائرس کا خاتمہ ہوچکا، 27 جنوری2022 تک پاکستان میں بھی پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہ ہونے کا سال مکمل ہوا تو امید کی ایک کرن پھوٹی تھی، لیکن پھر خیبر پختونخوا سے پولیو کیسز شروع ہوئے جن کی تعداد 20 ہو چکی ہے۔ خیبرپختون خوا کے بعد اب راولپنڈی میں بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے، اور محکمہ صحت نے صفدر آباد اور ڈھوک دلال میں سیوریج کے پانی میں پولیو کے نمونوں کی تصدیق کردی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا
    ملک بھر میں کورونا کے 62 کیسز رپورٹ. این آئی ایچ
    ڈاکوؤں کو چھینے گئے موبائل فون سے سیلفی اور ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا

    ای ڈی او ہیلتھ راولپنڈی حسان غنی نے بتایا کہ جولائی اور اگست کے ہمارے سیمپل مثبت آئے ہیں، ضلع میں بہت سی ایسی جگہوں سے بچے آرہے ہیں جہاں پولیو وائرس پایا جاتا ہے۔ احسان غنی کا کہنا تھا کہ خطرناک وائرس راولپنڈی کے ماحول میں پہنچ چکا ہے، اور اب اس سے بچوں کو محفوظ بنانے کیلئے صرف پولیو ویکسین ہی حل ہے۔ ای ڈی او ہیلتھ نے کہا کہ پیدائش سے لے کر 5 سال کے 9 لاکھ بچوں کے قریب ان کو ویکسنیٹ کیا جائے گا،یہ ایک طریقہ کار ہے جس سے ہم اس وائرس کی سرکولیشن کو روک سکتے ہیں۔

    پاکستان میں پولیو کے خاتمے کا پروگرام گذشتہ 25 سالوں سے بچوں کو معذوری کا شکار کرنے والے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے سرگرمِ عمل ہے۔ اس پروگرام کا ہراول دستہ 339,521 پولیو ورکرز ہیں ۔ مثالی افرادی قوت کے علاوہ اس پروگرام کو دنیا کے سب سے بڑے نگرانی کے نظام کی خدمات حاصل ہیں اور معلومات کے حصول اور تجزیے کا اعلیٰ معیار کا نیٹ ورک، جدید ترین لیبارٹریز، وبائی امراض کے بہترین ماہرین اور پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں پبلک ہیلتھ کے نمایاں ماہرین بھی اس پروگرام کا حصہ ہیں۔

    پولیو کیا ہے؟

    پولیو ایک انتہائی متعدی اور وائرس سے پھیلنے والی بیماری ہے جو عام طور پر پانچ سال تک کے بچوں کو متاثر کرتی ہے۔ پولیو کا وائرس ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہوسکتا ہے اور یہ پاخانے کے یا منہ کے راستے سے پھیلتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پولیو وائرس آلودہ پانی یا خوراک کے ذریعے بھی پھیل سکتا ہے۔ جسم میں داخل ہونے کے بعد وائرس انسانی آنتوں میں پھلنا پھولنا شروع کردیتا ہے جہاں سے یہ اعصابی نظام پر حملہ آور ہوکر فالج کا باعث بنتا ہے۔

    پولیو کی ابتدائی طور پر ظاہر ہونے والی علامات میں بخار، شدید تھکاوٹ ، سر درد، متلی یا قے ، گردن کا اکڑ جانا اور اعصابی درد شامل ہیں۔ چند کیسز میں یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ پولیو وائرس اعصابی نظام پر حملہ ہوکر فالج کی وجہ بنتا ہے اور پولیو وائرس کے حملے سے ہونے والا فالج مستقل ہوتا ہے۔ پولیو کا کوئی علاج نہیں۔ اس سے بچاؤ کا واحد راستہ پولیو ویکسین یعنی پولیو سے بچاؤ کے قطروں کا استعمال ہے۔

  • کبھی کبھی زندگی ایسے موڑ پر لیجاتی ہے جہاں دو لوگوں کو راستے الگ کرنے پڑتے ہیں فخر جعفری

    کبھی کبھی زندگی ایسے موڑ پر لیجاتی ہے جہاں دو لوگوں کو راستے الگ کرنے پڑتے ہیں فخر جعفری

    فلمسٹار ثناء اور فخر جعفری کی علیحدگی کی خبریں کافی حیران کن ہیں دونوں نے اپنے اپنے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے ایک دوسرے کو دعائیں دی ہیں اور امید ظاہر کی دونوں اچھی زندگی گزاریں گے. فخر جعفری نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگائی جس میں انہوں نے یہ ظاہر کیا کہ ان دونوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں لیکن جب ثناء نے فخر سے علیحدگی کا اعلان کیا تو پھر فخر نے بھی ایک پوسٹ کی اور لکھا کہ ” بعض اوقات زندگی ہمیں کسی ایسے موڑ پر لے جاتی ہے جہاں دو لو برڈز کو اپنا راستہ الگ کرنا پڑتا ہے، آپ کے بغیر یہ آسان نہیں ہوگا، میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ زندگی کے بہت سارے سال ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ گزارے زندگی کے سفر میں ایک ساتھ اڑان بھری آپ خوش رہیں.
    یہی نہیں فخر جعفری نے کچھ روز پہلے ایک ایسا سٹیٹس بھی سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا تھا جس میں انہوں نے لوگوں نے سے پوچھا تھا کہ ” بیوی ناراض تو کیا کیا جائے” . یعنی معاملات ان کے درمیان کافی وقت سے خراب چلے آرہے تھے اور ثناء فخر شاید ان سے ناراض بھی رہنے لگی تھیں. یاد رہے کہ فخر کو گاڑیوں اور موٹر بائیکس کا بہت شوق ہے جبکہ ثناء کو اپنے کام سے بہت محبت ہے ، ثناء نے کام بھی کیا اور گھر داری بھی بہت ذمہ داری کے ساتھ کی .

  • کچھ لوگ میرے اور ثناء کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کررہے ہیں ثناء کے شوہر فخر کی چند گھنٹے پہلے کی پوسٹ

    کچھ لوگ میرے اور ثناء کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کررہے ہیں ثناء کے شوہر فخر کی چند گھنٹے پہلے کی پوسٹ

    فلمسٹار ثناء کے شوہر فخر جعفری نے چند گھنٹے پہلے اپنے فیس بک اکائونٹ پر یہ پوسٹ لگائی کہ ” کچھ لوگ یہ کہہ کر میرے اور میری اہلیہ کے درمیان غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ میں ہر ایک سے ان کے بارے میں بری باتیں کرتا ہوں ان کو برا بھلا کہتا ہوں، ان کو اپنی اہلیہ کے بارے میں ا چھی بری کہانیاں بنا کر بتاتا ہوں کیا میری کوئی رہنمائی کریگا کہ یہ سب کیا چل رہا ہے.؟ فخر نے سوالیہ نشان کے ساتھ پوسٹ کا اختتام کیا.
    فخر جعفری کیجانب سے یہ پوسٹ لگائے جانے پر ان کے جاننے والوں کے ماتھے ٹھنکے ضرور تھے لیکن کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ ثناء اور فخر کے

    درمیان معاملات اس قدر خراب جا رہے ہیں کہ چند گھنٹوں‌کے بعد ثناء فخر سے علیحدگی کا اعلان کر دے گی.ثناء اور فخر دونوں کے دوست دونوں کی انکی علیحدگی کی وجوہات پر بات کرنے سے کترا رہے ہیں. لیکن ثناء نے جب سوشل میڈیا پر فخر سے علیحدگی کا اعلان کیا تو پھر فخر نے بھی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگائی اور اپنی اور ثناء کی علیحدگی کی تصدیق کر دی.یاد رہے کہ دونو‌ں کی شادی 2008 میں ہوئی تھی ثناء کا فلمی بیک گرائونڈ تھا فخر کا فلمی بیک گرائونڈ‌نہیں تھا تاہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کافی خوش بھی دکھائی دیتے تھے.